29. Al-Ankabootالعنكبوت
The Spider · Meccan · 69 ayahs · 7 rukus
Farhat Hashmi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الٓمّٓۚ﴿1﴾
- الٓمّٓا، ل، م
الف ل ماَحَسِبَ النَّاسُ اَنْ یُّتْرَكُوْۤا اَنْ یَّقُوْلُوْۤا اٰمَنَّا وَ هُمْ لَا یُفْتَنُوْنَ﴿2﴾
- اَحَسِبَ النَّاسُکیا سمجھ لیا لوگوں نے
- اَنْ يُّتْرَكُوْٓاکہ وہ چھوڑ دیئے جائیں گے
- اَنْ يَّقُوْلُوْٓااگر وہ کہہ دیں
- اٰمَنَّاایمان لائے ہم
- وَهُمْاور وہ
- لَا يُفْتَنُوْنَآزمائے نہ جائیں گے
کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ بس اتنا کہنے پر چھوڑ دیے جائیں گے کہ "ہم ایمان لائے " اور ان کو آزمایا نہ جائے گا؟وَ لَقَدْ فَتَنَّا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَلَیَعْلَمَنَّ اللّٰهُ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا وَ لَیَعْلَمَنَّ الْكٰذِبِیْنَ﴿3﴾
- وَلَقَدْاور البتہ
- فَتَنَّا الَّذِيْنَآزمایا ہم نے لوگوں کو
- مِنْسے
- قَبْلِهِمْجو ان (سے) پہلے تھے
- فَلَيَعْلَمَنَّ اللّٰهُپس البتہ ضرور جان لے گا اللہ
- الَّذِيْنَ صَدَقُوْاان لوگوں کو جنہوں نے سچ کہا
- وَلَيَعْلَمَنَّاور البتہ ضرور جان لے گا
- الْكٰذِبِيْنَجھوٹوں کو
حالاں کہ ہم اُن سب لوگوں کی آزمائش کر چکے ہیں جو اِن سے پہلے گزرے ہیں اللہ کو تو ضرور یہ دیکھنا ہے کہ سچّے کون ہیں اور جھوٹے کوناَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ السَّیِّاٰتِ اَنْ یَّسْبِقُوْنَا١ؕ سَآءَ مَا یَحْكُمُوْنَ﴿4﴾
- اَمْ حَسِبَ الَّذِيْنَیا سمجھ رکھا ہے ان لوگوں نے
- يَعْمَلُوْنَ السَّيِّاٰتِجو عمل کرتے ہیں برے
- اَنْکہ
- يَّسْبِقُوْنَا ۭوہ آگے بڑھ جائیں گے ہم سے
- سَآءَکتنا برا ہے
- مَا يَحْكُمُوْنَجو وہ حکم لگا رہے ہیں
اور کیا وہ لوگ جو بُری حرکتیں کر رہے ہیں یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ وہ ہم سے بازی لے جائیں گے؟ بڑا غلط حکم ہے جو وہ لگا رہے ہیںمَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ اللّٰهِ فَاِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ لَاٰتٍ١ؕ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ﴿5﴾
- مَنْ كَانَجو کوئی ہو
- يَرْجُوْاامید رکھتا
- لِقَآءَملاقات کی
- اللّٰهِاللہ کی
- فَاِنَّتو بیشک
- اَجَلَ اللّٰهِاللہ کا مقرر کردہ وقت
- لَاٰتٍ ۭالبتہ آنے والا ہے
- وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُاور وہ سننے والا ہے، جاننے والا ہے
جو کوئی اللہ سے ملنے کی توقع رکھتا ہو (اُسے معلوم ہونا چاہیے کہ) اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت آنے ہی والا ہے، اور اللہ سب کچھ سُنتا اور جانتا ہےوَ مَنْ جَاهَدَ فَاِنَّمَا یُجَاهِدُ لِنَفْسِهٖ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَغَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ﴿6﴾
- وَمَنْ جَاهَدَاور جو کوئی مجاہدہ کرے گا/ جدوجہد کرے گا
- فَاِنَّمَاتو بیشک
- يُجَاهِدُوہ جدوجہد کرے گا
- لِنَفْسِهٖ ۭاپنے نفس کے لئے
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- لَغَنِيٌّالبتہ بےنیاز ہے
- عَنِ الْعٰلَمِيْنَجہان والوں سے
جو شخص بھی مجاہدہ کریگا اپنے ہی بھلے کے لیے کرے گا، اللہ یقیناً دنیا جہان والوں سے بے نیاز ہےوَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ وَ لَنَجْزِیَنَّهُمْ اَحْسَنَ الَّذِیْ كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿7﴾
- وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْااور وہ لوگ جو ایمان لائے
- وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے عمل کئے اچھے
- لَنُكَفِّرَنَّالبتہ ہم ضرور کردیں گے
- عَنْهُمْان سے
- سَيِّاٰتِهِمْان کی برائیوں کو
- وَلَنَجْزِيَنَّهُمْاور البتہ ہم ضرور جزا دیں گے ان کو
- اَحْسَنَبہترین عمل کی
- الَّذِيْوہ جو
- كَانُوْاتھے وہ
- يَعْمَلُوْنَعمل کرتے
اور جو لوگ ایمان لائیں گے اور نیک اعمال کریں گے اُن کی برائیاں ہم ان سے دُور کر دیں گے اور انہیں اُن کے بہترین اعمال کی جزا دیں گےوَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ حُسْنًا١ؕ وَ اِنْ جَاهَدٰكَ لِتُشْرِكَ بِیْ مَا لَیْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا١ؕ اِلَیَّ مَرْجِعُكُمْ فَاُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿8﴾
- وَوَصَّيْنَا الْاِنْسَانَاور وصیت کی ہم نے انسان کو/ تاکید کی ہم نے انسان کو
- بِوَالِدَيْهِاپنے والدین کے ساتھ
- حُسْنًا ۭبھلائی کی
- وَاِنْاور اگر
- جَاهَدٰكَوہ دونوں زور ڈالیں تمجھ پر
- لِتُشْرِكَ بِيْتاکہ تم شرک کرو میرے ساتھ
- مَا لَيْسَ لَكَجس کا نہیں ہے تیرے لئے
- بِهٖ عِلْمٌاس کا کوئی علم
- فَلَا تُطِعْهُمَا ۭتو نہ تم اطاعت کرو ان کی
- اِلَيَّ مَرْجِعُكُمْمیری طرف لوٹنا ہے تم کو
- فَاُنَبِّئُكُمْ بِمَاتو میں بتاؤں گا تم کو ساتھ اس کے جو
- كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَتھے تم عمل کیا کرتے
ہم نے انسان کو ہدایت کی ہے کہ اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرے لیکن اگر وہ تجھ پر زور ڈالیں کہ تو میرے ساتھ کسی ایسے (معبُود) کو شریک ٹھیرائے جسے تو (میرے شریک کی حیثیت سے) نہیں جانتا تو ان کی اطاعت نہ کر میری ہی طرف تم سب کو پلٹ کر آنا ہے، پھر میں تم کو بتا دوں گا کہ تم کیا کرتے رہے ہووَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِی الصّٰلِحِیْنَ﴿9﴾
- وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْااور وہ لوگ جو ایمان لائے
- وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے عمل کئے اچھے/ نیک
- لَنُدْخِلَنَّهُمْالبتہ ہم ضرور داخل کریں گے ان کو
- فِي الصّٰلِحِيْنَنیک لوگوں میں
اور جو لوگ ایمان لائے ہوں گے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے ہوں گے اُن کو ہم ضرور صالحین میں داخل کریں گےوَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّقُوْلُ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ فَاِذَاۤ اُوْذِیَ فِی اللّٰهِ جَعَلَ فِتْنَةَ النَّاسِ كَعَذَابِ اللّٰهِ١ؕ وَ لَئِنْ جَآءَ نَصْرٌ مِّنْ رَّبِّكَ لَیَقُوْلُنَّ اِنَّا كُنَّا مَعَكُمْ١ؕ اَوَ لَیْسَ اللّٰهُ بِاَعْلَمَ بِمَا فِیْ صُدُوْرِ الْعٰلَمِیْنَ﴿10﴾
- وَمِنَ النَّاسِاور لوگوں میں سے
- مَنْ يَّقُوْلُکوئی ہے جو کہتا ہے
- اٰمَنَّا باللّٰهِہم ایمان لائے اللہ پر
- فَاِذَآ اُوْذِيَپھر جب ستایا جاتا ہے
- فِي اللّٰهِاللہ کی راہ میں
- جَعَلَ فِتْنَةَ النَّاسِبنا لیتا ہے لوگوں کی آزمائش کو
- كَعَذَابِ اللّٰهِ ۭمانند اللہ کے عذاب کے
- وَلَئِنْ جَآءَاور البتہ اگر آگئی
- نَصْرٌ مِّنْ رَّبِّكَفتح/ مدد تیرے رب کی طرف سے
