Tafseer-e-Majidi - Saad : 31
اِذْ عُرِضَ عَلَیْهِ بِالْعَشِیِّ الصّٰفِنٰتُ الْجِیَادُۙ
اِذْ : جب عُرِضَ : پیش کیے گئے عَلَيْهِ : اس پر۔ سامنے بِالْعَشِيِّ : شام کے وقت الصّٰفِنٰتُ : اصلی گھوڑے الْجِيَادُ : عمدہ
(وہ قصہ بھی قابل ذکر ہے) جب شام کے وقت ان کے روبرو اصیل عمدہ گھوڑے پیش کئے گئے،32۔
32۔ (اور ان کے ملاحظہ کرنے میں اتنی دیر لگ گئی کہ کچھ معمولات عبادت چھوٹ گئے) (آیت) ” الصفنت الجیاد “ یہ گھوڑے بھی غزوہ جہاد کے عین دینی اغراض ہی کے لیے رکھے جاتے تھے، آپ کے بارہ ہزار سواروں اور آپ کے گھوڑوں کے لیے 40 ہزار تھانوں کا ذکر توریت میں بھی آتا ہے۔” اور سلیمان کی گاڑیوں کے گھوڑوں کے لیے چالیس ہزار تھان تھے اور بارہ ہزار سوار تھے۔ “ (1۔ سلاطین۔ 4: 26)
Top