39. Az-Zumarالزمر
The Groups · Meccan · 75 ayahs · 8 rukus · Nazar Ahmed
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ﴿1﴾
- تَنْزِيْلُنازل کیا جانا
- الْكِتٰبِیہ کتاب
- مِنَ اللّٰهِاللہ کی طرف سے
- الْعَزِيْزِغالب
- الْحَكِيْمِحکمت والا
اِس کتاب کا نزول اللہ زبردست اور دانا کی طرف سے ہےاِنَّاۤ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَؕ﴿2﴾
- اِنَّآ اَنْزَلْنَآبیشک ہم نے نازل کی
- اِلَيْكَتمہاری طرف
- الْكِتٰبَیہ کتاب
- بِالْحَقِّحق کے ساتھ
- فَاعْبُدِ اللّٰهَپس اللہ کی عبادت کرو
- مُخْلِصًاخالص کر کے
- لَّهُاسی کے لیے
- الدِّيْنَعبادت
(اے محمدؐ) یہ کتاب ہم نے تمہاری طرف برحق نازل کی ہے، لہٰذا تم اللہ ہی کی بندگی کرو دین کو اُسی کے لیے خالص کرتے ہوئےاَلَا لِلّٰهِ الدِّیْنُ الْخَالِصُ١ؕ وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ١ۘ مَا نَعْبُدُهُمْ اِلَّا لِیُقَرِّبُوْنَاۤ اِلَى اللّٰهِ زُلْفٰى١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَحْكُمُ بَیْنَهُمْ فِیْ مَا هُمْ فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ١ؕ۬ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ مَنْ هُوَ كٰذِبٌ كَفَّارٌ﴿3﴾
- اَلَایاد رکھو
- لِلّٰهِاللہ کے لیے
- الدِّيْنُعبادت
- الْخَالِصُ ۭخالص
- وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
- اتَّخَذُوْابناتے ہیں
- مِنْ دُوْنِهٖٓاس کے سوا
- اَوْلِيَآءَ ۘدوست
- مَا نَعْبُدُهُمْنہیں عبادت کرتے ہم ان کی
- اِلَّامگر
- لِيُقَرِّبُوْنَآاس لیے کہ وہ مقرب بنادیں ہمیں
- اِلَى اللّٰهِاللہ کا
- زُلْفٰى ۭقرب کا درجہ
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- يَحْكُمُفیصلہ کردے گا
- بَيْنَهُمْان کے درمیان
- فِيْ مَاجس میں
- هُمْوہ
- فِيْهِاس میں
- يَخْتَلِفُوْنَوہ اختلاف کرتے ہیں
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- لَا يَهْدِيْہدایت نہیں دیتا
- مَنْ هُوَجو ہو
- كٰذِبٌجھوٹا
- كَفَّارٌناشکرا
خبردار، دین خالص اللہ کا حق ہے رہے وہ لوگ جنہوں نے اُس کے سوا دوسرے سرپرست بنا رکھے ہیں (اور اپنے اِس فعل کی توجیہ یہ کرتے ہیں کہ) ہم تو اُن کی عبادت صرف اس لیے کرتے ہیں کہ وہ اللہ تک ہماری رسائی کرا دیں، اللہ یقیناً اُن کے درمیان اُن تمام باتوں کا فیصلہ کر دے گا جن میں وہ اختلاف کر رہے ہیں اللہ کسی ایسے شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو جھوٹا اور منکر حق ہولَوْ اَرَادَ اللّٰهُ اَنْ یَّتَّخِذَ وَلَدًا لَّاصْطَفٰى مِمَّا یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ١ۙ سُبْحٰنَهٗ١ؕ هُوَ اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ﴿4﴾
- لَوْاگر
- اَرَادَ اللّٰهُچاہتا اللہ
- اَنْ يَّتَّخِذَکہ بنائے
- وَلَدًااولاد
- لَّاصْطَفٰىالبتہ وہ چن لیتا
- مِمَّااس سے جو
- يَخْلُقُ مَا يَشَآءُ ۙوہ پیدا کرتا ہے (مخلوق) جسے وہ چاہتا ہے
- سُبْحٰنَهٗ ۭوہ پاک ہے
- هُوَ اللّٰهُوہی اللہ
- الْوَاحِدُواحد (یکتا)
- الْقَهَّارُزبردست
اگر اللہ کسی کو بیٹا بنانا چاہتا تو اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا برگزیدہ کر لیتا، پاک ہے وہ اس سے (کہ کوئی اُس کا بیٹا ہو)، وہ اللہ ہے اکیلا اور سب پر غالبخَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ١ۚ یُكَوِّرُ الَّیْلَ عَلَى النَّهَارِ وَ یُكَوِّرُ النَّهَارَ عَلَى الَّیْلِ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ١ؕ كُلٌّ یَّجْرِیْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ اَلَا هُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفَّارُ﴿5﴾
- خَلَقَاس نے پیدا کیا
- السَّمٰوٰتِآسمانوں
- وَالْاَرْضَاور زمین
- بِالْحَقِّ ۚحق (درست تدبیر کے) ساتھ
- يُكَوِّرُوہ لپیٹتا ہے
- الَّيْلَرات
- عَلَي النَّهَارِدن پر
- وَيُكَوِّرُ النَّهَارَاور دن کو لپیٹتا ہے
- عَلَي الَّيْلِرات پر
- وَسَخَّرَاور اس نے مسخر کیا
- الشَّمْسَسورج
- وَالْقَمَرَ ۭاور چاند
- كُلٌّ يَّجْرِيْہر ایک چلتا ہے
- لِاَجَلٍایک مدت
- مُّسَمًّى ۭمقررہ
- اَلَایاد رکھو
- هُوَ الْعَزِيْزُوہ غالب
- الْغَفَّارُبخشنے والا
اس نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے وہی دن پر رات اور رات پر دن کو لپیٹتا ہے اُسی نے سورج اور چاند کو اس طرح مسخر کر رکھا ہے کہ ہر ایک ایک وقت مقرر تک چلے جا رہا ہے جان رکھو، وہ زبردست ہے اور درگزر کرنے والا ہےخَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَ اَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ الْاَنْعَامِ ثَمٰنِیَةَ اَزْوَاجٍ١ؕ یَخْلُقُكُمْ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ خَلْقًا مِّنْۢ بَعْدِ خَلْقٍ فِیْ ظُلُمٰتٍ ثَلٰثٍ١ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ١ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ فَاَنّٰى تُصْرَفُوْنَ﴿6﴾
- خَلَقَكُمْاس نے پیدا کیا تمہیں
- مِّنْسے
- نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍنفس واحد
- ثُمَّ جَعَلَپھر اس نے بنایا
- مِنْهَااس سے
- زَوْجَهَااس کا جوڑا
- وَاَنْزَلَاور اس نے بھیجے
- لَكُمْتمہارے لیے
- مِّنَ الْاَنْعَامِچوپایوں سے
- ثَمٰنِيَةَآٹھ
- اَزْوَاجٍ ۭجوڑے
- يَخْلُقُكُمْوہ پیدا کرتا ہے تمہیں
- فِيْ بُطُوْنِپیٹ (جمع) میں
- اُمَّهٰتِكُمْتمہاری مائیں
- خَلْقًاایک کیفیت
- مِّنْۢ بَعْدِکے بعد
- خَلْقٍدوسری کیفیت
- فِيْ ظُلُمٰتٍتاریکیوں میں
- ثَلٰثٍ ۭتین
- ذٰلِكُمُ اللّٰهُیہ تمہارا اللہ
- رَبُّكُمْتمہارا پروردگار
- لَهُاس کے لیے
- الْمُلْكُ ۭبادشاہت
- لَآنہیں
- اِلٰهَکوئی معبود
- اِلَّا هُوَ ۚاس کے سوا
- فَاَنّٰىتو کہاں
- تُصْرَفُوْنَتم پھرے جاتے ہو
اُسی نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا، پھر وہی ہے جس نے اُس جان سے اس کا جوڑا بنایا اور اسی نے تمہارے لیے مویشیوں میں سے آٹھ نر و مادہ پیدا کیے وہ تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں تین تین تاریک پردوں کے اندر تمہیں ایک کے بعد ایک شکل دیتا چلا جاتا ہے یہی اللہ (جس کے یہ کام ہیں) تمہارا رب ہے، بادشاہی اسی کی ہے، کوئی معبود اس کے سوا نہیں ہے، پھر تم کدھر سے پھرائے جا رہے ہو؟اِنْ تَكْفُرُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِیٌّ عَنْكُمْ١۫ وَ لَا یَرْضٰى لِعِبَادِهِ الْكُفْرَ١ۚ وَ اِنْ تَشْكُرُوْا یَرْضَهُ لَكُمْ١ؕ وَ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى١ؕ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ﴿7﴾
- اِنْ تَكْفُرُوْااگر تم ناشکری کرو گے
- فَاِنَّ اللّٰهَتو بیشک اللہ
- غَنِيٌّبےنیاز
- عَنْكُمْ ۣتم سے
- وَلَا يَرْضٰىاور وہ پسند نہیں کرتا
- لِعِبَادِهِاپنے بندوں کے لیے
- الْكُفْرَ ۚناشکری
- وَاِنْاور اگر
- تَشْكُرُوْاتم شکر کرو گے
- يَرْضَهُ لَكُمْ ۭوہ اسے پسند کرتا ہے تمہارے لیے
- وَلَا تَزِرُاور نہیں اٹھاتا
- وَازِرَةٌکوئی بوجھ اٹھانے والا
- وِّزْرَبوجھ
- اُخْرٰى ۭدوسرے کا
- ثُمَّپھر
- اِلٰىطرف
- رَبِّكُمْاپنا رب
- مَّرْجِعُكُمْلوٹنا ہے تمہیں
- فَيُنَبِّئُكُمْپھر وہ جتلا دے گا تمہیں
- بِمَاوہ جو
- كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ۭتم کرتے تھے
- اِنَّهٗبیشک وہ
- عَلِيْمٌۢجاننے والا
- بِذَاتِ الصُّدُوْرِسینہ (دلوں) کی پوشیدہ باتیں
