11. Hudهود

Hud · Meccan · 123 ayahs · 10 rukus · Nazar Ahmed

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. الٓرٰ١۫ كِتٰبٌ اُحْكِمَتْ اٰیٰتُهٗ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَّدُنْ حَكِیْمٍ خَبِیْرٍۙ﴿1﴾

    1. الٓرٰالف لام را
    2. كِتٰبٌکتاب
    3. احْكِمَتْمضبوط کی گئیں
    4. اٰيٰتُهٗاس کی آیات
    5. ثُمَّپھر
    6. فُصِّلَتْتفصیل کی گئیں
    7. مِنْسے
    8. لَّدُنْپاس
    9. حَكِيْمٍحکمت والے
    10. خَبِيْرٍخبردار
    ا ل ر فرمان ہے، جس کی آیتیں پختہ اور مفصل ارشاد ہوئی ہیں، ایک دانا اور باخبر ہستی کی طرف سے
  2. اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ١ؕ اِنَّنِیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ وَّ بَشِیْرٌۙ﴿2﴾

    1. اَلَّایہ کہ نہ
    2. تَعْبُدُوْٓاعبادت کرو
    3. اِلَّا اللّٰهَاللہ کے سوا
    4. اِنَّنِيْبیشک میں
    5. لَكُمْتمہارے لیے
    6. مِّنْهُاس سے
    7. نَذِيْرٌڈرانے والا
    8. وَّبَشِيْرٌاور خوشخبری دینے والا
    کہ تم بندگی نہ کرو مگر صرف اللہ کی میں اُس کی طرف سے تم کو خبردار کرنے والا بھی ہوں اور بشارت دینے والا بھی
  3. وَّ اَنِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ یُمَتِّعْكُمْ مَّتَاعًا حَسَنًا اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى وَّ یُؤْتِ كُلَّ ذِیْ فَضْلٍ فَضْلَهٗ١ؕ وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ كَبِیْرٍ﴿3﴾

    1. وَّاَنِاور یہ کہ
    2. اسْتَغْفِرُوْامغفرت طلب کرو
    3. رَبَّكُمْاپنا رب
    4. ثُمَّپھر
    5. تُوْبُوْٓا اِلَيْهِاس کی طرف رجوع کرو
    6. يُمَتِّعْكُمْوہ فائدہ پہنچائے گا تمہیں
    7. مَّتَاعًامتاع
    8. حَسَنًااچھی
    9. اِلٰٓىتک
    10. اَجَلٍوقت
    11. مُّسَمًّىمقرر
    12. وَّيُؤْتِاور دے گا
    13. كُلَّہر
    14. ذِيْ فَضْلٍفضل والا
    15. فَضْلَهٗاپنا فضل
    16. وَاِنْاور اگر تم
    17. تَوَلَّوْاپھر جاؤ
    18. فَاِنِّىْٓتو بیشک میں
    19. اَخَافُڈرتا ہوں
    20. عَلَيْكُمْتم پر
    21. عَذَابَعذاب
    22. يَوْمٍایک دن
    23. كَبِيْرٍبڑا
    اور یہ کہ تم اپنے رب سے معافی چاہو اور اس کی طرف پلٹ آؤ تو وہ ایک مدت خاص تک تم کو اچھا سامان زندگی دے گا اور ہر صاحب فضل کو اس کا فضل عطا کرے گا لیکن اگر تم منہ پھیرتے ہو تو میں تمہارے حق میں ایک بڑے ہولناک دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں
  4. اِلَى اللّٰهِ مَرْجِعُكُمْ١ۚ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿4﴾

    1. اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
    2. مَرْجِعُكُمْلوٹنا ہے تمہیں
    3. وَھُوَاور وہ
    4. عَلٰيپر
    5. كُلِّ شَيْءٍہر شے
    6. قَدِيْرٌقدرت والا
    تم سب کو اللہ کی طرف پلٹنا ہے اور وہ سب کچھ کرسکتا ہے
  5. اَلَاۤ اِنَّهُمْ یَثْنُوْنَ صُدُوْرَهُمْ لِیَسْتَخْفُوْا مِنْهُ١ؕ اَلَا حِیْنَ یَسْتَغْشُوْنَ ثِیَابَهُمْ١ۙ یَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ١ۚ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ﴿5﴾

    1. اَلَآیاد رکھو
    2. اِنَّھُمْبیشک وہ
    3. يَثْنُوْنَدوہرے کرتے ہیں
    4. صُدُوْرَھُمْاپنے سینے
    5. لِيَسْتَخْفُوْاتاکہ چھپالیں
    6. مِنْهُاس سے
    7. اَلَایاد رکھو
    8. حِيْنَجب
    9. يَسْتَغْشُوْنَپہنتے ہیں
    10. ثِيَابَھُمْاپنے کپڑے
    11. يَعْلَمُوہ جانتا ہے
    12. مَا يُسِرُّوْنَجو وہ چھپاتے ہیں
    13. وَمَا يُعْلِنُوْنَاور جو وہ ظاہر کرتے ہیں
    14. اِنَّهٗبیشک وہ
    15. عَلِيْمٌجاننے والا
    16. بِذَاتِ الصُّدُوْرِدلوں کے بھید
    دیکھو! یہ لوگ اپنے سینوں کو موڑتے ہیں تاکہ اس سے چھپ جائیں خبردار! جب یہ کپڑوں سے اپنے آپ کو ڈھانپتے ہیں، اللہ ان کے چھپے کو بھی جانتا ہے اور کھلے کو بھی، وہ تو اُن بھیدوں سے بھی واقف ہے جو سینوں میں ہیں
  6. وَ مَا مِنْ دَآبَّةٍ فِی الْاَرْضِ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ رِزْقُهَا وَ یَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَ مُسْتَوْدَعَهَا١ؕ كُلٌّ فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ﴿6﴾

    1. وَمَااور نہیں
    2. مِنْسے (کوئی)
    3. دَآبَّةٍچلنے والا
    4. فِيمیں (پر)
    5. الْاَرْضِزمین
    6. اِلَّامگر
    7. عَلَيپر
    8. اللّٰهِاللہ
    9. رِزْقُهَااس کا رزق
    10. وَيَعْلَمُاور وہ جانتا ہے
    11. مُسْتَقَرَّهَااس کا ٹھکانا
    12. وَمُسْتَوْدَعَهَااور اس کے سونپے جانے کی جگہ
    13. كُلٌّسب کچھ
    14. فِيْمیں
    15. كِتٰبٍ مُّبِيْنٍروشن کتاب
    زمین میں چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں ہے جس کا رزق اللہ کے ذمے نہ ہو اور جس کے متعلق وہ نہ جانتا ہو کہ کہاں وہ رہتا ہے اور کہاں وہ سونپا جاتا ہے، سب کچھ ایک صاف دفتر میں درج ہے
  7. وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ وَّ كَانَ عَرْشُهٗ عَلَى الْمَآءِ لِیَبْلُوَكُمْ اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا١ؕ وَ لَئِنْ قُلْتَ اِنَّكُمْ مَّبْعُوْثُوْنَ مِنْۢ بَعْدِ الْمَوْتِ لَیَقُوْلَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ﴿7﴾

    1. وَهُوَاور وہی
    2. الَّذِيْجو۔ جس
    3. خَلَقَپیدا کیا اس نے
    4. السَّمٰوٰتِآسمان (جمع)
    5. وَالْاَرْضَاور زمین
    6. فِيْمیں
    7. سِتَّةِ اَيَّامٍچھ دن
    8. وَّكَانَاور تھا
    9. عَرْشُهٗاس کا عرش
    10. عَلَي الْمَآءِپانی پر
    11. لِيَبْلُوَكُمْتاکہ تمہیں آزمائے
    12. اَيُّكُمْتم میں کون
    13. اَحْسَنُبہتر
    14. عَمَلًاعمل میں
    15. وَلَئِنْاور اگر
    16. قُلْتَآپ کہیں
    17. اِنَّكُمْکہ تم
    18. مَّبْعُوْثُوْنَاٹھائے جاؤگے
    19. مِنْۢ بَعْدِبعد
    20. الْمَوْتِموت۔ مرنا
    21. لَيَقُوْلَنَّتو ضرور کہیں گے وہ
    22. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    23. كَفَرُوْٓاانہوں نے کفر کیا (کافر)
    24. اِنْ ھٰذَآنہیں یہ
    25. اِلَّامگر (صرف)
    26. سِحْرٌجادو
    27. مُّبِيْنٌکھلا
    اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا جبکہ اس سے پہلے اس کا عرش پانی پر تھا تاکہ تم کو آزما کر دیکھے تم میں کون بہتر عمل کرنے والا ہے اب اگر اے محمدؐ، تم کہتے ہو کہ لوگو، مرنے کے بعد تم دوبارہ اٹھائے جاؤ گے، تو منکرین فوراً بول اٹھتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو گری ہے
  8. وَ لَئِنْ اَخَّرْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ اِلٰۤى اُمَّةٍ مَّعْدُوْدَةٍ لَّیَقُوْلُنَّ مَا یَحْبِسُهٗ١ؕ اَلَا یَوْمَ یَاْتِیْهِمْ لَیْسَ مَصْرُوْفًا عَنْهُمْ وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۠ع﴿8﴾

    1. وَلَئِنْاور اگر
    2. اَخَّرْنَاہم روک رکھیں
    3. عَنْهُمُان سے
    4. الْعَذَابَعذاب
    5. اِلٰٓىتک
    6. اُمَّةٍایک مدت
    7. مَّعْدُوْدَةٍگنی ہوئی معین
    8. لَّيَقُوْلُنَّتو وہ ضرور کہیں گے
    9. مَا يَحْبِسُهٗکیا روک رہی ہے اسے
    10. اَلَایاد رکھو
    11. يَوْمَجس دن
    12. يَاْتِيْهِمْان پر آئے گا
    13. لَيْسَنہ
    14. مَصْرُوْفًاٹالا جائے گا
    15. عَنْهُمْان سے
    16. وَحَاقَگھیر لے گا وہ
    17. بِهِمْانہیں
    18. مَّاجو۔ جس
    19. كَانُوْاتھے
    20. بِهٖاس کا
    21. يَسْتَهْزِءُوْنَمذاق اڑاتے
    اور اگر ہم ایک خاص مدت تک ان کی سزا کو ٹالتے ہیں تو وہ کہنے لگتے ہیں کہ آخر کس چیز نے اُسے روک رکھا ہے؟ سنو! جس روز اُس سزا کا وقت آگیا تو وہ کسی کے پھیرے نہ پھر سکے گا اور وہی چیز ان کو آ گھیرے گی جس کا وہ مذاق اڑا رہے ہیں
  9. وَ لَئِنْ اَذَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنَّا رَحْمَةً ثُمَّ نَزَعْنٰهَا مِنْهُ١ۚ اِنَّهٗ لَیَئُوْسٌ كَفُوْرٌ﴿9﴾

