Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
View Ayah In
Navigate
Surah
1 Al-Faatiha
2 Al-Baqara
3 Aal-i-Imraan
4 An-Nisaa
5 Al-Maaida
6 Al-An'aam
7 Al-A'raaf
8 Al-Anfaal
9 At-Tawba
10 Yunus
11 Hud
12 Yusuf
13 Ar-Ra'd
14 Ibrahim
15 Al-Hijr
16 An-Nahl
17 Al-Israa
18 Al-Kahf
19 Maryam
20 Taa-Haa
21 Al-Anbiyaa
22 Al-Hajj
23 Al-Muminoon
24 An-Noor
25 Al-Furqaan
26 Ash-Shu'araa
27 An-Naml
28 Al-Qasas
29 Al-Ankaboot
30 Ar-Room
31 Luqman
32 As-Sajda
33 Al-Ahzaab
34 Saba
35 Faatir
36 Yaseen
37 As-Saaffaat
38 Saad
39 Az-Zumar
40 Al-Ghaafir
41 Fussilat
42 Ash-Shura
43 Az-Zukhruf
44 Ad-Dukhaan
45 Al-Jaathiya
46 Al-Ahqaf
47 Muhammad
48 Al-Fath
49 Al-Hujuraat
50 Qaaf
51 Adh-Dhaariyat
52 At-Tur
53 An-Najm
54 Al-Qamar
55 Ar-Rahmaan
56 Al-Waaqia
57 Al-Hadid
58 Al-Mujaadila
59 Al-Hashr
60 Al-Mumtahana
61 As-Saff
62 Al-Jumu'a
63 Al-Munaafiqoon
64 At-Taghaabun
65 At-Talaaq
66 At-Tahrim
67 Al-Mulk
68 Al-Qalam
69 Al-Haaqqa
70 Al-Ma'aarij
71 Nooh
72 Al-Jinn
73 Al-Muzzammil
74 Al-Muddaththir
75 Al-Qiyaama
76 Al-Insaan
77 Al-Mursalaat
78 An-Naba
79 An-Naazi'aat
80 Abasa
81 At-Takwir
82 Al-Infitaar
83 Al-Mutaffifin
84 Al-Inshiqaaq
85 Al-Burooj
86 At-Taariq
87 Al-A'laa
88 Al-Ghaashiya
89 Al-Fajr
90 Al-Balad
91 Ash-Shams
92 Al-Lail
93 Ad-Dhuhaa
94 Ash-Sharh
95 At-Tin
96 Al-Alaq
97 Al-Qadr
98 Al-Bayyina
99 Az-Zalzala
100 Al-Aadiyaat
101 Al-Qaari'a
102 At-Takaathur
103 Al-Asr
104 Al-Humaza
105 Al-Fil
106 Quraish
107 Al-Maa'un
108 Al-Kawthar
109 Al-Kaafiroon
110 An-Nasr
111 Al-Masad
112 Al-Ikhlaas
113 Al-Falaq
114 An-Naas
Ayah
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
53
54
55
56
57
58
59
60
61
62
63
64
65
66
67
68
69
70
71
72
73
74
75
76
77
78
79
80
81
82
83
84
85
86
87
88
89
90
91
92
93
94
95
96
97
98
99
100
101
102
103
104
105
106
107
108
109
110
111
112
113
114
115
116
117
118
Get Android App
Tafaseer Collection
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Ahsan-ul-Bayan - Al-Muminoon : 1
وَ اِنَّ مِنْكُمْ لَمَنْ لَّیُبَطِّئَنَّ١ۚ فَاِنْ اَصَابَتْكُمْ مُّصِیْبَةٌ قَالَ قَدْ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیَّ اِذْ لَمْ اَكُنْ مَّعَهُمْ شَهِیْدًا
وَاِنَّ
: اور بیشک
مِنْكُمْ
: تم میں
لَمَنْ
: وہ ہے جو
لَّيُبَطِّئَنَّ
: ضرور دیر لگا دے گا
فَاِنْ
: پھر اگر
اَصَابَتْكُمْ
: تمہیں پہنچے
مُّصِيْبَةٌ
: کوئی مصیبت
قَالَ
: کہے
قَدْ اَنْعَمَ