اگر تم کفر کرو تو اللہ تم سے بے نیاز ہے، لیکن وہ اپنے بندوں کے لیے کفر کو پسند نہیں کرتا، اور اگر تم شکر کر و تو اسے وہ تمہارے لیے پسند کرتا ہے کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا آخرکار تم سب کو اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے، پھر وہ تمہیں بتا دے گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو، وہ تو دلوں کا حال تک جانتا ہےوَ اِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ ضُرٌّ دَعَا رَبَّهٗ مُنِیْبًا اِلَیْهِ ثُمَّ اِذَا خَوَّلَهٗ نِعْمَةً مِّنْهُ نَسِیَ مَا كَانَ یَدْعُوْۤا اِلَیْهِ مِنْ قَبْلُ وَ جَعَلَ لِلّٰهِ اَنْدَادًا لِّیُضِلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ١ؕ قُلْ تَمَتَّعْ بِكُفْرِكَ قَلِیْلًا١ۖۗ اِنَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ النَّارِ﴿8﴾
- وَاِذَااور جب
- مَسَّلگے پہنچے
- الْاِنْسَانَانسان
- ضُرٌّکوئی سختی
- دَعَا رَبَّهٗوہ پکارتا ہے اپنا رب
- مُنِيْبًارجوع کر کے
- اِلَيْهِاس کی طرف
- ثُمَّ اِذَاپھر جب
- خَوَّلَهٗوہ اسے دے
- نِعْمَةًنعمت
- مِّنْهُاپنی طرف سے
- نَسِيَوہ بھول جاتا ہے
- مَاجو
- كَانَ يَدْعُوْٓاوہ پکارتا تھا
- اِلَيْهِاس کی طرف ۔ لیے
- مِنْ قَبْلُاس سے قبل
- وَجَعَلَاور وہ بنا لیتا ہے
- لِلّٰهِاللہ کے لیے
- اَنْدَادًا(جمع) شریک
- لِّيُضِلَّتاکہ گمراہ کرے
- عَنْ سَبِيْلِهٖ ۭاس کے راستے سے
- قُلْفرمادیں
- تَمَتَّعْفائدہ اٹھا لے
- بِكُفْرِكَاپنے کفر سے
- قَلِيْلًا ڰتھوڑا
- اِنَّكَبیشک تو
- مِنْسے
- اَصْحٰبِ النَّارِآگ (دوزخ) والے
انسان پر جب کوئی آفت آتی ہے تو وہ اپنے رب کی طرف رجوع کر کے اُسے پکارتا ہے پھر جب اس کا رب اسے اپنی نعمت سے نواز دیتا ہے تو وہ اُس مصیبت کو بھول جاتا ہے جس پر وہ پہلے پکار رہا تھا اور دوسروں کو اللہ کا ہمسر ٹھیراتا ہے تاکہ اُس کی راہ سے گمراہ کرے (اے نبیؐ) اُس سے کہو کہ تھوڑے دن اپنے کفر سے لطف اٹھا لے، یقیناً تو دوزخ میں جانے والا ہےاَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ اٰنَآءَ الَّیْلِ سَاجِدًا وَّ قَآئِمًا یَّحْذَرُ الْاٰخِرَةَ وَ یَرْجُوْا رَحْمَةَ رَبِّهٖ١ؕ قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ١ؕ اِنَّمَا یَتَذَكَّرُ اُولُوا الْاَلْبَابِ۠ع﴿9﴾
- اَمَّنْیا جو
- هُوَوہ
- قَانِتٌعبادت کرنے والا
- اٰنَآءَ الَّيْلِگھڑیوں میں رات کی
- سَاجِدًاسجدہ کرنے والا
- وَّقَآئِمًااور قیام کرنے والا
- يَّحْذَرُوہ ڈرتا ہے
- الْاٰخِرَةَآخرت
- وَيَرْجُوْااور امید رکھتا ہے
- رَحْمَةَرحمت
- رَبِّهٖ ۭاپنا رب
- قُلْفرما دیں
- هَلْکیا
- يَسْتَوِيبرابر ہیں
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- يَعْلَمُوْنَوہ علم رکھتے ہیں
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- لَا يَعْلَمُوْنَ ۭجو علم نہیں رکھتے ہیں
- اِنَّمَااس کے سوا نہیں
- يَتَذَكَّرُنصیحت قبول کرتے ہیں
- اُولُوا الْاَلْبَابِعقل والے
(کیا اِس شخص کی روش بہتر ہے یا اُس شخص کی) جو مطیع فرمان ہے، رات کی گھڑیوں میں کھڑا رہتا اور سجدے کرتا ہے، آخرت سے ڈرتا اور اپنے رب کی رحمت سے امید لگاتا ہے؟ اِن سے پوچھو، کیا جاننے والے اور نہ جاننے والے دونوں کبھی یکساں ہو سکتے ہیں؟ نصیحت تو عقل رکھنے والے ہی قبول کرتے ہیںقُلْ یٰعِبَادِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوْا رَبَّكُمْ١ؕ لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا حَسَنَةٌ١ؕ وَ اَرْضُ اللّٰهِ وَاسِعَةٌ١ؕ اِنَّمَا یُوَفَّى الصّٰبِرُوْنَ اَجْرَهُمْ بِغَیْرِ حِسَابٍ﴿10﴾
- قُلْفرمادیں
- يٰعِبَادِاے میرے بندو
- الَّذِيْنَجو
- اٰمَنُواایمان لائے
- اتَّقُوْاتم ڈرو
- رَبَّكُمْ ۭاپنا رب
- لِلَّذِيْنَان کے لیے جنہوں نے
- اَحْسَنُوْااچھے کام کیے
- فِيْمیں
- هٰذِهِ الدُّنْيَااس دنیا
- حَسَنَةٌ ۭبھلائی
- وَاَرْضُ اللّٰهِاور اللہ کی زمین
- وَاسِعَةٌ ۭوسیع
- اِنَّمَااس کے سوا نہیں
- يُوَفَّىپورا بدلہ دیا جائے گا
- الصّٰبِرُوْنَصبر کرنے والے
- اَجْرَهُمْان کا اجر
- بِغَيْرِ حِسَابٍبےحساب
(اے نبیؐ) کہو کہ اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو، اپنے رب سے ڈرو جن لوگوں نے اِس دنیا میں نیک رویہ اختیار کیا ہے ان کے لیے بھلائی ہے اور خدا کی زمین وسیع ہے، صبر کرنے والوں کو تو ان کا اجر بے حساب دیا جائے گاقُلْ اِنِّیْۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَۙ﴿11﴾
- قُلْفرما دیں
- اِنِّىْٓ اُمِرْتُبیشک مجھے حکم دیا گیا
- اَنْکہ
- اَعْبُدَ اللّٰهَمیں اللہ کی عبادت کروں
- مُخْلِصًاخالص کر کے
- لَّهُاسی کے لیے
- الدِّيْنَعبادت
(اے نبیؐ) اِن سے کہو، مجھے حکم دیا گیا ہے کہ دین کو اللہ کے لیے خالص کر کے اُس کی بندگی کروںوَ اُمِرْتُ لِاَنْ اَكُوْنَ اَوَّلَ الْمُسْلِمِیْنَ﴿12﴾
- وَاُمِرْتُاور مجھے حکم دیا گیا
- لِاَنْاس کا
- اَكُوْنَکہ میں ہوں
- اَوَّلَپہلا
- الْمُسْلِمِيْنَ(جمع) مسلم۔ فرمانبردار
اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ سب سے پہلے میں خود مسلم بنوںقُلْ اِنِّیْۤ اَخَافُ اِنْ عَصَیْتُ رَبِّیْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ﴿13﴾
- قُلْفرمادیں
- اِنِّىْٓ اَخَافُبیشک میں ڈرتا ہوں
- اِنْاگر
- عَصَيْتُمیں نافرمانی کروں
- رَبِّيْاپنا پروردگار
- عَذَابَعذاب
- يَوْمٍ عَظِيْمٍایک بڑا دن
کہو، اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو مجھے ایک بڑے دن کے عذاب کا خوف ہےقُلِ اللّٰهَ اَعْبُدُ مُخْلِصًا لَّهٗ دِیْنِیْۙ﴿14﴾
- قُلِفرمادیں
- اللّٰهَ اَعْبُدُمیں اللہ کی عبادت کرتا ہوں
- مُخْلِصًاخالص کر کے
- لَّهٗاسی کے لیے
- دِيْنِيْاپنی عبادت
کہہ دو کہ میں تو اپنے دین کو اللہ کے لیے خالص کر کے اُسی کی بندگی کروں گافَاعْبُدُوْا مَا شِئْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ١ؕ قُلْ اِنَّ الْخٰسِرِیْنَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ اَهْلِیْهِمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اَلَا ذٰلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِیْنُ﴿15﴾
- فَاعْبُدُوْاپس تم پرستش کرو
- مَا شِئْتُمْجس کی تم چاہو
- مِّنْ دُوْنِهٖ ۭاس کے سوائے
- قُلْفرمادیں
- اِنَّبیشک
- الْخٰسِرِيْنَگھاٹا پانے والے
- الَّذِيْنَوہ جنہوں نے
- خَسِرُوْٓاگھاٹے میں ڈالا
- اَنْفُسَهُمْاپنے آپ کو
- وَاَهْلِيْهِمْاور اپنے گھر والے
- يَوْمَ الْقِيٰمَةِ ۭروز قیامت
- اَلَاخوب یاد رکھو
- ذٰلِكَیہ
- هُوَوہ
- الْخُسْرَانُگھاٹا
- الْمُبِيْنُصریح
تم اُس کے سوا جس جس کی بندگی کرنا چاہو کرتے رہو کہو، اصل دیوالیے تو وہی ہیں جنہوں نے قیامت کے روز اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو گھاٹے میں ڈال دیا خوب سن رکھو، یہی کھلا دیوالہ ہےلَهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَ مِنْ تَحْتِهِمْ ظُلَلٌ١ؕ ذٰلِكَ یُخَوِّفُ اللّٰهُ بِهٖ عِبَادَهٗ١ؕ یٰعِبَادِ فَاتَّقُوْنِ﴿16﴾
- لَهُمْان کے لیے
- مِّنْ فَوْقِهِمْان کے اوپر سے
- ظُلَلٌسائبان
- مِّنَ النَّارِآگ کے
- وَمِنْ تَحْتِهِمْاور ان کے نیچے سے
- ظُلَلٌ ۭسائبان (چادریں)
- ذٰلِكَیہ
- يُخَوِّفُ اللّٰهُڈراتا ہے اللہ
- بِهٖاس سے
- عِبَادَهٗ ۭاپنے بندوں
- يٰعِبَادِاے میرے بندو
- فَاتَّقُوْنِپس مجھ سے ڈرو
