Kashf-ur-Rahman - Al-Kahf : 64
قَالَ ذٰلِكَ مَا كُنَّا نَبْغِ١ۖۗ فَارْتَدَّا عَلٰۤى اٰثَارِهِمَا قَصَصًاۙ
قَالَ : اس نے کہا ذٰلِكَ : یہ مَا كُنَّا نَبْغِ : جو ہم چاہتے تھے فَارْتَدَّا : پھر وہ دونوں لوٹے عَلٰٓي : پر اٰثَارِهِمَا : اپنے نشانات (قدم) قَصَصًا : دیکھتے ہوئے
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا وہی تو جگہ ہے جس کو ہم تلاش کر رہے تھے پھر وہ دونوں اپنے نشان ہائے قدم کو ڈھونڈتے ہوئے الٹے پھرے۔
-64 موسیٰ (علیہ السلام) نے یہ تمام ماجرا سن کر فرمایا وہی تو وہ جگہ ہے جس کو ہم تلاش کر رہے تھے پھر وہ دونوں اپنے نقشہائے قدم کو تلاش کرتے اور کھوج لگاتے ہوئے واپس ہوئے۔ یعنی حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اپنے خادم کو ساتھ لئے ہوئے واپس ہوئے اور راستہ بھول نہ جائیں اس لئے اپنے نقشہائے قدم کی کھوج لگاتے ہوئے واپس آئے۔
Top