- لَيَقُوْلُنَّالبتہ وہ ضرور کہیں گے
- اِنَّابیشک ہم
- كُنَّاتھے ہم
- مَعَكُمْ ۭتمہارے ساتھ
- اَوَلَيْسَ اللّٰهُکیا بھلا نہیں اللہ
- بِاَعْلَمَجوب جانتا
- بِمَا فِيْ صُدُوْرِساتھ اس کے جو سینوں میں ہے
- الْعٰلَمِيْنَجہان والوں کے
لوگوں میں سے کوئی ایسا ہے جو کہتا ہے کہ ہم ایمان لائے اللہ پر مگر جب وہ اللہ کے معاملہ میں ستایا گیا تو اس نے لوگوں کی ڈالی ہوئی آزمائش کو اللہ کے عذاب کی طرح سمجھ لیا اب اگر تیرے رب کی طرف سے فتح و نصرت آ گئی تو یہی شخص کہے گا کہ "ہم تو تمہارے ساتھ تھے" کیا دنیا والوں کے دلوں کا حال اللہ کو بخوبی معلوم نہیں ہے؟وَ لَیَعْلَمَنَّ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ لَیَعْلَمَنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ﴿11﴾
- وَلَيَعْلَمَنَّ اللّٰهُاور البتہ ضرور جانے گا اللہ
- الَّذِيْنَان لوگوں کو
- اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
- وَلَيَعْلَمَنَّاور البتہ ضرور جان لے گا
- الْمُنٰفِقِيْنَمنافقوں کو
اور اللہ کو تو ضرور یہ دیکھنا ہی ہے کہ ایمان لانے والے کون ہیں اور منافق کونوَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّبِعُوْا سَبِیْلَنَا وَ لْنَحْمِلْ خَطٰیٰكُمْ١ؕ وَ مَا هُمْ بِحٰمِلِیْنَ مِنْ خَطٰیٰهُمْ مِّنْ شَیْءٍ١ؕ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ﴿12﴾
- وَقَالَ الَّذِيْنَاور کہا ان لوگوں نے
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- لِلَّذِيْنَواسطے ان لوگوں کے
- اٰمَنُواجو ایمان لائے
- اتَّبِعُوْا سَبِيْلَنَاپیروی کرو ہمارے راستے کی
- وَلْنَحْمِلْاور ہم ضرور اٹھالیں
- خَطٰيٰكُمْ ۭتمہاری خطائیں
- وَمَا هُمْحالانکہ نہیں وہ
- بِحٰمِلِيْنَاٹھانے والے
- مِنْ خَطٰيٰهُمْان کی اپنی خطاؤں میں سے
- مِّنْ شَيْءٍ ۭکوئی چیز
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- لَكٰذِبُوْنَالبتہ جھوٹے ہیں
یہ کافر لوگ ایمان لانے والوں سے کہتے ہیں کہ تم ہمارے طریقے کی پیروی کرو اور تمہاری خطاؤں کو ہم اپنے اُوپر لے لیں گے حالانکہ اُن کی خطاؤں میں سے کچھ بھی وہ اپنے اوپر لینے والے نہیں ہیں، وہ قطعاً جھوٹ کہتے ہیںوَ لَیَحْمِلُنَّ اَثْقَالَهُمْ وَ اَثْقَالًا مَّعَ اَثْقَالِهِمْ١٘ وَ لَیُسْئَلُنَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ عَمَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ۠ع﴿13﴾
- وَلَيَحْمِلُنَّاور البتہ وہ ضرور اٹھائیں گے
- اَثْقَالَهُمْاپنے بوجھ
- وَاَثْقَالًااور کچھ بوجھ
- مَّعَ اَثْقَالِهِمْ ۡاپنے بوجھوں کے ساتھ
- وَلَيُسْئَلُنَّاور البتہ ضرور وہ پوچھے جائیں گے
- يَوْمَدن
- الْقِيٰمَةِقیامت کے
- عَمَّا كَانُوْااس چیز کے بارے میں جو تھے وہ
- يَفْتَرُوْنَگھڑا کرتے
ہاں ضرور وہ اپنے بوجھ بھی اٹھائیں گے اور اپنے بوجھوں کے ساتھ بہت سے دوسرے بوجھ بھی اور قیامت کے روز یقیناً ان سے اِن افترا پردازیوں کی بازپرس ہو گی جو وہ کرتے رہے ہیںوَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖ فَلَبِثَ فِیْهِمْ اَلْفَ سَنَةٍ اِلَّا خَمْسِیْنَ عَامًا١ؕ فَاَخَذَهُمُ الطُّوْفَانُ وَ هُمْ ظٰلِمُوْنَ﴿14﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- اَرْسَلْنَابھیجا ہم نے
- نُوْحًانوح کو
- اِلٰى قَوْمِهٖاس کی قوم کی طرف
- فَلَبِثَ فِيْهِمْتو وہ ٹھہرا ان میں
- اَلْفَ سَنَةٍہزار سال
- اِلَّا خَمْسِيْنَمگر پچاس
- عَامًا ۭسال
- فَاَخَذَهُمُ الطُّوْفَانُتو پکڑ لیا ان کو طوفان نے
- وَهُمْ ظٰلِمُوْنَاور وہ ظالم تھے
ہم نے نوحؑ کو اس کی قوم کی طرف بھیجا اور وہ پچاس کم ایک ہزار برس اُن کے درمیان رہا آخر کار اُن لوگوں کو طوفان نے آ گھیرا اس حال میں کہ وہ ظالم تھےفَاَنْجَیْنٰهُ وَ اَصْحٰبَ السَّفِیْنَةِ وَ جَعَلْنٰهَاۤ اٰیَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ﴿15﴾
- فَاَنْجَيْنٰهُتو نجات دی ہم نے اس کو
- وَاَصْحٰبَ السَّفِيْنَةِاور کشتی والوں کو
- وَجَعَلْنٰهَآاور بنادیا ہم نے اس کو
- اٰيَةً لِّلْعٰلَمِيْنَایک نشانی، جہان والوں کے لئے
پھر نوحؑ کو اور کشتی والوں کو ہم نے بچا لیا اور اُسے دنیا والوں کے لیے ایک نشان عبرت بنا کر رکھ دیاوَ اِبْرٰهِیْمَ اِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ اتَّقُوْهُ١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ﴿16﴾
- وَاِبْرٰهِيْمَاور ابراہیم کو
- اِذْجب
- قَالَاس نے کہا تھا
- لِقَوْمِهِاپنی قوم سے
- اعْبُدُوا اللّٰهَعبادت کرو اللہ کی
- وَاتَّقُوْهُ ۭاور ڈرو اس سے
- ذٰلِكُمْیہ بات
- خَيْرٌ لَّكُمْبہتر ہے تمہارے لئے
- اِنْاگر
- كُنْتُمْہو تم
- تَعْلَمُوْنَتم جانتے
اور ابراہیمؑ کو بھیجا جبکہ اُس نے اپنی قوم سے کہا "اللہ کی بندگی کرو اور اُس سے ڈرو یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانواِنَّمَا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْثَانًا وَّ تَخْلُقُوْنَ اِفْكًا١ؕ اِنَّ الَّذِیْنَ تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَا یَمْلِكُوْنَ لَكُمْ رِزْقًا فَابْتَغُوْا عِنْدَ اللّٰهِ الرِّزْقَ وَ اعْبُدُوْهُ وَ اشْكُرُوْا لَهٗ١ؕ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ﴿17﴾
- اِنَّمَابیشک
- تَعْبُدُوْنَتم عبادت کرتے ہو
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- اَوْثَانًابتوں کی
- وَّتَخْلُقُوْنَ اِفْكًا ۭاور تم گھڑ رہے ہو جھوٹ
- اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ ہستیاں
- تَعْبُدُوْنَتم عبادت کرتے ہو
- مِنْسے
- دُوْنِ اللّٰهِاللہ کو چھوڑ کر (جن کی)
- لَا يَمْلِكُوْنَ لَكُمْنہیں مالک ہوسکتیں تمہارے لئے
- رِزْقًارزق کی
- فَابْتَغُوْاپس تلاش کرو
- عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے پاس
- الرِّزْقَرزق
- وَاعْبُدُوْهُاور عبادت کرو اس کی
- وَاشْكُرُوْا لَهٗ ۭاور شکر ادا کرو اس کا
- اِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَاسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے
تم اللہ کو چھوڑ کر جنہیں پوج رہے ہو وہ تو محض بت ہیں اور تم ایک جھوٹ گھڑ رہے ہو در حقیقت اللہ کے سوا جن کی تم پرستش کرتے ہو وہ تمہیں کوئی رزق بھی دینے کا اختیار نہیں رکھتے اللہ سے رزق مانگو اور اُسی کی بندگی کرو اور اس کا شکر ادا کرو، اسی کی طرف تم پلٹائے جانے والے ہووَ اِنْ تُكَذِّبُوْا فَقَدْ كَذَّبَ اُمَمٌ مِّنْ قَبْلِكُمْ١ؕ وَ مَا عَلَى الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ﴿18﴾
- وَاِنْ تُكَذِّبُوْااور اگر تم جھٹلاتے ہو
- فَقَدْ كَذَّبَپس تحقیق جھٹلایا
- اُمَمٌ مِّنْ قَبْلِكُمْ ۭکچھ گروہوں نے، جو تم سے پہلے تھے
- وَمَا عَلَياور نہیں اوپر
- الرَّسُوْلِرسول کے
- اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُمگر پہنچا دینا کھلم کھلا
اور اگر تم جھٹلاتے ہو تو تم سے پہلے بہت سی قومیں جھٹلا چکی ہیں، اور رسول پر صاف صاف پیغام پہنچا دینے کے سوا کوئی ذمّہ داری نہیں ہے"اَوَ لَمْ یَرَوْا كَیْفَ یُبْدِئُ اللّٰهُ الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ١ؕ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرٌ﴿19﴾
- اَوَلَمْ يَرَوْاکیا بھلا انہوں نے دیکھا نہیں
- كَيْفَکس طرح
- يُبْدِيئُ اللّٰهُابتدا کرتا ہے اللہ
- الْخَلْقَخلق کی
- ثُمَّ يُعِيْدُهٗ ۭپھر اعادہ کرے گا اس کا
- اِنَّ ذٰلِكَبیشک یہ بات
- عَلَياوپر
- اللّٰهِاللہ کے
- يَسِيْرٌآسان ہے
کیا اِن لوگوں نے کبھی دیکھا ہی نہیں ہے کہ اللہ کس طرح خلق کی ابتدا کرتا ہے، پھر اُس کا اعادہ کرتا ہے؟ یقیناً یہ (اعادہ تو) اللہ کے لیے آسان تر ہےقُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ بَدَاَ الْخَلْقَ ثُمَّ اللّٰهُ یُنْشِئُ النَّشْاَةَ الْاٰخِرَةَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌۚ﴿20﴾
- قُلْکہہ دیجئے
- سِيْرُوْاچلو پھرو
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- فَانْظُرُوْاپھر دیکھو
- كَيْفَکس طرح
- بَدَاَ الْخَلْقَاس نے ابتدا کی ہے تخلیق کی
- ثُمَّ اللّٰهُپھر اللہ
- يُنْشِيئُ النَّشْاَةَ الْاٰخِرَةَ ۭاٹھائے گا اٹھانا دوسری بار
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- عَلٰي كُلِّ شَيْءٍہر چیز پر
- قَدِيْرٌقدرت رکھنے والا ہے
ان سے کہو کہ زمین میں چلو پھرو اور دیکھو کہ اُس نے کس طرح خلق کی ابتدا کی ہے، پھر اللہ بار دیگر بھی زندگی بخشے گا یقیناً اللہ ہر چیز پر قادر ہےیُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَرْحَمُ مَنْ یَّشَآءُ١ۚ وَ اِلَیْهِ تُقْلَبُوْنَ﴿21﴾
- يُعَذِّبُوہ عذاب دیتا ہے
- مَنْ يَّشَآءُجس کو چاہتا ہے
- وَيَرْحَمُ مَنْ يَّشَآءُ ۚاور رحم فرماتا ہے جس پر وہ چاہتا ہے
- وَاِلَيْهِ تُقْلَبُوْنَاور اسی کی طرف تم پھیرے جاؤ گے
جسے چاہے سزا دے اور جس پر چاہے رحم فرمائے، اُسی کی طرف تم پھیرے جانے والے ہووَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ١٘ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ۠ع﴿22﴾
- وَمَآ اَنْتُمْاور نہیں تم
- بِمُعْجِزِيْنَعاجز کرنے والے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَلَا فِي السَّمَآءِ ۡاور نہ آسمان میں
- وَمَا لَكُمْاور نہیں تمہارے لئے
- مِّنْسے
- دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- مِنْ وَّلِيٍّکوئی دوست
- وَّلَا نَصِيْرٍاور نہ کوئی مددگار
تم نہ زمین میں عاجز کرنے والے ہو نہ آسمان میں، اور اللہ سے بچانے والا کوئی سرپرست اور مدد گار تمہارے لیے نہیں ہےوَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ لِقَآئِهٖۤ اُولٰٓئِكَ یَئِسُوْا مِنْ رَّحْمَتِیْ وَ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿23﴾
- وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْااور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا
- بِاٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی آیات کا
- وَلِقَآئِهٖٓاور اس کی ملاقات کا
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- يَئِسُوْامایوس ہوگئے ہیں
- مِنْ رَّحْمَتِيْمیری رحمت سے
- وَاُولٰٓئِكَاور یہی لوگ
- لَهُمْان کے لئے
- عَذَابٌ اَلِيْمٌعذاب ہے درد ناک
جن لوگوں نے اللہ کی آیات کا اور اس سے ملاقات کا انکار کیا ہے وہ میری رحمت سے مایوس ہو چکے ہیں اور ان کے لیے درد ناک سزا ہےفَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوا اقْتُلُوْهُ اَوْ حَرِّقُوْهُ فَاَنْجٰىهُ اللّٰهُ مِنَ النَّارِ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ﴿24﴾
- فَمَا كَانَتو نہ تھا
- جَوَابَ قَوْمِهٖٓجواب اس کی قوم کا
- اِلَّامگر
- اَنْ قَالُوایہ کہ انہوں نے کہا
- اقْتُلُوْهُقتل کردو اس کو
- اَوْ حَرِّقُوْهُیا جلا ڈالو اس کو
- فَاَنْجٰىهُ اللّٰهُتو بچالیا اس کو اللہ نے
- مِنَسے
- النَّارِ ۭآگ سے
- اِنَّ فِيْ ذٰلِكَبیشک اس میں
- لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَالبتہ نشانیاں ہیں اس قوم کے لئے جو ایمان لاتی ہو
پھر اُس کی قوم کا جواب اِس کے سوا کچھ نہ تھا کہ انہوں نے کہا "قتل کر دو اِسے یا جلا ڈالو اِس کو" آخر کار اللہ نے اسے آگ سے بچا لیا، یقیناً اس میں نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو ایمان لانے والے ہیںوَ قَالَ اِنَّمَا اتَّخَذْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْثَانًا١ۙ مَّوَدَّةَ بَیْنِكُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ ثُمَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ یَكْفُرُ بَعْضُكُمْ بِبَعْضٍ وَّ یَلْعَنُ بَعْضُكُمْ بَعْضًا١٘ وَّ مَاْوٰىكُمُ النَّارُ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَۗۙ﴿25﴾
- وَقَالَاور اس نے کہا
- اِنَّمَا اتَّخَذْتُمْبیشک بنا لیا تم نے
- مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- اَوْثَانًا ۙبتوں کو
- مَّوَدَّةَمحبت کا ذریعہ
- بَيْنِكُمْاپنے درمیان
- فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا ۚدنیا کی زندگی میں
- ثُمَّپھر
- يَوْمَ الْقِيٰمَةِپھر قیامت کے دن
- يَكْفُرُانکار کرے گا
- بَعْضُكُمْبعض تمہارا
- بِبَعْضٍبعض کا
- وَّيَلْعَنُاور لعنت کرے گا
- بَعْضُكُمْبعض تمہارا
- بَعْضًا ۡبعض کو
- وَّمَاْوٰىكُمُاور ٹھکانہ تمہارا
- النَّارُآگ ہے
- وَمَا لَكُمْاور نہیں تمہارے لئے
- مِّنْ نّٰصِرِيْنَمدد گاروں میں سے (کوئی مددگار)
اور اُس نے کہا "تم نے دنیا کی زندگی میں تو اللہ کو چھوڑ کر بتوں کو اپنے درمیان محبت کا ذریعہ بنا لیا ہے مگر قیامت کے روز تم ایک دُوسرے کا انکار اور ایک دُوسرے پر لعنت کرو گے اور آگ تمہارا ٹھکانا ہو گی اور کوئی تمہارا مدد گار نہ ہو گا"فَاٰمَنَ لَهٗ لُوْطٌ١ۘ وَ قَالَ اِنِّیْ مُهَاجِرٌ اِلٰى رَبِّیْ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ﴿26﴾
- فَاٰمَنَ لَهٗتو ایمان لایا اس پر
- لُوْطٌ ۘلوط
- وَقَالَاور اس نے کہا
- اِنِّىْبیشک میں
- مُهَاجِرٌہجرت کرنے والا ہوں
- اِلٰى رَبِّيْ ۭاپنے رب کی
- اِنَّهٗبیشک وہ
- هُوَ الْعَزِيْزُوہ زبردست ہے
- الْحَكِيْمُحکمت والا ہے
اُس وقت لوطؑ نے اُس کو مانا اور ابراہیمؑ نے کہا میں اپنے رب کی طرف ہجرت کرتا ہوں، وہ زبردست ہے اور حکیم ہےوَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ وَ جَعَلْنَا فِیْ ذُرِّیَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَ الْكِتٰبَ وَ اٰتَیْنٰهُ اَجْرَهٗ فِی الدُّنْیَا١ۚ وَ اِنَّهٗ فِی الْاٰخِرَةِ لَمِنَ الصّٰلِحِیْنَ﴿27﴾
