29. Al-Ankabootالعنكبوت

The Spider · Meccan · 69 ayahs · 7 rukus · Nazar Ahmed

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. الٓمّٓۚ﴿1﴾

    1. الٓمّٓالف۔ لام۔ میم
    الف ل م
  2. اَحَسِبَ النَّاسُ اَنْ یُّتْرَكُوْۤا اَنْ یَّقُوْلُوْۤا اٰمَنَّا وَ هُمْ لَا یُفْتَنُوْنَ﴿2﴾

    1. اَحَسِبَکیا گمان کیا ہے
    2. النَّاسُلوگ
    3. اَنْ يُّتْرَكُوْٓاکہ وہ چھوڑ دئیے جائیں گے
    4. اَنْکہ
    5. يَّقُوْلُوْٓاانہوں نے کہہ دیا
    6. اٰمَنَّاہم ایمان لائے
    7. وَهُمْاور وہ
    8. لَا يُفْتَنُوْنَوہ آزمائے جائیں گے
    کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ بس اتنا کہنے پر چھوڑ دیے جائیں گے کہ "ہم ایمان لائے " اور ان کو آزمایا نہ جائے گا؟
  3. وَ لَقَدْ فَتَنَّا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَلَیَعْلَمَنَّ اللّٰهُ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا وَ لَیَعْلَمَنَّ الْكٰذِبِیْنَ﴿3﴾

    1. وَاور
    2. لَقَدْ فَتَنَّاالبتہ ہم نے آزمایا
    3. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    4. مِنْ قَبْلِهِمْان سے پہلے
    5. فَلَيَعْلَمَنَّتو ضرور معلوم کرلے گا
    6. اللّٰهُاللہ
    7. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    8. صَدَقُوْاسچے ہیں
    9. وَاور
    10. لَيَعْلَمَنَّوہ ضرور معلوم کرلے گا
    11. الْكٰذِبِيْنَجھوٹے
    حالاں کہ ہم اُن سب لوگوں کی آزمائش کر چکے ہیں جو اِن سے پہلے گزرے ہیں اللہ کو تو ضرور یہ دیکھنا ہے کہ سچّے کون ہیں اور جھوٹے کون
  4. اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ السَّیِّاٰتِ اَنْ یَّسْبِقُوْنَا١ؕ سَآءَ مَا یَحْكُمُوْنَ﴿4﴾

    1. اَمْ حَسِبَکیا گمان
    2. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    3. يَعْمَلُوْنَکرتے ہیں
    4. السَّيِّاٰتِبرے کام
    5. اَنْکہ
    6. يَّسْبِقُوْنَاوہ ہم سے باہر بچ نکلیں گے
    7. سَآءَبرا ہے
    8. مَا يَحْكُمُوْنَجو وہ فیصلہ کر رہے ہیں
    اور کیا وہ لوگ جو بُری حرکتیں کر رہے ہیں یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ وہ ہم سے بازی لے جائیں گے؟ بڑا غلط حکم ہے جو وہ لگا رہے ہیں
  5. مَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ اللّٰهِ فَاِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ لَاٰتٍ١ؕ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ﴿5﴾

    1. مَنْجو
    2. كَانَ يَرْجُوْاوہ امید رکھتا ہے
    3. لِقَآءَ اللّٰهِاللہ سے ملاقات کی
    4. فَاِنَّتو بیشک
    5. اَجَلَ اللّٰهِاللہ کا وعدہ
    6. لَاٰتٍضرور آنے والا
    7. وَهُوَاور وہ
    8. السَّمِيْعُسننے والا
    9. الْعَلِيْمُجاننے والا
    جو کوئی اللہ سے ملنے کی توقع رکھتا ہو (اُسے معلوم ہونا چاہیے کہ) اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت آنے ہی والا ہے، اور اللہ سب کچھ سُنتا اور جانتا ہے
  6. وَ مَنْ جَاهَدَ فَاِنَّمَا یُجَاهِدُ لِنَفْسِهٖ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَغَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ﴿6﴾

    1. وَمَنْاور جو
    2. جَاهَدَکوشش کرتا ہے
    3. فَاِنَّمَاتو صرف
    4. يُجَاهِدُکوشش کرتا ہے
    5. لِنَفْسِهٖاپنی ذات کے لیے
    6. اِنَّبیشک
    7. اللّٰهَاللہ
    8. لَغَنِيٌّالبتہ بےنیاز
    9. عَنِسے
    10. الْعٰلَمِيْنَجہان والے
    جو شخص بھی مجاہدہ کریگا اپنے ہی بھلے کے لیے کرے گا، اللہ یقیناً دنیا جہان والوں سے بے نیاز ہے
  7. وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ وَ لَنَجْزِیَنَّهُمْ اَحْسَنَ الَّذِیْ كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿7﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
    2. اٰمَنُوْاایمان لائے
    3. وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے اچھے عمل کیے
    4. لَنُكَفِّرَنَّالبتہ ہم ضرور دور کردیں گے
    5. عَنْهُمْان سے
    6. سَيِّاٰتِهِمْان کی برائیاں
    7. وَلَنَجْزِيَنَّهُمْاور ہم ضرور جزا دیں گے انہیں
    8. اَحْسَنَزیادہ بہتر
    9. الَّذِيْوہ جو
    10. كَانُوْا يَعْمَلُوْنَوہ کرتے تھے
    اور جو لوگ ایمان لائیں گے اور نیک اعمال کریں گے اُن کی برائیاں ہم ان سے دُور کر دیں گے اور انہیں اُن کے بہترین اعمال کی جزا دیں گے
  8. وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ حُسْنًا١ؕ وَ اِنْ جَاهَدٰكَ لِتُشْرِكَ بِیْ مَا لَیْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا١ؕ اِلَیَّ مَرْجِعُكُمْ فَاُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿8﴾

    1. وَوَصَّيْنَااور ہم نے حکم دیا
    2. الْاِنْسَانَانسان کو
    3. بِوَالِدَيْهِماں باپ سے
    4. حُسْنًاحسنِ سلوک کا
    5. وَاِنْاور اگر
    6. جَاهَدٰكَتجھ سے کوشش کریں
    7. لِتُشْرِكَ بِيْکہ تو شریک ٹھہرائے میرا
    8. مَا لَيْسَجس کا نہیں
    9. لَكَتجھے
    10. بِهٖ عِلْمٌاس کا کوئی علم
    11. فَلَا تُطِعْهُمَاتو کہا نہ مان ان کا
    12. اِلَيَّ مَرْجِعُكُمْمیری طرف تمہیں لوٹ کر آنا
    13. فَاُنَبِّئُكُمْتو میں ضرور بتلاؤں گا تمہیں
    14. بِمَاوہ جو
    15. كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَتم کرتے تھے
    ہم نے انسان کو ہدایت کی ہے کہ اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرے لیکن اگر وہ تجھ پر زور ڈالیں کہ تو میرے ساتھ کسی ایسے (معبُود) کو شریک ٹھیرائے جسے تو (میرے شریک کی حیثیت سے) نہیں جانتا تو ان کی اطاعت نہ کر میری ہی طرف تم سب کو پلٹ کر آنا ہے، پھر میں تم کو بتا دوں گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو
  9. وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِی الصّٰلِحِیْنَ﴿9﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
    2. اٰمَنُوْاوہ ایمان لائے
    3. وَعَمِلُوااور انہوں نے عمل کیے
    4. الصّٰلِحٰتِاچھے
    5. لَنُدْخِلَنَّهُمْہم ضرور انہیں داخل کریں گے
    6. فِي الصّٰلِحِيْنَنیک بندوں میں
    اور جو لوگ ایمان لائے ہوں گے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے ہوں گے اُن کو ہم ضرور صالحین میں داخل کریں گے
  10. وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّقُوْلُ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ فَاِذَاۤ اُوْذِیَ فِی اللّٰهِ جَعَلَ فِتْنَةَ النَّاسِ كَعَذَابِ اللّٰهِ١ؕ وَ لَئِنْ جَآءَ نَصْرٌ مِّنْ رَّبِّكَ لَیَقُوْلُنَّ اِنَّا كُنَّا مَعَكُمْ١ؕ اَوَ لَیْسَ اللّٰهُ بِاَعْلَمَ بِمَا فِیْ صُدُوْرِ الْعٰلَمِیْنَ﴿10﴾

    1. وَمِنَاور سے۔ کچھ
    2. النَّاسِلوگ
    3. مَنْ يَّقُوْلُجو کہتے ہیں
    4. اٰمَنَّاہم ایمان لائے
    5. بِاللّٰهِاللہ پر
    6. فَاِذَآپھر جب
    7. اُوْذِيَستائے گئے
    8. فِي اللّٰهِاللہ (کی راہ) میں
    9. جَعَلَبنا لیا
    10. فِتْنَةَستانا
    11. النَّاسِلوگ
    12. كَعَذَابِجیسے عذاب
    13. اللّٰهِاللہ
    14. وَلَئِنْاور اگر
    15. جَآءَآئے
    16. نَصْرٌکوئی مدد
    17. مِّنْ رَّبِّكَتمہارے رب سے
    18. لَيَقُوْلُنَّتو وہ ضرور کہتے ہیں
    19. اِنَّا كُنَّابیشک ہم تھے
    20. مَعَكُمْتمہارے ساتھ
    21. اَوَلَيْسَکیا نہیں ہے
    22. اللّٰهُاللہ
    23. بِاَعْلَمَخوب جاننے والا
    24. بِمَاوہ جو
    25. فِيْ صُدُوْرِسینوں (دلوں) میں
    26. الْعٰلَمِيْنَجہان
    لوگوں میں سے کوئی ایسا ہے جو کہتا ہے کہ ہم ایمان لائے اللہ پر مگر جب وہ اللہ کے معاملہ میں ستایا گیا تو اس نے لوگوں کی ڈالی ہوئی آزمائش کو اللہ کے عذاب کی طرح سمجھ لیا اب اگر تیرے رب کی طرف سے فتح و نصرت آ گئی تو یہی شخص کہے گا کہ "ہم تو تمہارے ساتھ تھے" کیا دنیا والوں کے دلوں کا حال اللہ کو بخوبی معلوم نہیں ہے؟
  11. وَ لَیَعْلَمَنَّ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ لَیَعْلَمَنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ﴿11﴾

