بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Jawahir-ul-Quran - Al-Hujuraat : 1
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیِ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ
يٰٓاَيُّهَا : اے الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : جو لوگ ایمان لائے لَا تُقَدِّمُوْا : نہ آگے بڑھو بَيْنَ يَدَيِ اللّٰهِ : اللہ کے آگے وَرَسُوْلِهٖ : اور اسکے رسول کے وَاتَّقُوا اللّٰهَ ۭ : اور ڈرو اللہ سے اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ : سننے والا جاننے والا
اے ایمان والو2 آگے نہ بڑھو اللہ سے اور اس کے رسول سے  اور ڈرتے رہو اللہ سے، اللہ سنتا ہے جانتا ہے
2:۔ یا ایہا الذین امنوا لاتقدموا۔ الایۃ “ بشارت فتح کے بعد آداب وقوانین کا بیان ہے تاکہ نظم و نسق درست رہے۔ یہ پہلا قانون ہے جو باقی قوانین کی بنیاد اور اساس ہے۔ اللہ اور اس کے رسول کے آگے پیشقدمی نہ کرو یعنی اللہ و رسول کے احکام کی مخالفت نہ کرو بلکہ ان کی اطاعت کرو۔ المراد النھی عن مخالفۃ الکتاب والسنۃ (روح ج 26 ص 123) ۔ اور اللہ سے ڈرو یعنی اس کے احکام کی مخالفت نہ کرو اور اس کی اطاعت کرو۔ وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے تمہارے اقوال وافعال سے وہ اچھی طرح باخبر ہے، وہ مطیع وعاصی کو خوب جانتا ہے اور ہر ایک کو اس کے اعمال کے مطابق جزاء اور سزا دے گا۔ یہ قانون تمام قوانین کا اصل الاصول ہے کیونکہ تمام قوانین اللہ و رسول کے احکام ہی تو ہیں۔
Top