- وَوَهَبْنَا لَهٗٓاور عطا کیا ہم نے اس کو
- اِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَاسحاق اور یعقوب
- وَجَعَلْنَااور رکھ دی ہم نے
- فِيْ ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَّةَاس کی اولاد میں نبوت
- وَالْكِتٰبَاور کتاب
- وَاٰتَيْنٰهُاور عطا کیا ہم نے اس کو
- اَجْرَهٗاس کا اجر
- فِيمیں
- الدُّنْيَا ۚدنیا (میں)
- وَاِنَّهٗاور بیشک وہ
- فِي الْاٰخِرَةِآخرت میں
- لَمِنَ الصّٰلِحِيْنَالبتہ صالح لوگوں میں سے ہوگا
اور ہم نے اسے اسحاقؑ اور یعقوبؑ (جیسی اولاد) عنایت فرمائی اور اس کی نسل میں نبوت اور کتاب رکھ دی، اور اسے دنیا میں اُس کا اجر عطا کیا اور آخرت میں وہ یقیناً صالحین میں سے ہو گاوَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ١٘ مَا سَبَقَكُمْ بِهَا مِنْ اَحَدٍ مِّنَ الْعٰلَمِیْنَ﴿28﴾
- وَلُوْطًااور لوط
- اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖٓجب اس نے کہا اپنی قوم سے
- اِنَّكُمْبیشک تم
- لَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ ۡالبتہ تم آتے ہو بےحیائی کو
- مَا سَبَقَكُمْ بِهَانہیں سبقت کی تم پر ساتھ اس کے
- مِنْ اَحَدٍکسی ایک نے
- مِّنَ الْعٰلَمِيْنَجہان والوں میں سے
اور ہم نے لوطؑ کو بھیجا جبکہ اُس نے اپنی قوم سے کہا "تم تو وہ فحش کام کرتے ہو جو تم سے پہلے دنیا والوں میں سے کسی نے نہیں کیا ہےاَئِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ وَ تَقْطَعُوْنَ السَّبِیْلَ١ۙ۬ وَ تَاْتُوْنَ فِیْ نَادِیْكُمُ الْمُنْكَرَ١ؕ فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوا ائْتِنَا بِعَذَابِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ﴿29﴾
- اَئِنَّكُمْکیا بیشک تم
- لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَالبتہ آتے ہو مردوں کے پاس
- وَتَقْطَعُوْنَ السَّبِيْلَاور تم کاٹتے ہو راستے کو
- وَتَاْتُوْنَاور تم آتے ہو
- فِيْ نَادِيْكُمُ الْمُنْكَرَ ۭاپنی مجلسوں میں برائی کو
- فَمَا كَانَتو نہ تھا
- جَوَابَجواب
- قَوْمِهٖٓاس کی قوم کا
- اِلَّآمگر
- اَنْ قَالُوایہ کہ انہوں نے کہا
- ائْتِنَا بِعَذَابِ اللّٰهِلے آتے ہمارے پاس اللہ کا عذاب
- اِنْ كُنْتَاگر ہے تو
- مِنَسے
- الصّٰدِقِيْنَسچوں میں (سے)
کیا تمہارا حال یہ ہے کہ مَردوں کے پاس جاتے ہو، اور رہزنی کرتے ہو اور اپنی مجلسوں میں بُرے کام کرتے ہو؟" پھر کوئی جواب اس کی قوم کے پاس اس کے سوا نہ تھا کہ انہوں نے کہا "لے آ اللہ کا عذاب اگر تو سچّا ہے"قَالَ رَبِّ انْصُرْنِیْ عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِیْنَ۠ع﴿30﴾
- قَالَ رَبِّ انْصُرْنِيْکہا اے میرے رب مدد فرما میری
- عَلَيپر
- الْقَوْمِقوم
- الْمُفْسِدِيْنَمفسد (قوم پر)
لوطؑ نے کہا "اے میرے رب، اِن مفسد لوگوں کے مقابلے میں میری مدد فرما"وَ لَمَّا جَآءَتْ رُسُلُنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ بِالْبُشْرٰى١ۙ قَالُوْۤا اِنَّا مُهْلِكُوْۤا اَهْلِ هٰذِهِ الْقَرْیَةِ١ۚ اِنَّ اَهْلَهَا كَانُوْا ظٰلِمِیْنَۚۖ﴿31﴾
- وَلَمَّااور جب
- جَآءَتْآئے
- رُسُلُنَآہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے)
- اِبْرٰهِيْمَابراہیم کے پاس
- بِالْبُشْرٰى ۙخوش خبری لے کر
- قَالُوْٓاانہوں نے کہا
- اِنَّا مُهْلِكُوْٓابیشک ہم ہلاک کرنے والے ہیں
- اَهْلِ هٰذِهِ الْقَرْيَةِ ۚاس بستی کے روہنے والوں کو
- اِنَّ اَهْلَهَاکیونکہ اس کے رہنے والے
- كَانُوْا ظٰلِمِيْنَظالم ہوچکے ہیں
اور جب ہمارے فرستادے ابراہیمؑ کے پاس بشارت لے کر پہنچے تو انہوں نے اُس سے کہا "ہم اِس بستی کے لوگوں کو ہلاک کرنے والے ہیں، اس کے لوگ سخت ظالم ہو چکے ہیں"قَالَ اِنَّ فِیْهَا لُوْطًا١ؕ قَالُوْا نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَنْ فِیْهَا١٘ٙ لَنُنَجِّیَنَّهٗ وَ اَهْلَهٗۤ اِلَّا امْرَاَتَهٗ١٘ۗ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِیْنَ﴿32﴾
- قَالَابراہیم نے کہا
- اِنَّ فِيْهَابیشک اس میں
- لُوْطًا ۭلوط ہیں
- قَالُوْاوہ بولے (فرشتے)
- نَحْنُ اَعْلَمُہم زیادہ جانتے ہیں
- بِمَنْ فِيْهَااس کو جو اس میں ہے
- ۅلَنُنَجِّيَنَّهٗالبتہ ہم ضرور نجات دیں گے اس کو
- وَاَهْلَهٗٓاور اس کے گھر والوں کو
- اِلَّا امْرَاَتَهٗ ڭمگر اس کی بیوی
- كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِيْنَہے پیچھے رہنے والوں میں سے
ابراہیمؑ نے کہا "وہاں تو لوطؑ موجود ہے" انہوں نے کہا "ہم خوب جانتے ہیں کہ وہاں کون کون ہے ہم اُسے، اور اس کی بیوی کے سوا اس کے باقی گھر والوں کو بچا لیں گے" اس کی بیوی پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھیوَ لَمَّاۤ اَنْ جَآءَتْ رُسُلُنَا لُوْطًا سِیْٓءَ بِهِمْ وَ ضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا وَّ قَالُوْا لَا تَخَفْ وَ لَا تَحْزَنْ١۫ اِنَّا مُنَجُّوْكَ وَ اَهْلَكَ اِلَّا امْرَاَتَكَ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِیْنَ﴿33﴾
- وَلَمَّآاور جب
- اَنْیہ کہ
- جَآءَتْآگئے
- رُسُلُنَاہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے)
- لُوْطًالوط کے پاس
- سِيْٓءَ بِهِمْغمگین ہو ان پر
- وَضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًااور تنگ ہوا ان سے دل میں
- وَّقَالُوْااور انہوں نے کہا
- لَا تَخَفْنہ ڈرو
- وَلَا تَحْزَنْ ۣاور نہ غم کرو
- اِنَّا مُنَجُّوْكَبیشک ہم نجات دینے والے ہیں تجھ کو
- وَاَهْلَكَاور تیرے گھر والوں کو
- اِلَّا امْرَاَتَكَسوائے تیری بیوی کے
- كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِيْنَہے وہ پیچھے رہنے والوں میں سے
پھر جب ہمارے فرستادے لوطؑ کے پاس پہنچے تو ان کی آمد پر وہ سخت پریشان اور دل تنگ ہوا اُنہوں نے کہا "نہ ڈرو اور نہ رنج کرو ہم تمہیں اور تمہارے گھر والوں کو بچا لیں گے، سوائے تمہاری بیوی کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہےاِنَّا مُنْزِلُوْنَ عَلٰۤى اَهْلِ هٰذِهِ الْقَرْیَةِ رِجْزًا مِّنَ السَّمَآءِ بِمَا كَانُوْا یَفْسُقُوْنَ﴿34﴾
- اِنَّا مُنْزِلُوْنَبیشک ہم اتارنے والے ہیں/ نازل کرنے والے ہیں
- عَلٰٓياوپر
- اَهْلِ هٰذِهِ الْقَرْيَةِاس بستی کے رہنے والوں کے
- رِجْزًاایک عذاب
- مِّنَ السَّمَآءِآسمان سے
- بِمَا كَانُوْابوجہ اس کے جو تھے وہ
- يَفْسُقُوْنَوہ نافرمانی کرتے
ہم اس بستی کے لوگوں پر آسمان سے عذاب نازل کرنے والے ہیں اُس فسق کی بدولت جو یہ کرتے رہے ہیں"وَ لَقَدْ تَّرَكْنَا مِنْهَاۤ اٰیَةًۢ بَیِّنَةً لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ﴿35﴾
- وَلَقَدْ تَّرَكْنَااور البتہ تحقیق چھوڑ دی ہم نے
- مِنْهَآاس میں سے
- اٰيَةًۢ بَيِّنَةًایک نشانی کھلی کھلی
- لِّقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَاس قوم کے لئے جو عقل رکھتی ہو
اور ہم نے اُس بستی کی ایک کھُلی نشانی چھوڑ دی ہے اُن لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیںوَ اِلٰى مَدْیَنَ اَخَاهُمْ شُعَیْبًا١ۙ فَقَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ ارْجُوا الْیَوْمَ الْاٰخِرَ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ﴿36﴾
- وَاِلٰى مَدْيَنَاور مدین کی طرف
- اَخَاهُمْان کے بھائی
- شُعَيْبًا ۙشعیب کو بھیجا
- فَقَالَتو اس نے کہا
- يٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَاے میری قوم عبادت کرو اللہ کی
- وَارْجُوا الْيَوْمَ الْاٰخِرَاور امید رکھو آخری دن کی
- وَلَااور نہ
- تَعْثَوْاتم پھرو
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- مُفْسِدِيْنَمفسد بن کر
اور مَدیَن کی طرف ہم نے اُن کے بھائی شعیب کو بھیجا اُس نے کہا "اے میری قوم کے لوگو، اللہ کی بندگی کرو اور روزِ آخر کے امیدوار رہو اور زمین میں مفسد بن کر زیادتیاں نہ کرتے پھرو"فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دَارِهِمْ جٰثِمِیْنَ٘﴿37﴾
- فَكَذَّبُوْهُتو انہوں نے جھٹلادیا اس کو
- فَاَخَذَتْهُمُتو پکڑ لیا ان کو
- الرَّجْفَةُایک زلزلے نے
- فَاَصْبَحُوْاتو ہوگئے وہ
- فِيْ دَارِهِمْاپنے گھروں میں
- جٰثِمِيْنَگھنٹوں کے بل گرنے والے
مگر انہوں نے اسے جھٹلا دیا آخر کار ایک سخت زلزلے نے انہیں آ لیا اور وہ اپنے گھروں میں پڑے کے پڑے رہ گئےوَ عَادًا وَّ ثَمُوْدَاۡ وَ قَدْ تَّبَیَّنَ لَكُمْ مِّنْ مَّسٰكِنِهِمْ١۫ وَ زَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ وَ كَانُوْا مُسْتَبْصِرِیْنَۙ﴿38﴾
- وَعَادًااور قوم عاد کو
- وَّثَمُوْدَا۟اور قوم ثمود کو
- وَقَدْ تَّبَيَّنَ لَكُمْاور تحقیق واضح ہوگئے تمہارے لئے
- مِّنْ مَّسٰكِنِهِمْ ۣان کے گھر/ مسکن
- وَزَيَّنَ لَهُمُاور خوب صورت بنادیا ان کے لئے
- الشَّيْطٰنُشیطان نے
- اَعْمَالَهُمْان کے اعمال کو
- فَصَدَّهُمْتو اس نے روک دیا ان کو
- عَنِ السَّبِيْلِراستے سے
- وَكَانُوْا مُسْتَبْصِرِيْنَاور تھے وہ ہوش رکھنے والے/ عقلمند
اور عاد و ثمود کو ہم نے ہلاک کیا، تم وہ مقامات دیکھ چکے ہو جہاں وہ رہتے تھے اُن کے اعمال کو شیطان نے اُن کے لیے خوشنما بنا دیا اور انہیں راہِ راست سے برگشتہ کر دیا حالانکہ وہ ہوش گوش رکھتے تھےوَ قَارُوْنَ وَ فِرْعَوْنَ وَ هَامٰنَ١۫ وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مُّوْسٰى بِالْبَیِّنٰتِ فَاسْتَكْبَرُوْا فِی الْاَرْضِ وَ مَا كَانُوْا سٰبِقِیْنَۚۖ﴿39﴾
- وَقَارُوْنَاور قارون
- وَفِرْعَوْنَاور فرعون
- وَهَامٰنَ ۣاور ہامان
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- جَآءَهُمْآئے ان کے پاس
- مُّوْسٰيموسیٰ
- بِالْبَيِّنٰتِروشن دلائل کے ساتھ
- فَاسْتَكْبَرُوْاتو انہوں نے تکبر کیا
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَمَا كَانُوْااور نہ تھے وہ
- سٰبِقِيْنَسبقت لے جانے والے
اور قارون و فرعون و ہامان کو ہم نے ہلاک کیا موسیٰؑ اُن کے پاس بیّنات لے کر آیا مگر انہوں نے زمین میں اپنی بڑائی کا زعم کیا حالانکہ وہ سبقت لے جانے والے نہ تھےفَكُلًّا اَخَذْنَا بِذَنْۢبِهٖ١ۚ فَمِنْهُمْ مَّنْ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِ حَاصِبًا١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ اَخَذَتْهُ الصَّیْحَةُ١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ خَسَفْنَا بِهِ الْاَرْضَ١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ اَغْرَقْنَا١ۚ وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیَظْلِمَهُمْ وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ﴿40﴾
- فَكُلًّاتو ہر ایک کو
- اَخَذْنَا بِذَنْۢبِهٖ ۚپکڑ لیا ہم نے اس کے گناہ کے ساتھ
- فَمِنْهُمْ مَّنْ اَرْسَلْنَاتو ان میں سے کچھ وہ جس کو بھیجی ہم نے
- عَلَيْهِاس پر
- حَاصِبًا ۚپتھروں والی بارش
- وَمِنْهُمْ مَّنْاور ان میں سے کچھ وہ
- اَخَذَتْهُ الصَّيْحَةُ ۚجس کو پکڑ لیا دھماکے نے
- وَمِنْهُمْ مَّنْاور ان میں سے کچھ وہ
- خَسَفْنَاجس کو دھنسادیا ہم نے
- بِهِ الْاَرْضَ ۚزمین میں
- وَمِنْهُمْ مَّنْاور ان میں سے کچھ وہ
- اَغْرَقْنَا ۚجس کو غرق کردیا ہم نے
- وَمَااور نہیں
- كَانَ اللّٰهُہے اللہ
- لِيَظْلِمَهُمْکہ ظلم کرے ان پر
- وَلٰكِنْ كَانُوْٓالیکن تھے وہ
- اَنْفُسَهُمْاپنی جانوں پر
- يَظْلِمُوْنَظلم کرتے
آخر کار ہر ایک کو ہم نے اس کے گناہ میں پکڑا، پھر ان میں سے کسی پر ہم نے پتھراؤ کرنے والی ہوا بھیجی، اور کسی کو ایک زبردست دھماکے نے آ لیا، اور کسی کو ہم نے زمین میں دھسا دیا، اور کسی کو غرق کر دیا اللہ اُن پر ظلم کرنے والا نہ تھا، مگر وہ خود ہی اپنے اوپر ظلم کر رہے تھےمَثَلُ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْلِیَآءَ كَمَثَلِ الْعَنْكَبُوْتِ١ۚۖ اِتَّخَذَتْ بَیْتًا١ؕ وَ اِنَّ اَوْهَنَ الْبُیُوْتِ لَبَیْتُ الْعَنْكَبُوْتِ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ﴿41﴾
- مَثَلُ الَّذِيْنَ اتَّخَذُوْامثال ان لوگوں کی جنہوں نے بنالئے
- مِنْ دُوْنِسوا
- اللّٰهِاللہ کے (سوا)
- اَوْلِيَآءَسرپرست
- كَمَثَلِ الْعَنْكَبُوْتِ ښمانند مثال ایک مکڑی کے ہے
- اِتَّخَذَتْجس نے بنا لیا
- بَيْتًا ۭایک گھر
- وَاِنَّاور بیشک
- اَوْهَنَ الْبُيُوْتِسب سے کمزور گھروں میں
- لَبَيْتُ الْعَنْكَبُوْتِ ۘالبتہ گھر ہے مکڑی کا
- لَوْ كَانُوْاکاش کہ ہوتے وہ
- يَعْلَمُوْنَعلم رکھتے/ جانتے
جن لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر دُوسرے سرپرست بنا لیے ہیں اُن کی مثال مکڑی جیسی ہے جو اپنا ایک گھر بناتی ہے اور سب گھروں سے زیادہ کمزور گھر مکڑی کا گھر ہی ہوتا ہے کاش یہ لوگ علم رکھتےاِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ مِنْ شَیْءٍ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ﴿42﴾
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- يَعْلَمُجانتا ہے
- مَا يَدْعُوْنَاس کو جسے وہ پکارتے ہیں
- مِنْسے
- دُوْنِهٖاس کے سوا
- مِنْ شَيْءٍ ۭکوئی بھی چیز
- وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُاور وہ زبردست ہے، حکمت والا ہے
یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر جس چیز کو بھی پکارتے ہیں اللہ اسے خوب جانتا ہے اور وہی زبردست اور حکیم ہےوَ تِلْكَ الْاَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ١ۚ وَ مَا یَعْقِلُهَاۤ اِلَّا الْعٰلِمُوْنَ﴿43﴾
- وَتِلْكَ الْاَمْثَالُاور یہ مثالیں
- نَضْرِبُهَاہم بیان کرتے ہیں ان کو
- لِلنَّاسِ ۚلوگوں کے لئے
