Mafhoom-ul-Quran - Ar-Rahmaan : 14
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِۙ
خَلَقَ الْاِنْسَانَ : اس نے پیدا کیا انسان کو مِنْ صَلْصَالٍ : بجنے والی مٹی سے كَالْفَخَّارِ : ٹھیکری کی طرح
اسی نے انسان کو ٹھیکرے جیسی کھنکھناتی مٹی سے بنایا
انسان کی پیدائش اور مشرقین اور مغربین تشریح : انسان کی پیدائش مٹی سے اور جنات کی آگ سے اس کی حکمتیں تو وہی جانتا ہے جس نے پیدا کیا ہے ہمیں تو صرف یہ معلوم ہے کہ زندگی کی نعمت ان تمام نعمتوں میں سے ایک ہے جو ہمیں ملی ہیں اور ہم ان تمام نعمتوں کے لیے اللہ رحمن و رحیم کے شکر گزار ہیں پھر مشرقوں اور مغربوں کی ملکیت کا ذکر کیا گیـا ہے۔ اور یہ فلکیاتی نظام کی طرف ایک اشارہ ہے۔ اس کی وضاحت بڑے سادہ انداز میں مورس بو کائیے یوں کرتے ہیں۔ لکھتے ہیں۔ ' کوئی شخص جو طلوع شمس اور غروب شمس کا بغور مشاہدہ کرتا ہے وہ جانتا ہے کہ موسم کے مطابق سورج مشرق کے مختلف نقطوں سے نکلتا ہے اور مغرب کے مختلف نقطوں پر ڈوبتا ہے۔ ہر دو افق پر اس کے میلانات ان انتہائی حدود کا تعین کرتے ہیں جو دو مشرقوں اور دو مغربوں کی نشاندہی کرتی ہیں اور ان کے درمیان وہ نقطے ہیں جن کا تعین پورے سال کے دوران کیا جاتا ہے۔ قرآن کا یہ فلکیاتی واقعات کا بیان جدید تحقیقات سے پوری طرح مطابقت رکھتا ہے۔ (از بائبل قرآن اور سائنس ) ۔
Top