: بیشک انعام کیا
اللّٰهُ
: اللہ
عَلَيَّ
: مجھ پر
اِذْ
: جب
لَمْ اَكُنْ
: میں نہ تھا
مَّعَھُمْ
: ان کے ساتھ
شَهِيْدًا
: حاضر۔ موجود
” یقیناً فلاح پائے ہے ایمان لانے والوں نے
درس نمبر
145
تشریح آیات (
1
تا
22
) قد افلح خلدون (ا تا
11
) یہ ایک پختہ وعدہ ہے بلکہ یہ عالم بالا کی ایک وہ ٹوک قرار داد ہے کہ مومنین فلاح پائیں گے۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے۔ اللہ تو کبھی اپنے عہد کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔ پھر یہ اللہ کا فیصلہ ہے اور اللہ کے فیصلے کو کوئی رد نہیں کرسکتا کہ مومنین دنیا میں بھی فلاح پائیں گے اور آخرت میں بھی فلاح پائیں گے ۔ ایک مومن انفرادی طور پر فلاح پائے گا اور اہل ایمان کی جماعت بھی فلاح پائیں گی۔ ایسی کامیابی جسے ایک مومن اپنے دل اپنی حقیقی زندگی میں محسوس کرتے ہوں اور اس کے اندر فلاح کے وہ تمام مفہوم پائے جاتے ہوں جن سے دنیا با خبر ہے اور وہ مفاہیم بھی پائے جاتے ہیں جن سے اہل ایمان با خبر بھی نہ ہوں اللہ نے مستقبل مین ان کے لیے اس کا فیصلہ کر رکھا ہو۔ اب سوال یہ ہے کہ وہ مومنین کون ہیں جن کے ساتھ اللہ نے اس قدر پختہ وعدہ کرلیا ہے اور پیشگی ان کی فلاح اور کامیابی کا اعلان کردیا ہے۔ یہ کون لوگ ہیں جن کے لیے بھلائی ، نصرت ، سعادت ، توفیق اور دنیا کا سازو سامان لکھ دیا گیا ہے ، اور جن کے لیے آخرت کا اجر ، کامیابی اور نجات لکھ دی گئی ہے اور سب سے بڑھ کر ان کے رب نے ان سے راضی ہونے کا اعلان کردیا ہے اور ان کے لیے اللہ نے اس جہان اور اس جہاں کی فلاح لکھ دی ہے اور وہ کچھ لکھ دیا ہے جس کے بارے میں انسانوں کو عہم ہی نہیں ہے۔ یہ کون لوگ ہیں جو جنت کے وارث ہونے والے ہیں اور جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ یہ لوگ ہو ہیں جن کے بارے میں سیام کلام یہ تفصیلات دیتا ہے۔ O جو اپنی نمازوں میں خشوع اختیار کرتے ہیں۔ O جو لغویات سے دور رہتے ہیں۔ O جو زکوٰۃ کے طریقے پر عامل رہتے ہیں۔ O جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں سوائے اپنی بیویوں کے اور ان عورتوں کے جو ان کے ملک یمین میں ہوں۔ O جو اپنی امانتوں اور عہد و یمان کا پاس رکھتے ہیں ۔ جو اپنی نمازوں کی محافظت کرتے ہیں۔ اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ ان صفات کی قدرو قیمت کیا ہے ؟ یہ صفات ایک مسلمان کی شخصیت کے مختلف رنگ ہیں ۔ ان کے ساتھ ایک مسلم انسانیت کے افق پر تمام انسانوں کے مقابلے میں بلند نظر آنا ہے۔ وہ افق کا معیار حضرت محمد ﷺ نے متعین فرمایا ہے ، کیونکہ آپ تمام مخلوقات سے بر تر اخلاق کے مالک تھے۔ آپ کی تربیت اللہ نے فرمائی تھی اور بہترین تربیت فرمائی تھی اور اس امر کی شہادت اپنی کتاب میں دی۔ وانک لعلی خلق عظیم ــ” اے محمد ؐ آپ خلق عظیم کے مالک ہیں “ ۔ حضرت عائشہ ؓ سے جب آپ کے اخلاق کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا کان خلقہ القران ” آپ کا اخلاق قرآن تھا “۔ اور اس کے بعد حضرت عائشہ ؓ نے سورة المومنون کی یہ آیات (