    1. وَلَيَعْلَمَنَّاور البتہ ضرور معلوم کریگا
    2. اللّٰهُاللہ
    3. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    4. اٰمَنُوْاایمان لائے
    5. وَلَيَعْلَمَنَّاور البتہ ضرور معلوم کریگا
    6. الْمُنٰفِقِيْنَمنافق (جمع)
    اور اللہ کو تو ضرور یہ دیکھنا ہی ہے کہ ایمان لانے والے کون ہیں اور منافق کون
  12. وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّبِعُوْا سَبِیْلَنَا وَ لْنَحْمِلْ خَطٰیٰكُمْ١ؕ وَ مَا هُمْ بِحٰمِلِیْنَ مِنْ خَطٰیٰهُمْ مِّنْ شَیْءٍ١ؕ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ﴿12﴾

    1. وَقَالَاور کہا
    2. الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا (کافر)
    3. لِلَّذِيْنَ اٰمَنُواان لوگوں کو جو ایمان لائے
    4. اتَّبِعُوْاتم چلو
    5. سَبِيْلَنَاہماری راہ
    6. وَلْنَحْمِلْاور ہم اٹھا لیں گے
    7. خَطٰيٰكُمْتمہارے گناہ
    8. وَمَا هُمْحالانکہ وہ نہیں
    9. بِحٰمِلِيْنَاٹھانے والے
    10. مِنْسے
    11. خَطٰيٰهُمْان کے گناہ
    12. مِّنْ شَيْءٍکچھ
    13. اِنَّهُمْبیشک وہ
    14. لَكٰذِبُوْنَالبتہ جھوٹے
    یہ کافر لوگ ایمان لانے والوں سے کہتے ہیں کہ تم ہمارے طریقے کی پیروی کرو اور تمہاری خطاؤں کو ہم اپنے اُوپر لے لیں گے حالانکہ اُن کی خطاؤں میں سے کچھ بھی وہ اپنے اوپر لینے والے نہیں ہیں، وہ قطعاً جھوٹ کہتے ہیں
  13. وَ لَیَحْمِلُنَّ اَثْقَالَهُمْ وَ اَثْقَالًا مَّعَ اَثْقَالِهِمْ١٘ وَ لَیُسْئَلُنَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ عَمَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ۠ع﴿13﴾

    1. وَلَيَحْمِلُنَّاور وہ البتہ ضرور اٹھائیں گے
    2. اَثْقَالَهُمْاپنے بوجھ
    3. وَاَثْقَالًااور بہت سے بوجھ
    4. مَّعَساتھ
    5. اَثْقَالِهِمْاپنے بوجھ
    6. وَلَيُسْئَلُنَّاور البتہ ان سے ضرور باز پرس ہوگی
    7. يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
    8. عَمَّااس سے جو
    9. كَانُوْا يَفْتَرُوْنَوہ جھوٹ گھڑتے تھے
    ہاں ضرور وہ اپنے بوجھ بھی اٹھائیں گے اور اپنے بوجھوں کے ساتھ بہت سے دوسرے بوجھ بھی اور قیامت کے روز یقیناً ان سے اِن افترا پردازیوں کی بازپرس ہو گی جو وہ کرتے رہے ہیں
  14. وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖ فَلَبِثَ فِیْهِمْ اَلْفَ سَنَةٍ اِلَّا خَمْسِیْنَ عَامًا١ؕ فَاَخَذَهُمُ الطُّوْفَانُ وَ هُمْ ظٰلِمُوْنَ﴿14﴾

    1. وَلَقَدْ اَرْسَلْنَااور بیشک ہم نے بھیجا
    2. نُوْحًانوح کو
    3. اِلٰى قَوْمِهٖاس کی قوم کی طرف
    4. فَلَبِثَتو وہ رہے
    5. فِيْهِمْان میں
    6. اَلْفَ سَنَةٍہزار سال
    7. اِلَّامگر (کم)
    8. خَمْسِيْنَپچاس
    9. عَامًاسال
    10. فَاَخَذَهُمُپھر انہیں آپکڑا
    11. الطُّوْفَانُطوفان
    12. وَهُمْاور وہ
    13. ظٰلِمُوْنَظالم تھے
    ہم نے نوحؑ کو اس کی قوم کی طرف بھیجا اور وہ پچاس کم ایک ہزار برس اُن کے درمیان رہا آخر کار اُن لوگوں کو طوفان نے آ گھیرا اس حال میں کہ وہ ظالم تھے
  15. فَاَنْجَیْنٰهُ وَ اَصْحٰبَ السَّفِیْنَةِ وَ جَعَلْنٰهَاۤ اٰیَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ﴿15﴾

    1. فَاَنْجَيْنٰهُپھر ہم نے اسے بچالیا
    2. وَاَصْحٰبَ السَّفِيْنَةِاور کشتی والوں کو
    3. وَجَعَلْنٰهَآاور اسے بنایا
    4. اٰيَةًایک نشانی
    5. لِّلْعٰلَمِيْنَجہان والوں کے لیے
    پھر نوحؑ کو اور کشتی والوں کو ہم نے بچا لیا اور اُسے دنیا والوں کے لیے ایک نشان عبرت بنا کر رکھ دیا
  16. وَ اِبْرٰهِیْمَ اِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ اتَّقُوْهُ١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ﴿16﴾

    1. وَاِبْرٰهِيْمَاور ابراہیم
    2. اِذْ قَالَجب اس نے کہا
    3. لِقَوْمِهِاپنی قوم کو
    4. اعْبُدُوااتم عبادت کرو
    5. اللّٰهَاللہ
    6. وَاتَّقُوْهُاور اس سے ڈرو
    7. ذٰلِكُمْیہ
    8. خَيْرٌ لَّكُمْبہتر تمہارے لیے
    9. اِنْاگر
    10. كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَتم جانتے ہو
    اور ابراہیمؑ کو بھیجا جبکہ اُس نے اپنی قوم سے کہا "اللہ کی بندگی کرو اور اُس سے ڈرو یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانو
  17. اِنَّمَا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْثَانًا وَّ تَخْلُقُوْنَ اِفْكًا١ؕ اِنَّ الَّذِیْنَ تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَا یَمْلِكُوْنَ لَكُمْ رِزْقًا فَابْتَغُوْا عِنْدَ اللّٰهِ الرِّزْقَ وَ اعْبُدُوْهُ وَ اشْكُرُوْا لَهٗ١ؕ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ﴿17﴾

    1. اِنَّمَااس کے سوا نہیں
    2. تَعْبُدُوْنَتم پرستش کرتے ہو
    3. مِنْسے
    4. دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
    5. اَوْثَانًابتوں کی
    6. وَّتَخْلُقُوْنَاور تم گھڑتے ہو
    7. اِفْكًاجھوٹ
    8. اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ جن کی
    9. تَعْبُدُوْنَپرستش کرتے ہو
    10. مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
    11. لَا يَمْلِكُوْنَوہ مالک نہیں
    12. لَكُمْتمہارے لیے
    13. رِزْقًارزق کے
    14. فَابْتَغُوْاپس تم تلاش کرو
    15. عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے پاس
    16. الرِّزْقَرزق
    17. وَاعْبُدُوْهُاور اس کی عبادت کرو
    18. وَاشْكُرُوْااور شکر کرو
    19. لَهٗاس کا
    20. اِلَيْهِاس کی طرف
    21. تُرْجَعُوْنَتمہیں لوٹ کر جانا ہے
    تم اللہ کو چھوڑ کر جنہیں پوج رہے ہو وہ تو محض بت ہیں اور تم ایک جھوٹ گھڑ رہے ہو در حقیقت اللہ کے سوا جن کی تم پرستش کرتے ہو وہ تمہیں کوئی رزق بھی دینے کا اختیار نہیں رکھتے اللہ سے رزق مانگو اور اُسی کی بندگی کرو اور اس کا شکر ادا کرو، اسی کی طرف تم پلٹائے جانے والے ہو
  18. وَ اِنْ تُكَذِّبُوْا فَقَدْ كَذَّبَ اُمَمٌ مِّنْ قَبْلِكُمْ١ؕ وَ مَا عَلَى الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ﴿18﴾

    1. وَاِنْاور اگر
    2. تُكَذِّبُوْاتم جھٹلاؤگے
    3. فَقَدْ كَذَّبَتو جھٹلا چکی ہیں
    4. اُمَمٌبہت سی امتیں
    5. مِّنْ قَبْلِكُمْتم سے پہلی
    6. وَمَااور نہیں
    7. عَلَيپر (ذمے)
    8. الرَّسُوْلِرسول
    9. اِلَّامگر
    10. الْبَلٰغُپہنچا دینا
    11. الْمُبِيْنُصاف طور پر
    اور اگر تم جھٹلاتے ہو تو تم سے پہلے بہت سی قومیں جھٹلا چکی ہیں، اور رسول پر صاف صاف پیغام پہنچا دینے کے سوا کوئی ذمّہ داری نہیں ہے"
  19. اَوَ لَمْ یَرَوْا كَیْفَ یُبْدِئُ اللّٰهُ الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ١ؕ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرٌ﴿19﴾

