Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
View Ayah In
Navigate
Surah
1 Al-Faatiha
2 Al-Baqara
3 Aal-i-Imraan
4 An-Nisaa
5 Al-Maaida
6 Al-An'aam
7 Al-A'raaf
8 Al-Anfaal
9 At-Tawba
10 Yunus
11 Hud
12 Yusuf
13 Ar-Ra'd
14 Ibrahim
15 Al-Hijr
16 An-Nahl
17 Al-Israa
18 Al-Kahf
19 Maryam
20 Taa-Haa
21 Al-Anbiyaa
22 Al-Hajj
23 Al-Muminoon
24 An-Noor
25 Al-Furqaan
26 Ash-Shu'araa
27 An-Naml
28 Al-Qasas
29 Al-Ankaboot
30 Ar-Room
31 Luqman
32 As-Sajda
33 Al-Ahzaab
34 Saba
35 Faatir
36 Yaseen
37 As-Saaffaat
38 Saad
39 Az-Zumar
40 Al-Ghaafir
41 Fussilat
42 Ash-Shura
43 Az-Zukhruf
44 Ad-Dukhaan
45 Al-Jaathiya
46 Al-Ahqaf
47 Muhammad
48 Al-Fath
49 Al-Hujuraat
50 Qaaf
51 Adh-Dhaariyat
52 At-Tur
53 An-Najm
54 Al-Qamar
55 Ar-Rahmaan
56 Al-Waaqia
57 Al-Hadid
58 Al-Mujaadila
59 Al-Hashr
60 Al-Mumtahana
61 As-Saff
62 Al-Jumu'a
63 Al-Munaafiqoon
64 At-Taghaabun
65 At-Talaaq
66 At-Tahrim
67 Al-Mulk
68 Al-Qalam
69 Al-Haaqqa
70 Al-Ma'aarij
71 Nooh
72 Al-Jinn
73 Al-Muzzammil
74 Al-Muddaththir
75 Al-Qiyaama
76 Al-Insaan
77 Al-Mursalaat
78 An-Naba
79 An-Naazi'aat
80 Abasa
81 At-Takwir
82 Al-Infitaar
83 Al-Mutaffifin
84 Al-Inshiqaaq
85 Al-Burooj
86 At-Taariq
87 Al-A'laa
88 Al-Ghaashiya
89 Al-Fajr
90 Al-Balad
91 Ash-Shams
92 Al-Lail
93 Ad-Dhuhaa
94 Ash-Sharh
95 At-Tin
96 Al-Alaq
97 Al-Qadr
98 Al-Bayyina
99 Az-Zalzala
100 Al-Aadiyaat
101 Al-Qaari'a
102 At-Takaathur
103 Al-Asr
104 Al-Humaza
105 Al-Fil
106 Quraish
107 Al-Maa'un
108 Al-Kawthar
109 Al-Kaafiroon
110 An-Nasr
111 Al-Masad
112 Al-Ikhlaas
113 Al-Falaq
114 An-Naas
Ayah
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
53
54
55
56
57
58
59
60
61
62
63
64
65
66
67
68
69
70
71
72
73
74
75
76
77
Get Android App
Tafaseer Collection
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
Al-Qurtubi - Al-Furqaan : 3
الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِالْغَیْبِ وَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَۙ
الَّذِينَ
: جو لوگ
يُؤْمِنُونَ
: ایمان لاتے ہیں
بِالْغَيْبِ
: غیب پر
وَيُقِيمُونَ
: اور قائم کرتے ہیں
الصَّلَاةَ
: نماز
وَمِن
: اور سے
مَّا
: جو
رَزَقْنَاهُمْ
: ہم نے انہیں دیا
يُنْفِقُونَ
: وہ خرچ کرتے ہیں
جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے، اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں
آیت نمبر
3
مسئلہ نمبر
1
: الذین یہ متقین کی صفت ہونے کے اعتبار سے حالت جری میں ہے اور قطع کے اعتبار سے رفع بھی جائز ہے۔ یعنی اس سے پہلے ھم ضمیر مبتدا محذوف ہوگی اور مدح کے اعتبار سے نصب بھی جائز ہے۔ یؤمنون کا معنی یصدقون ہے یعنی وہ تصدیق کرتے ہیں۔ الایمان کا لغوی معنی تصدیق کرنا ہے قرآن حکیم میں ہے : وما انت بمؤمن لنا (یوسف :
17
) (تو ہماری تصدیق کرنے والا نہیں) ایمان کا لفظ باء اور لام کے ساتھ متعدی ہوتا ہے جیسا کہ ارشاد ہے : ولا تؤمنوا الا لمن تبع دینکم (آل عمران :
73
) (ایک دوسرے کو تاکید کرتے ہیں کہ مت مانو کسی کی بات، سوائے ان لوگوں کے جو پیروی کرتے ہیں تمہارے دین کی) اور فرمایا : فما امن لموسی (یونس :
83
) (پس نہ ایمان لائے موسیٰ پر) حجاج بن حجاج احول سے مروی ہے (یہ زق العسل سے ملقب ہوتا تھا) فرمایا : میں نے حضرت قتادہ کو یہ فرماتے سنا، اے ابن آدم ! اگر تو چستی کے ساتھ نیکی کرنا چاہتا ہے تو تیرا نفس اکتاہٹ، کوتاہی اور بےزاری کی طرف مائل ہوگا، لیکن مومن وہ ہوتا ہے، جو تکلیف اٹھانے والا ہوتا ہے، مومن وہ ہوتا ہے جو قوت کا اظہار کرنے والا ہوتا ہے، اور مومن اپنے نفس پر سختی کرنے والا ہوتا ہے، مومنین رات دن اللہ کی بارگاہ میں آواز بلند کرنے والے ہوتے ہیں۔ اللہ کی قسم ! بندہ مومن سر اً اور علانیۃً ربنا، ربنا کہتا رہتا ہے حتیٰ کہ سراً اور علانیۃً اس کی دعا قبول کی جاتی ہے۔ مسئلہ نمبر
2
: اللہ تعالیٰ کا ارشاد : بالغیب عرب کلام میں الغیب ہر اس چیز کو کہتے ہیں جو تجھ سے غائب ہے۔ یہ لفظ اجوف یائی ہے۔ اسی سے کہا جاتا ہے : غابت الشمس تغیب۔ الغیبۃ معروف ہے واغابت المرآۃ یعنی وہ عورت جس کا خاوند غائب ہوتا ہے۔ ووقعنالی غیبۃ وغیابۃ یعنی ہم زمین کی گہرائی میں واقع ہوئے۔ الغیابۃ کا معنی ہے : الاجمۃ، یعنی گھنے درخت جن میں چھپا جاتی ہے، ہموار زمین کو بھی الغیب کہتے ہیں کیونکہ وہ آنکھ سے غائب ہوتی ہے۔ مسئلہ نمبر
3
: مفسرین نے الغیب کی تفسیر میں اختلاف کیا ہے۔ بعض علماء نے فرمایا : اس آیت میں الغیب سے مراد اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ ابن عربی نے اس قول کو ضعیف کہا ہے۔ بعض دوسرے علماء نے کہا : الغیب سے مراد قضاء وقدر ہے۔ بعض علماء نے کہا : الغیب سے مراد قرآن اور اس میں موجود غیوب ہیں۔ بعض علماء نے کہا : اس سے مراد ہر وہ چیز ہے جس کے متعلق رسول کریم ﷺ نے خبر دی جس تک عقل انسانی نہیں پہنچ سکتی مثلاً قیامت کی علامات، عذاب قبر، حشر، نشر، صراط، میزان، جنت، دوزخ۔ ابن عطیہ نے کہا : یہ اقوال متعارض نہیں ہیں بلکہ ان تمام پر غیب کا اطلاق ہوتا ہے۔ میں کہتا ہوں : یہ ایمان شرعی ہے جس کی طرف حدیث جبریل میں اشارہ کیا گیا ہے۔ جب جبریل نے نبی کریم ﷺ سے کہا : مجھے ایمان کے متعلق بتائیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا : تو اللہ تعالیٰ ، ملائکہ، کتب، رسل، آخرت کے دن پر ایمان لائے اور خیر و شر کی تقدیر پر ایمان لائے۔ جبریل امین نے کہا : آپ نے سچ فرمایا۔ (آگے مکمل حدیث ذکر کی) (
1
) ۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود نے فرمایا : کوئی مومن ایمان بالغیب سے افضل ایمان نہیں لایا۔ پھر یہ آیت پڑھی : الذین یؤمنون بالغیب۔ (
2
) میں کہتا ہوں۔ قرآن حکیم میں ہے وما کنا غائبین (اعراف) (اور نہ تھے ہم ان سے غائب) ۔ اور فرمایا : الذین یخشون ربھم بالغیب (انبیاء :
49
) (جو اپنے رب سے بن دیکھے ڈرتے ہیں ) ۔ اللہ تعالیٰ کی ذات آنکھوں سے غائب ہے، اس دنیا میں وہ دیکھی نہیں جاتی لیکن نظر و استدلال کے اعتبار سے غائب نہیں۔ یعنی وہ ایمان لاتے ہیں کہ ان کا رب قادر ہے وہ اعمال پر جزا دے گا، وہ اپنی خلوتوں میں بھی اس سے ڈرتے ہیں جہاں وہ لوگوں سے غائب ہوتے ہیں کیونکہ انہیں علم ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے اعمال پر آگاہ ہے۔ اس اعتبار سے آیات متفق ہوجاتی ہیں اور ان میں تعارض نہیں رہتا۔ الحمد للہ۔ بعض علماء نے فرمایا : الغیب سے مراد لوگوں کے ضمائز اور قلوب ہیں بخلاف منافقین کے۔ یہ عمدہ قول ہے۔ شاعر نے کہا : وبالغیب آمنا وقد کان قومنا یصلون للاوثان قبل محمد ہم دل سے ایمان لائے جبکہ ہماری قوم حضرت محمد ﷺ کی بعثت سے پہلے۔۔۔۔ کی عبادت کرتی تھی۔ مسئلہ نمبر