- وَمَا يَعْقِلُهَآاور نہیں سمجھتے ان مثالوں کو
- اِلَّا الْعٰلِمُوْنَمگر عالم لوگ/ جاننے والے
یہ مثالیں ہم لوگوں کی فہمائش کے لیے دیتے ہیں، مگر ان کو وہی لوگ سمجھتے ہیں جو علم رکھنے والے ہیںخَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ۠ع﴿44﴾
- خَلَقَ اللّٰهُپیدا کیا اللہ نے
- السَّمٰوٰتِآسمانوں کو
- وَالْاَرْضَاور زمین کو
- بِالْحَقِّ ۭحق کے ساتھ
- اِنَّ فِيْ ذٰلِكَیقیناً اس میں
- لَاٰيَةً لِّلْمُؤْمِنِيْنَالبتہ ایک نشانی ہے ایمان لانے والوں کے لئے
اللہ نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے، در حقیقت اِس میں ایک نشانی ہے اہلِ ایمان کے لیےاُتْلُ مَاۤ اُوْحِیَ اِلَیْكَ مِنَ الْكِتٰبِ وَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ١ؕ اِنَّ الصَّلٰوةَ تَنْهٰى عَنِ الْفَحْشَآءِ وَ الْمُنْكَرِ١ؕ وَ لَذِكْرُ اللّٰهِ اَكْبَرُ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تَصْنَعُوْنَ﴿45﴾
- اُتْلُپڑھ سنایے
- مَآ اُوْحِيَجو وحی کیا گیا
- اِلَيْكَآپ کی طرف
- مِنَ الْكِتٰبِکتاب سے
- وَاَقِمِ الصَّلٰوةَ ۭاور قائم کیجیے نماز
- اِنَّکیونکہ
- الصَّلٰوةَنماز
- تَنْهٰىروکتی ہے
- عَنِ الْفَحْشَآءِبےحیائی سے
- وَالْمُنْكَرِ ۭاور برائی سے
- وَلَذِكْرُ اللّٰهِاور البتہ ذکر ہے اللہ کا
- اَكْبَرُ ۭزیادہ بڑی چیز
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يَعْلَمُجانتا ہے
- مَا تَصْنَعُوْنَجو تم کرتے ہو
(اے نبیؐ) تلاوت کرو اس کتاب کی جو تمہاری طرف وحی کے ذریعہ سے بھیجی گئی ہے اور نماز قائم کرو، یقیناً نماز فحش اور بُرے کاموں سے روکتی ہے اور اللہ کا ذکر اس سے بھی زیادہ بڑی چیز ہے اللہ جانتا ہے جو کچھ تم لوگ کرتے ہووَ لَا تُجَادِلُوْۤا اَهْلَ الْكِتٰبِ اِلَّا بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ١ۖۗ اِلَّا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْهُمْ وَ قُوْلُوْۤا اٰمَنَّا بِالَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْنَا وَ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ وَ اِلٰهُنَا وَ اِلٰهُكُمْ وَاحِدٌ وَّ نَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَ﴿46﴾
- وَلَا تُجَادِلُوْٓااور نہ تم بحث کرو۔ تم جھگڑو
- اَهْلَ الْكِتٰبِاہل کتاب سے
- اِلَّا بالَّتِيْمگر ساتھ اس طریقے کے
- ھِىَ اَحْسَنُ ڰوہ جو سب سے اچھا ہے
- اِلَّا الَّذِيْنَسوائے ان لوگوں کے
- ظَلَمُوْاجنہوں نے ظلم کیا
- مِنْهُمْان میں سے
- وَقُوْلُوْٓااور کہو
- اٰمَنَّاایمان لائے ہم
- بِالَّذِيْٓساتھ اس چیز کے جو
- اُنْزِلَ اِلَيْنَااتاری گئی ہماری طرف
- وَاُنْزِلَ اِلَيْكُمْاور اتاری گئی تمہاری طرف
- وَاِلٰهُنَااور الہ ہمارا
- وَاِلٰهُكُمْ وَاحِدٌاور الہ تمہارا ایک ہے
- وَّنَحْنُاور ہم
- لَهٗ مُسْلِمُوْنَاس کے لیے فرمانبردار ہیں
اور اہل کتاب سے بحث نہ کرو مگر عمدہ طریقہ سے، سوائے اُن لوگوں کے جو اُن میں سے ظالم ہوں، اور اُن سے کہو کہ "ہم ایمان لائے ہیں اُس چیز پر بھی جو ہماری طرف بھیجی گئی ہے اور اُس چیز پر بھی جو تمہاری طرف بھیجی گئی تھی، ہمارا خدا اور تمہارا خدا ایک ہی ہے اور ہم اُسی کے مُسلم (فرماں بردار) ہیں"وَ كَذٰلِكَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ١ؕ فَالَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ١ۚ وَ مِنْ هٰۤؤُلَآءِ مَنْ یُّؤْمِنُ بِهٖ١ؕ وَ مَا یَجْحَدُ بِاٰیٰتِنَاۤ اِلَّا الْكٰفِرُوْنَ﴿47﴾
- وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
- اَنْزَلْنَآنازل کی ہم نے
- اِلَيْكَ الْكِتٰبَ ۭآپ کی طرف کتاب
- فَالَّذِيْنَتو وہ لوگ
- اٰتَيْنٰهُمُ الْكِتٰبَدی ہم نے ان کو کتاب
- يُؤْمِنُوْنَ بِهٖ ۚوہ ایمان رکھتے ہیں ساتھ اس کے
- وَمِنْ هٰٓؤُلَآءِاور ان لوگوں میں سے کوئی ہے
- مَنْ يُّؤْمِنُ بِهٖ ۭجو ایمان رکھتا ہے ساتھ اس کے
- وَمَا يَجْحَدُاور نہیں انکار کرتے
- بِاٰيٰتِنَآہماری آیات کا
- اِلَّا الْكٰفِرُوْنَمگر کافر لوگ
(اے نبیؐ) ہم نے اِسی طرح تمہاری طرف کتاب نازل کی ہے، اس لیے وہ لوگ جن کو ہم نے پہلے کتاب دی تھی وہ اس پر ایمان لاتے ہیں، اور اِن لوگوں میں سے بھی بہت سے اس پر ایمان لا رہے ہیں، اور ہماری آیات کا انکار صرف کافر ہی کرتے ہیںوَ مَا كُنْتَ تَتْلُوْا مِنْ قَبْلِهٖ مِنْ كِتٰبٍ وَّ لَا تَخُطُّهٗ بِیَمِیْنِكَ اِذًا لَّارْتَابَ الْمُبْطِلُوْنَ﴿48﴾
- وَمَا كُنْتَاور نہ تھے تم
- تَتْلُوْاتم پڑھتے
- مِنْ قَبْلِهٖاس سے پہلے
- مِنْ كِتٰبٍکوئی کتاب
- وَّلَا تَخُطُّهٗاور نہ تم لکھتے تھے اس کو
- بِيَمِيْنِكَاپنے دائیں ہاتھ سے
- اِذًا لَّارْتَابَ الْمُبْطِلُوْنَتب البتہ شک میں پڑجاتے باطل پرست
(اے نبیؐ) تم اس سے پہلے کوئی کتاب نہیں پڑھتے تھے اور نہ اپنے ہاتھ سے لکھتے تھے، اگر ایسا ہوتا تو باطل پرست لوگ شک میں پڑ سکتے تھےبَلْ هُوَ اٰیٰتٌۢ بَیِّنٰتٌ فِیْ صُدُوْرِ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ١ؕ وَ مَا یَجْحَدُ بِاٰیٰتِنَاۤ اِلَّا الظّٰلِمُوْنَ﴿49﴾
- بَلْبلکہ
- هُوَوہ
- اٰيٰتٌۢ بَيِّنٰتٌآیات ہیں۔ نشانیاں ہیں روشن
- فِيْ صُدُوْرِ الَّذِيْنَان لوگوں کے سینے میں
- اُوْتُوا الْعِلْمَ ۭجو دیئے گئے علم
- وَمَا يَجْحَدُاور نہیں انکار کرتے
- بِاٰيٰتِنَآہماری آیات کا
- اِلَّا الظّٰلِمُوْنَمگر ظالم
دراصل یہ روشن نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے دلوں میں جنہیں عِلم بخشا گیا ہے، اور ہماری آیات کا انکار نہیں کرتے مگر وہ جو ظالم ہیںوَ قَالُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیٰتٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ قُلْ اِنَّمَا الْاٰیٰتُ عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ وَ اِنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ﴿50﴾
- وَقَالُوْااور وہ کہتے ہیں
- لَوْلَآکیوں نہیں
- اُنْزِلَاتاری گئیں
- عَلَيْهِ اٰيٰتٌاس پر آیات۔ نشانیاں۔ معجزات
- مِّنْ رَّبِّهٖ ۭاس کے رب کی طرف سے
- قُلْکہہ دیجیے
- اِنَّمَابیشک
- الْاٰيٰتُآیات۔ نشانیاں
- عِنْدَ اللّٰهِ ۭاللہ کے پاس ہیں
- وَاِنَّمَآاور بیشک
- اَنَا نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌمیں ڈرانے والا ہوں کھلم کھلا
یہ لوگ کہتے ہیں کہ "کیوں نہ اتاری گئی اس شخص پر نشانیاں اِس کے رب کی طرف سے؟" کہو، "نشانیاں تو اللہ کے پاس ہیں اور میں صرف خبردار کرنے والا ہوں کھول کھول کر"اَوَ لَمْ یَكْفِهِمْ اَنَّاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ یُتْلٰى عَلَیْهِمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَرَحْمَةً وَّ ذِكْرٰى لِقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ۠ع﴿51﴾
- اَوَلَمْ يَكْفِهِمْکیا بھلا نہیں کافی ان کو
