9. At-Tawbaالتوبة

The Repentance · Medinan · 129 ayahs · 16 rukus

Farhat Hashmi

  1. بَرَآءَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖۤ اِلَى الَّذِیْنَ عٰهَدْتُّمْ مِّنَ الْمُشْرِكِیْنَؕ﴿1﴾

    1. بَرَآءَةٌبرات ہے
    2. مِّنَ اللّٰهِاللہ کی طرف سے
    3. وَرَسُوْلِهٖٓاور اس کے رسول کی طرف سے
    4. اِلَى الَّذِيْنَان لوگوں کی طرف
    5. عٰهَدْتُّمْمعاہدے کیے تم نے
    6. مِّنَ الْمُشْرِكِيْنَمشرکین میں سے
    اعلان برات ہے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے اُن مشرکین کو جن سے تم نے معاہدے کیے تھے
  2. فَسِیْحُوْا فِی الْاَرْضِ اَرْبَعَةَ اَشْهُرٍ وَّ اعْلَمُوْۤا اَنَّكُمْ غَیْرُ مُعْجِزِی اللّٰهِ١ۙ وَ اَنَّ اللّٰهَ مُخْزِی الْكٰفِرِیْنَ﴿2﴾

    1. فَسِيْحُوْاپس چلو پھرو۔ سیر کرو
    2. فِي الْاَرْضِزمین میں
    3. اَرْبَعَةَچار
    4. اَشْهُرٍمہینے
    5. وَّاعْلَمُوْٓااور جان لو
    6. اَنَّكُمْبیشک تم
    7. غَيْرُ مُعْجِزِي اللّٰهِنہیں عاجز کرنے والے اللہ کو
    8. ۙ وَاَنَّاور بیشک
    9. اللّٰهَ مُخْزِياللہ تعالیٰ رسوا کرنے والا ہے
    10. الْكٰفِرِيْنَکافروں کو
    پس تم لوگ ملک میں چار مہینے اور چل پھر لو اور جان رکھو کہ تم اللہ کو عاجز کرنے والے نہیں ہو، اور یہ کہ اللہ منکرین حق کو رسوا کرنے والا ہے
  3. وَ اَذَانٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖۤ اِلَى النَّاسِ یَوْمَ الْحَجِّ الْاَكْبَرِ اَنَّ اللّٰهَ بَرِیْٓءٌ مِّنَ الْمُشْرِكِیْنَ١ۙ۬ وَ رَسُوْلُهٗ١ؕ فَاِنْ تُبْتُمْ فَهُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ١ۚ وَ اِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّكُمْ غَیْرُ مُعْجِزِی اللّٰهِ١ؕ وَ بَشِّرِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِعَذَابٍ اَلِیْمٍۙ﴿3﴾

    1. وَاَذَانٌاور اعلان ہے
    2. مِّنَ اللّٰهِاللہ کی طرف سے
    3. وَرَسُوْلِهٖٓاور اس کے رسول کی طرف سے
    4. اِلَى النَّاسِلوگوں کی طرف
    5. يَوْمَ الْحَجِّ الْاَكْبَرِحج اکبر کے دن
    6. اَنَّبیشک
    7. اللّٰهَاللہ
    8. بَرِيْٓءٌبری الذمہ ہے
    9. مِّنَ الْمُشْرِكِيْنَمشرکوں سے
    10. وَرَسُوْلُهٗاور اس کا رسول بھی
    11. ۭ فَاِنْپھر اگر
    12. تُبْتُمْتو بہ کرلو تم
    13. فَهُوَتو وہ
    14. خَيْرٌ لَّكُمْ ۚبہتر ہے تمہارے لیے
    15. وَاِنْاور اگر
    16. تَوَلَّيْتُمْمنہ پھیرا تم نے
    17. فَاعْلَمُوْٓاتو جان لو
    18. اَنَّكُمْبیشک تم
    19. غَيْرُنہیں
    20. مُعْجِزِي اللّٰهِعاجز کرنے والے اللہ کو
    21. ۭ وَبَشِّرِاور خوش خبری دے دو
    22. الَّذِيْنَان لوگوں کو
    23. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    24. بِعَذَابٍعذاب کی
    25. اَلِيْمٍدردناک
    اطلاع عام ہے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے حج اکبر کے دن تمام لوگوں کے لیے کہ اللہ مشرکین سے بری الذمہ ہے اور اُس کا رسول بھی اب اگر تم لوگ توبہ کر لو تو تمہارے ہی لیے بہتر ہے اور جو منہ پھیرتے ہو تو خوب سمجھ لو کہ تم اللہ کو عاجز کرنے والے نہیں ہو اور اے نبیؐ، انکار کرنے والوں کو سخت عذاب کی خوشخبری سنا دو
  4. اِلَّا الَّذِیْنَ عٰهَدْتُّمْ مِّنَ الْمُشْرِكِیْنَ ثُمَّ لَمْ یَنْقُصُوْكُمْ شَیْئًا وَّ لَمْ یُظَاهِرُوْا عَلَیْكُمْ اَحَدًا فَاَتِمُّوْۤا اِلَیْهِمْ عَهْدَهُمْ اِلٰى مُدَّتِهِمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُتَّقِیْنَ﴿4﴾

    1. اِلَّاسوائے
    2. الَّذِيْنَان لوگوں کو
    3. عٰهَدْتُّمْجن سے عہد کیا تم نے
    4. مِّنَ الْمُشْرِكِيْنَمشرکین میں سے
    5. ثُمَّپھر
    6. لَمْ يَنْقُصُوْكُمْنہیں انہوں نے کمی کی تم سے
    7. شَيْئًاکچھ بھی
    8. وَّلَمْ يُظَاهِرُوْااور نہیں انہوں نے پشت پناہی کی
    9. عَلَيْكُمْتمہارے خلاف
    10. اَحَدًاکسی کی
    11. فَاَتِمُّوْٓاتو پورا کرو
    12. اِلَيْهِمْان کی طرف
    13. عَهْدَهُمْان کے عہد کو
    14. اِلٰى مُدَّتِهِمْان کی مدت تک
    15. ۭ اِنَّبیشک
    16. اللّٰهَاللہ تعالیٰ
    17. يُحِبُّ الْمُتَّقِيْنَپسند کرتا ہے تقوی والوں کو
    بجز اُن مشرکین کے جن سے تم نے معاہد ے کیے پھر انہوں نے اپنے عہد کو پورا کرنے میں تمہارے ساتھ کوئی کمی نہیں کی اور نہ تمہارے خلاف کسی کی مدد کی، تو ایسے لوگوں کے ساتھ تم بھی مدت معاہدہ تک وفا کرو کیونکہ اللہ متقیوں ہی کو پسند کرتا ہے
  5. فَاِذَا انْسَلَخَ الْاَشْهُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِیْنَ حَیْثُ وَجَدْتُّمُوْهُمْ وَ خُذُوْهُمْ وَ احْصُرُوْهُمْ وَ اقْعُدُوْا لَهُمْ كُلَّ مَرْصَدٍ١ۚ فَاِنْ تَابُوْا وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتَوُا الزَّكٰوةَ فَخَلُّوْا سَبِیْلَهُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿5﴾

    1. فَاِذَاپھر جب
    2. انْسَلَخَگزر جائیں
    3. الْاَشْهُرُمہینے
    4. الْحُرُمُحرام
    5. فَاقْتُلُواتو قتل کرو
    6. الْمُشْرِكِيْنَمشرکوں کو
    7. حَيْثُجہاں کہیں
    8. وَجَدْتُّمُوْهُمْپاؤ تم ان کو
    9. وَخُذُوْهُمْاور پکڑو ان کو
    10. وَاحْصُرُوْهُمْاور گھیرو ان کو
    11. وَاقْعُدُوْا لَهُمْاور بیٹھ جاؤ ان کے لیے
    12. كُلَّہر
    13. مَرْصَدٍ ۚگھات پر
    14. فَاِنْپھر اگر
    15. تَابُوْاوہ توبہ کرلیں
    16. وَاَقَامُوااور قائم کریں
    17. الصَّلٰوةَنماز
    18. وَاٰتَوُا الزَّكٰوةَاور ادا کریں زکوۃ
    19. فَخَلُّوْاتو چھوڑ دو
    20. سَبِيْلَهُمْان کا راستہ
    21. ۭاِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    22. غَفُوْرٌبخشنے والا
    23. رَّحِيْمٌمہربان ہے
    پس جب حرام مہینے گزر جائیں تو مشرکین کو قتل کرو جہاں پاؤ اور انہیں پکڑو اور گھیرو اور ہر گھات میں اُن کی خبر لینے کے لیے بیٹھو پھر اگر وہ توبہ کر لیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں تو انہیں چھوڑ دو اللہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے
  6. وَ اِنْ اَحَدٌ مِّنَ الْمُشْرِكِیْنَ اسْتَجَارَكَ فَاَجِرْهُ حَتّٰى یَسْمَعَ كَلٰمَ اللّٰهِ ثُمَّ اَبْلِغْهُ مَاْمَنَهٗ١ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا یَعْلَمُوْنَ۠ع﴿6﴾

    1. وَاِنْاور اگر
    2. اَحَدٌکوئی ایک
    3. مِّنَ الْمُشْرِكِيْنَمشرکین میں سے
    4. اسْتَجَارَكَپناہ مانگے تم سے
    5. فَاَجِرْهُتم پناہ دے دو اس کو
    6. حَتّٰيیہاں تک کہ
    7. يَسْمَعَوہ سن لے
    8. كَلٰمَ اللّٰهِاللہ کا کلام
    9. ثُمَّپھر
    10. اَبْلِغْهُپہنچا دو اس کو
    11. مَاْمَنَهٗاس کی جائے امن میں
    12. ذٰلِكَیہ
    13. بِاَنَّهُمْبوجہ اس کے کہ بیشک وہ
    14. قَوْمٌایسے لوگ ہیں
    15. لَّا يَعْلَمُوْنَجو علم نہیں رکھتے
    اور اگر مشرکین میں سے کوئی شخص پناہ مانگ کر تمہارے پاس آنا چاہے (تاکہ اللہ کا کلام سنے) تو اُسے پناہ دے دو یہاں تک کہ وہ اللہ کا کلام سن لے پھر اُسے اس کے مامن تک پہنچا دو یہ اس لیے کرنا چاہیے کہ یہ لوگ علم نہیں رکھتے
  7. كَیْفَ یَكُوْنُ لِلْمُشْرِكِیْنَ عَهْدٌ عِنْدَ اللّٰهِ وَ عِنْدَ رَسُوْلِهٖۤ اِلَّا الَّذِیْنَ عٰهَدْتُّمْ عِنْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ١ۚ فَمَا اسْتَقَامُوْا لَكُمْ فَاسْتَقِیْمُوْا لَهُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُتَّقِیْنَ﴿7﴾

    1. كَيْفَکس طرح
    2. يَكُوْنُہوسکتا ہے
    3. لِلْمُشْرِكِيْنَمشرکین کے لیے
    4. عَهْدٌکوئی عہد
    5. عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے نزدیک
    6. وَعِنْدَ رَسُوْلِهٖٓاور اس کے رسول کے نزدیک
    7. اِلَّاسوائے
    8. الَّذِيْنَان لوگوں کے
    9. عٰهَدْتُّمْعہد کیا تم نے
    10. عِنْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ۚمسجد حرام کے پاس
    11. فَمَا اسْتَقَامُوْاتو جب تک وہ قائم رہیں
    12. لَكُمْتمہارے لیے
    13. فَاسْتَقِيْمُوْاپس تم بھی قائم رہو
    14. لَهُمْان کے لیے
    15. ۭ اِنَّبیشک
    16. اللّٰهَاللہ تعالیٰ
    17. يُحِبُّپسند کرتا ہے
    18. الْمُتَّقِيْنَتقوی والوں کو
    اِن مشرکین کے لیے اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک کوئی عہد آخر کیسے ہوسکتا ہے؟ بجز اُن لوگوں کے جن سے تم نے مسجد حرام کے پاس معاہدہ کیا تھا، تو جب تک وہ تمہارے ساتھ سیدھے رہیں تم بھی ان کے ساتھ سیدھے رہو کیونکہ اللہ متقیوں کو پسند کرتا ہے
  8. كَیْفَ وَ اِنْ یَّظْهَرُوْا عَلَیْكُمْ لَا یَرْقُبُوْا فِیْكُمْ اِلًّا وَّ لَا ذِمَّةً١ؕ یُرْضُوْنَكُمْ بِاَفْوَاهِهِمْ وَ تَاْبٰى قُلُوْبُهُمْ١ۚ وَ اَكْثَرُهُمْ فٰسِقُوْنَۚ﴿8﴾

    1. كَيْفَکس طرح
    2. وَاِنْاور اگر
    3. يَّظْهَرُوْاوہ غلبہ پاجائیں
    4. عَلَيْكُمْتم پر
    5. لَا يَرْقُبُوْانہ لحاظ کریں
    6. فِيْكُمْتمہارے معاملے میں
    7. اِلًّاقرات کا
    8. وَّلَا ذِمَّةًاور ن ہ کسی معاہدے کا
    9. ۭ يُرْضُوْنَكُمْوہ راضی کرتے ہیں تم کو
    10. بِاَفْوَاهِهِمْاپنے مونہوں کے ساتھ
    11. وَتَاْبٰياور انکار کرتے ہیں
    12. قُلُوْبُهُمْ ۚدل ان کے
    13. وَاَكْثَرُهُمْاور اکثر ان میں سے
    14. فٰسِقُوْنَفاسق ہیں
    مگر اِن کے سوا دوسرے مشرکین کے ساتھ کوئی عہد کیسے ہوسکتا ہے جبکہ اُن کا حال یہ ہے کہ تم پر قابو پا جائیں تو نہ تمہارے معاملہ میں کسی قرابت کا لحاظ کریں نہ کسی معاہدہ کی ذمہ داری کا وہ اپنی زبانوں سے تم کو راضی کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر دل ان کے انکار کرتے ہیں اور ان میں سے اکثر فاسق ہیں
  9. اِشْتَرَوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِیْلًا فَصَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِهٖ١ؕ اِنَّهُمْ سَآءَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿9﴾

    1. اِشْتَرَوْاانہوں نے بیچ ڈالا
    2. بِاٰيٰتِآیات کو
    3. اللّٰهِاللہ کی
    4. ثَمَنًا قَلِيْلًاتھوری قیمت کے عوض
    5. فَصَدُّوْاپھر انہوں نے روکا
    6. عَنْ سَبِيْلِهٖاس کے راستے سے
    7. ۭاِنَّهُمْبیشک وہ
    8. سَآءَکتنا برا ہے
    9. مَا كَانُوْاجو بھی وہ
    10. يَعْمَلُوْنَعمل کر رہے
    انہوں نے اللہ کی آیات کے بدلے تھوڑی سی قیمت قبول کر لی پھر اللہ کے راستے میں سدراہ بن کر کھڑے ہو گئے بہت برے کرتوت تھے جو یہ کرتے رہے
  10. لَا یَرْقُبُوْنَ فِیْ مُؤْمِنٍ اِلًّا وَّ لَا ذِمَّةً١ؕ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُعْتَدُوْنَ﴿10﴾

    1. لَا يَرْقُبُوْنَنہیں وہ لحاظ کرتے
    2. فِيْمیں
    3. مُؤْمِنٍکسی مومن کے بارے میں
    4. اِلًّاکسی قرابت کا
    5. وَّلَا ذِمَّةًاور نہ معاہدے کا
    6. ۭ وَاُولٰٓئِكَاور یہی لوگ
    7. هُمُوہ ہیں
    8. الْمُعْتَدُوْنَجو حد سے بڑھنے والے ہیں
    کسی مومن کے معاملہ میں نہ یہ قرابت کا لحاظ کرتے ہیں اور نہ کسی عہد کی ذمہ داری کا اور زیادتی ہمیشہ انہی کی طرف سے ہوئی ہے
  11. فَاِنْ تَابُوْا وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتَوُا الزَّكٰوةَ فَاِخْوَانُكُمْ فِی الدِّیْنِ١ؕ وَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ﴿11﴾

    1. فَاِنْپھر اگر
    2. تَابُوْاوہ توبہ کرلیں
    3. وَاَقَامُوااور قائم کریں
    4. الصَّلٰوةَنماز
    5. وَاٰتَوُااور ادا کریں
    6. الزَّكٰوةَزکوۃ
    7. فَاِخْوَانُكُمْتو بھائی ہیں تمہارے
    8. فِي الدِّيْنِدین کے معاملے میں
    9. ۭوَنُفَصِّلُاور ہم کھول کھول کر بیان کرتے ہیں
    10. الْاٰيٰتِآیات
    11. لِقَوْمٍاس قوم کے لیے
    12. يَّعْلَمُوْنَجو علم رکھتی ہو
    پس اگر یہ توبہ کر لیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں تو تمہارے دینی بھائی ہیں اور جاننے والوں کے لیے ہم اپنے احکام واضح کیے دیتے ہیں
  12. وَ اِنْ نَّكَثُوْۤا اَیْمَانَهُمْ مِّنْۢ بَعْدِ عَهْدِهِمْ وَ طَعَنُوْا فِیْ دِیْنِكُمْ فَقَاتِلُوْۤا اَئِمَّةَ الْكُفْرِ١ۙ اِنَّهُمْ لَاۤ اَیْمَانَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ یَنْتَهُوْنَ﴿12﴾

    1. وَاِنْاور اگر
    2. نَّكَثُوْٓاوہ توڑ دیں
    3. اَيْمَانَهُمْاپنی قسمیں
    4. مِّنْۢ بَعْدِبعد
    5. عَهْدِهِمْاپنے عہد کرنے کے
    6. وَطَعَنُوْااور چعنہ دیں۔ عیب نکالیں
    7. فِيْ دِيْنِكُمْتمہارے دین میں
    8. فَقَاتِلُوْٓاتو جنگ کرو
    9. اَئِمَّةَاماموں سے
    10. الْكُفْرِکدر کے
    11. ۙ اِنَّهُمْبیشک وہ
    12. لَآ اَيْمَانَنہیں کوئی عہد
    13. لَهُمْان کے لیے
    14. لَعَلَّهُمْشاید کہ وہ
    15. يَنْتَهُوْنَرک جائیں
    اور اگر عہد کرنے کے بعد یہ پھر اپنی قسموں کو توڑ ڈالیں اور تمہارے دین پر حملے کرنے شروع کر دیں تو کفر کے علمبرداروں سے جنگ کرو کیونکہ ان کی قسموں کا اعتبار نہیں شاید کہ (پھر تلوار ہی کے زور سے) وہ باز آئیں گے
  13. اَلَا تُقَاتِلُوْنَ قَوْمًا نَّكَثُوْۤا اَیْمَانَهُمْ وَ هَمُّوْا بِاِخْرَاجِ الرَّسُوْلِ وَ هُمْ بَدَءُوْكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ١ؕ اَتَخْشَوْنَهُمْ١ۚ فَاللّٰهُ اَحَقُّ اَنْ تَخْشَوْهُ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ﴿13﴾

    1. اَلَاکیا نہیں
    2. تُقَاتِلُوْنَتم جنگ کرو گے
    3. قَوْمًاایک ایسی قوم سے
    4. نَّكَثُوْٓاجنہوں نے توڑ دیا
    5. اَيْمَانَهُمْاپنی قسموں کو
    6. وَهَمُّوْااور انہوں نے ارادہ کیا
    7. بِاِخْرَاجِنکالنے کا
    8. الرَّسُوْلِرسول کو
    9. وَهُمْاور انہوں نے
    10. بَدَءُوْكُمْابتداء کی تھی تمہارے ساتھ
    11. اَوَّلَ مَرَّةٍ ۭپہلی مرتبہ
    12. اَتَخْشَوْنَهُمْ ۚکیا تم ڈرتے ہو ان سے
    13. فَاللّٰهُتو اللہ تعالیٰ
    14. اَحَقُّزیادہ حق دار ہے
    15. اَنْکہ
    16. تَخْشَوْهُتم ڈرو اس سے
    17. اِنْاگر
    18. كُنْتُمْہو تم
    19. مُّؤْمِنِيْنَایمان لانے والے
    کیا تم نہ لڑو گے ایسے لوگوں سے جو اپنے عہد توڑتے رہے ہیں اور جنہوں نے رسول کو ملک سے نکال دینے کا قصد کیا تھا اور زیادتی کی ابتدا کرنے والے وہی تھے؟ کیا تم ان سے ڈرتے ہو؟ اگر تم مومن ہو تو اللہ اِس کا زیادہ مستحق ہے کہ اس سے ڈرو
  14. قَاتِلُوْهُمْ یُعَذِّبْهُمُ اللّٰهُ بِاَیْدِیْكُمْ وَ یُخْزِهِمْ وَ یَنْصُرْكُمْ عَلَیْهِمْ وَ یَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَۙ﴿14﴾

    1. قَاتِلُوْهُمْجنگ کرو ان سے
    2. يُعَذِّبْهُمُعذاب دے گا ان کو
    3. اللّٰهُاللہ
    4. بِاَيْدِيْكُمْساتھ تمہارے ہاتھوں کے
    5. وَيُخْزِهِمْاور رسوا کرے گا ان کو
    6. وَيَنْصُرْكُمْاور مدد کرے گا تمہاری
    7. عَلَيْهِمْان کے خلاف
    8. وَيَشْفِاور شفا دے گا۔ ٹھنڈا کردے گا
    9. صُدُوْرَسینوں کو
    10. قَوْمٍ مُّؤْمِنِيْنَمومن قوم کے
    ان سے لڑو، اللہ تمہارے ہاتھوں سے ان کو سزا دلوائے گا اور انہیں ذلیل و خوار کرے گا اور ان کے مقابلہ میں تمہاری مدد کرے گا اور بہت سے مومنوں کے دل ٹھنڈے کرے گا
  15. وَ یُذْهِبْ غَیْظَ قُلُوْبِهِمْ١ؕ وَ یَتُوْبُ اللّٰهُ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ﴿15﴾

    1. وَيُذْهِبْاور لے جائے گا
    2. غَيْظَغصہ
    3. قُلُوْبِهِمْان کے دلوں کا
    4. ۭ وَيَتُوْبُاور مہربان ہوگا
    5. اللّٰهُاللہ
    6. عَلٰي مَنْ يَّشَآءُجس پر چاہے گا
    7. ۭوَاللّٰهُاور اللہ
    8. عَلِيْمٌعلم والا ہے
    9. حَكِيْمٌحکمت والا ہے
    اور ان کے قلوب کی جلن مٹا دے گا، اور جسے چاہے گا توبہ کی توفیق بھی دے گا اللہ سب کچھ جاننے والا اور دانا ہے
  16. اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تُتْرَكُوْا وَ لَمَّا یَعْلَمِ اللّٰهُ الَّذِیْنَ جٰهَدُوْا مِنْكُمْ وَ لَمْ یَتَّخِذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ لَا رَسُوْلِهٖ وَ لَا الْمُؤْمِنِیْنَ وَلِیْجَةً١ؕ وَ اللّٰهُ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ۠ع﴿16﴾

    1. اَمْکیا
    2. حَسِبْتُمْسمجھ رکھا ہے تم نے
    3. اَنْ تُتْرَكُوْاکہ تم چھوڑ دیے جاؤ گے
    4. وَلَمَّاحالانکہ نہیں
    5. يَعْلَمِجانا
    6. اللّٰهُاللہ نے
    7. الَّذِيْنَان لوگوں کو
    8. جٰهَدُوْاجنہوں نے جہاد کیا
    9. مِنْكُمْتم میں سے
    10. وَلَمْاور نہیں
    11. يَتَّخِذُوْاانہوں نے بنایا
    12. مِنْسے
    13. دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
    14. وَلَا رَسُوْلِهٖاور اس کے رسول کے سوا
    15. وَلَا الْمُؤْمِنِيْنَاور مومنوں کے سوا
    16. وَلِيْجَةً(کسی کو) ولی دوست
    17. ۭ وَاللّٰهُاور اللہ
    18. خَبِيْرٌۢخبر رکھنے والا ہے
    19. بِمَاساتھ اس کے جو
    20. تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے ہو
    کیا تم لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ یونہی چھوڑ دیے جاؤ گے حالانکہ ابھی اللہ نے یہ تو دیکھا ہی نہیں کہ تم میں سے کون وہ لوگ ہیں جنہوں نے (اس کی راہ میں) جاں فشانی کی اور اللہ اور رسول اور مومنین کے سوا کسی کو جگری دوست نہ بنایا، جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے
  17. مَا كَانَ لِلْمُشْرِكِیْنَ اَنْ یَّعْمُرُوْا مَسٰجِدَ اللّٰهِ شٰهِدِیْنَ عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ بِالْكُفْرِ١ؕ اُولٰٓئِكَ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ١ۖۚ وَ فِی النَّارِ هُمْ خٰلِدُوْنَ﴿17﴾

    1. مَانہیں
    2. كَانَہے
    3. لِلْمُشْرِكِيْنَمشرکین کے لیے
    4. اَنْکہ
    5. يَّعْمُرُوْاوہ آباد کریں
    6. مَسٰجِدَ اللّٰهِاللہ کی مساجد کو
    7. شٰهِدِيْنَگواہ بنتے ہوئے
    8. عَلٰٓي اَنْفُسِهِمْاپنے نفسوں کے خلاف
    9. بِالْكُفْرِکفر کے ساتھ
    10. ۭاُولٰٓئِكَیہ لوگ
    11. حَبِطَتْضائع ہوگئے
    12. اَعْمَالُهُمْان کے اعمال
    13. ښ وَفِي النَّارِاور آگ میں
    14. هُمْوہ
    15. خٰلِدُوْنَہمیشہ رہنے والے ہیں
    مشرکین کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ اللہ کی مسجدوں کے مجاور و خادم بنیں درآں حالیکہ اپنے اوپر وہ خود کفر کی شہادت دے رہے ہیں ان کے تو سارے اعمال ضائع ہو گئے اور جہنم میں انہیں ہمیشہ رہنا ہے
  18. اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ اَقَامَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَى الزَّكٰوةَ وَ لَمْ یَخْشَ اِلَّا اللّٰهَ فَعَسٰۤى اُولٰٓئِكَ اَنْ یَّكُوْنُوْا مِنَ الْمُهْتَدِیْنَ﴿18﴾

