Maarif-ul-Quran (En) - Yaseen : 13
وَ اضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلًا اَصْحٰبَ الْقَرْیَةِ١ۘ اِذْ جَآءَهَا الْمُرْسَلُوْنَۚ
اور آپ ان کے سامنے بستی والوں کا قصہ بیان کیجئے جبکہ ان کے پاس رسول آئے
1:۔ الفریابی نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ (آیت) ” واضرب لہم مثلا اصحب القریۃ “ (اور آپ ان کے لئے ایک بستی والوں کا قصہ بیان کیجئے) من القریہ سے مراد انطاکیہ ہے۔ 2:۔ ابن ابی حاتم (رح) نے بریدہ ؓ سے روایت کیا کہ (آیت) ” اصحب القریۃ “ میں قریہ سے مراد انطاکیہ ہے۔ 3:۔ عبد بن حمید (رح) وابن جریر (رح) وابن المنذر (رح) نے عکرمہ ؓ سے روایت کیا کہ (آیت) ” اذ جآء ھا المرسلون “ (بستی والے جب ان کے پاس بھیجے ہوئے آئے) (اس میں) القریہ سے مراد انطاکیہ ہے۔ ؛ 4:۔ ابن المنذر (رح) نے ابن جریج (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” اصحب القریۃ، اذ جآء ھا المرسلون “ کے بارے میں ہم کو بتایا گیا کہ وہ بستی روم کی بستیوں میں سے تھی جس کی طرف عیسیٰ (علیہ السلام) نے دو آدمیوں کو بھیجا تھا مگر انہوں نے ان دونوں کو جھٹلادیا۔
Top