4
: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ویقیمون الصلوۃ یہ جملہ کا جملہ پر عطف ہے۔ اقامۃ الصلوۃ کا مطلب ہے نماز کو اس کے ارکان، سنن اور اس کی ہیئت کے ساتھ اس کے اوقات میں ادا کرنا، اس کی وضاحت آگے آئے گی۔ کہا جاتا ہے : قام الشیء یعنی اس چیز کو دوام اور ثبوت ہوگیا۔ یہ القیام علی الرجل سے مشتق نہیں ہے۔ یہ تیرے اس قول سے ہے : قام الحق یعنی حق ظاہر ہوگیا اور ثابت ہوگیا۔ شاعر نے کہا : وقامت الحرب بنا علی ساق یعنی ہم پر جنگ قائم اور ثابت ہوگئی۔ ایک اور شاعر نے کہا : واذا یقال أتیتم لم یبرحوا حتی تقیم الخیل سوق طعان اور جب کہا جاتا ہے تم آگئے وہ اپنی جگہ سے نہیں ہلتے حتیٰ کہ گھوڑے نیزوں کے چلنے کو ظاہر کردیتے ہیں۔ بعض علماء نے فرمایا : یقیمون کا معنی یدیمون ہے۔ واقامۃ یعنی اس نے اسے ہمیشہ قائم کیا۔ اسی معنی کی طرف حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : من حفظھا وحافظ علیھا حفظ دینہ ومن ضیعھا فھو لما سواھا اضیع۔ (جس نے نماز کی حفاظت کی اور اس پر دوام اختیار کیا تو اس نے اپنے دین کو محفوظ کرلیا اور جس نے نماز کو ضائع کیا وہ نماز کے علاوہ احکام کو زیادہ ضائع کرنے ہوگا ) مسئلہ نمبر
5
: اقامۃ الصلاۃ معروف ہے اور جمہور کے نزدیک یہ سنت ہے کیونکہ جو اس کے سنن وغیرہ کو ترک کردیتا ہے اس پر اعادہ نہیں ہے اور اوزاعی، عطا، مجاہد، ابن ابی لیلیٰ کے نزدیک اقامۃ الصلوٰۃ واجب ہے اور جو اقامت کو ترک کرے گا اس پر اعادہ واجب ہوگا، اہل ظواہر کا یہی مسلک ہے۔ امام مالک سے مروی ہے اور ابن عربی نے بھی اس کو اختیار کیا ہے۔ فرمایا : اعرابی والی حدیث میں ہے “ اقم ” (یعنی نماز قائم کرو) یہاں اقامت کا حکم دیا ہے جس طرح تکبیر، استقبال قبلہ اور وضو کا حکم دیا ہے۔ فرمایا : اب تم حدیث پر آگاہ ہوچکے ہو تو امام مالک کی اس روایت کے مطابق قول کرنا واجب ہے وہ یہ کہ اقامت فرض ہے۔ ابن عبد البر نے کہا : آپ ﷺ نے فرمایا : “ اس کی تحریم تکبیر ہے (
1
) ” دلیل ہے کہ جس نے تکبیر تحریمہ نہیں کی وہ نماز میں داخل نہیں ہوا۔ پس جو کچھ احرام سے پہلے تھا اس کا حکم یہ ہے کہ اس کی وجہ سے نماز کا اعادہ نہیں کیا جائے گا مگر یہ کہ جس چیز پر علماء کا اجماع ہو تو اسے اجماع کی وجہ سے تسلیم کیا جائے گا جیسے طہارت، قبلہ، وقت اور دوسری اس قسم کی چیزیں۔ بعض علماء نے فرمایا : جس نے جان بوجھ کر اقامت کو ترک کیا وہ نماز کا اعادہ کرے اور یہ اقامت کے وجوب کی وجہ سے نہیں ہے کیونکہ اگر یہ واجب ہوتا تو اس کا سہواً اور عمداً ترک کرنے کا حکم برابر ہوتا۔ یہ اعادہ کا حکم اس لئے دیا گیا ہے کیونکہ اس نے سنن کو ہلکا سمجھا۔ واللہ اعلم۔ مسئلہ نمبر
6
: علماء نے اس شخص کے بارے اختلاف کیا ہے جو نماز کی اقامت سنے تو کیا وہ جلدی چلے یا نہیں۔ اکثر علماء کا خیال ہے کہ وہ جلدی نہ چلے اگرچہ اسے رکعت کے فوت ہونے کا اندیشہ بھی ہو کیونکہ نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے : “ جب نماز کھڑی ہوجائے تو تم دوڑتے ہوئے نہ آؤ بلکہ تم اس حال میں چلتے ہوئے آؤ کہ تم پر وقار ہو پھر جو نماز جماعت کے ساتھ پالو وہ پڑھ لو اور جو فوت ہوجائے وہ مکمل کرلو (
2
) “۔ اس حدیث کو حضرت ابوہریرہ نے روایت کیا ہے اور امام مسلم نے نقل کی ہے۔ حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے، فرمایا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : “ جب نماز کے لئے تکبیر کہی جائے تو تم میں سے کوئی نماز کی طرف دوڑ کر نہ آئے بلکہ چل کر آئے جب اس پر سکینت اور وقار ہو، جو تو پائے وہ امام کے ساتھ پڑھ لے اور جو تجھ سے پہلے پڑھ چکا ہے اس کو بعد میں پڑھ لے (
3
) ” یہ (صراحۃً ) نص ہے معنی کے اعتبار سے کہ جب وہ تیز چلے گا تو اس کا سانس اکھڑا ہوا ہوگا اور اس پر نماز میں داخل ہونا اس کی قراءت اور خشوع سب میں تشویش ہوگی۔ سابقین علماء کی ایک جماعت جن میں حضرات ابن عمر اور ابن مسعود بھی ہیں، مذکور نظریہ سے اختلاف کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں : جب رکعت کے فوت ہونے کا اندیشہ ہو تو وہ تیز چلے۔ اسحاق نے کہا : جب رکعت کے فوت ہونے کا خوف ہو تو تیز چلے۔ امام مالک سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ فرمایا : اس شخص کے لئے کوئی حرج نہیں جو گھوڑے پر سوار ہو تو اسے نماز کے لئے تیز چلائے۔ بعض نے پیدا چلنے والے اور سوار کے درمیان فرق کیا ہے کیونکہ سوار کا سانس اس طرح اکھڑا ہوا نہیں ہوگا جس طرح پیدا چلنے والے کا ہوگا۔ میں کہتا ہوں : رسول اللہ ﷺ کی سنت پر عمل کرنا ہر حال میں اولیٰ ہے۔ پس وہ وقار اور سکون کے ساتھ چلے جیسا کہ حدیث میں آیا ہے کیونکہ وہ نماز میں ہے اور یہ محال ہے کہ آپ ﷺ کی خبر اس کے خلاف ہو جو آپ ﷺ نے خبر دی ہو۔ پس جس طرح نماز میں داخل ہونے والے پر سکینت اور وقار لاز ہے اسی طرح نماز کے لئے جانے والے پر ہے تاکہ اسے اس کے ساتھ مشابہت حاصل ہو اور اس کی صحت پر دلیل وہ حدیث ہے جو ہم نے ذکر کی ہے اور وہ حدیث ہے جو دارمی نے اپنی مسند میں روایت کی ہے۔ حضرت کعب بن عجرہ سے مروی ہے، فرمایا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :“ جب تو وضو کرے تو مسجد کی طرف جانے کا ارادہ کرے تو اپنی انگلیوں کو انگلیوں میں مت ڈال کیونکہ تو نماز میں ہے (
1
) ”۔ اس حدیث میں آپ ﷺ نے منع فرمایا ہے۔ صحیح ہے کہ یہ عمل جلدی چلنے سے کم ہے نماز کی طرف جانے والے کو نماز پڑھنے والے کی طرح بنایا ہے۔ یہ تمام سنن اللہ تعالیٰ کے ارشاد فاسعوا الی ذکر اللہ (الجمعہ :
9
) کا معنی واضح کرتی ہیں۔ اس سے مراد تیز چلنا نہیں ہے بلکہ اس سے مراد جمعہ کی تیاری کرنا ہے۔ امام مالک نے اسی طرح کی تفسیر فرمائی ہے۔ مسئلہ نمبر
7
: نبی کریم ﷺ کے ارشاد وما فاتکم فاتموا (
2
) (جو نماز امام کے پیچھے رہ جائے اسے مکمل کرلو) اور واقض ما سبقک (
3
) (جو امام تجھ سے پہلے پڑھ چکا ہے اسے ادا کرلو) کی تعبیر میں علماء کا اختلاف ہے۔ کیا یہ دونوں ہم معنی ہیں یا نہیں ؟ بعض علماء نے فرمایا : یہ دونوں ہم معنی ہیں، کبھی قضاء کا لفظ بولا جاتا ہے اور مراد تمام ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : فاذا قضیت الصلوٰۃ (الجمعہ :
10
) (جب تمام مکمل کرلو) اور فرمایا : فاذا فضیتم مناسککم (البقرہ :
200