    1. اِنَّمَابیشک
    2. يَعْمُرُآباد کرتے ہیں
    3. مَسٰجِدَ اللّٰهِاللہ کی مسجدوں کو
    4. مَنْجو
    5. اٰمَنَایمان لائیں
    6. بِاللّٰهِاللہ پر
    7. وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِاور یوم آخرت پر
    8. وَاَقَامَ الصَّلٰوةَاور قائم کریں نماز
    9. وَاٰتَى الزَّكٰوةَاور ادا کریں زکوۃ
    10. وَلَمْاور نہ
    11. يَخْشَڈریں
    12. اِلَّا اللّٰهَسوائے اللہ کے
    13. فَعَسٰٓىتو امید ہے
    14. اُولٰٓئِكَیہ لوگ
    15. اَنْکہ
    16. يَّكُوْنُوْاوہ ہوں
    17. مِنَ الْمُهْتَدِيْنَہدایت پانے والوں میں سے
    اللہ کی مسجدوں کے آباد کار (مجاور و خادم) تو وہی لوگ ہوسکتے ہیں جو اللہ اور روز آخر کو مانیں اور نما ز قائم کریں، زکوٰۃ دیں اور اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈریں انہی سے یہ توقع ہے کہ سیدھی راہ چلیں گے
  19. اَجَعَلْتُمْ سِقَایَةَ الْحَآجِّ وَ عِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ كَمَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ جٰهَدَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ لَا یَسْتَوٗنَ عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَۘ﴿19﴾

    1. اَجَعَلْتُمْکیا بنا لیا تم نے
    2. سِقَايَةَپانی پلانا
    3. الْحَآجِّحاجیوں کو
    4. وَعِمَارَةَاور آباد کرنا
    5. الْمَسْجِدِ الْحَرَامِمسجد حرام کو
    6. كَمَنْمانند اس شخص کے
    7. اٰمَنَجو ایمان لایا
    8. بِاللّٰهِاللہ پر
    9. وَالْيَوْمِاور یوم
    10. الْاٰخِرِآخرت پر
    11. وَجٰهَدَاور اس نے جہاد کیا
    12. فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهاللہ کے راستے میں
    13. ِ ۭ لَانہیں
    14. يَسْتَوٗنَوہ برابر ہوسکتے
    15. عِنْدَنزدیک
    16. اللّٰهِاللہ کے
    17. ۭوَاللّٰهُاور اللہ
    18. لَا يَهْدِينہیں ہدایت دیتا
    19. الْقَوْمَ الظّٰلِمِيْنَظالم قوم کو
    کیا تم لوگوں نے حاجیوں کو پانی پلانے اور مسجد حرام کی مجاوری کرنے کو اس شخص کے کام کے برابر ٹھیرا لیا ہے جو ایمان لایا اللہ پر اور روز آخر پر اور جس نے جانفشانی کی اللہ کی راہ میں؟ اللہ کے نزدیک تو یہ دونوں برابر نہیں ہیں اور اللہ ظالموں کی رہنمائی نہیں کرتا
  20. اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ هَاجَرُوْا وَ جٰهَدُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ١ۙ اَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْفَآئِزُوْنَ﴿20﴾

    1. اَلَّذِيْنَوہ لوگ
    2. اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
    3. وَهَاجَرُوْااور انہوں نے ہجرت کی
    4. وَجٰهَدُوْااور جہاد کیا
    5. فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کے راستے میں
    6. بِاَمْوَالِهِمْاپنے مالوں کے ساتھ
    7. وَاَنْفُسِهِمْ ۙاور اپنے نفسوں کے ساتھ
    8. اَعْظَمُزیادہ بڑے ہیں
    9. دَرَجَةًدرجے میں
    10. عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے نزدیک
    11. ۭ وَاُولٰٓئِكَاور یہی لوگ
    12. هُمُ الْفَآئِزُوْنَوہ کامیاب ہونے والے ہیں
    اللہ کے ہاں تو انہی لوگوں کا درجہ بڑا ہے جو ایمان لائے اور جنہوں نے اس کی راہ میں گھر بار چھوڑے اور جان و مال سے جہاد کیا وہی کامیاب ہیں
  21. یُبَشِّرُهُمْ رَبُّهُمْ بِرَحْمَةٍ مِّنْهُ وَ رِضْوَانٍ وَّ جَنّٰتٍ لَّهُمْ فِیْهَا نَعِیْمٌ مُّقِیْمٌۙ﴿21﴾

    1. يُبَشِّرُهُمْخوش خبری دیتا ہے ان کو
    2. رَبُّهُمْان کا رب
    3. بِرَحْمَةٍساتھ رحمت کے
    4. مِّنْهُاپنی طرف سے
    5. وَرِضْوَانٍاور رضامندی کی
    6. وَّجَنّٰتٍاور باغات کی
    7. لَّهُمْان کے لیے
    8. فِيْهَاان میں
    9. نَعِيْمٌنعمتیں ہیں
    10. مُّقِيْمٌدائمی۔ پائیدار۔ قائم رہنے والی
    ان کا رب انہیں اپنی رحمت اور خوشنودی اور ایسی جنتوں کی بشارت دیتا ہے جہاں ان کے لیے پائیدار عیش کے سامان ہیں
  22. خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عِنْدَهٗۤ اَجْرٌ عَظِیْمٌ﴿22﴾

    1. خٰلِدِيْنَہمیشہ رہنے والے ہیں
    2. فِيْهَآان میں
    3. اَبَدًاہمیشہ ہمیشہ
    4. ۭاِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    5. عِنْدَهٗٓاس کے پاس
    6. اَجْرٌ عَظِيْمٌاجر ہے بڑا
    ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے یقیناً اللہ کے پاس خدمات کا صلہ دینے کو بہت کچھ ہے
  23. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْۤا اٰبَآءَكُمْ وَ اِخْوَانَكُمْ اَوْلِیَآءَ اِنِ اسْتَحَبُّوا الْكُفْرَ عَلَى الْاِیْمَانِ١ؕ وَ مَنْ یَّتَوَلَّهُمْ مِّنْكُمْ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ﴿23﴾

    1. يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْااے لوگو ! جو ایمان لائے ہو
    2. لَانہ
    3. تَتَّخِذُوْٓاتم بناؤ
    4. اٰبَآءَكُمْاپنے باپوں کو
    5. وَاِخْوَانَكُمْاور اپنے بھائیوں کو
    6. اَوْلِيَآءَدوست
    7. اِنِاگر
    8. اسْتَحَبُّواوہ ترجیح دیں۔ زیادہ محبوب رکھیں
    9. الْكُفْرَکفر کو
    10. عَلَي الْاِيْمَانِ ۭایمان پر
    11. وَمَنْاور جو کوئی
    12. يَّتَوَلَّهُمْدوست بنائے گا ان کو
    13. مِّنْكُمْتم میں سے
    14. فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ ہیں
    15. هُمُ الظّٰلِمُوْنَوہ جو ظالم ہیں
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اپنے باپوں اور بھائیوں کو بھی اپنا رفیق نہ بناؤ اگر وہ ایمان پر کفر کو ترجیح دیں تم میں سے جو ان کو رفیق بنائیں گے وہی ظالم ہوں گے
  24. قُلْ اِنْ كَانَ اٰبَآؤُكُمْ وَ اَبْنَآؤُكُمْ وَ اِخْوَانُكُمْ وَ اَزْوَاجُكُمْ وَ عَشِیْرَتُكُمْ وَ اَمْوَالُ اِ۟قْتَرَفْتُمُوْهَا وَ تِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَ مَسٰكِنُ تَرْضَوْنَهَاۤ اَحَبَّ اِلَیْكُمْ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ جِهَادٍ فِیْ سَبِیْلِهٖ فَتَرَبَّصُوْا حَتّٰى یَاْتِیَ اللّٰهُ بِاَمْرِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ۠ع﴿24﴾

    1. قُلْکہہ دیجیے
    2. اِنْ كَانَان کان
    3. اٰبَآؤُكُمْتمہارے باپ
    4. وَاَبْنَآؤُكُمْاور تمہارے بیٹے
    5. وَاِخْوَانُكُمْاور تمہارے بھائی
    6. وَاَزْوَاجُكُمْاور تمہاری بیویاں
    7. وَعَشِيْرَتُكُمْاور تمہارے خاندان
    8. وَاَمْوَالُۨاور مال
    9. اقْتَرَفْتُمُوْهَاکمایا تم نے ان کو
    10. وَتِجَارَةٌاور تجارت
    11. تَخْشَوْنَتم ڈرتے ہو
    12. كَسَادَهَااس کے گھاٹے سے
    13. وَاور
    14. مَسٰكِنُگھر
    15. تَرْضَوْنَهَآتم پسند کرتے ہو ان کو
    16. اَحَبَّزیادہ پیارے ہیں
    17. اِلَيْكُمْتمہاری طرف
    18. مِّنَ اللّٰهِاللہ سے (بڑھ کر)
    19. وَاور
    20. رَسُوْلِهٖاس کے رسول سے
    21. وَجِهَادٍاور جہاد سے
    22. فِيْ سَبِيْلِهٖاس کے راستے میں
    23. فَتَرَبَّصُوْاتو انتظار کرو
    24. حَتّٰيیہاں تک کہ
    25. يَاْتِيَلے آئے
    26. اللّٰهُاللہ
    27. بِاَمْرِهٖاپنا فیصلہ
    28. ۭ وَاللّٰهُاور اللہ
    29. لَانہیں
    30. يَهْدِيہدایت دیتا
    31. الْقَوْمَ الْفٰسِقِيْنَفاسق لوگوں کو
    اے نبیؐ، کہہ دو کہ اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے، اور تمہارے بھائی، اور تمہاری بیویاں اور تمہارے عزیز و اقارب اور تمہارے وہ مال جو تم نے کما ئے ہیں، اور تمہارے وہ کاروبار جن کے ماند پڑ جانے کا تم کو خوف ہے اور تمہارے وہ گھر جو تم کو پسند ہیں، تم کو اللہ اور اس کے رسول اور اس کی راہ میں جہاد سے عزیز تر ہیں تو انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا فیصلہ تمہارے سامنے لے آئے، اور اللہ فاسق لوگوں کی رہنمائی نہیں کیا کرتا
  25. لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ فِیْ مَوَاطِنَ كَثِیْرَةٍ١ۙ وَّ یَوْمَ حُنَیْنٍ١ۙ اِذْ اَعْجَبَتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ فَلَمْ تُغْنِ عَنْكُمْ شَیْئًا وَّ ضَاقَتْ عَلَیْكُمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ ثُمَّ وَلَّیْتُمْ مُّدْبِرِیْنَۚ﴿25﴾

    1. لَقَدْالبتہ تحقیق
    2. نَصَرَكُمُ اللّٰهُمدد کی تمہاری اللہ نے
    3. فِيْ مَوَاطِنَمواقع پر
    4. كَثِيْرَةٍبہت سے
    5. ۙ وَّيَوْمَاور (خصوصا) دن
    6. حُنَيْنٍحنین کے
    7. ۙ اِذْجب
    8. اَعْجَبَتْكُمْپسند آئی تم کو۔ اچھی لگی تم کو
    9. كَثْرَتُكُمْکثرت تمہاری
    10. فَلَمْپس نہ
    11. تُغْنِکام آیا
    12. عَنْكُمْتم کو
    13. شَيْئًاکچھ بھی
    14. وَّضَاقَتْاور تنگ ہوگئی
    15. عَلَيْكُمُتم پر
    16. الْاَرْضُزمین
    17. بِمَاباوجود اس کے کہ
    18. رَحُبَتْوہ کشادہ ہے
    19. ثُمَّپھر
    20. وَلَّيْتُمْپھرگئے تم
    21. مُّدْبِرِيْنَپیٹھ پھیر کر
    اللہ اس سے پہلے بہت سے مواقع پر تمہاری مدد کر چکا ہے ابھی غزوہ حنین کے روز (اُس کی دستگیری کی شان تم دیکھ چکے ہو) اس روز تمہیں اپنی کثرت تعداد کا غرہ تھا مگر وہ تمہارے کچھ کام نہ آئی اور زمین اپنی وسعت کے باوجود تم پر تنگ ہو گئی اور تم پیٹھ پھیر کر بھاگ نکلے
  26. ثُمَّ اَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِیْنَتَهٗ عَلٰى رَسُوْلِهٖ وَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ اَنْزَلَ جُنُوْدًا لَّمْ تَرَوْهَا وَ عَذَّبَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ؕ وَ ذٰلِكَ جَزَآءُ الْكٰفِرِیْنَ﴿26﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. اَنْزَلَ اللّٰهُاتاری اللہ نے
    3. سَكِيْنَتَهٗاپنی سکینت
    4. عَلٰيپر
    5. رَسُوْلِهٖاپنے رسول
    6. وَعَلَي الْمُؤْمِنِيْنَاور مومنوں (پر)
    7. وَاَنْزَلَاور اتارے
    8. جُنُوْدًالشکر
    9. لَّمْنہیں
    10. تَرَوْهَاتم نے دیکھا ان کو
    11. ۚ وَعَذَّبَاور عذاب دیا
    12. الَّذِيْنَان لوگوں کو
    13. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    14. ۭوَذٰلِكَاور یہی ہے
    15. جَزَآءُبدلہ
    16. الْكٰفِرِيْنَکافروں کا
    پھر اللہ نے اپنی سکینت اپنے رسول پر اور مومنین پر نازل فرمائی اور وہ لشکر اتارے جو تم کو نظر نہ آتے تھے اور منکرین حق کو سزا دی کہ یہی بدلہ ہے اُن لوگوں کے لیے جو حق کا انکار کریں
  27. ثُمَّ یَتُوْبُ اللّٰهُ مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿27﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. يَتُوْبُمہربان ہوتا ہے
    3. اللّٰهُاللہ
    4. مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَاس کے بعد
    5. عَلٰيپر
    6. مَنْجس
    7. يَّشَآءُوہ چاہتا ہے
    8. ۭ وَاللّٰهُاور اللہ
    9. غَفُوْرٌبخشنے والا
    10. رَّحِيْمٌمہربان ہے
    پھر (تم یہ بھی دیکھ چکے ہو کہ) اس طرح سزا دینے کے بعد اللہ جس کو چاہتا ہے توبہ کی توفیق بھی بخش دیتا ہے، اللہ در گزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے
  28. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّمَا الْمُشْرِكُوْنَ نَجَسٌ فَلَا یَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هٰذَا١ۚ وَ اِنْ خِفْتُمْ عَیْلَةً فَسَوْفَ یُغْنِیْكُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖۤ اِنْ شَآءَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ﴿28﴾

    1. يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَاے لوگو
    2. اٰمَنُوْٓاجو ایمان لائے ہو
    3. اِنَّمَابیشک
    4. الْمُشْرِكُوْنَمشرکین
    5. نَجَسٌناپاک ہیں
    6. فَلَاتو نہ
    7. يَقْرَبُواوہ قریب آئیں
    8. الْمَسْجِدَمسجد
    9. الْحَرَامَحرام کے
    10. بَعْدَبعد
    11. عَامِهِمْ هٰذَااپنے اس سال کے
    12. ۚ وَاِنْاور اگر
    13. خِفْتُمْخوف ہو تم کو
    14. عَيْلَةًمفلسی کا
    15. فَسَوْفَتو عنقریب
    16. يُغْنِيْكُمُغنی کردے گا تم کو
    17. اللّٰهُاللہ
    18. مِنْ فَضْلِهٖٓاپنے فضل سے
    19. اِنْ شَآءَاگر وہ چاہے۔ اس نے چاہا
    20. ۭ اِنَّبیشک
    21. اللّٰهَاللہ تعالیٰ
    22. عَلِيْمٌعلم والا ہے
    23. حَكِيْمٌحکمت والا ہے
    اے ایمان لانے والو، مشرکین ناپاک ہیں لہٰذا اس سال کے بعد یہ مسجد حرام کے قریب نہ پھٹکنے پائیں اور اگر تمہیں تنگ دستی کا خوف ہے تو بعید نہیں کہ اللہ چاہے تو تمہیں ا پنے فضل سے غنی کر دے، اللہ علیم و حکیم ہے
  29. قَاتِلُوا الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ لَا بِالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ لَا یُحَرِّمُوْنَ مَا حَرَّمَ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ وَ لَا یَدِیْنُوْنَ دِیْنَ الْحَقِّ مِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ حَتّٰى یُعْطُوا الْجِزْیَةَ عَنْ یَّدٍ وَّ هُمْ صٰغِرُوْنَ۠ع﴿29﴾

    1. قَاتِلُواجنگ کرو
    2. الَّذِيْنَان لوگوں سے
    3. لَانہیں
    4. يُؤْمِنُوْنَجو ایمان رکھتے
    5. بِاللّٰهِاللہ پر
    6. وَلَااور نہ
    7. بِالْيَوْمِ الْاٰخِرِیوم آخرت پر
    8. وَلَااور نہیں
    9. يُحَرِّمُوْنَوہ حرام ٹھہراتے
    10. مَاجو
    11. حَرَّمَحرام کیا
    12. اللّٰهُاللہ نے
    13. وَرَسُوْلُهٗاور اس کے رسول نے
    14. وَلَااور نہیں
    15. يَدِيْنُوْنَدین بناتے
    16. دِيْنَ الْحَقِّدین حق کو
    17. مِنَ الَّذِيْنَان لوگوں میں سے
    18. اُوْتُواجو دیے گئے
    19. الْكِتٰبَکتاب
    20. حَتّٰيیہاں تک کہ
    21. يُعْطُوا الْجِزْيَةَوہ دے دیں جزیہ
    22. عَنْ يَّدٍہاتھ سے
    23. وَّهُمْاس حال میں کہ وہ
    24. صٰغِرُوْنَچھوٹے بن کر رہیں۔ ذلیل ہوں
    جنگ کرو اہل کتاب میں سے اُن لوگوں کے خلاف جو اللہ اور روز آخر پر ایمان نہیں لاتے اور جو کچھ اللہ اور اس کے رسول نے حرام قرار دیا ہے اسے حرام نہیں کرتے اور دین حق کو اپنا دین نہیں بناتے (ان سے لڑو) یہاں تک کہ وہ اپنے ہاتھ سے جزیہ دیں اور چھوٹے بن کر رہیں
  30. وَ قَالَتِ الْیَهُوْدُ عُزَیْرُ اِ۟بْنُ اللّٰهِ وَ قَالَتِ النَّصٰرَى الْمَسِیْحُ ابْنُ اللّٰهِ١ؕ ذٰلِكَ قَوْلُهُمْ بِاَفْوَاهِهِمْ١ۚ یُضَاهِئُوْنَ قَوْلَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَبْلُ١ؕ قٰتَلَهُمُ اللّٰهُ١٘ۚ اَنّٰى یُؤْفَكُوْنَ﴿30﴾

    1. وَقَالَتِاور کہا
    2. الْيَهُوْدُیہود نے
    3. عُزَيْرُۨعزیر
    4. ابْنُ اللّٰهِاللہ کے بیٹے ہیں
    5. وَقَالَتِاور کہا
    6. النَّصٰرَىنصاری نے
    7. الْمَسِيْحُمسیح
    8. ابْنُ اللّٰهِاللہ کے بیٹے ہیں
    9. ۭ ذٰلِكَیہ
    10. قَوْلُهُمْان کی بات ہے
    11. بِاَفْوَاهِهِمْان کے مونہوں سے
    12. ۚ يُضَاهِئُوْنَمشابہت پیدا کررہے ہیں
    13. قَوْلَبات سے
    14. الَّذِيْنَان لوگوں کی
    15. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    16. مِنْسے
    17. قَبْلُاس سے) پہلے کہ
    18. ۭ قٰتَلَهُمُ اللّٰهُان پر اللہ کی مار ہو
    19. اَنّٰىکہاں سے
    20. يُؤْفَكُوْنَوہ پھیرے جاتے ہیں
    یہودی کہتے ہیں کہ عزیر اللہ کا بیٹا ہے، اور عیسائی کہتے ہیں کہ مسیح اللہ کا بیٹا ہے یہ بے حقیقت باتیں ہیں جو وہ اپنی زبانوں سے نکالتے ہیں اُن لوگوں کی دیکھا دیکھی جو ان سے پہلے کفر میں مبتلا ہوئے تھے خدا کی مار اِن پر، یہ کہاں سے دھوکہ کھار ہے ہیں
  31. اِتَّخَذُوْۤا اَحْبَارَهُمْ وَ رُهْبَانَهُمْ اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ الْمَسِیْحَ ابْنَ مَرْیَمَ١ۚ وَ مَاۤ اُمِرُوْۤا اِلَّا لِیَعْبُدُوْۤا اِلٰهًا وَّاحِدًا١ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ سُبْحٰنَهٗ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ﴿31﴾

    1. اِتَّخَذُوْٓاانہوں نے بنالیا
    2. اَحْبَارَهُمْاپنے علماء کو
    3. وَرُهْبَانَهُمْاور اپنے درویشوں کو
    4. اَرْبَابًارب
    5. مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
    6. وَالْمَسِيْحَ ابْنَ مَرْيَمَاور مسیح ابن مریم
    7. ۚ وَمَآحالانکہ نہیں
    8. اُمِرُوْٓاوہ حکم دیے گئے
    9. اِلَّامگر
    10. لِيَعْبُدُوْٓایہ کہ وہ عبادت کریں
    11. اِلٰهًا وَّاحِدًاایک الہ کی
    12. ۚ لَآنہیں
    13. اِلٰهَ اِلَّا هُوَکوئی الہ۔ مگر وہی
    14. ۭسُبْحٰنَهٗپاک ہے وہ
    15. عَمَّااس سے جو
    16. يُشْرِكُوْنَوہ شریک ٹھہراتے ہیں
    انہوں نے اپنے علماء اور درویشوں کو اللہ کے سوا اپنا رب بنا لیا ہے اور اسی طرح مسیح ابن مریم کو بھی حالانکہ ان کو ایک معبود کے سوا کسی کی بندگی کرنے کا حکم نہیں دیا گیا تھا، وہ جس کے سوا کوئی مستحق عبادت نہیں، پاک ہے وہ ان مشرکانہ باتوں سے جو یہ لوگ کرتے ہیں
  32. یُرِیْدُوْنَ اَنْ یُّطْفِئُوْا نُوْرَ اللّٰهِ بِاَفْوَاهِهِمْ وَ یَاْبَى اللّٰهُ اِلَّاۤ اَنْ یُّتِمَّ نُوْرَهٗ وَ لَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ﴿32﴾

    1. يُرِيْدُوْنَوہ چاہتے ہیں
    2. اَنْ يُّطْفِئُوْاکہ وہ بجھا دیں
    3. نُوْرَ اللّٰهِاللہ کے نور کو
    4. بِاَفْوَاهِهِمْاپنے مونہوں کے ساتھ
    5. وَيَاْبَىاور انکار کرتا ہے
    6. اللّٰهُاللہ
    7. اِلَّآمگر
    8. اَنْیہ کہ
    9. يُّتِمَّپورا کرے
    10. نُوْرَهٗاپنے نور کو
    11. وَلَوْاور اگرچہ
    12. كَرِهَناپسند کریں
    13. الْكٰفِرُوْنَکافر
    یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ کی روشنی کو اپنی پھونکوں سے بجھا دیں مگر اللہ اپنی روشنی کو مکمل کیے بغیر ماننے والا نہیں ہے خواہ کافروں کو یہ کتنا ہی ناگوار ہو
  33. هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّیْنِ كُلِّهٖ١ۙ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُوْنَ﴿33﴾

    1. هُوَوہ اللہ
    2. الَّذِيْٓوہ ذات ہے
    3. اَرْسَلَجس نے بھیجا
    4. رَسُوْلَهٗاپنے رسول کو
    5. بِالْهُدٰيہدایت کے ساتھ
    6. وَدِيْنِ الْحَقِّاور دین حق کے
    7. لِيُظْهِرَهٗتاکہ وہ غالب کردے اس کو
    8. عَلَي الدِّيْنِدین پر
    9. كُلِّهٖسارے کے سارے اس کے
    10. ۙ وَلَوْاور اگرچہ
    11. كَرِهَناپسند کریں
    12. الْمُشْرِكُوْنَمشرک
    وہ اللہ ہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے تاکہ اسے پوری جنس دین پر غالب کر دے خواہ مشرکوں کو یہ کتنا ہی ناگوار ہو
  34. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّ كَثِیْرًا مِّنَ الْاَحْبَارِ وَ الرُّهْبَانِ لَیَاْكُلُوْنَ اَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ وَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ وَ الَّذِیْنَ یَكْنِزُوْنَ الذَّهَبَ وَ الْفِضَّةَ وَ لَا یُنْفِقُوْنَهَا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ۙ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍۙ﴿34﴾

    1. يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓااے لوگو ! جو ایمان لائے ہو
    2. اِنَّبیشک
    3. كَثِيْرًابہت سے
    4. مِّنَ الْاَحْبَارِعلماء میں سے
    5. وَالرُّهْبَانِاور درویشوں میں سے
    6. لَيَاْكُلُوْنَالبتہ کھاتے ہیں
    7. اَمْوَالَ النَّاسِلوگوں کے مال
    8. بِالْبَاطِلِباطل طریقے پر
    9. وَاور
    10. يَصُدُّوْنَوہ روکتے ہیں
    11. عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کے راستے سے
    12. ۭ وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    13. يَكْنِزُوْنَجو جمع کرتے ہیں
    14. الذَّهَبَسونا
    15. وَالْفِضَّةَاور چاندی
    16. وَلَااور نہیں
    17. يُنْفِقُوْنَهَاوہ خرچ کرتے اس کو
    18. فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کے راستے میں
    19. ۙ فَبَشِّرْهُمْپس خوش خبری دے دو ان کو
    20. بِعَذَابٍ اَلِيْمٍدردناک عذاب کی
    اے ایمان لانے والو، اِن اہل کتاب کے اکثر علماء اور درویشوں کا حال یہ ہے کہ وہ لوگوں کے مال باطل طریقوں سے کھاتے ہیں اور انہیں اللہ کی راہ سے روکتے ہیں دردناک سزا کی خوش خبری دو ان کو جو سونے اور چاندی جمع کر کے رکھتے ہیں اور انہیں خدا کی راہ میں خرچ نہیں کرتے
  35. یَّوْمَ یُحْمٰى عَلَیْهَا فِیْ نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكْوٰى بِهَا جِبَاهُهُمْ وَ جُنُوْبُهُمْ وَ ظُهُوْرُهُمْ١ؕ هٰذَا مَا كَنَزْتُمْ لِاَنْفُسِكُمْ فَذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَكْنِزُوْنَ﴿35﴾

