بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Tafseer-e-Usmani - An-Naba : 1
عَمَّ یَتَسَآءَلُوْنَۚ
عَمَّ : کس چیز کے بارے میں يَتَسَآءَلُوْنَ : وہ ایک دوسرے سے سوال کر رہے ہیں
کیا بات پوچھتے ہیں لوگ آپس میں1
1  یعنی لوگ کس بات کا کھوج لگانے اور کس چیز کی تحقیق و تفتیش میں مشغول ہیں۔ کیا ان میں ایسی استعداد ہے کہ بہت پوچھ پاچھ کرنے سے وہ چیز ان کی سمجھ میں آجائے گی۔ ہرگز نہیں۔ یا یہ مطلب ہے کہ کفار جو از راہ انکار و استہزاء آپس میں ایک دوسرے سے نیز پیغمبر اور مومنین سے سوال کرتے ہیں کہ ہاں صاحب ! وہ قیامت کب آئے گی ؟ ابھی کیوں نہیں آجاتی ؟ جانتے ہو یہ کس چیز کی نسبت سوال کر رہے ہیں ؟ وہ بہت عظیم الشان چیز ہے جس کا علم ان کو عنقریب ہوجائے گا۔ جب اپنی آنکھ سے اس کے ہولناک مناظر دیکھیں گے۔
Top