Mutaliya-e-Quran - Al-Maaida : 6
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا قُمْتُمْ اِلَى الصَّلٰوةِ فَاغْسِلُوْا وُجُوْهَكُمْ وَ اَیْدِیَكُمْ اِلَى الْمَرَافِقِ وَ امْسَحُوْا بِرُءُوْسِكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ اِلَى الْكَعْبَیْنِ١ؕ وَ اِنْ كُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُوْا١ؕ وَ اِنْ كُنْتُمْ مَّرْضٰۤى اَوْ عَلٰى سَفَرٍ اَوْ جَآءَ اَحَدٌ مِّنْكُمْ مِّنَ الْغَآئِطِ اَوْ لٰمَسْتُمُ النِّسَآءَ فَلَمْ تَجِدُوْا مَآءً فَتَیَمَّمُوْا صَعِیْدًا طَیِّبًا فَامْسَحُوْا بِوُجُوْهِكُمْ وَ اَیْدِیْكُمْ مِّنْهُ١ؕ مَا یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیَجْعَلَ عَلَیْكُمْ مِّنْ حَرَجٍ وَّ لٰكِنْ یُّرِیْدُ لِیُطَهِّرَكُمْ وَ لِیُتِمَّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
يٰٓاَيُّھَا : اے الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا : وہ جو ایمان لائے (ایمان والے) اِذَا : جب قُمْتُمْ : تم اٹھو اِلَى الصَّلٰوةِ : نماز کے لیے فَاغْسِلُوْا : تو دھو لو وُجُوْهَكُمْ : اپنے منہ وَاَيْدِيَكُمْ : اور اپنے ہاتھ اِلَى : تک الْمَرَافِقِ : کہنیاں وَامْسَحُوْا : اور مسح کرو بِرُءُوْسِكُمْ : اپنے سروں کا وَاَرْجُلَكُمْ : اور اپنے پاؤں اِلَى : تک الْكَعْبَيْنِ : ٹخنوں وَاِنْ : اور اگر كُنْتُمْ : تم ہو جُنُبًا : ناپاک فَاطَّهَّرُوْا : تو خوب پاک ہوجاؤ وَاِنْ : اور اگر كُنْتُمْ : تم ہو مَّرْضٰٓى : بیمار اَوْ : یا عَلٰي : پر (میں) سَفَرٍ : سفر اَوْ : اور جَآءَ : آئے اَحَدٌ : کوئی مِّنْكُمْ : تم میں سے مِّنَ الْغَآئِطِ : بیت الخلا سے اَوْ لٰمَسْتُمُ : یا تم ملو (صحبت کی) النِّسَآءَ : عورتوں سے فَلَمْ تَجِدُوْا : پھر نہ پاؤ مَآءً : پانی فَتَيَمَّمُوْا : تو تیمم کرلو صَعِيْدًا : مٹی طَيِّبًا : پاک فَامْسَحُوْا : تو مسح کرو بِوُجُوْهِكُمْ : اپنے منہ وَاَيْدِيْكُمْ : اور اپنے ہاتھ مِّنْهُ : اس سے مَا يُرِيْدُ : نہیں چاہتا اللّٰهُ : اللہ لِيَجْعَلَ : کہ کرے عَلَيْكُمْ : تم پر مِّنْ : کوئی حَرَجٍ : تنگی وَّلٰكِنْ : اور لیکن يُّرِيْدُ : چاہتا ہے لِيُطَهِّرَكُمْ : کہ تمہیں پاک کرے وَلِيُتِمَّ : اور یہ کہ پوری کرے نِعْمَتَهٗ : اپنی نعمت عَلَيْكُمْ : تم پر لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم تَشْكُرُوْنَ : احسان مانو
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب تم نماز کے لیے اٹھو تو چاہیے کہ اپنے منہ اور ہاتھ کہنیوں تک دھو لو، سروں پر ہاتھ پھیر لو اور پاؤں ٹخنوں تک دھو لیا کرو اگر جنابت کی حالت میں ہو تو نہا کر پاک ہو جاؤ اگر بیمار ہو یا سفر کی حالت میں ہو یا تم میں سے کوئی شخص رفع حاجت کر کے آئے یا تم نے عورتوں کو ہاتھ لگایا ہو، اور پانی نہ ملے، تو پاک مٹی سے کام لو، بس اُس پر ہاتھ مار کر اپنے منہ اور ہاتھوں پر پھیر لیا کرو اللہ تم پر زندگی کو تنگ نہیں کرنا چاہتا، مگر وہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کرے اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دے، شاید کہ تم شکر گزار بنو
[ يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ : اے لوگوں جو ] [ اٰمَنُوْٓا : ایمان لائے ] [ اِذَا : جب کبھی ] [ قُمْتُمْ : تم لوگ اٹھو ] [ اِلَى الصَّلٰوةِ : نماز کی طرف ] [ فَاغْسِلُوْا : تو دھولو ] [ وُجُوْهَكُمْ : اپنے چہروں کو ] [ وَاَيْدِيَكُمْ : اور اپنے ہاتھوں کو ] [ اِلَى الْمَرَافِقِ؛ کہنیوں تک ] [ وَامْسَحُوْا : اور مسح کرو ] [ بِرُءُوْسِكُمْ : اپنے سروں کا ] [ وَاَرْجُلَكُمْ : اور (دھولو) اپنے پیروں کو ] [ اِلَى الْكَعْبَيْنِ ۭ: دونوں ٹخنوں تک ] [ وَاِنْ : اور اگر ] [ كُنْتُمْ : تم لوگ ہو ] [ جُنُبًا : ناپاک ] [ فَاطَّهَّرُوْا ۭ : تو خود کو پاک کرو ] [ وَاِنْ : اور اگر ] [ كُنْتُمْ : تو لوگ ہو ] [ مَّرْضٰٓى؛مریض ] [ اَوْ : یا (ہو)] [ عَلٰي سَفَرٍ؛کسی سفر پر ] [ اَوْ جَاۗءَ : یا آئے ] [ اَحَدٌ: کوئی ایک ] [ مِّنْكُمْ : تم میں سے ] [ مِّنَ الْغَاۗىِٕطِ : باتھ روم میں سے ] [ اَوْ لٰمَسْتُمُ : یا تم لوگ مباشرت کرو ] [ النِّسَاۗءَ : بیویوں سے ] [ فَلَمْ تَجِدُوْا : پھر تم لوگ نہ پاؤ] [ مَاۗءً : پانی ] [ فَتَيَمَّمُوْا : تو تیمم کرو ] [ صَعِيْدًا طَيِّبًا : کسی پاک مٹی سے ] [ فَامْسَحُوْا : تو مسح کرو ] [ بِوُجُوْهِكُمْ : اپنے چہروں کا ] [ وَاَيْدِيْكُمْ : اور اپنے ہاتھوں کا ] [ مِّنْهُ ۭ: اس سے ] [ مَا يُرِيْدُ : نہیں چاہتا ] [ اللّٰهُ : اللہ ] [ لِيَجْعَلَ : کہ وہ بنائے ] [ عَلَيْكُمْ : تم لوگوں پر ] [ مِّنْ حَرَجٍ : کسی قسم کی کوئی تنگی ] [ وَّلٰكِنْ : اور لیکن (یعنی بلکہ )] [ يُّرِيْدُ : وہ چاہتا ہے ] [ لِيُطَهِّرَكُمْ : کہ وہ پاک کرے تم لوگوں کو ] [ وَلِيُتِمَّ : اور (یہ) کہ وہ تمام کرے ] [ نِعْمَتَهٗ : اپنی نعمت کو ] [ عَلَيْكُمْ : تم لوگوں پر ] [ لَعَلَّكُمْ : شائد کہ ] [ تَشْكُرُوْنَ : حق مانو ] ک ع ب (ن۔ ض) کعوبا (1) کوئی بھی اٹھنے والی یا ابھرنے والی چیز ۔ (2) کوئی مکعب چیز یعنی جس کی لمبائی ، چوڑائی اور اونچائی ایک جیسی ہو۔ کعب ، کسی چیز کی ابھری ہوئی گرہ ۔ جیسے گنے کے دو پوروں کے درمیان کی گرہ یا پنڈلی اور پیر کے درمیان کی گرہ یعنی ٹخنہ ۔ آیت زیر مطالعہ ۔ کعبۃ کوئی مربع کمرہ ۔ خانہ کعبہ ۔ جَعَلَ اللّٰهُ الْكَعْبَةَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ [ بنایا اللہ نے کعبہ کو محترم گھر ] ۔ 5:97 ۔ کا عب ، ج ، کو اعب ۔ اسم الفاعل ہے ۔ اٹھنے والا ۔ ابھرنے والا ۔ پھر استعارۃ نو عمر لڑکی کے لیے بھی آتا ہے ۔ وَّكَوَاعِبَ اَتْرَابًا [ اور نوعمر لڑکیاں ہم عمر ] 78:33 ۔ ترکیب ۔ فاغسلوا کا مفعول اول وجوھکم اور مفعول ثانی ایدیکم ہے ۔ اس لیے دونوں کے مضاف حالت نصب میں ہیں ۔ وامسحوا کا مفعول برء و سکم ہے جو کہ با کہ صلہ پر عطف ہونے کی وجہ سے حالت جز میں وارجلکم کی نصب بتارہی ہے کہ یہ فاغسلوا کا مفعول ثالث ہے ۔ صعیدا طیبا کے بعد فامسحوا کا مفول بوجوھکم ہے ۔ با کے صلہ پر عطف ہونے کی وجہ سے ایدیکم حالت جز میں آیا ہے ۔ اس لیے یہ اس فامسحوا کا مفعول ثانی ہے ۔
Top