    1. وَلَئِنْاور اگر
    2. اَذَقْنَاہم چکھا دیں
    3. الْاِنْسَانَانسان کو
    4. مِنَّااپنی طرف سے
    5. رَحْمَةًکوئی رحمت
    6. ثُمَّپھر
    7. نَزَعْنٰهَاہم چھین لیں وہ
    8. مِنْهُاس سے
    9. اِنَّهٗبیشک وہ
    10. لَيَئُوْسٌالبتہ مایوس
    11. كَفُوْرٌناشکرا
    اگر کبھی ہم انسان کو اپنی رحمت سے نوازنے کے بعد پھر اس سے محروم کر دیتے ہیں تو وہ مایوس ہوتا ہے اور ناشکری کرنے لگتا ہے
  10. وَ لَئِنْ اَذَقْنٰهُ نَعْمَآءَ بَعْدَ ضَرَّآءَ مَسَّتْهُ لَیَقُوْلَنَّ ذَهَبَ السَّیِّاٰتُ عَنِّیْ١ؕ اِنَّهٗ لَفَرِحٌ فَخُوْرٌۙ﴿10﴾

    1. وَلَئِنْاور اگر
    2. اَذَقْنٰهُہم چکھا دیں
    3. نَعْمَآءَنعمت ( آرام)
    4. بَعْدَ ضَرَّآءَسختی کے بعد
    5. مَسَّتْهُاسے پہنچی
    6. لَيَقُوْلَنَّتو وہ ضرور کہے گا
    7. ذَهَبَجاتی رہیں
    8. السَّيِّاٰتُبرائیاں
    9. عَنِّيْمجھ سے
    10. اِنَّهٗبیشک وہ
    11. لَفَرِحٌاترانے والا
    12. فَخُوْرٌشیخی خور
    اور اگر اُس مصیبت کے بعد جو اُس پر آئی تھی ہم اسے نعمت کا مزا چکھاتے ہیں تو کہتا ہے میرے تو سارے دلدر پار ہو گئے، پھر وہ پھولا نہیں سماتا اور اکڑنے لگتا ہے
  11. اِلَّا الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ كَبِیْرٌ﴿11﴾

    1. اِلَّامگر
    2. الَّذِيْنَ صَبَرُوْاجن لوگوں نے صبر کیا
    3. وَعَمِلُوااور عمل کیے
    4. الصّٰلِحٰتِنیک
    5. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    6. لَهُمْان کے لیے
    7. مَّغْفِرَةٌبخشش
    8. وَّاَجْرٌاور ثواب
    9. كَبِيْرٌبڑا
    اس عیب سے پاک اگر کوئی ہیں تو بس وہ لوگ جو صبر کرنے والے اور نیکو کار ہیں اور وہی ہیں جن کے لیے درگزر بھی ہے اور بڑا اجر بھی
  12. فَلَعَلَّكَ تَارِكٌۢ بَعْضَ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ وَ ضَآئِقٌۢ بِهٖ صَدْرُكَ اَنْ یَّقُوْلُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ كَنْزٌ اَوْ جَآءَ مَعَهٗ مَلَكٌ١ؕ اِنَّمَاۤ اَنْتَ نَذِیْرٌ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ وَّكِیْلٌؕ﴿12﴾

    1. فَلَعَلَّكَتو شاید (کیا) تم
    2. تَارِكٌچھوڑ دو گے
    3. بَعْضَکچھ حصہ
    4. مَاجو
    5. يُوْحٰٓىکیا گیا
    6. اِلَيْكَتیری طرف
    7. وَضَآئِقٌاور تنگ ہوگا
    8. بِهٖاس سے
    9. صَدْرُكَتیرا سینہ (دل)
    10. اَنْ يَّقُوْلُوْاکہ وہ کہتے ہیں
    11. لَوْلَآکیوں نہ
    12. اُنْزِلَاترا
    13. عَلَيْهِاس پر
    14. كَنْزٌخزانہ
    15. اَوْیا
    16. جَآءَآیا
    17. مَعَهٗاس کے ساتھ
    18. مَلَكٌفرشتہ
    19. اِنَّمَآاس کے سوا نہیں
    20. اَنْتَکہ تم
    21. نَذِيْرٌڈرانے والے
    22. وَاللّٰهُاور اللہ
    23. عَلٰيپر
    24. كُلِّ شَيْءٍہر شے
    25. وَّكِيْلٌاختیار رکھنے والا
    تو اے پیغمبرؐ! کہیں ایسا نہ ہو کہ تم اُن چیزوں میں سے کسی چیز کو (بیان کر نے سے) چھوڑ دو جو تمہاری طرف وحی کی جا رہی ہیں اور اِس بات پر دل تنگ ہو کہ وہ کہیں گے "اس شخص پر کوئی خزانہ کیوں نہ اتارا گیا" یا یہ کہ "اس کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہ آیا" تم تو محض خبردار کرنے والے ہو، آگے ہر چیز کا حوالہ دار اللہ ہے
  13. اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ١ؕ قُلْ فَاْتُوْا بِعَشْرِ سُوَرٍ مِّثْلِهٖ مُفْتَرَیٰتٍ وَّ ادْعُوْا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿13﴾

    1. اَمْ يَقُوْلُوْنَکیا وہ کہتے ہیں
    2. افْتَرٰىهُاس کو خود گھڑ لیا ہے
    3. قُلْآپ کہ دیں
    4. فَاْتُوْاتو تم لے آؤ
    5. بِعَشْرِ سُوَرٍدس سورتیں
    6. مِّثْلِهٖاس جیسی
    7. مُفْتَرَيٰتٍگھڑی ہوئی
    8. وَّادْعُوْااور تم بلا لو
    9. مَنِ اسْتَطَعْتُمْجس کو تم بلا سکو
    10. مِّنْ دُوْنِسوائے
    11. اللّٰهِاللہ
    12. اِنْ كُنْتُمْاگر تم ہو
    13. صٰدِقِيْنَسچے
    کیا یہ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے یہ کتاب خود گھڑ لی ہے؟ کہو، "اچھا یہ بات ہے تو اس جیسی گھڑی ہوئی دس سورتیں تم بنا لاؤ اور اللہ کے سوا اور جو جو (تمہارے معبود) ہیں اُن کو مدد کے لیے بلا سکتے ہو تو بلا لو اگر تم (انہیں معبود سمجھنے میں) سچے ہو
  14. فَاِلَّمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَكُمْ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّمَاۤ اُنْزِلَ بِعِلْمِ اللّٰهِ وَ اَنْ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ فَهَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ﴿14﴾

    1. فَاِنْ لَّمْ يَسْتَجِيْبُوْاپھر اگر وہ جواب نہ دے سکیں
    2. لَكُمْتمہارا
    3. فَاعْلَمُوْٓاتو جان لو
    4. اَنَّمَآکہ یہ تو
    5. اُنْزِلَنازل کیا گیا ہے
    6. بِعِلْمِ اللّٰهِاللہ کے علم سے
    7. وَاَنْاور یہ کہ
    8. لَّآ اِلٰهَکوئی معبود نہیں
    9. اِلَّا هُوَاس کے سوا
    10. فَهَلْپس کیا
    11. اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَتم اسلام لاتے ہو
    اب اگر وہ (تمہارے معبود) تمہاری مدد کو نہیں پہنچتے تو جان لو کہ یہ اللہ کے علم سے نازل ہوئی ہے اور یہ کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں ہے پھر کیا تم (اس امر حق کے آگے) سر تسلیم خم کر تے ہو؟"
  15. مَنْ كَانَ یُرِیْدُ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا وَ زِیْنَتَهَا نُوَفِّ اِلَیْهِمْ اَعْمَالَهُمْ فِیْهَا وَ هُمْ فِیْهَا لَا یُبْخَسُوْنَ﴿15﴾

    1. مَنْجو
    2. كَانَ يُرِيْدُچاہتا ہے
    3. الْحَيٰوةَ الدُّنْيَادنیا کی زندگی
    4. وَزِيْنَتَهَااور اس کی زینت
    5. نُوَفِّہم پورا کردیں گے
    6. اِلَيْهِمْان کے لیے
    7. اَعْمَالَهُمْان کے عمل
    8. فِيْهَااس میں
    9. وَهُمْاور وہ
    10. فِيْهَااس میں
    11. لَا يُبْخَسُوْنَنہ کمی کیے جائیں گے (نقصان نہ ہوگا)
    جو لوگ بس اِسی دنیا کی زندگی اور اس کی خو ش نمائیوں کے طالب ہوتے ہیں ان کی کار گزاری کا سارا پھل ہم یہیں ان کو دے دیتے ہیں اور اس میں ان کے ساتھ کوئی کمی نہیں کی جاتی
  16. اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ لَیْسَ لَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ اِلَّا النَّارُ١ۖ٘ وَ حَبِطَ مَا صَنَعُوْا فِیْهَا وَ بٰطِلٌ مَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿16﴾

