Tafseer-al-Kitaab - Saad : 41
وَ اذْكُرْ عَبْدَنَاۤ اَیُّوْبَ١ۘ اِذْ نَادٰى رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الشَّیْطٰنُ بِنُصْبٍ وَّ عَذَابٍؕ
وَاذْكُرْ : اور آپ یاد کریں عَبْدَنَآ : ہمارا بندہ اَيُّوْبَ ۘ : ایوب اِذْ نَادٰى : جب اس نے پکارا رَبَّهٗٓ : اپنا رب اَنِّىْ : بیشک میں مَسَّنِيَ : مجھے پہنچایا الشَّيْطٰنُ : شیطان بِنُصْبٍ : ایذا وَّعَذَابٍ : اور دکھ
اور (اے پیغمبر، ) ہمارے بندے ایوب کو یاد کرو جب اس نے اپنے رب سے فریاد کی کہ شیطان نے مجھے دکھ اور آزار پہنچایا ہے۔
[16] تشریح کیلئے ملاحظہ ہو سورة الانبیاء حاشیہ 44 آیت 84 صفحہ 457 [17] بیماری کی حالت میں شیطان ایوب (علیہ السلام) کے دل میں طرح طرح کے وسوسے ڈالا کرتا تھا جس سے آپ کو اور زیادہ تکلیف ہوتی تھی۔ یہاں آپ نے اس کا ذکر فرمایا۔
Top