Tafseer-e-Baghwi - Yaseen : 31
اَلَمْ یَرَوْا كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ اَنَّهُمْ اِلَیْهِمْ لَا یَرْجِعُوْنَؕ
اَلَمْ يَرَوْا : کیا انہوں نے نہیں دیکھا كَمْ : کتنی اَهْلَكْنَا : ہلاک کیں ہم نے قَبْلَهُمْ : ان سے قبل مِّنَ الْقُرُوْنِ : بستیاں اَنَّهُمْ : کہ وہ اِلَيْهِمْ : ان کی طرف لَا يَرْجِعُوْنَ : لوٹ کر نہیں آئیں گے وہ
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے بہت سے لوگوں کو ہلاک کردیا تھا اب وہ ان کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے
31، الم کیا م کہ والوں کو خبر نہیں ۔ ، کم اھلکنا قبلھم من القرون، قرن ایک زمانے پر بول جاتا ہے کیوں کہ یہ زمانہ اس کے ساتھ ملاہواہوتا ہے۔ ، انھم الیھم لا یرجعون ، یعنی ان کو نہیں لوٹایاجائے گا دنیا کی طرف ۔ کیا وہ اس کی امید لگائے ہوئے ہیں ؟
Top