    1. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    2. الَّذِيْنَوہ جو کہ
    3. لَيْسَ لَهُمْان کے لیے نہیں
    4. فِي الْاٰخِرَةِآخرت میں
    5. اِلَّا النَّارُآگ کے سوا
    6. وَحَبِطَاور اکارت گیا
    7. مَاجو
    8. صَنَعُوْاانہوں نے کیا
    9. فِيْهَااس میں
    10. وَبٰطِلٌاور نابود ہوئے
    11. مَّاجو
    12. كَانُوْا يَعْمَلُوْنَوہ کرتے تھے
    مگر آخرت میں ایسے لوگوں کے لیے آگ کے سوا کچھ نہیں ہے (وہاں معلوم ہو جائے گا کہ) جو کچھ انہوں نے دنیا میں بنایا وہ سب ملیامیٹ ہو گیا اور اب ان کا سارا کیا دھرا محض باطل ہے
  17. اَفَمَنْ كَانَ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّهٖ وَ یَتْلُوْهُ شَاهِدٌ مِّنْهُ وَ مِنْ قَبْلِهٖ كِتٰبُ مُوْسٰۤى اِمَامًا وَّ رَحْمَةً١ؕ اُولٰٓئِكَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ١ؕ وَ مَنْ یَّكْفُرْ بِهٖ مِنَ الْاَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهٗ١ۚ فَلَا تَكُ فِیْ مِرْیَةٍ مِّنْهُ١ۗ اِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یُؤْمِنُوْنَ﴿17﴾

    1. اَفَمَنْپس کیا جو
    2. كَانَہو
    3. عَلٰيپر
    4. بَيِّنَةٍکھلا راستہ
    5. مِّنْ رَّبِّهٖاپنے رب کے
    6. وَيَتْلُوْهُاور اس کے ساتھ ہو
    7. شَاهِدٌگواہ
    8. مِّنْهُاس سے
    9. وَمِنْ قَبْلِهٖاور اس سے پہلے
    10. كِتٰبُ مُوْسٰٓىموسیٰ کی کتاب
    11. اِمَامًاامام
    12. وَّرَحْمَةًاور رحمت
    13. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    14. يُؤْمِنُوْنَایمان لاتے ہیں
    15. بِهٖاس پر
    16. وَمَنْاور جو
    17. يَّكْفُرْ بِهٖمنکر ہو اس کا
    18. مِنَ الْاَحْزَابِگروہوں میں
    19. فَالنَّارُتو آگ (دوزخ)
    20. مَوْعِدُهٗاس کا ٹھکانہ
    21. فَلَا تَكُپس تو نہ ہو
    22. فِيْ مِرْيَةٍشک میں
    23. مِّنْهُاس سے
    24. اِنَّهُ الْحَقُّبیشک وہ حق
    25. مِنْ رَّبِّكَتیرے رب
    26. وَلٰكِنَّاور لیکن
    27. اَكْثَرَ النَّاسِاکثر لوگ
    28. لَا يُؤْمِنُوْنَایمان نہیں لاتے
    پھر بھلا وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے ایک صاف شہادت رکھتا تھا، اس کے بعد ایک گواہ بھی پروردگار کی طرف سے (اس شہادت کی تائید میں) آ گیا، اور پہلے موسیٰؑ کی کتاب رہنما اور رحمت کے طور پر آئی ہوئی بھی موجود تھی (کیا وہ بھی دنیا پرستوں کی طرح اس سے انکار کرسکتا ہے؟) ایسے لوگ تو اس پر ایمان ہی لائیں گے اور انسانی گروہوں میں سے جو کوئی اس کا انکار کرے تو اس کے لیے جس جگہ کا وعدہ ہے وہ دوزخ ہے پس اے پیغمبرؐ، تم اِس چیز کی طرف سے کسی شک میں نہ پڑنا، یہ حق ہے تمہارے رب کی طرف سے مگر اکثر لوگ نہیں مانتے
  18. وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا١ؕ اُولٰٓئِكَ یُعْرَضُوْنَ عَلٰى رَبِّهِمْ وَ یَقُوْلُ الْاَشْهَادُ هٰۤؤُلَآءِ الَّذِیْنَ كَذَبُوْا عَلٰى رَبِّهِمْ١ۚ اَلَا لَعْنَةُ اللّٰهِ عَلَى الظّٰلِمِیْنَۙ﴿18﴾

    1. وَمَنْاور کون
    2. اَظْلَمُسب سے بڑا ظالم
    3. مِمَّنِاس سے جو
    4. افْتَرٰيباندھے
    5. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    6. كَذِبًاجھوٹ
    7. اُولٰٓئِكَیہ لوگ
    8. يُعْرَضُوْنَپیش کیے جائیں گے
    9. عَلٰي رَبِّهِمْاپنے رب کے سامنے
    10. وَيَقُوْلُاور کہیں گے وہ
    11. الْاَشْهَادُگواہ (جمع)
    12. هٰٓؤُلَآءِیہی ہیں
    13. الَّذِيْنَوہ جنہوں نے
    14. كَذَبُوْاجھوٹ بولا
    15. عَلٰي رَبِّهِمْاپنے رب پر
    16. اَلَایاد رکھو
    17. لَعْنَةُ اللّٰهِاللہ کی پھٹکار
    18. عَلَيپر
    19. الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
    اور اُس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ گھڑے؟ ایسے لوگ اپنے رب کے حضور پیش ہوں گے اور گواہ شہادت دیں گے کہ یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹ گھڑا تھا سنو! خدا کی لعنت ہے ظالموں پر
  19. الَّذِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ یَبْغُوْنَهَا عِوَجًا١ؕ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ كٰفِرُوْنَ﴿19﴾

    1. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    2. يَصُدُّوْنَروکتے ہیں
    3. عَنْسے
    4. سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کا راستہ
    5. وَيَبْغُوْنَهَااور اس میں ڈھونڈتے ہیں
    6. عِوَجًاکجی
    7. وَهُمْاور وہ
    8. بِالْاٰخِرَةِآخرت سے
    9. هُمْوہ
    10. كٰفِرُوْنَمنکر (جمع)
    اُن ظالموں پر جو خدا کے راستے سے لوگوں کو روکتے ہیں، اس کے راستے کو ٹیٹرھا کرنا چاہتے ہیں اور آخرت کا انکار کرتے ہیں
  20. اُولٰٓئِكَ لَمْ یَكُوْنُوْا مُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ وَ مَا كَانَ لَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ اَوْلِیَآءَ١ۘ یُضٰعَفُ لَهُمُ الْعَذَابُ١ؕ مَا كَانُوْا یَسْتَطِیْعُوْنَ السَّمْعَ وَ مَا كَانُوْا یُبْصِرُوْنَ﴿20﴾

    1. اُولٰٓئِكَیہ لوگ
    2. لَمْ يَكُوْنُوْانہیں ہیں
    3. مُعْجِزِيْنَعاجز کرنیوالے، تھکانے والے
    4. فِي الْاَرْضِزمین میں
    5. وَمَا كَانَاور نہیں ہے
    6. لَهُمْان کے لیے
    7. مِّنْسے
    8. دُوْنِسوا
    9. اللّٰهِاللہ
    10. مِنْکوئی
    11. اَوْلِيَآءَحمایتی
    12. يُضٰعَفُدوگنا
    13. لَهُمُان کے لیے
    14. الْعَذَابُعذاب
    15. مَانہ
    16. كَانُوْا يَسْتَطِيْعُوْنَوہ طاقت رکھتے تھے
    17. السَّمْعَسننا
    18. وَمَااور نہ
    19. كَانُوْا يُبْصِرُوْنَوہ دیکھتے تھے
    وہ زمین میں اللہ کو بے بس کرنے والے نہ تھے اور نہ اللہ کے مقابلہ میں کوئی ان کا حامی تھا انہیں اب دوہرا عذاب دیا جائے گا وہ نہ کسی کی سن ہی سکتے تھے اور نہ خود ہی انہیں کچھ سوجھتا تھا
  21. اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ﴿21﴾

    1. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    2. الَّذِيْنَوہ جنہوں نے
    3. خَسِرُوْٓانقصان کیا
    4. اَنْفُسَهُمْاپنی جانوں کا (اپنا)
    5. وَضَلَّاور گم ہوگیا
    6. عَنْهُمْان سے
    7. مَّاجو
    8. كَانُوْا يَفْتَرُوْنَوہ افترا کرتے تھے (جھوٹ باندھتے تھے)
    یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو خود گھاٹے میں ڈالا اور وہ سب کچھ ان سے کھویا گیا جو انہوں نے گھڑ رکھا تھا
  22. لَا جَرَمَ اَنَّهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ هُمُ الْاَخْسَرُوْنَ﴿22﴾

    1. لَا جَرَمَشک نہیں
    2. اَنَّهُمْکہ وہ
    3. فِي الْاٰخِرَةِآخرت میں
    4. هُمُوہ
    5. الْاَخْسَرُوْنَسب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے
    نا گزیر ہے کہ وہی آخرت میں سب سے بڑھ کر گھاٹے میں رہیں
  23. اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ اَخْبَتُوْۤا اِلٰى رَبِّهِمْ١ۙ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ﴿23﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. الَّذِيْنَجو لوگ
    3. اٰمَنُوْاایمان لائے
    4. وَعَمِلُوااور انہوں نے عمل کیے
    5. الصّٰلِحٰتِنیک
    6. وَاَخْبَتُوْٓااور عاجزی کی
    7. اِلٰي رَبِّهِمْاپنے رب کے آگے
    8. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    9. اَصْحٰبُ الْجَنَّةِجنت والے
    10. هُمْوہ
    11. فِيْهَااس میں
    12. خٰلِدُوْنَہمیشہ رہیں گے
    رہے وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور اپنے رب ہی کے ہو کر رہے، تو یقیناً وہ جنتی لوگ ہیں اور جنت میں وہ ہمیشہ رہیں گے
  24. مَثَلُ الْفَرِیْقَیْنِ كَالْاَعْمٰى وَ الْاَصَمِّ وَ الْبَصِیْرِ وَ السَّمِیْعِ١ؕ هَلْ یَسْتَوِیٰنِ مَثَلًا١ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ۠ع﴿24﴾

    1. مَثَلُمثال
    2. الْفَرِيْقَيْنِدونوں فریق
    3. كَالْاَعْمٰىجیسے اندھا
    4. وَالْاَصَمِّاور بہرا
    5. وَالْبَصِيْرِاور دیکھتا
    6. وَالسَّمِيْعِاور سنتا
    7. هَلْ يَسْتَوِيٰنِکیا دونوں برابر ہیں
    8. مَثَلًامثال (حالت) میں
    9. اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَکیا تم غور نہیں کرتے
    اِن دونوں فریقوں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک آدمی تو ہو اندھا بہرا اور دوسرا ہو دیکھنے اور سننے والا، کیا یہ دونوں یکساں ہو سکتے ہیں؟ کیا تم (اِس مثال سے) کوئی سبق نہیں لیتے؟
  25. وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖۤ١٘ اِنِّیْ لَكُمْ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۙ﴿25﴾