) (جب تم اپنے مناسک حج مکمل کرلو) اور بعض علماء نے فرمایا : ان دونوں جملوں کا معنی مختلف ہے اور یہی قول صحیح ہے۔ اس اختلاف کی بنا پر یہ اختلاف مرتب ہوتا ہے کہ جو شخص نماز میں شریک ہوتا ہے یہ اس کی نماز کا اول ہے یا اس کی نماز کا آخر ہے، پہلے قول کی طرف مالکیوں کی رائے گئی ہے ان میں ابن قاسم بھی ہے لیکن فوت شدہ نماز کو الحمد اور سورت کے ساتھ قضا کرے۔ پس وہ افعال میں بنا کرنے والا ہوگا اور اقوال میں قضا کرنے والا ہوگا۔ ابن عبد البر نے کہا : یہ مشہور مذہب ہے۔ ابن خویز منداد نے کہا : وہ قول جس پر ہمارے اصحاب کا نظریہ قائم ہے وہ یہی قول ہے جو ابن عبد الحکم نے مالک سے روایت کیا ہے۔ عیسیٰ نے ابن قاسم عن مالک کے سلسلہ سے روایت کیا ہے کہ جو اس نے امام کے ساتھ نماز پائی وہ اس کی آخری نماز ہے اور وہ افعال واقوال میں قضا کرنے والا ہے۔ یہی کوفہ کے علماء کا قول ہے۔ قاضی ابو محمد عبد الوہاب نے کہا : یہی امام مالک کا مشہور مذہب ہے۔ ابن عبد البر نے کہا : جن علماء نے امام کے ساتھ پائی جانے والی نماز کو پہلی نماز قرار دیا میرا خیال ہے انہوں نے احرام (تکبیر تحریمہ) کی رعایت کی کیونکہ احرام (تکبیر تحریمہ) نماز کے آغاز میں ہوتی ہے اور تشہد اور سلام نماز کے آخر میں ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے انہوں نے فرمایا : جو اس نے امام کے ساتھ نماز پائی وہ اس کی پہلی نماز ہے، اس کے ساتھ ساتھ سنت میں فاتموا کا ارشاد وارد ہے اور تمام آخر ہوتا ہے۔ دوسرے علماء نے فاقضوا کے ارشاد سے حجت پکڑی ہے، وہ جو قضا کرتا ہے وہ پہلی نماز کو فوت کرنے والا ہے، مگر فاتموا کی روایت زیادہ راویوں سے مروی ہے اور اس شخص کے قول پر یہ درست نہیں جس نے کہا : جو امام کے ساتھ نماز پائی وہ پہلی نماز ہے اور یہ عام ہے مگر عبد العزیز بن ابی سلمہ، الماجشون، المزنی، اسحاق اور داؤد نے کہا : اگر امام کے ساتھ نماز پائے تو الحمد اور سورت پڑھے اور جب بقیہ نماز کو قضا کرنے کے لئے کھڑا ہو تو صرف الحمد پڑھے۔ یہ ان کی اصل قول اور فعل پر عام ہے۔ مسئلہ نمبر
8
: اقامت نفلی نماز کے شروع کرنے سے مانع ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جب نماز کھڑی ہوجائے تو فرضی نماز کے علاوہ کوئی نماز نہیں (
1
) ۔ اس حدیث کو مسلم وغیرہ نے روایت کیا ہے مگر جب کوئی پہلے نوافل شروع کرچکا ہو تو وہ انہیں نہ توڑے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ولا تبطلوا اعمالکم (محمد ﷺ (اپنے اعمال کو باطل نہ کرو) خصوصاً جبکہ ایک رکعت پڑھ چکا ہو۔ بعض علماء نے فرمایا : نوافل کو توڑ دے کیونکہ حدیث کا حکم عام ہے۔ مسئلہ نمبر
9
: علماء کا اس شخص کے بارے اختلاف ہوجائے اور سنتیں ادا نہ کرے اور اگر مسجد میں داخل نہ ہوا ہو اور اسے ایک رکعت کے فوت ہونے کا اندیشہ نہ ہو تو وہ مسجد کے باہر سنتیں ادا کرے مسجد کے احاطہ میں سنتیں ادا نہ کرے۔ جہاں نماز جمعہ پڑھی جاتی ہے۔ جو مسجد سے متصل ہے۔ اگر اسے پہلی رکعت کے فوت ہونے کا اندیشہ ہو تو امام کے ساتھ نماز میں شریک ہوجائے۔ اور پھر یہ سنتیں اگر پڑھنا پسند کرے تو سورج طلوع ہونے کے بعد ادا کرے۔ میرے نزدیک سورج طلوع ہونے کے بعد ان کا ادا کرنا ان کے ترک سے افضل ہے۔ امام ابوحنیفہ اور ان کے مقلدین کہتے ہیں : اگر نماز کو فرضوں کی دونوں رکعتوں کے فوت ہونے کا اندیشہ ہو اور دوسری رکعت کے رکوع سے سر اٹھانے سے پہلے امام کو نہ پا سکے تو امام کے ساتھ جماعت میں شامل ہوجائے۔ اگر اسے ایک رکعت فرض پانے کی امید ہو تو فجر کی سنتیں مسجد سے باہر ادا کرے پھر امام کے ساتھ شریک ہو۔ یہی قول امام اوزاعی کا بھی ہے مگر وہ کہتے ہیں : جب تک دوسری رکعت کے فوت ہونے کا اندیشہ نہ ہو تو مسجد میں سنتیں ادا کرنا جائز ہے۔ ثوری نے کہا : اگر ایک رکعت کے فوت ہونے کا اندیشہ ہو تو جماعت کے ساتھ شامل ہوجائے اور سنتیں ادا نہ کرے اور اگر رکعت کے فوت ہونے کا اندیشہ نہ ہو تو سنتیں پڑھ لے اگرچہ مسجد میں داخل بھی ہو۔ حسن بن حی نے کہا : جنہیں ابن حیان کہا جاتا ہے جب مقیم اقامت سن لے تو پھر فجر کی سنتوں کے علاوہ کوئی نفل نہ پڑھے۔ امام شافعی نے فرمایا : جو مسجد میں داخل ہو اور جماعت کھڑی ہوجائے تو وہ امام کے ساتھ شریک ہوجائے اور سنتیں ادا نہ کرے، نہ مسجد سے باہر اور نہ مسجد کے اندر۔ اسی طرح طبری نے کہا ہے اور امام احمد بن حنبل نے بھی یہی کہا ہے۔ امام مالک سے بھی یہی حکایت ہے اور یہ قول صحیح ہے کیونکہ حضور ﷺ کا ارشاد ہے : “ جب نماز کھڑی ہوجائے تو فرضی نماز کے علاوہ کوئی نماز جائز نہیں (
1
) ” اور فجر کی دو رکعتیں سنت ہیں یا فضیلت ہیں یا رغبت ہیں اور جھگڑے کے وقت حجت، سنت ہوتی ہے۔ امام مالک اور امام ابوحنیفہ کے قول کی حجت وہ روایت ہے جو حضرت ابن عمر سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمر آئے جبکہ امام صبح کی نماز پڑھا رہا تھا۔ پس حضرت ابن عمر نے حضرت حفصہ کے حجرہ میں دو سنتیں ادا فرمائیں پھر امام کے ساتھ فرض نماز پڑھی اور ثوری اور اوزاعی کی حجت میں سے وہ روایت ہے جو حضرت عبد اللہ بن مسعود سے مروی ہے کہ وہ مسجد میں داخل ہوئے جبکہ نماز کھڑی ہوچکی تھی۔ آپ نے مسجد کے اندر ایک ستون کے پاس فجر کی دو رکعتیں ادا فرمائیں پھر نماز میں شریک ہوئے جبکہ حضرات حذیفہ اور ابو موسیٰ بھی وہاں موجود تھے۔ یہ علماء فرماتے ہیں : جب فرضی نماز کو چھوڑ کر مسجد سے باہر نوافل میں مشغول ہونا جائز ہے تو مسجد کے اندر بھی مشغول ہونا جائز ہے۔ امام مسلم نے حضرت عبد اللہ بن مالک بن۔۔۔۔ سے روایت کیا ہے، فرمایا : صبح کی نماز کھڑی ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو نماز پڑھتے دیکھا جبکہ مؤذن تکبیر کہہ رہا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا : کیا تو صبح کی چار رکعتیں پڑھتا ہے (
2
) اور یہ نبی کریم ﷺ کی طرف سے اس شخص پر انکار تھا جو فجر کی سنتیں مسجد میں پڑھ رہا تھا جبکہ امام فرض پڑھا رہا تھا۔ اس سے یہ استدلال کرنا بھی ممکن ہے کہ فجر کی دو سنتیں اس حال میں ادا کی جائیں تو صحیح ہیں کیونکہ آپ ﷺ نے اس کی نماز ختم نہیں کرائی جبکہ آپ ﷺ اس پر قادر تھے۔ مسئلہ نمبر
10
: صلاۃ کا لغوی معنی دعا ہے اور صلی یصلی سے مشتق ہے جس کا معنی ہے دعا کرنا۔ نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے : اذا ادعی احدکم الی طعام فلیجب فان کان مضطراً فلیطعم وان کان صائماً فلیصل (
3
(جب تم میں سے کسی کو کھانے کی طرف بلایا جائے تو اس کی دعوت قبول کرے اور اگر روزے سے نہ ہو تو کھانا کھائے اور اگر روزے سے ہو تو دعا کرے) ۔ بعض علماء نے فرمایا : اس حدیث میں فلیصل سے مراد بھی معروف نماز ہے۔ پس وہ دعوت دینے والے کے گھر دو رکعتیں پڑھے اور واپس آجائے لیکن پہلا معنی (دعا کرنا) مشہور ہے اور اکثر علماء کا یہی نظریہ ہے۔ جب حضرت اسماء نے حضرت عبد اللہ بن زبیر کو جنم دیا تو حضرت اسماء نے اسے نبی کریم ﷺ کی طرف بھیجا۔ حضرت اسماء نے فرمایا : ثم مسحہ و صلی علیہ (نبی کریم ﷺ نے اس پر ہاتھ پھیرا اور اس کے لئے دعا کی) اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : وصلی علیھم (توبہ :
