Urwatul-Wusqaa - Saad : 33
رُدُّوْهَا عَلَیَّ١ؕ فَطَفِقَ مَسْحًۢا بِالسُّوْقِ وَ الْاَعْنَاقِ
رُدُّوْهَا : پھیر لاؤ انہیں عَلَيَّ ۭ : میرے سامنے فَطَفِقَ : پھر شروع کیا مَسْحًۢا : ہاتھ پھیرنا۔ صاف کرنا بِالسُّوْقِ : پنڈلیوں پر وَالْاَعْنَاقِ : اور گردنوں
(اس نے حکم دیا کہ) ان کو میرے پاس واپس لاؤ (جب وہ واپس آئے) تو ان کی گردنوں اور پنڈلیوں پر (خود تھپکیاں دیتے ہوئے) ہاتھ پھیرنے لگا
گھوڑے دوڑ کر جب واپس آئے تو آپ نے ان کی گردنوں اور ٹانگوں پر تھپکیاں دیں 33۔ گھوڑے اپنی دوڑ مکمل کر کے جب واپس لوٹے تو گھوڑ سواروں کو آپ نے حکم دیا کہ ان میں سے ایک ایک کو وہ میرے پاس لاتے جائیں اور آپ کے حکم کے مطابق گھوڑے باری باری آپ کے پاس لائے گئے آپ نے ان کو دیکھ کر ان کی گردنوں اور پنڈلیوں پر خود بنفس نفیس تھپکیاں دیں اور کہا کہ اس طرح کرنے سے اظہار محبت ہوتا ہے جو گھوڑے بھی محسوس کرتے ہیں کہ ہمیں شاباش دی جا رہی ہے اور ان کے دوڑانے والے بھی اور اس طرح یہ تھپکیاں دینے والے بھی محسوس کرتے ہیں اور اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں اس طرح آپ نے بھی کیا اور لطف اندوز ہوتے رہے۔
Top