بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Madarik-ut-Tanzil - Al-A'raaf : 1
اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ
اَلَمْ نَشْرَحْ : کیا نہیں کھول دیا لَكَ : آپ کے لئے صَدْرَكَ : آپ کا سینہ
(اے محمد ﷺ کیا ہم نے تمہارا سینہ کھول نہیں دیا
علوم و حکم کے لئے سینے کی وسعت : 1 : اَلَمْ نَشْرَحْ لَکَ صَدْرَکَ (کیا ہم نے آپ کی خاطر آپ کا سینہ کشادہ نہیں کردیا) یہ استفہام انکاری ہے۔ انکار نفی ثبوت کو ظاہر کرتا ہے۔ گویا اس طرح فرمایا۔ شرحنا لک صدرک ہم نے آپ کا سینہ کھول دیا۔ اسی وجہ سے وضعناؔ کو معنی کا لحاظ کرتے ہوئے اسپر عطف کیا۔ یعنی ہم نے سینے کو علوم وحکم کیلئے وسیع کردیا۔ یہاں تک اس میں نبوت کی فکر اور ثقلین کی دعوت کی گنجائش پیدا ہوگئی ہم نے اس تنگی اور حرج کو زائل کردیا۔ جو عمیٰ وجہل کے ساتھ ہوتا ہے۔ قول حسن (رح) : حکمت و علم سے بھردیا۔
Top