اُن پر آگ کی چھتریاں اوپر سے بھی چھائی ہوں گی اور نیچے سے بھی یہ وہ انجام ہے جس سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے، پس اے میرے بندو، میرے غضب سے بچووَ الَّذِیْنَ اجْتَنَبُوا الطَّاغُوْتَ اَنْ یَّعْبُدُوْهَا وَ اَنَابُوْۤا اِلَى اللّٰهِ لَهُمُ الْبُشْرٰى١ۚ فَبَشِّرْ عِبَادِۙ﴿17﴾
- وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
- اجْتَنَبُوابچتے رہے
- الطَّاغُوْتَسرکش (شیطان)
- اَنْکہ
- يَّعْبُدُوْهَااس کی پرستش کریں
- وَاَنَابُوْٓااور انہوں نے رجوع کیا
- اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
- لَهُمُان کے لیے
- الْبُشْرٰى ۚخوشخبری
- فَبَشِّرْسو خوشخبری دیں
- عِبَادِمیرے بندوں
بخلاف اس کے جن لوگوں نے طاغوت کی بندگی سے اجتناب کیا اور اللہ کی طرف رجوع کر لیا اُن کے لیے خوشخبری ہے پس (اے نبیؐ) بشارت دے دو میرے اُن بندوں کوالَّذِیْنَ یَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَهٗ١ؕ اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ هَدٰىهُمُ اللّٰهُ وَ اُولٰٓئِكَ هُمْ اُولُوا الْاَلْبَابِ﴿18﴾
- الَّذِيْنَوہ جو
- يَسْتَمِعُوْنَسنتے ہیں
- الْقَوْلَبات
- فَيَتَّبِعُوْنَپھر پیروی کرتے ہیں
- اَحْسَنَهٗ ۭاس کی اچھی باتیں
- اُولٰٓئِكَوہی لوگ
- الَّذِيْنَوہ جنہیں
- هَدٰىهُمُ اللّٰهُانہیں ہدایت دی اللہ نے
- وَاُولٰٓئِكَاور یہی لوگ
- هُمْوہ
- اُولُوا الْاَلْبَابِعقل والے
جو بات کو غور سے سنتے ہیں اور اس کے بہترین پہلو کی پیروی کرتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت بخشی ہے اور یہی دانشمند ہیںاَفَمَنْ حَقَّ عَلَیْهِ كَلِمَةُ الْعَذَابِ١ؕ اَفَاَنْتَ تُنْقِذُ مَنْ فِی النَّارِۚ﴿19﴾
- اَفَمَنْکیا۔ تو۔ جو ۔ جس
- حَقَّثابت ہوگیا
- عَلَيْهِاس پر
- كَلِمَةُحکم۔ وعید
- الْعَذَابِ ۭعذاب
- اَفَاَنْتَکیا پس۔ تم
- تُنْقِذُبچا لو گے
- مَنْجو
- فِي النَّارِآگ میں
(اے نبیؐ) اُس شخص کو کون بچا سکتا ہے جس پر عذاب کا فیصلہ چسپاں ہو چکا ہو؟ کیا تم اُسے بچا سکتے ہو جو آگ میں گر چکا ہو؟لٰكِنِ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ غُرَفٌ مِّنْ فَوْقِهَا غُرَفٌ مَّبْنِیَّةٌ١ۙ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ؕ۬ وَعْدَ اللّٰهِ١ؕ لَا یُخْلِفُ اللّٰهُ الْمِیْعَادَ﴿20﴾
- لٰكِنِلیکن
- الَّذِيْنَ اتَّقَوْاجو لوگ ڈرے
- رَبَّهُمْاپنا رب
- لَهُمْان کے لیے
- غُرَفٌبالاخانے
- مِّنْ فَوْقِهَاان کے اوپر سے
- غُرَفٌبالاخانے
- مَّبْنِيَّةٌ ۙبنے ہوئے
- تَجْرِيْجاری ہیں
- مِنْ تَحْتِهَاان کے نیچے
- الْاَنْهٰرُنہریں
- وَعْدَ اللّٰهِ ۭاللہ کا وعدہ
- لَا يُخْلِفُخلاف نہیں کرتا
- اللّٰهُاللہ
- الْمِيْعَادَوعدہ
البتہ جو لوگ اپنے رب سے ڈر کر رہے اُن کے لیے بلند عمارتیں ہیں منزل پر منزل بنی ہوئی، جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی یہ اللہ کا وعدہ ہے، اللہ کبھی اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتااَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَسَلَكَهٗ یَنَابِیْعَ فِی الْاَرْضِ ثُمَّ یُخْرِجُ بِهٖ زَرْعًا مُّخْتَلِفًا اَلْوَانُهٗ ثُمَّ یَهِیْجُ فَتَرٰىهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ یَجْعَلُهٗ حُطَامًا١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ۠ع﴿21﴾
- اَلَمْ تَرَکیا تو نے نہیں دیکھا
- اَنَّ اللّٰهَکہ اللہ
- اَنْزَلَاتارا
- مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
- مَآءًپانی
- فَسَلَكَهٗپھر چلایا اس کو
- يَنَابِيْعَچشمے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- ثُمَّپھر
- يُخْرِجُوہ نکالتا ہے
- بِهٖاس سے
- زَرْعًاکھیتی
- مُّخْتَلِفًامختلف
- اَلْوَانُهٗاس کے رنگ
- ثُمَّ يَهِيْجُپھر وہ خشک ہوجاتی ہے
- فَتَرٰىهُپھر تو دیکھے اسے
- مُصْفَرًّازرد
- ثُمَّ يَجْعَلُهٗپھر وہ کردیتا ہے اسے
- حُطَامًا ۭچورا چورا
- اِنَّبیشک
- فِيْ ذٰلِكَاس میں
- لَذِكْرٰىالبتہ نصیحت
- لِاُولِي الْاَلْبَابِعقل والوں کے لیے
کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ نے آسمان سے پانی برسایا، پھر اس کو سوتوں اور چشموں اور دریاؤں کی شکل میں زمین کے اندر جاری کیا، پھر اس پانی کے ذریعہ سے وہ طرح طرح کی کھیتیاں نکالتا ہے جن کی قسمیں مختلف ہیں، پھر وہ کھیتیاں پک کر سوکھ جاتی ہیں، پھر تم دیکھتے ہو کہ وہ زرد پڑ گئیں، پھر آخرکار اللہ اُن کو بھس بنا دیتا ہے در حقیقت اِس میں ایک سبق ہے عقل رکھنے والوں کے لیےاَفَمَنْ شَرَحَ اللّٰهُ صَدْرَهٗ لِلْاِسْلَامِ فَهُوَ عَلٰى نُوْرٍ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ فَوَیْلٌ لِّلْقٰسِیَةِ قُلُوْبُهُمْ مِّنْ ذِكْرِ اللّٰهِ١ؕ اُولٰٓئِكَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ﴿22﴾
- اَفَمَنْکیا۔ پس ۔ جس
- شَرَحَ اللّٰهُاللہ نے کھول دیا
- صَدْرَهٗاس کا سینہ
- لِلْاِسْلَامِاسلام کے لیے
- فَهُوَتو وہ
- عَلٰيپر
- نُوْرٍنور
- مِّنْ رَّبِّهٖ ۭاپنے رب کی طرف سے
- فَوَيْلٌسو خرابی
- لِّلْقٰسِيَةِان کے لیے ۔ سخت
- قُلُوْبُهُمْان کے دل
- مِّنْسے
- ذِكْرِ اللّٰهِ ۭاللہ کی یاد
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- فِيْمیں
- ضَلٰلٍگمراہی
- مُّبِيْنٍکھلی
اب کیا وہ شخص جس کا سینہ اللہ نے اسلام کے لیے کھول دیا اور وہ اپنے رب کی طرف سے ایک روشنی پر چل رہا ہے (اُس شخص کی طرح ہو سکتا ہے جس نے اِن باتوں سے کوئی سبق نہ لیا؟) تباہی ہے اُن لوگوں کے لیے جن کے دل اللہ کی نصیحت سے اور زیادہ سخت ہو گئے وہ کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیںاَللّٰهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِیَ١ۖۗ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُوْدُ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ١ۚ ثُمَّ تَلِیْنُ جُلُوْدُهُمْ وَ قُلُوْبُهُمْ اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِ١ؕ ذٰلِكَ هُدَى اللّٰهِ یَهْدِیْ بِهٖ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ هَادٍ﴿23﴾
- اَللّٰهُاللہ
- نَزَّلَنازل کیا
- اَحْسَنَ الْحَدِيْثِبہترین کلام
- كِتٰبًاایک کتاب
- مُّتَشَابِهًاملتی جلتی ( آیات والی)
- مَّثَانِيَ ڰدہرائی گئی
- تَقْشَعِرُّبال کھڑے ہوجاتے ہیں
- مِنْهُاس سے
- جُلُوْدُجلدیں
- الَّذِيْنَجو لوگ
- يَخْشَوْنَوہ ڈرتے ہیں
- رَبَّهُمْ ۚاپنا رب
- ثُمَّپھر
- تَلِيْنُنرم ہوجاتی ہیں
- جُلُوْدُهُمْان کی جلدیں
- وَقُلُوْبُهُمْاور ان کے دل
- اِلٰىطرف
- ذِكْرِاللّٰهِ ۭاللہ کی یاد
- ذٰلِكَیہ
- هُدَى اللّٰهِاللہ کی ہدایت
- يَهْدِيْ بِهٖہدایت دیتا ہے اس سے
- مَنْ يَّشَآءُ ۭجسے وہ چاہتا ہے
- وَمَنْاور۔ جو ۔ جس
- يُّضْلِلِ اللّٰهُگمراہ کرتا ہے اللہ
- فَمَاتو نہیں
- لَهٗاس کے لیے
- مِنْ هَادٍکوئی ہدایت دینے والا
اللہ نے بہترین کلام اتارا ہے، ایک ایسی کتاب جس کے تمام اجزاء ہم رنگ ہیں اور جس میں بار بار مضامین دہرائے گئے ہیں اُسے سن کر اُن لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرنے والے ہیں، اور پھر ان کے جسم اور ان کے دل نرم ہو کر اللہ کے ذکر کی طرف راغب ہو جاتے ہیں یہ اللہ کی ہدایت ہے جس سے وہ راہ راست پر لے آتا ہے جسے چاہتا ہے اور جسے اللہ ہی ہدایت نہ دے اس کے لیے پھر کوئی ہادی نہیں ہےاَفَمَنْ یَّتَّقِیْ بِوَجْهِهٖ سُوْٓءَ الْعَذَابِ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ وَ قِیْلَ لِلظّٰلِمِیْنَ ذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ﴿24﴾
- اَفَمَنْکیا۔ پس۔ جو
- يَّتَّقِيْبچاتا ہے