103
) یعنی ان کے لئے دعا کیجئے۔ اعشیٰ نے کہا : تقول بنتی وقد قربت مرتحلاً یا رب جنب ابی الاوصاب والوجعا علیک مثل الذی صلیت فاغتمضو نوما فان لجنب المرء مضطجعا ان اشعار میں صلاۃ کا لفظ دعا کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔ اور اعشیٰ نے کہا : وقابلھا الریح فی دنھا وصلی علی دنھا و ارتسم اس میں بھی صلاۃ دعا کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔ ارتسم الرجل کا معنی ہے، اس نے تکبیر کہی اور دعا کی۔ صحاح میں اس کا یہی معنی درج ہے۔ بعض علماء نے فرمایا : یہ الصلا سے مشتق ہے اس سے مراد وہ رگ ہے جو پیٹھ کے وسط میں ہوتی ہے اور اس کے آخری حصہ میں جدا ہوجاتی ہے اور اسے گھیر لیتی ہے۔ اسی سے ہے : اخذ المصلی فی سبق الخیل، مصلی گھوڑ دوڑ میں شروع ہوا کیونکہ وہ دوڑ میں شریک ہوتا ہے اور اس کا سر سبقت لے جانے والے کے پچھلے حصہ کے قریب ہوتا ہے۔ پس الصلاۃ اس سے مشتق ہے یا اس لئے کہ نماز کا ایمان کے بعد دوسرا نمبر ہے۔ پس نماز کو گھوڑے سے تشبیہ دی گئی یا اس لئے کہ رکوع کرنے والا اپنے پچھلے حصہ کو دوہرا کرتا ہے۔ الصلا، گھوڑے کی دم کی جگہ کو کہتے ہیں۔ اس کا تثنیہ صلوان ہے۔ المصلی، دوسرے نمبر پر آنے والے کو کہتے ہیں کیونکہ اس کا سرا گلے گھوڑے کے پچھلے حصہ کے قریب ہوتا ہے۔ حضرت علی ؓ کا ارشاد ہے : رسول اللہ ﷺ پہلے نمبر پر تھے دوسرے نمبر پر حضرت ابوبکر تھے اور تیسرے نمبر پر حضرت عمر تھے۔ بعض علماء نے فرمایا : یہ لزوم سے ماخوذ ہے۔ اسی سے ہے : صلی بالنار جب وہ آگ کو لازم ہوجائے۔ تصلیٰ نارا حامیۃً (غاشیہ) حارث بن عباد نے کہا : لم اکن من جنا تھا علم اللہ لہ وانی بحرھا الیوم صال اس شعر میں صال، کا مطلب ہے کہ اس کی گرمی کو لازم پکڑنے والا ہے۔ گویا اس صورت میں معنی یہ ہے کہ اس حد پر عبارت کو لازم پکڑنا جس کا اللہ نے حکم دیا ہے۔ بعض علماء نے فرمایا : یہ صلیت العود بالنار سے ماخوذ ہے جب تو لکڑی کو سیدھا کرے اور آگ پر گرم کر کے اسے نرم کرے۔ الصلاء، صلاء النار صاد کے کسرہ کے ساتھ ممدود ہے اگر تو صاد کو فتحہ دے گا تو مقصورہ ہوگا گویا نمازی اپنے نفس کو عبادت میں لگا کر اسے سیدھا کرتا ہے اور نرم کرتا ہے۔ الخار زنجی نے کہا : فلا تعجل بامرک واستدمہ فما صلی عصاک کمستدیم اس میں صلی سیدھا کرنے کے معنی میں ہے۔ الصلوٰۃ کا معنی دعا اور الصلوٰۃ کا معنی رحمت بھی ہے۔ اسی سے ہے : اللھم صلی علی محمد (
1
) (اے اللہ ! محمد ﷺ پر رحمت بھیج) اور الصلوٰۃ کا معنی عبادت بھی ہے۔ اسی سے ہے : وما کان صلاتھم عند البیت (الانفال :
35
) (یعنی ان کی عبادت بیت اللہ کے پاس نہ تھی) الصلوٰۃ کا معنی نفلی نماز بھی ہے۔ اسی معنی میں ہے : وامر اھلک بالصلوٰۃ (طہٰ :
132
) (اپنے گھر والوں کو نفلی نماز کا حکم دو ) ۔ صلاۃ کا معنی تسبیح بھی ہے، اسی سے ہے : فلولا انہ کان من المسبحین (صافات) اگر وہ نماز یوں میں سے نہ ہوتا، اسی سے سبحۃ الضحیٰ ہے، چاشت کی نماز۔ بعض علماء نے نسبح بحمد (بقرہ :
30
) کی تاویل میں فرمایا : ہم نماز پڑھتے ہیں۔ الصلوٰۃ کا معنی قراءت بھی ہے۔ اس معنی میں ہے : ولا تجھر بصلاتک (الاسراء :
110
) (اپنی قراءت کو بلند نہ کرو) ۔ الصلوٰۃ کا لفظ مشترک ہے۔ الصلوٰۃ اس مکان کو بھی کہتے ہیں جس میں نماز پڑھی جاتی ہے۔ ابن فارس نے یہ معنی بیان کیا ہے۔ بعض علماء نے فرمایا : علم ہے جو عبادت کے لئے وضع کیا گیا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے کسی زمانہ کو بھی شریعت سے خالی نہیں چھوڑا اور کوئی شرع نماز سے خالی نہیں تھی۔ یہ مفہوم ابو نصر القشیری نے حکایت کیا ہے۔ میں کہتا ہوں : اس قول پر اس کا کوئی اشتقاق نہ ہوگا۔ مسئلہ نمبر
11
: علماء اصول کا اختلاف ہے کہ کیا یہ اپنے اصل وضعی ابتدائی لغوی معنی پر باقی ہے۔ اسی طرح ایمان، زکوٰۃ، صیام اور حج (اپنی اصل معنی پر باقی ہیں) شرع نے مشروط و احکام کے ساتھ اس میں تصرف فرمایا۔ یا شرع کی طرف سے یہ زیادتی اسے شرع سے پہلے کی وضع ابتدائی کی طرح موضوعہ کردیتی ہے یہاں بھی اختلاف ہے اور پہلا قول زیادہ صحیح ہے، کیونکہ شریعت، عربی زبان میں ثابت ہے اور قرآن عربی زبان میں نازل ہوا لیکن عربوں کے لئے اسماء میں فیصلہ کا اختیار ہے جیسے دابۃ پر ہر اس چیز کے لئے وضع کیا گیا ہے جو زمین پر رینگ کر چلے پھر عرف نے اسے چوپائیوں کے لئے خاص کردیا اسی طرح شرع کے عرف کے لئے اسماء میں انہیں اختیار ہے۔ واللہ اعلم مسئلہ نمبر
12
: اس آیت میں الصلوٰۃ کی مراد میں اختلاف ہے۔ بعض علماء نے فرمایا : فرائض مراد ہیں۔ بعض نے فرمایا : فرائض و نوافل سب مراد ہیں، یہی صحیح ہے کیونکہ لفظ عالم ہے اور متقی فرائض ونوافل دونوں ادا کرتا ہے۔ مسئلہ نمبر
13
: نماز رزق کا سبب ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : وامر اھلک بالصلوٰۃ (طہٰ :
132
) (اپنے اہل کو نماز کو حکم دو ) جیسا کہ اس کا بیان انشاء اللہ تعالیٰ سورة طہٰ میں آئے گا اور نماز پیٹ وغیرہ کی تکلیف کے لئے شفا ہے۔ ابن ماجہ نے حضرت ابوہریرہ سے روایت کیا ہے، فرمایا : نبی کریم ﷺ نے “ ظہر کی نماز جلدی پڑھی میں نے بھی جلدی کی، نماز پڑھی اور میں بیٹھ گیا۔ نبی کریم ﷺ میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : اشکمت دردہ (کیا تیرے پیٹ میں درد ہے ؟ ) میں نے کہا : ہاں یا رسول اللہ ! آپ ﷺ نے فرمایا : اٹھو اور نماز پڑھو کیونکہ نماز میں شفا ہے (
1
) ”۔ ایک روایت میں ہے، اشکمت درد (یعنی تیرے پیٹ میں درد ہے) نبی کریم ﷺ کو کوئی مسئلہ درپیش ہوتا تو نماز کی طرف پناہ لیتے (
2
) ۔ مسئلہ نمبر
14
: نماز صحیح نہیں ہوتی مگر چند شرائط اور فرائض کے ساتھ۔ نماز کی شرائط میں ایک شرط، طہارت ہے جس کے احکام کا بیان سورة نساء اور مائدہ میں آئے گا، دوسری شرط شرمگاہ کا ڈھانپنا ہے، اس کا بیان انشاء اللہ سورة اعراف میں آئے گا اور نماز کے فرائض یہ ہیں۔ قبلہ کی طرف منہ کرنا، نیت کرنا، تکبیر تحریمہ، اس کے لئے قیام کرنا، الحمد کی قراءت کرنا، قراءت کے لئے قیام کرنا، رکوع کرنا اس میں طمانیت کا ہونا، رکوع سے سر اٹھانا اور اس میں اعتدال کرنا، سجدہ کرنا اس میں طمانیت کا ہونا، سجدہ سے سر اٹھانا، دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنا اور اس جلوس (بیٹھنے) میں طمانیت کا ہونا، دوسرا سجدہ کرنا اس میں طمانیت کا ہونا۔ ان تمام فرائض کی اصل حضرت ابوہریرہ ؓ کی حدیث ہے جو اس شخص کے بارے میں ہے جسے نبی کریم ﷺ نے نماز سکھائی تھی جب اس نے نماز صحیح ادا نہیں فرمائی تھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا : “ جب نماز کا تو ارادہ کرے تو مکمل وضو کر، پھر قبلہ کی طرف منہ کر پھر تکبیر کہہ پھر قرآن پڑھ جو تجھے میسر ہو، پھر رکوع کر حتیٰ کہ رکوع کرتے ہوئے مطمئن ہوجائے پھر رکوع سے سر اٹھا حتیٰ کہ سیدھا کھڑا ہوجائے پھر سجدہ کر حتیٰ کہ سجدہ کرتے ہوئے مطمئن ہوجائے پھر سجدہ سے سر اٹھا حتیٰ کہ مطمئن ہو کر بیٹھ جا، پھر پوری نماز اسی اطمینان کے ساتھ ادا کر (
