Ashraf-ul-Hawashi - Saad : 11
جُنْدٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُوْمٌ مِّنَ الْاَحْزَابِ
جُنْدٌ : ایک لشکر مَّا : جو هُنَالِكَ : یہاں مَهْزُوْمٌ : شکست خوردہ مِّنَ الْاَحْزَابِ : گروہوں میں سے
اور جتھوں میں سے یہ بھی ایک تھوڑا سا جتھا ہے2 جو یہیں شکست پائیگا
2 یعنی قریش کے یہ کفار آخر ہیں کیا ؟ جس کسی نے پیغمبروں ﷺ کی مخالفت کی منہ کی کھائی۔ ایک وقت آئے گا کہ مکہ کی سر زمین میں انہیں شکست ہوگی اور آنحضرت ﷺ کے سامنے اطاعت سے سر جھکائیں گے۔
Top