    1. يَّوْمَجس دن
    2. يُحْمٰيتپایا جائے گا
    3. عَلَيْهَااس پر
    4. فِيْ نَارِ جَهَنَّمَجہنم کی آگ میں
    5. فَتُكْوٰيپھر داغا جائے گا
    6. بِهَاساتھ اس کے
    7. جِبَاهُهُمْان کی پیشانیوں کو
    8. وَجُنُوْبُهُمْاور ان کے پہلوؤں کو
    9. وَظُهُوْرُهُمْاور ان کی پیٹھوں کو
    10. ۭهٰذَایہ ہے
    11. مَا كَنَزْتُمْجو جمع کیا تم نے
    12. لِاَنْفُسِكُمْاپنے نفسوں کے لیے
    13. فَذُوْقُوْاپس چکھو
    14. مَا كُنْتُمْجو تھے تم
    15. تَكْنِزُوْنَتم سمیٹتے۔ جمع کرتے
    ایک دن آئے گا کہ اسی سونے چاندی پر جہنم کی آگ دہکائی جائے گی اور پھر اسی سے ان لوگوں کی پیشانیوں اور پہلوؤں اور پیٹھوں کو داغا جائے گا یہ ہے وہ خزانہ جو تم نے اپنے لیے جمع کیا تھا، لو اب اپنی سمیٹی ہوئی دولت کا مزہ چکھو
  36. اِنَّ عِدَّةَ الشُّهُوْرِ عِنْدَ اللّٰهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِ یَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ مِنْهَاۤ اَرْبَعَةٌ حُرُمٌ١ؕ ذٰلِكَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ١ۙ۬ فَلَا تَظْلِمُوْا فِیْهِنَّ اَنْفُسَكُمْ وَ قَاتِلُوا الْمُشْرِكِیْنَ كَآفَّةً كَمَا یُقَاتِلُوْنَكُمْ كَآفَّةً١ؕ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُتَّقِیْنَ﴿36﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. عِدَّةَ الشُّهُوْرِمہینوں کی تعداد۔ گنتی
    3. عِنْدَ اللّٰهِنزدیک اللہ کے
    4. اثْنَا عَشَرَبارہ
    5. شَهْرًامہینے ہے
    6. فِيْ كِتٰبِ اللّٰهِاللہ کی کتاب میں
    7. يَوْمَ خَلَقَجس دن اس نے پیدا کیا
    8. السَّمٰوٰتِآسمانوں کو
    9. وَالْاَرْضَاور زمین کو
    10. مِنْهَآان میں سے
    11. اَرْبَعَةٌچار
    12. حُرُمٌحرمت والے
    13. ۭذٰلِكَیہ
    14. الدِّيْنُدین
    15. الْقَيِّمُدرست
    16. فَلَاپس نہ
    17. تَظْلِمُوْاتم ظلم کرو
    18. فِيْهِنَّان میں
    19. اَنْفُسَكُمْاپنے نفسوں پر
    20. وَقَاتِلُوااور جنگ کرو
    21. الْمُشْرِكِيْنَمشرکین سے
    22. كَآفَّةًسب کے سب
    23. كَمَاجیسا کہ
    24. يُقَاتِلُوْنَكُمْوہ جنگ کرتے ہیں تم سے
    25. كَآفَّةًسب کے سب۔ اکٹھے ہو کر
    26. ۭ وَاعْلَمُوْٓااور جان لو
    27. اَنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    28. مَعَ الْمُتَّقِيْنَتقوی والوں کے ساتھ ہے
    حقیقت یہ ہے کہ مہینوں کی تعداد جب سے اللہ نے آسمان و زمین کو پیدا کیا ہے اللہ کے نوشتے میں بارہ ہی ہے، اور ان میں سے چار مہینے حرام ہیں یہی ٹھیک ضابطہ ہے لہٰذا ان چار مہینوں میں اپنے اوپر ظلم نہ کرو اور مشرکوں سے سب مل کر لڑو جس طرح وہ سب مل کر تم سے لڑتے ہیں اور جان رکھو کہ اللہ متقیوں ہی کے ساتھ ہے
  37. اِنَّمَا النَّسِیْٓءُ زِیَادَةٌ فِی الْكُفْرِ یُضَلُّ بِهِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُحِلُّوْنَهٗ عَامًا وَّ یُحَرِّمُوْنَهٗ عَامًا لِّیُوَاطِئُوْا عِدَّةَ مَا حَرَّمَ اللّٰهُ فَیُحِلُّوْا مَا حَرَّمَ اللّٰهُ١ؕ زُیِّنَ لَهُمْ سُوْٓءُ اَعْمَالِهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْكٰفِرِیْنَ۠ع﴿37﴾

    1. اِنَّمَابیشک
    2. النَّسِيْٓءُنسی
    3. زِيَادَةٌاضافہ ہے
    4. فِي الْكُفْرِکفر میں
    5. يُضَلُّگمراہ کیے جاتے ہیں
    6. بِهِ الَّذِيْنَساتھ اس کے وہ لوگ
    7. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    8. يُحِلُّوْنَهٗوہ حلال کرتے ہیں اس کو
    9. عَامًاایک سال
    10. وَّيُحَرِّمُوْنَهٗاور حرام کرتے ہیں اس کو
    11. عَامًاایک سال
    12. لِّيُوَاطِئُوْاتاکہ موافق کرلیں
    13. عِدَّةَگنتی
    14. مَاجو
    15. حَرَّمَ اللّٰهُحرام قرار دی اللہ نے
    16. فَيُحِلُّوْاپس وہ حلال کریں
    17. مَاجو
    18. حَرَّمَحرام کیا
    19. اللّٰهُاللہ نے
    20. ۭ زُيِّنَخوبصورت بنا دیے گئے
    21. لَهُمْان کے لیے
    22. سُوْٓءُبرے
    23. اَعْمَالِهِمْان کے اعمال
    24. وَاللّٰهُاور اللہ تعالیٰ
    25. لَانہیں
    26. يَهْدِيہدایت دیتا
    27. الْقَوْمَ الْكٰفِرِيْنَکافر قوم کو
    نسی تو کفر میں ایک مزید کافرانہ حرکت ہے جس سے یہ کافر لوگ گمراہی میں مبتلا کیے جاتے ہیں کسی سال ایک مہینے کو حلال کر لیتے ہیں اور کسی سال اُس کو حرام کر دیتے ہیں، تاکہ اللہ کے حرام کیے ہوئے مہینوں کی تعداد پوری بھی کر دیں اور اللہ کا حرام کیا ہوا حلال بھی کر لیں ان کے برے اعمال ان کے لیے خوشنما بنا دیے گئے ہیں اور اللہ منکرین حق کو ہدایت نہیں دیا کرتا
  38. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَا لَكُمْ اِذَا قِیْلَ لَكُمُ انْفِرُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اثَّاقَلْتُمْ اِلَى الْاَرْضِ١ؕ اَرَضِیْتُمْ بِالْحَیٰوةِ الدُّنْیَا مِنَ الْاٰخِرَةِ١ۚ فَمَا مَتَاعُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا فِی الْاٰخِرَةِ اِلَّا قَلِیْلٌ﴿38﴾

    1. يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْااے لوگو ! جو ایمان لائے ہو
    2. مَا لَكُمْکیا ہے تم کو
    3. اِذَاجب
    4. قِيْلَکہا گیا
    5. لَكُمُتم سے
    6. انْفِرُوْانکلو
    7. فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کے راستے
    8. اثَّاقَلْتُمْتم بوجھ سے جھگ گئے
    9. اِلَى الْاَرْضِزمین کی طرف
    10. ۭ اَرَضِيْتُمْکیا راضی ہوگئے تم
    11. بِالْحَيٰوةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی پر
    12. مِنَ الْاٰخِرَةِآخرت سے (مقابلے میں)
    13. ۚ فَمَاتو نہیں
    14. مَتَاعُسامان
    15. الْحَيٰوةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی کا
    16. فِي الْاٰخِرَةِآخرت (کے مقابلے میں)
    17. اِلَّامگر
    18. قَلِيْلٌبہت تھوڑا
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تمہیں کیا ہو گیا کہ جب تم سے اللہ کی راہ میں نکلنے کے لیے کہا گیا تو تم زمین سے چمٹ کر رہ گئے؟ کیا تم نے آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگی کو پسند کر لیا؟ ایسا ہے تو تمہیں معلوم ہو کہ دنیوی زندگی کا یہ سب سروسامان آخرت میں بہت تھوڑا نکلے گا
  39. اِلَّا تَنْفِرُوْا یُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا١ۙ۬ وَّ یَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَیْرَكُمْ وَ لَا تَضُرُّوْهُ شَیْئًا١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿39﴾

    1. اِلَّااگر نہیں
    2. تَنْفِرُوْاتم نکلو گے
    3. يُعَذِّبْكُمْعذاب دے گا تم کو
    4. عَذَابًاعذاب
    5. اَلِيْمًادردناک
    6. وَّيَسْتَبْدِلْاور بدل دے گا
    7. قَوْمًاایک قوم کو
    8. غَيْرَكُمْتمہارے علاوہ
    9. وَلَااور نہیں
    10. تَضُرُّوْهُتم نقصان دے سکتے اس کو
    11. شَيْئًاکچھ بھی
    12. ۭ وَاللّٰهُاور اللہ
    13. عَلٰياوپر
    14. كُلِّہر
    15. شَيْءٍچیز کے
    16. قَدِيْرٌقدرت رکھنے والا ہے
    تم نہ اٹھو گے تو خدا تمہیں دردناک سزا دے گا، اور تمہاری جگہ کسی اور گروہ کو اٹھائے گا، اور تم خدا کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکو گے، وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
  40. اِلَّا تَنْصُرُوْهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللّٰهُ اِذْ اَخْرَجَهُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا ثَانِیَ اثْنَیْنِ اِذْ هُمَا فِی الْغَارِ اِذْ یَقُوْلُ لِصَاحِبِهٖ لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللّٰهَ مَعَنَا١ۚ فَاَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِیْنَتَهٗ عَلَیْهِ وَ اَیَّدَهٗ بِجُنُوْدٍ لَّمْ تَرَوْهَا وَ جَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِیْنَ كَفَرُوا السُّفْلٰى١ؕ وَ كَلِمَةُ اللّٰهِ هِیَ الْعُلْیَا١ؕ وَ اللّٰهُ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ﴿40﴾

    1. اِلَّااگر نہیں
    2. تَنْصُرُوْهُتم مدد کرو گے اس کی
    3. فَقَدْتو تحقیق
    4. نَصَرَهُمدد کی اس کی
    5. اللّٰهُاللہ نے
    6. اِذْجب
    7. اَخْرَجَهُنکالا اس کو
    8. الَّذِيْنَان لوگوں نے
    9. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    10. ثَانِيَ اثْنَيْنِدو میں سے دوسرے کی
    11. اِذْ هُمَاجب وہ دونوں
    12. فِي الْغَارِغار میں تھے
    13. اِذْجب
    14. يَقُوْلُکہہ رہا تھا
    15. لِصَاحِبِهٖاپنے ساتھی سے
    16. لَا تَحْزَنْتم غم نہ کرو
    17. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    18. مَعَنَاہمارے ساتھ ہے
    19. ۚ فَاَنْزَلَ اللّٰهُتو اتاری اللہ نے
    20. سَكِيْنَتَهٗاپنی سکینت
    21. عَلَيْهِاس پر
    22. وَاَيَّدَهٗاور تائید کی اس کی
    23. بِجُنُوْدٍلشکروں کے ساتھ
    24. لَّمْ تَرَوْهَانہیں تم نے دیکھا ان کو
    25. وَاور
    26. جَعَلَکردیا
    27. كَلِمَةَبات کو
    28. الَّذِيْنَان لوگوں کی
    29. كَفَرُواجنہوں نے کفر کیا
    30. السُّفْلٰىنیچا
    31. ۭوَكَلِمَةُاور بات
    32. اللّٰهِاللہ کی
    33. ھِىَ الْعُلْيَاوہی بلند ہے
    34. ۭوَاللّٰهُاور اللہ
    35. عَزِيْزٌزبردست ہے
    36. حَكِيْمٌحکمت والا ہے
    تم نے اگر نبیؐ کی مدد نہ کی تو کچھ پروا نہیں، اللہ اُس کی مدد اس وقت کر چکا ہے جب کافروں نے اسے نکال دیا تھا، جب وہ صرف دو میں کا دوسرا تھا، جب وہ دونوں غار میں تھے، جب وہ اپنی ساتھی سے کہہ رہا تھا کہ "غم نہ کر، اللہ ہمارے ساتھ ہے" اُس وقت اللہ نے اس پر اپنی طرف سے سکون قلب نازل کیا اور اس کی مدد ایسے لشکروں سے کی جو تم کو نظر نہ آتے تھے اور کافروں کا بول نیچا کر دیا اور اللہ کا بول تو اونچا ہی ہے، اللہ زبردست اور دانا و بینا ہے
  41. اِنْفِرُوْا خِفَافًا وَّ ثِقَالًا وَّ جَاهِدُوْا بِاَمْوَالِكُمْ وَ اَنْفُسِكُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ﴿41﴾

    1. اِنْفِرُوْانکلو
    2. خِفَافًاہلکے
    3. وَّثِقَالًااور بوجھل
    4. وَّجَاهِدُوْااور جہاد کرو
    5. بِاَمْوَالِكُمْاپنے مالوں کے ساتھ
    6. وَاَنْفُسِكُمْاور اپنے نفسوں کے ساتھ
    7. فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کے راستے میں
    8. ۭذٰلِكُمْیہ بات
    9. خَيْرٌبہتر ہے
    10. لَّكُمْتمہارے لیے
    11. اِنْاگر
    12. كُنْتُمْہو تم
    13. تَعْلَمُوْنَتم جانتے
    نکلو، خواہ ہلکے ہو یا بوجھل، اور جہاد کرو اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ، یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانو
  42. لَوْ كَانَ عَرَضًا قَرِیْبًا وَّ سَفَرًا قَاصِدًا لَّاتَّبَعُوْكَ وَ لٰكِنْۢ بَعُدَتْ عَلَیْهِمُ الشُّقَّةُ١ؕ وَ سَیَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ لَوِ اسْتَطَعْنَا لَخَرَجْنَا مَعَكُمْ١ۚ یُهْلِكُوْنَ اَنْفُسَهُمْ١ۚ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ۠ع﴿42﴾

    1. لَوْ كَانَاگر ہوتا
    2. عَرَضًاسامان
    3. قَرِيْبًاقریب
    4. وَّسَفَرًااور سفر
    5. قَاصِدًاقریب کا۔ درمیانے درجے کا
    6. لَّاتَّبَعُوْكَالبتہ پیروی کرتے تیری
    7. وَلٰكِنْۢاور لیکن
    8. بَعُدَتْدور ہوگئی
    9. عَلَيْهِمُان پر
    10. الشُّقَّةُمسافت
    11. وَسَيَحْلِفُوْنَاور عنقریب وہ قسمیں کھائیں گے
    12. بِاللّٰهِاللہ کی
    13. لَوِ اسْتَطَعْنَااگر استطاعت رکھتے ہم
    14. لَخَرَجْنَاالبتہ نکلتے ہم
    15. مَعَكُمْ ۚتمہارے ساتھ
    16. يُهْلِكُوْنَوہ ہلاکت میں ڈال رہے ہیں
    17. اَنْفُسَهُمْ ۚاپنے نفسوں کو
    18. وَاللّٰهُاور اللہ
    19. يَعْلَمُجانتا ہے
    20. اِنَّهُمْبیشک وہ
    21. لَكٰذِبُوْنَالبتہ جھوٹے ہیں
    اے نبیؐ، اگر فائدہ سہل الحصول ہوتا اور سفر ہلکا ہوتا تو وہ ضرور تمہارے پیچھے چلنے پر آمادہ ہو جاتے، مگر ان پر تو یہ راستہ بہت کٹھن ہو گیا اب وہ خدا کی قسم کھا کھا کر کہیں گے کہ اگر ہم چل سکتے تو یقیناً تمہارے ساتھ چلتے وہ اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈال رہے ہیں اللہ خوب جانتا ہے کہ وہ جھوٹے ہیں
  43. عَفَا اللّٰهُ عَنْكَ١ۚ لِمَ اَذِنْتَ لَهُمْ حَتّٰى یَتَبَیَّنَ لَكَ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا وَ تَعْلَمَ الْكٰذِبِیْنَ﴿43﴾

    1. عَفَا اللّٰهُمعاف کرے اللہ
    2. عَنْكَ ۚآپ کو
    3. لِمَکیوں
    4. اَذِنْتَاجازت دی آپ نے
    5. لَهُمْان کے لیے
    6. حَتّٰيیہاں تک کہ
    7. يَتَبَيَّنَظاہر ہو جائے
    8. لَكَآپ کے لیے
    9. الَّذِيْنَوہ لوگ
    10. صَدَقُوْاجنہوں نے سچ کہا
    11. وَتَعْلَمَاور آپ جان لیتے
    12. الْكٰذِبِيْنَان کو جو جھوٹے ہیں
    اے نبیؐ، اللہ تمہیں معاف کرے، تم نے کیوں انہیں رخصت دے دی؟ (تمہیں چاہیے تھا کہ خود رخصت نہ دیتے) تاکہ تم پر کھل جاتا کہ کون لوگ سچے ہیں اور جھوٹوں کو بھی تم جان لیتے
  44. لَا یَسْتَاْذِنُكَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ اَنْ یُّجَاهِدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالْمُتَّقِیْنَ﴿44﴾

    1. لَانہیں
    2. يَسْتَاْذِنُكَاجازت مانگیں گے آپ سے
    3. الَّذِيْنَوہ لوگ
    4. يُؤْمِنُوْنَجو ایمان لاتے ہیں
    5. بِاللّٰهِاللہ پر
    6. وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِاور یوم آخرت پر
    7. اَنْکہ
    8. يُّجَاهِدُوْاوہ جہاد کریں
    9. بِاَمْوَالِهِمْاپنے مالوں کے ساتھ
    10. وَاَنْفُسِهِمْاور اپنی جانوں کے ساتھ
    11. ۭ وَاللّٰهُاور اللہ
    12. عَلِيْمٌۢجاننے والا ہے
    13. بِالْمُتَّقِيْنَتقوی والوں کو
    جو لوگ اللہ اور روز آخر پر ایمان رکھتے ہیں وہ تو کبھی تم سے یہ درخواست نہ کریں گے کہ انہیں اپنی جان و مال کے ساتھ جہاد کرنے سے معاف رکھا جائے اللہ متقیوں کو خوب جانتا ہے
  45. اِنَّمَا یَسْتَاْذِنُكَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ ارْتَابَتْ قُلُوْبُهُمْ فَهُمْ فِیْ رَیْبِهِمْ یَتَرَدَّدُوْنَ﴿45﴾

    1. اِنَّمَابیشک
    2. يَسْتَاْذِنُكَاجازت مانگتے ہیں آپ سے
    3. الَّذِيْنَوہ لوگ
    4. لَانہیں
    5. يُؤْمِنُوْنَوہ ایمان رکھتے
    6. بِاللّٰهِاللہ پر
    7. وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِاور یوم آخرت پر
    8. وَارْتَابَتْاور شک میں پڑے ہوئے ہیں
    9. قُلُوْبُهُمْدل ان کے
    10. فَهُمْپس وہ
    11. فِيْ رَيْبِهِمْاپنے شک میں
    12. يَتَرَدَّدُوْنَآتے جاتے ہیں
    ایسی درخواستیں تو صرف وہی لوگ کرتے ہیں جو اللہ اور روز آخر پر ایمان نہیں رکھتے، جن کے دلوں میں شک ہے اور وہ اپنے شک ہی میں متردد ہو رہے ہیں
  46. وَ لَوْ اَرَادُوا الْخُرُوْجَ لَاَعَدُّوْا لَهٗ عُدَّةً وَّ لٰكِنْ كَرِهَ اللّٰهُ انْۢبِعَاثَهُمْ فَثَبَّطَهُمْ وَ قِیْلَ اقْعُدُوْا مَعَ الْقٰعِدِیْنَ﴿46﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. اَرَادُواوہ ارادہ کرتے
    3. الْخُرُوْجَنکلنے کا
    4. لَاَعَدُّوْاالبتہ تیاری کرتے
    5. لَهٗاس کے لیے
    6. عُدَّةًتیاری کرنا
    7. وَّلٰكِنْاور لیکن
    8. كَرِهَ اللّٰهُناپسند کیا اللہ نے
    9. انْۢبِعَاثَهُمْان کا اٹھنا
    10. فَثَبَّطَهُمْتو اس نے روک دیا ان کو
    11. وَقِيْلَاور کہا گیا
    12. اقْعُدُوْابیٹھ جاؤ
    13. مَعَ الْقٰعِدِيْنَبیٹھنے والوں کے ساتھ
    اگر واقعی ان کا ارادہ نکلنے کا ہوتا تو وہ اس کے لیے کچھ تیاری کرتے لیکن اللہ کو ان کا اٹھنا پسندہی نہ تھا، اس لیے اس نے انہیں سست کر دیا اور کہہ دیا کہ بیٹھ رہو بیٹھنے والوں کے ساتھ
  47. لَوْ خَرَجُوْا فِیْكُمْ مَّا زَادُوْكُمْ اِلَّا خَبَالًا وَّ لَاۡاَوْضَعُوْا خِلٰلَكُمْ یَبْغُوْنَكُمُ الْفِتْنَةَ١ۚ وَ فِیْكُمْ سَمّٰعُوْنَ لَهُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالظّٰلِمِیْنَ﴿47﴾

    1. لَوْاگر
    2. خَرَجُوْاوہ نکلتے
    3. فِيْكُمْتم میں
    4. مَّا زَادُوْكُمْنہ زیادہ کرتے تم کو
    5. اِلَّامگر
    6. خَبَالًافساد میں
    7. وَّلَا۟اَوْضَعُوْااور البتہ وہ خوب دوڑاتے
    8. خِلٰلَكُمْدرمیان تمہارے
    9. يَبْغُوْنَكُمُتلاش کرتے تم میں
    10. الْفِتْنَةَفتنہ
    11. ۚ وَفِيْكُمْاور تمہارے اندر
    12. سَمّٰعُوْنَسننے والے ہیں
    13. لَهُمْ ۭان کے لیے
    14. وَاللّٰهُاور اللہ تعالیٰ
    15. عَلِيْمٌۢخوب جاننے والا ہے
    16. بِالظّٰلِمِيْنَظالموں کو
    اگر وہ تمہارے ساتھ نکلتے تو تمہارے اندر خرابی کے سوا کسی چیز کا اضافہ نہ کرتے وہ تمہارے درمیان فتنہ پردازی کے لیے دوڑ دھوپ کرتے، اور تمہارے گروہ کا حال یہ ہے کہ ابھی اُس میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جو اُن کی باتیں کان لگا کر سنتے ہیں، اللہ اِن ظالموں کو خوب جانتا ہے
  48. لَقَدِ ابْتَغَوُا الْفِتْنَةَ مِنْ قَبْلُ وَ قَلَّبُوْا لَكَ الْاُمُوْرَ حَتّٰى جَآءَ الْحَقُّ وَ ظَهَرَ اَمْرُ اللّٰهِ وَ هُمْ كٰرِهُوْنَ﴿48﴾

    1. لَقَدِالبتہ تحقیق
    2. ابْتَغَوُاانہوں نے تلاش کیا
    3. الْفِتْنَةَفتنہ
    4. مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
    5. وَقَلَّبُوْااور الٹ پلٹ کیے
    6. لَكَآپ کے لیے
    7. الْاُمُوْرَسب معاملات
    8. حَتّٰيیہاں تک کہ
    9. جَآءَآگیا
    10. الْحَقُّحق
    11. وَظَهَرَاور ظاہر ہوگیا
    12. اَمْرُ اللّٰهِاللہ کا حکم
    13. وَهُمْاور وہ
    14. كٰرِهُوْنَناپسند کرنے والے ہیں
    اس سے پہلے بھی اِن لوگوں نے فتنہ انگیزی کی کوششیں کی ہیں اور تمہیں ناکام کرنے کے لیے یہ ہر طرح کی تدبیروں کا الٹ پھیر کر چکے ہیں یہاں تک کہ ان کی مرضی کے خلاف حق آ گیا اور اللہ کا کام ہو کر رہا
  49. وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّقُوْلُ ائْذَنْ لِّیْ وَ لَا تَفْتِنِّیْ١ؕ اَلَا فِی الْفِتْنَةِ سَقَطُوْا١ؕ وَ اِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِیْطَةٌۢ بِالْكٰفِرِیْنَ﴿49﴾

    1. وَمِنْهُمْاور ان میں سے
    2. مَّنْ يَّقُوْلُکوئی ہے جو کہتا ہے
    3. ائْذَنْاجازت دو
    4. لِّيْمجھ کو
    5. وَلَااور نہ
    6. تَفْتِنِّىْ ۭفتنے میں ڈالو مجھ کو
    7. اَلَاخبردار
    8. فِي الْفِتْنَةِفتنے میں
    9. سَقَطُوْاوہ پڑچکے ہیں
    10. ۭوَاِنَّاور بیشک
    11. جَهَنَّمَجہنم
    12. لَمُحِيْطَةٌۢالبتہ گھیرنے والی ہے
    13. بِالْكٰفِرِيْنَکافروں کو
    ان میں سے کوئی ہے جو کہتا ہے کہ "مجھے رخصت دے دیجیے اور مجھ کو فتنے میں نہ ڈالیے" سن رکھو! فتنے ہی میں تو یہ لوگ پڑے ہوئے ہیں اور جہنم نے ان کافروں کو گھیر رکھا ہے
  50. اِنْ تُصِبْكَ حَسَنَةٌ تَسُؤْهُمْ١ۚ وَ اِنْ تُصِبْكَ مُصِیْبَةٌ یَّقُوْلُوْا قَدْ اَخَذْنَاۤ اَمْرَنَا مِنْ قَبْلُ وَ یَتَوَلَّوْا وَّ هُمْ فَرِحُوْنَ﴿50﴾

