آسان قرآن
Aasan Quran · 29. Al-Ankaboot · Ayah 64
وَ مَا هٰذِهِ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا لَهْوٌ وَّ لَعِبٌ١ؕ وَ اِنَّ الدَّارَ الْاٰخِرَةَ لَهِیَ الْحَیَوَانُ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ﴿64﴾
- وَمَااور نہیں
- هٰذِهِیہ
- الْحَيٰوةُ الدُّنْيَآدنیا کی زندگی
- اِلَّا لَهْوٌسوائے کھیل
- وَّلَعِبٌ ۭاور کود
- وَاِنَّاور بیشک
- الدَّارَ الْاٰخِرَةَآخرت کا گھر
- لَھِىَالبتہ وہی
- الْحَيَوَانُ ۘزندگی
- لَوْکاش
- كَانُوْا يَعْلَمُوْنَوہ جانتے ہوتے
Translation · Aasan Quran
اور یہ دنیوی زندگی کھیل کود کے سوا کچھ بھی نہیں (35) اور حقیقت یہ ہے کہ دار آخرت ہی اصل زندگی ہے، اگر یہ لوگ جانتے ہوتے۔
Tafseer · Aasan Quran
35: یعنی جس طرح کھیل کود میں کچھ دیر تو مزہ آتا ہے، مگر وہ کوئی پائیدار چیز نہیں ہے، ذرا دیر گذرنے کے بعد سارا تماشا ختم ہوجاتا ہے، اسی طرح دنیا کی لذتیں بھی ناپائیدار ہیں، اور کچھ ہی عرصے میں سب ختم ہوجائیں گی۔ اس کے برخلاف آخرت کی زندگی ہمیشہ کے لیے ہے، اس لیے اس کی لذتیں اور نعمتیں سدا بہار ہیں۔ اس لیے اصل زندگی آخرت ہی کی زندگی ہے۔