Mazhar-ul-Quran - Al-A'raaf : 34
وَ لِكُلِّ اُمَّةٍ اَجَلٌ١ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ لَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ
وَلِكُلِّ اُمَّةٍ : اور ہر امت کے لیے اَجَلٌ : ایک مدت مقرر فَاِذَا : پس جب جَآءَ : آئے گا اَجَلُهُمْ : ان کا مقررہ وقت لَا يَسْتَاْخِرُوْنَ : نہ وہ پیچھے ہوسکیں گے سَاعَةً : ایک گھڑی وَّلَا : اور نہ يَسْتَقْدِمُوْنَ : آگے بڑھ سکیں گے
اور ہر گروہ کے واسطے ایک میعاد مقرر ہے پس جب ان کا مقررہ وعدہ آئے گا تو نہ ایک گھڑی پیچھے ہو اور نہ آگے ہو
اہل مکہ مکرمہ عذاب کی جلدی جو کرتے تھے اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیتیں نازل فرمائیں اور فرمایا کہ ہر کام کا وقت اللہ تعالیٰ نے مقرر فرمایا ہے، جب اللہ کو منظور ہوگا تو عذاب آوے گا۔ غرض عذاب کا وقت ایسا ہی مقرر ہے جس طرح سب کی آنکھوں کے سامنے ہر ایک شخص کے لئے ہر زمانہ میں موت کا ایک وقت مقرر ہے۔ اس سے ایک ساعت کوئی آگے پیچھے نہیں ہوتا۔ وعدہ کم نہ زیادہ۔ پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہمارے رسول تم میں سے تمہارے پاس ہماری آیتیں لا کر بیان کریں گے تو جو کوئی پرہیزگاری اختیار کرے گا اور رسولوں کی فرمانبرداری کر کے اپنے حال کو سنوارے گا اور مناہی کی چیزوں سے بچا رہے گا اس کو قیامت کے روز کچھ خوف نہ ہوگا۔ اور جو ہماری آیتوں اور رسولوں کو جھٹلاوے گا اور تکبر سے ان پر عمل نہ کرے گا وہ ہمیشہ دوزخ میں رہے گا۔
Top