بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Mutaliya-e-Quran - At-Tur : 1
وَ الطُّوْرِۙ
وَالطُّوْرِ : قسم ہے طور کی
قسم ہے طور کی
وَالطُّوْرِ [ قسم ہے طور کی ] ترکیب : آیات ۔ 1 تا 6 تک جو قسمیں آئی ہیں ان کی ترجمہ کی دوصورتیں ہیں اول یہ کہ ان میں ہر واو کو قسمیہ مانیں ۔ اس صورت میں ترجمہ ہوگا قسم ہے طور کی ۔ قسم ہے ایک لکھی ہوئی کتاب کی۔ اسی طرح آخر تک ۔ دوسری صورت یہ ہے کہ صرف پہلے واو کو قسمیہ مانیں اور بعد میں آنے والے تمام واو کو عاطفہ مانیں ۔ ان اسماء کو حالت جر میں ہونے کی وجہ سے پہلے واو القسمیہ پر عطف مانے جائیں ۔ ایسی صورت میں ترجمہ ہوگا قسم ہے طور کی اور قسم ہے ایک کھلی کتاب کی ۔ اسی طرح آخر تک دونوں ترجمے درست مانے جائیں گے ۔ کتب مسطور نکرہ مخصوصہ ہے اور فی رق منشور اس کی خصوصیت ہے۔
Top