Kashf-ur-Rahman - Saad : 11
جُنْدٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُوْمٌ مِّنَ الْاَحْزَابِ
جُنْدٌ : ایک لشکر مَّا : جو هُنَالِكَ : یہاں مَهْزُوْمٌ : شکست خوردہ مِّنَ الْاَحْزَابِ : گروہوں میں سے
منجملہ اور مخالفین انبیاء کی جماعتوں کی ان کفارم کہ کا بھی ایک معمولی سا لشکر ہے جو شکست دیدیا جائیگا۔
(11) منجملہ دیگر مخالفین انبیاء کی جماعتوں کے ان کفار کا بھی ایک معمولی سا لشکر اور بھیڑ ہے جو شکست دے دیا جائے گا۔ یعنی جس طرح دیگر مخالفین انبیاء کے گروہ تھے کہ جب انہوں نے انبیاء کے ساتھ جنگ کی تو ان کی شکست ہوئی انہی گروہوں میں سے ایک چھوٹا سا گروہ اور غول یہاں مکہ میں بھی ہے جو لڑائی کے موقعہ پر شکست دے دیا جائے گا۔ اے پیغمبر تسلی رکھو گھبرانے کی بات نہیں حضرت قتادہ فرماتے ہیں یہ خبر دی ہے اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر کو جب کہ وہ مکہ میں تھے کہ لشکر مشرکوں کا شکست پائے گا چناچہ بدر میں ایس ہی ہوا سورة القمر میں ارشاد ہے۔ سیھزم الجمع ویولون الدبر ۔ عنقریب گروہ شکست پائے گا اور پیٹھ پھیرلے گا۔
Top