- اَنَّآبیشک ہم نے
- اَنْزَلْنَانازل کیا ہم نے
- عَلَيْكَ الْكِتٰبَآپ پر کتاب کو
- يُتْلٰى عَلَيْهِمْ ۭجو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ان کو
- اِنَّ فِيْ ذٰلِكَبیشک اس میں
- لَرَحْمَةًالبتہ رحمت ہے
- وَّذِكْرٰياور نصیحت
- لِقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَاس قوم کے لیے جو ایمان رکھتی ہو
اور کیا اِن لوگوں کے لیے یہ (نشانی) کافی نہیں ہے کہ ہم نے تم پر کتاب نازل کی جو اِنہیں پڑھ کر سُنائی جاتی ہے؟ در حقیقت اِس میں رحمت ہے اور نصیحت ہے اُن لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیںقُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ شَهِیْدًا١ۚ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِالْبَاطِلِ وَ كَفَرُوْا بِاللّٰهِ١ۙ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ﴿52﴾
- قُلْکہہ دیجیے
- كَفٰي باللّٰهِکافی ہے اللہ تعالیٰ
- بَيْنِيْ وَبَيْنَكُمْمیرے درمیان اور تمہارے درمیان
- شَهِيْدًا ۚگواہ
- يَعْلَمُوہ جانتا ہے
- مَا فِي السَّمٰوٰتِجو آسمانوں میں ہے
- وَالْاَرْضِ ۭاور زمین میں
- وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْااور وہ لوگ جو ایمان لائے
- بِالْبَاطِلِباطل کے ساتھ
- وَكَفَرُوْا باللّٰهِ ۙاور انہوں نے کفر کیا اللہ کا
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- هُمُوہ ہیں
- الْخٰسِرُوْنَنقصان اٹھانے والے ہیں
(اے نبیؐ) کہو کہ "میرے اور تمہارے درمیان اللہ گواہی کے لیے کافی ہے وہ آسمانوں اور زمین میں سب کچھ جانتا ہے جو لوگ باطل کو مانتے ہیں اور اللہ سے کفر کرتے ہیں وہی خسارے میں رہنے والے ہیں"وَ یَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالْعَذَابِ١ؕ وَ لَوْ لَاۤ اَجَلٌ مُّسَمًّى لَّجَآءَهُمُ الْعَذَابُ١ؕ وَ لَیَاْتِیَنَّهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ﴿53﴾
- وَيَسْتَعْجِلُوْنَكَاور وہ جلدی مانگتے ہیں تجھ سے
- بِالْعَذَابِ ۭعذاب کو
- وَلَوْلَآاور اگر نہ ہوتی
- اَجَلٌ مُّسَمًّىایک میعاد مقرر
- لَّجَآءَهُمُ الْعَذَابُ ۭالبتہ آجاتا ان کے پاس عذاب
- وَلَيَاْتِيَنَّهُمْاور البتہ وہ ضرور آئے گا ان کے پاس
- بَغْتَةًاچانک
- وَّهُمْاور وہ
- لَا يَشْعُرُوْنَشعور نہ رکھتے ہوں گے
یہ لوگ تم سے عذاب جلدی لانے کا مطالبہ کرتے ہیں اگر ایک وقت مقرر نہ کر دیا گیا ہوتا تو ان پر عذاب آ چکا ہوتا اور یقیناً (اپنے وقت پر) وہ آ کر رہے گا اچانک، اس حال میں کہ انہیں خبر بھی نہ ہو گییَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالْعَذَابِ١ؕ وَ اِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِیْطَةٌۢ بِالْكٰفِرِیْنَۙ﴿54﴾
- يَسْتَعْجِلُوْنَكَوہ جلدی مانگتے ہیں تجھ سے
- بِالْعَذَابِ ۭعذاب
- وَاِنَّاور بیشک
- جَهَنَّمَجہنم
- لَمُحِيْطَةٌۢالبتہ گھیرنے والی ہے
- بِالْكٰفِرِيْنَکافروں کو
یہ تم سے عذاب جلدی لانے کا مطالبہ کرتے ہیں، حالانکہ جہنم ان کافروں کو گھیرے میں لے چکی ہےیَوْمَ یَغْشٰىهُمُ الْعَذَابُ مِنْ فَوْقِهِمْ وَ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِهِمْ وَ یَقُوْلُ ذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿55﴾
- يَوْمَجس دن
- يَغْشٰىهُمُ الْعَذَابُڈھانپ لے گا ان کو عذاب
- مِنْ فَوْقِهِمْان کے اوپر سے
- وَمِنْ تَحْتِ اَرْجُلِهِمْاور ان کے پاؤں کے نیچے سے
- وَيَقُوْلُاور وہ کہے گا
- ذُوْقُوْاچکھو
- مَا كُنْتُمْجو تھے تم
- تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے
(اور انہیں پتہ چلے گا) اُس روز جبکہ عذاب انہیں اُوپر سے بھی ڈھانک لے گا اور پاؤں کے نیچے سے بھی اور کہے گا کہ اب چکھو مزا ان کرتوتوں کا جو تم کرتے تھےیٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّ اَرْضِیْ وَاسِعَةٌ فَاِیَّایَ فَاعْبُدُوْنِ﴿56﴾
- يٰعِبَادِيَ الَّذِيْنَاے میرے بندو وہ جو
- اٰمَنُوْٓاایمان لائے ہو
- اِنَّبیشک
- اَرْضِيْمیری زمین
- وَاسِعَةٌوسیع ہے
- فَاِيَّايَپس صرف میری ہی
- فَاعْبُدُوْنِپس تم عبادت کرو میری
اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو، میری زمین وسیع ہے، پس تم میری بندگی بجا لاؤكُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ١۫ ثُمَّ اِلَیْنَا تُرْجَعُوْنَ﴿57﴾
- كُلُّ نَفْسٍہر نفس
- ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ ۣچکھنے والا ہے موت کو
- ثُمَّ اِلَيْنَاپھر ہماری طرف
- تُرْجَعُوْنَتم سب لوٹائے جاؤ گے
ہر متنفس کو موت کا مزا چکھنا ہے، پھر تم سب ہماری طرف ہی پلٹا کر لائے جاؤ گےوَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُبَوِّئَنَّهُمْ مِّنَ الْجَنَّةِ غُرَفًا تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ نِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِیْنَۗۖ﴿58﴾
- وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْااور وہ لوگ جو ایمان لائے
- وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے عمل کیے اچھے
- لَنُبَوِّئَنَّهُمْالبتہ ہم ضرور ٹھکانہ دیں گے ان کو
- مِّنَ الْجَنَّةِجنت میں سے
- غُرَفًابالاخانوں کے
- تَجْرِيْبہتی ہوں گی
- مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُان کے نیچے سے نہریں
- خٰلِدِيْنَ فِيْهَا ۭہمیشہ رہنے والے ہیں ان میں
- نِعْمَکتنا اچھا ہے
- اَجْرُ الْعٰمِلِيْنَاجر ان عمل کرنے والوں کا
جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کو ہم جنت کی بلند و بالا عمارتوں میں رکھیں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، وہاں وہ ہمیشہ رہیں گے، کیا ہی عمدہ اجر ہے عمل کرنے والوں کے لیےالَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَ﴿59﴾
- الَّذِيْنَ صَبَرُوْاوہ لوگ جو صبر کرتے ہیں
- وَعَلٰي رَبِّهِمْاور اپنے رب پر
- يَتَوَكَّلُوْنَبھروسہ کرتے ہیں۔ توکل کرتے ہیں
اُن لوگوں کے لیے جنہوں نے صبر کیا ہے اور جو اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیںوَ كَاَیِّنْ مِّنْ دَآبَّةٍ لَّا تَحْمِلُ رِزْقَهَا١ۗۖ اَللّٰهُ یَرْزُقُهَا وَ اِیَّاكُمْ١ۖ٘ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ﴿60﴾
- وَكَاَيِّنْاور کتنے ہی
- مِّنْ دَآبَّةٍجانوروں میں سے
- لَّا تَحْمِلُ رِزْقَهَانہیں اٹھائے ہوئے اپنا رزق
- اَللّٰهُ يَرْزُقُهَااللہ تعالیٰ رزق دیتا ہے ان کو
- وَاِيَّاكُمْاور تم کو بھی
- وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُاور وہ سننے والا ہے، جاننے والا ہے
کتنے ہی جانور ہیں جو اپنا رزق اٹھائے نہیں پھرتے، اللہ اُن کو رزق دیتا ہے اور تمہارا رازق بھی وہی ہے، وہ سب کچھ سُنتا اور جانتا ہےوَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ١ۚ فَاَنّٰى یُؤْفَكُوْنَ﴿61﴾
