Jawahir-ul-Quran - An-Najm : 33
اَفَرَءَیْتَ الَّذِیْ تَوَلّٰىۙ
اَفَرَءَيْتَ : کیا بھلا دیکھا تم نے الَّذِيْ تَوَلّٰى : اس شخص کو جو منہ موڑ گیا
بھلا تو نے دیکھا اس کو21 جس نے منہ پھیرلیا
21:۔ ” افرایت۔ تا۔ یری “ یہ معاندین کے لیے زجر ہے۔ یہ آیت ولید بن مغیرہ کے حق میں نازل ہوئی۔ شروع میں وہ آنحضرت ﷺ کے پاس بیٹھتا اور وعظ و نصیحت سنتا تھا اور اسلام سے متاثر ہوچلا تھا۔ قرآن کی تعریف بھی کرتا تھا۔ بعض، مشرکین نے اس کو حق گوئی اور اسلام میں رغبت کا طعنہ دیا اور کہا اپنے باپ دادا کا دین چھوڑ کر انہیں گمراہ قرار دیتا ہے اس نے جواب دیا میں تو اللہ کے عذاب سے ڈرتا ہوں اس پر اس مشرک نے کہا عذاب سے تمہیں بچانے کی میں ذمہ داری لیتا ہوں۔ چناچہ وہ پھر گیا اور زبان سے جو حق بات کہتا تھا اس سے رک گیا۔ کان الولید مدح القران ثم امسک عنہ فنزل (واعطی قلیلا) ای من الخیر بلسانہ (واکدی) ای قطع ذلک وامسک عنہ (قرطبی ج 17 ص 111) ۔
Top