- بِوَجْهِهٖاپنا چہرہ
- سُوْٓءَ الْعَذَابِبرے عذاب سے
- يَوْمَ الْقِيٰمَةِ ۭقیامت کے دن
- وَقِيْلَاور کہا جائے گا
- لِلظّٰلِمِيْنَظالموں کو
- ذُوْقُوْاتم چکھو
- مَاجو
- كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَتم کماتے (کرتے) تھے
اب اُس شخص کی بد حالی کا تم کیا اندازہ کر سکتے ہو جو قیامت کے روز عذاب کی سخت مار اپنے منہ پر لے گا؟ ایسے ظالموں سے تو کہہ دیا جائے گا کہ اب چکھو مزہ اُس کمائی کا جو تم کرتے رہے تھےكَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَاَتٰىهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَیْثُ لَا یَشْعُرُوْنَ﴿25﴾
- كَذَّبَجھٹلایا
- الَّذِيْنَجو لوگ
- مِنْ قَبْلِهِمْان سے پہلے
- فَاَتٰىهُمُتو ان پر آگیا
- الْعَذَابُعذاب
- مِنْ حَيْثُجہاں سے
- لَا يَشْعُرُوْنَانہیں خیال نہ تھا
اِن سے پہلے بھی بہت سے لوگ اسی طرح جھٹلا چکے ہیں آخر اُن پر عذاب ایسے رخ سے آیا جدھر ان کا خیال بھی نہ جا سکتا تھافَاَذَاقَهُمُ اللّٰهُ الْخِزْیَ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ﴿26﴾
- فَاَذَاقَهُمُپس چکھایا انہیں
- اللّٰهُاللہ
- الْخِزْيَرسوائی
- فِيمیں
- الْحَيٰوةِزندگی
- الدُّنْيَا ۚدنیا
- وَلَعَذَابُاور البتہ عذاب
- الْاٰخِرَةِآخرت
- اَكْبَرُ ۘبہت ہی بڑا
- لَوْکاش
- كَانُوْا يَعْلَمُوْنَوہ جانتے ہوتے
پھر اللہ نے ان کو دنیا ہی کی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھایا، اور آخرت کا عذاب تو اس سے شدید تر ہے، کاش یہ لوگ جانتےوَ لَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَۚ﴿27﴾
- وَلَقَدْ ضَرَبْنَااور تحقیق ہم نے بیان کی
- لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
- فِيْمیں
- ھٰذَا الْقُرْاٰنِاس قرآن
- مِنْ كُلِّہر قسم کی
- مَثَلٍمثال
- لَّعَلَّهُمْتاکہ وہ
- يَتَذَكَّرُوْنَنصیحت پکڑیں
ہم نے اِس قرآن میں لوگوں کو طرح طرح کی مثالیں دی ہیں کہ یہ ہوش میں آئیںقُرْاٰنًا عَرَبِیًّا غَیْرَ ذِیْ عِوَجٍ لَّعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ﴿28﴾
- قُرْاٰنًاقرآن
- عَرَبِيًّاعربی
- غَيْرَ ذِيْ عِوَجٍکسی کجی کے بغیر
- لَّعَلَّهُمْتاکہ وہ
- يَتَّقُوْنَپرہیزگاری اختیار کریں
ایسا قرآن جو عربی زبان میں ہے، جس میں کوئی ٹیڑھ نہیں ہے، تاکہ یہ برے انجام سے بچیںضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا رَّجُلًا فِیْهِ شُرَكَآءُ مُتَشٰكِسُوْنَ وَ رَجُلًا سَلَمًا لِّرَجُلٍ١ؕ هَلْ یَسْتَوِیٰنِ مَثَلًا١ؕ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ١ۚ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿29﴾
- ضَرَبَ اللّٰهُبیان کی اللہ نے
- مَثَلًاایک مثال
- رَّجُلًاایک آدمی
- فِيْهِاس میں
- شُرَكَآءُکئی شریک
- مُتَشٰكِسُوْنَآپس میں ضدی
- وَرَجُلًاار ایک آدمی
- سَلَمًاسالم (خالص)
- لِّرَجُلٍ ۭایک آدمی
- هَلْکیا
- يَسْتَوِيٰنِدونوں کی برابر ہے
- مَثَلًا ۭمثال (حالت)
- اَلْحَمْدُتمام تعریفیں
- لِلّٰهِ ۭاللہ کے لیے
- بَلْبلکہ
- اَكْثَرُهُمْان میں اکثر
- لَا يَعْلَمُوْنَعلم نہیں رکھتے
اللہ ایک مثال دیتا ہے ایک شخص تو وہ ہے جس کی ملکیت میں بہت سے کج خلق آقا شریک ہیں جو اسے اپنی اپنی طرف کھینچتے ہیں اور دوسرا شخص پورا کا پورا ایک ہی آقا کا غلام ہے کیا ان دونوں کا حال یکساں ہو سکتاہے؟ الحمدللہ، مگر اکثر لوگ نادانی میں پڑے ہوئے ہیںاِنَّكَ مَیِّتٌ وَّ اِنَّهُمْ مَّیِّتُوْنَ٘﴿30﴾
- اِنَّكَبیشک تم
- مَيِّتٌمرنے والے
- وَّاِنَّهُمْار بیشک وہ
- مَّيِّتُوْنَمرنے والے
(اے نبیؐ) تمہیں بھی مرنا ہے اور اِن لوگوں کو بھی مرنا ہےثُمَّ اِنَّكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ عِنْدَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُوْنَ۠ع﴿31﴾
- ثُمَّپھر
- اِنَّكُمْبیشک تم
- يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
- عِنْدَپاس
- رَبِّكُمْاپنا رب
- تَخْتَصِمُوْنَتم جھگڑو گے
آخرکار قیامت کے روز تم سب اپنے رب کے حضور اپنا اپنا مقدمہ پیش کرو گےفَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ كَذَبَ عَلَى اللّٰهِ وَ كَذَّبَ بِالصِّدْقِ اِذْ جَآءَهٗ١ؕ اَلَیْسَ فِیْ جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْكٰفِرِیْنَ﴿32﴾
- فَمَنْپس کون
- اَظْلَمُبڑا ظالم
- مِمَّنْسے ۔ جس
- كَذَبَجھوٹ باندھا
- عَلَيپر
- اللّٰهِاللہ
- وَكَذَّبَاور اس نے جھٹلایا
- بِالصِّدْقِسچائی کو
- اِذْجب
- جَآءَهٗ ۭوہ اس کے پاس آئے
- اَلَيْسَکیا نہیں
- فِيْ جَهَنَّمَجہنم میں
- مَثْوًىٹھکانا
- لِّلْكٰفِرِيْنَکافروں کے لیے
پھر اُس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہو گا جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا اور جب سچائی اس کے سامنے آئی تو اُسے جھٹلا دیا کیا ایسے کافروں کے لیے جہنم میں کوئی ٹھکانا نہیں ہے؟وَ الَّذِیْ جَآءَ بِالصِّدْقِ وَ صَدَّقَ بِهٖۤ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُتَّقُوْنَ﴿33﴾
- وَالَّذِيْاور جو شخص
- جَآءَآیا
- بِالصِّدْقِسچائی کے ساتھ
- وَصَدَّقَاور اس نے تصدیق کی
- بِهٖٓاس کو
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- هُمُوہ
- الْمُتَّقُوْنَ(جمع) متقی
اور جو شخص سچائی لے کر آیا اور جنہوں نے اس کو سچ مانا، وہی عذاب سے بچنے والے ہیںلَهُمْ مَّا یَشَآءُوْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ؕ ذٰلِكَ جَزٰٓؤُا الْمُحْسِنِیْنَۚۖ﴿34﴾
- لَهُمْان کے لیے
- مَّا يَشَآءُوْنَجو وہ چاہیں گے
- عِنْدَہاں۔ پاس
- رَبِّهِمْ ۭان کا رب
- ذٰلِكَیہ
- جَزَآءُجزا
- الْمُحْسِنِيْنَ(جمع) نیکوکاروں
انہیں اپنے رب کے ہاں وہ سب کچھ ملے گا جس کی وہ خواہش کریں گے یہ ہے نیکی کرنے والوں کی جزالِیُكَفِّرَ اللّٰهُ عَنْهُمْ اَسْوَاَ الَّذِیْ عَمِلُوْا وَ یَجْزِیَهُمْ اَجْرَهُمْ بِاَحْسَنِ الَّذِیْ كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿35﴾
- لِيُكَفِّرَتاکہ دور کردے
- اللّٰهُاللہ
- عَنْهُمْان سے
- اَسْوَاَبرائی
- الَّذِيْوہ جو
- عَمِلُوْاانہوں نے کیے (اعمال)
- وَيَجْزِيَهُمْاور انہیں جزا دے
- اَجْرَهُمْان کا اجر
- بِاَحْسَنِبہترین (اعمال)
- الَّذِيْوہ جو
- كَانُوْا يَعْمَلُوْنَوہ کرتے تھے
تاکہ جو بد ترین اعمال انہوں نے کیے تھے انہیں اللہ ان کے حساب سے ساقط کر دے اور جو بہترین اعمال وہ کرتے رہے اُن کے لحاظ سے اُن کو اجر عطا فرمائےاَلَیْسَ اللّٰهُ بِكَافٍ عَبْدَهٗ١ؕ وَ یُخَوِّفُوْنَكَ بِالَّذِیْنَ مِنْ دُوْنِهٖ١ؕ وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ هَادٍۚ﴿36﴾
- اَلَيْسَکیا نہیں
- اللّٰهُاللہ
- بِكَافٍکافی
- عَبْدَهٗ ۭاپنے بندے کو
- وَيُخَوِّفُوْنَكَاور وہ خوف دلاتے ہیں آپ کو
- بِالَّذِيْنَان سے جو
- مِنْ دُوْنِهٖ ۭاس کے سوا
- وَمَنْاور جس
- يُّضْلِلِگمراہ کردے
- اللّٰهُاللہ
- فَمَا لَهٗتو نہیں اس کے لیے
- مِنْکوئی
- هَادٍہدایت دینے والا
(اے نبیؐ) کیا اللہ اپنے بندے کے لیے کافی نہیں ہے؟ یہ لوگ اُس کے سوا دوسروں سے تم کو ڈراتے ہیں حالانکہ اللہ جسے گمراہی میں ڈال دے اُسے کوئی راستہ دکھانے والا نہیںوَ مَنْ یَّهْدِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ مُّضِلٍّ١ؕ اَلَیْسَ اللّٰهُ بِعَزِیْزٍ ذِی انْتِقَامٍ﴿37﴾
- وَمَنْاور جس
- يَّهْدِ اللّٰهُاللہ ہدایت دے
- فَمَاتو نہیں
- لَهٗاس کے لیے
- مِنْکوئی
- مُّضِلٍّ ۭگمراہ کرنے والا
- اَلَيْسَکیا نہیں