    1. اِنْ تُصِبْكَاگر پہنچے تجھ کو
    2. حَسَنَةٌکوئی بھلائی
    3. تَسُؤْهُمْ ۚبری لگتی ہے ان کو
    4. وَاِنْاور اگر
    5. تُصِبْكَپہنچے تجھ کو
    6. مُصِيْبَةٌکوئی مصیبت
    7. يَّقُوْلُوْاوہ کہتے ہیں
    8. قَدْتحقیق
    9. اَخَذْنَآلے لیا ہم نے
    10. اَمْرَنَااپنا معاملہ
    11. مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
    12. وَيَتَوَلَّوْااور وہ منہ موڑ جاتے ہیں
    13. وَّهُمْاس حال میں کہ
    14. فَرِحُوْنَخوش ہوتے ہیں
    تمہارا بھلا ہوتا ہے تو انہیں رنج ہوتا ہے اور تم پر کوئی مصیبت آتی ہے تو یہ منہ پھیر کر خوش خوش پلٹتے ہیں اور کہتے جاتے ہیں کہ اچھا ہوا ہم نے پہلے ہی اپنا معاملہ ٹھیک کر لیا تھا
  51. قُلْ لَّنْ یُّصِیْبَنَاۤ اِلَّا مَا كَتَبَ اللّٰهُ لَنَا١ۚ هُوَ مَوْلٰىنَا١ۚ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ﴿51﴾

    1. قُلْکہہ دیجیے
    2. لَّنْ يُّصِيْبَنَآہرگز نہ پہنچے گا ہم کو
    3. اِلَّامگر
    4. مَا كَتَبَجو لکھ دیا
    5. اللّٰهُاللہ نے
    6. لَنَا ۚہمارے لیے
    7. هُوَوہ
    8. مَوْلٰىنَاہمارا مولا ہے
    9. ۚ وَعَلَي اللّٰهِاور اللہ پر
    10. فَلْيَتَوَكَّلِپس چاہیے کہ توکل کریں
    11. الْمُؤْمِنُوْنَایمان لانے والے
    ان سے کہو "ہمیں ہرگز کوئی (برائی یا بھلائی) نہیں پہنچتی مگر وہ جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دی ہے اللہ ہی ہمارا مولیٰ ہے، اور اہل ایمان کو اسی پر بھروسہ کرنا چاہیے"
  52. قُلْ هَلْ تَرَبَّصُوْنَ بِنَاۤ اِلَّاۤ اِحْدَى الْحُسْنَیَیْنِ١ؕ وَ نَحْنُ نَتَرَبَّصُ بِكُمْ اَنْ یُّصِیْبَكُمُ اللّٰهُ بِعَذَابٍ مِّنْ عِنْدِهٖۤ اَوْ بِاَیْدِیْنَا١ۖ٘ فَتَرَبَّصُوْۤا اِنَّا مَعَكُمْ مُّتَرَبِّصُوْنَ﴿52﴾

    1. قُلْکہہ دیجیے
    2. هَلْنہیں
    3. تَرَبَّصُوْنَتم انتظار کرتے
    4. بِنَآہمارے بارے میں
    5. اِلَّآمگر
    6. اِحْدَىایک کا
    7. الْحُسْنَيَيْنِدو بھلائیوں (میں سے)
    8. ۭ وَنَحْنُاور ہم
    9. نَتَرَبَّصُانتظار کر ہے ہیں
    10. بِكُمْتمہارے بارے میں کہ
    11. اَنْکہ
    12. يُّصِيْبَكُمُ اللّٰهُپہنچائے تم کو اللہ
    13. بِعَذَابٍکوئی عذاب
    14. مِّنْ عِنْدِهٖٓاپنے پاس سے
    15. اَوْ بِاَيْدِيْنَایا ہمارے ہاتھوں سے
    16. ڮ فَتَرَبَّصُوْٓاپس انتظار کرو
    17. اِنَّابیشک ہم
    18. مَعَكُمْتمہارے ساتھ
    19. مُّتَرَبِّصُوْنَانتظار کرنے والے ہیں
    ان سے کہو، "تم ہمارے معاملہ میں جس چیز کے منتظر ہو وہ اس کے سوا اور کیا ہے کہ دو بھلائیوں میں سے ایک بھلائی ہے اور ہم تمہارے معاملہ میں جس چیز کے منتظر ہیں وہ یہ ہے کہ اللہ خود تم کو سزا دیتا ہے یا ہمارے ہاتھوں دلواتا ہے؟ اچھا تو اب تم بھی انتظار کرو اور ہم بھی تمہارے ساتھ منتظر ہیں"
  53. قُلْ اَنْفِقُوْا طَوْعًا اَوْ كَرْهًا لَّنْ یُّتَقَبَّلَ مِنْكُمْ١ؕ اِنَّكُمْ كُنْتُمْ قَوْمًا فٰسِقِیْنَ﴿53﴾

    1. قُلْکہہ دیجیے
    2. اَنْفِقُوْاخرچ کرو
    3. طَوْعًاخوشی سے
    4. اَوْیا
    5. كَرْهًاناخوشی سے
    6. لَّنْہرگز نہیں
    7. يُّتَقَبَّلَقبول کیا جائے گا
    8. مِنْكُمْتم سے
    9. ۭاِنَّكُمْبیشک تم
    10. كُنْتُمْہو تم
    11. قَوْمًالوگ
    12. فٰسِقِيْنَنافرمان
    ان سے کہو "تم اپنے مال خواہ راضی خوشی خرچ کرو یا بکراہت، بہر حال وہ قبول نہ کیے جائیں گے کیونکہ تم فاسق لوگ ہو"
  54. وَ مَا مَنَعَهُمْ اَنْ تُقْبَلَ مِنْهُمْ نَفَقٰتُهُمْ اِلَّاۤ اَنَّهُمْ كَفَرُوْا بِاللّٰهِ وَ بِرَسُوْلِهٖ وَ لَا یَاْتُوْنَ الصَّلٰوةَ اِلَّا وَ هُمْ كُسَالٰى وَ لَا یُنْفِقُوْنَ اِلَّا وَ هُمْ كٰرِهُوْنَ﴿54﴾

    1. وَمَااور نہیں
    2. مَنَعَهُمْروکا ان کو
    3. اَنْکہ
    4. تُقْبَلَقبول کیے جائیں
    5. مِنْهُمْان سے
    6. نَفَقٰتُهُمْان کے مال
    7. اِلَّآمگر اس بات سے کہ
    8. اَنَّهُمْبیشک انہوں نے
    9. كَفَرُوْاکفر کیا
    10. بِاللّٰهِاللہ کے ساتھ
    11. وَبِرَسُوْلِهٖاور اس کے رسول کے ساتھ
    12. وَلَااور نہیں
    13. يَاْتُوْنَوہ آتے
    14. الصَّلٰوةَنماز کو
    15. اِلَّامگر
    16. وَهُمْاس حال میں کہ وہ
    17. كُسَالٰىسست ہوتے ہیں
    18. وَلَااور نہیں
    19. يُنْفِقُوْنَوہ خرچ کرتے ہیں
    20. اِلَّامگر
    21. وَهُمْوہ
    22. كٰرِهُوْنَناپسند کرتے ہیں
    ان کے دیے ہوئے مال قبول نہ ہونے کی کوئی وجہ اس کے سوا نہیں ہے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے کفر کیا ہے، نماز کے لیے آتے ہیں تو کسمساتے ہوئے آتے ہیں اور راہ خدا میں خرچ کرتے ہیں تو بادل ناخواستہ خرچ کرتے ہیں
  55. فَلَا تُعْجِبْكَ اَمْوَالُهُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُهُمْ١ؕ اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیُعَذِّبَهُمْ بِهَا فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ تَزْهَقَ اَنْفُسُهُمْ وَ هُمْ كٰفِرُوْنَ﴿55﴾

    1. فَلَا تُعْجِبْكَپس نہ تعجب میں ڈالیں آپ کو
    2. اَمْوَالُهُمْمال ان کے
    3. وَلَآاور نہ
    4. اَوْلَادُهُمْاولاد ان کی
    5. ۭ اِنَّمَابیشک
    6. يُرِيْدُ اللّٰهُچاہتا ہے اللہ
    7. لِيُعَذِّبَهُمْکہ عذاب دے ان کو
    8. بِهَاساتھ ان کے
    9. فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی میں
    10. وَتَزْهَقَاور نکلیں
    11. اَنْفُسُهُمْان کی جانیں
    12. وَهُمْاس حال میں کہ وہ
    13. كٰفِرُوْنَکافر ہوں
    اِن کے مال و دولت اور ان کی کثرت اولاد کو دیکھ کر دھوکہ نہ کھاؤ، اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ اِنہی چیزوں کے ذریعہ سے ان کو دنیا کی زندگی میں بھی مبتلائے عذاب کرے اور یہ جان بھی دیں تو انکار حق ہی کی حالت میں دیں
  56. وَ یَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ اِنَّهُمْ لَمِنْكُمْ١ؕ وَ مَا هُمْ مِّنْكُمْ وَ لٰكِنَّهُمْ قَوْمٌ یَّفْرَقُوْنَ﴿56﴾

    1. وَيَحْلِفُوْنَاور وہ قسمیں کھاتے ہیں
    2. بِاللّٰهِاللہ کی
    3. اِنَّهُمْبیشک وہ
    4. لَمِنْكُمْالبتہ تم میں سے ہیں
    5. ۭوَمَاحالانکہ نہیں
    6. هُمْوہ
    7. مِّنْكُمْتم میں سے
    8. وَلٰكِنَّهُمْلیکن وہ
    9. قَوْمٌلوگ ہیں
    10. يَّفْرَقُوْنَڈرتے ہیں
    وہ خدا کی قسم کھا کھا کر کہتے ہیں کہ ہم تمہی میں سے ہیں، حالانکہ وہ ہرگز تم میں سے نہیں ہیں اصل میں تو وہ ایسے لوگ ہیں جو تم سے خوف زدہ ہیں
  57. لَوْ یَجِدُوْنَ مَلْجَاً اَوْ مَغٰرٰتٍ اَوْ مُدَّخَلًا لَّوَلَّوْا اِلَیْهِ وَ هُمْ یَجْمَحُوْنَ﴿57﴾

    1. لَوْ يَجِدُوْنَاگر وہ پائیں
    2. مَلْجَاًکوئی جائے پناہ
    3. اَوْیا
    4. مَغٰرٰتٍکھوہ۔ غار
    5. اَوْیا
    6. مُدَّخَلًاگھس بیٹھنے کی جگہ
    7. لَّوَلَّوْاالبتہ بھاگ جائیں
    8. اِلَيْهِاس کی طرف
    9. وَهُمْاور وہ
    10. يَجْمَحُوْنَسرکشی کرتے ہیں
    اگر وہ کوئی جائے پناہ پالیں یا کوئی کھوہ یا گھس بیٹھنے کی جگہ، تو بھاگ کر اُس میں جا چھپیں
  58. وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّلْمِزُكَ فِی الصَّدَقٰتِ١ۚ فَاِنْ اُعْطُوْا مِنْهَا رَضُوْا وَ اِنْ لَّمْ یُعْطَوْا مِنْهَاۤ اِذَا هُمْ یَسْخَطُوْنَ﴿58﴾

    1. وَمِنْهُمْاور ان میں سے
    2. مَّنْجو
    3. يَّلْمِزُكَالزام لگاتے ہیں آپ پر
    4. فِي الصَّدَقٰتِصدقات کے بارے میں
    5. ۚ فَاِنْپھر اگر
    6. اُعْطُوْادیے جائیں
    7. مِنْهَااس میں سے
    8. رَضُوْاراضی ہوجائیں
    9. وَاِنْ لَّمْاور اگر نہیں
    10. يُعْطَوْاوہ دئیے جائیں
    11. مِنْهَآاس میں سے
    12. اِذَااس میں سے
    13. هُمْ يَسْخَطُوْنَناراض ہوتے ہیں
    اے نبیؐ، ان میں سے بعض لوگ صدقات کی تقسیم میں تم پر اعتراضات کرتے ہیں اگر اس مال میں سے انہیں کچھ دے دیا جائے تو خو ش ہو جائیں، اور نہ دیا جائے تو بگڑنے لگتے ہیں
  59. وَ لَوْ اَنَّهُمْ رَضُوْا مَاۤ اٰتٰىهُمُ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ١ۙ وَ قَالُوْا حَسْبُنَا اللّٰهُ سَیُؤْتِیْنَا اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ وَ رَسُوْلُهٗۤ١ۙ اِنَّاۤ اِلَى اللّٰهِ رٰغِبُوْنَ۠ع﴿59﴾

    1. وَلَوْ اَنَّهُمْاور اگر بیشک وہ
    2. رَضُوْاوہ راضی ہوجائیں
    3. مَآ اٰتٰىهُمُ اللّٰهُجو دیا ان کو اللہ نے
    4. وَرَسُوْلُهٗاور اس کے رسول نے
    5. ۙ وَقَالُوْااور وہ کہیں
    6. حَسْبُنَا اللّٰهُکافی ہے ہم کو اللہ
    7. سَيُؤْتِيْنَاعنقریب دے گا ہم کو
    8. اللّٰهُاللہ
    9. مِنْ فَضْلِهٖاپنے فضل سے
    10. وَرَسُوْلُهٗٓاور اس کا رسول
    11. ۙ اِنَّآبیشک ہم
    12. اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
    13. رٰغِبُوْنَرغبت کرنے والے ہیں
    کیا اچھا ہوتا کہ اللہ اور رسولؐ نے جو کچھ بھی انہیں دیا تھا اس پر وہ راضی رہتے اور کہتے کہ "اللہ ہمارے لیے کافی ہے، وہ اپنے فضل سے ہمیں بہت کچھ دے گا اور اس کا رسول بھی ہم پر عنایت فرمائے گا، ہم اللہ ہی کی طرف نظر جمائے ہوئے ہیں"
  60. اِنَّمَا الصَّدَقٰتُ لِلْفُقَرَآءِ وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ الْعٰمِلِیْنَ عَلَیْهَا وَ الْمُؤَلَّفَةِ قُلُوْبُهُمْ وَ فِی الرِّقَابِ وَ الْغٰرِمِیْنَ وَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ ابْنِ السَّبِیْلِ١ؕ فَرِیْضَةً مِّنَ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ﴿60﴾

    1. اِنَّمَابیشک
    2. الصَّدَقٰتُصدقات
    3. لِلْفُقَرَآءِفقراء کے لیے ہیں
    4. وَالْمَسٰكِيْنِاور مسکینوں کے لیے
    5. وَالْعٰمِلِيْنَاور کام کرنے والے
    6. عَلَيْهَاان پر
    7. وَالْمُؤَلَّفَةِاور الفت دلانے کے لیے
    8. قُلُوْبُهُمْجن کے دلوں کو
    9. وَفِي الرِّقَابِاور گردنیں چھڑانے میں
    10. وَالْغٰرِمِيْنَاور قرض دار کے لیے
    11. وَاور
    12. فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کے راستے میں
    13. وَابْنِ السَّبِيْلِاور مسافر کے لیے
    14. ۭفَرِيْضَةًایک فریضہ ہے
    15. مِّنَسے
    16. اللّٰهِاللہ کی طرف سے
    17. ۭوَاللّٰهُاور اللہ
    18. عَلِيْمٌعلم والا ہے
    19. حَكِيْمٌحکمت والا ہے
    یہ صدقات تو دراصل فقیروں اور مسکینوں کے لیے ہیں اور اُن لوگوں کے لیے جو صدقات کے کام پر مامور ہوں، اور اُن کے لیے جن کی تالیف قلب مطلوب ہو نیز یہ گردنوں کے چھڑانے اور قرض داروں کی مدد کرنے میں اور راہ خدا میں اور مسافر نوازی میں استعمال کرنے کے لیے ہیں ایک فریضہ ہے اللہ کی طرف سے اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور دانا و بینا ہے
  61. وَ مِنْهُمُ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ النَّبِیَّ وَ یَقُوْلُوْنَ هُوَ اُذُنٌ١ؕ قُلْ اُذُنُ خَیْرٍ لَّكُمْ یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ یُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ رَحْمَةٌ لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ١ؕ وَ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ رَسُوْلَ اللّٰهِ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿61﴾

    1. وَمِنْهُمُاور ان میں سے
    2. الَّذِيْنَوہ لوگ
    3. يُؤْذُوْنَجو اذیت دیتے ہیں
    4. النَّبِيَّنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
    5. وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہتے ہیں
    6. هُوَ اُذُنٌکہ وہ کان ہے
    7. ۭقُلْکہہ دیجیے
    8. اُذُنُکان
    9. خَيْرٍ لَّكُمْاچھا ہے تمہارے لیے
    10. يُؤْمِنُوہ ایمان رکھتا ہے
    11. بِاللّٰهِاللہ پر
    12. وَيُؤْمِنُاور اعتماد کرتا ہے
    13. لِلْمُؤْمِنِيْنَمومنوں پر
    14. وَرَحْمَةٌاور رحمت ہے
    15. لِّلَّذِيْنَان لوگوں کے لیے
    16. اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
    17. مِنْكُمْتم میں سے
    18. ۭوَالَّذِيْنَور وہ لوگ
    19. يُؤْذُوْنَجو دکھ دیتے ہیں
    20. رَسُوْلَ اللّٰهِاللہ کے رسول کو
    21. لَهُمْان کے لیے
    22. عَذَابٌعذاب ہے
    23. اَلِيْمٌدردناک
    ان میں سے کچھ لوگ ہیں جو اپنی باتوں سے نبی کو دکھ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شخص کانوں کا کچا ہے کہو، "وہ تمہاری بھلائی کے لیے ایسا ہے، اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور اہل ایمان پر اعتماد کرتا ہے اور سراسر رحمت ہے ان لوگوں کے لیے جو تم میں سے ایماندار ہیں اور جو لوگ اللہ کے رسول کو دکھ دیتے ہیں ان کے لیے دردناک سزا ہے"
  62. یَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ لَكُمْ لِیُرْضُوْكُمْ١ۚ وَ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗۤ اَحَقُّ اَنْ یُّرْضُوْهُ اِنْ كَانُوْا مُؤْمِنِیْنَ﴿62﴾

    1. يَحْلِفُوْنَوہ قسمیں کھاتے ہیں
    2. بِاللّٰهِاللہ کی
    3. لَكُمْتمہارے لیے
    4. لِيُرْضُوْكُمْتاکہ راضی کریں تم کو
    5. ۚ وَاللّٰهُاور اللہ
    6. وَرَسُوْلُهٗٓاور اس کا رسول
    7. اَحَقُّزیادہ حق دار ہے
    8. اَنْ يُّرْضُوْهُکہ وہ راضی کریں اس کو
    9. اِنْاگر
    10. كَانُوْاہیں وہ
    11. مُؤْمِنِيْنَایمان لانے والے
    یہ لوگ تمہارے سامنے قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں راضی کریں، حالانکہ اگر یہ مومن ہیں تو اللہ اور رسول اس کے زیادہ حق دار ہیں کہ یہ ان کو راضی کرنے کی فکر کریں
  63. اَلَمْ یَعْلَمُوْۤا اَنَّهٗ مَنْ یُّحَادِدِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَاَنَّ لَهٗ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدًا فِیْهَا١ؕ ذٰلِكَ الْخِزْیُ الْعَظِیْمُ﴿63﴾

    1. اَلَمْکیا نہیں
    2. يَعْلَمُوْٓاانہوں نے جانا
    3. اَنَّهٗبیشک وہ
    4. مَنْ يُّحَادِدِ اللّٰهَجو کوئی مخالفت کرتا ہے اللہ کی
    5. وَرَسُوْلَهٗاور اس کے رسول کی
    6. فَاَنَّتو بیشک
    7. لَهٗاس کے لیے
    8. نَارَ جَهَنَّمَجہنم کی آگ ہے
    9. خَالِدًاہمیشہ رہنے والا ہے
    10. فِيْهَااس میں
    11. ۭذٰلِكَیہ
    12. الْخِزْيُرسوائی ہے
    13. الْعَظِيْمُبڑی
    کیا انہیں معلوم نہیں ہے کہ جو اللہ اور اس کے رسول کا مقابلہ کرتا ہے اس کے لیے دوزخ کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا یہ بہت بڑی رسوائی ہے
  64. یَحْذَرُ الْمُنٰفِقُوْنَ اَنْ تُنَزَّلَ عَلَیْهِمْ سُوْرَةٌ تُنَبِّئُهُمْ بِمَا فِیْ قُلُوْبِهِمْ١ؕ قُلِ اسْتَهْزِءُوْا١ۚ اِنَّ اللّٰهَ مُخْرِجٌ مَّا تَحْذَرُوْنَ﴿64﴾

    1. يَحْذَرُ الْمُنٰفِقُوْنَڈر رہے ہیں منافق
    2. اَنْکہ
    3. تُنَزَّلَاتاری جائے
    4. عَلَيْهِمْان پر
    5. سُوْرَةٌکوئی سورت
    6. تُنَبِّئُهُمْجو آگاہ کردے ان کو
    7. بِمَاساتھ اس کے جو
    8. فِيْ قُلُوْبِهِمْان کے دلوں
    9. ۭقُلِکہہ دیجیے
    10. اسْتَهْزِءُوْاکہ مذاق اڑا لو
    11. ۚ اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    12. مُخْرِجٌنکالنے والا ہے
    13. مَّا تَحْذَرُوْنَجس سے تم ڈرتے ہو
    یہ منافق ڈر رہے ہیں کہ کہیں مسلمانوں پر کوئی ایسی سورت نازل نہ ہو جائے جو ان کے دلوں کے بھید کھول کر رکھ دے اے نبیؐ، ان سے کہو، "اور مذاق اڑاؤ، اللہ اُس چیز کو کھول دینے والا ہے جس کے کھل جانے سے تم ڈرتے ہو"
  65. وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ لَیَقُوْلُنَّ اِنَّمَا كُنَّا نَخُوْضُ وَ نَلْعَبُ١ؕ قُلْ اَبِاللّٰهِ وَ اٰیٰتِهٖ وَ رَسُوْلِهٖ كُنْتُمْ تَسْتَهْزِءُوْنَ﴿65﴾

    1. وَلَئِنْاور البتہ اگر
    2. سَاَلْتَهُمْپوچھو تم ان سے
    3. لَيَقُوْلُنَّالبتہ ضرور کہیں گے
    4. اِنَّمَابیشک
    5. كُنَّاتھے ہم
    6. نَخُوْضُبحث کررہے
    7. وَنَلْعَبُاور کھیل رہے۔ دل لگی کررہے
    8. ۭ قُلْکہہ دیجیے
    9. اَبِاللّٰهِکیا اللہ کے ساتھ
    10. وَاٰيٰتِهٖاور اس کی آیات کے ساتھ
    11. وَرَسُوْلِهٖاور اس کے رسول کے ساتھ
    12. كُنْتُمْہو تم
    13. تَسْتَهْزِءُ وْنَتم مذاق اڑاتے
    اگر ان سے پوچھو کہ تم کیا باتیں کر رہے تھے، تو جھٹ کہہ دیں گے کہ ہم تو ہنسی مذاق اور دل لگی کر رہے تھے ان سے کہو، "کیا تمہاری ہنسی دل لگی اللہ اور اُس کی آیات اور اس کے رسول ہی کے ساتھ تھی؟
  66. لَا تَعْتَذِرُوْا قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ اِیْمَانِكُمْ١ؕ اِنْ نَّعْفُ عَنْ طَآئِفَةٍ مِّنْكُمْ نُعَذِّبْ طَآئِفَةًۢ بِاَنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِیْنَ۠ع﴿66﴾

    1. لَانہ
    2. تَعْتَذِرُوْاتم معذرتیں کرو
    3. قَدْتحقیق
    4. كَفَرْتُمْکفر کیا تم نے
    5. بَعْدَ اِيْمَانِكُمْاپنے ایمان کے بعد
    6. ۭاِنْاگر
    7. نَّعْفُہم درگزر کریں
    8. عَنْ طَآئِفَةٍایک گروہ سے
    9. مِّنْكُمْتم میں سے
    10. نُعَذِّبْہم عذاب دیں گے
    11. طَآئِفَةًۢایک گروہ کو
    12. بِاَنَّهُمْکیونکہ وہ
    13. كَانُوْاہیں
    14. مُجْرِمِيْنَمجرم
    اب عذرات نہ تراشو، تم نے ایمان لانے کے بعد کفر کیا ہے، اگر ہم نے تم میں سے ایک گروہ کو معاف کر بھی دیا تو دوسرے گروہ کو تو ہم ضرور سزا دیں گے کیونکہ وہ مجرم ہے"
  67. اَلْمُنٰفِقُوْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتُ بَعْضُهُمْ مِّنْۢ بَعْضٍ١ۘ یَاْمُرُوْنَ بِالْمُنْكَرِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمَعْرُوْفِ وَ یَقْبِضُوْنَ اَیْدِیَهُمْ١ؕ نَسُوا اللّٰهَ فَنَسِیَهُمْ١ؕ اِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ﴿67﴾

