Jawahir-ul-Quran - Saad : 11
جُنْدٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُوْمٌ مِّنَ الْاَحْزَابِ
جُنْدٌ : ایک لشکر مَّا : جو هُنَالِكَ : یہاں مَهْزُوْمٌ : شکست خوردہ مِّنَ الْاَحْزَابِ : گروہوں میں سے
ایک لشکر یہ بھی وہاں تباہ ہوا ان سب14 لشکروں میں
14:۔ جند ما الخ : یہ آنحضرت ﷺ کے لیے تسلی ہے اور مشرکین مکہ کے مہزوم و مغلوب ہونے کی پیشگوئی ہے یہ مشرکین کا ایک نہایت ہی حقیر سا لشکر ہے جو عنقریب مغلوب و مقہور ہونے الا ہے۔ یہ بھی ان جماعتوں میں ایک ہے جنہوں نے انبیاء (علیہم السلام) کے خلاف نبرد آزمائی کی اور آخر ذلیل و رسوا ہوئے یہ وعدہ جنگ بدر میں پورا ہوا اور ھنالک سے مشرکین کے قتل ہو کر گرنے کی طرف اشارہ ہے یعنی ان قریشا من جملۃ الجناد الذین تجمعوا تحزبوا علی الانبیاء بالتکذیب فقہروا واھلکوا۔ اخبر اللہ سبحانہ وتعالیٰ نبیہ ﷺ وھو بمکۃ انہ سیہزم جند المشرکین فجاء تاویلہا یوم بدر وھنالک اشارۃ الی مصارعہم ببدر (خازن ج 6 ص 42) ۔
Top