Dure-Mansoor - Saad : 65
قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا مُنْذِرٌ١ۖۗ وَّ مَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُۚ
قُلْ : فرما دیں اِنَّمَآ : اس کے سوا نہیں اَنَا : کہ میں مُنْذِرٌ ڰ : ڈرانے والا وَّمَا : اور نہیں مِنْ اِلٰهٍ : کوئی معبود اِلَّا اللّٰهُ : اللہ کے سوا الْوَاحِدُ : واحد (یکتا) الْقَهَّارُ : زبردست
آپ فرما دیجئے کہ میں تو صرف ڈرانے والا ہوں اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو واحد ہے قہار ہے
1:۔ نسائی (رح) ومحمد بن نصر و بیہقی (رح) نے الاسماء والصفات میں عائشہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ جب رات میں کھڑے ہوتے تھے تو یہ فرماتے تھے (آیت ) ” لا الہ الا اللہ الواحد القھار (65) رب السموت والارض وما بینھما العزیز الغفار “ (اور سوائے اللہ کے اور کوئی لائق عبادت نہیں وہی یگانہ سب پر غالب ہے آسمانوں کا زمین کا اور ان دونوں کے درمیان کائنات کا مالک ومنتظم ہے زبردست ہے (اور گناہوں کو) بہت زیادہ بخشنے والا ہے) ۔
Top