1
) ”۔ اس حدیث کو مسلم نے نقل کیا ہے۔ اس کی مثل حضرت رفاعہ بن رافع کی حدیث ہے جسے دار قطنی وغیرہ نے روایت کیا ہے۔ ہمارے علماء (مالکی علماء) نے فرمایا : نبی کریم ﷺ نے نماز کے ارکان کو بیان فرمایا اور اقامت اور رفع یدین سے، قراءت کی حد سے انتقالات کی تکبیر سے، رکوع و سجود کی تسبیح سے، درمیانی جلسہ سے، تشہد سے، جلسہ اخیرہ سے اور سلام سے سکوت فرمایا۔ اقامت اور سورة فاتحہ کی تعیین پر کلام پہلے گزر چکی ہے۔ رفع یدین ہمارے علماء اور عام فقہاء کے نزدیک واجب نہیں ہے، اس کی وجہ حضرت ابوہریرہ اور حضرت رفاعہ بن رافع کی حدیث ہے۔ داؤد اور بعض ان کے ساتھیوں کہا : رفع یدین تکبیر تحریمہ کے وقت واجب ہے۔ داؤد کے بعض ساتھیوں نے کہا : تکبیر تحریمہ، رکوع اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت رفع یدین واجب ہے اور جس نے ہاتھ نہ اٹھائے اس کی نماز باطل ہے۔ یہ حمیدی کا قول ہے اور اوزاعی سے بھی ایک روایت یہی ہے۔ ان علماء نے نبی کریم ﷺ کے اس ارشاد سے استدلال کیا ہے : صلوا کما رائیتمولی اصلی (
2
) (تم نماز پڑھو جس طرح تم نے مجھے نماز پڑھتے دیکھا) ۔ اس حدیث کو بخاری نے نقل کیا ہے۔ یہ علماء فرماتے ہیں : ہم پر واجب ہے کہ ہم اس طرح کریں جس طرح ہم نے آپ ﷺ کو کرتے دیکھا کیونکہ آپ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مراد کو پہچانے والے ہیں اور حدیث مذکور کی وجہ سے جمہور علماء کے نزدیک تکبیر تحریمہ کے علاوہ باقی تکبیریں مسنون ہیں۔ ابن قاسم جو امام مالک کے شاگرد ہیں، فرماتے ہیں : جس نے نماز میں تین یا اس سے زائد تکبیریں چھوڑ دیں تو وہ سلام سے پہلے سجدہ سہو کرے۔ اگر اس نے سجدہ سہو نہ کیا تو اس کی نماز باطل ہے۔ اگر ایک تکبیر بھول گیا یا دو تکبیریں بھول گیا تو بھی سجدہ سہو کرے لیکن اگر اس صورت میں سجدہ نہ کیا تو اس پر کوئی چیز واجب نہ ہوگی۔ ابن قاسم سے مروی ہے کہ ایک تکبیر بھول جائے تو بھولنے والے پر کچھ واجب نہیں۔ یہ دلیل ہے کہ زیادہ تکبیریں اور کل تکبیریں ان کے نزدیک فرض ہیں، لیکن تھوڑی تکبیریں اگر رہ جائیں تو معاف ہیں۔ اصبغ بن فرج اور عبد اللہ بن عبد الحکم نے کہا : اگر کوئی شخص ابتدا سے لے کر انتہا تک تکبیریں نہ کہے جبکہ اس نے تکبیر تحریمہ کہی ہو تو اس پر کوئی چیز واجب نہیں ہے اور اگر تکبیر تحریمہ بھول جائے تو سجدہ سہو کرے۔ اگر سجدہ نہ کرے گا تو بھی کچھ واجب نہ ہوگا۔ پس کسی کے لئے جان بوجھ کر تکبیر کو ترک کرنا مناسب نہیں کیونکہ یہ نماز کی سنتوں میں سے ایک سنت ہے۔ اگر اس کو کوئی چھوڑ دے گا تو وہ برا کرے گا اور اس پر کوئی چیز واجب نہ ہوگی اور اس کی نماز ہوجائے گی۔ میں کہتا ہوں : صحیح قول شافعی علماء، کوفی فقہاء اور اہل حدیث کی جماعت اور مالکیوں کا ہے نہ کہ ان علماء کا جو ابن قاسم کے قول کے پیروکار ہیں۔ امام بخاری نے ایک عنوان باندھا ہے باب اتمام التکبیر فی الرکوع والسجود اور اس میں حضرت مطرف بن عبد اللہ کی حدیث ذکر کی ہے۔ انہوں نے فرمایا : میں نے اور حضرت عمر ان بن حصین نے حضرت علی بن ابی طالب کے پیچھے نماز پڑھی۔ حضرت علی جب سجدہ کرتے تو تکبیر کہتے، جب سجدہ سے سر اٹھاتے تو تکبیر کہتے، جب دو رکعتوں سے اٹھتے تو تکبیر کہتے، جب نماز کو حضرت علی نے مکمل فرمایا تو حضرت عمران بن حصین نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا : اس شخص نے مجھے رسول اللہ ﷺ کی نماز یاد دلادی ہے یا فرمایا : اس نے ہمیں حضرت محمد ﷺ کی نماز پڑھائی۔ حضرت عکرمہ کی حدیث ہے، فرمایا : میں ایک شخص کو مقام ابراہیم کے پاس دیکھا جو نیچے جاتے ہوئے اور اوپر اٹھتے ہوئے تکبیر کہتا تھا اور جب کھڑا ہوتا اور بیٹھتا تو تکبیر کہتا۔ میں نے حضرت ابن عباس کو یہ بتایا تو حضرت ابن عباس نے فرمایا : کیا یہی نبی کریم ﷺ کی نماز نہیں ہے (
1
) (تیری ماں نہ ہو) ۔ امام بخاری نے تیری رہنمائی فرمائی کہ تکبیر ان کے نزدیک معمول بہ نہیں تھی۔ ابو اسحاق السبیعی نے یزید بن ابی مریم سے انہوں نے حضرت ابو موسیٰ اشعری سے روایت کیا ہے، فرمایا : حضرت علی نے جنگ جمل کے دن نماز پڑھائی جس کے ساتھ ہمیں رسول اللہ ﷺ کی نماز یاد دلا دی۔ آپ ؓ نیچے جاتے ہوئے، اوپر اٹھتے ہوئے، قیام کرتے ہوئے، بیٹھتے ہوئے تکبیر کہتے تھے (
2
) ۔ حضرت ابو موسیٰ نے کہا : ہم نے یا تو ان تکبیروں کو بھول کر ترک کردیا یا جان بوجھ کر ترک کردیا۔ میں کہتا ہوں : کیا تو انہیں دیکھتا ہے کہ انہوں نے نماز کا اعادہ کیا۔ پس کسے کہا جاسکتا ہے کہ جس نے تکبیر کو ترک کیا اس کی نماز باطل ہے اگر یہ ایسا ہوتا تو سنت اور فرض کے درمیان فرق نہ ہوتا۔ جب کوئی چیز انفراداً واجب نہ ہو تو وہ جمعاً بھی واجب نہیں ہوتی۔ وباللہ التوفیق۔ مسئلہ نمبر
15
: رکوع و سجود میں تسبیح جمہور علماء کے نزدیک مذکور حدیث کی وجہ سے واجب نہیں۔ اسحاق بن راہویہ نے تسبیحات کو واجب قرار دیا ہے۔ ان کے نزدیک جس نے تسبیحات کو ترک کیا وہ نماز کا اعادہ کرے کیونکہ نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے : “ رکوع میں رب کی تعظیم بیان کرو اور سجدہ میں دعا میں اجتہاد کرو، یہ اس لائق ہے کہ تمہاری دعا قبول کی جائے ” (
3
) ۔ مسئلہ نمبر
16
: جلوس اور تشہد، اس کے متعلق علماء کا اختلاف ہے۔ امام مالک اور ان کے متبعین نے فرمایا : پہلا جلوس (قعدہ) اور اس میں تشہد سنت ہے۔ علماء کی ایک جماعت نے پہلے قعدہ کو واجب کہا ہے۔ وہ فرماتے ہیں : یہ تمام فرائض سے مخصوص ہے کہ سجدہ کے قائم مقام ہوجاتا ہے جیسے بیع مزابنہ (۔ ) کی بیع جائز ہے اور اجارات میں قراض جائز ہے، اسی طرح تکبیر تحریمہ کے بعد اس شخص کا وقوف جائز ہے جو امام کو رکوع کی حالت میں پائے۔ یہ علماء فرماتے ہیں : اگر یہ سنت ہوتا تو جان بوجھ کر اسے ترک کرنے والے کی نماز باطل نہ ہوتی جس طرح نماز کی دوسری سنن ترک کرنے کی وجہ سے نماز باطل نہیں ہوتی اور جو علماء سے واجب نہیں کہتے انہوں نے اس طرح حجت پکڑی ہے کہ اگر یہ نماز کے فرائض میں سے ہوتا تو بھولنے والا اس کی طرف واپس آجاتا حتیٰ کہ اسے ادا کرنا جیسا کہ اگر کوئی سجدہ ترک کر دے یا رکوع ترک کر دے تو وہ واپس آجاتا ہے۔ اس میں وہ اسی طرح تواتر اور رتبہ کی رعایت کرتا جس طرح رکوع و سجود میں کرتا ہے پھر وہ سجدہ سہو کرتا جس طرح رکوع یا سجدہ ترک کرنے والا کرتا ہے اور پھر انہیں ادا کرتا ہے۔ حضرت عبد اللہ بن بحیسنہ کی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ دو رکعتوں کے بعد کھڑے ہوگئے اور تشہد پڑھنا بھول گئے۔ لوگوں نے تسبیح کہی تاکہ آپ بیٹھ جائیں، آپ سیدھے کھڑے ہوگئے اور پیچھے لوگ بھی کھڑے ہوگئے۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو سلام سے پہلے دو سجدے سہو کے لئے کیے (
