Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
View Ayah In
Navigate
Surah
1 Al-Faatiha
2 Al-Baqara
3 Aal-i-Imraan
4 An-Nisaa
5 Al-Maaida
6 Al-An'aam
7 Al-A'raaf
8 Al-Anfaal
9 At-Tawba
10 Yunus
11 Hud
12 Yusuf
13 Ar-Ra'd
14 Ibrahim
15 Al-Hijr
16 An-Nahl
17 Al-Israa
18 Al-Kahf
19 Maryam
20 Taa-Haa
21 Al-Anbiyaa
22 Al-Hajj
23 Al-Muminoon
24 An-Noor
25 Al-Furqaan
26 Ash-Shu'araa
27 An-Naml
28 Al-Qasas
29 Al-Ankaboot
30 Ar-Room
31 Luqman
32 As-Sajda
33 Al-Ahzaab
34 Saba
35 Faatir
36 Yaseen
37 As-Saaffaat
38 Saad
39 Az-Zumar
40 Al-Ghaafir
41 Fussilat
42 Ash-Shura
43 Az-Zukhruf
44 Ad-Dukhaan
45 Al-Jaathiya
46 Al-Ahqaf
47 Muhammad
48 Al-Fath
49 Al-Hujuraat
50 Qaaf
51 Adh-Dhaariyat
52 At-Tur
53 An-Najm
54 Al-Qamar
55 Ar-Rahmaan
56 Al-Waaqia
57 Al-Hadid
58 Al-Mujaadila
59 Al-Hashr
60 Al-Mumtahana
61 As-Saff
62 Al-Jumu'a
63 Al-Munaafiqoon
64 At-Taghaabun
65 At-Talaaq
66 At-Tahrim
67 Al-Mulk
68 Al-Qalam
69 Al-Haaqqa
70 Al-Ma'aarij
71 Nooh
72 Al-Jinn
73 Al-Muzzammil
74 Al-Muddaththir
75 Al-Qiyaama
76 Al-Insaan
77 Al-Mursalaat
78 An-Naba
79 An-Naazi'aat
80 Abasa
81 At-Takwir
82 Al-Infitaar
83 Al-Mutaffifin
84 Al-Inshiqaaq
85 Al-Burooj
86 At-Taariq
87 Al-A'laa
88 Al-Ghaashiya
89 Al-Fajr
90 Al-Balad
91 Ash-Shams
92 Al-Lail
93 Ad-Dhuhaa
94 Ash-Sharh
95 At-Tin
96 Al-Alaq
97 Al-Qadr
98 Al-Bayyina
99 Az-Zalzala
100 Al-Aadiyaat
101 Al-Qaari'a
102 At-Takaathur
103 Al-Asr
104 Al-Humaza
105 Al-Fil
106 Quraish
107 Al-Maa'un
108 Al-Kawthar
109 Al-Kaafiroon
110 An-Nasr
111 Al-Masad
112 Al-Ikhlaas
113 Al-Falaq
114 An-Naas
Ayah
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
53
54
55
56
57
58
59
60
61
62
63
64
65
66
67
68
69
70
71
72
73
74
75
76
77
78
79
80
81
82
83
84
85
86
87
88
89
90
91
92
93
94
95
96
97
98
99
100
101
102
103
104
105
106
107
108
109
110
111
112
113
114
115
116
117
118
119
120
121
122
123
124
125
126
127
128
129
130
131
132
133
134
135
136
137
138
139
140
141
142
143
144
145
146
147
148
149
150
151
152
153
154
155
156
157
158
159
160
161
162
163
164
165
166
167
168
169
170
171
172
173
174
175
176
177
178
179
180
181
182
183
184
185
186
187
188
189
190
191
192
193
194
195
196
197
198
199
200
201
202
203
204
205
206
207
208
209
210
211
212
213
214
215
216
217
218
219
220
221
222
223
224
225
226
227
228
229
230
231
232
233
234
235
236
237
238
239
240
241
242
243
244
245
246
247
248
249
250
251
252
253
254
255
256
257
258
259
260
261
262
263
264
265
266
267
268
269
270
271
272
273
274
275
276
277
278
279
280
281
282
283
284
285
286
Get Android App
Tafaseer Collection
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
Tafseer-Ibne-Abbas - Al-Baqara : 3
الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِالْغَیْبِ وَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَۙ
الَّذِينَ
: جو لوگ
يُؤْمِنُونَ
: ایمان لاتے ہیں
بِالْغَيْبِ
: غیب پر
وَيُقِيمُونَ
: اور قائم کرتے ہیں
الصَّلَاةَ
: نماز
وَمِن
: اور سے
مَّا
: جو
رَزَقْنَاهُمْ
: ہم نے انہیں دیا
يُنْفِقُونَ
: وہ خرچ کرتے ہیں
جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے، اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں
الذین یؤمنون بالغیب۔ یعنی متقی وہ لوگ ہیں جو غیب پر ایمان رکھتے ہیں ایمان بالغیب متقیوں کا خاص شعار ہے یہ کلمہ المتقین کی صفت ہے یا یوں کہو کہ پرہیزگاروں کی تعریف بیان فرماتے ہیں کہ پرہیزگار وہ ہیں جو خدا پر اور خدا کی نازل کردہ تمام کتابوں پر ایمان رکھتے ہیں اور عبادت گزار ہیں اور خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں المتقین میں تمام بری باتوں کے ترک کی طرف اشارہ تھا۔ اب امور خیر کا ذکر فرماتے ہیں چونکہ اجزاء انسانی میں سب سے اعظم اور اشرف جزء قلب ہے۔ اس لیے سب سے پہلے فعل قلب یعنی ایمان کا ذکر فرمایا جو درستی اعتقاد کا نشان ہے اور آئندہ آیت ویقیمون الصلوۃ الخ میں اعمال بدنیہ کا ذکر فرمایا جو درستی اعمال کی نشانی ہیں۔ ایمان اور کفر کی تعریف لغت میں ایمان کے معنی تصدیق اور تسلیم کے ہیں اور اصطلاح شریعت میں۔ ایمان اس کو کہتے ہیں کہ جو چیز اللہ کا نبی اللہ کی طرف سے لے کر آئے نبی کے اعتماد اور بھروسہ پر دل سے اس کی تصدیق کرنا یعنی دل سے اس کو سچا جاننا اور زبان سے اس کا اقرار کرنا یہ تو ایمان ہے اور دین کی کسی ایک چیز کا نہ ماننا اور انکار کرنا کفر ہے۔ تشریحات 1 ۔ تصدیق قلبی سے محض علم اور معرفت مراد نہیں۔ تصدیق اور چیز ہے اور علم اور معرفت اور چیز ہے اور علم کے معنی جاننے کے ہیں۔ اور معرفت کے معنی پہچاننے کے ہیں اور تصدیق کے معنی ماننے کے ہیں اور ایمان نام ماننے کا ہے۔ جاننے کا نام ایمان نہیں۔ کفار مکہ دلائل نبوت کو دیکھ کر جانتے تھے کہ آپ نبی ہیں اور علماء یہود آپ کو خوب پہچانتے تھے کہ یہ وہی نبی آخر الزمان ہیں جن کی انبیاء کرام بشارت دیتے چلے آئے آپ کی جو علامتیں توریت اور انجیل میں تھیں وہ تمام علامتیں اپنی انکھوں سے آپ میں دیکھتے تھے۔ یعرفونہ کما یعرفون ابناء ھم۔ یہود اپنے بیٹوں کی طرح حضور کو پہچانتے تھے۔ مگر مانتے نہ تھے اس لیے ایمان سے بےبہرہ تھے۔ ایمان محض جاننے اور پہچاننے کا نام نہیں بلکہ اپنے اختیار اور ارادہ اور رضاء ورغبت سے ماننے کا نام ایمان ہے وقال تعالی۔ وجحدہ بھا واستیقنتھا انفسھم ظلما وعلوا۔ آپ کی نبوت کا محض تکبر کی وجہ سے انکار کرتے ہیں مگر دل ان کے یقین کیے ہوئے ہیں۔ خالصۂ کلام یہ کہ محض علم اور ایقان، ایمان کی حقیقت نہیں بلکہ ایمان کی حقیقت تسلیم اور اذعان ہے یا بالفاظ دیگر۔ ایمان جاننے اور پہچاننے اور یقین کرنے کا نام نہیں بلکہ ماننے کا نام ایمان ہے۔ 2 ۔ ایمان کی تعریف میں نبی ﷺ کے بھروسہ اور اعتماد کی قید اس لیے لگائی گئی کہ ایمان وہی معتبر ہے جو اللہ کی باتیں محض نبی کے کہنے سے اور محض نبی کے اعتماد اور بھروسہ پر مانے مثلاً کوئی شخص توحید اور رسالت دونوں کا قرار کرتا ہے مگر یہ کہتا ہے کہ میں توحید خداوندی کا فلاسفہ کی طرح محض دلائل علقیہ کے بناء پر قائل ہوں۔ رسول اللہ ﷺ کے کہنے سے توحید کا قائل نہیں تو ایسے شخص کا ایمان معتبر نہیں۔ اس کی توحید فلاسفہ یونان کی توحید ہے اہل ایمان کی توحید نہیں جیسا کہ عارف جامی شواہد النوبت کے پہلے ہی صفحہ میں حمد ونعت کے بعد تحریر فرماتے ہیں۔ " تحسین رکن از ارکان اسلام اقرار بکلمۂ شہادت است و حقیقت ایمان تصدیق بمضمون آں وآں مشتملبر دو امر است یکے اقرار بوحدانیت حق سبحانہ تعالیٰ وگرویدن بآں و دوم اقرار نبوت و رسالت محمد ﷺ وگرویدن بآں۔ وامر اول وقتے معتبر است کہ مقتبس از مشکۃ نبوت باشد اگر بمجرد دلائل عقلی اکتفاء کند چوں فلاسفہ واز مشکوۃ نبوت نیگیرد مفید نجات نیست " انہی کلامہ۔ 3 ۔ دین کی باتوں کا ماننا وہی معتبر ہے کہ جب ان کو اسی طرح مانا جائے کہ جس طرح طرح اور جس ہیئت سے ان کا دین ہونا ثابت ہوا ہے۔ مثلاً کوئی شخص نماز کا شعار اسلام اور فریضۂ دین ہونا تو تسلیم کرتا ہے مگر یہ کہتا ہے کہ صوۃ سے مطلق دعاء اور خشوع و خضوع مراد ہے اور نماز کی فرضیت بہ ہیئت مخصوصہ یعنی بطریق قیام وقعود اور رکوع و سجود۔ تسلیم نہیں کرتا تو ایسا شخص قطعاً دائرہ ایمان سے خارج ہے یا مثلاً زکوٰۃ کی فرضیت کو تسلیم کرے مگر یہ کہے کہ زکوٰۃ سے محض تزکیہ اور تطہیر مراد ہے یہ خاص نصاب اور مال کو خاص مقدار ضروری نہیں تو ایسا شخص مومن نہیں۔ ملحد اور زندیق ہے۔ اصطلاح شریعت میں ملحد اور زندیق اس شخص کو کہتے ہیں جو شریعت کے الفاظ کو بحال اور برقرار رکھے اور اس کی حقیقت کو بدل دے یہ ایمان نہیں بلکہ دین کا تمسخر اور مذاق ہے اور حق جل شانہ کا یہ ارشاد۔ واذا قیل لھم امنوا کما امن الناس۔ اور جب کہا جاتا ہے ان سے کہ ایمان لاؤ جیسا کہ یہ لوگ یعنی صحابہ ایمان لائے۔ اسی طرف مشیر ہے کہ ایمان میں وہی تصدیق اور اذعان معتبر ہے جو صحابہ کرام کے قبول اور تسلیم اور ان کے تصدیق اور اذعان کے ہمرنگ ہو یہ نہیں کہ نام تو وہی ہو اور حقیقت کچھ اور ہو۔ 4 ۔ اصل ایمان تو تصدیق قلبی ہے زبانی اقرار حقیقت ایمان کی حکایت ہے اگر حکایت محکی عنہ کے مطابق ہے تو فبہا ورنہ سوائے مکروفریب کے کوئی شئے نہیں۔ محض ایک جھوٹ ہے جو صڈق اور راستی کے لباس میں نمودار ہے۔ 5 ۔ حضرات متکلمین فرماتے ہیں کہ ایمان کی اصل حقیقت تو تصدیق قلبی ہے اور اقرار لسانی۔ دنیوی احکام کے جاری کرنے کے لیے شرط ہے کیونکہ زبان دل کی ترجمان ہے بغیر زبان کے دل کا حال کیسے معلوم ہو تصدیق قلبی چونکہ ایک پوشیدہ چیز ہے ہر شخص اس کو نہیں جان سکتا اس لیے بطور علامت اقرار لسانی اس کے لیے ضروری قرار دیا گیا کہ ظاہری احکام جاری ہوسکیں ورنہ اگر کوئی شخص گونگا ہو یا کسی کے اکراہ اور زبردستی سے محض زبان سے کلمہ کفر کہے اور دل میں تصدیق موجود ہو تو کافر نہیں یا تصدیق قلبی کے بعد مرجائے اور زبانی اقرار کی نوبت نہ آئے تو اس کے ایمان میں کوئی خلل نہیں۔ حضرات محدثین اگرچہ اقرار باللسان اور عمل بالارکان کو جزء ایمان قرار دیتے ہیں لیکن ایمان اصل اور جڑ تصدیق قلبی ہی کو بتاتے ہیں اور یہ تصریح فرماتے ہیں کہ ایمان بغیر عمل صالح کے ناقص ہے کفر نہیں۔ حضرات متکلمین اور حضرات محدثین میں محض صوری نزاع ہے حقیق اور معنوی نزاع نہیں۔ امام غزالی قدس اللہ سرہ فیصل التفرقہ بین الاسلام والزندقۃ میں ایمان اور کفر کی تعریف اس طرح فرماتے ہیں۔ الکفر ھو تکذیب الرسول ﷺ فی شیئ مما جاء بہ والایمان تصدیقہ فی جمیع ماجاء بہ : رسول اللہ ﷺ کی لائی ہوئی چزوں میں سے کسی ایک چیز کی بھی تکذیب کردینے کا نام کفر ہے اور تمام امور میں آپ کی تصدیق کرنے کا نام ایمان ہے۔ امام غزالی قدس سرہ کی اس عبارت سے صاف ظاہر ہے کہ ایمان کے لیے فقط ایک دو امر کی تصدیق کافی نہیں تمام امور میں رسول اللہ کی تصدیق کرنے کا نام ایمان ہے۔ ہاں کفر میں تمام امور کی تکذیب ضروری نہیں۔ ایک شیئ میں بھی رسول کی تکذیب کفر ہے۔ مسئلہ تکفیر اہل قبلہ۔ یہ مسئلہ مشہور ہے کہ اہل قبلہ کی تکفیر جائز نہیں۔ سو اس کی حقیقت یہ ہے کہ شریعت کی اصطلاح میں اہل ایمان اور اہل قبلہ وہی لوگ ہیں جو تمام متواترات اور ضروریات دین پر ایمان رکھتے ہوں گناہ کبیرہ کے ارتکاب سے ان کی تکفیر نہیں کی جائے گی۔ جیسا کہ معتزلہ اور خوارج کا مذہب ہے کہ گناہ کبیرہ کے ارتکاب سے دائرہ ایمان سے خارج ہوجاتا ہے۔ فقط قبلہ کی طرف نماز پڑھنے سے اہل ایمان اور اہل قبلہ کے زمرہ میں شمار نہیں کیا جاسکتا۔ جب تک رسول کی تمام باتوں کی تصدیق نہ کرے کما قال اللہ تعالیٰ ۔ لیس البر ان تولوا وجوھکم قبل المشرق والمغرب ولکن البر من امن باللہ والیوم الاخر والمئکۃ والکتاب والنبیین۔ نیکی اور بھلائی اس میں منحصر نہیں کہ فقط تم اپنے چہروں کو مشرق اور مغرب کی جانب پھیر لو لیکن نیکی اور بھلائی یہ ہے کہ ایمان لائے اللہ پر اور یوم قیامت پر اور تمام فرشتوں پر اور اللہ کی ہر کتاب پر اور تمام پیغمبرو پر۔ الحاصل اصطلاح شریعت میں اہل قبلہ وہی لوگ ہیں جو تمام ضروریات دین کی تصدیق کرتے ہوں اور کسی امر دینی کے مکذب اور منکر نہ ہوں اور ضروریات دین سے وہ امور مراد ہیں کہ جو شریعت میں ایسے معلوم اور مشہور ہوں کہ خواص وعوام سب ان کو جانتے اور پہچانتے ہوں، جیسے توحید اور رسالت اور جو شخص ضروریات دین میں سے کسی ایک امر کا بھی انکار کر دے کہ جسکا دین سے ہونا قطعی1 اور بدیہی طور سے ثابت ہے تو وہ شخص قطعاً دائرہ ایمان زمرۂ اہل قبلہ سے خارج ہے اگرچہ وہ شخص قبلہ رو ہو کر دن میں پچاس نمازیں ادا کرتا ہو۔ قال تعالی۔ افتؤمنون ببعض الکتب وتکفرون ببعض فما جزاء من یفعل ذلک منکم الا خزی فی الحیوۃ الدنیا ویوم القیمۃ یردون الی اشد العذاب وما اللہ بغافل عما تعملون۔ کیا تم لوگ کتاب الٰہی کی بعض باتوں کو مانتے اور بعض کا انکار کرتے ہو ایسے شخص کی جزاء سوائے اس کے کچھ نہیں کہ دنیا میں رسوائی ہو اور قیامت کے دن سخت سے سخت عذاب کی طرف لوٹایا جائے تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے غافل نہیں۔ (1 یہ قید اس لیے لگائی کہ جن امور کا ثبوت ظنی ہے ان کے انکار سے کافر نہیں ہوتا) اس آیت سے صاف ظاہر ہے کہ محض بعض احکام کو مان لینا کافی نہیں جب تک تمام احکام کی تصدیق نہ کرے ایسے ہی لوگوں کی بابت پھر آگے ارشاد فرماتے ہیں۔ اولئک الذین اشتروالحیوۃ الدنیا بالاخرۃ فلا یخفف عنھم العذاب ولا ھم ینصرون۔ ولقد اتینا موسیٰ الکتب وقفینا من بعدہ بالرسل واتینا عیسیٰ ابن مریم البینت وایدنہ بروح القدس افکلما جاء کم رسول بما لا تھوی انفسکم استکبرتم ففریقا کذبتم وفریقا تقتلون۔ وقالوا قلوبنا غلف بل لعنھم اللہ بکفرھم فقلیلا ما یؤمنون۔ ایسے ہی لوگوں نے حیات دنیاویہ کو اخروی حیات کے بدلہ میں خرید لیا ہے۔ پس ان پر سے نہ عذاب میں کمی کی جائے گی اور نہ ان کی کوئی مدد کی جائے گی اور البتہ ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور اس کے بعد پے درپے رسول بھیجے اور عیسیٰ بن مریم کو کھلے ہوئے نشانات دئیے اور روح القدس سے ان کی تائید کی تو پھر کیا تم ایسے ہوگئے کہ جب کبھی کوئی رسول تمہارے پاس تمہاری خواہشات کے خلاف کچھ لیکر آیاتو تم نے سرکشی کی۔ پھر کسی جھٹلایا اور کسی کو قتل کرنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دل غلافوں میں محفوط ہیں۔ نہیں بلکہ اللہ نے ان کے کفر کی وجہ سے ان پر لعنت کی پس وہ بہت کم ایمان لاتے ہیں۔ اس آیت کریمہ میں جس خاص کفر پر لعنت فرمائی ہے وہ یہی کفر ہے کہ جب انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام من جانب اللہ ایسی چیز لیکر آئے جو نفسانی خواہشوں کے خلاف ہو تو یہود بےبہبود نے اس کے ماننے سے سرکشی کی اور حضرات انبیاء کی تکذیب کی۔ " امام ربانی شیخ مجدد الف ثانی قدس اللہ سرہ فرماتے ہیں کہ فلاسفہ یونان جو سموات وکواکب کے فنا و فساد کے قائل نہیں وہ قطعا کافر ہیں۔ جیسا کہ امام غزالی نے اپنے رسائل میں اس کی تصریح کی ہے کہ اس لیے کہ یہ لوگ نصوص قطعیہ اور اجماع انبیاء کرام کے منکر ہیں کما قال تعالی۔ اذا لشمس کورت واذا النجوم انکدرت وقال تعالیٰ اذا السماء انشقت، وقال تعالیٰ وفتحت السماء کانت ابوابا۔ یعنی جب سورج بےنور ہوجائیگا اور جب ستارے جھڑ جائیں گے۔ اور جب آسمان پھٹ جائے گا۔ اور آسمان کھل جائیگا تو اس میں دروازے ہی دروازے ہوجائیں گے۔ البتہ جو امور ظنی طور پر ثابت ہوئے ہوں ان کی تصدیق جزء ایمان نہیں اور نہ انکار کفر کے درجہ تک پہنچاتا ہے۔ ہاں جو امور احادیث صحیحہ سے ثابت ہوں اور تواتر کے درجہ کو نہ پہنچے ہوں ان کے انکار سے اگرچہ کفر لازم نہیں لیکن گمراہی یقیناً ہے اور کفر کا اندیشہ ہے اور یہ گمراہی کا حکم بھی اس شخص کے لیے ہے جو کسی ایسے خاص امر کا انکار کردے جو خبر واحد سے ثابت ہوا ہوا اور جو شخص سرے ہی سے حدیث کا منکر ہو اور پیغمبر (علیہ الصلوۃ والسلام) کے اقوال وافعال کو حجت نہ سمجھتا ہو وہ بلاشبہ کافر ہے اور جو اس کی کفر میں شبہ کرے وہ بھی کافر ہے کہ کما قال تعالی۔ ان الزین یکفرون باللہ ورسلہ ویریدون ان یفرقوا بین اللہ ورسلہ ویقلون نؤمن ببعض ونکفر ببعض ویریدون ان یتخذوا بین ذلک سبیلا اولئک ھم الکفرون حقا و اعتدنا للکفرین عذابا مھینا والذین امنوا باللہ ورسلہ ولم یفرقوا بین احد منھم اولئک سوف یؤتیھم اجورھم وکان اللہ گفور رحیما۔ ترجمہ : تحقیق جو لوگ کفر کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسولوں کے ساتھ اور یہ چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں خے درمیان تفریق کریں اور یہ کہتے ہیں کہ ہم بعضوں کو مانتے ہیں اور بعضوں کے منکر ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ بین بین ایک راہ نکالیں ایسے لوگ پکے کافر ہیں اور کافروں کے لیے ہم نے ذلت آمیز عذاب تیار کر رکھا ہے اور جو لوگ اللہ پر اور اس کے تمام رسولوں پر ایمان لائے اور کسی میں فرق نہیں کیا۔ ایسے لوگوں کو اللہ تعالیٰ ضرور ان کا ثواب عطا کریں گے اور اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت اور رحمت والے ہیں۔ اس آیت سے صاف ظاہر ہے کہ اللہ اور رسول کے درمیان تفریق کرنا اللہ کے کلام کو حجت سمجھنا اور پیغمبر کی حدیث کو حجت نہ سمجھنا قطعاً کفر ہے اور جو شخص ایسا عقیدہ رکھے وہ پکا کافر ہے۔ وقال تعالیٰ ۔ فلا وربک لا یؤمنون حتی یحکموک فیما شجر بینھم ثم لا یجدوا فی انفسھم حرجا مما قضیت ویسلموا تسلیما۔ قسم ہے تیرے پروردگار کی لوگ ہورگز مومن نہیں ہوسکتے جب تک کہ آپ کو آپس کے جھگڑوں میں حکم اور منصف نہ بنائیں اور پھر آپ کے فیصلہ کے بعد ذرہ برابر قلب میں کوئی انقباض نہ پائیں اور برضا ورغبت آپ کے فیصلہ کو اچھی طرح تسلیم کرلیں۔ معلوم ہوا کہ ایمان محض اقرار کرنے کا نام نہیں بلکہ شرط یہ ہے کہ پیغمبر کے حکم اور فیصلہ پر دل وجان سے راضی ہو اور بہزار رضا ورگبت اس کو تسلیم کرے۔ اور اگر کسی ایک بات کے تسلیم کرنے سے بھی انکار کردے تو قطعا کافر ہے۔ کفر کے لیے یہی ضروری نہیں کہ توحید و رسالت ہی کا انکار کرے جب ہی کافر ہو۔ جو حکم بھی دین کا نبی سے قطعی طور سے ثابت ہوا ہو اس کا انکار کفر ہے۔ مثلا جس شیئ کی حلت یا حرمت نص قرآنی یا حدیث متواتر سے ثابت ہو۔ جیسے زنا اور لواطت اس کا انکار بھی۔ کما قال تعالی۔ قاتلوا الذین لا یؤمنون باللہ ولا بالیوم الاخر ولا یحرمون ما حرم اللہ ورسولہ۔ ان لوگوں سے ضرور جہاد و قتال کرو جو نہیں ایمان لاتے اللہ پر اور یوم آخرت پر اور نہ حرام سمجھتے ہیں اس چیز کو جسے اللہ اور اس کے رسول نے حرام کیا ہے۔ ایمان کے لیے کفر سے براءت اور بیزاری شرط ہے امام ربانی شیخ مجدد الف ثانی قدس اللہ سرہ ونفعنا بعلومہ وبرکاتہ۔ آمین اپنے ایک طویل مکتوب میں جو عقائد اسلامیہ کی تحقیق میں قلم مبارک سے نکلا ہے۔ فرماتے ہیں۔ " ایمان عبارت از تصدیق قلبی است آنچہ از دین بطریق ضرروت وتواتر بمارسیدہ است واقرار لسانی نیز رکن ایمان گفتہ اند کہ احتمال سقوط دارد و علامت ایں تصدیق تبری است از کفر وبیزاری از کافری وآنچہ در کاریست از خصائص ولوازم آں ہمچناں بستن زنار و مثل آں و اگر عیاذ باللہ سبحانہ با دعوائے ایں تصدیق تبرا از کفر ننماید مصدق و ینین کہ بداغ ارتداد متسم است وفی الحقیقت حکم منافق است لا الی ہؤلاء ولا الی ہؤلاء پس در تحقیق ایمان از تبری کفر چارہ نبود و ادنائے آں۔ تبری قلبی است واعلائے آں تبری قلبی وقالبی۔ و تبری عبارت از دشمنی است با دشمنان حق جل وعلا آں دشمنی خواہ بقلب بود اگر خوف ضرور ایشاں داشتہ باشد وخواہ بقلب وقلاب ہر دو در وقت عدم آں خوف و آیت کریمہ۔ یا ایہا النبی جاھد الکفار والمنافقین واغلظ علیھم۔ ؤید ایں معنی است چہ محبت خدائے عز وجل و محبت رسول او علیہ وعلی آلہ الصلوات والتسلیمات۔ بےدشمنی دشمناں صورت نہ بندد۔ (ع) تولے بےتبرا نیست ممکن۔ ایں جا صادق است حضرت ابراہیم خلیل الرحمن علی نبینا وعلیہ الصلوۃ ولالسلام ایں ہمہ بزرگی کہ یافت وشجرہ انبیاء گشت بواسطہ تبری از دشمنان او تعالیٰ بودہ۔ قال اللہ تعالیٰ قد کانت لکم اسوۃ حسنۃ فی ابراھیم والذین معہ اذ قالوا لقومھم انا برءٰ ؤا منکم ومما تعبدون من دون اللہ کفرنا بکم و بدا بیننا وبینکم العداوۃ والبغضاء ابدا حتی تؤ منوا باللہ وحدہ (مکتوبات ص 325 دفتر اول مکتوب 26) ترجمہ : ایمان کی حقیقت یہ ہے کہ دل سے ان چیزوں کی تصدیق کی جائے جو دین سے بطرق بداہت اور تواتر ہم تک پہنچی ہیں۔ علماء نے اقرار لسانی کو بھی ایمان کا جزء اور رکن کہا ہے مگر یہ ایسا رکن ہے کہ بعض حالات میں مثلا اجبار اور اکراہ کی حالت میں ساقط ہوجاتا ہے اور اس تصدیق کی علامت یہ ہے کہ کفر اور کافری اور کفر کے تمام خصائص ولوازم جیسے زنار باندھنا ان سب سے تبری اور بیزاری کا اظہار کرے اور اگر کوئی شخص باوجو دعویٰ ایمان کے معاذ اللہ کفر سے تبری اور بیزاری نہ ظاہر کرے تو وہ دو متضاد دینوں کی تصدیق کرنے والا ہے جو داغ ارتداد سے داغی ہے اور درحقیقت ایسا شخص منافق کے حکم میں ہے نہ ادھر نہ ادھر۔ پس ایمان کے ثابت کرنے کے لیے کفر سے تبری اور بیزاری ضروری اور لابدی ہے جس کا ادنی مرتبہ یہ ہے کہ کم ازکم دل سے بیزار ہو اور علی مرتبہ یہ کہ قلب اور قالب یعنی زبان اور قلب اور ظاہر اور باطن دونوں سے کفر سے تبری اور بیزاری ظاہر کرے اور تبری کے معنی یہ ہیں کہ خدا کے دشمنوں سے دشمنی رکھے خواہ فقط دل سے ہو اگر اظہار میں ضرر کا اندیشہ ہو اور خواہ زبان اور دل دونوں سے اس دشمنی کا اظہار ہو اگر کسی ضرر کا اندیشہ نہ ہو اور یہ آیت یا ایہا النبی جاہد الکفار (یعنی اے نبی کفار و منافقین سے جہاد کیجئے اور ان پر سختی کیجئے) اسی معنی کی مؤید ہے اس لیے کہ خدا تعالیٰ اور اس کے رسول کی محبت اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اس کے دشمنوں سے دشمنی اور عداوت نہ ہو (تولا بےتبرا نیست ممکن) دوستی اور محبت بغیر دشمنوں سے بیزاری کے ممکن نہیں۔ یہ مقولہ ایسے ہی موقعہ پر صادق آتا ہے حضرت ابراہیم خلیل اللہ علی نبینا وعلیہ الصلوہ والسلام نے یہ جو کچھ بزرگی پائی اور شجرۂ انبیاء ہوئے یہ سب حق تعالیٰ کے دشمنوں سے تبری اور بیزاری ہی کی وجہ سے ان کو حاصل ہوئی۔ چناچہ حق تعالیٰ شانہ فرماتے ہیں۔ اے ایمان والو تحقیق تمہارے لیے ابراہیم اور اس کے ساتھ ایمان لانے والوں میں اسوۂ حسنہ ہے جبکہ انہوں نے اپنی قوم سے یہ کہہ دیا کہ ہم بالکل بری اور بیزار ہیں تم سے اور ان تمام چیزوں سے جن کی تم سوائے خدا کے پرستش کرتے ہو۔ ہم تمہاری تکذیب کرتے ہیں۔ یعنی ہم اللہ کے مومن اور تمہارے کافر ہیں اور ظاہر ہوئی ہمارے اور تمہارے درمیان عداوت اور بغض ہمیشہ کے لیے یہاں تک کہ ایمان لاؤ تم اللہ وحدہ لاشریک لہ پر " یہ آیتیں سورة ممتحنہ کی ہیں۔ بظاہر یہ سورت اسی مسئلہ کی تحقیق کے لیے نازل ہوئی جیسا کہ اس کے شان نزول سے ظاہر ہے۔ تفصیل کے لیے اس سورة کی تفسیر مطالعہ کریں۔ وقال تعالیٰ الم تر الی الذین یزعمون انھم امنوا بما انزل الیکن وما انزل من قبلک یریدون ان یتحاکموا الی الطاغوت وقد امروا ان یکفرو بہ۔ کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو زبان سے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم اس کتاب پر ایمان رکھتے ہیں جو آپ پر نازل ہوئی اور اس پر بھی جو آپ سے پہلے نازل ہوئی مگر باوجود اس دعویٰ کے حالت یہ ہے کہ اپنا مقدمہ شیطان کے پاس لے جانا چاہتے ہیں حالانکہ ان کو اللہ کی طرف سے یہ حکم تھا کہ شیطان کو ہرگز نہ مانیں۔ اس آیت سے صاف ظاہر ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی تصدیق کے بعد طاغوت کیساتھ کفر اور اس کی تکذیب بھی ضروری اور لازم ہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص رات کو ستے ہوئے بیدار ہوجائے اگر وہ دس بار بسم اللہ اور دس بار سبحان اللہ اور دس بار امنت باللہ وکفرت بالطاغوت (تصدیق کی میں نے اللہ کی اور تکذیب کی میں نے طاغوت یعنی شیطان کی) پڑھے تو وہ ہر خوفناک چیز سے محفوظ رہ گا۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط عن ابن عمر ؓ (حصن حصین) اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ منشاء نبوی یہ ہے کہ خدائے عزوجل کی تصدیق اور اس کے دشمنوں کی دشمنی اور براءت اور بیزاری قلب میں اس درجہ راسخ ہوجائے کہ غفلت کے وقت میں بھی اس سے ذھول اور غفلت نہ ہو۔ وقال تعالی۔ فلما راو باسنا قالوا امنا باللہ وحدہ وکفرنا بما کنا بہ مشرکین فلم یک ینعفھم ایمانھم لما راو باسنا۔ پس جب ہمارے قہر کو دیکھا تو کہنے لگے کہ ہم ایمان لائے خدا وحدہ لا شریک لہ پر اور اس چیز کے منکر ہوئے جس کو خدا کے ساتھ شریک گردانتے تھے۔ پس یہ ایمان ان کو نفع بخش نہ ہوا کہ ہمارے قہر کو دیکھ کر ایمان لائے۔ معلوم ہوا کہ اگر مشاہدۂ عذاب سے پہلے شرک اور مشرکین سے تبری اور بیزاری کا اظہار کرتے تو مفید اور نافع ہوتا۔ ناظرین غور کریں کہ کافروں نے مشاہدۂ عذاب کے وقت فقط ایمان پر اکتفاء نہیں۔ بلکہ ایمان کے ساتھ خدا کے دشمنوں کی تکذیب اور ان سے تبری اور بیزاری کو بھی ظاہر کیا۔ معلوم ہوا کہ ایمان کے ساتھ کفر اور کافری سے تبری اور بیزاری بھی ضروری ہے۔ حق تعالیٰ شانہ نے قرآن کریم میں جا بجا مہاجرین کی جو مدح اور ثناء فرمائی ہے وہ بھی اس تبری اور کفر سے بیزاری کی بدولت ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی محبت میں کفر سے اس قدر بیزار ہوئے کہ اپنے وطن مالوف اور آباؤ وابناء، بیوی اور بچے، خویش اوراقارب، دوست احباب سب ہی کو چھوڑ دیا۔ اور علی ہذا اصحاب کہف کا سوائے ہجرت اور اعتزال عن الکفار کے کوئی اور عمل ایسا نمایاں نہیں کہ اس کی جانب اس منقبت کبری کو منسوب کیا جاسکے۔ اصحاب کہف کو یہ مقام درجات و فضائل صرف دشمنانِ حق سے ہجرت کی بدولت حاصل ہوئے۔ غلبۂ اعداء اور ہجوم دشمن کے وقت سپاہیوں کی معمولی نقل و حرکت بھی بہت وقعت رکھتی ہے بخلاف زمانہ امن و سکون کے کہ اس وقت کی غیر معمولی نقل و حرکت بھی کسی شمار میں نہیں۔ زمانہ جنگ میں معمولی وفاداری کا اظہار بھی حکومت کی نظر میں غیر معمولی شمار ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ عنفوان شباب کی عبادات زمانۂ پیری کی عبادت سے ہزار درجہ افضل اور بہتر ہے اس لیے کہ زمانۂ شباب میں اعداء دین یعنی نفس امارہ اور شیطان لعین کا غلبہ اور ہجوم ہوتا ہے۔ شیاطین اور شہوات کا لشکر ہر طرف سے اس کو گھیرے ہوئے ہوتا ہے۔ دشمنان دین کے مقابلہ ہی کی وجہ سے زمانہ ۂ شباب کی عبادت پر قیامت کے دن عرش کے سایہ میں جگہ دینے کا وعدہ آیا ہے۔ ایمان کی صورت اور اس کی حقیقت حضرات صوفیائے کرام فرماتے ہیں کہ ایمان کی ایک صورت ہے اور ایک حقیقت۔ تصدیق بالقلب اور اقرار باللسان ایمان کی صورت ہے اور اطمینان نفس یعنی نفس کا مطمئن ہوجانا یہ ایمان کی حقیقت ہے۔ اطمینان نفس سے مراد یہ ہے کہ مقتضائے شریعت، مقتضائے طبیعت بن جائے۔ جیسا کہ حدیث میں ہے۔ لا یؤمن احدکم حتی کون ھواہ تبعا لما جئت بہ : تم میں سے کوئی مومن نہیں ہوسکتا جب تک کہ اس کی طبعی خواہش میری لائی ہوئی شریعت کے تابع نہ ہوجائے۔ اس حدیث میں ایمان سے یہی اطمینان نفس مراد ہے یعنی نفس اس درجہ مطمئن ہوجائے کہ اللہ اور اس کے رسول کا ہر حکم اس کو لذیذ اور شیریں معلوم ہو اور اس کی معصیت اور نافرمانی کا ادنی سا خیال اور معمولی سا وسوسہ بھی اگ میں جلنے سے بدرجہا زائد اس پر شاق وگراں ہو۔ ایمان کی اس کیفیت ور حالت کو نبی کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم نے ذاک صریح الایمان (یہی کھلا ہوا ایمان ہے) فرمایا ہے۔ حاشا وکلا نبی کریم ﷺ کی ہرگز ہرگز یہ مراد نہیں کہ معصیت کا وسوسہ صریح ایمان ہے ورنہ ہم نالائقوں کے ایمان کا صحابہ کے ایمان سے زیادہ صریح اور جلی ہونا لازم آئے گا اس لیے کہ ہمارے نفوس تو ہر وقت وساوس کی جولان گاہ بنے رہتے ہیں بلکہ مراد یہ ہے کہ جب قلب میں کفر اور فسوق اور عصیان کی کراہت اور ناگواری اس درجہ راسخ ہوجائے کہ معصیت کا وسوسہ اور خیال بھی اس قدر شاق اور گراں ہو کہ آگ میں جلنا اس سے آسان معلوم ہوتا ہو تو اس کیفیت اور حالت کو نبی کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم نے صریح ایمان فرمایا۔ (اشارۃ الی قولہ تعالیٰ ولکن اللہ حبب الیکم الایمان وزینہ فی قلوبک وکرہ الیکم الکفر والفسوق والعصیان اولئک ہم الراشدون (فائدہ): عجب نہیں کہ خلفاء راشدین اس معنی کی بناء پر کہا جاتا ہو۔ فافہم واستقم) اور علی ہذا نبی کریم ﷺ کے اس ارشاد مبارک " اذا زنی العبد خرج منہ الایمان " (بندہ جب زنا کرتا ہے تو اس سے ایمان نکل جاتا ہے۔ اس حدیث میں ایمان سے اسی یقین اور اطمینان کا زائل ہونا مراد ہے اور حق تعالیٰ شانہ کے اس ارشاد میں " یا ایہوالذین امنوا امنوا :" (اے ایمان والو، ایمان لاؤ) ایمان اول سے تو تصدیق قلبی مراد ہے اور دوسرے ایمان سے ایمان نفس کا مطئن ہوجانا مراد ہے۔ کما قال اللہ تعالیٰ یا ایتہا النفس المطمئنۃ الرجعی الی ربک راضیۃ مرضیۃ (اے نفس مطمئنہ تو اپنے خدا کی طرف لوٹ جا کہ تو خدا سے راضی اور خدا تجھ سے راضی ) ۔ حق سبحانہ وتعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ایمان بمعنی اطمینان نفس کو مدار نجات نہیں قرار دیا بلکہ اپنے بےپایاں رحمت سے ایمان کی صورت یعنی تصدیق اور اقرار سلانی ہی کو قبول فرما کر عذاب جہنم سے نجات اور دخول بہشت کا وعدہ فرمایا۔ ہاں تقرب اور وصولالی اللہ کا مرتبہ بغیر اطمینان نفس اور یقینکامل کے حاصل نہیں ہوسکتا۔ ایمان صوری اور ظاہری اگرچہ ایمان حقیقی کے لحاظ سے بہت معمولی اور ادنی شئے ہے مگر کفر اور شرک کے اعتبار سے بہت اعلی وارفع ہے۔ آسماں نسبت بعرش آمد فرود لیک بس عالی ست پیش خاک تود اسی وجہ سے حدیث میں ہے من قال لا الہ الا اللہ دخل الجنۃ وان زنی وان سرق۔ جس نے لا الہ الا اللہ کہا وہ جنت میں داخل ہوگیا اگرچہ زنا اور چوری کرے۔ معاذ اللہ اس حدیث سے زنا اور سرقہ کی اجازت مقصود نہیں بلکہ مقصد یہ ہے اے لوگو تم کسی طرح لا الہ الا اللہ کہہ کر کر اور شرک کے دائرہ سے نکل آؤ۔ زنا اور سرقہ اگرچہ فی حد ذاتہ کتنے ہی برے کیوں نہ ہوں مگر کفر اور شرک کے سامنے سب ہیچ ہیں۔ بخار اور زکام اگرچہ فی حد ذاتہ مرض اور بیماری ہے۔ مگر سل اور جذام کے مقابلہ میں عافیت ہے۔ اسی طرح آنحضرت ﷺ نے جس جگہ بخاری کی طرح زنا اور سرقہ کا مرض ہونا بیان فرمایا وہاں یہ ارشاد فرمایا لا یزنی الزانی حین یزانی وھو مومن اور اذا زنی العبد خرج منہ الایمان (حالت ایمان میں زانی زنا نہیں کرتا۔ جب بندہ نے زنا کیا تو اس سے ایمان نکل گیا) اور جس جگہ زنا اور سرقہ کو کفر اور شرک کے لحاظ سے ذکر فرمایا وہاں یہ ارشاد فرمایا من قال لا الہ الا اللہ دخل الجنۃ وان زنی وان سرق۔ یعنی زنا اور سرقہ کو کفر اور شرک کے ساتھ وہی نسبت ہے جو بخار اور زکام کو سل اور جذام کے ساتھ ہے۔ ہرقل شاہ روم نے جب ابو سفیان سے نبی کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم کے حالات دریافت کیے تو اس میں یہ بھی دریافت کیا کہ کوئی شخص آپ پر ایمان لانے کے بعد آپ کے دین سے بیزار ہو کر مرتد بھی ہوجاتا ہے ؟ ابو سفیان نے کہا نہیں۔ اس پر ہرقل نے کہا۔ وکذلک الایمان حین تخالط بشاشتہ القلوب : یامن کی یہی خاصیت ہے کہ جب اس کی مسرت دلوں میں رچ جاتی ہے تو وہ پھر کسی طرح نکل نہیں سکتی۔ اس جگہ بشاشت سے وہی اطمینان نفس اور انشراح صدر مراد ہے جسکا ہم ذکر کرچکے ہیں یہی حقیقی ایمان ہے کہ جس کے بعد مرتد ہونا ناممکن ہے۔ چناچہ حضرات صوفیہ کا ارشاد ہے۔ انما تجع من رجع من الطریق۔ جز ایں نیست کہ جو شخص واپس ہوتا ہے وہ راستہ ہی سے واپس ہوتا ہے۔ منزل مقصود پر پہنچ جانے کے بعد واپسی ناممکن ہے اور اس دعاء ماثورہ اللہم انی اسئلک ایمانا لایرتد (اے اللہ تجھ سے ایسے ایمان کا سوال کرتا ہوں کہ جس کے بعد ارتداد نہ ہو سکے۔ ) میں اسی ایمان کی طرف اشارہ ہے۔ ورنہ ایمان صوری کے بعد مرتد ہونا ممکن ہے۔ وہ ایمان جس کے بعد ارتداد ناممکن ہو وہ یہی ایمان ہے کہ جس سے نفس مطمئن ہوجائے۔ اللہم انا نسئالک ایمانا لا یرتد ویقینا لیس بعدہ کفر امین یا رب العالمین۔ ایمان کے وجودی مراتب علامہ نیسابوری تفسیر غرائب القرآن میں فرماتے ہیں کہ ایمان کے تین وجود ہیں۔ ایک وجود عینی دوسرا وجود ذہنی تیسرا وجود لسانی۔ اصل ایمان وجود عینی یعنی وجود خارجی ہے۔ وہ یہ ہے کہ جب بندہ اور خدا تعالیٰ کے درمیان حجابات مرتفع ہوجائیں تو اس وقت مومن کے دل میں ایک نور حاصل ہوتا ہے۔ یہی نور، ایمان کا وجود عینی ہے۔ کما قال تعالی۔ اللہ ولی الذین امنوا یخرجھم من الظلمت الی النور۔ اللہ تعالیٰ دوست ہے ایمان والوں کا نکالتا ہے ان کو تاریکیوں سے نور کی طرف۔ جب کوئی جدید حجاب مرتفع ہوتا ہے اتنا ہی یہ نور کامل اور قوی ہوتا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ اسلام کے متعلق اس کو شرح صدر ہوجاتا ہے اور نبی کریم اور تمام انبیاء کرام علیہم الصلوہ والسلام کا صدق اس کے نزدیک آفتاب سے زیادہ روشن اور جلی ہوجاتا ہے۔ وقال تعالی۔ افمن شرح اللہ صدرہ للاسلام فھو علی نور من ربہ۔ جسکا سینہ اللہ نے اسلام کے لیے کھول دیا وہ اپنے پروردگار کی جانب سے ایک نور پر ہے۔ اور یہی نور قیامت کے دن پل صراط پر اہل ایمان کی رہنمائی کرے گا۔ کما قال تعالی۔ نورھم یسعی بین ایدیھم وبایمانھم۔ ان کا نور سامنے اور دائیں جانب دوڑتا ہوگا۔ ایمان کا نور علی نور ہونا اہل ایمان قیامت کے دن آنکھوں سے دیکھ لیں گے اور جو شخص دنیا میں نور ایمان سے محروم رہا وہ قیامت کے دن بھی نور ایمان سے محروم رہے گا۔ ومن لم یجعل اللہ لہ نورا فما لہ من نور۔ جسے اللہ نے نور نہیں دیا پھر اس کے لیے کہیں نور نہیں۔ قیامت کے دن تو سب ہی کو ایمان کا نور ہونا معلوم ہوجائے گا لیکن اس دار دنیا میں بھی جب کبھی کسی عارف اور صاحب بصیرت کو رویائے صالحہ یا کشف سے ایمان مکشوف ہوا تو وہ نور ہی کی شکل میں منکشف ہوا۔ اور اس نور کا مطالعہ اور تصور یہی ایمان کا وجود ذہنی ہے اور زبان سے توحید و رسالت کا اقرار یہ ایمان کا وجود لسانی ہے یاد رکھنا چاہئے کہ ایمان کا محض لسانی وجود بغیر نور کے مفید اور کار آمد نہیں جیسا کہ پیاسے کے لیے آب زلال کا فقط تلفظ اور تصور کافی نہیں۔ جب تک کہ اس سے سیراب نہ ہو۔ اللہم اشرح صدورنا للاسلام ونور قلوبنا بنور طاعتک امین یا رب العالمین۔ بالغیب یعن جو چیزیں ان کی عقل اور حواس سے پوشیدہ ہیں جیسے جنت اور جہنم اور ملائکہ وغیرہ صرف اللہ اور اس کے رسول کے فرمانے سے ان سب چیزوں کی تصدیق کرتے ہیں۔ اور ان کو حق جانتے ہیں اور جو لوگ ان امور غیبیہ کے منکر ہیں وہ سراسر ایمان اور ہدایت سے محروم ہیں اور ان کی مثال ایسی ہے جیسے شاعر نے کہا ہے۔ چو آں کرمے کہ در سنگے نہان است زمین و آسمان اوہماں است اس کیڑے کی مانند جو پتھر میں پوشیدہ ہے اور وہی اسکا زمین و آسمان ہے اور ایمان بالغیب کو تقویٰ کی علامت اس لیے قرار دیا کہ محسوسات کی تصدیق ایمان اور تقویٰ کی علامت نہیں اس لیے کہ جو چیز ظاہری یا باطنی حواس سے محسوس اور مدرک ہو اس کی تصدیق اختیاری نہیں بلکہ اضطراری ہے اور شرعا وہی تصدیق معتبر ہے جو ارادہ اور اختیار سے ہو۔ غیب سے کیا مراد ہے۔ علامہ آلوسی فرماتے ہیں کہ بظاہر غیب سے وہ امور مراد ہیں جن کا ذکر حدیث جبریل میں آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ۔ ملائکہ، کتب الٰہیہ، رسل، یوم آخرت، قضا وقدر، ایمان بالغیب سے ان چیزوں پر ایمان لانا مراد ہے۔ کا ب اور رسول اگرچہ ظاہر کے لحاظ سے محسوس ہیں غیب نہیں لیکن کتاب کا منزل من اللہ ہونا اور پیغمبر کا مرسل من اللہ اور فرستادۂ خدا ہونا ایک غیبی امر ہے اس اعتبار سے کتب اور رسل بھی ضرور غیب میں داخل سمھے جائیں گے اور صحابۂ کرام کا رسول اللہ ﷺ پر ایمان لانا ایمان بالغیب ہی کہلائیگا۔ اس لیے کہ رسول کی ذات اگرچہ محسوس اور مشاہد ہے۔ مگر وصف رسالت اور فرستادۂ خدا ہونا یقینا غیب ہے یہ کسی نے آنکھوں سے نہیں دیکھا اور ایمان کا اصل تعلق اسی وصف رسالت کے ساتھ ہے۔ بعض اہل علم نے غیب اور غائب میں فرق بتلایا ہے وہ یہ ہے کہ الغئب مالا یراک ولا تراہ والغیب مالا تراہ انت۔ غائب تو وہ ہے کہ نہ وہ تجھ کو دیکھ اور نہ تو اس کو دیکھے اور غیب وہ ہے کہ تو اس کو نہ دیکھتا ہو اگرچہ وہ تجھ کو دیکھتا ہو اسی وجہ سے حق تعالیٰ پر غیب کا اطلاق درست ہے غائب کا اطلاق درست نہیں اس لیے کہ وہ ہر شئے کو دیکھتا ہے کوئی شیئ اس کی نظر سے پوشیدہ نہیں۔ لطیفہ بعض شیعہ کہتے ہیں کہ بالغیب سے مہدی موعود اور امام غائب مراد ہیں جن کا شیعہ انتظار کر رہے ہیں۔ واہ واہ۔ ویقیمون الصلوۃ۔ اور قائم اور درست رکھتے ہیں نماز کو یعنی خشوع اور خضوع اور تمام آداب کے ساتھ نماز کو ٹھیک ٹھیک ادا کرتے ہیں۔ سورة لقمان میں ہے۔ ھدی ورحمۃ اللمحسنین۔ ہدایت اور رحمت ہے ان نیکی کرنے والوں کے لیے جو نماز کو قائم کرتے ہیں۔ اس آیت میں الذین یقیمون الصلوۃ کو المحسنین کی صفت گردانا ہے اور غالبا جبرائیل امین نے نبی اکرم ﷺ سے ما الاحسان (احسان کیا چیز ہے) کہہ کر اسی احسان کی حقیقت دریافت کی ہے جو آیت موصوفہ میں مذکور ہے جس کا جواب نبی اکرم ﷺ نے بدیں الفاظ ارشاد فرمایا کہ : ان تعبداللہ کانک تراہ فان لم تکن تراہ فانہ یراک۔ یعنی نماز اور عبادت کا احسان یہ ہے کہ اللہ کی عبادت اس طرح کرے کہ گویا تو اس کو دیکھ رہا ہے اور اگر یہ نہ ہوسکے تو یہی خیال راکھ کہ وہ تجھ کو دیکھ رہا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ تعظیم کا دار و مدار تیرے دیکھنے پر نہیں بلکہ اس کے دیکھنے پر ہے کما قال اللہ تعال۔ الم یعلم بان اللہ یری۔ کیا نہیں جانتا کہ اللہ اس کو ہر وقت دیکھ رہا ہے۔ دربار میں بادشاہ کی تعظیم سب ہی پر فرض ہے خواہ کوئی بادشاہ کو دیکھ رہا ہو یا نہ دیکھ رہا ہو۔ قریب ہو یا بعید ہو۔ یقیمون الصلوۃ میں اسی قسم کی نماز مراد ہے۔ حق تعالیٰ شانہ نے عباد متقین کی عبادت اور بندگی کو جب کبھی مقام مدح میں ذکر فرمایا ہے تو مقیمن الصلوۃ کے ساتھ فرمایا ہے مصلین کا لفظ صرف ان لوگوں کے لیے استعمال کیا ہے جن کی نماز میں اس سرسری ہیئت اور محض ظاہری قیام وقعود کے علاوہ اور کچھ نہ تھا۔ چناچہ ایک جگہ مقام مذمت میں ارشاد ہے۔ فلا صدق ولا صلی یعنی اس شخص نے نہ تصدیق کی اور نماز کو قائم کرنا اور ٹھیک طرح سے ادا کرنا تو درکنار اس نے تو کبھی نماز کی ہیئت اور صورت بھی نہیں بنائی۔ بعض علماء کے نزدیک اس مقام پر صلوۃ سے مطلق نماز مراد ہے۔ فرض ہو یا نفل۔ امام رازی فرماتے ہیں کہ فرض نماز مراد ہے۔ اس لیے کہ فلاح جو کہ اولئک ھوم المفلحون میں مذکور ہے وہ فقط فرض نماز پر موقوف ہے جیسا کہ صحیحین میں ہے کہ ایک اعرابی آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اسلام کے کچھ مسائل اور احکام دریافت کیے۔ آپ نے فرمایا اللہ نے دن رات میں پانچ نمازیں تم پر فرض کی ہیں۔ اعرابی نے کہا کی اور بھی کوئی نماز ان پانچ کے علاوہ مجھ پر فرض ہے آپ نے فرمایا نہیں۔ اس کے بعد اس شخص نے زکوٰۃ اور صوم کے متعلق دریافت کیا اور یہ کہتا ہوا رخصت ہوا۔ واللہ لا ازید علی ھذا ولا انقص منہ خدا کی قسم اپنی طرف سے اس میں کسی قسم کی کمی بیشی نہ کرونگا۔ آپ نے ارشاد فرمایا۔ افلح الرجل ان صدق فلاح پائی اس شخص نے اگر سچ کہا ومما رزنھم ینفقون اور ہمارے دئیے ہوئے رزق میں سے کچھ حصہ ہمارے لیے خاص کرلیتے ہیں۔ جسے وقتاً فوقتاً ہماری راہ میں خرچ کرتے ہیں انفاق سے اس جگہ عام معنی مراد ہیں۔ جو زکوٰۃ اور صدقات نافلہ اور ہر قسم کے انفاق فی سبیل اللہ کو شامل ہے بعض اہل علم نے باطنی اور معنوی رزق یعنی علم نافع کے انفاق کو بھی اس آیت شریفہ کے عموم میں داخل فرمایا ہے۔ حق تعالیٰ شانہ نے سب سے اول ایمان کا ذکر فرمایا جو تمام اعمال صالحہ کی جڑ ہے۔ پھر نماز کا ذکر فرمایا جو عبادات مدنیہ میں سب سے افضل ہے۔ پھر عبادات مالیہ زکوٰۃ اور صدقات کا ذکر فرمایا جو عبادات مدنیہ میں سب سے اضل ہے۔ پھر عبادات مالیہ زکوٰۃ اور صدقات کا ذکر فرمایا یا یوں کہو کہ ویقیمون الصلوۃ میں متقین کے حسن اعمال کا زکر تھا اور مما رزقنھم ینفقون میں حسن اخلاق کا ذکر ہے اور مما میں من تبعیضیہ ہے یعنی مال کا بعض حصہ خرچ کرتے مسرف اور فضول خرچ نہیں اور مما رزقنھم کی اپنے عامل یعنی ینفقون پر تقدیم کچھ اہتما اور اختصاص کی طرف مشیر ہے یعنی ان کے مال کا کچھ حصہ ہمیشہ تصدق اور انفاق فی سبیل اللہ کے لیے مخصوص رہتا ہے۔ جاننا چاہیے کہ خدا کی راہ میں خرچ کرنے کی سات قسمیں ہیں۔ 1 ۔ زکوٰۃ مفروضہ 2 ۔ صدقہ فطر۔ 3 ۔ خیرات ومبرات جیسے فقراء کو دینا اور مہمانوں کی ضیافت اور حاجتمندوں کو قرض دینا۔ 4 ۔ وقف جیسے بناء مساجد ومدارس اور کنواں اور مہمان سرائے اور مسافر خانہ۔ 5 ۔ مصارف حج۔ 6 ۔ مصارف جہاد 7 ۔ نفقات واجبہ جیسے نفقہ عیال اور نفقہ زوجہ اور نفقہ محارم
Top