Mutaliya-e-Quran - Saad : 4
وَ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ١٘ وَ قَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا سٰحِرٌ كَذَّابٌۖۚ
وَعَجِبُوْٓا : اور انہوں نے تعجب کیا اَنْ : کہ جَآءَهُمْ : ان کے پاس آیا مُّنْذِرٌ : ایک ڈرانے والا مِّنْهُمْ ۡ : ان میں سے وَقَالَ : اور کہا الْكٰفِرُوْنَ : (جمع) کافر ھٰذَا سٰحِرٌ : یہ جادوگر كَذَّابٌ : جھوٹا
اِن لوگوں کو اس بات پر بڑا تعجب ہوا کہ ایک ڈرانے والا خود اِنہی میں سے آگیا منکرین کہنے لگے کہ "یہ ساحرہے، سخت جھوٹا ہے
وَعَجِبُوْٓا [اور وہ حیرت زدہ ہوئے ] اَنْ جَاۗءَهُمْ [کہ آیا ان کے پاس ] مُّنْذِرٌ [ایک خبردار کرنے والا ] مِّنْهُمْ ۡ [ان میں سے ] وَقَالَ الْكٰفِرُوْنَ [اور کہا انکار کرنے والوں نے ] ھٰذَا سٰحِرٌ [یہ ایک جادو کرنے والا ہے ] كَذَّابٌ [انتہائی جھوٹا ہے ] ۔
Top