بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Tafseer-e-Majidi - Ash-Sharh : 1
اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ
اَلَمْ نَشْرَحْ : کیا نہیں کھول دیا لَكَ : آپ کے لئے صَدْرَكَ : آپ کا سینہ
کیا ہم نے آپ کی خاطر آپ کا سینہ کشادہ نہیں کردیا ہے،1۔
1۔ (اور اسے معارف وحقائق سے بھر نہیں دیا ؟ ) شرح صدر، وہ مقام ہے جو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو طلب و آرزو کے بعد عنایت ہوا تھا۔ (آیت) ” رب اشرح لی صدری “۔ (طہ) المراد من شرح الصدر ما یرجع الی المعرفۃ والطاعۃ (کبیر) وشرح الصدر تنویرہ بالحکمۃ وتوسیعہ لتلقی مایوحی الیہ قالہ الجمھور (بحر) صوفیہ محققین کے ہاں شرح صدر بڑی دولت ہے۔
Top