Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 175
وَ اتْلُ عَلَیْهِمْ نَبَاَ الَّذِیْۤ اٰتَیْنٰهُ اٰیٰتِنَا فَانْسَلَخَ مِنْهَا فَاَتْبَعَهُ الشَّیْطٰنُ فَكَانَ مِنَ الْغٰوِیْنَ
وَاتْلُ : اور پڑھ (سناؤ) عَلَيْهِمْ : ان پر (انہیں) نَبَاَ : خبر الَّذِيْٓ : وہ جو کہ اٰتَيْنٰهُ : ہم نے اس کو دی اٰيٰتِنَا : ہماری آیتیں فَانْسَلَخَ : تو صاف نکل گیا مِنْهَا : اس سے فَاَتْبَعَهُ : تو اس کے پیچھے لگا الشَّيْطٰنُ : شیطان فَكَانَ : سو ہوگیا مِنَ : سے الْغٰوِيْنَ : گمراہ (جمع)
اور اے پیغبر آپ ان کو اس شخص کا حال پڑھ کر سنا دیجئے جس کو ہم نے اپنی آیات عطا فرمائی تھیں مگر وہ ان کو چھوڑ نکلا پھر شیطان اس کے پیچھے لگ گیا اور وہ گم راہو میں شامل ہوگیا
175 اور اے پیغمبر آپ ان لوگوں کو عبرت دلانے کی غرض سے اس شخص کا حال پڑھ کر سنا دیجئے جس کو نے اپنی آیتیں عطا فرمائی تھیں یعنی اپنے احکام کا علم و فہم عطا فرمایا تھا مگر وہ ان آیات و احکام اور دلائل واضحہ کو چھوڑ نکلا اور ان آیتوں سے بالکل ہی نکل گیا پھر شیطان اس کے پیچھے لگ گیا اور وہ شخص گمراہوں میں شامل ہوگیا اور وہ گمراہ اور گم کردہ راہ لوگوں میں سے ہوگیا۔
Top