    1. اَوَکیا
    2. لَمْ يَرَوْانہیں دیکھا انہوں نے
    3. كَيْفَکیسے
    4. يُبْدِئُابتداٗ کرتا ہے
    5. اللّٰهُاللہ
    6. الْخَلْقَپیدائش
    7. ثُمَّ يُعِيْدُهٗپھر دوبارہ پیدا کریگا اس کو
    8. اِنَّبیشک
    9. ذٰلِكَیہ
    10. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    11. يَسِيْرٌآسان
    کیا اِن لوگوں نے کبھی دیکھا ہی نہیں ہے کہ اللہ کس طرح خلق کی ابتدا کرتا ہے، پھر اُس کا اعادہ کرتا ہے؟ یقیناً یہ (اعادہ تو) اللہ کے لیے آسان تر ہے
  20. قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ بَدَاَ الْخَلْقَ ثُمَّ اللّٰهُ یُنْشِئُ النَّشْاَةَ الْاٰخِرَةَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌۚ﴿20﴾

    1. قُلْفرما دیں
    2. سِيْرُوْاچلو پھرو تم
    3. فِي الْاَرْضِزمین میں
    4. فَانْظُرُوْاپھر دیکھو
    5. كَيْفَ بَدَاَکیسے ابتدا کی
    6. الْخَلْقَپیدائش
    7. ثُمَّپھر
    8. اللّٰهُاللہ
    9. يُنْشِئُاٹھائے گا
    10. النَّشْاَةَاٹھان
    11. الْاٰخِرَةَآخری (دوسری)
    12. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    13. عَلٰيپر
    14. كُلِّ شَيْءٍہر شے
    15. قَدِيْرٌقدرت رکھنے والا
    ان سے کہو کہ زمین میں چلو پھرو اور دیکھو کہ اُس نے کس طرح خلق کی ابتدا کی ہے، پھر اللہ بار دیگر بھی زندگی بخشے گا یقیناً اللہ ہر چیز پر قادر ہے
  21. یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَرْحَمُ مَنْ یَّشَآءُ١ۚ وَ اِلَیْهِ تُقْلَبُوْنَ﴿21﴾

    1. يُعَذِّبُوہ عذاب دیتا ہے
    2. مَنْ يَّشَآءُجس کو چاہے
    3. وَيَرْحَمُاور رحم فرماتا ہے
    4. مَنْ يَّشَآءُجس پر چاہے
    5. وَاِلَيْهِاور اسی کی طرف
    6. تُقْلَبُوْنَتم لوٹائے جاؤگے
    جسے چاہے سزا دے اور جس پر چاہے رحم فرمائے، اُسی کی طرف تم پھیرے جانے والے ہو
  22. وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ١٘ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ۠ع﴿22﴾

    1. وَمَآ اَنْتُمْاور نہ تم
    2. بِمُعْجِزِيْنَعاجز کرنے والے
    3. فِي الْاَرْضِزمین میں
    4. وَلَااور نہ
    5. فِي السَّمَآءِآسمان میں
    6. وَمَااور نہیں
    7. لَكُمْتمہارے لیے
    8. مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
    9. مِنْ وَّلِيٍّکوئی حمایتی
    10. وَّلَااور نہ
    11. نَصِيْرٍکوئی مددگار
    تم نہ زمین میں عاجز کرنے والے ہو نہ آسمان میں، اور اللہ سے بچانے والا کوئی سرپرست اور مدد گار تمہارے لیے نہیں ہے
  23. وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ لِقَآئِهٖۤ اُولٰٓئِكَ یَئِسُوْا مِنْ رَّحْمَتِیْ وَ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿23﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ جنہوں نے
    2. كَفَرُوْاانکار کیا
    3. بِاٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی نشانیوں کا
    4. وَلِقَآئِهٖٓاور اس کی ملاقات
    5. اُولٰٓئِكَیہی ہیں
    6. يَئِسُوْاوہ ناامید ہوئے
    7. مِنْ رَّحْمَتِيْمیری رحمت سے
    8. وَاُولٰٓئِكَاور یہی ہیں
    9. لَهُمْان کے لیے
    10. عَذَابٌعذاب
    11. اَلِيْمٌدردناک
    جن لوگوں نے اللہ کی آیات کا اور اس سے ملاقات کا انکار کیا ہے وہ میری رحمت سے مایوس ہو چکے ہیں اور ان کے لیے درد ناک سزا ہے
  24. فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوا اقْتُلُوْهُ اَوْ حَرِّقُوْهُ فَاَنْجٰىهُ اللّٰهُ مِنَ النَّارِ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ﴿24﴾

    1. فَمَا كَانَسو نہ تھا
    2. جَوَابَجواب
    3. قَوْمِهٖٓاس کی قوم
    4. اِلَّاسوائے
    5. اَنْیہ کہ
    6. قَالُواانہوں نے کہا
    7. اقْتُلُوْهُقتل کردو اس کو
    8. اَوْ حَرِّقُوْهُیا جلا دو اس کو
    9. فَاَنْجٰىهُسو بچا لیا اس کو
    10. اللّٰهُاللہ
    11. مِنَ النَّارِآگ سے
    12. اِنَّبیشک
    13. فِيْ ذٰلِكَاس میں
    14. لَاٰيٰتٍنشانیاں ہیں
    15. لِّقَوْمٍان لوگوں کے لیے
    16. يُّؤْمِنُوْنَجو ایمان رکھتے ہیں
    پھر اُس کی قوم کا جواب اِس کے سوا کچھ نہ تھا کہ انہوں نے کہا "قتل کر دو اِسے یا جلا ڈالو اِس کو" آخر کار اللہ نے اسے آگ سے بچا لیا، یقیناً اس میں نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو ایمان لانے والے ہیں
  25. وَ قَالَ اِنَّمَا اتَّخَذْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْثَانًا١ۙ مَّوَدَّةَ بَیْنِكُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ ثُمَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ یَكْفُرُ بَعْضُكُمْ بِبَعْضٍ وَّ یَلْعَنُ بَعْضُكُمْ بَعْضًا١٘ وَّ مَاْوٰىكُمُ النَّارُ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَۗۙ﴿25﴾

    1. وَقَالَاور (ابراہیم نے) کہا
    2. اِنَّمَااس کے سوا نہیں
    3. اتَّخَذْتُمْتم نے بنا لیے ہیں
    4. مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
    5. اَوْثَانًابت (جمع)
    6. مَّوَدَّةًدوستی
    7. بَيْنِكُمْاپنے درمیان ( آپس میں)
    8. فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی میں
    9. ثُمَّپھر
    10. يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
    11. يَكْفُرُکافر (مخالف) ہوجائیگا
    12. بَعْضُكُمْتم میں سے بعض (ایک)
    13. بِبَعْضٍبعض (دوسرے) کا
    14. وَّيَلْعَنُاور لعنت کرے گا
    15. بَعْضُكُمْتم میں سے بعض (ایک)
    16. بَعْضًابعض (دوسرے) کا
    17. وَّمَاْوٰىكُمُاور تمہارا ٹھکانا
    18. النَّارُجہنم
    19. وَمَا لَكُمْاور نہیں تمہارے لیے
    20. مِّنْ نّٰصِرِيْنَکوئی مددگار
    اور اُس نے کہا "تم نے دنیا کی زندگی میں تو اللہ کو چھوڑ کر بتوں کو اپنے درمیان محبت کا ذریعہ بنا لیا ہے مگر قیامت کے روز تم ایک دُوسرے کا انکار اور ایک دُوسرے پر لعنت کرو گے اور آگ تمہارا ٹھکانا ہو گی اور کوئی تمہارا مدد گار نہ ہو گا"
  26. فَاٰمَنَ لَهٗ لُوْطٌ١ۘ وَ قَالَ اِنِّیْ مُهَاجِرٌ اِلٰى رَبِّیْ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ﴿26﴾

    1. فَاٰمَنَپس ایمان لایا
    2. لَهٗاس پر
    3. لُوْطٌلوط
    4. وَقَالَاور اس نے کہا
    5. اِنِّىْبیشک میں
    6. مُهَاجِرٌہجرت کرنیوالا
    7. اِلٰى رَبِّيْاپنے رب کی طرف
    8. اِنَّهٗبیشک وہ
    9. هُوَوہ
    10. الْعَزِيْزُزبردست غالب
    11. الْحَكِيْمُحکمت والا
    اُس وقت لوطؑ نے اُس کو مانا اور ابراہیمؑ نے کہا میں اپنے رب کی طرف ہجرت کرتا ہوں، وہ زبردست ہے اور حکیم ہے
  27. وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ وَ جَعَلْنَا فِیْ ذُرِّیَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَ الْكِتٰبَ وَ اٰتَیْنٰهُ اَجْرَهٗ فِی الدُّنْیَا١ۚ وَ اِنَّهٗ فِی الْاٰخِرَةِ لَمِنَ الصّٰلِحِیْنَ﴿27﴾

