Mazhar-ul-Quran - Ar-Rahmaan : 14
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِۙ
خَلَقَ الْاِنْسَانَ : اس نے پیدا کیا انسان کو مِنْ صَلْصَالٍ : بجنے والی مٹی سے كَالْفَخَّارِ : ٹھیکری کی طرح
اسی3 نے آدمی (کی اصل یعنی آدم) کو ٹھیکری کی مانند خشک بجتی مٹی سے بنایا۔
(ف 3) اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم کا پتلا بنانے کے لیے خشک مٹی لی، جو بجانے سے بجے اور کوئی چیزکھنکھناتی آواز دے پھر اس مٹی کو تر کیا کہ وہ مثل گارے کے ہوگئی پھر اس کو چھوڑ دیا کہ وہ سیاہ رنگ کا بودار گارا ہوگیا اور پھر جب اس سے پتلا تیار کیا تو اس میں روح پھونک دی گئی اور شیطان اور جنوں کے باپ کو دہکتی آگ سے جس میں دھوئیں کا نام نہ تھا صاف چمکتی لطیف آگ سے پیدا کیا اور خدا دونوں مشرقوں اور مغربوں کا مالک ہے جاڑے اور گرمی میں جس جس مقام سے سورج طلوع ہوتا ہے وہ دومشرق اور جہاں جہاں غروب ہوتا ہے وہ دومغرب ہوئے۔ اسی کے تغیر وتبدل سے موسم اور فصلیں بدلتی ہیں اور طرح طرح کے انقلابات ہوتے ہیں زمین والوں کے ہزار فوائد مصالح ان تغیرات سے وابستہ ہیں تو ان کا ادل بدل بھی خدا کی بڑی بھاری نعمت اور اس کی قدرت عظیمہ کی نشانی ہوئی۔
Top