Kashf-ur-Rahman - Yaseen : 7
لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلٰۤى اَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ
لَقَدْ حَقَّ : تحقیق ثابت ہوگئی الْقَوْلُ : بات عَلٰٓي : پر اَكْثَرِهِمْ : ان میں سے اکثر فَهُمْ : پس وہ لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہ لائیں گے
بلاشبہ ان میں سے اکثر پر تو عذاب کی بات ثابت ہوچکی ہے سو وہ تو ایمان نہیں لائیں گے۔
(7) بلاشبہ ان میں سے اکثر پر تو عذاب کی بات ثابت ہوچکی سو وہ تو ایمان نہیں لائیں گے۔ یعنی ایمان نہ لانے والوں پر آپ افسوس نہ کریں دل تنگ نہ ہوں کیونکہ ان میں سے اکثر پر وہ ازلی اور تقدیری کلمۂ عذاب ثابت ہوچکا ہے اس لئے وہ تو ایمان لائیں گے نہیں شاید وہ بات دہ ہو جو فرمایا۔ لاملئن جھنم من الجنۃ والناس اجمعین اور فرمایا سورة حج میں وکثیر حق علیہ العذاب آگے ان میں ایمان نہ لانیوالوں کی مثال بیان فرماتے ہیں۔
Top