    1. وَوَهَبْنَااور ہم نے عطا فرمائے
    2. لَهٗٓاس کو
    3. اِسْحٰقَاسحق
    4. وَيَعْقُوْبَاور یعقوب
    5. وَجَعَلْنَاور ہم نے رکھی
    6. فِيْ ذُرِّيَّتِهِاس کی اولاد میں
    7. النُّبُوَّةَنبوت
    8. وَالْكِتٰبَاور کتاب
    9. وَاٰتَيْنٰهُاور ہم نے دیا اس کو
    10. اَجْرَهٗاس کا اجر
    11. فِي الدُّنْيَادنیا میں
    12. وَاِنَّهٗاور بیشک وہ
    13. فِي الْاٰخِرَةِآخرت میں
    14. لَمِنَ الصّٰلِحِيْنَالبتہ نیکو کاروں میں سے
    اور ہم نے اسے اسحاقؑ اور یعقوبؑ (جیسی اولاد) عنایت فرمائی اور اس کی نسل میں نبوت اور کتاب رکھ دی، اور اسے دنیا میں اُس کا اجر عطا کیا اور آخرت میں وہ یقیناً صالحین میں سے ہو گا
  28. وَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ١٘ مَا سَبَقَكُمْ بِهَا مِنْ اَحَدٍ مِّنَ الْعٰلَمِیْنَ﴿28﴾

    1. وَلُوْطًااور لوط
    2. اِذْ(یاد کرو) جب
    3. قَالَاس نے کہا
    4. لِقَوْمِهٖٓاپنی قوم کو
    5. اِنَّكُمْبیشک
    6. لَتَاْتُوْنَتم کرتے ہو
    7. الْفَاحِشَةَبےحیائی
    8. مَا سَبَقَكُمْنہیں پہلے کیا تم نے
    9. بِهَااس کو
    10. مِنْ اَحَدٍکسی نے
    11. مِّنَسے
    12. الْعٰلَمِيْنَجہان والے
    اور ہم نے لوطؑ کو بھیجا جبکہ اُس نے اپنی قوم سے کہا "تم تو وہ فحش کام کرتے ہو جو تم سے پہلے دنیا والوں میں سے کسی نے نہیں کیا ہے
  29. اَئِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ وَ تَقْطَعُوْنَ السَّبِیْلَ١ۙ۬ وَ تَاْتُوْنَ فِیْ نَادِیْكُمُ الْمُنْكَرَ١ؕ فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوا ائْتِنَا بِعَذَابِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ﴿29﴾

    1. اَئِنَّكُمْکیا تم واقعی
    2. لَتَاْتُوْنَالبتہ تم کرتے ہو
    3. الرِّجَالَمرد (جمع)
    4. وَتَقْطَعُوْنَاور ماتے ہو
    5. السَّبِيْلَراہ
    6. وَتَاْتُوْنَاور تم کرتے ہو
    7. فِيْ نَادِيْكُمُاپن محفلوں میں
    8. الْمُنْكَرَناشائستہ حرکات
    9. فَمَا كَانَسو نہ تھا
    10. جَوَابَ قَوْمِهٖٓاس کی قوم کا جواب
    11. اِلَّآسوائے
    12. اَنْکہ
    13. قَالُواانہوں نے کہا
    14. ائْتِنَالے آ ہم پر
    15. بِعَذَابِ اللّٰهِاللہ کا عذاب
    16. اِنْ كُنْتَاگر تو ہے
    17. مِنَسے
    18. الصّٰدِقِيْنَسچے لوگ
    کیا تمہارا حال یہ ہے کہ مَردوں کے پاس جاتے ہو، اور رہزنی کرتے ہو اور اپنی مجلسوں میں بُرے کام کرتے ہو؟" پھر کوئی جواب اس کی قوم کے پاس اس کے سوا نہ تھا کہ انہوں نے کہا "لے آ اللہ کا عذاب اگر تو سچّا ہے"
  30. قَالَ رَبِّ انْصُرْنِیْ عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِیْنَ۠ع﴿30﴾

    1. قَالَکہا
    2. رَبِّاے میرے رب
    3. انْصُرْنِيْمیری مدد فرما
    4. عَلَيپر
    5. الْقَوْمِقوم۔ لوگ
    6. الْمُفْسِدِيْنَمفسد (جمع)
    لوطؑ نے کہا "اے میرے رب، اِن مفسد لوگوں کے مقابلے میں میری مدد فرما"
  31. وَ لَمَّا جَآءَتْ رُسُلُنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ بِالْبُشْرٰى١ۙ قَالُوْۤا اِنَّا مُهْلِكُوْۤا اَهْلِ هٰذِهِ الْقَرْیَةِ١ۚ اِنَّ اَهْلَهَا كَانُوْا ظٰلِمِیْنَۚۖ﴿31﴾

    1. وَلَمَّااور جب
    2. جَآءَتْآئے
    3. رُسُلُنَآہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے)
    4. اِبْرٰهِيْمَابراہیم
    5. بِالْبُشْرٰىخوشخبری لے کر
    6. قَالُوْٓاانہوں نے کہا
    7. اِنَّابیشک ہم
    8. مُهْلِكُوْٓاہلاک کرنے والے
    9. اَهْلِلوگ
    10. هٰذِهِ الْقَرْيَةِاس بستی
    11. اِنَّبیشک
    12. اَهْلَهَااس کے لوگ
    13. كَانُوْا ظٰلِمِيْنَظالم (بڑے شریر) ہیں
    اور جب ہمارے فرستادے ابراہیمؑ کے پاس بشارت لے کر پہنچے تو انہوں نے اُس سے کہا "ہم اِس بستی کے لوگوں کو ہلاک کرنے والے ہیں، اس کے لوگ سخت ظالم ہو چکے ہیں"
  32. قَالَ اِنَّ فِیْهَا لُوْطًا١ؕ قَالُوْا نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَنْ فِیْهَا١٘ٙ لَنُنَجِّیَنَّهٗ وَ اَهْلَهٗۤ اِلَّا امْرَاَتَهٗ١٘ۗ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِیْنَ﴿32﴾

    1. قَالَابراہیم نے کہا
    2. اِنَّ فِيْهَابیشک اس میں
    3. لُوْطًالوط
    4. قَالُوْاوہ بولے
    5. نَحْنُہم
    6. اَعْلَمُخوب جانتے ہیں
    7. بِمَنْ فِيْهَااس کو جو اس میں
    8. لَنُنَجِّيَنَّهٗالبتہ ہم بچا لیں گے اس کو
    9. وَاَهْلَهٗٓاور اس کے گھر والے
    10. اِلَّاسوا
    11. امْرَاَتَهٗاس کی بیوی
    12. كَانَتْوہ ہے
    13. مِنَسے
    14. الْغٰبِرِيْنَپیچھے رہ جانے والے
    ابراہیمؑ نے کہا "وہاں تو لوطؑ موجود ہے" انہوں نے کہا "ہم خوب جانتے ہیں کہ وہاں کون کون ہے ہم اُسے، اور اس کی بیوی کے سوا اس کے باقی گھر والوں کو بچا لیں گے" اس کی بیوی پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی
  33. وَ لَمَّاۤ اَنْ جَآءَتْ رُسُلُنَا لُوْطًا سِیْٓءَ بِهِمْ وَ ضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا وَّ قَالُوْا لَا تَخَفْ وَ لَا تَحْزَنْ١۫ اِنَّا مُنَجُّوْكَ وَ اَهْلَكَ اِلَّا امْرَاَتَكَ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِیْنَ﴿33﴾

    1. وَلَمَّآاور جب
    2. اَنْکہ
    3. جَآءَتْآئے
    4. رُسُلُنَاہمارے فرشتے
    5. لُوْطًالوط کے پاس
    6. سِيْٓءَپریشان ہوا
    7. بِهِمْان سے
    8. وَضَاقَاور تنگ ہوا
    9. بِهِمْان سے
    10. ذَرْعًادل میں
    11. وَّقَالُوْااور وہ بولے
    12. لَا تَخَفْڈرو نہیں تم
    13. وَلَا تَحْزَنْاور نہ غم کھاؤ
    14. اِنَّا مُنَجُّوْكَبیشک ہم بچانے والے ہیں تجھے
    15. وَاَهْلَكَاور تیرے گھر والے
    16. اِلَّاسوا
    17. امْرَاَتَكَتیری بیوی
    18. كَانَتْوہ ہے
    19. مِنَسے
    20. الْغٰبِرِيْنَپیچھے رہ جانے والے
    پھر جب ہمارے فرستادے لوطؑ کے پاس پہنچے تو ان کی آمد پر وہ سخت پریشان اور دل تنگ ہوا اُنہوں نے کہا "نہ ڈرو اور نہ رنج کرو ہم تمہیں اور تمہارے گھر والوں کو بچا لیں گے، سوائے تمہاری بیوی کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے
  34. اِنَّا مُنْزِلُوْنَ عَلٰۤى اَهْلِ هٰذِهِ الْقَرْیَةِ رِجْزًا مِّنَ السَّمَآءِ بِمَا كَانُوْا یَفْسُقُوْنَ﴿34﴾

    1. اِنَّابیشک ہم
    2. مُنْزِلُوْنَنازل کرنے والے
    3. عَلٰٓيپر
    4. اَهْلِلوگ
    5. هٰذِهِ الْقَرْيَةِاس کی بستی
    6. رِجْزًاعذاب
    7. مِّنَ السَّمَآءِآسمان سے
    8. بِمَااس وجہ سے کہ
    9. كَانُوْا يَفْسُقُوْنَوہ بدکاری کرتے تھے
    ہم اس بستی کے لوگوں پر آسمان سے عذاب نازل کرنے والے ہیں اُس فسق کی بدولت جو یہ کرتے رہے ہیں"
  35. وَ لَقَدْ تَّرَكْنَا مِنْهَاۤ اٰیَةًۢ بَیِّنَةً لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ﴿35﴾

    1. وَلَقَدْ تَّرَكْنَااور البتہ ہم نے چھوڑا
    2. مِنْهَآاس سے
    3. اٰيَةًۢ بَيِّنَةًکچھ واضح نشانی
    4. لِّقَوْمٍلوگوں کے لیے
    5. يَّعْقِلُوْنَوہ عقل رکھتے ہیں
    اور ہم نے اُس بستی کی ایک کھُلی نشانی چھوڑ دی ہے اُن لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں
  36. وَ اِلٰى مَدْیَنَ اَخَاهُمْ شُعَیْبًا١ۙ فَقَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ ارْجُوا الْیَوْمَ الْاٰخِرَ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ﴿36﴾

