Tafseer-e-Baghwi - Al-A'raaf : 80
وَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ مَا سَبَقَكُمْ بِهَا مِنْ اَحَدٍ مِّنَ الْعٰلَمِیْنَ
وَلُوْطًا : اور لوط اِذْ : جب قَالَ : کہا لِقَوْمِهٖٓ : اپنی قوم سے اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ : کیا آتے ہو بیحیائی کے پاس (بیحیائی کرتے ہو) مَا سَبَقَكُمْ : جو تم سے پہلے نہیں کی بِهَا : ایسی مِنْ اَحَدٍ : کسی نے مِّنَ : سے الْعٰلَمِيْنَ : سارے جہان
اور جب ہم نے لوط کو پیغمبر بنا کر بھیجا تو اس وقت انہوں نے اپنی قوم سے کہا تم ایسی بےحیائی کا کام کیوں کرتے ہو کہ تم سے پہلے اہل عالم میں سے کسی نے اس طرح کا کام نہیں کیا ؟
تفسیر 80 (ولوطاً ) بعض نے کہا مطلب یہ ہے کہ آپ یاد کریں لوط (علیہ السلام) کو یہ لوط بن ہاران بن تارخ بن انی ابراہیم (اذ قال لقومہ) یہ سدوم کے رہنے والے ہیں کیونکہ لوط (علیہ السلام) بابل کے رہنے اولے تھے اپنے چچا ابراہیم (علیہ السلام) کے ساتھ سفر ہجرت کیا شام کی طرف تو ابراہیم (علیہ السلام) نے فلسطین میں قیام کیا اور لوط (علیہ السلام) نے اردن میں قیام کیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کو سدوم والوں کی طرف رسول بنایا تو انہوں نے ان کو فرمایا (اتاتون الفاحشۃ) مردوں کے پاس آتا (ماسبقکم بھامن احد من العلمین) عمر و بن دینار (رح) فرماتے ہیں کہ لوط (علیہ السلام) کی قوم سے پہلے کوئی نر کسی نر پر کبھی نہیں چڑھا تھا۔
Top