Mazhar-ul-Quran - Saad : 45
وَ اذْكُرْ عِبٰدَنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ اُولِی الْاَیْدِیْ وَ الْاَبْصَارِ
وَاذْكُرْ : اور یاد کریں عِبٰدَنَآ : ہمارا بندوں اِبْرٰهِيْمَ : ابراہیم وَاِسْحٰقَ : اور اسحاق وَيَعْقُوْبَ : اور یعقوب اُولِي الْاَيْدِيْ : ہاتھوں والے وَالْاَبْصَارِ : اور آنکھوں والے
اور2، ہمارے بندوں ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کو یاد کرو جو ہاتھوں والے اور آنکھوں والے تھے (یعنی ہاتھ پیر کی عبادت اور دلوں کے نور ایمان والے)
(ف 2) اے محبوب ﷺ قرآن میں ہمارے مقبول بندوں، سچے رسولوں کا ذکر کرو، حضرت ابراہیم اور حضرت اسحاق اور حضرت ابراہیم کہ یہ لوگ اپنے زمانوں میں بڑے قوت والے اللہ کی عبادت میں اور بڑے عمدہ سمجھ والے امور دین ویقین میں گزرے ہیں ہم نے ان کو خاص ایک ہی بات کے لیے خالص کرلیا تھا، دوسری چیز کی طرف التفات ہی نہ کرتے تھے وہ ذکر آخرت اور ذکر خدا یعنی سوائے یاد خدا اور ذکر آخرت کے دنیا کی طرف توجہ ہی نہ رکھتے تھے حضرت عبداللہ بن عباس کے قول کے موافق یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے چنے ہوئے بندوں میں سے تھے اس لیے ان کے ہاتھ پیروں کی عبادت ان کے دلوں کا نور ایمانی سب کچھ اللہ کی مرضی کے موافق تھا۔
Top