    1. اَلْمُنٰفِقُوْنَمنافق مرد
    2. وَالْمُنٰفِقٰتُاور منافق عورتیں
    3. بَعْضُهُمْان میں سے بعض
    4. مِّنْۢ بَعْضٍبعض سے ہیں
    5. ۘ يَاْمُرُوْنَوہ حکم دیتے ہیں
    6. بِالْمُنْكَرِبڑائی کا
    7. وَيَنْهَوْنَاور روکتے ہیں
    8. عَنِ لْمَعْرُوْفِبھلائی سے
    9. وَيَقْبِضُوْنَاور روک کر رکھتے ہیں
    10. اَيْدِيَهُمْاپنے ہاتھوں کو
    11. ۭنَسُوا اللّٰهَوہ بھول گئے اللہ کو
    12. فَنَسِيَهُمْتو اس نے بھلا دیا ان کو
    13. ۭاِنَّبیشک
    14. الْمُنٰفِقِيْنَمنافق لوگ
    15. هُمُوہی
    16. الْفٰسِقُوْنَنافرمان ہیں
    منافق مرد اور منافق عورتیں سب ایک دوسرے کے ہم رنگ ہیں برائی کا حکم دیتے ہیں اور بھلائی سے منع کرتے ہیں اور اپنے ہاتھ خیر سے روکے رکھتے ہیں یہ اللہ کو بھول گئے تو اللہ نے بھی انہیں بھلا دیا یقیناً یہ منافق ہی فاسق ہیں
  68. وَعَدَ اللّٰهُ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتِ وَ الْكُفَّارَ نَارَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ هِیَ حَسْبُهُمْ١ۚ وَ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّقِیْمٌۙ﴿68﴾

    1. وَعَدَوعدہ کررکھا ہے
    2. اللّٰهُاللہ نے
    3. الْمُنٰفِقِيْنَمنافق مردوں سے
    4. وَالْمُنٰفِقٰتِاور منافق عورتوں سے
    5. وَالْكُفَّارَاور کافروں سے
    6. نَارَآگ کا
    7. جَهَنَّمَجہنم کی
    8. خٰلِدِيْنَہمیشہ رہنے والے ہیں
    9. فِيْهَااس میں
    10. ۭھِىَوہی
    11. حَسْبُهُمْکافی ہے ان کو
    12. ۚ وَلَعَنَهُمُاور لعنت کی ان پر
    13. اللّٰهُ ۚاللہ نے
    14. وَلَهُمْاور ان کے لیے
    15. عَذَابٌعذاب ہے
    16. مُّقِيْمٌقائم رہنے والا
    ان منافق مردوں اور عورتوں اور کافروں کے لیے اللہ نے آتش دوزخ کا وعدہ کیا ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے، وہی ان کے لیے موزوں ہے ان پر اللہ کی پھٹکار ہے اور ان کے لیے قائم ر ہنے والا عذاب ہے
  69. كَالَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ كَانُوْۤا اَشَدَّ مِنْكُمْ قُوَّةً وَّ اَكْثَرَ اَمْوَالًا وَّ اَوْلَادًا١ؕ فَاسْتَمْتَعُوْا بِخَلَاقِهِمْ فَاسْتَمْتَعْتُمْ بِخَلَاقِكُمْ كَمَا اسْتَمْتَعَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ بِخَلَاقِهِمْ وَ خُضْتُمْ كَالَّذِیْ خَاضُوْا١ؕ اُولٰٓئِكَ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ١ۚ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ﴿69﴾

    1. كَالَّذِيْنَان لوگوں کی طرح
    2. مِنْسے
    3. قَبْلِكُمْجو تم (سے) پہلے تھے
    4. كَانُوْٓاوہ تھے
    5. اَشَدَّزیادہ شدید
    6. مِنْكُمْتم سے
    7. قُوَّةًقوت میں
    8. وَّاَكْثَرَاور بڑھے ہوئے
    9. اَمْوَالًامال میں
    10. وَّاَوْلَادًااور اولاد میں
    11. ۭ فَاسْتَمْتَعُوْاپس انہوں نے فائدہ اٹھایا
    12. بِخَلَاقِهِمْاپنے حصے کا
    13. فَاسْتَمْتَعْتُمْپس تم فائدہ اٹھا رہے ہو
    14. بِخَلَاقِكُمْاپنے حصے کا
    15. كَمَاجس طرح کا
    16. اسْتَمْتَعَفائدہ اٹھایا
    17. الَّذِيْنَان لوگوں نے
    18. مِنْ قَبْلِكُمْجو تم سے پہلے تھے
    19. بِخَلَاقِهِمْاپنے حصے کا
    20. وَخُضْتُمْاور بحثوں میں پڑے تم
    21. كَالَّذِيْان لوگوں کی طرح
    22. خَاضُوْاجو بحثوں میں پڑے
    23. ۭ اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    24. حَبِطَتْضائع ہوگئے
    25. اَعْمَالُهُمْان کے اعمال
    26. فِي الدُّنْيَادنیا میں
    27. وَالْاٰخِرَةِاور آخرت میں
    28. ۚ وَاُولٰٓئِكَاور یہی لوگ
    29. هُمُوہ
    30. الْخٰسِرُوْنَجو خسارہ پانے والے ہیں
    تم لوگوں کے رنگ ڈھنگ وہی ہیں جو تمہارے پیش روؤں کے تھے وہ تم سے زیادہ زور آور اور تم سے بڑھ کر مال اور اولاد والے تھے پھر انہوں نے دنیا میں اپنے حصہ کے مزے لوٹ لیے اور تم نے بھی اپنے حصے کے مزے اسی طرح لوٹے جیسے انہوں نے لوٹے تھے، اور ویسی ہی بحثوں میں تم بھی پڑے جیسی بحثوں میں وہ پڑے تھے، سو ان کا انجام یہ ہوا کہ دنیا اور آخرت میں ان کا سب کیا دھرا ضائع ہو گیا اور وہی خسارے میں ہیں
  70. اَلَمْ یَاْتِهِمْ نَبَاُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ قَوْمِ نُوْحٍ وَّ عَادٍ وَّ ثَمُوْدَ١ۙ۬ وَ قَوْمِ اِبْرٰهِیْمَ وَ اَصْحٰبِ مَدْیَنَ وَ الْمُؤْتَفِكٰتِ١ؕ اَتَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ١ۚ فَمَا كَانَ اللّٰهُ لِیَظْلِمَهُمْ وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ﴿70﴾

    1. اَلَمْکیا نہیں
    2. يَاْتِهِمْآئی ان کے پاس
    3. نَبَاُخبر
    4. الَّذِيْنَان لوگوں کی
    5. مِنْ قَبْلِهِمْجو ان سے پہلے تھے
    6. قَوْمِ نُوْحٍقوم نوح میں سے
    7. وَّعَادٍاور عاد
    8. وَّثَمُوْدَاور ثمود
    9. وَقَوْمِ اِبْرٰهِيْمَاور قوم ابراہیم
    10. وَاَصْحٰبِ مَدْيَنَاور مدین والے۔ مدین والے
    11. وَالْمُؤْتَفِكٰتِاور وہ بستیاں جنہیں الٹ دیا گیا
    12. ۭاَتَتْهُمْآئے ان کے پاس
    13. رُسُلُهُمْان کے رسول
    14. بِالْبَيِّنٰتِروشن دلائل کے ساتھ
    15. ۚ فَمَاپس نہیں
    16. كَانَہے
    17. اللّٰهُاللہ
    18. لِيَظْلِمَهُمْکہ ظلم کرتا ان پر
    19. وَلٰكِنْاور لیکن
    20. كَانُوْٓاوہ تھے
    21. اَنْفُسَهُمْاپنی جانوں پر
    22. يَظْلِمُوْنَظلم کرتے
    کیا اِن لوگوں کو اپنے پیش روؤں کی تاریخ نہیں پہنچی؟ نوحؑ کی قوم، عاد، ثمود، ابراہیمؑ کی قوم، مدین کے لوگ اور وہ بستیاں جنہیں الٹ دیا گیا اُن کے رسول ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے، پھر یہ اللہ کا کام نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا مگر وہ آپ ہی اپنے اوپر ظلم کرنے والے تھے
  71. وَ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتُ بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ١ۘ یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ یُطِیْعُوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ١ؕ اُولٰٓئِكَ سَیَرْحَمُهُمُ اللّٰهُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ﴿71﴾

    1. وَالْمُؤْمِنُوْنَاور مومن مرد
    2. وَالْمُؤْمِنٰتُاور مومن عورتیں
    3. بَعْضُهُمْان میں سے بعض
    4. اَوْلِيَآءُمددگار ہیں
    5. بَعْضٍ ۘبعض کے
    6. يَاْمُرُوْنَوہ حکم دیتے ہیں
    7. بِالْمَعْرُوْفِبھلائی کا
    8. وَيَنْهَوْنَاور روکتے ہیں
    9. عَنِ الْمُنْكَرِبرائی سے
    10. وَيُقِيْمُوْنَاور وہ قائم کرتے ہیں
    11. الصَّلٰوةَنماز
    12. وَاور
    13. يُؤْتُوْنَوہ دیتے ہیں
    14. الزَّكٰوةَزکوۃ
    15. وَيُطِيْعُوْنَ اللّٰهَاور اطاعت کرتے ہیں اللہ کی
    16. وَرَسُوْلَهٗاور اس کے رسول کی
    17. ۭ اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    18. سَيَرْحَمُهُمُعنقریب رحم کرے گا ان پر
    19. اللّٰهُاللہ
    20. ۭاِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    21. عَزِيْزٌغالب ہے
    22. حَكِيْمٌحکمت والا ہے
    مومن مرد اور مومن عورتیں، یہ سب ایک دوسرے کے رفیق ہیں، بھلائی کا حکم دیتے اور برائی سے روکتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ کی رحمت نازل ہو کر رہے گی، یقیناً اللہ سب پر غالب اور حکیم و دانا ہے
  72. وَعَدَ اللّٰهُ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا وَ مَسٰكِنَ طَیِّبَةً فِیْ جَنّٰتِ عَدْنٍ١ؕ وَ رِضْوَانٌ مِّنَ اللّٰهِ اَكْبَرُ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ۠ع﴿72﴾

    1. وَعَدَ اللّٰهُوعدہ کیا اللہ نے
    2. الْمُؤْمِنِيْنَمومن مردوں سے
    3. وَالْمُؤْمِنٰتِاور مومن عورتوں سے
    4. جَنّٰتٍباغات کا
    5. تَجْرِيْبہتی ہیں
    6. مِنْ تَحْتِهَاان کے نیچے
    7. الْاَنْھٰرُنہریں
    8. خٰلِدِيْنَہمیشہ رہنے والے ہیں
    9. فِيْهَاان میں
    10. وَمَسٰكِنَاور گھر
    11. طَيِّبَةًپاکیزہ
    12. فِيْ جَنّٰتِ عَدْنٍہمیشگی کے باغات میں
    13. ۭ وَرِضْوَانٌاور رضامندی
    14. مِّنَ اللّٰهِاللہ کی طرف سے
    15. اَكْبَرُسب سے بڑی چیز ہے
    16. ۭ ذٰلِكَیہی
    17. هُوَوہ
    18. الْفَوْزُ الْعَظِيْمُبڑی کامیابی ہے
    ان مومن مردوں اور عورتوں سے اللہ کا وعدہ ہے کہ انہیں ایسے باغ دے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے ان سدا بہار باغوں میں ان کے لیے پاکیزہ قیام گاہیں ہوں گی، اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اللہ کی خوشنودی انہیں حاصل ہوگی یہی بڑی کامیابی ہے
  73. یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ اغْلُظْ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ﴿73﴾

    1. يٰٓاَيُّھَا النَّبِيُّاے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
    2. جَاهِدِجہاد کیجئے
    3. الْكُفَّارَکافروں سے
    4. وَالْمُنٰفِقِيْنَاور منافقوں سے
    5. وَاغْلُظْاور سختی کیجئے
    6. عَلَيْهِمْان پر
    7. ۭ وَمَاْوٰىهُمْاور ان کا ٹھکانہ
    8. جَهَنَّمُجہنم ہے
    9. ۭوَبِئْسَاور بہت ہی برا ہے
    10. الْمَصِيْرُٹھکانہ
    اے نبیؐ، کفار اور منافقین دونوں کا پوری قوت سے مقابلہ کرو اور ان کے ساتھ سختی سے پیش آؤ آخر کار ان کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ بدترین جائے قرار ہے
  74. یَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ مَا قَالُوْا١ؕ وَ لَقَدْ قَالُوْا كَلِمَةَ الْكُفْرِ وَ كَفَرُوْا بَعْدَ اِسْلَامِهِمْ وَ هَمُّوْا بِمَا لَمْ یَنَالُوْا١ۚ وَ مَا نَقَمُوْۤا اِلَّاۤ اَنْ اَغْنٰىهُمُ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ مِنْ فَضْلِهٖ١ۚ فَاِنْ یَّتُوْبُوْا یَكُ خَیْرًا لَّهُمْ١ۚ وَ اِنْ یَّتَوَلَّوْا یُعَذِّبْهُمُ اللّٰهُ عَذَابًا اَلِیْمًا١ۙ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ١ۚ وَ مَا لَهُمْ فِی الْاَرْضِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ﴿74﴾

    1. يَحْلِفُوْنَوہ قسمیں کھاتے ہیں
    2. بِاللّٰهِاللہ کی
    3. مَانہیں
    4. قَالُوْاانہوں نے کہا
    5. ۭوَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    6. قَالُوْاانہوں نے کہا ہے
    7. كَلِمَةَ الْكُفْرِکلمہ کفر
    8. وَكَفَرُوْااور انہوں نے کفر کیا
    9. بَعْدَبعد
    10. اِسْلَامِهِمْاپنے اسلام کے
    11. وَاور
    12. هَمُّوْاانہوں نے ارادہ کیا
    13. بِمَاساتھ اس کے جو
    14. لَمْ يَنَالُوْا ۚنہیں پہنچے وہ
    15. وَمَااور نہیں
    16. نَقَمُوْٓاوہ ناراض ہوئے
    17. اِلَّآمگر
    18. اَنْیہ کہ
    19. اَغْنٰىهُمُغنی کردیا ان کو
    20. اللّٰهُاللہ نے
    21. وَرَسُوْلُهٗاور اس کے رسول نے
    22. مِنْ فَضْلِهٖ ۚاپنے فضل سے
    23. فَاِنْپھر اگر
    24. يَّتُوْبُوْاوہ توبہ کرلیں
    25. يَكُہوگا
    26. خَيْرًا لَّهُمْاچھا انہی کے لیے
    27. ۚ وَاِنْاور اگر
    28. يَّتَوَلَّوْاوہ منہ موڑیں
    29. يُعَذِّبْهُمُ اللّٰهُعذاب دے گا ان کو اللہ
    30. عَذَابًاعذاب
    31. اَلِيْمًادردناک
    32. ۙ فِي الدُّنْيَادنیا میں
    33. وَالْاٰخِرَةِاور آخرت میں
    34. ۚ وَمَا لَهُمْاور نہیں ان کے لیے
    35. فِي الْاَرْضِزمین میں
    36. مِنْ وَّلِيٍّکوئی دوست
    37. وَّلَا نَصِيْرٍاور نہ کوئی مددگار
    یہ لوگ خدا کی قسم کھا کھا کر کہتے ہیں کہ ہم نے وہ بات نہیں کہی، حالانکہ انہوں نے ضرور وہ کافرانہ بات کہی ہے وہ اسلام لانے کے بعد کفر کے مرتکب ہوئے اور انہوں نے وہ کچھ کرنے کا ارادہ کیا جسے کر نہ سکے یہ ان کا سارا غصہ اسی بات پر ہے نا کہ اللہ اور اس کے رسول نے اپنے فضل سے ان کو غنی کر دیا ہے! اب اگر یہ اپنی اس روش سے باز آ جائیں تو انہی کے لیے بہتر ہے اور اگر یہ باز نہ آئے تو اللہ ان کو نہایت درد ناک سزا دے گا، دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی، اور زمین میں کوئی نہیں جو اِن کا حمایتی اور مددگار ہو
  75. وَ مِنْهُمْ مَّنْ عٰهَدَ اللّٰهَ لَئِنْ اٰتٰىنَا مِنْ فَضْلِهٖ لَنَصَّدَّقَنَّ وَ لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ﴿75﴾

    1. وَمِنْهُمْاور ان میں سے بعض ایسے ہیں
    2. مَّنْجس نے
    3. عٰهَدَ اللّٰهَعہد کیا تھا اللہ سے
    4. لَئِنْالبتہ اگر
    5. اٰتٰىنَاوہ دے گا ہم کو
    6. مِنْ فَضْلِهٖاپنے فضل سے
    7. لَنَصَّدَّقَنَّالبتہ ہم ضرور صدقہ کریں گے
    8. وَلَنَكُوْنَنَّاور البتہ ہم ضرور ہوجائیں گے
    9. مِنَ الصّٰلِحِيْنَنیک لوگوں میں سے
    ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں جنہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ اگر اس نے اپنے فضل سے ہم کو نوازا تو ہم خیرات کریں گے اور صالح بن کر رہیں گے
  76. فَلَمَّاۤ اٰتٰىهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖ بَخِلُوْا بِهٖ وَ تَوَلَّوْا وَّ هُمْ مُّعْرِضُوْنَ﴿76﴾

    1. فَلَمَّآپھر جب
    2. اٰتٰىهُمْاس نے دیا ان کو
    3. مِّنْ فَضْلِهٖاپنے فضل سے
    4. بَخِلُوْا بِهٖوہ بخل کرنے لگے ساتھ اس کے
    5. وَتَوَلَّوْااور وہ منہ موڑ گئے
    6. وَّهُمْاور وہ
    7. مُّعْرِضُوْنَمنہ موڑنے والے ہیں
    مگر جب اللہ نے اپنے فضل سے ان کو دولت مند کر دیا تو وہ بخل پر اتر آئے اور اپنے عہد سے ایسے پھرے کہ انہیں اس کی پروا تک نہیں ہے
  77. فَاَعْقَبَهُمْ نِفَاقًا فِیْ قُلُوْبِهِمْ اِلٰى یَوْمِ یَلْقَوْنَهٗ بِمَاۤ اَخْلَفُوا اللّٰهَ مَا وَعَدُوْهُ وَ بِمَا كَانُوْا یَكْذِبُوْنَ﴿77﴾

    1. فَاَعْقَبَهُمْتو اس نے سزا دی ان کو
    2. نِفَاقًانفاق کی
    3. فِيْ قُلُوْبِهِمْان کے دلوں میں
    4. اِلٰى يَوْمِایک ایسے دن تک
    5. يَلْقَوْنَهٗوہ ملیں گے اس میں
    6. بِمَآبوجہ اس کے جو
    7. اَخْلَفُواانہوں نے خلاف کیا
    8. اللّٰهَاللہ سے
    9. مَاجس کا
    10. وَعَدُوْهُانہوں نے اس سے وعدہ کیا تھا
    11. وَبِمَااور بوجہ اس کے جو
    12. كَانُوْاتھے وہ
    13. يَكْذِبُوْنَجھوٹ بولتے
    نتیجہ یہ نکلا کہ ان کی اِس بد عہدی کی وجہ سے جو انہوں نے اللہ کے ساتھ کی، اور اس جھوٹ کی وجہ سے جو وہ بولتے رہے، اللہ نے ان کے دلوں میں نفاق بٹھا دیا جو اس کے حضور ان کی پیشی کے دن تک ان کا پیچھا نہ چھوڑے گا
  78. اَلَمْ یَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ سِرَّهُمْ وَ نَجْوٰىهُمْ وَ اَنَّ اللّٰهَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِۚ﴿78﴾

    1. اَلَمْکیا نہیں
    2. يَعْلَمُوْٓاانہوں نے جانا
    3. اَنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    4. يَعْلَمُجانتا ہے
    5. سِرَّهُمْان کی چھپی ہوئی بات کو
    6. وَنَجْوٰىهُمْاور ان کی سرگوشیوں کو
    7. وَاَنَّاور بیشک
    8. اللّٰهَاللہ تعالیٰ
    9. عَلَّامُ الْغُيُوْبِخوب جاننے والا ہے غیبوں کو
    کیا یہ لوگ جانتے نہیں ہیں کہ اللہ کو ان کے مخفی راز اور ان کی پوشیدہ سرگوشیاں تک معلوم ہیں اور وہ تمام غیب کی باتوں سے پوری طرح باخبر ہے؟
  79. اَلَّذِیْنَ یَلْمِزُوْنَ الْمُطَّوِّعِیْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ فِی الصَّدَقٰتِ وَ الَّذِیْنَ لَا یَجِدُوْنَ اِلَّا جُهْدَهُمْ فَیَسْخَرُوْنَ مِنْهُمْ١ؕ سَخِرَ اللّٰهُ مِنْهُمْ١٘ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿79﴾

    1. اَلَّذِيْنَوہ لوگ
    2. يَلْمِزُوْنَجو الزام دیتے ہیں
    3. الْمُطَّوِّعِيْنَخوشی سے صدقہ دینے والوں کو
    4. مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَمومنوں میں سے
    5. فِي الصَّدَقٰتِصدقات کے بارے میں
    6. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    7. لَا يَجِدُوْنَنہیں وہ پائے گا
    8. اِلَّامگر
    9. جُهْدَهُمْاپنی سخت مشقت سے
    10. فَيَسْخَرُوْنَتو وہ مذاق اڑاتے ہیں
    11. مِنْهُمْان کا
    12. ۭ سَخِرَ اللّٰهُمذاق اڑاتا ہے اللہ
    13. مِنْهُمْان کا
    14. ۡ وَلَهُمْاور ان کے لیے
    15. عَذَابٌ اَلِيْمٌدردناک عذاب ہے
    (وہ خوب جانتا ہے اُن کنجوس دولت مندوں کو) جو برضا و رغبت دینے والے اہل ایمان کی مالی قربانیوں پر باتیں چھانٹتے ہیں اور ان لوگوں کا مذاق اڑاتے ہیں جن کے پاس (راہ خدا میں دینے کے لیے) اُس کے سوا کچھ نہیں ہے جو وہ اپنے اوپر مشقت برداشت کر کے دیتے ہیں اللہ اِن مذاق اڑانے والوں کا مذاق اڑاتا ہے اور ان کے لیے درد ناک سزا ہے
  80. اِسْتَغْفِرْ لَهُمْ اَوْ لَا تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ١ؕ اِنْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ سَبْعِیْنَ مَرَّةً فَلَنْ یَّغْفِرَ اللّٰهُ لَهُمْ١ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ كَفَرُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ۠ع﴿80﴾

    1. اِسْتَغْفِرْ لَهُمْبخشش مانگو ان کے لیے
    2. اَوْیا
    3. لَانہ
    4. تَسْتَغْفِرْ لَهُمْتم بخشش مانگوان کے لیے
    5. ۭاِنْاگر
    6. تَسْتَغْفِرْ لَهُمْتم بخشش مانگو گے ان کے لیے
    7. سَبْعِيْنَستر
    8. مَرَّةًبار
    9. فَلَنْپس ہرگز نہ
    10. يَّغْفِرَ اللّٰهُمعاف کرے گا اللہ
    11. لَهُمْان کے لیے
    12. ۭ ذٰلِكَیہ
    13. بِاَنَّهُمْبوجہ اس کے کہ، بیشک انہوں نے
    14. كَفَرُوْاانکار کیا
    15. بِاللّٰهِاللہ کا
    16. وَرَسُوْلِهٖاور اس کے رسول کا
    17. ۭ وَاللّٰهُاور اللہ
    18. لَا يَهْدِينہیں ہدایت دیتا
    19. الْقَوْمَان لوگوں کو
    20. الْفٰسِقِيْنَجو فاسق ہیں
    اے نبیؐ، تم خواہ ایسے لوگوں کے لیے معافی کی درخواست کرو یا نہ کرو، اگر تم ستر مرتبہ بھی انہیں معاف کردینے کی درخواست کرو گے تو اللہ انہیں ہرگز معاف نہ کرے گا اس لیے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کیا ہے، اور اللہ فاسق لوگوں کو راہ نجات نہیں دکھاتا
  81. فَرِحَ الْمُخَلَّفُوْنَ بِمَقْعَدِهِمْ خِلٰفَ رَسُوْلِ اللّٰهِ وَ كَرِهُوْۤا اَنْ یُّجَاهِدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ قَالُوْا لَا تَنْفِرُوْا فِی الْحَرِّ١ؕ قُلْ نَارُ جَهَنَّمَ اَشَدُّ حَرًّا١ؕ لَوْ كَانُوْا یَفْقَهُوْنَ﴿81﴾

    1. فَرِحَخوش ہوگئے
    2. الْمُخَلَّفُوْنَپیچھے چھوڑے جانے والے
    3. بِمَقْعَدِهِمْاپنے بیٹھنے پر
    4. خِلٰفَبعد
    5. رَسُوْلِ اللّٰهِرسول اللہ کے
    6. وَكَرِهُوْٓااور انہوں نے ناپسند کیا
    7. اَنْ يُّجَاهِدُوْاکہ وہ جہاد کریں
    8. بِاَمْوَالِهِمْاپنے مالوں کے ساتھ
    9. وَاَنْفُسِهِمْاور اپنی جانوں کے ساتھ
    10. فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کے راستے میں
    11. وَقَالُوْااور انہوں نے کہا
    12. لَا تَنْفِرُوْامت نکلو
    13. فِيمیں
    14. الْحَرِّگرمی (میں)
    15. ۭ قُلْکہہ دیجیے
    16. نَارُ جَهَنَّمَجہنم کی آگ
    17. اَشَدُّزیادہ شدید ہے
    18. حَرًّاگرمی میں
    19. ۭ لَوْ كَانُوْاکاش کہ ہوتے
    20. يَفْقَهُوْنَوہ سمجھتے
    جن لوگوں کو پیچھے رہ جانے کی اجازت دے دی گئی تھی وہ اللہ کے رسول کا ساتھ نہ دینے اور گھر بیٹھے رہنے پر خوش ہوئے اور انہیں گوارا نہ ہوا کہ اللہ کی راہ میں جان و مال سے جہاد کریں انہوں نے لوگوں سے کہا کہ "اس سخت گرمی میں نہ نکلو" ان سے کہو کہ جہنم کی آگ اس سے زیادہ گرم ہے، کاش انہیں اس کا شعور ہوتا
  82. فَلْیَضْحَكُوْا قَلِیْلًا وَّ لْیَبْكُوْا كَثِیْرًا١ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ﴿82﴾