    1. وَاور
    2. اِلٰى مَدْيَنَمدین کی طرف
    3. اَخَاهُمْان کا بھائی
    4. شُعَيْبًاشعیب کو
    5. فَقَالَپس اس نے کہا
    6. يٰقَوْمِاے میری قوم
    7. اعْبُدُواتم عبادت کرو
    8. اللّٰهَاللہ
    9. وَارْجُوااور امید وار رہو
    10. الْيَوْمَ الْاٰخِرَآخرت کا دن
    11. وَاور
    12. لَا تَعْثَوْانہ پھرو
    13. فِي الْاَرْضِزمین میں
    14. مُفْسِدِيْنَفساد کرتے ہوئے (مچاتے)
    اور مَدیَن کی طرف ہم نے اُن کے بھائی شعیب کو بھیجا اُس نے کہا "اے میری قوم کے لوگو، اللہ کی بندگی کرو اور روزِ آخر کے امیدوار رہو اور زمین میں مفسد بن کر زیادتیاں نہ کرتے پھرو"
  37. فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دَارِهِمْ جٰثِمِیْنَ٘﴿37﴾

    1. فَكَذَّبُوْهُپھر انہوں نے جھٹلایا اس کو
    2. فَاَخَذَتْهُمُتو آپ پکڑا انہیں
    3. الرَّجْفَةُزلزلہ
    4. فَاَصْبَحُوْاپس وہ صبح کو ہوگئے
    5. فِيْ دَارِهِمْاپنے گھر میں
    6. جٰثِمِيْنَاوندھے پڑے ہوئے
    مگر انہوں نے اسے جھٹلا دیا آخر کار ایک سخت زلزلے نے انہیں آ لیا اور وہ اپنے گھروں میں پڑے کے پڑے رہ گئے
  38. وَ عَادًا وَّ ثَمُوْدَاۡ وَ قَدْ تَّبَیَّنَ لَكُمْ مِّنْ مَّسٰكِنِهِمْ١۫ وَ زَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ وَ كَانُوْا مُسْتَبْصِرِیْنَۙ﴿38﴾

    1. وَعَادًااور عاد
    2. وَّثَمُوْدَااور ثمود
    3. وَقَدْاور تحقیق
    4. تَّبَيَّنَواضح ہوگئے ہیں
    5. لَكُمْتم پر
    6. مِّنْ مَّسٰكِنِهِمْان کے رہنے کے مقامات
    7. وَزَيَّنَاور بھلے کر دکھائے
    8. لَهُمُان کے لیے
    9. الشَّيْطٰنُشیطان
    10. اَعْمَالَهُمْان کے اعمال
    11. فَصَدَّهُمْپھر روک دیا انہیں
    12. عَنِسے
    13. السَّبِيْلِراہ
    14. وَكَانُوْاحالانکہ وہ تھے
    15. مُسْتَبْصِرِيْنَسمجھ بوجھ والے
    اور عاد و ثمود کو ہم نے ہلاک کیا، تم وہ مقامات دیکھ چکے ہو جہاں وہ رہتے تھے اُن کے اعمال کو شیطان نے اُن کے لیے خوشنما بنا دیا اور انہیں راہِ راست سے برگشتہ کر دیا حالانکہ وہ ہوش گوش رکھتے تھے
  39. وَ قَارُوْنَ وَ فِرْعَوْنَ وَ هَامٰنَ١۫ وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مُّوْسٰى بِالْبَیِّنٰتِ فَاسْتَكْبَرُوْا فِی الْاَرْضِ وَ مَا كَانُوْا سٰبِقِیْنَۚۖ﴿39﴾

    1. وَقَارُوْنَاور قارون
    2. وَاور
    3. فِرْعَوْنَفرعون
    4. وَهَامٰنَاور ہامان
    5. وَلَقَدْ جَآءَهُمْاور البتہ آئے ان کے پاس
    6. مُّوْسٰيموسیٰ
    7. بِالْبَيِّنٰتِکھلی نشانیوں کے ساتھ
    8. فَاسْتَكْبَرُوْاتو انہوں نے تکبر کیا
    9. فِي الْاَرْضِزمین میں
    10. وَمَا كَانُوْااور وہ نہ تھے
    11. سٰبِقِيْنَبچ کر بھاگ نکلنے والے
    اور قارون و فرعون و ہامان کو ہم نے ہلاک کیا موسیٰؑ اُن کے پاس بیّنات لے کر آیا مگر انہوں نے زمین میں اپنی بڑائی کا زعم کیا حالانکہ وہ سبقت لے جانے والے نہ تھے
  40. فَكُلًّا اَخَذْنَا بِذَنْۢبِهٖ١ۚ فَمِنْهُمْ مَّنْ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِ حَاصِبًا١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ اَخَذَتْهُ الصَّیْحَةُ١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ خَسَفْنَا بِهِ الْاَرْضَ١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ اَغْرَقْنَا١ۚ وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیَظْلِمَهُمْ وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ﴿40﴾

    1. فَكُلًّاپس ہر ایک
    2. اَخَذْنَاہم نے پکڑا
    3. بِذَنْۢبِهٖاس کے گناہ پر
    4. فَمِنْهُمْتو ان میں سے
    5. مَّنْجو
    6. اَرْسَلْنَاہم نے بھیجی
    7. عَلَيْهِاس پر
    8. حَاصِبًاپتھروں کی بارش
    9. وَمِنْهُمْاور ان میں سے
    10. مَّنْجو (بعض)
    11. اَخَذَتْهُاس کو پکڑا
    12. الصَّيْحَةُچنگھاڑ
    13. وَمِنْهُمْاور ان میں سے
    14. مَّنْجو
    15. خَسَفْنَاہم نے دھنسا دیا
    16. بِهِاس کو
    17. الْاَرْضَزمین
    18. وَمِنْهُمْاور ان میں سے
    19. مَّنْ اَغْرَقْنَاجو ہم نے غرق کردیا
    20. وَمَا كَانَاور نہیں ہے
    21. اللّٰهُاللہ
    22. لِيَظْلِمَهُمْظلم کرتا ان پر
    23. وَلٰكِنْاور لیکن (بلکہ)
    24. كَانُوْٓاوہ تھے
    25. اَنْفُسَهُمْخود اپنی جانوں پر
    26. يَظْلِمُوْنَظلم کرتے
    آخر کار ہر ایک کو ہم نے اس کے گناہ میں پکڑا، پھر ان میں سے کسی پر ہم نے پتھراؤ کرنے والی ہوا بھیجی، اور کسی کو ایک زبردست دھماکے نے آ لیا، اور کسی کو ہم نے زمین میں دھسا دیا، اور کسی کو غرق کر دیا اللہ اُن پر ظلم کرنے والا نہ تھا، مگر وہ خود ہی اپنے اوپر ظلم کر رہے تھے
  41. مَثَلُ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْلِیَآءَ كَمَثَلِ الْعَنْكَبُوْتِ١ۚۖ اِتَّخَذَتْ بَیْتًا١ؕ وَ اِنَّ اَوْهَنَ الْبُیُوْتِ لَبَیْتُ الْعَنْكَبُوْتِ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ﴿41﴾

    1. مَثَلُمثال
    2. الَّذِيْنَوہ لوگ جنہوں نے
    3. اتَّخَذُوْابنائے
    4. مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
    5. اَوْلِيَآءَمددگار
    6. كَمَثَلِمانند
    7. الْعَنْكَبُوْتِمکڑی
    8. اِتَّخَذَتْاس نے بنایا
    9. بَيْتًاایک گھر
    10. وَاِنَّاور بیشک
    11. اَوْهَنَسب سے کمزور
    12. الْبُيُوْتِگھروں میں
    13. لَبَيْتُگھر ہے
    14. الْعَنْكَبُوْتِمکڑی کا
    15. لَوْ كَانُوْاکاش ہوتے وہ
    16. يَعْلَمُوْنَجانتے
    جن لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر دُوسرے سرپرست بنا لیے ہیں اُن کی مثال مکڑی جیسی ہے جو اپنا ایک گھر بناتی ہے اور سب گھروں سے زیادہ کمزور گھر مکڑی کا گھر ہی ہوتا ہے کاش یہ لوگ علم رکھتے
  42. اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ مِنْ شَیْءٍ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ﴿42﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. اللّٰهَاللہ
    3. يَعْلَمُجانتا ہے
    4. مَا يَدْعُوْنَجو وہ پکارتے ہیں
    5. مِنْسے
    6. دُوْنِهٖاس کے سوا
    7. مِنْ شَيْءٍکوئی چیز
    8. وَهُوَاور وہ
    9. الْعَزِيْزُغالب زبردست ہے
    10. الْحَكِيْمُحکمت والا
    یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر جس چیز کو بھی پکارتے ہیں اللہ اسے خوب جانتا ہے اور وہی زبردست اور حکیم ہے
  43. وَ تِلْكَ الْاَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ١ۚ وَ مَا یَعْقِلُهَاۤ اِلَّا الْعٰلِمُوْنَ﴿43﴾

    1. وَتِلْكَاور یہ
    2. الْاَمْثَالُمثالیں
    3. نَضْرِبُهَاہم وہ بیان کرتے ہیں
    4. لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
    5. وَمَا يَعْقِلُهَآاور نہیں سمجھتے نہیں
    6. اِلَّاسوا
    7. الْعٰلِمُوْنَجاننے والے
    یہ مثالیں ہم لوگوں کی فہمائش کے لیے دیتے ہیں، مگر ان کو وہی لوگ سمجھتے ہیں جو علم رکھنے والے ہیں
  44. خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ۠ع﴿44﴾

