Jawahir-ul-Quran - Saad : 18
اِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهٗ یُسَبِّحْنَ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِشْرَاقِۙ
اِنَّا سَخَّرْنَا : بیشک ہم نے مسخر کردیے الْجِبَالَ : پہاڑ مَعَهٗ : اس کے ساتھ يُسَبِّحْنَ : وہ تسبیح کرتے تھے بِالْعَشِيِّ : شام کے وقت وَالْاِشْرَاقِ : اور صبح کے وقت
ہم نے تابع کئے پہاڑ20 اس کے ساتھ پاکی بولتے تھے شام کو اور صبح کو
20:۔ انا سخرنا الخ : پہاڑوں کو ہم نے اپنے حکم سے اس کے مطیع بنا دیا کہ جب وہ صبح و شام اللہ کی تسبیح و تقدیس میں مصروف ہوتے تو پہاڑ بھی زبان قال سے ان کے ساتھ اللہ کی تسبیح و تقدیس میں شامل ہوجاتے۔ پہاڑوں کی تسبیح زبان قال سے مراد ہے نہ کہ زبان حال سے۔ کیونکہ تسبیح حالی ان دو وقتوں سے مخصوص نہیں۔ و تسبیحہن تقدیس بلسان قال لائق بہن الخ (روح ج 23 ص 174) وان ذلک تسبیح مقال علی الصحیح من الاقوال (قرطبی ج 15 ص 159) ۔
Top