بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Mutaliya-e-Quran - Al-Maaida : 1
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ١ؕ۬ اُحِلَّتْ لَكُمْ بَهِیْمَةُ الْاَنْعَامِ اِلَّا مَا یُتْلٰى عَلَیْكُمْ غَیْرَ مُحِلِّی الصَّیْدِ وَ اَنْتُمْ حُرُمٌ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَحْكُمُ مَا یُرِیْدُ
يٰٓاَيُّھَا : اے الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا : جو لوگ ایمان لائے (ایمان والے) اَوْفُوْا : پورا کرو بِالْعُقُوْدِ : عہد۔ قول اُحِلَّتْ لَكُمْ : حلال کیے گئے تمہارے لیے بَهِيْمَةُ : چوپائے الْاَنْعَامِ : مویشی اِلَّا : سوائے مَا : جو يُتْلٰى عَلَيْكُمْ : پڑھے جائینگے (سنائے جائینگے تمہیں غَيْرَ : مگر مُحِلِّي الصَّيْدِ : حلال جانے ہوئے شکار وَاَنْتُمْ : جبکہ تم حُرُمٌ : احرام میں ہو اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ يَحْكُمُ : حکم کرتا ہے مَا يُرِيْدُ : جو چاہے
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، بندشوں کی پوری پابندی کرو تمہارے لیے مویشی کی قسم کے سب جانور حلال کیے گئے، سوائے اُن کے جو آگے چل کر تم کو بتائے جائیں گے لیکن احرام کی حالت میں شکار کو اپنے لیے حلال نہ کر لو، بے شک اللہ جو چاہتا ہے حکم دیتا ہے
[ يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ : اے لوگوجو ] [ اٰمَنُوْٓا : ایمان لائے ] [ اَوْفُوْا : تو لوگ پورا کرو ] [ بِالْعُقُوْدِ : عہدوں کو ] [ ڛ اُحِلَّتْ : حلال کیا گیا ] [ لَكُمْ : تمہارے لیے ] [ بَهِيْمَةُ الْاَنْعَامِ : بےزبان مویشیوں کو ] [ اِلَّا مَا : سوائے اس کے جو ] [ يُتْلٰى عَلَيْكُمْ : پڑھ کر سنایا جائے گا تم کو ] [ غَيْرَ مُحِلِّي الصَّيْدِ : شکار کو حلال کرنے والے نہ ہوتے ہوئے ] [ وَ : اس حال میں کہ ] [ اَنْتُمْ : تم لوگ ] [ حُرُمٌ ۭ: محترم (یعنی احرام میں ہو)] [ اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ ] [ يَحْكُمُ : حکم دیتا ہے ] [ مَا : وہ جو ] [ يُرِيْدُ : وہ ارادہ کرتا ] ب ھ م ثلاثی مجرد سے فعل استعمال نہیں ہوتا ۔ بھیمہ جس کے منہ سے نکلی ہوئی آواز مبہم ہو ۔ بےزبان آیت زیر مطالعہ ۔ ص ی د ۔ (ض) صیداشکار کرنا ۔ صیدٌ اسم ذات بھی ہے ۔ شکار ۔ آیت زیر مطالعہ ۔ اصطیادٌ شکار کھلینا ۔ آیت زیر مطالعہ ۔ ق ل د قلدا (ض) (1) رسی بٹلنا ۔ (2) گلے میں تلوار یا کوئی چیز لٹکانا ۔ قلادۃ ج قلاید ۔ گلے میں پڑی ہوئی کوئی چیز جیسے پٹہ ۔ ہار ۔ نیکلس وغیرہ ۔ آیت زیر مطالعہ ۔ مقلادج مقالید ۔ پٹہ کھولنے کا آلہ ۔ کنجی ۔ (آیت ) لَهٗ مَقَالِيْدُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ [ اس کے لیے ہی ہیں زمین اور آسمانوں کی کنجیاں ] ۔ 39:63 ج ر م (ض) (س) جرما کسی کو کسی برائی پر آمادہ کرنا ۔ پھر مطلقا آمادہ کرنے کے لیے بھی آتا ہے ۔ آیت زیر مطالعہ ۔ جرما صاف ہونا ۔ یقینی ہونا ۔ جرم صاف ۔ یقینی ۔ (آیت ) لَا جَرَمَ اَنَّ لَهُمُ النَّارَ وَاَنَّهُمْ مُّفْرَطُوْنَ [ نہیں ! یقینی ہے کہ ان لوگوں کے لیے آگ ہے ] 16:62 ۔ اس میں لا منفصلہ ہے ۔ جیسے لاَ اُقسم کا الگ کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں قسم نہیں کھاتا ، بلکہ لا الگ یعنی منفصل ہے اور اقسم الگ ہے ۔ اس لیے اس کا مطلب ہے نہیں ! میں قسم کھاتا ہوں ۔ ایسے ہی لا جرم کا لا بھی الگ یعنی منفصل ہے ۔ عام قاری کو اس باریکی میں الجھانے کے بجائے عام طور پر اس کا ترجمہ کیا جاتا ہے ” کوئی شک نہیں ہے “۔ (افعال ) اجراما برائی کرنا ۔ جرم کرنا ۔ (آیت ) فَعَلَيَّ اِجْرَامِيْ وَاَنَا بَرِيْۗءٌ مِّمَّا تُجْرِمُوْنَ [ تو مجھ پر ہے میرا جرم کرنا اور میں بری ہوں اس سے جو تم لوگ جرم کرتے ہو ] ۔ 11:35 ۔ مجرم اسم الفاعل ہے ۔ جرم کرنے والا ۔ مجرم ۔ (آیت ) وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُوْن (اور خواہ کراہیت کریں مجرم لوگ ۔ 8:8 ش نء (ف۔ س) شنان بغض رکھنا ۔ نفرت کرنا ۔ آیت زیر مطالعہ ۔ شانی اسم الفاعل ہے ۔ (آیت ) اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتر [ بیشک آپ ﷺ سے بغض رکھنے والا ہی انتہائی بےنام ونشان ہے ] ۔ 108:3 ترکیب ۔ احلت کا نائب فاعل بھیمۃ الانعام ہے جو کہ مرکب اضافی ہے لیکن اردو محاورے کی ضرورت کے تحت اس کا ترجمہ مرکب توصیفی کا ہوگا یعنی بےزبان مویشی ۔ غیر حال ہونے کی وجہ سے منصوب ہے اس کا مضاف الیہ محلین تھا جو الصید کا مضاف بنا تو اس کا نون اعرابی گرگیا ۔ القلائد سے پہلے ذوات محذوف ہے یعنی پٹوں والے ۔ امین اسم الفاعل ہے اور لا تحلوا کا مفعول ہونے کی وجہ سے حالت نصب میں ہے ۔ پھر اس نے فعل کا عمل کیا ہے ۔ تو البیت الحرام اس کا مفعول ہونے کی وجہ سے منصوب ہوا ہے ۔ نوٹ ۔ 1 ، چوپاؤں میں سے انعام یعنی مویشی ایسے جانوروں کو کہتے ہیں جن کے پیر کے سم چرے ہوئے ہوں اور وہ جگالی کرتے ہوں ۔ اس لحاظ سے بھیڑ، بکری ، اونٹ ، ہرن ، نیل گائے وغیرہ سب انعام ہیں ۔ لیکن گھوڑے ، گدھے، شیر ، ریچھ وغیرہ انعام نہیں ہیں ۔ شائد یہی وجہ ہے کہ آیت نمبر ۔ 3:14 میں گھوڑوں کو انعام میں شامل نہیں کیا گیا اور ان کا ذکر الگ کیا گیا ہے ۔ گھوڑوں کے حلال ہونے کا علم اور اسی طرح سے پر وندوں میں سے کسی کے حلال ہونے اور کسی کے حرام ہونے کا علم ہمیں احادیث سے حاصل ہوتا ہے ۔
Top