    1. خَلَقَ اللّٰهُپیدا کیا اللہ نے
    2. السَّمٰوٰتِآسمان (جمع)
    3. وَالْاَرْضَاور زمین
    4. بِالْحَقِّحق کے ساتھ
    5. اِنَّبیشک
    6. فِيْ ذٰلِكَاس میں
    7. لَاٰيَةًالبتہ نشانی
    8. لِّلْمُؤْمِنِيْنَایمان والوں کے لیے
    اللہ نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے، در حقیقت اِس میں ایک نشانی ہے اہلِ ایمان کے لیے
  45. اُتْلُ مَاۤ اُوْحِیَ اِلَیْكَ مِنَ الْكِتٰبِ وَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ١ؕ اِنَّ الصَّلٰوةَ تَنْهٰى عَنِ الْفَحْشَآءِ وَ الْمُنْكَرِ١ؕ وَ لَذِكْرُ اللّٰهِ اَكْبَرُ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تَصْنَعُوْنَ﴿45﴾

    1. اُتْلُآپ پڑھیں
    2. مَآجو
    3. اُوْحِيَوحی کی گئی
    4. اِلَيْكَآپ کی طرف
    5. مِنَ الْكِتٰبِکتاب سے
    6. وَاَقِمِاور قائم کریں
    7. الصَّلٰوةَ ۭنماز
    8. اِنَّبیشک
    9. الصَّلٰوةَنماز
    10. تَنْهٰىروکتی ہے
    11. عَنِ الْفَحْشَآءِبےحیائی سے
    12. وَالْمُنْكَرِ ۭاور برائی
    13. وَلَذِكْرُ اللّٰهِاور البتہ اللہ کی یاد
    14. اَكْبَرُ ۭسب سے بڑی بات
    15. وَاللّٰهُاور اللہ
    16. يَعْلَمُجانتا ہے
    17. مَا تَصْنَعُوْنَجو تم کرتے ہو
    (اے نبیؐ) تلاوت کرو اس کتاب کی جو تمہاری طرف وحی کے ذریعہ سے بھیجی گئی ہے اور نماز قائم کرو، یقیناً نماز فحش اور بُرے کاموں سے روکتی ہے اور اللہ کا ذکر اس سے بھی زیادہ بڑی چیز ہے اللہ جانتا ہے جو کچھ تم لوگ کرتے ہو
  46. وَ لَا تُجَادِلُوْۤا اَهْلَ الْكِتٰبِ اِلَّا بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ١ۖۗ اِلَّا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْهُمْ وَ قُوْلُوْۤا اٰمَنَّا بِالَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْنَا وَ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ وَ اِلٰهُنَا وَ اِلٰهُكُمْ وَاحِدٌ وَّ نَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَ﴿46﴾

    1. وَلَا تُجَادِلُوْٓااور تم نہ جھگڑو
    2. اَهْلَ الْكِتٰبِاہل کتاب
    3. اِلَّامگر
    4. بِالَّتِيْاس طریقہ سے جو
    5. ھِىَ اَحْسَنُ ڰوہ بہتر
    6. اِلَّابجز
    7. الَّذِيْنَ ظَلَمُوْاجن لوگوں نے ظلم کیا
    8. مِنْهُمْان (میں) سے
    9. وَقُوْلُوْٓااور تم کہو
    10. اٰمَنَّا بالَّذِيْٓہم ایمان لائے اس پر جو
    11. اُنْزِلَنازل کیا گیا
    12. اِلَيْنَاہماری طرف
    13. وَاُنْزِلَاور نازل کیا گیا
    14. اِلَيْكُمْتمہاری طرف
    15. وَاِلٰهُنَااور ہمارا معبود
    16. وَاِلٰهُكُمْاور تمہارا معبود
    17. وَاحِدٌایک
    18. وَّنَحْنُاور ہم
    19. لَهٗاس کے
    20. مُسْلِمُوْنَفرمانبردار (جمع)
    اور اہل کتاب سے بحث نہ کرو مگر عمدہ طریقہ سے، سوائے اُن لوگوں کے جو اُن میں سے ظالم ہوں، اور اُن سے کہو کہ "ہم ایمان لائے ہیں اُس چیز پر بھی جو ہماری طرف بھیجی گئی ہے اور اُس چیز پر بھی جو تمہاری طرف بھیجی گئی تھی، ہمارا خدا اور تمہارا خدا ایک ہی ہے اور ہم اُسی کے مُسلم (فرماں بردار) ہیں"
  47. وَ كَذٰلِكَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ١ؕ فَالَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ١ۚ وَ مِنْ هٰۤؤُلَآءِ مَنْ یُّؤْمِنُ بِهٖ١ؕ وَ مَا یَجْحَدُ بِاٰیٰتِنَاۤ اِلَّا الْكٰفِرُوْنَ﴿47﴾

    1. وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
    2. اَنْزَلْنَآ اِلَيْكَہم نے نازل کی تمہاری طرف
    3. الْكِتٰبَ ۭکتاب
    4. فَالَّذِيْنَپس جن لوگوں کو
    5. اٰتَيْنٰهُمُہم نے دی انہیں
    6. الْكِتٰبَکتاب
    7. يُؤْمِنُوْنَوہ ایمان لاتے ہیں
    8. بِهٖ ۚاس پر
    9. وَمِنْ هٰٓؤُلَآءِاور ان (اہل مکہ) سے
    10. مَنْ يُّؤْمِنُبعض ایمان لاتے ہیں
    11. بِهٖ ۭاس پر
    12. وَمَا يَجْحَدُاور وہ نہیں انکار کرتے
    13. بِاٰيٰتِنَآہماری آیتوں کا
    14. اِلَّامگر (صرف)
    15. الْكٰفِرُوْنَکافر (جمع)
    (اے نبیؐ) ہم نے اِسی طرح تمہاری طرف کتاب نازل کی ہے، اس لیے وہ لوگ جن کو ہم نے پہلے کتاب دی تھی وہ اس پر ایمان لاتے ہیں، اور اِن لوگوں میں سے بھی بہت سے اس پر ایمان لا رہے ہیں، اور ہماری آیات کا انکار صرف کافر ہی کرتے ہیں
  48. وَ مَا كُنْتَ تَتْلُوْا مِنْ قَبْلِهٖ مِنْ كِتٰبٍ وَّ لَا تَخُطُّهٗ بِیَمِیْنِكَ اِذًا لَّارْتَابَ الْمُبْطِلُوْنَ﴿48﴾

    1. وَمَااور نہ
    2. كُنْتَ تَتْلُوْاآپ پڑھتے تھے
    3. مِنْ قَبْلِهٖاس سے قبل
    4. مِنْ كِتٰبٍکوئی کتاب
    5. وَّلَا تَخُطُّهٗاور نہ اسے لکھتے تھے
    6. بِيَمِيْنِكَاپنے دائیں ہاتھ سے
    7. اِذًااس (صورت) میں
    8. لَّارْتَابَالبتہ شک کرتے
    9. الْمُبْطِلُوْنَحق ناشناس
    (اے نبیؐ) تم اس سے پہلے کوئی کتاب نہیں پڑھتے تھے اور نہ اپنے ہاتھ سے لکھتے تھے، اگر ایسا ہوتا تو باطل پرست لوگ شک میں پڑ سکتے تھے
  49. بَلْ هُوَ اٰیٰتٌۢ بَیِّنٰتٌ فِیْ صُدُوْرِ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ١ؕ وَ مَا یَجْحَدُ بِاٰیٰتِنَاۤ اِلَّا الظّٰلِمُوْنَ﴿49﴾

    1. بَلْ هُوَبلکہ وہ (یہ)
    2. اٰيٰتٌۢ بَيِّنٰتٌواضح آیتیں
    3. فِيْ صُدُوْرِسینوں میں
    4. الَّذِيْنَوہ لوگ جنہیں
    5. اُوْتُوا الْعِلْمَ ۭعلم دیا گیا
    6. وَمَا يَجْحَدُاور نہیں انکار کرتے
    7. بِاٰيٰتِنَآہماری آیتوں کا
    8. اِلَّامگر (صرف)
    9. الظّٰلِمُوْنَظالم (جمع)
    دراصل یہ روشن نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے دلوں میں جنہیں عِلم بخشا گیا ہے، اور ہماری آیات کا انکار نہیں کرتے مگر وہ جو ظالم ہیں
  50. وَ قَالُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیٰتٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ قُلْ اِنَّمَا الْاٰیٰتُ عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ وَ اِنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ﴿50﴾

    1. وَقَالُوْااور وہ بولے
    2. لَوْلَآکیوں نہ
    3. اُنْزِلَنازل کی گئی
    4. عَلَيْهِاس پر
    5. اٰيٰتٌنشانیاں
    6. مِّنْ رَّبِّهٖ ۭاس کے رب سے
    7. قُلْآپ فرمادیں
    8. اِنَّمَااس کے سوا نہیں
    9. الْاٰيٰتُنشانیاں
    10. عِنْدَ اللّٰهِ ۭاللہ کے پاس
    11. وَاِنَّمَآ اَنَااور اس کے سوا نہیں کہ میں
    12. نَذِيْرٌڈرانے والا
    13. مُّبِيْنٌصاف صاف
    یہ لوگ کہتے ہیں کہ "کیوں نہ اتاری گئی اس شخص پر نشانیاں اِس کے رب کی طرف سے؟" کہو، "نشانیاں تو اللہ کے پاس ہیں اور میں صرف خبردار کرنے والا ہوں کھول کھول کر"
  51. اَوَ لَمْ یَكْفِهِمْ اَنَّاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ یُتْلٰى عَلَیْهِمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَرَحْمَةً وَّ ذِكْرٰى لِقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ۠ع﴿51﴾