    1. وَلَقَدْ اَرْسَلْنَاہم نے بھیجا
    2. نُوْحًانوح
    3. اِلٰيطرف
    4. قَوْمِهٖٓاس کی قوم
    5. اِنِّىْبیشک میں
    6. لَكُمْتمہارے لیے
    7. نَذِيْرٌڈرانے والا
    8. مُّبِيْنٌکھلا
    (اور ایسے ہی حالات تھے جب) ہم نے نوحؑ کو اُس کی قوم کی طرف بھیجا تھا (اُس نے کہا) "میں تم لوگوں کو صاف صاف خبردار کرتا ہوں
  26. اَنْ لَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ١ؕ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ اَلِیْمٍ﴿26﴾

    1. اَنْکہ
    2. لَّا تَعْبُدُوْٓانہ پرستش کرو تم
    3. اِلَّاسوائے
    4. اللّٰهَاللہ
    5. اِنِّىْٓ اَخَافُبیشک میں ڈرتا ہوں
    6. عَلَيْكُمْتم پر
    7. عَذَابَعذاب
    8. يَوْمٍ اَلِيْمٍدکھ دینے والا دن
    کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو ورنہ مجھے اندیشہ ہے کہ تم پر ایک روز دردناک عذاب آئے گا"
  27. فَقَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ مَا نَرٰىكَ اِلَّا بَشَرًا مِّثْلَنَا وَ مَا نَرٰىكَ اتَّبَعَكَ اِلَّا الَّذِیْنَ هُمْ اَرَاذِلُنَا بَادِیَ الرَّاْیِ١ۚ وَ مَا نَرٰى لَكُمْ عَلَیْنَا مِنْ فَضْلٍۭ بَلْ نَظُنُّكُمْ كٰذِبِیْنَ﴿27﴾

    1. فَقَالَتو بولے
    2. الْمَلَاُسردار
    3. الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا (کافر)
    4. مِنْ قَوْمِهٖاس کی قوم کے
    5. مَا نَرٰىكَہم نہیں دیکھتے تجھے
    6. اِلَّامگر
    7. بَشَرًاایک آدمی
    8. مِّثْلَنَاہمارے اپنے جیسا
    9. وَاور
    10. مَا نَرٰىكَہم نہیں دیکھتے تجھے
    11. اتَّبَعَكَتیری پیروی کریں
    12. اِلَّاسوائے
    13. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    14. هُمْوہ
    15. اَرَاذِلُنَانیچ لوگ ہم میں
    16. بَادِيَ الرَّاْيِسرسری نظر سے
    17. وَمَااور نہیں
    18. نَرٰيہم دیکھتے
    19. لَكُمْتمہارے لیے
    20. عَلَيْنَاہم پر
    21. مِنْکوئی
    22. فَضْلٍفضیلت
    23. بَلْ نَظُنُّكُمْبلکہ ہم خیال کرتے ہیں تمہیں
    24. كٰذِبِيْنَجھوٹے
    جواب میں اُس کی قوم کے سردار، جنہوں نے اس کی بات ماننے سے انکار کیا تھا، بولے "ہماری نظر میں تو تم اس کے سوا کچھ نہیں ہو کہ بس ایک انسان ہو ہم جیسے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہماری قوم میں سے بس اُن لوگوں نے جو ہمارے ہاں اراذل تھے بے سوچے سمجھے تمہاری پیروی اختیار کر لی ہے اور ہم کوئی چیز بھی ایسی نہیں پاتے جس میں تم لوگ ہم سے کچھ بڑھے ہوئے ہو، بلکہ ہم تو تمہیں جھوٹا سمجھتے ہیں"
  28. قَالَ یٰقَوْمِ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ اٰتٰىنِیْ رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِهٖ فَعُمِّیَتْ عَلَیْكُمْ١ؕ اَنُلْزِمُكُمُوْهَا وَ اَنْتُمْ لَهَا كٰرِهُوْنَ﴿28﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. يٰقَوْمِاے میری قوم
    3. اَرَءَيْتُمْتم دیکھو تو
    4. اِنْاگر
    5. كُنْتُمیں ہوں
    6. عَلٰيپر
    7. بَيِّنَةٍواضح دلیل
    8. مِّنْ رَّبِّيْاپنے رب سے
    9. وَاٰتٰىنِيْاور اس نے دی مجھے
    10. رَحْمَةًرحمت
    11. مِّنْ عِنْدِهٖاپنے پاس سے
    12. فَعُمِّيَتْوہ دکھائی نہیں دیتی
    13. عَلَيْكُمْتمہیں
    14. اَنُلْزِمُكُمُوْهَاکیا ہم وہ تمہیں زبردستی منوائیں
    15. وَاَنْتُمْاور تم
    16. لَهَااس سے
    17. كٰرِهُوْنَبیزار ہو
    اس نے کہا "اے برادران قوم، ذرا سوچو تو سہی کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک کھلی شہادت پر قائم تھا اور پھر اس نے مجھ کو اپنی خاص رحمت سے بھی نواز دیا مگر وہ تم کو نظر نہ آئی تو آخر ہمارے پاس کیا ذریعہ ہے کہ تم ماننا نہ چاہو اور ہم زبردستی اس کو تمہارے سر چپیک دیں؟
  29. وَ یٰقَوْمِ لَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مَالًا١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ وَ مَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ؕ اِنَّهُمْ مُّلٰقُوْا رَبِّهِمْ وَ لٰكِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُوْنَ﴿29﴾

    1. وَيٰقَوْمِاور اے میری قوم
    2. لَآ اَسْئَلُكُمْمیں نہیں مانگتا تم سے
    3. عَلَيْهِاس پر
    4. مَالًاکچھ مال
    5. اِنْنہیں
    6. اَجْرِيَمیرا اجر
    7. اِلَّامگر
    8. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    9. وَمَآ اَنَااور نہیں میں
    10. بِطَارِدِہانکنے والا
    11. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاوہ جو ایمان لائے
    12. اِنَّهُمْبیشک وہ
    13. مُّلٰقُوْاملنے والے
    14. رَبِّهِمْاپنا رب
    15. وَلٰكِنِّيْٓاور لیکن میں
    16. اَرٰىكُمْدیکھتا ہوں تمہیں
    17. قَوْمًاایک قوم
    18. تَجْهَلُوْنَجہالت کرتے ہو
    اور اے برادران قوم، میں اِس کام پر تم سے کوئی مال نہیں مانگتا، میرا اجر تو اللہ کے ذمہ ہے اور میں اُن لوگوں کو دھکے دینے سے بھی رہا جنہوں نے میری بات مانی ہے، وہ آپ ہی اپنے رب کے حضور جانے والے ہیں مگر میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ جہالت برت رہے ہو
  30. وَ یٰقَوْمِ مَنْ یَّنْصُرُنِیْ مِنَ اللّٰهِ اِنْ طَرَدْتُّهُمْ١ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ﴿30﴾

    1. وَيٰقَوْمِاور اے میری قوم
    2. مَنْ يَّنْصُرُنِيْکون بچائے گا مجھے
    3. مِنَسے
    4. اللّٰهِاللہ
    5. اِنْاگر
    6. طَرَدْتُّهُمْمیں ہانک دوں انہیں
    7. اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَکیا تم غور نہیں کرتے
    اور اے قوم، اگر میں اِن لوگوں کو دھتکار دوں تو خدا کی پکڑ سے کون مجھے بچانے آئے گا؟ تم لوگوں کی سمجھ میں کیا اتنی بات بھی نہیں آتی؟
  31. وَ لَاۤ اَقُوْلُ لَكُمْ عِنْدِیْ خَزَآئِنُ اللّٰهِ وَ لَاۤ اَعْلَمُ الْغَیْبَ وَ لَاۤ اَقُوْلُ اِنِّیْ مَلَكٌ وَّ لَاۤ اَقُوْلُ لِلَّذِیْنَ تَزْدَرِیْۤ اَعْیُنُكُمْ لَنْ یُّؤْتِیَهُمُ اللّٰهُ خَیْرًا١ؕ اَللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ١ۖۚ اِنِّیْۤ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِیْنَ﴿31﴾

    1. وَاور
    2. لَآ اَقُوْلُمیں نہیں کہتا
    3. لَكُمْتمہیں
    4. عِنْدِيْمیرے پاس
    5. خَزَآئِنُ اللّٰهِاللہ کے خزانے
    6. وَاور
    7. لَآ اَعْلَمُمیں نہیں جانتا
    8. الْغَيْبَغیب
    9. وَاور
    10. لَآ اَقُوْلُمیں نہیں کہتا
    11. اِنِّىْکہ میں
    12. مَلَكٌفرشتہ
    13. وَّاور
    14. لَآ اَقُوْلُمیں نہیں کہتا
    15. لِلَّذِيْنَان لوگوں کو جنہیں
    16. تَزْدَرِيْٓحقیر سمجھتی ہیں
    17. اَعْيُنُكُمْتمہاری آنکھیں
    18. لَنْ يُّؤْتِيَهُمُہرگز نہ دے گا انہیں
    19. اللّٰهُاللہ
    20. خَيْرًاکوئی بھلائی
    21. اَللّٰهُاللہ
    22. اَعْلَمُخوب جانتا ہے
    23. بِمَاجو کچھ
    24. فِيْٓ اَنْفُسِهِمْان کے دلوں میں
    25. اِنِّىْٓبیشک میں
    26. اِذًااس وقت
    27. لَّمِنَ الظّٰلِمِيْنَالبتہ ظالموں سے
    اور میں تم سے نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں، نہ یہ کہتا ہوں کہ میں غیب کا علم رکھتا ہوں، نہ یہ میرا دعویٰ ہے کہ میں فرشتہ ہوں اور یہ بھی میں نہیں کہہ سکتا کہ جن لوگوں کو تمہاری آنکھیں حقارت سے دیکھتی ہیں انہیں اللہ نے کوئی بھلائی نہیں دی ان کے نفس کا حال اللہ ہی بہتر جانتا ہے اگر میں ایسا کہوں تو ظالم ہوں گا"
  32. قَالُوْا یٰنُوْحُ قَدْ جٰدَلْتَنَا فَاَكْثَرْتَ جِدَا لَنَا فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ﴿32﴾

