Ashraf-ul-Hawashi - Saad : 48
وَ اذْكُرْ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ ذَا الْكِفْلِ١ؕ وَ كُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِؕ
وَاذْكُرْ : اور یاد کریں اِسْمٰعِيْلَ : اسماعیل وَالْيَسَعَ : اور الیسع وَذَا الْكِفْلِ ۭ : اور ذو الکفل وَكُلٌّ : اور یہ تمام مِّنَ : سے الْاَخْيَارِ : سب سے اچھے لوگ
اور اے پیغمبر اسمعیل اور الیسع اور ذوالکفل (پیغمبروں کو) یاد کر اور یہ سب اچھے لوگوں میں سے تھے4
4 حضرت بسع ( علیہ السلام) کا ذکر سورة ٔ انعام ( آیت 86) میں اور حضرت ذوالکفل ( علیہ السلام) کا ذکر سورة انبیاء ( آیت 85) میں گزر چکا ہے۔
Top