آسان قرآن
Aasan Quran · 43. Az-Zukhruf · Ayah 79
اَمْ اَبْرَمُوْۤا اَمْرًا فَاِنَّا مُبْرِمُوْنَۚ﴿79﴾
- اَمْ اَبْرَمُوْٓابلکہ انہوں نے مقرر کیا
- اَمْرًاایک کام
- فَاِنَّا مُبْرِمُوْنَتو بیشک ہم مقرر کرنے والے ہیں
Translation · Aasan Quran
ہاں کیا ان لوگوں نے کچھ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ؟ اچھا تو ہم بھی کچھ کرنے کا فیصلہ کرنے والے ہیں۔ (20)
Tafseer · Aasan Quran
20: مکہ مکرمہ کے کافر آنحضرت ﷺ کے خلاف خفیہ منصوبے بناتے رہتے تھے، مثلاً انہوں نے آپ کو گرفتار کرنے یا قتل کرنے کے لیے سازش تیار کی تھی جس کا ذکر سورة انفال : 30 میں گذرا ہے۔ اسی قسم کی کسی سازش کے موقع پر یہ آیت نازل ہوئی تھی کہ اگر انہوں نے آپ کے خلاف کچھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو ہم نے بھی فیصلہ کرلیا ہے کہ ان کی سازش خود انہی کے خلاف پڑے گی۔