    1. قَالُوْاوہ بولے
    2. يٰنُوْحُاے نوح
    3. قَدْ جٰدَلْتَنَاتونے جھگڑا کیا ہم سے
    4. فَاَكْثَرْتَسو بہت
    5. جِدَالَنَاہم سے جھگڑا کیا
    6. فَاْتِنَاپس لے آ
    7. بِمَا تَعِدُنَآوہ جو تو ہم سے وعدہ کرتا ہے
    8. اِنْاگر
    9. كُنْتَتو ہے
    10. مِنَسے
    11. الصّٰدِقِيْنَسچے (جمع)
    آخر کار ان لوگوں نے کہا کہ "اے نوحؑ، تم نے ہم سے جھگڑا کیا اور بہت کر لیا اب تو بس وہ عذاب لے آؤ جس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو اگر سچے ہو"
  33. قَالَ اِنَّمَا یَاْتِیْكُمْ بِهِ اللّٰهُ اِنْ شَآءَ وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ﴿33﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. اِنَّمَا يَاْتِيْكُمْصرف لائے گا تم پر
    3. بِهِاس کو
    4. اللّٰهُاللہ
    5. اِنْ شَآءَاگر چاہے گا وہ
    6. وَمَآ اَنْتُمْاور تم نہیں
    7. بِمُعْجِزِيْنَعاجز کردینے والے
    نوحؑ نے جواب دیا "وہ تو اللہ ہی لائے گا، اگر چاہے گا، اور تم اتنا بل بوتا نہیں رکھتے کہ اسے روک دو
  34. وَ لَا یَنْفَعُكُمْ نُصْحِیْۤ اِنْ اَرَدْتُّ اَنْ اَنْصَحَ لَكُمْ اِنْ كَانَ اللّٰهُ یُرِیْدُ اَنْ یُّغْوِیَكُمْ١ؕ هُوَ رَبُّكُمْ١۫ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَؕ﴿34﴾

    1. وَلَا يَنْفَعُكُمْاور نہ نفع دے گی تمہیں
    2. نُصْحِيْٓمیری نصیحت
    3. اِنْاگر
    4. اَرَدْتُّمیں چاہوں
    5. اَنْ اَنْصَحَکہ میں نصیحت کردوں
    6. لَكُمْتمہیں
    7. اِنْاگر (جبکہ)
    8. كَانَہے
    9. اللّٰهُ يُرِيْدُاللہ چاہے
    10. اَنْ يُّغْوِيَكُمْکہ گمراہ کرے تمہیں
    11. هُوَوہ
    12. رَبُّكُمْتمہارا رب
    13. وَاِلَيْهِاور اس کی طرف
    14. تُرْجَعُوْنَتم لوٹ کر جاؤ گے
    اب اگر میں تمہاری کچھ خیر خواہی کرنا بھی چاہوں تو میری خیر خواہی تمہیں کوئی فائدہ نہیں دے سکتی جبکہ اللہ ہی نے تمہیں بھٹکا دینے کا ارادہ کر لیا ہو، وہی تمہارا رب ہے اور اُسی کی طرف تمہیں پلٹنا ہے"
  35. اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ١ؕ قُلْ اِنِ افْتَرَیْتُهٗ فَعَلَیَّ اِجْرَامِیْ وَ اَنَا بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تُجْرِمُوْنَ۠ع﴿35﴾

    1. اَمْکیا
    2. يَقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
    3. افْتَرٰىهُبنا لایا ہے اس کو
    4. قُلْکہ دیں
    5. اِنِ افْتَرَيْتُهٗاگر میں نے اسے بنا لیا ہے
    6. فَعَلَيَّتو مجھ پر
    7. اِجْرَامِيْمیرا گناہ
    8. وَاَنَااور میں
    9. بَرِيْٓءٌبری
    10. مِّمَّااس سے جو
    11. تُجْرِمُوْنَتم گناہ کرتے ہو
    اے محمدؐ، کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اِس شخص نے یہ سب کچھ خود گھڑ لیا ہے؟ ان سے کہو "اگر میں نے یہ خود گھڑا ہے تو مجھ پر اپنے جرم کی ذمہ داری ہے، اور جو جرم تم کر رہے ہو اس کی ذمہ داری سے میں بری ہوں"
  36. وَ اُوْحِیَ اِلٰى نُوْحٍ اَنَّهٗ لَنْ یُّؤْمِنَ مِنْ قَوْمِكَ اِلَّا مَنْ قَدْ اٰمَنَ فَلَا تَبْتَئِسْ بِمَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَۚۖ﴿36﴾

    1. وَاُوْحِيَاور وحی بھیجی گئی
    2. اِلٰي نُوْحٍنوح کی طرف
    3. اَنَّهٗکہ بیشک وہ
    4. لَنْ يُّؤْمِنَہرگز ایمان نہ لائے گا
    5. مِنْسے
    6. قَوْمِكَتیری قوم
    7. اِلَّاسوائے
    8. مَنْجو
    9. قَدْ اٰمَنَایمان لا چکا
    10. فَلَا تَبْتَئِسْپس تو غمگین نہ ہو
    11. بِمَااس پر جو
    12. كَانُوْا يَفْعَلُوْنَوہ کرتے ہیں
    نوحؑ پر وحی کی گئی کہ تمہاری قوم میں سے جو لوگ ایمان لا چکے بس وہ لا چکے، اب کوئی ماننے والا نہیں ہے ان کے کرتوتوں پر غم کھانا چھوڑو
  37. وَ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِاَعْیُنِنَا وَ وَحْیِنَا وَ لَا تُخَاطِبْنِیْ فِی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا١ۚ اِنَّهُمْ مُّغْرَقُوْنَ﴿37﴾

    1. وَاصْنَعِاور تو بنا
    2. الْفُلْكَکشتی
    3. بِاَعْيُنِنَاہمارے سامنے
    4. وَوَحْيِنَااور ہمارے حکم سے
    5. وَلَا تُخَاطِبْنِيْاور نہ بات کرنا مجھ سے
    6. فِيمیں
    7. الَّذِيْنَ ظَلَمُوْاجن لوگوں نے ظلم کیا (ظالم)
    8. اِنَّهُمْبیشک وہ
    9. مُّغْرَقُوْنَڈوبنے والے
    اور ہماری نگرانی میں ہماری وحی کے مطابق ایک کشتی بنانی شروع کر دو اور دیکھو، جن لوگوں نے ظلم کیا ہے اُن کے حق میں مجھ سے کوئی سفارش نہ کرنا، یہ سارے کے سارے اب ڈوبنے والے ہیں
  38. وَ یَصْنَعُ الْفُلْكَ١۫ وَ كُلَّمَا مَرَّ عَلَیْهِ مَلَاٌ مِّنْ قَوْمِهٖ سَخِرُوْا مِنْهُ١ؕ قَالَ اِنْ تَسْخَرُوْا مِنَّا فَاِنَّا نَسْخَرُ مِنْكُمْ كَمَا تَسْخَرُوْنَؕ﴿38﴾

    1. وَيَصْنَعُاور وہ بناتا تھا
    2. الْفُلْكَکشتی
    3. وَكُلَّمَااور جب بھی
    4. مَرَّگزرتے
    5. عَلَيْهِاس پر
    6. مَلَاٌسردار
    7. مِّنْسے (کے)
    8. قَوْمِهٖاس کی قوم
    9. سَخِرُوْاوہ ہنستے
    10. مِنْهُاس سے (پر)
    11. قَالَاس نے کہا
    12. اِنْاگر
    13. تَسْخَرُوْاتم ہنستے ہو
    14. مِنَّاہم سے (پر)
    15. فَاِنَّاتو بیشک ہم
    16. نَسْخَرُہنسیں گے
    17. مِنْكُمْتم سے (پر)
    18. كَمَاجیسے
    19. تَسْخَرُوْنَتم ہنستے ہو
    نوحؑ کشتی بنا رہا تھا اور اس کی قوم کے سرداروں میں سے جو کوئی اس کے پاس سے گزرتا تھا وہ اس کا مذاق اڑاتا تھا اس نے کہا "اگر تم ہم پر ہنستے ہو تو ہم بھی تم پر ہنس رہے ہیں
  39. فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ١ۙ مَنْ یَّاْتِیْهِ عَذَابٌ یُّخْزِیْهِ وَ یَحِلُّ عَلَیْهِ عَذَابٌ مُّقِیْمٌ﴿39﴾

    1. فَسَوْفَسو عنقریب
    2. تَعْلَمُوْنَتم جان لوگے
    3. مَنْ يَّاْتِيْهِکس پر آتا ہے
    4. عَذَابٌایسا عذاب
    5. يُّخْزِيْهِاس کو رسوا کرے
    6. وَيَحِلُّاور اترتا ہے
    7. عَلَيْهِاس پر
    8. عَذَابٌعذاب
    9. مُّقِيْمٌدائمی
    عنقریب تمہیں خود معلوم ہو جائے گا کہ کس پر وہ عذاب آتا ہے جو اُسے رسوا کر دے گا اور کس پر وہ بلا ٹوٹ پڑتی ہے جو ٹالے نہ ٹلے گی"
  40. حَتّٰۤى اِذَا جَآءَ اَمْرُنَا وَ فَارَ التَّنُّوْرُ١ۙ قُلْنَا احْمِلْ فِیْهَا مِنْ كُلٍّ زَوْجَیْنِ اثْنَیْنِ وَ اَهْلَكَ اِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَیْهِ الْقَوْلُ وَ مَنْ اٰمَنَ١ؕ وَ مَاۤ اٰمَنَ مَعَهٗۤ اِلَّا قَلِیْلٌ﴿40﴾