11
) تلاوت فرمائیں اور فرمایا ایسے تھے رسول اللہ ﷺ ۔ الذین ھم فی صلاتھم خشعون (
23
:
2
) ” وہ جو اپنی نمازوں میں خشوع اختیار کرتے ہیں “۔ جب وہ نماز پڑھتے ہیں تو ان کے دلوں میں یہ خوف بیٹھا ہوتا ہے کہ وہ رب ذوالجلال کے سامنے کھڑے ہیں ، نہایت سکون اور نہیات ہی دھیمے پن کے ساتھ ۔ ان کی حرکات ، ان کے انداز قیام ، ان کے انداز سجود سے خوف خدا اور خشوعیاں ہوتا ہے ان کی روح اللہ کی عظمت اور جلال سے بھری ہوئی ہے۔ اس لیے ان کے ذہن سے تمام دوسرے مشاغل غائب ہوجاتے ہیں اور اللہ کے ہاں حضوری کے سوا تمام تصورات اوجھل ہوجاتے ہیں ۔ ان کے پر دئہ احساس سے ان کا پورا ماحول اور ان کے تمام دوسرے حالات اور تعلقات ان کے جسم و خیال سے محو ہوجاتے ہیں ۔ وہ صرف اللہ کا احساس رکھتے ہیں اور صرف ذلت باری کی معرفت کو محسوس کررہے ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کا وجد ان تمام کثافتوں سے پاک ہوتا ہے۔ وہ تمام دنیاوی روابط کو کچھ دیر کے لیے جھٹک دیتے ہیں غرض نماز کے وقت اللہ کے جلال کے سوا ان کی نظروں میں کچھ بھی نہیں ہوتا۔ یوں تو حقیر زدہ اپنے حقیقی مصدر سے مل جاتا ہے۔ ایک حیران روح کو طاقت پر وز مل جاتی ہے۔ ایک پریشان دل کو جائے قرار مل جاتی ہے۔ اس مقام پر تمام چیزیں ، تمام دنیاوی قدریں اور تمام افراد اشخاص نظروں سے گر جاتے ہیں اور ان چیزوں کا وہی پہلو نظروں میں ہوتا ہے جس کا تعلق اللہ سے ہو۔ والذین ھم عن الغو معرضون (
23
:
3
) ” جو لغویات سے دور رہتے ہیں “۔ ایسی باتون سے ادور رہتے ہیں جو لغو ہوں۔ ایسے افعال سے دور رہتے ہیں جو لغو ہو ، ایسی ترجیحات سے دور رہتے ہیں جو لغو ہوں ، ایسے خیالات سے دور رہتے ہیں جو لغو ہوں۔ ایک مومن کے دل کی وہ چیز ہوتی ہے جو اسے لہو و لعب اور لغو ہوں سے دور رکھتی ہے۔ یعنی وہ ذکر الہی میں مشغول رہتا ہے ۔ اللہ کی جلالت قدر کے بارے میں سوچنا رہتا ہے ۔ وہ نفس انسانی اور آفاق کائنات میں موجود آیات کے تدبر میں مصروف رہتا ہے۔ اس کائنات کے مناظر میں سے ہر منظر اس کے دماغ کو مصروف رکھے ہوئے ہوتا ہے۔ اس کی فکر ہر وقت ان مناظر میں غور کرتی رہتی ہے اور اس کا وجدان ہر وقت متحرک رہتا ہے۔ ہر وقت اپنے قلب و نظر کی تطمیر میں لگا رہتا ہے ، تزکیہ نفس کرتا رہتا ہے اور ضمیر کو پاک کرتا رہتا ہے۔ نیز ایک مومن نے اپنے طرز عمل میں جو تبدیلی لانی ہوتی ہے وہ رات اور دن اسی میں مصروف رہتا ہے۔ پھر ایمان کی راہ میں اسے جو مشکلات پیش آتی ہیں وہ ان کے دور کرنے میں مصروف رہتا ہے۔ امر بالمعروف اور نہی المنکرکے فرائض کی ادائیگی اسے کرنی ہوتی ہے۔ پھر اس نے اپنی جماعت کی صف بندی بھی کرنی ہوتی ہے اور اسے فتنہ فساد سے بچانا ہوتا ہے ۔ ایک مسلم کو جہاد فی سبیل اللہ کے ذریعہ اسلامی سوسائٹی کی نصرت اور حمایت کرنی ہوتی ہے اور اسلامی سو سائٹی کے مخالفین اور معاندین سے اسے بچانا ہوتا ہے ۔ یہ وہ فرائض ہیں جو ایک مسلمان کے لیے ہر حال میں واجب الاداء ہیں۔ یہ تمام کام فرض عین ہیں یا فرض کفایہ ہیں یہ وہ فرائض ہیں کہ اگر ان کو صحیح طرح سے انجام دیا جائے تو انسان کی پوری زندگی سعی و جہد کے لیے یہ کام کفایت کرتے ہیں کیونکہ انسان کی عمر محدود ہے اور اس کی طاقت بھی محدود ہے۔ اس طاقت کو کوئی شخص یا تو مذکورہ بالا کاموں میں صرف کرکے انسانی نشونما ، ترقی اور اصلاح میں کھپائے گا یا اس محدود قوت کو لہو و لعب من اور فضولیات میں خرچ کے گا۔ یاد رہے کہ یہ تما فرائض اور شریعت کی تمام ہدایات کسی مسلمان کو وقتا فوقتا جائز تفریح سے نہیں روکتے۔ کیونکہ جائز تفریح اور لہو و لعب اور زندگی کو بالکل بےمعنی بنانے کے درمیان بہت فرق ہے۔ والذین ھم للزکوۃ فعلون (
23
:
3
) ” وہ لوگ جو زکواۃ کے طریقے پر عمل پیرا رہتے ہیں “۔ اللہ کی طرف متوجہ ہونے اور لہو و لعب اور بےمعنی زندگی سے دور ہونے کے بعد زکواۃ پر عمل پیرا ہوتے ہیں ۔ زکواۃ انسانی دل اور انسانی دولت دونوں کے لیے پاکیزگی کا باعث ہوتی ہے۔ اس کے ذریعے انسان کا دل کنجوسی سے پاک ہوتا ہے اور انسان ذاتی مفاد کو قربان کردیتا ہے اور شیطان کی اس وسوسہ اندازی کا بھی مقابلہ کرتا ہے کہ تم غریب ہو جائو گے نیز زکواۃ کی وجہ سے سوسائٹی کا یہ روگ بھی دور ہوجاتا ہے کہ اس میں کچھ لوگ تو مالدار ہوں اور کچھ ایسے ہوں جن کے پاس کچھ نہ ہو۔ گویا یہ ایک لحاظ سے سوشل سکیورٹی کا ایک نظام ہے اور غریبوں کے لیے اجتماعی کفالت کا ذریعہ۔ اس کے ذریعہ ۔ اس کے ذریعے تمام لوگوں اور پوری سو سائٹی کے درمیان امن وا طمینان اور اتحاد و اتفاق کا سامان کیا جاسکتا ہے اور طبقاتی کشمکش کو دور کیا جاسکتا ہے۔ والذین ھم لفروجھم حفظون (
23
:
5
) ” وہ لوگ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں “۔ یہ روح کی پاکیزگی ہے ، یہ ایک خاندان کی پاکیزگی ہے ۔ اور پھر پوری سوسائٹی طہارت ہے۔ اس کے ذریعے ایک نفس ، ایک خاندان اور ایک معاشرے کو گندگی سے بچانا مقصود ہے ا۔ انسانی کی شرمگاہ کو غیر حلال اور ناجائز مباشرت سے محفوظ رکھا جاتا ہے ۔ انسانی دل حرام کاری سے محفوظ رہتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام نے جنسی تسکین کے لیے ایک سخت ضابطہ تجویز کیا ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ جن سو سائیٹیوں میں آزاد شہوت رانی کا رواج ہوتا ہے ان کا نظام ڈھیلا پڑجاتا ہے اور ایسی سو سائٹیاں فساد کا شکار ہوجاتی ہیں۔ کسی بھی ایسی سوسائٹی میں خاندانی نظام میں خلل واقع ہوجاتا ہے اور خاندان کا کوئی احترام نہیں رہتا۔ جبکہ فیملی کسی بھی سو سائٹی کے لیے پہلی وحدت اور پہلا یونٹ ہوتی ہے کیونکہ یہ وہ نرسری ہوتی ہے جس میں انسانی پود پروان چرھتی ہے اور درجہ بدرجہ برھتی ہے۔ لہذا خاندان ان کے ماحول میں امن و سکون اور پاکیزگی کا دور دورہ ہونا بھی ضروری ہے تاکہ یہ نرسری تدریج کے ساتھ نشو نما پائے اور والدین ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے نئی انسانی پود کی پرورش کریں۔ خصوصاً نہایت ہی چھوٹے بچوں کی پرورش اور خاندانی نظام کے بغیر یہ ممکن نہیں ہے۔ پھر جس سوسائٹی کے اندر آزاد شہوت رانی بےحد و حساب اور بےباک روک ٹوک ہو وہ ایک گندی اور غلیظ سوسائٹی ہوتی ہے ۔ اس کے افراد گرے ہوئے اور بےہمت ہوتے ہیں کیونکہ وہ معیار جس میں انسانی ترقی میں کوئی غلطی نہیں ہوتییہ ہے کہ انسان کی قوت ارادی اس کے تمام امور اور تمام میلانات پر حاوی ہو۔ انسان کے تمام فطری تقاضے اس طرح منظم ہوں کہ وہ پاک و صاف ہوں اور اس سوسائٹی کے اندر انسانی پود کی جو نرسری تشکیل پائے وہ شرمندہ طریقوں کے مطابق نہ ۔ اور بچے اس دنیا میں ایسے پاک طریقے کے مطابق آئیں کہ ہر بچے کو اپنا باپ معلوم ہو ۔ اور یہ نہ ہو کہ اس میں ایک مادہ حیوان کسی بھی نر حیوان سے نطفہ لے اور اس کے بعد پیدا ہونے والے حیوان کو یہ معلوم نہ ہو کہ وہ کہاں سے آیا ہے اور کس طرح آیا ہے اور کون اسے لایا ہے۔ یہاں قرآن کریم متعین طور پر بتا دیتا ہے کہ انہوں نے اس نرسری کے لیے بیج کس طرح بونا ہے اور زندگی کی یہ تخم ریزی کہاں کرنی ہے۔ الل علی ازواجھم او ماملکت ایمانھم غیر ملومین (
23
:
2
) ” سوائے اپنی بیویوں کے اور ان عورتوں کے جو ان کے ملک یمین میں ہو۔ جہاں تک بیویوں کا تعلق ہے اس کی تشریح کی ضرورت نہیں ہے “۔ اور نہ اس میں کوئی قیل و قال ہے ۔ یہ تو ایک معروف اور قانونی نظام ہے لیکن ملک یمین کے مسئلے کی تشریح ضروری ہے ۔ غلامی کے مسئلے پر ہم القران کی جلد دوئم میں منصل بحث کر آئے ہیں جس میں یہ کہا گیا تھا کہ جب اسلامی نظام آیا تو غلامی ایک عالمی نظام کے طور پر رائج تھی۔ اسی طرح جنگی قیدیوں کو غلام بنانا بھی ایک عالمی مسئلہ تھا۔ اسلام اور کفر کی کشمکش میں دشمنان اسلام پوری مادی قوت لے کر میدان میں اترے ہوئے تھے ، اس لیے اسلام کے لیے یہ ممکن نہ تھا کہ وہ اس نظام کو یکطرفہ طور پر ختم کردے اور صورت حال یہ ہوجائے کہ مسلمان تو قیدی بن کر کفار کے غلام بن جائیں اور کفار قیدی ہو کر آئیں تو وہ اس قانون کی رو سے آزاد ہوجائیں ۔ اسلام نظام نے بامر مجبوری جنگی قیدیوں کی غلامی کا قانون تو بحال رکھا جبکہ غلامی کے دوسرے سرچشمے بند کردیئے ۔ اور یہ بھی اس وقت تک کہ قانون بین الاقوام مین غلامی کے خلاف کوئی قانون پاس نہیں ہوتا۔ چناچہ اس قانون کے مطابق اسلامی کیمپ میں بعض قیدی عورتیں آجاتی تھیں جو غلام ہوتی تھیں اور اس غلامی کی وجہ سے ان کا درجہ ایک آزاد منکوحہ عورت کے نہیں ہوتا تھا لیکن اسلام نے ان کے ساتھ مباشرت کی اجازت صرف اس شخص کو دے دی جو ان کا مالک ہوتا۔ یہاں تک کہ ان کو ان طریقوں کے مطابق آزادی مل جائے جو اسلام نے غلاموں کی آزادی کے لیے وضع کیے اور یہ طریقے متعدد تھے۔ اسلام نے ملک یمین میں مباشرت کی جو آزادی دی ہے اس میں خود اسیر عورتوں کی فطری ضروریات کو بھی ملحوظ رکھا گیا ہے تاکہ یہ نہ ہو کہ قیدی عورتیں اسلامی معاشرے میں آزاد شہوت رانی کرتی پھریں۔ جس طر آج ہمارے دور میں جنگی قیدی عورتوں کے ساتھ ہوتا ہے ۔ خصوصاً اس دور کے بعد جبکہ جنگی قیدیوں کو غلام نہ بنانے کا بین الاقوامی معاہدہ ہوگیا۔ اسلام نے یہ قانون اسلیے جاری رکھا ہے کہ اسلام آزاد شہوت رانی اور جنسی بےراہ روی کے خلاف ہے۔ یہ ایک عارضی نظام تھا اور اس وقت تک کے لیے تھا جب تک اللہ کی طرف سے ان کی آزادی کا انتظام نہیں کردیا جاتا ۔ اور یہ غلام عورتیں آزادی کے مقام تک نہیں پہنچ جائیں۔ اسلام نے ایسے قوانین بنائے کے کوئی غلام عورت بہت سے ذرائع استعمال کرکے آزادی حاصل کرسکتی ہے ۔ مثلا اگر اس سے مالک سے اس کا لڑکا یا لڑکی پیدا ہوجائے اور یہ مالک فوت ہوجائے تو غلام عورت آزاد ہوجائے گی یا یہ مالک خود اسے آزاد کردیگا یا کسی کفارہ میں وہ آزاد ہوجائے۔ نیز مکاتبت کے ذریعے بھی غلام عورت آزاد ہوسکتی ہے ۔ مکاتبت وہ تحریری معاہدہ وہوتا ہے جس میں ایک غلام اپنی آزادی کے لیے اپنے مالک کے ساتھ معاہدہ کرتا ہے ۔ (مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ فرمائیے میری کتاب شبہات حول الاسلام) بہر حال غلامی ایک عارضی جنگی ضرورت تھی اور یہ اس طرح تھی کہ بین الاقوامی سطح پر جنگی قوانین مشل بالمشل ہوتے ہیں۔ یعنی جس طرح دشمن قوم جنگی قیدیوں سے سلوک کرے گی ، اسلام بھی ویسا ہی سلوک کرے گا۔ غرض آزاد لوگوں کو غلام بنانا اسلامی نظام کا کوئی مستقل اصول نہ تھا کیونکہ یہ ایک بین الاقوامی ضرورت تھی۔ فمن ابتغی ورآء ذلک فا ولئک ھم العدون (
23
:
7