- اللّٰهُاللہ
- بِعَزِيْزٍغالب
- ذِي انْتِقَامٍبدلہ لینے والا
اور جسے وہ ہدایت دے اُسے بھٹکانے والا بھی کوئی نہیں، کیا اللہ زبردست اور انتقام لینے والا نہیں ہے؟وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ١ؕ قُلْ اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ اَرَادَنِیَ اللّٰهُ بِضُرٍّ هَلْ هُنَّ كٰشِفٰتُ ضُرِّهٖۤ اَوْ اَرَادَنِیْ بِرَحْمَةٍ هَلْ هُنَّ مُمْسِكٰتُ رَحْمَتِهٖ١ؕ قُلْ حَسْبِیَ اللّٰهُ١ؕ عَلَیْهِ یَتَوَكَّلُ الْمُتَوَكِّلُوْنَ﴿38﴾
- وَلَئِنْاور اگر
- سَاَلْتَهُمْتم پوچھو ان سے
- مَّنْکون۔ کس
- خَلَقَپیدا کیا
- السَّمٰوٰتِآسمانوں
- وَالْاَرْضَاور زمین
- لَيَقُوْلُنَّتو وہ ضرور کہیں گے
- اللّٰهُ ۭاللہ
- قُلْفرمادیں
- اَفَرَءَيْتُمْکیا پس دیکھا تم نے
- مَّا تَدْعُوْنَجن کو تم پکارتے ہو
- مِنْسے
- دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوائے
- اِنْاگر
- اَرَادَنِيَچاہے میرے لیے
- اللّٰهُاللہ
- بِضُرٍّکوئی ضرر
- هَلْکیا
- هُنَّوہ سب
- كٰشِفٰتُدور کرنے والے ہیں
- ضُرِّهٖٓاس کا ضرر
- اَوْیا
- اَرَادَنِيْوہ چاہے میرے لیے
- بِرَحْمَةٍکوئی رحمت
- هَلْکیا
- هُنَّوہ سب
- مُمْسِكٰتُروکنے والے ہیں
- رَحْمَتِهٖ ۭاس کی رحمت
- قُلْفرما دیں
- حَسْبِيَ اللّٰهُ ۭکافی ہے میرے لیے اللہ
- عَلَيْهِاس پر
- يَتَوَكَّلُبھروسہ کرتے ہیں
- الْمُتَوَكِّلُوْنَبھروسہ کرنے والے
اِن لوگوں سے اگر تم پوچھو کہ زمین اور آسمانوں کو کس نے پیدا کیا ہے تو یہ خود کہیں گے کہ اللہ نے اِن سے کہو، جب حقیقت یہ ہے تو تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر اللہ مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو کیا تمہاری یہ دیویاں، جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو، مجھے اُس کے پہنچائے ہوئے نقصان سے بچا لیں گی؟ یا اللہ مجھ پر مہربانی کرنا چاہے تو کیا یہ اس کی رحمت کو روک سکیں گی؟ بس ان سے کہہ دو کہ میرے لیے اللہ ہی کافی ہے، بھروسہ کرنے والے اُسی پر بھروسہ کرتے ہیںقُلْ یٰقَوْمِ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ اِنِّیْ عَامِلٌ١ۚ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَۙ﴿39﴾
- قُلْفرمادیں
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- اعْمَلُوْاتم کام کیے جاؤ
- عَلٰيپر
- مَكَانَتِكُمْاپنی جگہ
- اِنِّىْبیشک میں
- عَامِلٌ ۚکام کرتا ہوں
- فَسَوْفَپس عنقریب
- تَعْلَمُوْنَتم جان لو گے
ان سے صاف کہو کہ "اے میری قوم کے لوگو، تم اپنی جگہ اپنا کام کیے جاؤ، میں اپنا کام کرتا رہوں گا، عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گامَنْ یَّاْتِیْهِ عَذَابٌ یُّخْزِیْهِ وَ یَحِلُّ عَلَیْهِ عَذَابٌ مُّقِیْمٌ﴿40﴾
- مَنْکون
- يَّاْتِيْهِآتا ہے اس پر
- عَذَابٌعذاب
- يُّخْزِيْهِرسوا کردے اس کو
- وَيَحِلُّاور اتر آتا ہے
- عَلَيْهِاس پر
- عَذَابٌعذاب
- مُّقِيْمٌدائمی
کہ کس پر رسوا کن عذاب آتا ہے اور کسے وہ سزا ملتی ہے جو کبھی ٹلنے والی نہیں"اِنَّاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ لِلنَّاسِ بِالْحَقِّ١ۚ فَمَنِ اهْتَدٰى فَلِنَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ ضَلَّ فَاِنَّمَا یَضِلُّ عَلَیْهَا١ۚ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِوَكِیْلٍ۠ع﴿41﴾
- اِنَّآ اَنْزَلْنَابیشک ہم نے نازل کی
- عَلَيْكَآپ پر
- الْكِتٰبَکتاب
- لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
- بِالْحَقِّ ۚحق کے ساتھ
- فَمَنِپس جس
- اهْتَدٰىہدایت پائی
- فَلِنَفْسِهٖ ۚتو اپنی ذات کے لیے
- وَمَنْاور جو
- ضَلَّگمراہ ہوا
- فَاِنَّمَاتو اس کے سوا نہیں
- يَضِلُّوہ گمراہ ہوتا ہے
- عَلَيْهَا ۚاپنے لیے
- وَمَآاور نہیں
- اَنْتَآپ
- عَلَيْهِمْان پر
- بِوَكِيْلٍنگہبان
(اے نبیؐ) ہم نے سب انسانوں کے لیے یہ کتاب برحق تم پر نازل کر دی ہے اب جو سیدھا راستہ اختیار کرے گا اپنے لیے کرے گا اور جو بھٹکے گا اُس کے بھٹکنے کا وبال اُسی پر ہوگا، تم اُن کے ذمہ دار نہیں ہواَللّٰهُ یَتَوَفَّى الْاَنْفُسَ حِیْنَ مَوْتِهَا وَ الَّتِیْ لَمْ تَمُتْ فِیْ مَنَامِهَا١ۚ فَیُمْسِكُ الَّتِیْ قَضٰى عَلَیْهَا الْمَوْتَ وَ یُرْسِلُ الْاُخْرٰۤى اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ﴿42﴾
- اَللّٰهُاللہ
- يَتَوَفَّىقبض کرتا ہے
- الْاَنْفُسَ(جمع) جان۔ روح
- حِيْنَوقت
- مَوْتِهَااس کی موت
- وَالَّتِيْاور جو
- لَمْ تَمُتْنہ مرے
- فِيْمیں
- مَنَامِهَا ۚاپنی نیند
- فَيُمْسِكُتو روک لیتا ہے
- الَّتِيْوہ جس
- قَضٰىفیصلہ کیا اس نے
- عَلَيْهَااس پر
- الْمَوْتَموت
- وَيُرْسِلُوہ چھوڑ دیتا ہے
- الْاُخْرٰٓىدوسروں کو
- اِلٰٓىتک
- اَجَلٍایک وقت
- مُّسَمًّى ۭمقررہ
- اِنَّبیشک
- فِيْ ذٰلِكَاس میں
- لَاٰيٰتٍالبتہ نشانیاں
- لِّقَوْمٍلوگوں کے لیے
- يَّتَفَكَّرُوْنَغور و فکر کرتے ہیں
وہ اللہ ہی ہے جو موت کے وقت روحیں قبض کرتا ہے اور جو ابھی نہیں مرا ہے اُس کی روح نیند میں قبض کر لیتا ہے، پھر جس پر وہ موت کا فیصلہ نافذ کرتا ہے اُسے روک لیتا ہے اور دوسروں کی روحیں ایک وقت مقرر کے لیے واپس بھیج دیتا ہے اِس میں بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرنے والے ہیںاَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ شُفَعَآءَ١ؕ قُلْ اَوَ لَوْ كَانُوْا لَا یَمْلِكُوْنَ شَیْئًا وَّ لَا یَعْقِلُوْنَ﴿43﴾
- اَمِکیا
- اتَّخَذُوْاانہوں نے بنا لیا
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- شُفَعَآءَ ۭشفاعت کرنے والے
- قُلْفرمادیں
- اَوَلَوْیا اگر
- كَانُوْا لَا يَمْلِكُوْنَوہ نہ اختیار رکھتے ہوں
- شَيْئًاکچھ
- وَّلَا يَعْقِلُوْنَاور نہ وہ سمجھ رکھتے ہوں
کیا اُس خدا کو چھوڑ کر اِن لوگوں نے دوسروں کو شفیع بنا رکھا ہے؟ ان سے کہو، کیا وہ شفاعت کریں گے خواہ اُن کے اختیار میں کچھ نہ ہو اور وہ سمجھتے بھی نہ ہوں؟قُلْ لِّلّٰهِ الشَّفَاعَةُ جَمِیْعًا١ؕ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ ثُمَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ﴿44﴾
- قُلْفرمادیں
- لِّلّٰهِاللہ کے لیے
- الشَّفَاعَةُشفاعت
- جَمِيْعًا ۭتمام
- لَهٗاسی کے لیے
- مُلْكُبادشاہت
- السَّمٰوٰتِآسمانوں
- وَالْاَرْضِ ۭاور زمین
- ثُمَّپھر
- اِلَيْهِاس کی طرف
- تُرْجَعُوْنَتم لوٹو گے
کہو، شفاعت ساری کی ساری اللہ کے اختیار میں ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی کا وہی مالک ہے پھر اُسی کی طرف تم پلٹائے جانے والے ہووَ اِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَحْدَهُ اشْمَاَزَّتْ قُلُوْبُ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ١ۚ وَ اِذَا ذُكِرَ الَّذِیْنَ مِنْ دُوْنِهٖۤ اِذَا هُمْ یَسْتَبْشِرُوْنَ﴿45﴾
- وَاِذَااور جب
- ذُكِرَ اللّٰهُذکر کیا جاتا ہے اللہ
- وَحْدَهُایک۔ واحد
- اشْمَاَزَّتْمتنفر ہوجاتے ہیں
- قُلُوْبُدل
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- لَا يُؤْمِنُوْنَایمان نہیں رکھتے
- بِالْاٰخِرَةِ ۚآخرت پر
- وَاِذَااور جب
- ذُكِرَذکر کیا جاتا ہے
- الَّذِيْنَان کا جو
- مِنْ دُوْنِهٖٓاس کے سوا
- اِذَاتو فورا
- هُمْوہ
- يَسْتَبْشِرُوْنَخوش ہوجاتے ہیں