    1. حَتّٰٓيیہاں تک کہ
    2. اِذَا جَآءَجب آیا
    3. اَمْرُنَاہمارا حکم
    4. وَفَارَاور جوش مارا
    5. التَّنُّوْرُتنور
    6. قُلْنَاہم نے کہا
    7. احْمِلْچڑھا لے
    8. فِيْهَااس میں
    9. مِنْسے
    10. كُلٍّ زَوْجَيْنِہر ایک جوڑا
    11. اثْنَيْنِدو (نرو مادہ)
    12. وَاَهْلَكَاور اپنے گھر والے
    13. اِلَّاسوائے
    14. مَنْجو
    15. سَبَقَہوچکا
    16. عَلَيْهِاس پر
    17. الْقَوْلُحکم
    18. وَمَنْاور جو
    19. اٰمَنَایمان لایا
    20. وَمَآاور نہ
    21. اٰمَنَایمان لائے
    22. مَعَهٗٓاس پر
    23. اِلَّا قَلِيْلٌمگر تھوڑے
    یہاں تک کہ جب ہمارا حکم آگیا اور وہ تنو ر ابل پڑا تو ہم نے کہا "ہر قسم کے جانوروں کا ایک ایک جوڑا کشتی میں رکھ لو، اپنے گھر والوں کو بھی سوائے اُن اشخاص کے جن کی نشان دہی پہلے کی جا چکی ہے اس میں سوار کرا دو اور ان لوگوں کو بھی بٹھا لو جو ایمان لائے ہیں" اور تھوڑے ہی لوگ تھے جو نوحؑ کے ساتھ ایمان لائے تھے
  41. وَ قَالَ ارْكَبُوْا فِیْهَا بِسْمِ اللّٰهِ مَجْرٖؔىهَا وَ مُرْسٰىهَا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿41﴾

    1. وَقَالَاور اس نے کہا
    2. ارْكَبُوْاسوار ہوجاؤ
    3. فِيْهَااس میں
    4. بِسْمِ اللّٰهِاللہ کے نام سے
    5. مَجْرٖ۩ىهَااس کا چلنا
    6. وَمُرْسٰىهَااور اس کا ٹھہرنا
    7. اِنَّبیشک
    8. رَبِّيْمیرا رب
    9. لَغَفُوْرٌالبتہ بخشنے والا
    10. رَّحِيْمٌنہایت مہربان
    نوحؑ نے کہا "سوار ہو جاؤ اِس میں، اللہ ہی کے نام سے ہے اس کا چلنا بھی اور اس کا ٹھیرنا بھی، میرا رب بڑا غفور و رحیم ہے"
  42. وَ هِیَ تَجْرِیْ بِهِمْ فِیْ مَوْجٍ كَالْجِبَالِ١۫ وَ نَادٰى نُوْحُ اِ۟بْنَهٗ وَ كَانَ فِیْ مَعْزِلٍ یّٰبُنَیَّ ارْكَبْ مَّعَنَا وَ لَا تَكُنْ مَّعَ الْكٰفِرِیْنَ﴿42﴾

    1. وَهِىَاور وہ
    2. تَجْرِيْچلی
    3. بِهِمْان کو لے کر
    4. فِيْ مَوْجٍلہروں میں
    5. كَالْجِبَالِپہاڑ جیسی
    6. وَنَادٰياور پکارا
    7. نُوْحُنوح
    8. ابْنَهٗاپنا بیٹا
    9. وَكَانَاور تھا
    10. فِيْ مَعْزِلٍکنارے میں
    11. يّٰبُنَيَّاے میرے بیٹے
    12. ارْكَبْسوار ہوجا
    13. مَّعَنَاہمارے ساتھ
    14. وَلَا تَكُنْاور نہ رہو
    15. مَّعَ الْكٰفِرِيْنَکافروں کے ساتھ
    کشتی ان لوگوں کو لیے چلی جا رہی تھی اور ایک ایک موج پہاڑ کی طرح اٹھ رہی تھی نوحؑ کا بیٹا دور فاصلے پر تھا نوحؑ نے پکار کر کہا "بیٹا، ہمارے ساتھ سوار ہو جا، کافروں کے ساتھ نہ رہ"
  43. قَالَ سَاٰوِیْۤ اِلٰى جَبَلٍ یَّعْصِمُنِیْ مِنَ الْمَآءِ١ؕ قَالَ لَا عَاصِمَ الْیَوْمَ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ اِلَّا مَنْ رَّحِمَ١ۚ وَ حَالَ بَیْنَهُمَا الْمَوْجُ فَكَانَ مِنَ الْمُغْرَقِیْنَ﴿43﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. سَاٰوِيْٓمیں جلد پناہ لے لیتا ہوں
    3. اِلٰي جَبَلٍکسی پہاڑ کی طرف
    4. يَّعْصِمُنِيْوہ بچالے گا مجھے
    5. مِنَ الْمَآءِپانی سے
    6. قَالَاس نے کہا
    7. لَا عَاصِمَکوئی بچانے والا نہیں
    8. الْيَوْمَآج
    9. مِنْسے
    10. اَمْرِ اللّٰهِاللہ کا حکم
    11. اِلَّاسوائے
    12. مَنْ رَّحِمَجس پر وہ رحم کرے
    13. وَحَالَاور آگئی
    14. بَيْنَهُمَاان کے درمیان
    15. الْمَوْجُموج
    16. فَكَانَتو وہ ہوگیا
    17. مِنَسے
    18. الْمُغْرَقِيْنَڈوبنے والے
    اُس نے پلٹ کر جواب دیا "میں ابھی ایک پہاڑ پر چڑھا جاتا ہوں جو مجھے پانی سے بچا لے گا" نوحؑ نے کہا، آج کوئی چیز اللہ کے حکم سے بچانے والی نہیں ہے سوائے اِس کے کہ اللہ ہی کسی پر رحم فرمائے" اتنے میں ایک موج دونوں کے درمیان حائل ہو گئی اور وہ بھی ڈوبنے والوں میں شامل ہو گیا
  44. وَ قِیْلَ یٰۤاَرْضُ ابْلَعِیْ مَآءَكِ وَ یٰسَمَآءُ اَقْلِعِیْ وَ غِیْضَ الْمَآءُ وَ قُضِیَ الْاَمْرُ وَ اسْتَوَتْ عَلَى الْجُوْدِیِّ وَ قِیْلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ﴿44﴾

    1. وَقِيْلَاور کہا گیا
    2. يٰٓاَرْضُاے زمین
    3. ابْلَعِيْنگل لے
    4. مَآءَكِاپنا پانی
    5. وَيٰسَمَآءُاور اے آسمان
    6. اَقْلِعِيْتھم جا
    7. وَغِيْضَاور خشک کردیا گیا
    8. الْمَآءُپانی
    9. وَقُضِيَاور پورا ہوچکا (تمام ہوگیا)
    10. الْاَمْرُکام
    11. وَاسْتَوَتْاور جا لگی
    12. عَلَي الْجُوْدِيِّجودی پہاڑ پر
    13. وَقِيْلَاور کہا گیا
    14. بُعْدًادوری
    15. لِّلْقَوْمِلوگوں کے لیے
    16. الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
    حکم ہوا "اے زمین، اپنا سارا پانی نگل جا اور اے آسمان، رک جا" چنانچہ پانی زمین میں بیٹھ گیا، فیصلہ چکا دیا گیا، کشتی جودی پر ٹک گئی، اور کہہ دیا گیا کہ دور ہوئی ظالموں کی قو م!
  45. وَ نَادٰى نُوْحٌ رَّبَّهٗ فَقَالَ رَبِّ اِنَّ ابْنِیْ مِنْ اَهْلِیْ وَ اِنَّ وَعْدَكَ الْحَقُّ وَ اَنْتَ اَحْكَمُ الْحٰكِمِیْنَ﴿45﴾

    1. وَنَادٰياور پکارا
    2. نُوْحٌنوح
    3. رَّبَّهٗاپنا رب
    4. فَقَالَپس اس نے کہا
    5. رَبِّاے میرے رب
    6. اِنَّبیشک
    7. ابْنِيْمیرا بیٹا
    8. اَهْلِيْمیرے گھروالوں میں سے
    9. وَاِنَّاور بیشک
    10. وَعْدَكَتیرا وعدہ
    11. الْحَقُّسچا
    12. وَاَنْتَاور تو
    13. اَحْكَمُسب سے بڑا حاکم
    14. الْحٰكِمِيْنَحاکم (جمع)
    نوحؑ نے اپنے رب کو پکارا کہا "اے رب، میرا بیٹا میرے گھر والوں میں سے ہے اور تیرا وعدہ سچا ہے اور تو سب حاکموں سے بڑا اور بہتر حاکم ہے"
  46. قَالَ یٰنُوْحُ اِنَّهٗ لَیْسَ مِنْ اَهْلِكَ١ۚ اِنَّهٗ عَمَلٌ غَیْرُ صَالِحٍ١ۖ٘ۗ فَلَا تَسْئَلْنِ مَا لَیْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌ١ؕ اِنِّیْۤ اَعِظُكَ اَنْ تَكُوْنَ مِنَ الْجٰهِلِیْنَ﴿46﴾