    1. فَلْيَضْحَكُوْاپس چاہیے کہ ہنسیں
    2. قَلِيْلًاتھوڑا
    3. وَّلْيَبْكُوْااور چاہیے کہ روئیں
    4. كَثِيْرًا ۚزیادہ
    5. جَزَآءًۢبدلہ ہے
    6. بِمَابوجہ اس کے جو
    7. كَانُوْاوہ تھے
    8. يَكْسِبُوْنَکمائی کرکے
    اب چاہیے کہ یہ لوگ ہنسنا کم کریں اور روئیں زیادہ، اس لیے کہ جو بدی یہ کماتے رہے ہیں اس کی جزا ایسی ہی ہے (کہ انہیں اس پر رونا چاہیے)
  83. فَاِنْ رَّجَعَكَ اللّٰهُ اِلٰى طَآئِفَةٍ مِّنْهُمْ فَاسْتَاْذَنُوْكَ لِلْخُرُوْجِ فَقُلْ لَّنْ تَخْرُجُوْا مَعِیَ اَبَدًا وَّ لَنْ تُقَاتِلُوْا مَعِیَ عَدُوًّا١ؕ اِنَّكُمْ رَضِیْتُمْ بِالْقُعُوْدِ اَوَّلَ مَرَّةٍ فَاقْعُدُوْا مَعَ الْخٰلِفِیْنَ﴿83﴾

    1. فَاِنْپھر اگر
    2. رَّجَعَكَلوٹا لایا تجھ کو
    3. اللّٰهُاللہ
    4. اِلٰىطرف
    5. طَآئِفَةٍایک گروہ کے
    6. مِّنْهُمْان میں سے
    7. فَاسْتَاْذَنُوْكَپھر انہوں نے اجازت مانگی آپ سے
    8. لِلْخُرُوْجِنکلنے کے لیے
    9. فَقُلْپس کہہ دیجیے
    10. لَّنْہرگز نہیں
    11. تَخْرُجُوْاتم نکلو گے
    12. مَعِيَمیرے ساتھ
    13. اَبَدًاکبھی بھی
    14. وَّلَنْاور ہرگز نہ
    15. تُقَاتِلُوْاتم جنگ کرو گے
    16. مَعِيَمیرے ساتھ
    17. عَدُوًّادشمن کے ساتھ
    18. ۭاِنَّكُمْبیشک تم
    19. رَضِيْتُمْراضی ہوگئے تم
    20. بِالْقُعُوْدِبیٹھنے پر
    21. اَوَّلَ مَرَّةٍپہلی بار
    22. فَاقْعُدُوْاپس بیٹھے رہو
    23. مَعَساتھ
    24. الْخٰلِفِيْنَپیچھے رہنے والوں کے
    اگر اللہ ان کے درمیان تمہیں واپس لے جائے اور آئندہ ان میں سے کوئی گروہ جہاد کے لیے نکلنے کی تم سے اجازت مانگے تو صاف کہہ دینا کہ، "اب تم میرے ساتھ ہرگز نہیں چل سکتے اور نہ میری معیت میں کسی دشمن سے لڑ سکتے ہو، تم نے پہلے بیٹھ ر ہنے کو پسند کیا تھا تو اب گھر بیٹھنے والوں ہی کے ساتھ بیٹھے رہو"
  84. وَ لَا تُصَلِّ عَلٰۤى اَحَدٍ مِّنْهُمْ مَّاتَ اَبَدًا وَّ لَا تَقُمْ عَلٰى قَبْرِهٖ١ؕ اِنَّهُمْ كَفَرُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ مَاتُوْا وَ هُمْ فٰسِقُوْنَ﴿84﴾

    1. وَلَااور نہ
    2. تُصَلِّتم جنازہ پڑھو
    3. عَلٰٓي اَحَدٍکسی ایک پر
    4. مِّنْهُمْان میں سے جو
    5. مَّاتَفرمائے
    6. اَبَدًاکبھی بھی
    7. وَّلَا تَقُمْاور نہ
    8. عَلٰي قَبْرِهٖتم کھڑے ہو
    9. ۭ اِنَّهُمْکیونکہ انہوں نے
    10. كَفَرُوْاکفر کیا
    11. بِاللّٰهِاللہ کا
    12. وَاور
    13. رَسُوْلِهٖاس کے رسول کا
    14. وَمَاتُوْااور وہ مرگئے
    15. وَهُمْاور وہ
    16. فٰسِقُوْنَنافرمان تھے
    اور آئندہ ان میں سے جو کوئی مرے اس کی نماز جنازہ بھی تم ہرگز نہ پڑھنا اور نہ کبھی اس کی قبر پر کھڑے ہونا کیونکہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسولؐ کے ساتھ کفر کیا ہے اور وہ مرے ہیں اس حال میں کہ وہ فاسق تھے
  85. وَ لَا تُعْجِبْكَ اَمْوَالُهُمْ وَ اَوْلَادُهُمْ١ؕ اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ اَنْ یُّعَذِّبَهُمْ بِهَا فِی الدُّنْیَا وَ تَزْهَقَ اَنْفُسُهُمْ وَ هُمْ كٰفِرُوْنَ﴿85﴾

    1. وَلَااور نہ
    2. تُعْجِبْكَپسندآئے تجھ کو
    3. اَمْوَالُهُمْان کے مال
    4. وَاَوْلَادُهُمْاور ان کی اولادیں
    5. ۭ اِنَّمَابیشک
    6. يُرِيْدُ اللّٰهُاللہ چاہتا ہے
    7. اَنْ يُّعَذِّبَهُمْکہ عذاب دے ان کو
    8. بِهَاساتھ ان کے
    9. فِي الدُّنْيَادنیا میں
    10. وَتَزْهَقَاور نکلیں
    11. اَنْفُسُهُمْان کی جانیں
    12. وَهُمْاس حال میں کہ وہ
    13. كٰفِرُوْنَکافر ہوں
    ان کی مالداری اور ان کی کثرت اولاد تم کو دھوکے میں نہ ڈالے اللہ نے تو ارادہ کر لیا ہے کہ اِس مال و اولاد کے ذریعہ سے ان کو اسی دنیا میں سزا دے اور ان کی جانیں اس حال میں نکلیں کہ وہ کافر ہوں
  86. وَ اِذَاۤ اُنْزِلَتْ سُوْرَةٌ اَنْ اٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ جَاهِدُوْا مَعَ رَسُوْلِهِ اسْتَاْذَنَكَ اُولُوا الطَّوْلِ مِنْهُمْ وَ قَالُوْا ذَرْنَا نَكُنْ مَّعَ الْقٰعِدِیْنَ﴿86﴾

    1. وَاِذَآاور جب
    2. اُنْزِلَتْاتاری گئی
    3. سُوْرَةٌایک سورت
    4. اَنْکہ
    5. اٰمِنُوْاایمان لاؤ
    6. بِاللّٰهِاللہ پر
    7. وَجَاهِدُوْااور جہاد کرو
    8. مَعَساتھ
    9. رَسُوْلِهِاس کے رسول کے
    10. اسْتَاْذَنَكَاجازت مانگنے لگے تجھ سے
    11. اُولُوا الطَّوْلِوسعت والے
    12. مِنْهُمْان میں سے
    13. وَاور
    14. قَالُوْاکہنے لگے
    15. ذَرْنَاچھوڑ دو ہم کو
    16. نَكُنْہم ہوجائیں
    17. مَّعَ الْقٰعِدِيْنَبیٹھنے والوں کے ساتھ
    جب کبھی کوئی سورۃ اس مضمون کی نازل ہوئی کہ اللہ کو مانو اور اس کے رسول کے ساتھ جہاد کرو تو تم نے دیکھا کہ جو لوگ ان میں سے صاحب مقدرت تھے وہی تم سے درخواست کرنے لگے کہ انہیں جہاد کی شرکت سے معاف رکھا جائے اور انہوں نے کہا کہ ہمیں چھوڑ دیجیے کہ ہم بیٹھنے والوں کے ساتھ رہیں
  87. رَضُوْا بِاَنْ یَّكُوْنُوْا مَعَ الْخَوَالِفِ وَ طُبِعَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ فَهُمْ لَا یَفْقَهُوْنَ﴿87﴾

    1. رَضُوْاوہ راضی ہوگئے
    2. بِاَنْکہ
    3. يَّكُوْنُوْاوہ ہوں
    4. مَعَساتھ
    5. الْخَوَالِفِپیچھے راہنے والیوں کے
    6. وَطُبِعَاور مہر لگا دی گئی
    7. عَلٰي قُلُوْبِهِمْان کے دلوں پر
    8. فَهُمْپس وہ
    9. لَا يَفْقَهُوْنَسمجھتے نہیں ہیں
    ان لوگوں نے گھر بیٹھنے والیوں میں شامل ہونا پسند کیا اور ان کے دلوں پر ٹھپہ لگا دیا گیا، اس لیے ان کی سمجھ میں اب کچھ نہیں آتا
  88. لٰكِنِ الرَّسُوْلُ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ جٰهَدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ١ؕ وَ اُولٰٓئِكَ لَهُمُ الْخَیْرٰتُ١٘ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ﴿88﴾

    1. لٰكِنِ الرَّسُوْلُلیکن رسول
    2. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    3. اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
    4. مَعَهٗساتھ اس کے
    5. جٰهَدُوْاانہوں نے جہاد کیا
    6. بِاَمْوَالِهِمْاپنے مالوں کے ساتھ
    7. وَاَنْفُسِهِمْاور اپنی جانوں کے ساتھ
    8. ۭ وَاُولٰٓئِكَاور یہی لوگ
    9. لَهُمُ الْخَيْرٰتُان کے لیے بھلائیاں ہیں
    10. ۡ وَاور
    11. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    12. هُمُ الْمُفْلِحُوْنَوہ فلاح پانے والے ہیں
    بخلاف اس کے رسولؐ نے اور ان لوگوں نے جو رسولؐ کے ساتھ ایمان لائے تھے ا پنی جان و مال سے جہاد کیا اور اب ساری بھلائیاں انہی کے لیے ہیں اور وہی فلاح پانے والے ہیں
  89. اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ۠ع﴿89﴾

    1. اَعَدَّ اللّٰهُتیار کیا اللہ نے
    2. لَهُمْان کے لیے
    3. جَنّٰتٍباغات کو
    4. تَجْرِيْبہتی ہیں
    5. مِنْ تَحْتِهَاان کے نیچے سے
    6. الْاَنْھٰرُنہریں
    7. خٰلِدِيْنَہمیشہ رہنے والے ہیں
    8. فِيْهَاان میں
    9. ۭذٰلِكَیہ کہ
    10. الْفَوْزُ الْعَظِيْمُکامیابی بڑی
    اللہ نے ان کے لیے ایسے باغ تیار رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں، ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے یہ ہے عظیم الشان کامیابی
  90. وَ جَآءَ الْمُعَذِّرُوْنَ مِنَ الْاَعْرَابِ لِیُؤْذَنَ لَهُمْ وَ قَعَدَ الَّذِیْنَ كَذَبُوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ١ؕ سَیُصِیْبُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿90﴾

    1. وَجَآءَ الْمُعَذِّرُوْنَاور آگئے معذرتیں کرنے والے
    2. مِنَسے
    3. الْاَعْرَابِاعراب میں (سے)
    4. لِيُؤْذَنَکہ اجازت دی جائے
    5. لَهُمْان کو
    6. وَقَعَدَ الَّذِيْنَاور بیٹھ گئے وہ لوگ
    7. كَذَبُواجنہوں نے جھوٹ بولا
    8. اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗاللہ سے اور اس کے رسول سے
    9. ۭسَيُصِيْبُعنقریب پہنچے گا
    10. الَّذِيْنَان کو
    11. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    12. مِنْهُمْان میں سے
    13. عَذَابٌ اَلِيْمٌعذاب دردناک
    بدوی عربوں میں سے بھی بہت سے لوگ آئے جنہوں نے عذر کیے تاکہ انہیں بھی پیچھے رہ جانے کی اجازت دی جائے اِس طرح بیٹھ رہے وہ لوگ جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے ایمان کا جھوٹا عہد کیا تھا ان بدویوں میں سے جن لوگوں نے کفر کا طریقہ اختیار کیا ہے عنقریب وہ دردناک سزا سے دوچار ہوں گے
  91. لَیْسَ عَلَى الضُّعَفَآءِ وَ لَا عَلَى الْمَرْضٰى وَ لَا عَلَى الَّذِیْنَ لَا یَجِدُوْنَ مَا یُنْفِقُوْنَ حَرَجٌ اِذَا نَصَحُوْا لِلّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ١ؕ مَا عَلَى الْمُحْسِنِیْنَ مِنْ سَبِیْلٍ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌۙ﴿91﴾

    1. لَيْسَنہیں ہے
    2. عَلَي الضُّعَفَآءِکمزوروں پر
    3. وَلَااور نہ
    4. عَلَي الْمَرْضٰىمریضوں پر
    5. وَلَااور نہ
    6. عَلَي الَّذِيْنَان لوگوں پر
    7. لَا يَجِدُوْنَجو نہیں وہ پاتے
    8. مَا يُنْفِقُوْنَجو وہ خرچ کرتے ہیں
    9. حَرَجٌکوئی تنگی
    10. اِذَاجب
    11. نَصَحُوْاوہ خیرخواہی کریں
    12. لِلّٰهِاللہ کے لیے
    13. وَرَسُوْلِهٖاور اس کے رسول کے لیے
    14. ۭمَانہیں ہے
    15. عَلَي الْمُحْسِنِيْنَاحسان کرنے والوں پر
    16. مِنْسے
    17. سَبِيْلٍکوئی راہ۔ کوئی مواخذہ
    18. ۭوَاللّٰهُاور اللہ
    19. غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌغفور رحیم ہے
    ضعیف اور بیمار لوگ اور وہ لوگ جو شرکت جہاد کے لیے راہ نہیں پاتے، اگر پیچھے رہ جائیں تو کوئی حرج نہیں جبکہ وہ خلوص دل کے ساتھ اللہ اور اس کے رسولؐ کے وفادار ہوں ایسے محسنین پر اعتراض کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور اللہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے
  92. وَّ لَا عَلَى الَّذِیْنَ اِذَا مَاۤ اَتَوْكَ لِتَحْمِلَهُمْ قُلْتَ لَاۤ اَجِدُ مَاۤ اَحْمِلُكُمْ عَلَیْهِ١۪ تَوَلَّوْا وَّ اَعْیُنُهُمْ تَفِیْضُ مِنَ الدَّمْعِ حَزَنًا اَلَّا یَجِدُوْا مَا یُنْفِقُوْنَؕ﴿92﴾

    1. وَّلَااور نہ
    2. عَلَيپر
    3. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    4. اِذَاجب
    5. مَآ اَتَوْكَجب آپکے پاس آئے
    6. لِتَحْمِلَهُمْتاکہ آپ انہیں سواری دیں
    7. قُلْتَآپ نے کہا
    8. لَآ اَجِدُمیں نہیں پاتا
    9. مَآ اَحْمِلُكُمْتمہیں سوار کروں میں
    10. عَلَيْهِاس پر
    11. تَوَلَّوْاوہ لوٹے
    12. وَّاَعْيُنُهُمْاور ان کی آنکھیں
    13. تَفِيْضُبہہ رہی ہیں
    14. مِنَسے
    15. الدَّمْعِآنسو (جمع)
    16. حَزَنًاغم سے
    17. اَلَّا يَجِدُوْاکہ وہ نہیں پاتے
    18. مَاجو
    19. يُنْفِقُوْنَوہ خرچ کریں
    اسی طرح اُن لوگوں پر بھی کوئی اعتراض کا موقع نہیں ہے جنہوں نے خود آ کر تم سے درخواست کی تھی کہ ہمارے لیے سواریاں بہم پہنچائی جائیں، اور جب تم نے کہا کہ میں تمہارے لیے سواریوں کا انتظام نہیں کرسکتا تو وہ مجبوراً واپس گئے اور حال یہ تھا کہ ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے اور انہیں اس بات کا بڑا رنج تھا کہ وہ اپنے خرچ پر شریک جہاد ہونے کی مقدرت نہیں رکھتے
  93. اِنَّمَا السَّبِیْلُ عَلَى الَّذِیْنَ یَسْتَاْذِنُوْنَكَ وَ هُمْ اَغْنِیَآءُ١ۚ رَضُوْا بِاَنْ یَّكُوْنُوْا مَعَ الْخَوَالِفِ١ۙ وَ طَبَعَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ فَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿93﴾

    1. اِنَّمَابیشک
    2. السَّبِيْلُمواخذہ
    3. عَلَي الَّذِيْنَان لوگوں پر ہے
    4. يَسْتَاْذِنُوْنَكَجو اجازت مانگتے ہیں آپ سے
    5. وَهُمْحالانکہ وہ
    6. اَغْنِيَآءُغنی ہیں
    7. ۚ رَضُوْاوہ راضی ہوگئے
    8. بِاَنْ يَّكُوْنُوْاکہ وہ ہوں
    9. مَعَ الْخَوَالِفِپیچھے رہنے والیوں کے ساتھ
    10. ۙ وَطَبَعَاور مہر لگا دی
    11. اللّٰهُاللہ نے
    12. عَلٰي قُلُوْبِهِمْان کے دلوں پر
    13. فَهُمْتو وہ
    14. لَا يَعْلَمُوْنَنہیں جانتے
    البتہ اعتراض ان لوگوں پر ہے جو مالدار ہیں اور پھر بھی تم سے درخواستیں کرتے ہیں کہ انہیں شرکت جہاد سے معاف رکھا جائے انہوں نے گھر بیٹھنے والیوں میں شامل ہونا پسند کیا اور اللہ نے ان کے دلوں پر ٹھپہ لگا دیا، اس لیے اب یہ کچھ نہیں جانتے (کہ اللہ کے ہاں ان کی روش کا کیا نتیجہ نکلنے والا ہے)
  94. یَعْتَذِرُوْنَ اِلَیْكُمْ اِذَا رَجَعْتُمْ اِلَیْهِمْ١ؕ قُلْ لَّا تَعْتَذِرُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ لَكُمْ قَدْ نَبَّاَنَا اللّٰهُ مِنْ اَخْبَارِكُمْ١ؕ وَ سَیَرَى اللّٰهُ عَمَلَكُمْ وَ رَسُوْلُهٗ ثُمَّ تُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿94﴾

    1. يَعْتَذِرُوْنَوہ عذر کریں گے
    2. اِلَيْكُمْتمہاری طرف
    3. اِذَاجب
    4. رَجَعْتُمْلوٹو گے تم۔ پلٹو گے تم
    5. اِلَيْهِمْ ۭان کی طرف
    6. قُلْکہہ دیجیے
    7. لَّانہ
    8. تَعْتَذِرُوْاعذر کرو۔ معذرتیں کرو
    9. لَنْ نُّؤْمِنَہرگز ہم نہ مانیں گے۔ نہ اعتماد کریں گے
    10. لَكُمْتم پر
    11. قَدْتحقیق
    12. نَبَّاَنَا اللّٰهُخبر دے دی ہم کو اللہ نے۔ بتادیا ہم کو اللہ نے
    13. مِنْ اَخْبَارِكُمْ ۭتمہاری خبروں (میں) سے
    14. وَسَيَرَى اللّٰهُاور عنقریب دیکھے گا اللہ
    15. عَمَلَكُمْتمہارا عمل
    16. وَرَسُوْلُهٗاور اس کا رسول
    17. ثُمَّپھر
    18. تُرَدُّوْنَتم لوٹائے جاؤ گے۔ تم پھیرے جاؤ گے
    19. اِلٰىطرف
    20. عٰلِمِ الْغَيْبِجاننے والے غیب کے
    21. وَالشَّهَادَةِاور حاضر کے
    22. فَيُنَبِّئُكُمْپھر وہ بتائے گا تم کو
    23. بِمَاساتھ اس کے جو
    24. كُنْتُمْتھے تم
    25. تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے
    تم جب پلٹ کر ان کے پاس پہنچو گے تو یہ طرح طرح کے عذرات پیش کریں گے مگر تم صاف کہہ دینا کہ "بہانے نہ کرو، ہم تہاری کسی بات کا اعتبار نہ کریں گے اللہ نے ہم کو تمہارے حالات بتا دیے ہیں اب اللہ اور اس کا رسول تمہارے طرز عمل کو دیکھے گا پھر تم اس کی طرف پلٹائے جاؤ گے جو کھلے اور چھپے سب کا جاننے والا ہے اور وہ تمہیں بتا دے گا کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو"
  95. سَیَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ لَكُمْ اِذَا انْقَلَبْتُمْ اِلَیْهِمْ لِتُعْرِضُوْا عَنْهُمْ١ؕ فَاَعْرِضُوْا عَنْهُمْ١ؕ اِنَّهُمْ رِجْسٌ١٘ وَّ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ١ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ﴿95﴾

    1. سَيَحْلِفُوْنَعنقریب وہ قسمیں کھائیں گے
    2. بِاللّٰهِاللہ کی
    3. لَكُمْتمہارے لیے
    4. اِذَاجب
    5. انْقَلَبْتُمْلوٹو گے تم
    6. اِلَيْهِمْان کی طرف
    7. لِتُعْرِضُوْاتاکہ تم اعراض برتو
    8. عَنْھُمْ ۭان سے
    9. فَاَعْرِضُوْاتو اعراض برتو
    10. عَنْھُمْ ۭان سے
    11. اِنَّھُمْکیونکہ وہ
    12. رِجْسٌ ۡگندگی ہیں
    13. وَّمَاْوٰىھُمْاور ٹھکانہ ان کا
    14. جَهَنَّمُ ۚجہنم ہے
    15. جَزَآءًۢبدلہ ہے
    16. بِمَا كَانُوْابوجہ اس کے جو تھے وہ
    17. يَكْسِبُوْنَکمائی کرتے
    تمہاری واپسی پر یہ تمہارے سامنے قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے صرف نظر کرو تو بے شک تم ان سے صرف نظر ہی کر لو، کیونکہ یہ گندگی ہیں اور ان کا اصلی مقام جہنم ہے جو ان کی کمائی کے بدلے میں انہیں نصیب ہوگی
  96. یَحْلِفُوْنَ لَكُمْ لِتَرْضَوْا عَنْهُمْ١ۚ فَاِنْ تَرْضَوْا عَنْهُمْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یَرْضٰى عَنِ الْقَوْمِ الْفٰسِقِیْنَ﴿96﴾

    1. يَحْلِفُوْنَوہ قسمیں کھائیں گے
    2. لَكُمْتمہارے لیے
    3. لِتَرْضَوْاتاکہ تم راضی ہوجاؤ
    4. عَنْھُمْ ۚان سے
    5. فَاِنْپھر اگر
    6. تَرْضَوْاتم راضی ہوجاؤ
    7. عَنْھُمْان سے
    8. فَاِنَّ اللّٰهَتو بیشک اللہ تعالیٰ
    9. لَا يَرْضٰىنہیں راضی ہوتا
    10. عَنِ الْقَوْمِ الْفٰسِقِيْنَفاسق لوگوں سے
    یہ تمہارے سامنے قسمیں کھائیں گے کہ تاکہ تم ان سے راضی ہو جاؤ حالانکہ اگر تم ان سے راضی ہو بھی گئے تو اللہ ہرگز ایسے فاسق لوگوں سے راضی نہ ہوگا
  97. اَلْاَعْرَابُ اَشَدُّ كُفْرًا وَّ نِفَاقًا وَّ اَجْدَرُ اَلَّا یَعْلَمُوْا حُدُوْدَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ عَلٰى رَسُوْلِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ﴿97﴾

    1. اَلْاَعْرَابُبدو عرب
    2. اَشَدُّزیادہ سخت ہیں
    3. كُفْرًاکفر میں
    4. وَّنِفَاقًااور نفاق میں
    5. وَّاَجْدَرُاور زیادہ قریب ہیں
    6. اَلَّاکہ نہ۔ کہ نہیں
    7. يَعْلَمُوْاوہ جانیں۔ وہ جانتے
    8. حُدُوْدَحدود
    9. مَآاس کی جو
    10. اَنْزَلَ اللّٰهُنازل کیا اللہ نے
    11. عَلٰي رَسُوْلِهٖ ۭاپنے رسول پر
    12. وَاللّٰهُاور اللہ
    13. عَلِيْمٌعلم والا ہے
    14. حَكِيْمٌحکمت والا ہے
    یہ بدوی عرب کفر و نفاق میں زیادہ سخت ہیں اور ان کے معاملہ میں اس امر کے امکانات زیادہ ہیں کہ اس دین کے حدود سے نا واقف رہیں جو اللہ نے اپنے رسول پر نازل کیا ہے اللہ سب کچھ جانتا ہے اور حکیم و دانا ہے
  98. وَ مِنَ الْاَعْرَابِ مَنْ یَّتَّخِذُ مَا یُنْفِقُ مَغْرَمًا وَّ یَتَرَبَّصُ بِكُمُ الدَّوَآئِرَ١ؕ عَلَیْهِمْ دَآئِرَةُ السَّوْءِ١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ﴿98﴾

    1. وَمِنَاور سے
    2. الْاَعْرَابِاعراب میں (سے) ۔ ان بدویوں میں سے
    3. مَنْ يَّتَّخِذُکوئی وہ ہے جو سمجھتا ہے۔ بنا لیتا ہے
    4. مَا يُنْفِقُجو وہ خرچ کرتا ہے
    5. مَغْرَمًاجرمانہ۔ تاوان
    6. وَّيَتَرَبَّصُاور انتظار کرتا ہے
    7. بِكُمُ الدَّوَآئِرَ ۭتمہارے بارے میں مصائب کا
    8. عَلَيْهِمْان پر ہے
    9. دَآئِرَةُمصیبت۔ گردش
    10. السَّوْءِ ۭبری
    11. وَاللّٰهُاور اللہ تعالیٰ
    12. سَمِيْعٌسننے والا ہے
    13. عَلِيْمٌجاننے والا ہے
    ان بدویوں میں ایسے ایسے لوگ موجود ہیں جو راہ خدا میں کچھ خرچ کرتے ہیں تو اسے اپنے اوپر زبردستی کی چٹی سمجھتے ہیں اور تمہارے حق میں زمانہ کی گردشوں کا انتظار کر رہے ہیں (کہ تم کسی چکر میں پھنسو تو وہ اپنی گردن سے اس نظام کی اطاعت کا قلادہ اتار پھینکیں جس میں تم نے انہیں کس دیا ہے) حالانکہ بدی کا چکر خود انہی پر مسلط ہے اور اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے
  99. وَ مِنَ الْاَعْرَابِ مَنْ یُّؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ یَتَّخِذُ مَا یُنْفِقُ قُرُبٰتٍ عِنْدَ اللّٰهِ وَ صَلَوٰتِ الرَّسُوْلِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّهَا قُرْبَةٌ لَّهُمْ١ؕ سَیُدْخِلُهُمُ اللّٰهُ فِیْ رَحْمَتِهٖ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ع﴿99﴾

