Madarik-ut-Tanzil - Saad : 71
اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اِنِّیْ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنْ طِیْنٍ
اِذْ قَالَ : جب کہا رَبُّكَ : تمہارا رب لِلْمَلٰٓئِكَةِ : فرشتوں کو اِنِّىْ : کہ میں خَالِقٌۢ : پیدا کرنے والا بَشَرًا : ایک بشر مِّنْ طِيْنٍ : مٹی سے
جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے کہا کہ مٹی سے انسان بنانے والا ہوں
تخلیق آدم ( علیہ السلام) کی فرشتوں کو اطلاع : 71: اِذْقَالَ رَبُّکَ (جبکہ آپ کے رب نے فرشتوں سے ارشاد فرمایا) ۔ نحو : اذقال یہ اذیختصمون سے بدل ہے۔ آدم (علیہ السلام) کی شان میں فرشتے کی زبان پر فرمایا۔ لِلْمَلٰٓپکَۃِ اِنِّیْ خَالِقٌم بَشَرًا مِّنْ طِیْنٍ (کہ میں گارے سے ایک بشر بنانے والا ہوں) اور فرمایا انی جاعل فی الارض خلیفۃ قالوا اتجعل فیھا من یفسد فیھا ] البقرۃ : 30 [
Top