جب اکیلے اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کے دل کڑھنے لگتے ہیں، اور جب اُس کے سوا دوسروں کا ذکر ہوتا ہے تو یکایک وہ خوشی سے کھل اٹھتے ہیںقُلِ اللّٰهُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ عٰلِمَ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ اَنْتَ تَحْكُمُ بَیْنَ عِبَادِكَ فِیْ مَا كَانُوْا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ﴿46﴾
- قُلِفرمادیں
- اللّٰهُمَّاے اللہ
- فَاطِرَپیدا کرنے والا
- السَّمٰوٰتِآسمانوں
- وَالْاَرْضِاور زمین
- عٰلِمَاور جاننے والا
- الْغَيْبِپوشیدہ
- وَالشَّهَادَةِاور ظاہر
- اَنْتَتو
- تَحْكُمُتو فیصلہ کرے گا
- بَيْنَدرمیان
- عِبَادِكَاپنے بندوں
- فِيْ مَااس میں جو
- كَانُوْاوہ تھے
- فِيْهِاس میں
- يَخْتَلِفُوْنَاختلاف کرتے
کہو، خدایا! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے، حاضر و غائب کے جاننے والے، تو ہی اپنے بندوں کے درمیان اُس چیز کا فیصلہ کرے گا جس میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیںوَ لَوْ اَنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مَا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا وَّ مِثْلَهٗ مَعَهٗ لَافْتَدَوْا بِهٖ مِنْ سُوْٓءِ الْعَذَابِ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ وَ بَدَا لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ مَا لَمْ یَكُوْنُوْا یَحْتَسِبُوْنَ﴿47﴾
- وَلَوْاور اگر
- اَنَّہو
- لِلَّذِيْنَان کے لیے جنہوں نے
- ظَلَمُوْاظلم کیا
- مَا فِي الْاَرْضِاور جو کچھ زمین میں
- جَمِيْعًاسب کا سب
- وَّمِثْلَهٗاور اتنا ہی
- مَعَهٗاس کے ساتھ
- لَافْتَدَوْابدلہ میں دیں وہ
- بِهٖاس کو
- مِنْسے
- سُوْٓءِبرے
- الْعَذَابِعذاب
- يَوْمَ الْقِيٰمَةِ ۭروز قیامت
- وَبَدَا لَهُمْاور ظاہر ہوجائے گا ان پر
- مِّنَ اللّٰهِاللہ (کی طرف) سے
- مَاجو
- لَمْ يَكُوْنُوْانہ تھے وہ
- يَحْتَسِبُوْنَگمان کرتے
اگر اِن ظالموں کے پاس زمین کی ساری دولت بھی ہو، اور اتنی ہی اور بھی، تو یہ روز قیامت کے برے عذاب سے بچنے کے لیے سب کچھ فدیے میں دینے کے لیے تیار ہو جائیں گے وہاں اللہ کی طرف سے ان کے سامنے وہ کچھ آئے گا جس کا انہوں نے کبھی اندازہ ہی نہیں کیا ہےوَ بَدَا لَهُمْ سَیِّاٰتُ مَا كَسَبُوْا وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ﴿48﴾
- وَبَدَا لَهُمْاور ظاہر ہوجائیں ان پر
- سَيِّاٰتُبرے کام
- مَا كَسَبُوْاجو وہ کرتے تھے
- وَحَاقَاور گھیر لے گا
- بِهِمْان کو
- مَّاجو
- كَانُوْاوہ تھے
- بِهٖاس کا
- يَسْتَهْزِءُوْنَمذاق اڑاتے
وہاں اپنی کمائی کے سارے برے نتائج ان پر کھل جائیں گے اور وہی چیز ان پر مسلط ہو جائے گی جس کا یہ مذاق اڑاتے رہے ہیںفَاِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ ضُرٌّ دَعَانَا١٘ ثُمَّ اِذَا خَوَّلْنٰهُ نِعْمَةً مِّنَّا١ۙ قَالَ اِنَّمَاۤ اُوْتِیْتُهٗ عَلٰى عِلْمٍ١ؕ بَلْ هِیَ فِتْنَةٌ وَّ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿49﴾
- فَاِذَاپھر جب
- مَسَّپہنچتی ہے
- الْاِنْسَانَانسان
- ضُرٌّ دَعَانَا ۡکوئی تکلیف وہ ہمیں پکارتا ہے
- ثُمَّ اِذَاپھر جب
- خَوَّلْنٰهُہم عطا کرتے ہیں اس کو
- نِعْمَةًکوئی نعمت
- مِّنَّا ۙاپنی طرف سے
- قَالَوہ کہتا ہے
- اِنَّمَآیہ تو
- اُوْتِيْتُهٗمجھے دی گئی ہے
- عَلٰيپر
- عِلْمٍ ۭعلم
- بَلْ هِىَبلکہ یہ
- فِتْنَةٌایک آزمائش
- وَّلٰكِنَّاور لیکن
- اَكْثَرَهُمْان میں اکثر
- لَا يَعْلَمُوْنَجانتے نہیں
یہی انسان جب ذرا سی مصیبت اِسے چھو جاتی ہے تو ہمیں پکارتا ہے، اور جب ہم اسے اپنی طرف سے نعمت دے کر اپھار دیتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو مجھے علم کی بنا پر دیا گیا ہے! نہیں، بلکہ یہ آزمائش ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیںقَدْ قَالَهَا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ﴿50﴾
- قَدْ قَالَهَایقینا یہ کہا تھا
- الَّذِيْنَجو لوگ
- مِنْسے
- قَبْلِهِمْان سے پہلے
- فَمَآ اَغْنٰىتو وہ نہ دور کیا
- عَنْهُمْان سے
- مَّاجو
- كَانُوْا يَكْسِبُوْنَوہ کرتے تھے
یہی بات ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی کہہ چکے ہیں، مگر جو کچھ وہ کماتے تھے وہ ان کے کسی کام نہ آیافَاَصَابَهُمْ سَیِّاٰتُ مَا كَسَبُوْا١ؕ وَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْ هٰۤؤُلَآءِ سَیُصِیْبُهُمْ سَیِّاٰتُ مَا كَسَبُوْا١ۙ وَ مَا هُمْ بِمُعْجِزِیْنَ﴿51﴾
- فَاَصَابَهُمْپس انہیں پہنچیں
- سَيِّاٰتُبرائیاں
- مَا كَسَبُوْا ۭجو انہوں نے کمائی
- وَالَّذِيْنَ ظَلَمُوْااور جن لوگوں نے ظلم کیا
- مِنْ هٰٓؤُلَآءِان میں سے
- سَيُصِيْبُهُمْجلد پہنچیں گی انہیں
- سَيِّاٰتُبرائیاں
- مَا كَسَبُوْا ۙجو انہوں نے کمایا
- وَمَا هُمْاور وہ نہیں
- بِمُعْجِزِيْنَعاجز کرنے والے
پھر اپنی کمائی کے برے نتائج انہوں نے بھگتے، اور اِن لوگوں میں سے بھی جو ظالم ہیں وہ عنقریب اپنی کمائی کے برے نتائج بھگتیں گے، یہ ہمیں عاجز کر دینے والے نہیں ہیںاَوَ لَمْ یَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَقْدِرُ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ۠ع﴿52﴾
- اَوَکیا
- لَمْ يَعْلَمُوْٓاوہ نہیں جانتے
- اَنَّ اللّٰهَکہ اللہ
- يَبْسُطُفراخ کرتا ہے
- الرِّزْقَرزق
- لِمَنْجس کے لیے
- يَّشَآءُوہ چاہتا ہے
- وَيَقْدِرُ ۭاور تنگ کردیتا ہے
- اِنَّبیشک
- فِيْ ذٰلِكَاس میں
- لَاٰيٰتٍنشانیاں
- لِّقَوْمٍان لوگوں کے لیے
- يُّؤْمِنُوْنَوہ ایمان لائے
اور کیا انہیں معلوم نہیں ہے کہ اللہ جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور جس کا چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے؟ اس میں نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیںقُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعًا١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ﴿53﴾
- قُلْفرمادیں
- يٰعِبَادِيَاے میرے بندو
- الَّذِيْنَوہ جنہوں نے
- اَسْرَفُوْازیادتی کی
- عَلٰٓيپر
- اَنْفُسِهِمْاپنی جانیں
- لَا تَقْنَطُوْامایوس نہ ہو تم
- مِنْسے
- رَّحْمَةِ اللّٰهِ ۭاللہ کی رحمت
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- يَغْفِرُبخش دیتا ہے
- الذُّنُوْبَگناہ (جمع)
- جَمِيْعًا ۭسب
- اِنَّهٗبیشک وہ
- هُوَوہی
- الْغَفُوْرُبخشنے والا
- الرَّحِيْمُمہربان
(اے نبیؐ) کہہ دو کہ اے میرے بندو، جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو جاؤ، یقیناً اللہ سارے گناہ معاف کر دیتا ہے، وہ تو غفور و رحیم ہےوَ اَنِیْبُوْۤا اِلٰى رَبِّكُمْ وَ اَسْلِمُوْا لَهٗ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنْصَرُوْنَ﴿54﴾
- وَاَنِيْبُوْٓااور رجوع کرو
- اِلٰىطرف
- رَبِّكُمْاپنا رب
- وَاَسْلِمُوْا لَهٗاور فرمانبردار ہوجاؤ اس کے
- مِنْ قَبْلِاس سے قبل
- اَنْکہ
- يَّاْتِيَكُمُتم پر آئے
- الْعَذَابُعذاب
- ثُمَّپھر
- لَا تُنْصَرُوْنَتم مدد نہ کیے جاؤ گے
پلٹ آؤ اپنے رب کی طرف اور مطیع بن جاؤ اُس کے قبل اِس کے کہ تم پر عذاب آ جائے اور پھر کہیں سے تمہیں مدد نہ مل سکےوَ اتَّبِعُوْۤا اَحْسَنَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَّ اَنْتُمْ لَا تَشْعُرُوْنَۙ﴿55﴾
- وَاتَّبِعُوْٓااور پیروی کرو
- اَحْسَنَسب سے بہتر
- مَآ اُنْزِلَجو نازل کی گئی
- اِلَيْكُمْتمہاری طرف
- مِّنْسے
- رَّبِّكُمْتمہارا رب
- مِّنْ قَبْلِاس سے قبل
- اَنْ يَّاْتِيَكُمُکہ تم پر آئے
- الْعَذَابُعذاب
- بَغْتَةًاچانک
- وَّاَنْتُمْاور تم
- لَا تَشْعُرُوْنَتم کو شعور (خبر) نہ ہو