    1. وَمِنَاور سے (بعض)
    2. الْاَعْرَابِدیہاتی
    3. مَنْجو
    4. يُّؤْمِنُایمان رکھتے ہیں
    5. بِاللّٰهِاللہ پر
    6. وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِاور آخرت کا دن
    7. وَيَتَّخِذُاور سمجھتے ہیں
    8. مَا يُنْفِقُجو وہ خرچ کریں
    9. قُرُبٰتٍنزدیکیاں
    10. عِنْدَ اللّٰهِاللہ سے
    11. وَاور
    12. صَلَوٰتِدعائیں
    13. الرَّسُوْلِرسول
    14. اَلَآہاں ہاں
    15. اِنَّهَایقیناً وہ
    16. قُرْبَةٌنزدیکی
    17. لَّھُمْان کے لیے
    18. سَيُدْخِلُھُمُجلد داخل کریگا انہیں
    19. اللّٰهُاللہ
    20. فِيْمیں
    21. رَحْمَتِهٖاپنی رحمت
    22. اِنَّبیشک
    23. اللّٰهَاللہ
    24. غَفُوْرٌبخشنے والا
    25. رَّحِيْمٌنہایت مہربان
    اور انہی بدویوں میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ اور روز آخر پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں اُسے اللہ کے تقرب کا اور رسولؐ کی طرف سے رحمت کی دعائیں لینے کا ذریعہ بناتے ہیں ہاں! وہ ضرور ان کے لیے تقرب کا ذریعہ ہے اور اللہ ضرور ان کو اپنی رحمت میں داخل کریگا، یقیناً اللہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے
  100. وَ السّٰبِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ مِنَ الْمُهٰجِرِیْنَ وَ الْاَنْصَارِ وَ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُمْ بِاِحْسَانٍ١ۙ رَّضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ وَ اَعَدَّ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ تَحْتَهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ﴿100﴾

    1. وَالسّٰبِقُوْنَاور آگے جانے والے۔ سبقت لے جانے والے
    2. الْاَوَّلُوْنَپہلے
    3. مِنَ الْمُهٰجِرِيْنَمہاجرین میں سے
    4. وَالْاَنْصَارِاور انصار میں سے
    5. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    6. اتَّبَعُوْھُمْجنہوں نے پیروی کی ان کی
    7. بِاِحْسَانٍ ۙساتھ احسان کے
    8. رَّضِيَ اللّٰهُراضی ہوگیا اللہ
    9. عَنْھُمْان سے
    10. وَرَضُوْااور وہ راضی ہوگئے
    11. عَنْهُاس سے
    12. وَاَعَدَّاور اس نے تیار کیا
    13. لَھُمْان کے لیے
    14. جَنّٰتٍباغات کو
    15. تَجْرِيْبہتی ہیں
    16. تَحْتَهَاان کے نیچے
    17. الْاَنْهٰرُنہریں
    18. خٰلِدِيْنَہمیشہ رہنے والے ہیں
    19. فِيْهَآان میں
    20. اَبَدًا ۭہمیشہ ہمیشہ
    21. ذٰلِكَیہ ہے
    22. الْفَوْزُکامیابی
    23. الْعَظِيْمُبڑی
    وہ مہاجر و انصار جنہوں نے سب سے پہلے دعوت ایمان پر لبیک کہنے میں سبقت کی، نیز وہ جو بعد میں راستبازی کے ساتھ پیچھے آئے، اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے، اللہ نے ان کے لیے ایسے باغ مہیا کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے، یہی عظیم الشان کامیابی ہے
  101. وَ مِمَّنْ حَوْلَكُمْ مِّنَ الْاَعْرَابِ مُنٰفِقُوْنَ١ۛؕ وَ مِنْ اَهْلِ الْمَدِیْنَةِ١ؔۛ۫ مَرَدُوْا عَلَى النِّفَاقِ١۫ لَا تَعْلَمُهُمْ١ؕ نَحْنُ نَعْلَمُهُمْ١ؕ سَنُعَذِّبُهُمْ مَّرَّتَیْنِ ثُمَّ یُرَدُّوْنَ اِلٰى عَذَابٍ عَظِیْمٍۚ﴿101﴾

    1. وَمِمَّنْاور ان میں سے جو
    2. حَوْلَكُمْتمہارے آس پاس ہیں
    3. مِّنَ الْاَعْرَابِبدوؤں میں سے
    4. مُنٰفِقُوْنَ ړمنافق ہیں
    5. وَمِنْ اَھْلِ الْمَدِيْنَةِ ڀاور مدینہ کے رہنے والوں میں سے
    6. مَرَدُوْاماہر ہوگئے۔ اڑ گئے
    7. عَلَي النِّفَاقِ ۣمنافقت پر
    8. لَا تَعْلَمُھُمْ ۭنہیں تم جانتے ان کو
    9. نَحْنُہم
    10. نَعْلَمُھُمْ ۭجانتے ہیں ان کو
    11. سَنُعَذِّبُھُمْعنقریب ہم عذاب دیں گے ان کو
    12. مَّرَّتَيْنِدو بار
    13. ثُمَّپھر
    14. يُرَدُّوْنَوہ پھیرے جائیں گے
    15. اِلٰىطرف
    16. عَذَابٍ عَظِيْمٍبڑے عذاب کے
    تمہارے گرد و پیش جو بدوی رہتے ہیں ان میں بہت سے منافق ہیں اور اسی طرح خود مدینہ کے باشندوں میں بھی منافق موجود ہیں جو نفاق میں طاق ہو گئے ہیں تم انہیں نہیں جانتے، ہم ان کو جانتے ہیں قریب ہے وہ وقت جب ہم ان کو دوہری سزا دیں گے، پھر وہ زیادہ بڑی سزا کے لیے واپس لائے جائیں گے
  102. وَ اٰخَرُوْنَ اعْتَرَفُوْا بِذُنُوْبِهِمْ خَلَطُوْا عَمَلًا صَالِحًا وَّ اٰخَرَ سَیِّئًا١ؕ عَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّتُوْبَ عَلَیْهِمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿102﴾

    1. وَاٰخَرُوْنَاور کچھ دوسرے لوگ
    2. اعْتَرَفُوْاجنہوں نے اعتراف کیا
    3. بِذُنُوْبِهِمْاپنے گناہوں کا
    4. خَلَطُوْاانہوں نے ملے جلے کیے
    5. عَمَلًا صَالِحًانیک اعمال
    6. وَّاٰخَرَاور کچھ دوسرے
    7. سَيِّئًا ۭبرے
    8. عَسَى اللّٰهُامید ہے کہ اللہ تعالیٰ
    9. اَنْ يَّتُوْبَکہ مہربان ہو
    10. عَلَيْهِمْ ۭان پر
    11. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    12. غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌغفور رحیم ہے
    کچھ اور لوگ ہیں جنہوں نے اپنے قصوروں کا اعتراف کر لیا ہے ان کا عمل مخلوط ہے، کچھ نیک ہے اور کچھ بد، بعید نہیں کہ اللہ ان پر پھر مہربان ہو جائے کیونکہ وہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے
  103. خُذْ مِنْ اَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَ تُزَكِّیْهِمْ بِهَا وَصَلِّ عَلَیْهِمْ١ؕ اِنَّ صَلٰوتَكَ سَكَنٌ لَّهُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ﴿103﴾

    1. خُذْلے لو
    2. مِنْ اَمْوَالِهِمْان کے مالوں میں سے
    3. صَدَقَةًصدقہ
    4. تُطَهِّرُھُمْتم پاک کرو ان کو
    5. وَتُزَكِّيْهِمْ بِهَااور تزکیہ کرو ان کا ساتھ ان کے (یعنی صدقے کے)
    6. وَصَلِّ عَلَيْهِمْ ۭاور دعائے رحمت کرو ان پر
    7. اِنَّبیشک
    8. صَلٰوتَكَتمہاری دعا
    9. سَكَنٌسکون کا ذریعہ ہے
    10. لَّھُمْ ۭان کے لیے
    11. وَاللّٰهُاور اللہ
    12. سَمِيْعٌسننے والا ہے
    13. عَلِيْمٌجاننے والا ہے
    اے نبیؐ، تم ان کے اموال میں سے صدقہ لے کر انہیں پاک کرو اور (نیکی کی راہ میں) انہیں بڑھاؤ، اور ان کے حق میں دعائے رحمت کرو کیونکہ تمہاری دعا ان کے لیے وجہ تسکین ہوگی، اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے
  104. اَلَمْ یَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ هُوَ یَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهٖ وَ یَاْخُذُ الصَّدَقٰتِ وَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ﴿104﴾

    1. اَلَمْکیا نہیں
    2. يَعْلَمُوْٓاانہوں نے جانا
    3. اَنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    4. ھُوَوہی
    5. يَقْبَلُ التَّوْبَةَقبول کرتا ہے توبہ کو
    6. عَنْ عِبَادِهٖاپنے بندوں سے
    7. وَيَاْخُذُ الصَّدَقٰتِاور لیتا ہے صدقات
    8. وَاَنَّ اللّٰهَاور بیشک اللہ تعالیٰ
    9. ھُوَ التَّوَّابُوہ توبہ قبول کرنے والا
    10. الرَّحِيْمُمہربان ہے
    کیا اِن لوگوں کو معلوم نہیں ہے کہ وہ اللہ ہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور ان کی خیرات کو قبولیت عطا فرماتا ہے، اور یہ کہ اللہ بہت معاف کرنے والا اور رحیم ہے؟
  105. وَ قُلِ اعْمَلُوْا فَسَیَرَى اللّٰهُ عَمَلَكُمْ وَ رَسُوْلُهٗ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ١ؕ وَ سَتُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۚ﴿105﴾

    1. وَقُلِاور آپ کہہ دیجیے
    2. اعْمَلُوْاعمل کرو
    3. فَسَيَرَىپس عنقریب دیکھے گا
    4. اللّٰهُاللہ
    5. عَمَلَكُمْعمل تمہارا
    6. وَرَسُوْلُهٗاور اس کا رسول
    7. وَالْمُؤْمِنُوْنَ ۭاور مومن بھی
    8. وَسَتُرَدُّوْنَاور عنقریب تم پلٹائے جاؤ گے
    9. اِلٰى عٰلِمِ الْغَيْبِطرف جاننے والے غیب کے
    10. وَالشَّهَادَةِاور حاضر کے
    11. فَيُنَبِّئُكُمْپھر وہ بتائے گا تم کو
    12. بِمَا كُنْتُمْساتھ اس کے جو تھے تم
    13. تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے
    اور اے نبیؐ، اِن لوگوں سے کہدو کہ تم عمل کرو، اللہ اور اس کا رسول اور مومنین سب دیکھیں گے کہ تمہارا طرز عمل اب کیا رہتا ہے پھر تم اُس کی طرف پلٹائے جاؤ گے جو کھلے اور چھپے سب کو جانتا ہے اور وہ تمہیں بتا دے گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو
  106. وَ اٰخَرُوْنَ مُرْجَوْنَ لِاَمْرِ اللّٰهِ اِمَّا یُعَذِّبُهُمْ وَ اِمَّا یَتُوْبُ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ﴿106﴾

    1. وَاٰخَرُوْنَاور کچھ دوسرے
    2. مُرْجَوْنَڈھیل دیے گئے ہیں
    3. لِاَمْرِ اللّٰهِاللہ کے فیصلے کے لیے
    4. اِمَّاخواہ
    5. يُعَذِّبُھُمْوہ عذاب دے ان کو
    6. وَاِمَّااور خواہ
    7. يَتُوْبُوہ مہربان ہوجائے
    8. عَلَيْهِمْ ۭان پر
    9. وَاللّٰهُاور اللہ
    10. عَلِيْمٌعلم والا ہے
    11. حَكِيْمٌحکمت والا ہے
    کچھ دوسر ے لوگ ہیں جن کا معاملہ ابھی خدا کے حکم پر ٹھیرا ہوا ہے، چاہے انہیں سزا دے اور چاہے اُن پر از سر نو مہربان ہو جائے اللہ سب کچھ جانتا ہے اور حکیم و دانا ہے
  107. وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَّ كُفْرًا وَّ تَفْرِیْقًۢا بَیْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ اِرْصَادًا لِّمَنْ حَارَبَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ مِنْ قَبْلُ١ؕ وَ لَیَحْلِفُنَّ اِنْ اَرَدْنَاۤ اِلَّا الْحُسْنٰى١ؕ وَ اللّٰهُ یَشْهَدُ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ﴿107﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    2. اتَّخَذُوْاجنہوں نے بنا لی
    3. مَسْجِدًاایک مسجد
    4. ضِرَارًاستانے کے لیے۔ اذیت دینے کے لیے
    5. وَّكُفْرًااور کفر کے لیے
    6. وَّتَفْرِيْقًۢااور جدائی ڈالنے کے لیے
    7. بَيْنَ الْمُؤْمِنِيْنَایمان والوں کے درمیان
    8. وَاِرْصَادًااور بطور پناہ گاہ
    9. لِّمَنْاس شخص کے لیے جس نے
    10. حَارَبَجنگ کی
    11. اللّٰهَاللہ تعالیٰ سے
    12. وَرَسُوْلَهٗاور اس کے رسول سے
    13. مِنْ قَبْلُ ۭاس سے پہلے
    14. وَلَيَحْلِفُنَّاور البتہ وہ ضرور قسمیں کھائیں گے
    15. اِنْ اَرَدْنَآنہیں ارادہ کیا تھا ہم نے
    16. اِلَّا الْحُسْنٰى ۭمگر بھلائی کا
    17. وَاللّٰهُاور اللہ
    18. يَشْهَدُگواہی دیتا ہے
    19. اِنَّھُمْبیشک وہ
    20. لَكٰذِبُوْنَالبتہ جھوٹے ہیں
    کچھ اور لوگ ہیں جنہوں نے ایک مسجد بنائی اِس غرض کے لیے کہ (دعوت حق کو) نقصان پہنچائیں، اور (خدا کی بندگی کرنے کے بجائے) کفر کریں، اور اہل ایمان میں پھوٹ ڈالیں، اور (اس بظاہر عبادت گاہ کو) اُس شخص کے لیے کمین گاہ بنائیں جو اس سے پہلے خدا اور رسولؐ کے خلاف بر سر پیکار ہو چکا ہے وہ ضرور قسمیں کھا کھا کر کہیں گے کہ ہمارا ارادہ تو بھلائی کے سوا کسی دوسری چیز کا نہ تھا مگر اللہ گواہ ہے کہ وہ قطعی جھوٹے ہیں
  108. لَا تَقُمْ فِیْهِ اَبَدًا١ؕ لَمَسْجِدٌ اُسِّسَ عَلَى التَّقْوٰى مِنْ اَوَّلِ یَوْمٍ اَحَقُّ اَنْ تَقُوْمَ فِیْهِ١ؕ فِیْهِ رِجَالٌ یُّحِبُّوْنَ اَنْ یَّتَطَهَّرُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُطَّهِّرِیْنَ﴿108﴾

    1. لَا تَقُمْنہ تم کھڑے ہونا
    2. فِيْهِاس میں (مسجد میں)
    3. اَبَدًا ۭکبھی بھی
    4. لَمَسْجِدٌالبتہ ایک مسجد
    5. اُسِّسَجس کی بنیاد رکھی گئی
    6. عَلَي التَّقْوٰىتقوی پر
    7. مِنْ اَوَّلِپہلے
    8. يَوْمٍدن سے
    9. اَحَقُّوہ زیادہ حقدار ہے
    10. اَنْ تَقُوْمَکہ تم کھڑے ہو
    11. فِيْهِ ۭاس میں
    12. فِيْهِاس میں
    13. رِجَالٌکچھ لوگ ہیں
    14. يُّحِبُّوْنَجو پسند کرتے ہیں
    15. اَنْکہ
    16. يَّتَطَهَّرُوْا ۭوہ پاکی اختیار کریں
    17. وَاللّٰهُاور اللہ
    18. يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِيْنَمحبت کرتا ہے پاک رہنے والوں سے
    تم ہرگز اس عمارت میں کھڑے نہ ہونا جو مسجد اول روز سے تقویٰ پر قائم کی گئی تھی وہی اس کے لیے زیادہ موزوں ہے کہ تم اس میں (عباد ت کے لیے) کھڑے ہو، اس میں ایسے لوگ ہیں جو پاک رہنا پسند کرتے ہیں اور اللہ کو پاکیزگی اختیار کرنے والے ہی پسند ہیں
  109. اَفَمَنْ اَسَّسَ بُنْیَانَهٗ عَلٰى تَقْوٰى مِنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانٍ خَیْرٌ اَمْ مَّنْ اَسَّسَ بُنْیَانَهٗ عَلٰى شَفَا جُرُفٍ هَارٍ فَانْهَارَ بِهٖ فِیْ نَارِ جَهَنَّمَ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ﴿109﴾

    1. اَفَمَنْکیا بھلا جس نے
    2. اَسَّسَبنیاد رکھی
    3. بُنْيَانَهٗاپنی عمارت کی
    4. عَلٰي تَقْوٰىتقوی پر
    5. مِنَ اللّٰهِاللہ کی طرف سے
    6. وَرِضْوَانٍاور رضا مندی پر
    7. خَيْرٌبہتر ہے
    8. اَمْ مَّنْیا جس نے
    9. اَسَّسَبنیاد رکھی
    10. بُنْيَانَهٗاپنی عمارت کی
    11. عَلٰي شَفَاایک کنارے پر
    12. جُرُفٍکھائی کے
    13. ھَارٍگرنے والی کے
    14. فَانْهَارَپھر لے گری
    15. بِهٖاس کو
    16. فِيْ نَارِ جَهَنَّمَ ۭجہنم کی آگ میں
    17. وَاللّٰهُاور اللہ
    18. لَا يَهْدِينہیں ہدایت دیتا
    19. الْقَوْمَ الظّٰلِمِيْنَظالم قوم کو
    پھر تمہارا کیا خیال ہے کہ بہتر انسان وہ ہے جس نے اپنی عمارت کی بنیاد خدا کے خوف اور اس کی رضا کی طلب پر رکھی ہو یا وہ جس نے اپنی عمارت ایک وادی کی کھوکھلی بے ثبات کگر پر اٹھائی اور وہ اسے لے کر سیدھی جہنم کی آگ میں جا گری؟ ایسے ظالم لوگوں کو اللہ کبھی سیدھی راہ نہیں دکھاتا
  110. لَا یَزَالُ بُنْیَانُهُمُ الَّذِیْ بَنَوْا رِیْبَةً فِیْ قُلُوْبِهِمْ اِلَّاۤ اَنْ تَقَطَّعَ قُلُوْبُهُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ۠ع﴿110﴾

    1. لَا يَزَالُہمیشہ رہے گی
    2. بُنْيَانُھُمُان کی عمارت
    3. الَّذِيْوہ جو
    4. بَنَوْاانہوں نے بنائی
    5. رِيْبَةًشک کا سبب
    6. فِيْ قُلُوْبِهِمْان کے دلوں میں
    7. اِلَّآمگر
    8. اَنْیہ کہ
    9. تَقَطَّعَٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں
    10. قُلُوْبُھُمْ ۭان کے دل
    11. وَاللّٰهُاور اللہ
    12. عَلِيْمٌجاننے والا ہے
    13. حَكِيْمٌحکمت والا ہے
    یہ عمارت جو انہوں نے بنائی ہے، ہمیشہ ان کے دلوں میں بے یقینی کی جڑ بنی رہے گی (جس کے نکلنے کی اب کوئی صورت نہیں) بجز اس کے کہ ان کے دل ہی پارہ پارہ ہو جائیں اللہ نہایت باخبر اور حکیم و دانا ہے
  111. اِنَّ اللّٰهَ اشْتَرٰى مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اَنْفُسَهُمْ وَ اَمْوَالَهُمْ بِاَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ١ؕ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ فَیَقْتُلُوْنَ وَ یُقْتَلُوْنَ١۫ وَعْدًا عَلَیْهِ حَقًّا فِی التَّوْرٰىةِ وَ الْاِنْجِیْلِ وَ الْقُرْاٰنِ١ؕ وَ مَنْ اَوْفٰى بِعَهْدِهٖ مِنَ اللّٰهِ فَاسْتَبْشِرُوْا بِبَیْعِكُمُ الَّذِیْ بَایَعْتُمْ بِهٖ١ؕ وَ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ﴿111﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. اللّٰهَاللہ تعالیٰ نے
    3. اشْتَرٰيخرید لیں
    4. مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَمومنوں سے
    5. اَنْفُسَھُمْان کی جانیں۔ ان کے نفس
    6. وَاَمْوَالَھُمْاور ان کے مال
    7. بِاَنَّکیونکہ
    8. لَھُمُ الْجَنَّةَ ۭان کے لیے جنت ہے
    9. يُقَاتِلُوْنَوہ جنگ کرتے ہیں
    10. فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کے راستے میں
    11. فَيَقْتُلُوْنَپھر وہ مارتے ہیں
    12. وَيُقْتَلُوْنَ ۣاور مارے جاتے ہیں
    13. وَعْدًاوعدہ ہے
    14. عَلَيْهِاس کے ذمہ
    15. حَقًّاسچا
    16. فِي التَّوْرٰىةِتورات میں
    17. وَالْاِنْجِيْلِاور انجیل میں
    18. وَالْقُرْاٰنِاور قرآن میں
    19. وَمَنْاور کون
    20. اَوْفٰىزیادہ پورا کرنے والا ہے
    21. بِعَهْدِهٖاپنے عہد کو
    22. مِنَ اللّٰهِاللہ کے مقابلے میں
    23. فَاسْتَبْشِرُوْاپس خوشیاں مناؤ
    24. بِبَيْعِكُمُاپنے سودے پر
    25. الَّذِيْوہ جو
    26. بَايَعْتُمْ بِهٖ ۭسودا کیا تم نے ساتھ اس کے
    27. وَذٰلِكَاور یہی
    28. ھُوَ الْفَوْزُوہ کامیابی ہے
    29. الْعَظِيْمُبڑی
    حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے مومنوں سے ان کے نفس اور ان کے مال جنت کے بدلے خرید لیے ہیں وہ اللہ کی راہ میں لڑتے اور مارتے اور مرتے ہیں ان سے (جنت کا وعدہ) اللہ کے ذمے ایک پختہ وعدہ ہے توراۃ اور انجیل اور قرآن میں اور کون ہے جو اللہ سے بڑھ کر اپنے عہد کا پورا کرنے والا ہو؟ پس خوشیاں مناؤ اپنے اس سودے پر جو تم نے خدا سے چکا لیا ہے، یہی سب سے بڑی کامیابی ہے
  112. اَلتَّآئِبُوْنَ الْعٰبِدُوْنَ الْحٰمِدُوْنَ السَّآئِحُوْنَ الرّٰكِعُوْنَ السّٰجِدُوْنَ الْاٰمِرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ النَّاهُوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ الْحٰفِظُوْنَ لِحُدُوْدِ اللّٰهِ١ؕ وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ﴿112﴾

    1. اَلتَّآئِبُوْنَتوبہ کرنے والے
    2. الْعٰبِدُوْنَعبادت کرنے والے
    3. الْحٰمِدُوْنَتعریف کرنے والے۔ شکر کرنے والے
    4. السَّآئِحُوْنَسیاحت کرنے والے
    5. الرّٰكِعُوْنَرکوع کرنے والے
    6. السّٰجِدُوْنَسجدہ کرنے والے
    7. الْاٰمِرُوْنَحکم دینے والے
    8. بِالْمَعْرُوْفِنیکی کا
    9. وَالنَّاهُوْنَاور روکنے والے
    10. عَنِ الْمُنْكَرِبرائی سے
    11. وَالْحٰفِظُوْنَاور حفاظت کرنے والے
    12. لِحُدُوْدِ اللّٰهِ ۭاللہ کی حدود کی
    13. وَبَشِّرِاور خوشخبری دے دو
    14. الْمُؤْمِنِيْنَمومنوں کو
    اللہ کی طرف بار بار پلٹنے والے، اُس کے بندگی بجا لانے والے، اُس کی تعریف کے گن گانے والے، اُس کی خاطر زمین میں گردش کرنے والے، اُس کے آگے رکوع اور سجدے کرنے والے، نیکی کا حکم دینے والے، بدی سے روکنے والے، اور اللہ کے حدود کی حفاظت کرنے والے، (اس شان کے ہوتے ہیں وہ مومن جو اللہ سے خرید و فروخت کا یہ معاملہ طے کرتے ہیں) اور اے نبیؐ ان مومنوں کو خوش خبری دے دو
  113. مَا كَانَ لِلنَّبِیِّ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْ یَّسْتَغْفِرُوْا لِلْمُشْرِكِیْنَ وَ لَوْ كَانُوْۤا اُولِیْ قُرْبٰى مِنْۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَهُمْ اَنَّهُمْ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ﴿113﴾

