Tafseer-e-Baghwi - Yaseen : 33
وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الْاَرْضُ الْمَیْتَةُ١ۖۚ اَحْیَیْنٰهَا وَ اَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ یَاْكُلُوْنَ
وَاٰيَةٌ : ایک نشانی لَّهُمُ : ان کے لیے الْاَرْضُ : زمین الْمَيْتَةُ ښ : مردہ اَحْيَيْنٰهَا : ہم نے زندہ کیا اسے وَاَخْرَجْنَا : اور نکالا ہم نے مِنْهَا : اس سے حَبًّا : اناج فَمِنْهُ : پس اس سے يَاْكُلُوْنَ : وہ کھاتے ہیں
اور ایک نشانی ان کیلئے زمین مردہ ہے کہ ہم نے اس کو زندہ کیا اور اس میں سے اناج اگایا پھر یہ اس میں سے کھاتے ہیں
تفسیر 33۔ ، وایۃ لھم الارض المیتۃ احییناھا، یہاں آیت سے مرادبارش ہے۔ ، واکرجنا منھا حبا، حبا سے مراد گندم اور جو ہیں اور اس کے مشابہ اشیاء ہیں ۔ ، فمنہ یاکلون ، اسی سے تم کھاتے ہو یعنی گندم سے ۔
Top