بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Bayan-ul-Quran - Al-Anbiyaa : 1
اِقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَ هُمْ فِیْ غَفْلَةٍ مُّعْرِضُوْنَۚ
اِقْتَرَبَ : قریب آگیا لِلنَّاسِ : لوگوں کے لیے حِسَابُهُمْ : ان کا حساب وَهُمْ : اور وہ فِيْ غَفْلَةٍ : غفلت میں مُّعْرِضُوْنَ : منہ پھیر رہے ہیں
ان (منکر) لوگوں سے ان کا (وقت) حساب آن پہنچا (ف 10) اور ابھی غفلت میں (پڑے) ہیں (اور) اعراض کیے ہوئے ہیں۔
10۔ یعنی قیامت وقتا فوقتا نزدیک ہوتی جاتی ہے۔
Top