اور پیروی اختیار کر لو اپنے رب کی بھیجی ہوئی کتاب کے بہترین پہلو کی، قبل اِس کے کہ تم پر اچانک عذاب آئے اور تم کو خبر بھی نہ ہواَنْ تَقُوْلَ نَفْسٌ یّٰحَسْرَتٰى عَلٰى مَا فَرَّطْتُّ فِیْ جَنْۢبِ اللّٰهِ وَ اِنْ كُنْتُ لَمِنَ السّٰخِرِیْنَۙ﴿56﴾
- اَنْ تَقُوْلَکہ کہے
- نَفْسٌکوئی شخص
- يّٰحَسْرَتٰىہائے افسوس
- عَلٰياس پر
- مَا فَرَّطْتُّجو میں نے کوتاہی کی
- فِيْمیں
- جَنْۢبِ اللّٰهِاللہ کا حق
- وَاِنْ كُنْتُاور یہ کہ میں
- لَمِنَالبتہ۔ سے
- السّٰخِرِيْنَہنسی اڑانے والے
کہیں ایسا نہ ہو کہ بعد میں کوئی شخص کہے "افسوس میری اُس تقصیر پر جو میں اللہ کی جناب میں کرتا رہا، بلکہ میں تو الٹا مذاق اڑانے والوں میں شامل تھا"اَوْ تَقُوْلَ لَوْ اَنَّ اللّٰهَ هَدٰىنِیْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُتَّقِیْنَۙ﴿57﴾
- اَوْیا
- تَقُوْلَوہ کہے
- لَوْاگر
- اَنَّ اللّٰهَیہ کہ اللہ
- هَدٰىنِيْمجھے ہدایت دیتا
- لَكُنْتُمیں ضرور ہوتا
- مِنَسے
- الْمُتَّقِيْنَپرہیزگار (جمع)
یا کہے "کاش اللہ نے مجھے ہدایت بخشی ہوتی تو میں بھی متقیوں میں سے ہوتا"اَوْ تَقُوْلَ حِیْنَ تَرَى الْعَذَابَ لَوْ اَنَّ لِیْ كَرَّةً فَاَكُوْنَ مِنَ الْمُحْسِنِیْنَ﴿58﴾
- اَوْیا
- تَقُوْلَوہ کہے
- حِيْنَجب
- تَرَىتو دیکھے
- الْعَذَابَعذاب
- لَوْ اَنَّکاش اگر
- لِيْمیرے لیے
- كَرَّةًدوبارہ
- فَاَكُوْنَتو میں ہوجاؤں
- مِنَسے
- الْمُحْسِنِيْنَنیکو کار (جمع)
یا عذاب دیکھ کر کہے "کاش مجھے ایک موقع اور مل جائے اور میں بھی نیک عمل کرنے والوں میں شامل ہو جاؤں"بَلٰى قَدْ جَآءَتْكَ اٰیٰتِیْ فَكَذَّبْتَ بِهَا وَ اسْتَكْبَرْتَ وَ كُنْتَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ﴿59﴾
- بَلٰىہاں
- قَدْ جَآءَتْكَتحقیق تیرے پاس آئیں
- اٰيٰتِيْمیری آیات
- فَكَذَّبْتَتو تو نے جھٹلایا
- بِهَاانہیں
- وَاسْتَكْبَرْتَاور تو نے تکبر کیا
- وَكُنْتَاور تو تھا
- مِنَسے
- الْكٰفِرِيْنَکافروں
(اور اُس وقت اسے یہ جواب ملے کہ) "کیوں نہیں، میری آیات تیرے پاس آ چکی تھیں، پھر تو نے انہیں جھٹلایا اور تکبر کیا اور تو کافروں میں سے تھا"وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ تَرَى الَّذِیْنَ كَذَبُوْا عَلَى اللّٰهِ وُجُوْهُهُمْ مُّسْوَدَّةٌ١ؕ اَلَیْسَ فِیْ جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْمُتَكَبِّرِیْنَ﴿60﴾
- وَيَوْمَ الْقِيٰمَةِاور قیامت کے دن
- تَرَىتم دیکھو گے
- الَّذِيْنَ كَذَبُوْاجن لوگوں نے جھوٹ بولا
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- وُجُوْهُهُمْان کے چہرے
- مُّسْوَدَّةٌ ۭسیاہ
- اَلَيْسَکیا نہیں
- فِيْمیں
- جَهَنَّمَجہنم
- مَثْوًىٹھکانا
- لِّلْمُتَكَبِّرِيْنَتکبر کرنے والے
آج جن لوگوں نے خدا پر جھوٹ باندھے ہیں قیامت کے روز تم دیکھو گے کہ ان کے منہ کالے ہوں گے کیا جہنم میں متکبروں کے لیے کافی جگہ نہیں ہے؟وَ یُنَجِّی اللّٰهُ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا بِمَفَازَتِهِمْ١٘ لَا یَمَسُّهُمُ السُّوْٓءُ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ﴿61﴾
- وَيُنَجِّياور نجات دے گا
- اللّٰهُاللہ
- الَّذِيْنَ اتَّقَوْاوہ جنہوں نے پرہیزگاری کی
- بِمَفَازَتِهِمْ ۡان کی کامیابی کے ساتھ
- لَا يَمَسُّهُمُنہ چھوئے گی انہیں
- السُّوْٓءُبرائی
- وَلَا هُمْاور نہ وہ
- يَحْزَنُوْنَغمگین ہوں گے
اس کے برعکس جن لوگوں نے یہاں تقویٰ کیا ہے ان کے اسباب کامیابی کی وجہ سے اللہ ان کو نجات دے گا، ان کو نہ کوئی گزند پہنچے گا اور نہ وہ غمگین ہوں گےاَللّٰهُ خَالِقُ كُلِّ شَیْءٍ١٘ وَّ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ وَّكِیْلٌ﴿62﴾
- اَللّٰهُاللہ
- خَالِقُپیدا کرنے والا
- كُلِّ شَيْءٍ ۡہر شے
- وَّهُوَاور وہ
- عَلٰيپر
- كُلِّہر
- شَيْءٍشے
- وَّكِيْلٌنگہبان
اللہ ہر چیز کا خالق ہے اور وہی ہر چیز پر نگہبان ہےلَهٗ مَقَالِیْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ۠ع﴿63﴾
- لَهٗ مَقَالِيْدُاس کے پاس کنجیاں
- السَّمٰوٰتِآسمانوں
- وَالْاَرْضِ ۭاور زمین
- وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
- كَفَرُوْامنکر ہوئے
- بِاٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی آیات کے
- اُولٰٓئِكَوہی لوگ
- هُمُوہ
- الْخٰسِرُوْنَخسارہ پانے والے
زمین اور آسمانوں کے خزانوں کی کنجیاں اُسی کے پاس ہیں اور جو لوگ اللہ کی آیات سے کفر کرتے ہیں وہی گھاٹے میں رہنے والے ہیںقُلْ اَفَغَیْرَ اللّٰهِ تَاْمُرُوْٓنِّیْۤ اَعْبُدُ اَیُّهَا الْجٰهِلُوْنَ﴿64﴾
- قُلْفرمادیں
- اَفَغَيْرَ اللّٰهِتو کیا اللہ کے سوا
- تَاْمُرُوْٓنِّىْٓتم مجھے کہتے ہو
- اَعْبُدُمیں پرستش کروں
- اَيُّهَااے
- الْجٰهِلُوْنَجاہلو (جمع)
(اے نبیؐ) اِن سے کہو "پھر کیا اے جاہلو، تم اللہ کے سوا کسی اور کی بندگی کرنے کے لیے مجھ سے کہتے ہو؟"وَ لَقَدْ اُوْحِیَ اِلَیْكَ وَ اِلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكَ١ۚ لَئِنْ اَشْرَكْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ﴿65﴾
- وَلَقَدْ اُوْحِيَاور یقینا وحی بھیجی گئی ہے
- اِلَيْكَآپ کی طرف
- وَاِلَىاور طرف
- الَّذِيْنَوہ جو کہ
- مِنْ قَبْلِكَ ۚآپ سے پہلے
- لَئِنْالبتہ اگر
- اَشْرَكْتَتو نے شرک کیا
- لَيَحْبَطَنَّالبتہ اکارت جائیں گے
- عَمَلُكَتیرے عمل
- وَلَتَكُوْنَنَّاور تو ہوگا ضرور
- مِنَسے
- الْخٰسِرِيْنَخسارہ پانے والے
(یہ بات تمہیں ان سے صاف کہہ دینی چاہیے کیونکہ) تمہاری طرف اور تم سے پہلے گزرے ہوئے تمام انبیاء کی طرف یہ وحی بھیجی جا چکی ہے کہ اگر تم نے شرک کیا تو تمہارا عمل ضائع ہو جائے گا اور تم خسارے میں رہو گےبَلِ اللّٰهَ فَاعْبُدْ وَ كُنْ مِّنَ الشّٰكِرِیْنَ﴿66﴾
- بَلِبلکہ
- اللّٰهَاللہ
- فَاعْبُدْپس عبادت کرو
- وَكُنْاور ہو
- مِّنَسے
- الشّٰكِرِيْنَشکر گزاروں
لہٰذا (اے نبیؐ) تم بس اللہ ہی کی بندگی کرو اور شکر گزار بندوں میں سے ہو جاؤوَ مَا قَدَرُوا اللّٰهَ حَقَّ قَدْرِهٖ١ۖۗ وَ الْاَرْضُ جَمِیْعًا قَبْضَتُهٗ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وَ السَّمٰوٰتُ مَطْوِیّٰتٌۢ بِیَمِیْنِهٖ١ؕ سُبْحٰنَهٗ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ﴿67﴾
- وَمَا قَدَرُوااور انہوں نے قدر شناسی نہ کی
- اللّٰهَاللہ
- حَقَّحق
- قَدْرِهٖ ڰاس کی قدر شناسی
- وَالْاَرْضُاور زمین
- جَمِيْعًاتمام
- قَبْضَتُهٗاس کی مٹھی
- يَوْمَ الْقِيٰمَةِروز قیامت
- وَالسَّمٰوٰتُاور تمام آسمان
- مَطْوِيّٰتٌۢلپٹے ہوئے
- بِيَمِيْنِهٖ ۭاس کے دائیں ہاتھ میں
- سُبْحٰنَهٗوہ پاک ہے
- وَتَعٰلٰىاور برتر
- عَمَّااس سے جو
- يُشْرِكُوْنَوہ شریک کرتے ہیں
اِن لوگوں نے اللہ کی قدر ہی نہ کی جیسا کہ اس کی قدر کرنے کا حق ہے (اس کی قدرت کاملہ کا حال تو یہ ہے کہ) قیامت کے روز پوری زمین اُس کی مٹھی میں ہو گی اور آسمان اس کے دست راست میں لپٹے ہوئے ہوں گے پاک اور بالاتر ہے وہ اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیںوَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَصَعِقَ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ اِلَّا مَنْ شَآءَ اللّٰهُ١ؕ ثُمَّ نُفِخَ فِیْهِ اُخْرٰى فَاِذَا هُمْ قِیَامٌ یَّنْظُرُوْنَ﴿68﴾
- وَنُفِخَ فِي الصُّوْرِاور پھونک ماری جائے گی صور میں
- فَصَعِقَتو بیہوش ہوجائے گا
- مَنْجو
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
- وَمَنْاور جو