1
) ۔ اگر بیٹھنا فرض ہوتا تو نسیان اور سہوا سے ساقط نہ کرتے کیونکہ نماز میں فرائض کا حکم یہ ہوتا ہے۔ سہواً اور عمداً ان کا ترک برابر ہوتا ہے سوائے مقتدی کے۔ نماز کے آخری جلوس کے حکم میں بھی اختلاف ہے اور اس سے جو غرض ہے اس میں اختلاف ہے۔ مسئلہ نمبر
17
: اس کے بارے علماء کے پانچ اقوال ہیں : پہلا قول : بیٹھنا فرض ہے اور اس میں تشہد پڑھنا بھی فرض ہے اور سلام بھی فرض ہے۔ جن علماء نے یہ کہا ان میں امام شافعی، احمد بن حنبل (ایک روایت میں) ابو مصحف نے اپنی مختصر میں امام مالک اور اہل مدینہ سے یہی حکایت کیا ہے اور داؤد نے بھی یہی کہا ہے۔ امام شافعی نے فرمایا : جس نے پہلا تشہد ترک کیا اور نبی کریم ﷺ پر درود ترک کیا اس پر نماز کا اعادہ نہیں ہے اور ان کے ترک کی وجہ سے اس پر سجدہ سہو ہے۔ جب کوئی بھول کر یا جان بوجھ کر تشہد ترک کردے تو نماز کا اعادہ کرے اور ان علماء نے اس سے دلیل پکڑی ہے کہ نبی کریم ﷺ کا بیان نماز میں فرض ہے کیونکہ اس کے فرض کی اصل مجمل ہے جو بیان کا محتاج ہے مگر یہ ہے کہ جو دلیل سے خارج ہو۔ نبی کریم ﷺ کا ارشاد :“ نماز پڑھو جس طرح تم نے مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ”(
2
) ۔ دوسرا قول : یہ ہے کہ آخری قعدہ، تشہد اور سلام واجب نہیں ہیں۔ یہ تمام سنت ہیں یہ بعض بصریوں کا قول ہے اور ابراہیم بن علیہ کا بھی یہی نظریہ ہے۔ انہوں نے آخری قعدہ پر قیاس کرنے کی تصریح کی ہے۔ جمہور علماء کی اس نے مخالفت کی ہے اور ان سے جدا نظریہ قائم کیا ہے مگر وہ اس شخص پر نماز کا اعادہ لازم سمجھتے ہیں جو ان چیزوں میں سے کسی چیز کو ترک کر دے۔ ان کی حجت میں سے حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص کی حدیث ہے جو انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا : جب امام اپنی نماز کے آخری سجدہ سے سر اٹھائے پھر اسے حدث لاحق ہوجائے تو اس کی نماز مکمل ہوگئی۔ یہ حدیث ابو عمرو کے قول پر صحیح نہیں ہے ہم نے اسے “ کتاب المتقبس ” میں بیان کیا ہے اور یہ لفظ سلام کو ساقط کرتے ہیں جلوس (بیٹھنے) کو ساقط نہیں کرتے۔ تیسرا قول : تشہد کی مقدار بیٹھنا فرض ہے اور تشہد اور سلام بطور فرض واجب نہیں ہے۔ یہ امام ابوحنیفہ اور ان کے اصحاب کا قول ہے اور کو فیوں کی جماعت کا قول ہے۔ انہوں نے حضرت عبد اللہ بن مبارک کی حدیث سے حجت پکڑی ہے جو انہوں نے افریقی عبد الرحمٰن بن زیاد سے روایت کی ہے۔ یہ حدیث ضعیف ہے۔ اس میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی اپنی نماز کے آخر میں بیٹھے پھر سلام سے پہلے اسے حدث لاحق ہوجائے تو اس کی نماز مکمل ہوگئی (۔ ) ۔ ابن عربی نے کہا : ہمارے شیخ فخر الاسلام درس میں یہ شعر پڑھتے تھے۔ ویری الخروج من الصلوٰۃ بفرطۃ این الضراط من السلام علیکم وہ گوز کے ساتھ نماز سے نکلنا صحیح خیال کرتے ہیں، گوز، السلام علیکم کی جگہ کیسے ہو سکتا ہے۔ ابن عربی نے کہا : ہمارے بعض علماء نے اس مسئلہ کی وجہ سے دو ضعیف فرعی مسئلے نکالے ہیں۔ ایک وہ جو عبد الملک نے عبد الملک سے روایت کیا ہے کہ جس نے دل لگی کرتے ہوئے دو رکعتوں پر سلام پھیر دیا اس نے اگر چار رکعتوں کی نیت کی تھی تو یہ اس کی دو رکعتیں جائز ہوجائیں گی یہ اہل عراق کا مذہب ہے۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ غیر مقبول کتب میں ہے کہ امام تشہد کے بعد سلام سے پہلے جب جان بوجھ کر حدث لاحق کرے تو اس کے مقتدیوں کی نماز جائز ہوجائے گی۔ یہ ایسی بات ہے جس کی طرف فتویٰ میں توجہ نہیں دی جاتی اگرچہ اس کے ساتھ یاد کے لئے مجالس آباد ہوں۔ چوتھا قول : جلوس اور سلام فرض ہے اور تشہد واجب نہیں، یہ حضرت مالک بن انس، آپ کے اصحاب اور ایک روایت کے مطابق امام احمد بن حنبل نے فرمایا ہے : اور انہوں نے یہ کہہ کر استدلال کیا ہے کہ تکبیر تحریمہ اور ام القرآن (سورۂ فاتحہ) کے علاوہ ذکر میں سے کوئی چیز واجب نہیں۔ پانچواں قول : یہ ہے کہ تشہد اور جلوس دونوں واجب ہیں اور سلام واجب نہیں ہے۔ یہ ایک جماعت کا قول ہے جس میں اسحاق بن راہویہ بھی ہے۔ اسحاق نے حضرت ابن مسعود کی حدیث سے حجت پکڑی ہے جب رسول اللہ ﷺ نے اسے تشہد کی تعلیم دی تھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا تھا : “ جب تو اس سے فارغ ہوجائے گا تو تیری نماز مکمل ہوجائے گی اور جو تجھ پر لازم تھا وہ تو نے ادا کردیا ” (
1
) دارقطنی نے کہا : “ آپ ﷺ کا یہ ارشاد جب تو اس سے فارغ ہوجائے گی تو تیری نماز مکمل ہوجائے گی ” (
2
) ۔ بعض راویوں نے اس جملہ کو زہیر کی طرف سے حدیث میں داخل کیا ہے اور اس نے نبی کے کلام کے ساتھ اس کو ملادیا ہے اور شبابۃ نے زہیر سے روایت کر کے علیحدہ ذکر کیا ہے اور اس جملہ کو حضرت ابن مسعود کے کلام سے شمار کیا ہے یہ قول زیادہ درست ہے بنسبت اس کے قول کے جس نے اس کو حدیث میں داخل کردیا ہے۔ شبابۃ ثقہ شخص ہے۔ غسان بن ربیع نے اس پر ان کی متابعت کی ہے حدیث کے آخر کو اس نے بھی حضرت ابن مسعود کا کلام بتایا ہے اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے مرفوع روایت کی۔ مسئلہ نمبر
18
: سلام کے بارے میں علماء کا اختلاف ہے۔ بعض علماء نے فرمایا : یہ واجب ہے، بعض نے فرمایا : واجب نہیں ہے لیکن حضرت عائشہ اور حضرت علی کی صحیح حدیث کی وجہ سے اس کے وجوب کا قول صحیح ہے۔ حضرت علی کی حدیث ابو داؤد اور ترمذی نے روایت کی ہے اور اسے سفیان ثوری نے حضرت عبد اللہ بن محمد بن عقیل سے انہوں نے حضرت محمد بن حنفیہ سے انہوں نے حضرت علی ؓ سے روایت کیا ہے، فرمایا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : “ نماز کی چابی طہارت ہے، اس کی تحریم تکبیر ہے اور اس کی تحلیل سلام ہے ” (
1
) ۔ یہ حدیث تکبیر اور سلام کے وجوب میں اصل ہے کوئی دوسری چیز ان کے قائم مقام نہیں ہو سکتی۔ عبد الرحمن بن مہدی نے کہا : اگر کوئی شخص اللہ تعالیٰ کے ستر اسماء کے ساتھ نماز کو شروع کرے اور تکبیر تحریمہ نہ کہے تو یہ جائز نہ ہوگا اور اگر سلام سے پہلے حدث لاحق ہوگیا تو بھی جائز نہ ہوگا۔ یہ عبد الرحمن بن مہدی کی طرف سے حضرت علی کی حدیث کی تصحیح ہے اور عبد الرحمن بن مہدی علم حدیث میں اور صحیح وسقیم کی پہچان میں امام ہیں۔ تیرے لئے یہی کافی ہے۔ علماء نے آغاز کے وقت تکبیر کے وجوب میں اختلاف کیا ہے : مسئلہ نمبر
19
