Mazhar-ul-Quran - Saad : 65
قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا مُنْذِرٌ١ۖۗ وَّ مَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُۚ
قُلْ : فرما دیں اِنَّمَآ : اس کے سوا نہیں اَنَا : کہ میں مُنْذِرٌ ڰ : ڈرانے والا وَّمَا : اور نہیں مِنْ اِلٰهٍ : کوئی معبود اِلَّا اللّٰهُ : اللہ کے سوا الْوَاحِدُ : واحد (یکتا) الْقَهَّارُ : زبردست
تم فرماؤ کہ1، میں تو (عذاب الٰہی ) سے ڈرسنانے والا ہوں اور بجز اللہ واحد قوت والے کے کوئی معبود نہیں ہے
(ف 1) اے محبوب ﷺ تم ان مشرکوں سے کہہ دو ، میں اس عذاب سے ڈرانے آیا ہوں تم مانو یہ نہ مانو میرا کام کہہ دینا ہے تم کو خوب سمجھاتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ سوائے اللہ وحدہ لاشریک کے کوئی قابل عبادت نہیں نہ اس کا کوئی ساجھی نہ اولاد، وہ یکتا ہے قہار ہے سب مخلوق پر غلبہ والا ہے آسمان اور زمین اور ان کے درمیان کی کوئی چیز نہیں جو اس کے زیر تصرف نہ ہو جب تک چاہے ان کو قائم رکھے جب چاہے توڑ پھو ڑکربرابر کردے، اس عزیز و غالب کا ہاتھ کون پکڑ سکتا ہے ، اس کے زبردست قبضہ سے کون نکل کر بھاگ سکتا ہے اور ساتھ ہی اس کی لامحدود رحمت و بخشش کو کس کی مجال ہے محدود کردے اے محبوب ﷺ ان مشرکوں سے یہ بھی کہہ دو کہ تم اس خبر قیامت کو کھیل سمجھ رہے ہو یہ بڑی ڈرائی ہولناک خبر ہے افسوس تم جس سے بےپروائی کرتے ہو یا یہ کہ قرآن شریف کوئی ادنی درجہ کا قصہ نہیں اس کے مضامین کو تودیکھو کیا کیا کہہ رہے ہیں عجیب و غریب کتاب ہے عظمت و کرامت والی ہے کہ اس میں سب اگلے پچھلے قصے مذکور ہیں اور سب سچے یقینی مگر بھی اس کو تم جھٹلاتے ہو۔
Top