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- اِلَّاسوائے
- مَنْجسے
- شَآءَ اللّٰهُ ۭچاہے اللہ
- ثُمَّپھر
- نُفِخَ فِيْهِپھونک ماری جائے گی اس میں
- اُخْرٰىدوبارہ
- فَاِذَاتو فورا
- هُمْوہ
- قِيَامٌکھڑے
- يَّنْظُرُوْنَدیکھنے لگیں گے
اور اُس روز صور پھونکا جائے گا اور وہ سب مر کر گر جائیں گے جو آسمانوں اور زمین میں ہیں سوائے اُن کے جنہیں اللہ زندہ رکھنا چاہے پھر ایک دوسرا صور پھونکا جائے گا اور یکایک سب کے سب اٹھ کر دیکھنے لگیں گےوَ اَشْرَقَتِ الْاَرْضُ بِنُوْرِ رَبِّهَا وَ وُضِعَ الْكِتٰبُ وَ جِایْٓءَ بِالنَّبِیّٖنَ وَ الشُّهَدَآءِ وَ قُضِیَ بَیْنَهُمْ بِالْحَقِّ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ﴿69﴾
- وَاَشْرَقَتِاور چمک اٹھے گی
- الْاَرْضُزمین
- بِنُوْرِ رَبِّهَااپنے رب کے نور سے
- وَوُضِعَاور رکھدی جائے گی
- الْكِتٰبُکتاب
- وَجِايْٓءَاور لائے جائیں گے
- بِالنَّبِيّٖنَنبی (جمع)
- وَالشُّهَدَآءِاور گواہ (جمع)
- وَقُضِيَاور فیصلہ کیا جائے گا
- بَيْنَهُمْان کے درمیان
- بِالْحَقِّحق کے ساتھ
- وَهُمْاور وہ ان پر
- لَا يُظْلَمُوْنَظلم نہ کیا جائے گا
زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی، کتاب اعمال لا کر رکھ دی جائے گی، انبیاء اور تمام گواہ حاضر کر دیے جائیں گے، لوگوں کے درمیان ٹھیک ٹھیک حق کے ساتھ فیصلہ کر دیا جائے گا اور اُن پر کوئی ظلم نہ ہوگاوَ وُفِّیَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَا یَفْعَلُوْنَ۠ع﴿70﴾
- وَوُفِّيَتْاور پورا پورا دیا جائے گا
- كُلُّ نَفْسٍہر شخص
- مَّا عَمِلَتْجو اس نے کیا (اس کے اعمال)
- وَهُوَاور وہ
- اَعْلَمُخوب جانتا ہے
- بِمَا يَفْعَلُوْنَجو کچھ وہ کرتے ہیں
اور ہر متنفس کو جو کچھ بھی اُس نے عمل کیا تھا اُس کا پورا پورا بدلہ دے دیا جائے گا لوگ جو کچھ بھی کرتے ہیں اللہ اس کو خوب جانتا ہےوَ سِیْقَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِلٰى جَهَنَّمَ زُمَرًا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءُوْهَا فُتِحَتْ اَبْوَابُهَا وَ قَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَاۤ اَلَمْ یَاْتِكُمْ رُسُلٌ مِّنْكُمْ یَتْلُوْنَ عَلَیْكُمْ اٰیٰتِ رَبِّكُمْ وَ یُنْذِرُوْنَكُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَا١ؕ قَالُوْا بَلٰى وَ لٰكِنْ حَقَّتْ كَلِمَةُ الْعَذَابِ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ﴿71﴾
- وَسِيْقَاور ہانکے جائیں گے
- الَّذِيْنَوہ جنہوں نے
- كَفَرُوْٓاکفر کیا (کافر)
- اِلٰىطرف
- جَهَنَّمَجہنم
- زُمَرًا ۭگروہ در گروہ
- حَتّىٰٓ اِذَایہاں تک کہ جب
- جَآءُوْهَاوہ آئیں گے وہاں
- فُتِحَتْکھول دیے جائیں گے
- اَبْوَابُهَااس کے دروازے
- وَقَالَاور کہیں گے
- لَهُمْان سے
- خَزَنَتُهَآاس کے محافظ
- اَلَمْ يَاْتِكُمْکیا نہیں آئے تھے تمہارے پاس
- رُسُلٌرسول (جمع)
- مِّنْكُمْتم میں سے
- يَتْلُوْنَوہ پڑھتے تھے
- عَلَيْكُمْتم پر
- اٰيٰتِ رَبِّكُمْتمہارے رب کی آیتیں (احکام)
- وَيُنْذِرُوْنَكُمْاور تمہیں ڈراتے تھے
- لِقَآءَملاقات
- يَوْمِكُمْتمہارا دن
- ھٰذَا ۭیہ
- قَالُوْاوہ کہیں گے
- بَلٰىہاں
- وَلٰكِنْاور لیکن
- حَقَّتْپورا ہوگیا
- كَلِمَةُحکم
- الْعَذَابِعذاب
- عَلَيپر
- الْكٰفِرِيْنَکافروں
(اِس فیصلہ کے بعد) وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا تھا جہنم کی طرف گروہ در گروہ ہانکے جائیں گے، یہاں تک کہ جب وہ وہاں پہنچیں گے تو اس کے دروازے کھولے جائیں گے اور اُس کے کارندے ان سے کہیں گے "کیا تمہارے پاس تمہارے اپنے لوگوں میں سے ایسے رسول نہیں آئے تھے، جنہوں نے تم کو تمہارے رب کی آیات سنائی ہوں اور تمہیں اس بات سے ڈرایا ہو کہ ایک وقت تمہیں یہ دن بھی دیکھنا ہوگا؟" وہ جواب دیں گے "ہاں، آئے تھے، مگر عذاب کا فیصلہ کافروں پر چپک گیا"قِیْلَ ادْخُلُوْۤا اَبْوَابَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ۚ فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِیْنَ﴿72﴾
- قِيْلَکہا جائے گا
- ادْخُلُوْٓاتم داخل ہو
- اَبْوَابَدروازے
- جَهَنَّمَجہنم
- خٰلِدِيْنَہمیشہ رہنے کو
- فِيْهَا ۚاس میں
- فَبِئْسَسو برا ہے
- مَثْوَىٹھکانا
- الْمُتَكَبِّرِيْنَتکبر کرنے والے
کہا جائے گا، داخل ہو جاؤ جہنم کے دروازوں میں، یہاں اب تمہیں ہمیشہ رہنا ہے، بڑا ہی برا ٹھکانا ہے یہ متکبروں کے لیےوَ سِیْقَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ اِلَى الْجَنَّةِ زُمَرًا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءُوْهَا وَ فُتِحَتْ اَبْوَابُهَا وَ قَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوْهَا خٰلِدِیْنَ﴿73﴾
- وَسِيْقَہنکا (لے جایا) جائے گا
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- اتَّقَوْاوہ ڈرے
- رَبَّهُمْاپنا رب
- اِلَى الْجَنَّةِجنت کی طرف
- زُمَرًا ۭگروہ در گروہ
- حَتّىٰٓیہاں تک کہ
- اِذَاجب
- جَآءُوْهَاوہ وہاں آئیں گے
- وَفُتِحَتْاور کھول دیے جائیں گے
- اَبْوَابُهَااس کے دروازے
- وَقَالَاور کہیں گے
- لَهُمْان سے
- خَزَنَتُهَااس کے محافظ
- سَلٰمٌسلام
- عَلَيْكُمْتم پر
- طِبْتُمْتم اچھے رہے
- فَادْخُلُوْهَاسو اس میں داخل ہو
- خٰلِدِيْنَہمیشہ رہنے کو
اور جو لوگ اپنے رب کی نافرمانی سے پرہیز کرتے تھے انہیں گروہ در گروہ جنت کی طرف لے جایا جائے گا یہاں تک کہ جب وہ وہاں پہنچیں گے، اور اس کے دروازے پہلے ہی کھولے جا چکے ہوں گے، تو اُس کے منتظمین ان سے کہیں گے کہ "سلام ہو تم پر، بہت اچھے رہے، داخل ہو جاؤ اس میں ہمیشہ کے لیے"وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ صَدَقَنَا وَعْدَهٗ وَ اَوْرَثَنَا الْاَرْضَ نَتَبَوَّاُ مِنَ الْجَنَّةِ حَیْثُ نَشَآءُ١ۚ فَنِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِیْنَ﴿74﴾
- وَقَالُوااور وہ کہیں گے
- الْحَمْدُتمام تعریفیں
- لِلّٰهِاللہ کے لیے
- الَّذِيْوہ جس نے
- صَدَقَنَاہم سے سچا کیا
- وَعْدَهٗاپنا وعدہ
- وَاَوْرَثَنَااور ہمیں وارث بنایا
- الْاَرْضَزمین
- نَتَبَوَّاُہم مقام کرلیں
- مِنَسے۔ میں
- الْجَنَّةِجنت
- حَيْثُجہاں
- نَشَآءُ ۚہم چاہیں
- فَنِعْمَسو کیا ہی اچھا
- اَجْرُاجر
- الْعٰمِلِيْنَعمل کرنے والے
اور وہ کہیں گے "شکر ہے اُس خدا کا جس نے ہمارے ساتھ اپنا وعدہ سچ کر دکھایا اور ہم کو زمین کا وارث بنا دیا، اب ہم جنت میں جہاں چاہیں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں" پس بہترین اجر ہے عمل کرنے والوں کے لیےوَ تَرَى الْمَلٰٓئِكَةَ حَآفِّیْنَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ١ۚ وَ قُضِیَ بَیْنَهُمْ بِالْحَقِّ وَ قِیْلَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ع﴿75﴾
- وَتَرَىاور آپ دیکھیں گے
- الْمَلٰٓئِكَةَفرشتے
- حَآفِّيْنَحلقہ باندھے
- مِنْسے
- حَوْلِ الْعَرْشِعرش کے گرد
- يُسَبِّحُوْنَپاکیزگی بیان کرتے ہوئے
- بِحَمْدِتعریف کے ساتھ
- رَبِّهِمْ ۚاپنا رب
- وَقُضِيَاور فیصلہ کردیا جائے گا
- بَيْنَهُمْان کے درمیان
- بِالْحَقِّحق کے ساتھ
- وَقِيْلَاور کہا جائے گا
- الْحَمْدُتمام تعریفیں
- لِلّٰهِاللہ کے لیے
- رَبِّپروردگار
- الْعٰلَمِيْنَسارے جہان (جمع)
اور تم دیکھو گے کہ فرشتے عرش کے گرد حلقہ بنائے ہوئے اپنے رب کی حمد اور تسبیح کر رہے ہوں گے، اور لوگوں کے درمیان ٹھیک ٹھیک حق کے ساتھ فیصلہ چکا دیا جائے گا، اور پکار دیا جائے گا کہ حمد ہے اللہ ربّ العالمین کے لیے