) ” البتہ جو اس کے علاوہ کچھ اور چاہیں وہی زیادتی کرنے والے ہیں “۔ یعنی جو شخص اپنی منکوحہ بیویوں اور مملوکہ لونڈیوں کے علاوہ دوسرے کسی طریقے سے بھی شہوت رانی کرے گا وہ جائز دائرہ سے تجاوز کرنے والا ہوگا۔ وہ حرام میں پڑجائے گا۔ تعدی یوں ہوگی کہ نکاح اور جہاد کے بغیر وہ دوسرے طریقے سے شہوت رانی کر رہاے ہے۔ یو اس کا ضمیر بھی اسے ملامت کرے گا کیونکہ وہ ایک ایسی چراگاہ میں چر رہا ہے جو اس کے لیے جائز نہیں ہے۔ پھر اس حرام کاری کے نتیجے مین جو نر سری ہوگی وہ بھی شتر بےمہار ہوگی اور اس کی وجہ سے پوری سوسائٹی فساد کا شکار ہوگی۔ اس سو سائٹی کے بھیڑئے آزاد ہوجائیں گے اور جہاں سے چاہیں گے گوشت نچ لیں گے۔ یہ تمام ایسی صورتیں ہیں جنہیں اسلام ناپسند کرتا ہے۔ وا ؛ ذہم لل منتھم عھد رعون (
23
:
8
) ” جو اپنی امانتوں اور عہد ویمان کا خیال رکھتے ہیں “۔ یعنی انفرادی طور پر بھی وہ اپنے عہد و یمان کے محافظ ہوتے ہیں اور اجتماعی طور پر بھی اور بین الاقوامی سطح پر بھی وہ عہد ویمان کی حفاظت کرنے والے ہوتے ہیں۔ امانتوں میں وہ تمام ذمہ داریاں آتی ہیں جو کسی فرد یا جماعت کے ذمہ لازم ہوتی ہیں۔ پہلی امانت تو فطرت انسانی ہے۔ فطرت انسانی کو اللہ نے نہایت ہی سیدھا بنایا ہے اور فطرت انسانی ناموس کائنات کے ساتھ بھی ہم آہنگ ہے ۔ اور یہ دونوں پھر اللہ کی وحدانیت اور اس کی تخلیق پر شاہد عادل ہیں کیونکہ اس پوری کائنات میں ایک ہی قانون قدرت کام کر رہا ہے جس میں خود ذلت انسانی بھی شامل ہے اور یہ وحدت ناموس فطرت اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ اس کائنات کے پیچھے ایک ہی ارادہ مدبرہ کام کررہا ہے۔ اہل ایمان کا یہ فریضہ قرار دیا گیا ہے کہ وہ کائنات کی اس فطرت کو تبدیل نہ ہونے دیں۔ کیونکہ یہ ان کہ پاس اللہ تعالیٰ کی امانت ہے اور ذلت باری پر یہ شاہد عادل بھی ہے اور اسکے بعد پھر تمام دوسری امانتوں کا یہی حکم ہے۔ عہد کی رعایت کا مطلب بھی یہ ہے کہ سب سے پہلے اس عہد کی رعایت کی جائے جو از روئے فطرت انسان پر عائد ہے۔ انسان کا یہ فریضہ ہے کہ وہ اللہ وحدہ کو ازروئے فطرت پہچانے کہ وہ موجود ہے اور واحد ہے پھر اس عہد کے بعد تمام عہدو یمان آتے ہیں۔ ان عقود کی رعایت کرتے ہیں۔ گویا یہ اہل ایمان کی صفت دائمہ اور قائمہ ہے اور کسی بھی سو سائٹی کا نظم و نسق اس وقت تک درست نہیں ہو سکتا جب تک اس کے افراد میں استقامت نہ اختیار کریں۔ اپنے عہد ویمان کا خیال نہ رکھیں اور اس مشترکہ نظام زندگی پر اس سوسائٹی کے تمام افراد مطمئن نہ ہوجائیں تاکہ تمام لوگوں کو امن و اطمینان حاصل ہو اور وہ اعتماد سے زندگی بسر کریں۔ والذین ھم علی صلوتھم یحافظون (
23
:
9
) ” جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں “۔ وہ اپنی نماز ہرگز قضا نہیں کرتے نہ وہ انہیں ضائع کرتے ہیں۔ اسی طرح وہ اپنی نمازوں کی کیفیت میں کمی نہیں کرے۔ وہ ان نمازوں کے فرائض سنن اور مستحبات کو پوری طرح ادا کرتے ہیں ۔ پورے ارکان اور آداب کے ساتھ نمازیں پڑھتے ہیں۔ ان کی نمازیں زندہ نمازیں ہوتی ہیں۔ اور پوری توجہ سے وہ ان میں غرق ہوتے ہیں ، ان کی روح اور ان کا وجدان نمازوں سے اچھا اثر لیتا ہے۔ نماز دراصل بندے اور رب کے درمیاں ایک رابطہ ہوتی ہے ۔ جو شخص نماز کی حفاظت نہیں کرتا وہ درحقیقت اپنے اور اپنے رب کے درمیاں اس رابطے کو کاٹ دیتا ہے۔ اور ایسا شخص پھر دو سرے بنی نوع انسان کے ساتھ بھی اچھے روابط نہیں رکھتا۔ بیان صفات اہل ایمان کا آغاز بھی نماز کے ذکر سے ہوا اور اختتام بھی نماز کے ذکر سے ہوا۔ مقصد یہ بتلانا ہے کہ اسلام اور ایمان کے بعد نماز سب سے اہم فریضہ ہے۔ یہاں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ نماز کو اپنی پوری صفات کے ساتھ ادا کیا جائے اور اس میں اپنی پوری توجہ اللہ کی طرف مبذول کردی جائے کہ اسلام میں اول بھی نماز اور آخر بھی نماز ہے۔ یہ ان اہل ایمان کی صفات ہیں جن کے لیے اللہ نے فلاح لکھ دی ہے ۔ یہ وہ خصوصیات ہیں جو یہ طے کرتی ہیں کہ اہل ایمان کی زندگی کے خدوخال کیا ہوتے ہیں اور اہل ایمان کو کیسی زندگی بسر کرنا چاہئے۔ یعنی ایسی زندگی جو ایک ایسے انسان کے ساتھ لائق ہے جسے پوری مخلوق پر کرامت اور شرف عطا کیا گیا ہے۔ نہ زندگی سے اس طرح لطف اندوز ہو کہ وہ اپنی زندگی کو مزید ترقی دے اور محض حیوانات کی طرح زندگی بسر کرے۔ نہ زندگی سے اس طرح لطف اندوز ہو جس طرح حیوانات ہوتے ہیں اور نہ اس طرح کھاتا پیتا ہو جس طرح حیوانات کھاتے پیتے ہیں۔ لیکن دنیا کی اس ہم گیر ترقی کے باوجود وہ ترقی اور کمال اس دنیا میں حاصل نہیں کیا جاسکتا جو اہل ایمان کے لائق ہے اس لیے اللہ نے انسان کو راہ ترقی اور کمال اس دنیا میں حاصل نہیں کیا جاسکتا جو اہل ایمان کے لائق ہے اس لیے اللہ نے انسان کو راہ ترقی پر مزید آگے بڑھاتے ہوئے ، کمال اور ترقی کے اعلیٰ ترین مدارج تک یعنی جنت الفردوس میں پہنچایا۔ ترقی و کمال کے ان اعلیٰ مدارج پر ، پھر اہل ایمان ہمیشہ فائز رہیں گے۔ یہاں ان کے لیے کوئی خوف و خطر نہ ہوگا اور وہاں وہ بلا زوہل قرار و سکون رہیں گے۔ اولئک ھم الورثون (
10
) الذین یرثون الفردوس ھم فیھا خلدون ” یہی وہ لوگ وہ وارث ہیں جو میراث میں فردوس پائیں گے اور اس میں ہمیشہ رہیں گے “۔ یہ وہ آخری مطلوب ہے جو اہل ایمان کے لیے لکھا گیا ہے ۔ اس کے سوا ایک مومن کا کوئی نصب العین نہیں ہے اور نہ اس کے حصول کے بعد اس کا کوئی اور نصب العین رہتا ہے جس کی وہ آرزو کرے۔ اہل ایمان کی صفات میں سے ایک اہم صفت یہ ہے کہ وہ خود اپنے نفوس کے اندر پائے جانے والے دلائل ایمان پر غور کریں۔ سب سے پہلے وہ ذرا اپنے وجود اور اس کی نشو نما کی حقیقت پر غور کریں کہ اس کی شخصیت کا آغاز کس چھوٹے سے چرثومے سے ہوا اور پھر بعث بعد الموت اور آخرت کی زندگی کا حال کیا ہوگا۔ ان دونوں زندگیوں کی دنیاوی اور اخروی کیفیت کے درمیان تعلق کی نوعیت کیا ہے ؟
Top