    1. اَوَلَمْ يَكْفِهِمْکیا ان کے لیے کافی نہٰن
    2. اَنَّآ اَنْزَلْنَاکہ ہم نے نازل کی
    3. عَلَيْكَآپ پر
    4. الْكِتٰبَکتاب
    5. يُتْلٰىپڑھی جاتی ہے
    6. عَلَيْهِمْ ۭان پر
    7. اِنَّبیشک
    8. فِيْ ذٰلِكَاس میں
    9. لَرَحْمَةًالبتہ رحمت ہے
    10. وَّذِكْرٰياور نصیحت
    11. لِقَوْمٍان لوگوں کے لیے
    12. يُّؤْمِنُوْنَوہ ایمان لاتے ہیں
    اور کیا اِن لوگوں کے لیے یہ (نشانی) کافی نہیں ہے کہ ہم نے تم پر کتاب نازل کی جو اِنہیں پڑھ کر سُنائی جاتی ہے؟ در حقیقت اِس میں رحمت ہے اور نصیحت ہے اُن لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں
  52. قُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ شَهِیْدًا١ۚ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِالْبَاطِلِ وَ كَفَرُوْا بِاللّٰهِ١ۙ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ﴿52﴾

    1. قُلْآپ فرمادیں
    2. كَفٰيکافی ہے
    3. بِاللّٰهِاللہ
    4. بَيْنِيْمیرے درمیان
    5. وَبَيْنَكُمْاور تمہارے درمیان
    6. شَهِيْدًا ۚگواہ
    7. يَعْلَمُوہ جانتا ہے
    8. مَاجو
    9. فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
    10. وَالْاَرْضِ ۭاور زمین میں
    11. وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
    12. اٰمَنُوْاایمان لائے
    13. بِالْبَاطِلِباطل پر
    14. وَكَفَرُوْااور وہ منکر ہوئے
    15. بِاللّٰهِ ۙاللہ کے
    16. اُولٰٓئِكَوہی ہیں
    17. هُمُ الْخٰسِرُوْنَوہ گھاٹا پانے والے
    (اے نبیؐ) کہو کہ "میرے اور تمہارے درمیان اللہ گواہی کے لیے کافی ہے وہ آسمانوں اور زمین میں سب کچھ جانتا ہے جو لوگ باطل کو مانتے ہیں اور اللہ سے کفر کرتے ہیں وہی خسارے میں رہنے والے ہیں"
  53. وَ یَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالْعَذَابِ١ؕ وَ لَوْ لَاۤ اَجَلٌ مُّسَمًّى لَّجَآءَهُمُ الْعَذَابُ١ؕ وَ لَیَاْتِیَنَّهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ﴿53﴾

    1. وَيَسْتَعْجِلُوْنَكَاور وہ آپ سے جلدی کرتے ہیں
    2. بِالْعَذَابِ ۭعذاب کی
    3. وَلَوْلَآاور اگر نہ
    4. اَجَلٌمیعاد
    5. مُّسَمًّىمقرر
    6. لَّجَآءَهُمُتو آچکا ہوتا ان پر
    7. الْعَذَابُ ۭعذاب
    8. وَلَيَاْتِيَنَّهُمْاور ضرور ان پر آئے گا
    9. بَغْتَةًاچانک
    10. وَّهُمْاور وہ
    11. لَا يَشْعُرُوْنَانہیں خبر نہ ہوگی
    یہ لوگ تم سے عذاب جلدی لانے کا مطالبہ کرتے ہیں اگر ایک وقت مقرر نہ کر دیا گیا ہوتا تو ان پر عذاب آ چکا ہوتا اور یقیناً (اپنے وقت پر) وہ آ کر رہے گا اچانک، اس حال میں کہ انہیں خبر بھی نہ ہو گی
  54. یَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالْعَذَابِ١ؕ وَ اِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِیْطَةٌۢ بِالْكٰفِرِیْنَۙ﴿54﴾

    1. يَسْتَعْجِلُوْنَكَوہ آپ سے جلدی کرتے ہیں
    2. بِالْعَذَابِ ۭعذاب کی
    3. وَاِنَّاور بیشک
    4. جَهَنَّمَجہنم
    5. لَمُحِيْطَةٌۢالبتہ گھیر ہوئے
    6. بِالْكٰفِرِيْنَکافروں کو
    یہ تم سے عذاب جلدی لانے کا مطالبہ کرتے ہیں، حالانکہ جہنم ان کافروں کو گھیرے میں لے چکی ہے
  55. یَوْمَ یَغْشٰىهُمُ الْعَذَابُ مِنْ فَوْقِهِمْ وَ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِهِمْ وَ یَقُوْلُ ذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿55﴾

    1. يَوْمَ(جس) دن
    2. يَغْشٰىهُمُانہیں ڈھانپ لے گا
    3. الْعَذَابُعذاب
    4. مِنْ فَوْقِهِمْان کے اوپر سے
    5. وَمِنْ تَحْتِاور نیچے سے
    6. اَرْجُلِهِمْان کے پاؤں
    7. وَيَقُوْلُاور وہ کہے گا
    8. ذُوْقُوْاچکھو تم
    9. مَاجو
    10. كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَتم کرتے تھے
    (اور انہیں پتہ چلے گا) اُس روز جبکہ عذاب انہیں اُوپر سے بھی ڈھانک لے گا اور پاؤں کے نیچے سے بھی اور کہے گا کہ اب چکھو مزا ان کرتوتوں کا جو تم کرتے تھے
  56. یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّ اَرْضِیْ وَاسِعَةٌ فَاِیَّایَ فَاعْبُدُوْنِ﴿56﴾

    1. يٰعِبَادِيَاے میرے بندو
    2. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓاجو ایمان لائے
    3. اِنَّبیشک
    4. اَرْضِيْمیری زمین
    5. وَاسِعَةٌوسیع
    6. فَاِيَّايَپس میری ہی
    7. فَاعْبُدُوْنِپس تم عبادت کرو
    اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو، میری زمین وسیع ہے، پس تم میری بندگی بجا لاؤ
  57. كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ١۫ ثُمَّ اِلَیْنَا تُرْجَعُوْنَ﴿57﴾

    1. كُلُّ نَفْسٍہر شخص
    2. ذَآئِقَةُچکھنا
    3. الْمَوْتِ ۣموت
    4. ثُمَّ اِلَيْنَاپھر ہماری طرف
    5. تُرْجَعُوْنَتم لوٹائے جاؤ گے
    ہر متنفس کو موت کا مزا چکھنا ہے، پھر تم سب ہماری طرف ہی پلٹا کر لائے جاؤ گے
  58. وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُبَوِّئَنَّهُمْ مِّنَ الْجَنَّةِ غُرَفًا تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ نِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِیْنَۗۖ﴿58﴾

    1. وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْااور جو لوگ ایمان لائے
    2. وَعَمِلُوااور انہوں نے عمل کیے
    3. الصّٰلِحٰتِنیک
    4. لَنُبَوِّئَنَّهُمْہم ضرور انہیں جگہ دیں گے
    5. مِّنَسے۔ کے
    6. الْجَنَّةِجنت
    7. غُرَفًابالاخانے
    8. تَجْرِيْجاری ہیں
    9. مِنْ تَحْتِهَااس کے نیچے سے
    10. الْاَنْهٰرُنہریں
    11. خٰلِدِيْنَوہ ہمیشہ رہیں گے
    12. فِيْهَا ۭاس میں
    13. نِعْمَ اَجْرُ(کیا ہی) اچھا اجر
    14. الْعٰمِلِيْنَکام کرنے والے
    جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کو ہم جنت کی بلند و بالا عمارتوں میں رکھیں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، وہاں وہ ہمیشہ رہیں گے، کیا ہی عمدہ اجر ہے عمل کرنے والوں کے لیے
  59. الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَ﴿59﴾

    1. الَّذِيْنَ صَبَرُوْاجن لوگوں نے صبر کیا
    2. وَعَلٰي رَبِّهِمْاور وہ اپنے رب پر
    3. يَتَوَكَّلُوْنَوہ بھروسہ کرتے ہیں
    اُن لوگوں کے لیے جنہوں نے صبر کیا ہے اور جو اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں
  60. وَ كَاَیِّنْ مِّنْ دَآبَّةٍ لَّا تَحْمِلُ رِزْقَهَا١ۗۖ اَللّٰهُ یَرْزُقُهَا وَ اِیَّاكُمْ١ۖ٘ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ﴿60﴾

    1. وَكَاَيِّنْاور بہت سے
    2. مِّنْ دَآبَّةٍجانور جو
    3. لَّا تَحْمِلُنہیں اٹھاتے
    4. رِزْقَهَااپنی روزی
    5. اَللّٰهُاللہ
    6. يَرْزُقُهَاانہیں روزی دیتا ہے
    7. وَاِيَّاكُمْاور تمہیں بھی
    8. وَهُوَاور وہ
    9. السَّمِيْعُسننے والا
    10. الْعَلِيْمُجاننے والا
    کتنے ہی جانور ہیں جو اپنا رزق اٹھائے نہیں پھرتے، اللہ اُن کو رزق دیتا ہے اور تمہارا رازق بھی وہی ہے، وہ سب کچھ سُنتا اور جانتا ہے
  61. وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ١ۚ فَاَنّٰى یُؤْفَكُوْنَ﴿61﴾