    1. قَالَاس نے فرمایا
    2. يٰنُوْحُاے نوح
    3. اِنَّهٗبیشک وہ
    4. لَيْسَنہیں
    5. مِنْسے
    6. اَهْلِكَتیرے گھر والے
    7. اِنَّهٗبیشک وہ
    8. عَمَلٌعمل
    9. غَيْرُ صَالِحٍناشائستہ
    10. فَلَا تَسْئَلْنِسو مجھ سے سوال نہ کر
    11. مَا لَيْسَایسی بات کہ نہیں
    12. لَكَتجھ کو
    13. بِهٖاس کا
    14. عِلْمٌعلم
    15. اِنِّىْٓ اَعِظُكَبیشک میں نصیحت کرتا ہوں تجھے
    16. اَنْکہ
    17. تَكُوْنَتو ہوجائے
    18. مِنَسے
    19. الْجٰهِلِيْنَنادان (جمع)
    جواب میں ارشاد ہوا "اے نوحؑ، وہ تیرے گھر والوں میں سے نہیں ہے، وہ تو ایک بگڑا ہوا کام ہے، لہٰذا تو اُس بات کی مجھ سے درخواست نہ کر جس کی حقیقت تو نہیں جانتا، میں تجھے نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے آپ کو جاہلوں کی طرح نہ بنا لے"
  47. قَالَ رَبِّ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِكَ اَنْ اَسْئَلَكَ مَا لَیْسَ لِیْ بِهٖ عِلْمٌ١ؕ وَ اِلَّا تَغْفِرْ لِیْ وَ تَرْحَمْنِیْۤ اَكُنْ مِّنَ الْخٰسِرِیْنَ﴿47﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. رَبِّاے میرے رب
    3. اِنِّىْٓ اَعُوْذُمیں پناہ چاہتا ہوں
    4. بِكَتیری
    5. اَنْکہ
    6. اَسْئَلَكَمیں سوال کروں تجھ سے
    7. مَا لَيْسَایسی بات کہ نہیں
    8. لِيْمجھے
    9. بِهٖاس کا
    10. عِلْمٌعلم
    11. وَاور
    12. اِلَّا تَغْفِرْ لِيْاگر تو نہ بخشے مجھے
    13. وَتَرْحَمْنِيْٓاور تمجھ پر رحم نہ کرے
    14. اَكُنْہوجاؤں
    15. مِّنَسے
    16. الْخٰسِرِيْنَنقصان پانے والے
    نوحؑ نے فوراً عرض کیا "اے میرے رب، میں تیری پناہ مانگتا ہوں اِس سے کہ وہ چیز تجھ سے مانگوں جس کا مجھے علم نہیں اگر تو نے مجھ معاف نہ کیا اور رحم نہ فرمایا تو میں برباد ہو جاؤں گا"
  48. قِیْلَ یٰنُوْحُ اهْبِطْ بِسَلٰمٍ مِّنَّا وَ بَرَكٰتٍ عَلَیْكَ وَ عَلٰۤى اُمَمٍ مِّمَّنْ مَّعَكَ١ؕ وَ اُمَمٌ سَنُمَتِّعُهُمْ ثُمَّ یَمَسُّهُمْ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿48﴾

    1. قِيْلَکہا گیا
    2. يٰنُوْحُاے نوح
    3. اهْبِطْاتر جاؤ تم
    4. بِسَلٰمٍسلامتی کے ساتھ
    5. مِّنَّاہماری طرف سے
    6. وَبَرَكٰتٍاور برکتیں
    7. عَلَيْكَتجھ پر
    8. وَاور
    9. عَلٰٓي اُمَمٍگروہ پر
    10. مِّمَّنْسے، جو
    11. مَّعَكَتیرے ساتھ
    12. وَاُمَمٌاور کچھ گروہ
    13. سَنُمَتِّعُهُمْہم انہیں جلد فائدہ دینگے
    14. ثُمَّپھر
    15. يَمَسُّهُمْانہیں پہنچے گا
    16. مِّنَّاہم سے
    17. عَذَابٌعذاب
    18. اَلِيْمٌدردناک
    حکم ہوا "اے نوحؑ اتر جا، ہماری طرف سے سلامتی اور برکتیں ہیں تجھ پر اور ان گروہوں پر جو تیرے ساتھ ہیں، اور کچھ گروہ ایسے بھی ہیں جن کو ہم کچھ مدت سامان زندگی بخشیں گے پھر انہیں ہماری طرف سے درد ناک عذاب پہنچے گا"
  49. تِلْكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الْغَیْبِ نُوْحِیْهَاۤ اِلَیْكَ١ۚ مَا كُنْتَ تَعْلَمُهَاۤ اَنْتَ وَ لَا قَوْمُكَ مِنْ قَبْلِ هٰذَا١ۛؕ فَاصْبِرْ١ۛؕ اِنَّ الْعَاقِبَةَ لِلْمُتَّقِیْنَ۠ع﴿49﴾

    1. تِلْكَیہ
    2. مِنْسے
    3. اَنْۢبَآءِ الْغَيْبِغیب کی خبریں
    4. نُوْحِيْهَآہم وحی کرتے ہیں اسے
    5. اِلَيْكَتمہاری طرف
    6. مَانہ
    7. كُنْتَ تَعْلَمُهَآتم ان کو جانتے تھے
    8. اَنْتَتم
    9. وَلَااور نہ
    10. قَوْمُكَتمہاری قوم
    11. مِنْسے
    12. قَبْلِ ھٰذَااس سے پہلے
    13. فَاصْبِرْپس صبر کریں
    14. اِنَّبیشک
    15. الْعَاقِبَةَاچھا انجام
    16. لِلْمُتَّقِيْنَپر وہیزگاروں کے لیے
    اے محمدؐ، یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم تمہاری طرف وحی کر رہے ہیں اس سے پہلے نہ تم ان کو جانتے تھے اور نہ تمہاری قوم، پس صبر کرو، ا نجام کار متقیوں ہی کے حق میں ہے
  50. وَ اِلٰى عَادٍ اَخَاهُمْ هُوْدًا١ؕ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا مُفْتَرُوْنَ﴿50﴾

    1. وَاِلٰياور طرف
    2. عَادٍقوم عاد
    3. اَخَاهُمْان کے بھائی
    4. هُوْدًاہود
    5. قَالَاس نے کہا
    6. يٰقَوْمِاے میری قوم
    7. اعْبُدُواتم عبادت کرو
    8. اللّٰهَاللہ
    9. مَا لَكُمْتمہارا نہیں
    10. مِّنْ اِلٰهٍکوئی معبود
    11. غَيْرُهٗاس کے سوا
    12. اِنْنہیں
    13. اَنْتُمْتم
    14. اِلَّامگر (صرف)
    15. مُفْتَرُوْنَجھوٹ باندھتے ہو
    اور عاد کی طرف ہم نے ان کے بھائی ہودؑ کو بھیجا اُس نے کہا "اے برادران قوم، اللہ کی بندگی کرو، تمہارا کوئی خدا اُس کے سوا نہیں ہے تم نے محض جھوٹ گھڑ رکھے ہیں
  51. یٰقَوْمِ لَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ اَجْرًا١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى الَّذِیْ فَطَرَنِیْ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ﴿51﴾

    1. يٰقَوْمِاے میری قوم
    2. لَآ اَسْئَلُكُمْمیں تم سے نہیں مانگتا
    3. عَلَيْهِاس پر
    4. اَجْرًاکوئی اجر (صلہ)
    5. اِنْنہیں
    6. اَجْرِيَمیرا صلہ
    7. اِلَّامگر (صرف)
    8. عَلَيپر
    9. الَّذِيْ فَطَرَنِيْجس نے مجھے پیدا کیا
    10. اَفَلَا تَعْقِلُوْنَکیا پھر تم سمجھتے نہیں
    اے برادران قوم، اس کام پر میں تم سے کوئی اجر نہیں چاہتا، میرا اجر تو اس کے ذمہ ہے جس نے مجھے پیدا کیا ہے، کیا تم عقل سے ذرا کام نہیں لیتے؟
  52. وَ یٰقَوْمِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ یُرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْكُمْ مِّدْرَارًا وَّ یَزِدْكُمْ قُوَّةً اِلٰى قُوَّتِكُمْ وَ لَا تَتَوَلَّوْا مُجْرِمِیْنَ﴿52﴾

    1. وَيٰقَوْمِاور اے میری قوم
    2. اسْتَغْفِرُوْاتم بخشش مانگو
    3. رَبَّكُمْاپنا رب
    4. ثُمَّپھر
    5. تُوْبُوْٓا اِلَيْهِاس کی طرف رجوع کرو
    6. يُرْسِلِوہ بھیجے گا
    7. السَّمَآءَآسمان
    8. عَلَيْكُمْتم پر
    9. مِّدْرَارًازور کی بارش
    10. وَّيَزِدْكُمْاور تمہیں بڑھائے گا
    11. قُوَّةًقوت
    12. اِلٰيطرف (پر)
    13. قُوَّتِكُمْتمہاری قوت
    14. وَلَا تَتَوَلَّوْااور روگردانی نہ کرو
    15. مُجْرِمِيْنَمجرم ہو کر
    اور اے میری قوم کے لوگو، اپنے رب سے معافی چاہو، پھر اس کی طرف پلٹو، وہ تم پر آسمان کے دہانے کھول دے گا اور تمہاری موجودہ قوت پر مزید قوت کا اضافہ کرے گا مجرموں کی طرح منہ نہ پھیرو"
  53. قَالُوْا یٰهُوْدُ مَا جِئْتَنَا بِبَیِّنَةٍ وَّ مَا نَحْنُ بِتَارِكِیْۤ اٰلِهَتِنَا عَنْ قَوْلِكَ وَ مَا نَحْنُ لَكَ بِمُؤْمِنِیْنَ﴿53﴾

    1. قَالُوْاوہ بولے
    2. يٰهُوْدُاے ہود
    3. مَا جِئْتَنَاتو نہیں آیا ہمارے پا
    4. بِبَيِّنَةٍکوئی دلیل (سند) لے کر
    5. وَّمَااور نہیں
    6. نَحْنُہم
    7. بِتَارِكِيْٓچھوڑنے والے
    8. اٰلِهَتِنَااپنے معبود
    9. عَنْ قَوْلِكَتیرے کہنے سے
    10. وَمَااور نہیں
    11. نَحْنُہم
    12. لَكَتیرے لیے (تجھ پر)
    13. بِمُؤْمِنِيْنَایمان لانے والے
    انہوں نے جواب دیا "اے ہودؑ، تو ہمارے پاس کوئی صریح شہادت لے کر نہیں آیا ہے، اور تیرے کہنے سے ہم اپنے معبودوں کو نہیں چھوڑ سکتے، اور تجھ پر ہم ایمان لانے والے نہیں ہیں
  54. اِنْ نَّقُوْلُ اِلَّا اعْتَرٰىكَ بَعْضُ اٰلِهَتِنَا بِسُوْٓءٍ١ؕ قَالَ اِنِّیْۤ اُشْهِدُ اللّٰهَ وَ اشْهَدُوْۤا اَنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تُشْرِكُوْنَۙ﴿54﴾

