Bayan-ul-Quran - Aal-i-Imraan : 96
اِنَّ اَوَّلَ بَیْتٍ وُّضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِیْ بِبَكَّةَ مُبٰرَكًا وَّ هُدًى لِّلْعٰلَمِیْنَۚ
اِنَّ : بیشک اَوَّلَ : پہلا بَيْتٍ : گھر وُّضِعَ : مقرر کیا گیا لِلنَّاسِ : لوگوں کے لیے لَلَّذِيْ : جو بِبَكَّةَ : مکہ میں مُبٰرَكًا : برکت والا وَّھُدًى : اور ہدایت لِّلْعٰلَمِيْنَ : تمام جہانوں کے لیے
یقینا وہ مکان جو سب سے پہلے لوگوں کے واسطے مقرر کیا گیا (ف 4) وہ (مکان) ہے جو کہ مکہ میں ہے (ف 5) جس کی حالت یہ ہے کہ وہ برکت والا ہے اور جہان بھر کے لوگوں کا رہنما ہے۔ (ف 6) (96)
4۔ سب عبادت گاہوں سے پہلے اس کے مقرر ہونے سے یہ بھی معلوم ہوگیا کہ بیت المقدس سے بھی پہلے بنا ہے چناچہ حدیث صحیحین میں اس کی تصریح بھی ہے۔ 5۔ یعنی خانہ کعبہ 6۔ مطلب یہ کہ حج وہاں ہوتا ہے اور مثلا نماز کا ثواب بروئے تصریح حدیث بہت زیادہ ہوتا ہے دینی برکت تو یہ ہوئی اور جو وہاں نہیں ہیں ان کو اس مکان کے ذریعہ سے نماز کا رخ معلوم ہوتا ہے یہ رہنمائی ہوئی۔
Top