: ابن شہاب زہری، سعید بن مسیب، اوزاعی، عبد الرحمن اور ایک جماعت نے کہا ہے کہ تکبیر تحریمہ واجب نہیں ہے۔ امام مالک سے مقتدی کے بارے میں ایک روایت ہے جو اس قول پر دلیل ہے لیکن امام مالک کا مذہب صحیح یہ ہے کہ تکبیر تحریمہ واجب ہے۔ یہ فرض ہے اور نماز کے ارکان میں سے ایک رکن ہے اور یہی صواب ہے اور یہی جمہور کا نظریہ ہے کہ ہر وہ شخص جس نے اس قول کی مخالفت کی اس کا مقابلہ سنت سے کیا گیا۔ مسئلہ نمبر
20
: علماء کا اختلاف ہے اس لفظ کے بارے میں جس کے ساتھ نمازی نماز میں داخل ہو۔ امام مالک ان کے متعبین اور جمہور علماء نے کہا : تکبیر کے بغیر نماز میں داخل ہونا جائز نہیں۔ تکبیر کی جگہ تحلیل کی جگہ تحلیل، تسبیح، تعظیم اور تحمید جائز نہیں۔ یہ حجازیوں اور اکثر عراقیوں کا قول ہے۔ امام مالک کے نزدیک اللہ اکبر کے علاوہ کوئی کلمہ جائز نہیں۔ امام شافعی نے بھی اسی طرح کہا ہے اور انہوں نے اتنا اضافہ کیا ہے کہ اللہ الاکبر اور اللہ الکبیر بھی جائز ہے۔ امام مالک کی حجت کی حضرت عائشہ کی حدیث ہے، فرمایا : “ رسول اللہ ﷺ نماز کو تکبیر اور الحمد للہ رب العلمین کی قراءت کے ساتھ شروع فرماتے تھے ” (
2
) ۔ حدیث علی میں ہے نماز کی تحریم تکبیر ہے۔ اعرابی کی حدیث میں ہے : فکبر (
3
) (تکبیر کہہ) ۔ سنن ابن ماجہ میں ہے : ہمیں ابوبکر بن ابی شیبہ اور علی بن محمد طنافسی نے بتایا۔ انہوں نے فرمایا : ہمیں ابو اسامہ نے بتایا انہوں نے کہا : مجھے عبد الحمید بن جعفر نے بتایا فرمایا : ہمیں محمد بن عمروبن عطاء نے بتایا فرمایا : میں نے حضرت ابو حمید ساعدی کو یہ فرماتے ہوئے سنا، رسول اللہ ﷺ جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو قبلہ کی طرف رخ کرتے اور اپنے ہاتھوں کو بلند کرتے اور اللہ اکبر کہتے (
1
) ۔ یہ صریح نص ہے صحیح حدیث ہے جو لفظ تکبیر کی تعیین کر رہی ہے۔ شاعر نے کہا : رأیت اللہ اکبر کل شیء محادلۃً و اعظمہ جنوداً میں نے دیکھا اللہ تعالیٰ ازروئے تدبیر ہر چیز سے بڑا ہے اور ازروئے لشکر عظیم ہے۔ پھر یہ قدم کو اپنے ضمن میں لئے ہوئے ہے جبکہ کبیر اور عطیم اس کو اپنے ضمن میں نہیں لیتے۔ پس یہ معنی میں زیادہ بلیغ ہوگا۔ واللہ اعلم امام ابوحنیفہ نے کہا : اگر لا الہ الا اللہ سے نماز کو شروع کرے تب بھی جائز ہے اور اگر اللھم اغفرلی کہا تو جائز نہ ہوگا محمد بن حسن کا بھی یہی قول ہے۔ ابو یوسف نے فرمایا : جب تکبیر اچھی طرح کہہ سکتا ہو تو اور کلمات جائز نہیں۔ حکم بن عتیبۃ نے فرمایا : جب تکبیر کی جگہ اللہ کا ذکر کروے تو جائز ہوگا۔ ابن منذر نے کہا : میں اس بات میں علماء کا اختلاف نہیں جانتا کہ جو قراءت اچھی طرح کرسکتا ہو وہ لا الہ الا اللہ اور تکبیر کہہ دے اور قراءت نہ کرے تو اس کی نماز فاسد ہے۔ پس جس کا یہ مذہب ہے اس کو یہ کہنا لازم ہے کہ تکبیر کی جگہ کوئی دوسرا کلمہ جائز نہ ہو جیسا کہ قراءت کی جگہ کوئی دوسرا کلمہ جائز نہیں۔ امام ابوحنیفہ نے فرمایا : فارسی میں تکبیر جائز ہے اگرچہ عربی اچھی طرح جانتا بھی ہو۔ ابن المنذر نے کہا : یہ جائز نہیں کیونکہ اس میں مسلمانوں کی جماعت سے اختلاف ہے اور اس کا خلاف ہے جو نبی کریم ﷺ نے اپنی امت کو سکھایا۔ ہم کوئی ایسا شخص نہیں جانتے جس نے امام ابوحنیفہ کی اس قول میں موافقت کی ہو۔ مسئلہ نمبر
21
: امت کا تکبیر تحریمہ کے وقت نیت کے وجوب پر اتفاق ہے۔ جو ہمارے اصحاب نے روایت کیا ہے اس پر مزید کلام آیت طہارت میں آئے گا۔ اس کی حقیقت آمر کے تقرب کا قصد کرنا ہے ایسے فعل کے ساتھ جس کا اس نے حکم دیا ہے جیسا کہ اس نے وہ فعل طلب کیا ہے۔ ابن عربی نے کہا : نیت میں اصل یہ ہے کہ اس کا عقد، اس فعل کے کرنے کے ساتھ ہو جس کی نیت کی گئی ہے یا استصحاب کی شرط کے ساتھ اس فعل سے قبل نیت ہو۔ اگر پہلے نیت کی ہو پھر غفلت طاری ہوجائے حتیٰ کہ اس حالت میں عبادت میں حلبس واقع ہو تو اس نیت کا اعتبار نہ ہوگا جس طرح اس نیت کا اعتبار نہیں ہوتا جب فعل میں حلبس کے بعد واقع ہو۔ روزے میں نیت کرے مقدم کرنے کی رخصت دی گئی ہے کیونکہ اس کے آغاز میں نیت متصل کرنے میں حرج واقع ہوتی ہے۔ ابن عربی نے کہا ابو الحسن قروی نے ہمیں عسقلان کی سرحد پر کہا کہ میں نے امام الحرمین کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ انسان نماز پڑھتے وقت نیت کرے اور وہ صانع میں نظر کرے، عالم کے حدوث کو دیکھے نبوت کو دیکھے، حتیٰ کہ اس کی نظر نماز کی نیت تک پہنچ جائے۔ فرمایا : اس کے لئے اسے طویل زمانہ کی ضرورت نہیں بلکہ یہ ایک لمحہ میں ہو سکتی ہے کیونکہ جملوں کی تعلیم تو طویل زمانہ کی محتاج ہے اور ان چیزوں کو ذہن میں یاد کرنا ایک لمحہ میں ہوتا ہے۔ نیت کی تکمیل میں سے یہ ہے کہ نیت پوری نماز میں متصل ہو مگر جب یہ امر مشکل ہوا تو شریعت نے نماز کے درمیان میں نیت کے جدا ہونے کو معاف فرما دیا۔ میں نے اپنے شیخ ابوبکر الفہری () کو مسجد اقصیٰ میں یہ فرماتے سنا کہ محمد بن سحنون () نے فرمایا : میں نے اپنے باپ سحنون کو دیکھا بعض دفعہ جب وہ نماز مکمل کرلیتے تو دوبارہ پڑھتے۔ میں نے ان سے اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے فرمایا : نماز کے دوران میری نیت جدا ہوگئی تھی اسی وجہ سے میں نے نماز کا اعادہ کیا۔ میں کہتا ہوں : یہ نماز کے اجمالی احکام تھے اور تفصیلی احکام اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اپنے اپنے مقام پر آئیں گے۔ رکوع، جماعت کے ساتھ نماز، قبلہ، اوقات کی طرف جلدی کرنا اور نماز خوف کا ذکر تو اسی سورت میں آجائے گا۔ قصر نماز اور خوف کی نماز سورة نساء اور اوقات کا ذکر سورة ہود، سبحان اور سورة روم میں آئے گا اور رات کی نماز (تہجد) کا ذکر سورة المزمل میں آئے گا اور سجدہ تلاوت کا ذکر سورة اعراف میں آئے گا اور سجدہ شکر کا ذکر سورة ص میں آئے گا۔ انشاء اللہ ہر ایک کا ذکر اپنی جگہ آئے گا۔ مسئلہ نمبر
22
: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ومما رزقنھم ینفقون۔ رزقنھم کا معنی ہے، ہم نے انہیں عطا کیا۔ اہل سنت کے نزدیک رزق سے مراد ہر وہ چیز ہے جس سے نفع حاصل کرنا صحیح ہو خواہ وہ حلال ہو یا حرام ہو۔ معتزلہ کا مسلک اس کے مخالف ہے۔ ان کے نزدیک حرام رزق نہیں ہے کیونکہ اس کا تملک صحیح نہیں ہے اور اللہ تعالیٰ حرام عطا نہیں فرماتا بلکہ حلال عطا فرماتا ہے اور رزق ملک کے معنی میں ہوتا ہے۔ وہ کہتے ہیں : اگر ایک بچہ چوروں کے ساتھ پرورش پائے اور اس نے کچھ نہ کھایا مگر ہو جو چوروں نے اسے کھلایا حتیٰ کہ وہ بالغ ہوا، طاقتور ہوا اور چور بن گیا پھر وہ ہمیشہ چوری کرتا رہا اور مرتے دم تک چوری کا مال کھاتا رہا تو اللہ تعالیٰ نے اسے کوئی چیز عطا نہ فرمائی کیونکہ اس کا اسے مالک نہیں بنایا تھا اور وہ مرگیا اور اس نے اللہ کے رزق سے کچھ نہ کھایا۔ یہ قول اور نظریہ فاسد ہے۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ رزق بمعنی تملیک ہوتا تو واجب تھا کہ بچے کو رزق نہیں دیا گیا اور ان جانوروں کے بچوں کو بھی رزق نہیں ملا کیونکہ ان کی ماؤوں کے دودھ کا مالک تو ان کا مالک تھا نہ کہ جانوروں کے بچے۔ جب امت کا اس پر اجماع ہے کہ بچہ اور جانوروں کے بچے اور دوسرے جانوروں کو رزق دیا جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ انہیں رزق دیتا ہے حالانکہ وہ مالک نہیں ہوتی۔ پس معلوم ہوا کہ رزق صرف غذا ہے کیونکہ امت کا اجماع ہے کہ غلاموں اور جانوروں کو رزق دیا جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ انہیں رزق دیتا ہے جبکہ وہ مالک نہیں ہوتے۔ پس معلوم ہوا رزق وہ ہے جو ہم نے بیان کیا نہ کہ وہ جو معتزلہ نے بیان کیا اور اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے : ھل من خالق غیر اللہ یرزقکم من السماء والارض (فاطر :