- وَلَئِنْ سَاَلْتَهُمْاور البتہ اگر پوچھو تم ان سے۔ سوال کرو تم ان سے
- مَّنْ خَلَقَکس نے پیدا کیا
- السَّمٰوٰتِآسمانوں کو
- وَالْاَرْضَاور زمین کو
- وَسَخَّرَ الشَّمْسَاور مسخر کیا سورج کو
- وَالْقَمَرَاور چاند کو
- لَيَقُوْلُنَّالبتہ وہ ضرور کہیں گے
- اللّٰهُاللہ نے
- فَاَنّٰى يُؤْفَكُوْنَتو کہاں سے وہ پھیرے جاتے ہیں
اگر تم اِن لوگوں سے پُوچھو کہ زمین اور آسمانوں کو کس نے پیدا کیا ہے اور چاند اور سُورج کو کس نے مسخّر کر رکھا ہے تو ضرور کہیں گے کہ اللہ نے، پھر یہ کدھر سے دھوکا کھا رہے ہیں؟اَللّٰهُ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَ یَقْدِرُ لَهٗ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ﴿62﴾
- اَللّٰهُاللہ تعالیٰ
- يَبْسُطُ الرِّزْقَپھیلا دیتا ہے رزق کو
- لِمَنْجس کے لیے
- يَّشَآءُچاہتا ہے
- مِنْ عِبَادِهٖاپنے بندوں میں سے
- وَيَقْدِرُ لَهٗ ۭاور تنگ کردیتا ہے اس کے لیے
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- بِكُلِّ شَيْءٍہر چیز کو
- عَلِيْمٌجاننے والا ہے
اللہ ہی ہے جو اپنے بندوں میں سے جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کرتا ہے اور جس کا چاہتا ہے تنگ کرتا ہے، یقیناً اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہےوَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ نَّزَّلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ مِنْۢ بَعْدِ مَوْتِهَا لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ١ؕ قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ۠ع﴿63﴾
- وَلَئِنْاور البتہ اگر
- سَاَلْتَهُمْپوچھو تم ان سے
- مَّنْ نَّزَّلَکس نے نازل کیا
- مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
- مَآءًپانی
- فَاَحْيَاپھر زندہ کیا
- بِهِ الْاَرْضَساتھ اس کے زمین کو
- مِنْۢ بَعْدِ مَوْتِهَااس کی موت کے بعد
- لَيَقُوْلُنَّ اللّٰهُ ۭالبتہ وہ ضرور کہیں گے اللہ نے
- قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ ۭکہہ دیجیے سب تعریف اللہ کے لیے ہے
- بَلْ اَكْثَرُهُمْبلکہ اکثر ان میں سے
- لَا يَعْقِلُوْنَنہیں عقل رکھتے
اور اگر تم ان سے پوچھو کس نے آسمان سے پانی برسایا اور اِس کے ذریعہ سے مُردہ پڑی ہوئی زمین کو جِلا اٹھایا تو وہ ضرور کہیں گے اللہ نے کہو، الحمدللہ، مگر اکثر لوگ سمجھتے نہیں ہیںوَ مَا هٰذِهِ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا لَهْوٌ وَّ لَعِبٌ١ؕ وَ اِنَّ الدَّارَ الْاٰخِرَةَ لَهِیَ الْحَیَوَانُ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ﴿64﴾
- وَمَااور نہیں
- هٰذِهِ الْحَيٰوةُ الدُّنْيَآیہ دنیا کی زندگی
- اِلَّامگر
- لَهْوٌ وَّلَعِبٌ ۭدل کا بہلاوا اور کھیل
- وَاِنَّ الدَّارَاور بیشک گھر
- الْاٰخِرَةَآخرت کا
- لَھِىَ الْحَيَوَانُ ۘالبتہ وہی ہے زندگی۔ زندہ رہنے کی جگہ
- لَوْ كَانُوْا يَعْلَمُوْنَکاش ہوتے وہ علم رکھتے
اور یہ دنیا کی زندگی کچھ نہیں ہے مگر ایک کھیل اور دل کا بہلاوا اصل زندگی کا گھر تو دار آخرت ہے، کاش یہ لوگ جانتےفَاِذَا رَكِبُوْا فِی الْفُلْكِ دَعَوُا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ۚ۬ فَلَمَّا نَجّٰىهُمْ اِلَى الْبَرِّ اِذَا هُمْ یُشْرِكُوْنَۙ﴿65﴾
- فَاِذَاپھر جب
- رَكِبُوْاوہ سوار ہوتے ہیں
- فِي الْفُلْكِکشتی میں
- دَعَوُا اللّٰهَپکارتے ہیں اللہ تعالیٰ کو
- مُخْلِصِيْنَخالص کرنے والے
- لَهُاس کے لیے
- الدِّيْنَ ڬدین کو
- فَلَمَّاتو جب
- نَجّٰىهُمْوہ نجات دیتا ہے ان کو
- اِلَى الْبَرِّطرف خشکی کے
- اِذَا هُمْ يُشْرِكُوْنَاچانک وہ شرک کرنے لگتے ہیں
جب یہ لوگ کشتی پر سوار ہوتے ہیں تو اپنے دین کو اللہ کے لیے خالص کر کے اُس سے دُعا مانگتے ہیں، پھر جب وہ اِنہیں بچا کر خشکی پر لے آتا ہے تو یکایک یہ شرک کرنے لگتے ہیںلِیَكْفُرُوْا بِمَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ١ۙۚ وَ لِیَتَمَتَّعُوْا١ٙ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ﴿66﴾
- لِيَكْفُرُوْاتاکہ وہ ناشکری کریں
- بِمَآ اٰتَيْنٰهُمْ ڌاس چیز کی جو دی ہم نے ان کو
- وَلِيَتَمَتَّعُوْا ۪اور تاکہ وہ فائدہ اٹھائیں
- فَسَوْفَ يَعْلَمُوْنَپس عنقریب وہ جان لیں گے
تاکہ اللہ کی دی ہوئی نجات پر اس کا کفران نعمت کریں اور (حیات دنیا کے) مزے لوٹیں اچھا، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گااَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا اٰمِنًا وَّ یُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ حَوْلِهِمْ١ؕ اَفَبِالْبَاطِلِ یُؤْمِنُوْنَ وَ بِنِعْمَةِ اللّٰهِ یَكْفُرُوْنَ﴿67﴾
- اَوَلَمْ يَرَوْاکیا بھلا انہوں نے دیکھا نہیں
- اَنَّا جَعَلْنَابیشک بنایا ہم نے
- حَرَمًاحرم کو
- اٰمِنًاامن والا
- وَّيُتَخَطَّفُاور اچک لیے جاتے ہیں
- النَّاسُلوگ
- مِنْ حَوْلِهِمْ ۭان کے آس پاس سے
- اَفَبِالْبَاطِلِکیا بھلا ساتھ باطل کے
- يُؤْمِنُوْنَوہ ایمان لائیں گے۔ وہ ایمان لاتے ہیں
- وَبِنِعْمَةِ اللّٰهِاور اللہ کی نعمت کا
- يَكْفُرُوْنَانکار کرتے ہیں
کیا یہ دیکھتے نہیں ہیں کہ ہم نے ایک پر امن حرم بنا دیا ہے حالانکہ اِن کے گرد و پیش لوگ اُچک لیے جاتے ہیں؟ کیا پھر بھی یہ لوگ باطل کو مانتے ہیں اور اللہ کی نعمت کا کفران کرتے ہیں؟وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهٗ١ؕ اَلَیْسَ فِیْ جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْكٰفِرِیْنَ﴿68﴾
- وَمَنْ اَظْلَمُاور کون بڑا ظالم ہے
- مِمَّنِ افْتَرٰياس سے جو گھڑ لے
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- كَذِبًاکوئی جھوٹ
- اَوْ كَذَّبَیا جھٹلائے
- بِالْحَقِّحق کو
- لَمَّا جَآءَهٗ ۭجبکہ وہ آجائے اس کے پاس
- اَلَيْسَکیا نہیں ہے
- فِيْ جَهَنَّمَجہنم میں
- مَثْوًى لِّلْكٰفِرِيْنَٹھکانہ کافروں کے لیے
اُس شخص سے بڑا ظالم کون ہو گا جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا حق کو جھُٹلائے جب کہ وہ اس کے سامنے آ چکا ہو؟ کیا ایسے کافروں کا ٹھکانہ جہنم ہی نہیں ہے؟وَ الَّذِیْنَ جَاهَدُوْا فِیْنَا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنَا١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِیْنَ۠ع﴿69﴾
- وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوْااور وہ لوگ جو جدوجہد کریں
- فِيْنَاہماری راہ
- لَنَهْدِيَنَّهُمْالبتہ ہم ضرور رہنمائی کریں گے ان کی
- سُبُلَنَا ۭاپنے راستوں کی (طرف)
- وَاِنَّ اللّٰهَاور بیشک اللہ تعالیٰ
- لَمَعَ الْمُحْسِنِيْنَالبتہ ساتھ ہے احسان کرنے والوں کے
جو لوگ ہماری خاطر مجاہدہ کریں گے انہیں ہم اپنے راستے دکھائیں گے، اور یقیناً اللہ نیکو کاروں ہی کے ساتھ ہے