    1. وَلَئِنْاور البتہ اگر
    2. سَاَلْتَهُمْتم پوچھو ان سے
    3. مَّنْ خَلَقَکس نے بنایا
    4. السَّمٰوٰتِآسمان (جمع)
    5. وَالْاَرْضَاور زمین
    6. وَسَخَّرَاور مسخر کیا (کام میں لگایا)
    7. الشَّمْسَسورج
    8. وَالْقَمَرَاور چاند
    9. لَيَقُوْلُنَّوہ ضرور کہیں گے
    10. اللّٰهُاللہ
    11. فَاَنّٰىپھر کہاں
    12. يُؤْفَكُوْنَوہ الٹے پھرے جاتے ہیں
    اگر تم اِن لوگوں سے پُوچھو کہ زمین اور آسمانوں کو کس نے پیدا کیا ہے اور چاند اور سُورج کو کس نے مسخّر کر رکھا ہے تو ضرور کہیں گے کہ اللہ نے، پھر یہ کدھر سے دھوکا کھا رہے ہیں؟
  62. اَللّٰهُ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَ یَقْدِرُ لَهٗ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ﴿62﴾

    1. اَللّٰهُاللہ
    2. يَبْسُطُفراخ کرتا ہے
    3. الرِّزْقَروزی
    4. لِمَنْ يَّشَآءُجس کے لیے وہ چاہتا ہے
    5. مِنْ عِبَادِهٖاپنے بندوں میں سے
    6. وَيَقْدِرُاور تنگ کردیتا ہے
    7. لَهٗ ۭاس کے لیے
    8. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    9. بِكُلِّ شَيْءٍہر چیز کا
    10. عَلِيْمٌجاننے والا
    اللہ ہی ہے جو اپنے بندوں میں سے جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کرتا ہے اور جس کا چاہتا ہے تنگ کرتا ہے، یقیناً اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے
  63. وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ نَّزَّلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ مِنْۢ بَعْدِ مَوْتِهَا لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ١ؕ قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ۠ع﴿63﴾

    1. وَلَئِنْاور البتہ اگر
    2. سَاَلْتَهُمْتم ان سے پوچھو
    3. مَّنْکس نے
    4. نَّزَّلَاتارا
    5. مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
    6. مَآءًپانی
    7. فَاَحْيَاپھر زندہ کردیا
    8. بِهِاس سے
    9. الْاَرْضَزمین
    10. مِنْۢ بَعْدِبعد
    11. مَوْتِهَااس کا مرنا
    12. لَيَقُوْلُنَّالبتہ وہ کہیں گے
    13. اللّٰهُ ۭاللہ
    14. قُلِآپ کہہ دیں
    15. الْحَمْدُ لِلّٰهِ ۭتمام تعریفیں اللہ کے لیے
    16. بَلْلیکن
    17. اَكْثَرُهُمْان میں اکثر
    18. لَا يَعْقِلُوْنَوہ عقل سے کام نہیں لیتے
    اور اگر تم ان سے پوچھو کس نے آسمان سے پانی برسایا اور اِس کے ذریعہ سے مُردہ پڑی ہوئی زمین کو جِلا اٹھایا تو وہ ضرور کہیں گے اللہ نے کہو، الحمدللہ، مگر اکثر لوگ سمجھتے نہیں ہیں
  64. وَ مَا هٰذِهِ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا لَهْوٌ وَّ لَعِبٌ١ؕ وَ اِنَّ الدَّارَ الْاٰخِرَةَ لَهِیَ الْحَیَوَانُ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ﴿64﴾

    1. وَمَااور نہیں
    2. هٰذِهِیہ
    3. الْحَيٰوةُ الدُّنْيَآدنیا کی زندگی
    4. اِلَّا لَهْوٌسوائے کھیل
    5. وَّلَعِبٌ ۭاور کود
    6. وَاِنَّاور بیشک
    7. الدَّارَ الْاٰخِرَةَآخرت کا گھر
    8. لَھِىَالبتہ وہی
    9. الْحَيَوَانُ ۘزندگی
    10. لَوْکاش
    11. كَانُوْا يَعْلَمُوْنَوہ جانتے ہوتے
    اور یہ دنیا کی زندگی کچھ نہیں ہے مگر ایک کھیل اور دل کا بہلاوا اصل زندگی کا گھر تو دار آخرت ہے، کاش یہ لوگ جانتے
  65. فَاِذَا رَكِبُوْا فِی الْفُلْكِ دَعَوُا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ۚ۬ فَلَمَّا نَجّٰىهُمْ اِلَى الْبَرِّ اِذَا هُمْ یُشْرِكُوْنَۙ﴿65﴾

    1. فَاِذَاپھر جب
    2. رَكِبُوْاوہ سوار ہوئے ہیں
    3. فِي الْفُلْكِکشتی میں
    4. دَعَوُا اللّٰهَاللہ کو پکارتے ہیں
    5. مُخْلِصِيْنَخالص رکھ کر
    6. لَهُ الدِّيْنَ ڬاس کے لیے اعتقاد
    7. فَلَمَّاپھر جب
    8. نَجّٰىهُمْوہ انہیں نجات دیتا ہے
    9. اِلَى الْبَرِّخشکی کی طرف
    10. اِذَا هُمْناگہاں (فورا) وہ
    11. يُشْرِكُوْنَشرک کرنے لگتے ہیں
    جب یہ لوگ کشتی پر سوار ہوتے ہیں تو اپنے دین کو اللہ کے لیے خالص کر کے اُس سے دُعا مانگتے ہیں، پھر جب وہ اِنہیں بچا کر خشکی پر لے آتا ہے تو یکایک یہ شرک کرنے لگتے ہیں
  66. لِیَكْفُرُوْا بِمَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ١ۙۚ وَ لِیَتَمَتَّعُوْا١ٙ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ﴿66﴾

    1. لِيَكْفُرُوْاتاکہ ناشکری کریں
    2. بِمَآوہ جو
    3. اٰتَيْنٰهُمْ ڌہم نے انہیں دیا
    4. وَلِيَتَمَتَّعُوْا ۪اور تاکہ وہ فائدہ اٹھائیں
    5. فَسَوْفَپس عنقریب وہ
    6. يَعْلَمُوْنَجان لیں گے وہ
    تاکہ اللہ کی دی ہوئی نجات پر اس کا کفران نعمت کریں اور (حیات دنیا کے) مزے لوٹیں اچھا، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا
  67. اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا اٰمِنًا وَّ یُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ حَوْلِهِمْ١ؕ اَفَبِالْبَاطِلِ یُؤْمِنُوْنَ وَ بِنِعْمَةِ اللّٰهِ یَكْفُرُوْنَ﴿67﴾

    1. اَوَکیا
    2. لَمْ يَرَوْاانہوں نے نہیں دیکھا
    3. اَنَّا جَعَلْنَاکہ ہم نے بنایا
    4. حَرَمًاحرم (سرزمین مکہ)
    5. اٰمِنًاامن کی جگہ
    6. وَّجبکہ
    7. يُتَخَطَّفُاچک لیے جاتے ہیں
    8. النَّاسُلوگ
    9. مِنْسے (کے)
    10. حَوْلِهِمْ ۭاس کے ارد گرد
    11. اَفَبِالْبَاطِلِکیا پس باطل پر
    12. يُؤْمِنُوْنَایمان لاتے ہیں
    13. وَبِنِعْمَةِ اللّٰهِاور اللہ کی نعمت کی
    14. يَكْفُرُوْنَناشکری کرتے ہیں
    کیا یہ دیکھتے نہیں ہیں کہ ہم نے ایک پر امن حرم بنا دیا ہے حالانکہ اِن کے گرد و پیش لوگ اُچک لیے جاتے ہیں؟ کیا پھر بھی یہ لوگ باطل کو مانتے ہیں اور اللہ کی نعمت کا کفران کرتے ہیں؟
  68. وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهٗ١ؕ اَلَیْسَ فِیْ جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْكٰفِرِیْنَ﴿68﴾

    1. وَمَنْاور کون
    2. اَظْلَمُبڑا ظالم
    3. مِمَّنِاس سے جس نے
    4. افْتَرٰيباندھا
    5. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    6. كَذِبًاجھوٹ
    7. اَوْ كَذَّبَیا جھٹلایا اس نے
    8. بِالْحَقِّحق کو
    9. لَمَّاجب
    10. جَآءَهٗ ۭوہ آیا اس کے پاس
    11. اَلَيْسَکیا نہیں
    12. فِيْ جَهَنَّمَجہنم میں
    13. مَثْوًىٹھکانہ
    14. لِّلْكٰفِرِيْنَکافروں کے لیے
    اُس شخص سے بڑا ظالم کون ہو گا جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا حق کو جھُٹلائے جب کہ وہ اس کے سامنے آ چکا ہو؟ کیا ایسے کافروں کا ٹھکانہ جہنم ہی نہیں ہے؟
  69. وَ الَّذِیْنَ جَاهَدُوْا فِیْنَا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنَا١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِیْنَ۠ع﴿69﴾

    1. وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوْااور جن لوگوں نے کوشش کی
    2. فِيْنَاہماری (راہ) میں
    3. لَنَهْدِيَنَّهُمْہم ضرور انہیں ہدایت دیں گے
    4. سُبُلَنَا ۭاپنے راستے (جمع)
    5. وَاِنَّاور بیشک
    6. اللّٰهَاللہ
    7. لَمَعَ الْمُحْسِنِيْنَالبتہ ساتھ ہے نیکوکاروں کے
    جو لوگ ہماری خاطر مجاہدہ کریں گے انہیں ہم اپنے راستے دکھائیں گے، اور یقیناً اللہ نیکو کاروں ہی کے ساتھ ہے