3
) اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ان اللہ ھو الرزاق ذوا القوۃ المتین۔ (الذاریات) (بلاشبہ اللہ ہی) (سب کو) روزی دینے والا قوت والا (اور) زور والا ہے) اور فرمایا : وما من دابۃ فی الارض الا علی اللہ زرقھا (ہود :
6
) (اور نہیں کوئی جاندار زمین میں مگر اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے اس کا رزق) ۔ یہ آیات قطعی ہیں، اللہ تعالیٰ حقیقۃً رازق ہے اور بندہ مجازاً رازق ہے کیونکہ اس کا مالک ہونا عارضی ہے جیسا کہ ہم نے سورة فاتحہ میں بیان کیا ہے۔ بندے کو بھی حقیقۃً ان جانوروں کی طرح رزق دیا گیا ہے جن کو کوئی ملکیت حاصل نہیں ہوتی مگر جب اسے کسی چیز کے حاصل کرنے کا اذان دے دیا گیا تو وہ حکماً اس کے لئے حلال ہوگی اور جس کے استعمال کی اجازت نہیں دی گئی تو اس کا لینا حکماً حرام ہے اور یہ تمام رزق ہے۔ بعض علماء نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے استنباط کیا ہے : کلو من رزق ربکم واشکروا لہ بلدۃ طیبۃ ورب غفور۔ (سبا) (کھاؤ اپنے رب کا دیا ہوا رزق اور اس کا شکر ادا کرواتنا پاکیزہ شہر اور ایسا رب غفور ) ۔ فرمایا : مغفرت کا ذکر یہ اشارہ کرتا ہے کہ رزق کبھی حرام بھی ہوتا ہے۔ مسئلہ نمبر
23
: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ومما رزقنھم، رزق مصدر ہے رزق یرزق رزقا ورزقا کا اور الرزق راء کے فتح کے ساتھ مصدر ہے اور الراء کے کسرہ کے ساتھ اسم ہے اس کی جمع ارزاق ہے اور الرزاق کا مطلب ہے الرازقیہ اولیٰ سفید کپڑوں کو کہتے ہیں۔ ارتزق الجند کا مطلب ہے دس بکریوں نے اپنا اپنا رزق حاصل کیا۔ الرزقۃ ایک مرتبہ لینا، اہل لغت نے اسی طرح کہا ہے۔ ابن سکیت نے کہا : الرزق کا معنی ازدشنوہ لغت میں شکر ہے۔ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد میں رزق کا معنی شکر ہے : وتجعلون رزقکم انکم تکذبون۔ (واقعہ) ۔ یعنی تمہارا شکر جھٹلانا ہے۔ رزقنی کا معنی ہے : ش کرنی اس نے میرا شکر ادا کیا۔ مسئلہ نمبر
24
: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ینفقون اس کا معنی ہے : وہ نکالتے ہیں۔ انفاق کا معنی ہاتھ سے مال نکالنا ہے اسی سے ہے تفق البیع یعنی بیع بائع کے ہاتھ سے نکل کر خریدنے والے کے ہاتھ میں چلی گئی۔ نفقت الدابۃ یعنی جانوروں کی روح نکل گئی۔ اسی سے ہے : النافقاء اس چوہے کی بل کو کہتے ہیں جب وہ اپنی بل سے نکل جاتا ہے، جب بل کی دوسری السراویل معروف ہے۔ شلوار کا وہ حصہ جہاں سے پاؤں نکالا جاتا ہے۔ نفق الزاد کا معنی ہے زاد راہ ختم ہوگیا، مالک نے اسے خرچ کردیا۔ انفق القوم قوم کا زادہ راہ ختم ہوگیا۔ اسی معنی میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : اذا لا مسکتم خشیۃ الانفاق (الاسراء :
100
) (سو اس وقت تم ضرور ہاتھ روک لیتے اس خوف سے کہ کہیں (سارے خزانے) ختم ہی نہ ہوجائیں ) ۔ مسئلہ نمبر
25
: اس آیت میں نفقہ کی مراد کو متعبین کرنے میں علماء کا اختلاف ہے۔ بعض علماء نے فرمایا : اس سے مراد فرضی زکوٰۃ ہے۔ حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ اس سے مراد زکوٰۃ فرضیہ ہے کیونکہ اس کے ساتھ نماز کا ذکر ہے۔ بعض علماء نے فرمایا : اس سے مراد انسان کا اپنے اہل پر خرچ کرنا ہے۔ حضرت ابن مسعود سے مروی ہے کہ اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا افضل صدقہ ہے۔ مسلم نے حضرت ابوہریرہ سے روایت کیا ہے، فرمایا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : “ ایک دینار وہ ہے جو تو نے اللہ کے راستہ میں خرچ کیا، ایک دینار وہ ہے جو تو نے غلام آزاد کرنے میں خرچ کیا، ایک دینار وہ ہے جو تو نے مسکین پر خرچ کیا، ایک دینار وہ ہے جو تو نے اپنے اہل پر خرچ کیا، ان سب سے ازروئے اجر کے عظیم وہ دینار ہے جو تو نے اپنے اہل پر خرچ کیا (
1
) ”۔ حضرت ثوبان سے مروی ہے، فرمایا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : “ افضل دینار وہ ہے جو آدمی اپنے عیال پر خرچ کرتا ہے اور وہ دینار جو اللہ کے راستہ میں (جہاد کے لئے) اپنی سواری پر خرچ کرتا ہے اور وہ دینار ہے جو اللہ کے راستہ میں اپنے ساتھیوں پر خرچ کرتا ہے۔ ابو قلابہ نے کہا : عیال سے آغاز فرمایا پھر ابو قلابہ نے کہا : کون سا شخص اس شخص سے زیادہ اجر والا ہے جو اپنے چھوٹے بچوں پر خرچ کرتا ہے وہ انہیں بچاتا ہے یا اللہ تعالیٰ انہیں اس کے ساتھ نفع دیتا ہے اور انہیں غنی کرتا ہے ” (
1
) ۔ بعض علماء نے فرمایا : اس سے مراد نفلی صدقہ ہے۔ ضحاک سے مروی ہے کہ زکوٰۃ کا ذکر لفظ مخصوص زکوٰۃ کے ساتھ آتا ہے جب زکوٰۃ کے علاوہ خرچ کرنے کا ذکر آئے تو فرضی اور نفلی دونوں کا احتمال ہوتا ہے اور جب انفاق کے لفظ کے ساتھ آئے تو نفلی خرچ ہی مراد ہوتا ہے۔ ضحاک نے کہا : نفقہ ایک قرب تھا لوگ اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا قرب اپنے اخلاص کے مطابق حاصل کرتے تھے حتیٰ کہ فرضی صدقات اور ناسخات کا حکم سورة برأت میں نازل ہوا۔ بعض علماء نے فرمایا : اس سے مراد زکوٰۃ کے علاوہ وہ واجبی حقوق ہیں جو مال کو لاحق ہوتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جب اسے نماز کے ساتھ ملایا تو یہ فرض تھا جب لفظ زکوٰۃ سے عدول فرمایا تو زکوٰۃ کے علاوہ فرض مراد ہوگا۔ بعض علماء نے فرمایا : یہ عام ہے اور یہی صحیح قول ہے کیونکہ یہاں جو انہیں دیا گیا ہے اس سے خرچ کرنا مدح کے طور پر ذکر کیا گیا ہے اور یہ صرف حلال مال میں ہوتا ہے یعنی وہ عطا کرتے ہیں جو شرع نے اس پر لازم کیا زکوٰۃ اور دوسرے مالی حقوق جو بعض احوال میں لاحق ہوتے ہیں جبکہ اس خرچ کی طرف انہیں رغبت بھی دی ہے۔ بعض علماء نے فرمایا : ایمان بالغیب، دل کا نصیبہ ہے اور نماز قائم کرنا بدن کا حصہ ہے اور مما رزقنھم ینفقون مال کا حصہ ہے یہ ظاہر ہے۔ بعض مقتدمین مفسرین نے مما رزقنھم ینفقون کی تاویل میں فرمایا : جو ہم نے انہیں سکھایا وہ سکھاتے ہیں۔ یہ ابو نصر عبد الرحیم بن الکریم القشیری نے حکایت کیا ہے۔
Top