    1. مَا كَانَنہیں ہے
    2. لِلنَّبِيِّنبی کے لیے
    3. وَالَّذِيْنَاور ان لوگوں کے لیے
    4. اٰمَنُوْٓاجو ایمان لائے
    5. اَنْ يَّسْتَغْفِرُوْاکہ وہ بخشش مانگیں
    6. لِلْمُشْرِكِيْنَمشرکین کے لیے
    7. وَلَوْ كَانُوْٓااور اگرچہ وہ ہوں
    8. اُولِيْ قُرْبٰىرشتہ دار۔ قرابت والے
    9. مِنْۢ بَعْدِ مَابعد اس کے جو
    10. تَبَيَّنَواضح ہوگیا
    11. لَھُمْان کے لیے
    12. اَنَّھُمْبیشک وہ
    13. اَصْحٰبُساتھی ہیں
    14. الْجَحِيْمِجہنم کے (جہنم والے ہیں)
    نبیؐ کو اور اُن لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں، زیبا نہیں ہے کہ مشرکوں کے لیے مغفرت کی دعا کریں، چاہے وہ ان کے رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں، جبکہ ان پر یہ بات کھل چکی ہے کہ وہ جہنم کے مستحق ہیں
  114. وَ مَا كَانَ اسْتِغْفَارُ اِبْرٰهِیْمَ لِاَبِیْهِ اِلَّا عَنْ مَّوْعِدَةٍ وَّعَدَهَاۤ اِیَّاهُ١ۚ فَلَمَّا تَبَیَّنَ لَهٗۤ اَنَّهٗ عَدُوٌّ لِّلّٰهِ تَبَرَّاَ مِنْهُ١ؕ اِنَّ اِبْرٰهِیْمَ لَاَوَّاهٌ حَلِیْمٌ﴿114﴾

    1. وَمَا كَانَاور نہ تھی
    2. اسْتِغْفَارُاستغفار
    3. اِبْرٰهِيْمَابراہیم کی
    4. لِاَبِيْهِاپنے باپ کے لیے
    5. اِلَّامگر
    6. عَنْ مَّوْعِدَةٍاس وعدے کی وجہ سے
    7. وَّعَدَھَآاس نے وعدہ کیا اس کا
    8. اِيَّاهُ ۚاس سے
    9. فَلَمَّاپھر جب
    10. تَبَيَّنَظاہر ہوگیا
    11. لَهٗٓاس کے لیے
    12. اَنَّهٗکہ بیشک وہ
    13. عَدُوٌّ لِّلّٰهِدشمن ہے اللہ کا
    14. تَبَرَّاَبےزار ہوگیا
    15. مِنْهُ ۭاس سے
    16. اِنَّبیشک
    17. اِبْرٰهِيْمَابراہیم
    18. لَاَوَّاهٌالبتہ دردمند تھے۔ بہت آہیں بھرنے والے
    19. حَلِيْمٌبردبار تھے۔ تحمل والے تھے
    ابراہیمؑ نے اپنے باپ کے لیے جو دعائے مغفرت کی تھی وہ تو اُس وعدے کی وجہ سے تھی جو اس نے اپنے باپ سے کیا تھا، مگر جب اس پر یہ بات کھل گئی کہ اس کا باپ خدا کا دشمن ہے تو وہ اس سے بیزار ہو گیا، حق یہ ہے کہ ابراہیمؑ بڑا رقیق القلب و خداترس اور بردبار آدمی تھا
  115. وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُضِلَّ قَوْمًۢا بَعْدَ اِذْ هَدٰىهُمْ حَتّٰى یُبَیِّنَ لَهُمْ مَّا یَتَّقُوْنَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ﴿115﴾

    1. وَمَا كَانَ اللّٰهُاور نہیں ہے اللہ
    2. لِيُضِلَّکہ بھٹکا دے
    3. قَوْمًۢاکسی قوم کو
    4. بَعْدَ اِذْ هَدٰىھُمْبعد اس کے جب اس نے ہدایت دے دی ان کو
    5. حَتّٰيیہاں تک کہ
    6. يُبَيِّنَوہ واضح کردے
    7. لَھُمْان کے لیے
    8. مَّا يَتَّقُوْنَ ۭجس سے وہ پچیں
    9. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    10. بِكُلِّ شَيْءٍساتھ ہر چیز کے
    11. عَلِيْمٌعلم رکھنے والا ہے
    اللہ کا یہ طریقہ نہیں ہے کہ لوگوں کو ہدایت دینے کے بعد پھر گمراہی میں مبتلا کرے جب تک کہ انہیں صاف صاف بتا نہ دے کہ انہیں کن چیزوں سے بچنا چاہیے درحقیقت اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے
  116. اِنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ؕ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ﴿116﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. اللّٰهَاللہ تعالیٰ
    3. لَهٗاس کے لیے ہے
    4. مُلْكُ السَّمٰوٰتِبادشاہت آسمانوں کی
    5. وَالْاَرْضِ ۭاور زمین کی
    6. يُحْيٖوہ زندہ کرتا ہے
    7. وَيُمِيْتُ ۭاور موت دیتا ہے
    8. وَمَااور نہیں
    9. لَكُمْتمہارے لیے
    10. مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
    11. مِنْ وَّلِيٍّکوئی دوست
    12. وَّلَااور نہ
    13. نَصِيْرٍکوئی مددگار
    اور یہ بھی واقعہ ہے کہ اللہ ہی کے قبضہ میں آسمان و زمین کی سلطنت ہے، اسی کے اختیار میں زندگی و موت ہے، اور تمہارا کوئی حامی و مددگار ایسانہیں ہے جو تمہیں اس سے بچا سکے
  117. لَقَدْ تَّابَ اللّٰهُ عَلَى النَّبِیِّ وَ الْمُهٰجِرِیْنَ وَ الْاَنْصَارِ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُ فِیْ سَاعَةِ الْعُسْرَةِ مِنْۢ بَعْدِ مَا كَادَ یَزِیْغُ قُلُوْبُ فَرِیْقٍ مِّنْهُمْ ثُمَّ تَابَ عَلَیْهِمْ١ؕ اِنَّهٗ بِهِمْ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌۙ﴿117﴾

    1. لَقَدْالبتہ تحقیق
    2. تَّابَ اللّٰهُمہربان ہوا اللہ
    3. عَلَي النَّبِيِّاوپر نبی کے
    4. وَالْمُهٰجِرِيْنَاور مہاجرین کے
    5. وَالْاَنْصَارِاور انصار کے
    6. الَّذِيْنَجنہوں نے
    7. اتَّبَعُوْهُپیروی کی اس کی
    8. فِيْ سَاعَةِ الْعُسْرَةِسختی کی گھڑی میں۔ تکلیف کی گھڑی میں
    9. مِنْۢ بَعْدِ مَااس کے بعد کہ
    10. كَادَقریب تھا
    11. يَزِيْغُکج ہوجائیں۔ پھرجائیں
    12. قُلُوْبُدل
    13. فَرِيْقٍایک گروہ کے
    14. مِّنْھُمْان میں سے
    15. ثُمَّپھر
    16. تَابَوہ مہربان ہوا
    17. عَلَيْهِمْ ۭان پر
    18. اِنَّهٗبیشک وہ
    19. بِهِمْساتھ ان کے
    20. رَءُوْفٌشفقت کرنے والا
    21. رَّحِيْمٌمہربان ہے
    اللہ نے معاف کر دیا نبیؐ کو اور ان مہاجرین و انصار کو جنہوں نے بڑی تنگی کے وقت میں نبیؐ کا ساتھ دیا اگر چہ ان میں سے کچھ لوگوں کے دل کجی کی طرف مائل ہو چکے تھے (مگر جب انہوں نے اس کجی کا اتباع نہ کیا بلکہ نبیؐ کا ساتھ ہی دیا تو) اللہ نے انہیں معاف کر دیا، بے شک اُس کا معاملہ اِن لوگوں کے ساتھ شفقت و مہربانی کا ہے
  118. وَّ عَلَى الثَّلٰثَةِ الَّذِیْنَ خُلِّفُوْا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا ضَاقَتْ عَلَیْهِمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ وَ ضَاقَتْ عَلَیْهِمْ اَنْفُسُهُمْ وَ ظَنُّوْۤا اَنْ لَّا مَلْجَاَ مِنَ اللّٰهِ اِلَّاۤ اِلَیْهِ١ؕ ثُمَّ تَابَ عَلَیْهِمْ لِیَتُوْبُوْا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ۠ع﴿118﴾

    1. وَّعَلَي الثَّلٰثَةِاور اوپر تین کے
    2. الَّذِيْنَوہ لوگ
    3. خُلِّفُوْا ۭجن کا معاملہ ملتوی کردیا گیا
    4. حَتّٰىیہاں تک کہ
    5. اِذَاجب
    6. ضَاقَتْتنگ ہوگئی
    7. عَلَيْهِمُ الْاَرْضُان پر زمین
    8. بِمَا رَحُبَتْباوجود اس کے جو وہ کھلی تھی
    9. وَضَاقَتْاور تنگ ہوگئے
    10. عَلَيْهِمْان پر
    11. اَنْفُسُھُمْان کے نفس
    12. وَظَنُّوْٓااور انہوں نے جان لیا۔ یقین کرلیا
    13. اَنْ لَّاکہ نہیں
    14. مَلْجَاَکوئی جائے پناہ
    15. مِنَ اللّٰهِاللہ سے
    16. اِلَّآمگر
    17. اِلَيْهِ ۭاس کی طرف
    18. ثُمَّپھر
    19. تَابَوہ مہربان ہوا
    20. عَلَيْهِمْان پر
    21. لِيَتُوْبُوْا ۭتاکہ وہ توبہ کریں
    22. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    23. ھُوَ التَّوَّابُوہی توبہ قبول کرنے والا
    24. الرَّحِيْمُمہربان ہے
    اور اُن تینوں کو بھی اس نے معاف کیا جن کے معاملہ کو ملتوی کر دیا گیا تھا جب زمین اپنی ساری وسعت کے باوجود ان پر تنگ ہو گئی اور ان کی اپنی جانیں بھی ان پر بار ہونے لگیں اور انہوں نے جان لیا کہ اللہ سے بچنے کے لیے کوئی جائے پناہ خود اللہ ہی کے دامن رحمت کے سوا نہیں ہے، تو اللہ اپنی مہربانی سے ان کی طرف پلٹا تاکہ وہ اس کی طرف پلٹ آئیں، یقیناً وہ بڑا معاف کرنے والا اور رحیم ہے
  119. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ﴿119﴾

    1. يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوااے لوگو جو ایمان لائے ہو
    2. اتَّقُوا اللّٰهَاللہ سے ڈرو
    3. وَكُوْنُوْااور ہوجاؤ
    4. مَعَ الصّٰدِقِيْنَسچے لوگوں کے ساتھ
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اللہ سے ڈرو اور سچے لوگوں کا ساتھ دو
  120. مَا كَانَ لِاَهْلِ الْمَدِیْنَةِ وَ مَنْ حَوْلَهُمْ مِّنَ الْاَعْرَابِ اَنْ یَّتَخَلَّفُوْا عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِ وَ لَا یَرْغَبُوْا بِاَنْفُسِهِمْ عَنْ نَّفْسِهٖ١ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ لَا یُصِیْبُهُمْ ظَمَاٌ وَّ لَا نَصَبٌ وَّ لَا مَخْمَصَةٌ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لَا یَطَئُوْنَ مَوْطِئًا یَّغِیْظُ الْكُفَّارَ وَ لَا یَنَالُوْنَ مِنْ عَدُوٍّ نَّیْلًا اِلَّا كُتِبَ لَهُمْ بِهٖ عَمَلٌ صَالِحٌ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَۙ﴿120﴾

    1. مَا كَانَنہیں ہے
    2. لِاَھْلِ الْمَدِيْنَةِمدینہ والوں کے لیے
    3. وَمَنْاور جو
    4. حَوْلَھُمْان کے آس پاس تھے
    5. مِّنَ الْاَعْرَابِاعراب میں سے
    6. اَنْ يَّتَخَلَّفُوْاکہ وہ پیچھے رہ جائیں
    7. عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِاللہ کے رسول سے
    8. وَلَا يَرْغَبُوْااور نہ وہ بےپرواہ ہوں۔ نہ منہ موڑیں
    9. بِاَنْفُسِهِمْاپنے نفسوں کی وجہ سے
    10. عَنْ نَّفْسِهٖ ۭآپ کی ذات سے (ہٹ کر)
    11. ذٰلِكَیہ
    12. بِاَنَّھُمْبوجہ اس کے کہ بیشک انہیں
    13. لَانہیں
    14. يُصِيْبُھُمْپہنچی ان کو
    15. ظَمَاٌپیاس
    16. وَّلَا نَصَبٌاور نہ تھکاوٹ
    17. وَّلَا مَخْمَصَةٌاور نہ بھوک
    18. فِيْ سَبِيْلِراستے میں
    19. اللّٰهِاللہ کے
    20. وَلَا يَطَئُوْنَاور نہیں انہوں نے لتاڑا
    21. مَوْطِئًاکسی لتاڑنے کی جگہ کو
    22. يَّغِيْظُ الْكُفَّارَکہ غصہ دلائے کفار کو
    23. وَلَااور نہ
    24. يَنَالُوْنَانہوں نے لیا
    25. مِنْ عَدُوٍّکسی دشمن سے
    26. نَّيْلًاکچھ لینا
    27. اِلَّامگر
    28. كُتِبَلکھا گیا
    29. لَھُمْ بِهٖان کے لیے ساتھ اس کے
    30. عَمَلٌ صَالِحٌ ۭنیک عمل
    31. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    32. لَا يُضِيْعُنہیں ضائع کرتا
    33. اَجْرَ الْمُحْسِنِيْنَمحسنوں کا اجر
    مدینے کے باشندوں اور گرد و نواح کے بدویوں کو یہ ہرگز زبیا نہ تھا کہ اللہ کے رسول کو چھوڑ کر گھر بیٹھ رہتے اور اس کی طرف سے بے پروا ہو کر اپنے اپنے نفس کی فکر میں لگ جاتے اس لیے کہ ایسا کبھی نہ ہوگا کہ اللہ کی راہ میں بھوک پیاس اور جسمانی مشقت کی کوئی تکلیف وہ جھیلیں، اور منکرین حق کو جو راہ ناگوار ہے اُس پر کوئی قدم وہ اٹھائیں، اور کسی دشمن سے (عداوت حق کا) کا کوئی انتقام وہ لیں اور اس کے بدلے ان کے حق میں ایک عمل صالح نہ لکھا جائے یقیناً اللہ کے ہاں محسنوں کا حق الخدمت مارا نہیں جاتا ہے
  121. وَ لَا یُنْفِقُوْنَ نَفَقَةً صَغِیْرَةً وَّ لَا كَبِیْرَةً وَّ لَا یَقْطَعُوْنَ وَادِیًا اِلَّا كُتِبَ لَهُمْ لِیَجْزِیَهُمُ اللّٰهُ اَحْسَنَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿121﴾

    1. وَلَااور نہیں
    2. يُنْفِقُوْنَخرچ کیا انہوں نے
    3. نَفَقَةًکوئی خرچ کرنا
    4. صَغِيْرَةًچھوٹا
    5. وَّلَا كَبِيْرَةًاور نہ کوئی بڑا
    6. وَّلَا يَقْطَعُوْنَاور نہیں پار کی انہوں نے
    7. وَادِيًاکوئی وادی
    8. اِلَّا كُتِبَمگر لکھا گیا
    9. لَھُمْان کے لیے
    10. لِيَجْزِيَھُمُ اللّٰهُتاکہ بدلہ دے ان کو اللہ
    11. اَحْسَنَبہترین کا
    12. مَا كَانُوْاجو کچھ تھے
    13. يَعْمَلُوْنَوہ عمل کرتے
    اسی طرح یہ بھی کبھی نہ ہوگا کہ (راہ خدا میں) تھوڑا یا بہت کوئی خرچ وہ اٹھائیں اور (سعی جہاد میں) کوئی وادی وہ پار کریں اور ان کے حق میں اسے لکھ نہ لیا جائے تاکہ اللہ ان کے اس اچھے کارنامے کا صلہ انہیں عطا کرے
  122. وَ مَا كَانَ الْمُؤْمِنُوْنَ لِیَنْفِرُوْا كَآفَّةً١ؕ فَلَوْ لَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَآئِفَةٌ لِّیَتَفَقَّهُوْا فِی الدِّیْنِ وَ لِیُنْذِرُوْا قَوْمَهُمْ اِذَا رَجَعُوْۤا اِلَیْهِمْ لَعَلَّهُمْ یَحْذَرُوْنَ۠ع﴿122﴾

    1. وَمَا كَانَاور نہیں ہے (مناسب)
    2. الْمُؤْمِنُوْنَکہ مومن
    3. لِيَنْفِرُوْاضرور وہ نکلیں
    4. كَآفَّةً ۭسارے کے سارے
    5. فَلَوْلَاپھر کیوں نہ
    6. نَفَرَنکلی
    7. مِنْسے
    8. كُلِّ فِرْقَةٍہر گروہ سے
    9. مِّنْھُمْان میں سے
    10. طَآئِفَةٌایک جماعت
    11. لِّيَتَفَقَّهُوْاتاکہ وہ سمجھ بوجھ پیدا کریں
    12. فِي الدِّيْنِدین میں
    13. وَلِيُنْذِرُوْااور تاکہ وہ خبردار کریں
    14. قَوْمَھُمْاپنی قوم کو
    15. اِذَا رَجَعُوْٓاجب وہ لوٹیں
    16. اِلَيْهِمْان کی طرف
    17. لَعَلَّھُمْتاکہ وہ
    18. يَحْذَرُوْنَبچیں
    اور یہ کچھ ضروری نہ تھا کہ اہل ایمان سارے کے سارے ہی نکل کھڑے ہوتے، مگر ایسا کیوں نہ ہوا کہ ان کی آبادی کے ہر حصہ میں سے کچھ لوگ نکل کر آتے اور دین کی سمجھ پیدا کرتے اور واپس جا کر اپنے علاقے کے باشندوں کو خبردار کرتے تاکہ وہ (غیر مسلمانہ روش سے) پرہیز کرتے
  123. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قَاتِلُوا الَّذِیْنَ یَلُوْنَكُمْ مِّنَ الْكُفَّارِ وَ لْیَجِدُوْا فِیْكُمْ غِلْظَةً١ؕ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُتَّقِیْنَ﴿123﴾

    1. يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْااے لوگو جو ایمان لائے ہو
    2. قَاتِلُوا الَّذِيْنَجنگ کرو ان لوگوں سے
    3. يَلُوْنَكُمْجو قریب ہیں تمہارے
    4. مِّنَ الْكُفَّارِکفار میں سے
    5. وَلْيَجِدُوْااور چاہیے کہ وہ پائیں
    6. فِيْكُمْتم میں
    7. غِلْظَةً ۭسختی
    8. وَاعْلَمُوْٓااور جان لو
    9. اَنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    10. مَعَ الْمُتَّقِيْنَمتقی لوگوں کے ساتھ ہے
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جنگ کرو اُن منکرین حق سے جو تم سے قریب ہیں اور چاہیے کہ وہ تمہارے اندر سختی پائیں، اور جان لو کہ اللہ متقیوں کے ساتھ ہے
  124. وَ اِذَا مَاۤ اُنْزِلَتْ سُوْرَةٌ فَمِنْهُمْ مَّنْ یَّقُوْلُ اَیُّكُمْ زَادَتْهُ هٰذِهٖۤ اِیْمَانًا١ۚ فَاَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فَزَادَتْهُمْ اِیْمَانًا وَّ هُمْ یَسْتَبْشِرُوْنَ﴿124﴾

    1. وَاِذَا مَآاور جب بھی
    2. اُنْزِلَتْاتاری جاتی ہے
    3. سُوْرَةٌکوئی سورت
    4. فَمِنْھُمْتو ان میں سے
    5. مَّنْ يَّقُوْلُکوئی ہے جو کہتا ہے
    6. اَيُّكُمْکون ہے تم میں
    7. زَادَتْهُکہ بڑھایا اس کو
    8. هٰذِهٖٓاس (سورت) نے
    9. اِيْمَانًا ۚایمان میں
    10. فَاَمَّاتو رہے
    11. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاوہ لوگ جو ایمان لائے
    12. فَزَادَتْھُمْتو بڑھا دیا اس نے ان کو
    13. اِيْمَانًاایمان میں
    14. وَّھُمْ يَسْتَبْشِرُوْنَاس حال میں کہ وہ خوشیاں مناتے ہیں
    جب کوئی نئی سورت نازل ہوتی ہے تو ان میں سے بعض لوگ (مذاق کے طور پر مسلمانوں سے) پوچھتے ہیں کہ "کہو، تم میں سے کس کے ایمان میں اس سے اضافہ ہوا؟" (اس کا جواب یہ ہے کہ) جو لوگ ایمان لائے ہیں ان کے ایمان میں تو فی الواقع (ہر نازل ہونے والی سورت نے) اضافہ ہی کیا ہے اور وہ اس سے دلشاد ہیں
  125. وَ اَمَّا الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ فَزَادَتْهُمْ رِجْسًا اِلٰى رِجْسِهِمْ وَ مَاتُوْا وَ هُمْ كٰفِرُوْنَ﴿125﴾

    1. وَاَمَّا الَّذِيْنَاور رہے وہ لوگ
    2. فِيْ قُلُوْبِهِمْجن کے دلوں میں
    3. مَّرَضٌبیماری ہے
    4. فَزَادَتْھُمْاس نے بڑھا دیا ان کو
    5. رِجْسًانجاست میں
    6. اِلٰىطرف
    7. رِجْسِهِمْان کی نجاست کے
    8. وَمَاتُوْااور وہ مرگئے
    9. وَھُمْ كٰفِرُوْنَاس حال میں کہ وہ کافر تھے
    البتہ جن لوگوں کے دلوں کو (نفاق کا) روگ لگا ہوا تھا اُن کی سابق نجاست پر (ہر نئی سورت نے) ایک اور نجاست کا اضافہ کر دیا اور وہ مرتے دم تک کفر ہی میں مبتلا رہے
  126. اَوَ لَا یَرَوْنَ اَنَّهُمْ یُفْتَنُوْنَ فِیْ كُلِّ عَامٍ مَّرَّةً اَوْ مَرَّتَیْنِ ثُمَّ لَا یَتُوْبُوْنَ وَ لَا هُمْ یَذَّكَّرُوْنَ﴿126﴾

    1. اَوَلَاکیا بھلا نہیں
    2. يَرَوْنَوہ دیکھتے
    3. اَنَّھُمْکہ بیشک وہ
    4. يُفْتَنُوْنَآزمائے جاتے ہیں
    5. فِيْ كُلِّ عَامٍہر سال
    6. مَّرَّةًایک بار
    7. اَوْ مَرَّتَيْنِیا دو بار
    8. ثُمَّ لَاپھر نہیں
    9. يَتُوْبُوْنَوہ توبہ کرتے
    10. وَلَااور نہ
    11. ھُمْ يَذَّكَّرُوْنَوہ نصیحت پکڑتے ہیں
    کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں کہ ہر سال ایک دو مرتبہ یہ آزمائش میں ڈالے جاتے ہیں؟ مگر اِس پر بھی نہ توبہ کرتے ہیں نہ کوئی سبق لیتے ہیں
  127. وَ اِذَا مَاۤ اُنْزِلَتْ سُوْرَةٌ نَّظَرَ بَعْضُهُمْ اِلٰى بَعْضٍ١ؕ هَلْ یَرٰىكُمْ مِّنْ اَحَدٍ ثُمَّ انْصَرَفُوْا١ؕ صَرَفَ اللّٰهُ قُلُوْبَهُمْ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا یَفْقَهُوْنَ﴿127﴾

    1. وَاِذَا مَآاور جب بھی
    2. اُنْزِلَتْاتاری جاتی ہے
    3. سُوْرَةٌکوئی سورت
    4. نَّظَرَدیکھتے ہیں
    5. بَعْضُھُمْان میں سے بعض
    6. اِلٰى بَعْضٍ ۭبعض کی طرف
    7. هَلْکیا
    8. يَرٰىكُمْدیکھتا ہے تم کو
    9. مِّنْ اَحَدٍکوئی ایک
    10. ثُمَّپھر
    11. انْصَرَفُوْا ۭوہ منہ پھیر جاتے ہیں
    12. صَرَفَ اللّٰهُپھیر دیا اللہ نے
    13. قُلُوْبَھُمْان کے دلوں کو
    14. بِاَنَّھُمْبوجہ اس کے کہ بیشک وہ
    15. قَوْمٌایک لوگ ہیں
    16. لَّانہیں
    17. يَفْقَهُوْنَجو سمجھتے
    جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے تو یہ لوگ آنکھوں ہی آنکھوں میں ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں کہ کہیں کوئی تم کو دیکھ تو نہیں رہا ہے، پھر چپکے سے نکل بھاگتے ہیں اللہ نے ان کے دل پھیر دیے ہیں کیونکہ یہ ناسمجھ لوگ ہیں
  128. لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ﴿128﴾

    1. لَقَدْالبتہ تحقیق
    2. جَآءَكُمْآیا تمہارے پاس
    3. رَسُوْلٌایک رسو
    4. مِّنْ اَنْفُسِكُمْتمہارے نفسوں میں سے
    5. عَزِيْزٌگراں ہے
    6. عَلَيْهِاس پر
    7. مَا عَنِتُّمْوہ چیز جو ضرر پہنچائے تم کو
    8. حَرِيْصٌحریص ہے
    9. عَلَيْكُمْتمہارے بارے میں
    10. بِالْمُؤْمِنِيْنَمومنوں پر
    11. رَءُوْفٌشفقت کرنے والا
    12. رَّحِيْمٌمہربان ہے
    دیکھو! تم لوگوں کے پاس ایک رسول آیا ہے جو خود تم ہی میں سے ہے، تمہارا نقصان میں پڑنا اس پر شاق ہے، تمہاری فلاح کا وہ حریص ہے، ایمان لانے والوں کے لیے وہ شفیق اور رحیم ہے
  129. فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللّٰهُ١ۖۗ٘ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۠ع﴿129﴾

    1. فَاِنْپھر اگر
    2. تَوَلَّوْاوہ منہ موڑیں
    3. فَقُلْتو کہہ دیجیے
    4. حَسْبِيَ اللّٰهُ ڶکافی ہے مجھ کو اللہ
    5. لَآنہیں
    6. اِلٰهَکوئی الہ
    7. اِلَّامگر
    8. ھُوَ ۭوہی
    9. عَلَيْهِاسی پر
    10. تَوَكَّلْتُمیں نے بھروسہ کیا
    11. وَھُوَاور وہ
    12. رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِرب ہے عرش عظیم کا
    اب اگر یہ لوگ تم سے منہ پھیرتے ہیں تو اے نبیؐ، ان سے کہدو کہ "میرے لیے اللہ بس کرتا ہے، کوئی معبود نہیں مگر وہ، اُسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ مالک ہے عرش عظیم کا"