    1. اِنْنہیں
    2. نَّقُوْلُہم کہتے
    3. اِلَّامگر
    4. اعْتَرٰىكَتجھے آسیب پہنچایا ہے
    5. بَعْضُکسی
    6. اٰلِهَتِنَاہمارا معبود
    7. بِسُوْٓءٍبری طرح
    8. قَالَاس نے کہا
    9. اِنِّىْٓبیشک میں
    10. اُشْهِدُگواہ کرتا ہوں
    11. اللّٰهَاللہ
    12. وَاشْهَدُوْٓااور تم گواہ رہو
    13. اَنِّىْبیشک میں
    14. بَرِيْٓءٌبیزار ہوں
    15. مِّمَّاان سے
    16. تُشْرِكُوْنَتم شریک کرتے ہو
    ہم تو یہ سمجھتے ہیں کہ تیرے اوپر ہمارے معبودوں میں سے کسی کی مار پڑ گئی ہے" ہودؑ نے کہا "میں اللہ کی شہادت پیش کرتا ہوں اور تم گواہ رہو کہ یہ جو اللہ کے سوا دوسروں کو تم نے خدائی میں شریک ٹھیرا رکھا ہے اس سے میں بیزار ہوں
  55. مِنْ دُوْنِهٖ فَكِیْدُوْنِیْ جَمِیْعًا ثُمَّ لَا تُنْظِرُوْنِ﴿55﴾

    1. مِنْ دُوْنِهٖاس کے سوا
    2. فَكِيْدُوْنِيْسو مکر (بری تدبیر) کرو میرے بارہ میں
    3. جَمِيْعًاسب
    4. ثُمَّپھر
    5. لَا تُنْظِرُوْنِمجھے مہلت نہ دو
    تم سب کے سب مل کر میرے خلاف اپنی کرنی میں کسر نہ اٹھا رکھو اور مجھے ذرا مہلت نہ دو
  56. اِنِّیْ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ رَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ١ؕ مَا مِنْ دَآبَّةٍ اِلَّا هُوَ اٰخِذٌۢ بِنَاصِیَتِهَا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ﴿56﴾

    1. اِنِّىْبیشک میں
    2. تَوَكَّلْتُمیں نے بھروسہ کیا
    3. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    4. رَبِّيْمیرا رب
    5. وَرَبِّكُمْاور تمہارا رب
    6. مَانہیں
    7. مِنْکوئی
    8. دَآبَّةٍچلنے والا
    9. اِلَّامگر
    10. هُوَوہ
    11. اٰخِذٌپکڑنے والا
    12. بِنَاصِيَتِهَااس کو چوٹی سے
    13. اِنَّبیشک
    14. رَبِّيْمیرا رب
    15. عَلٰيپر
    16. صِرَاطٍراستہ
    17. مُّسْتَقِيْمٍسیدھا
    میرا بھروسہ اللہ پر ہے جو میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی کوئی جاندار ایسا نہیں جس کی چوٹی اس کے ہاتھ میں نہ ہو بے شک میرا رب سیدھی ر اہ پر ہے
  57. فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ مَّاۤ اُرْسِلْتُ بِهٖۤ اِلَیْكُمْ١ؕ وَ یَسْتَخْلِفُ رَبِّیْ قَوْمًا غَیْرَكُمْ١ۚ وَ لَا تَضُرُّوْنَهٗ شَیْئًا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ حَفِیْظٌ﴿57﴾

    1. فَاِنْپھر اگر
    2. تَوَلَّوْاتم روگردانی کروگے
    3. فَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْمیں نے تمہیں پہنچا دیا
    4. مَّآ اُرْسِلْتُجو مجھے بھیجا گیا
    5. بِهٖٓاس کے ساتھ
    6. اِلَيْكُمْتمہاری طرف
    7. وَيَسْتَخْلِفُاور قائمقام کردے گا
    8. رَبِّيْمیرا رب
    9. قَوْمًاکوئی اور قوم
    10. غَيْرَكُمْتمہارے علاوہ
    11. وَلَا تَضُرُّوْنَهٗاور تم نہ بگاڑ سکو گے اس کا
    12. شَيْئًاکچھ
    13. اِنَّبیشک
    14. رَبِّيْمیرا رب
    15. عَلٰيپر
    16. كُلِّ شَيْءٍہر شے
    17. حَفِيْظٌنگہبان
    اگر تم منہ پھیرتے ہو تو پھیر لو جو پیغام دے کر میں تمہارے پاس بھیجا گیا تھا وہ میں تم کو پہنچا چکا ہوں اب میرا رب تمہاری جگہ دوسری قوم کو اٹھائے گا اور تم اس کا کچھ نہ بگاڑ سکو گے یقیناً میرا رب ہر چیز پر نگراں ہے"
  58. وَ لَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا نَجَّیْنَا هُوْدًا وَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا١ۚ وَ نَجَّیْنٰهُمْ مِّنْ عَذَابٍ غَلِیْظٍ﴿58﴾

    1. وَلَمَّاجب
    2. جَآءَآیا
    3. اَمْرُنَاہمارا حکم
    4. نَجَّيْنَاہم نے بچا لیا
    5. هُوْدًاہود
    6. وَّالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    7. اٰمَنُوْاایمان لائے
    8. مَعَهٗاس کے ساتھ
    9. بِرَحْمَةٍرحمت سے
    10. مِّنَّااپنی
    11. وَنَجَّيْنٰهُمْاور ہم نے بچا لیا
    12. مِّنْسے
    13. عَذَابٍعذاب
    14. غَلِيْظٍسخت
    پھر جب ہمارا حکم آگیا تو ہم نے اپنی رحمت سے ہودؑ کو اور اُن لوگوں کو جو اُس کے ساتھ ایمان لائے تھے نجات دے دی اور ایک سخت عذاب سے بچا لیا
  59. وَ تِلْكَ عَادٌ١ۙ۫ جَحَدُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ وَ عَصَوْا رُسُلَهٗ وَ اتَّبَعُوْۤا اَمْرَ كُلِّ جَبَّارٍ عَنِیْدٍ﴿59﴾

    1. وَتِلْكَاور یہ
    2. عَادٌعاد
    3. جَحَدُوْاانہوں نے انکار کیا
    4. بِاٰيٰتِآیتوں کا
    5. رَبِّهِمْاپنا رب
    6. وَعَصَوْااور انہوں نے نافرمانی کی
    7. رُسُلَهٗاپنے رسول
    8. وَاتَّبَعُوْٓااور پیروی کی
    9. اَمْرَحکم
    10. كُلِّ جَبَّارٍہر سرکش
    11. عَنِيْدٍضدی
    یہ ہیں عاد، اپنے رب کی آیات سے انہوں نے انکار کیا، اس کے رسولوں کی بات نہ مانی، اور ہر جبار دشمن حق کی پیروی کرتے رہے
  60. وَ اُتْبِعُوْا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا لَعْنَةً وَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ عَادًا كَفَرُوْا رَبَّهُمْ١ؕ اَلَا بُعْدًا لِّعَادٍ قَوْمِ هُوْدٍ۠ع﴿60﴾

    1. وَاُتْبِعُوْااور ان کے پیچھے لگا دی گئی
    2. فِيْمیں
    3. هٰذِهِ الدُّنْيَااس دنیا
    4. لَعْنَةًلعنت
    5. وَّيَوْمَاور روز
    6. الْقِيٰمَةِقیامت
    7. اَلَآیاد رکھو
    8. اِنَّبیشک
    9. عَادًاعاد
    10. كَفَرُوْاوہ منکر ہوئے
    11. رَبَّهُمْاپنا رب
    12. اَلَایاد رکھو
    13. بُعْدًاپھٹکار
    14. لِّعَادٍعاد کے لیے
    15. قَوْمِ هُوْدٍہود کی قوم
    آخر کار اس دنیا میں بھی ان پر پھٹکار پڑی اور قیامت کے روز بھی سنو! عاد نے اپنے رب سے کفر کیا، سنو! دور پھینک دیے گئے عاد، ہودؑ کی قوم کے لوگ
  61. وَ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا١ۘ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ هُوَ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَ اسْتَعْمَرَكُمْ فِیْهَا فَاسْتَغْفِرُوْهُ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ١ؕ اِنَّ رَبِّیْ قَرِیْبٌ مُّجِیْبٌ﴿61﴾

    1. وَاور
    2. اِلٰي ثَمُوْدَثمود کی طرف
    3. اَخَاهُمْان کا بھائی
    4. صٰلِحًاصالح
    5. قَالَاس نے کہا
    6. يٰقَوْمِاے میری قوم
    7. اعْبُدُوا اللّٰهَاللہ کی عبادت کرو
    8. مَانہیں
    9. لَكُمْتمہارے لیے
    10. مِّنْ اِلٰهٍکوئی معبود
    11. غَيْرُهٗاس کے سوا
    12. هُوَوہ۔ اس
    13. اَنْشَاَكُمْپیدا کیا تمہیں
    14. مِّنَ الْاَرْضِزمین سے
    15. وَاسْتَعْمَرَكُمْاور بسایا تمہیں
    16. فِيْهَااس میں
    17. فَاسْتَغْفِرُوْهُسو اس سے بخشش مانگو
    18. ثُمَّپھر
    19. تُوْبُوْٓا اِلَيْهِرجوع کرو اس کی طرف (توبہ کرو
    20. اِنَّبیشک
    21. رَبِّيْمیرا رب
    22. قَرِيْبٌنزدیک
    23. مُّجِيْبٌقبول کرنے والا
    اور ثمود کی طرف ہم نے ان کے بھائی صالحؑ کو بھیجا اُس نے کہا "اے میری قوم کے لوگو، اللہ کی بندگی کرو، اُ س کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ہے وہی ہے جس نے تم کو زمین سے پیدا کیا ہے اور یہاں تم کو بسایا ہے لہٰذا تم اس سے معافی چاہو اور اس کی طرف پلٹ آؤ، یقیناً میرا رب قریب ہے اور وہ دعاؤں کا جواب دینے والا ہے"
  62. قَالُوْا یٰصٰلِحُ قَدْ كُنْتَ فِیْنَا مَرْجُوًّا قَبْلَ هٰذَاۤ اَتَنْهٰىنَاۤ اَنْ نَّعْبُدَ مَا یَعْبُدُ اٰبَآؤُنَا وَ اِنَّنَا لَفِیْ شَكٍّ مِّمَّا تَدْعُوْنَاۤ اِلَیْهِ مُرِیْبٍ﴿62﴾

    1. قَالُوْاوہ بولے
    2. يٰصٰلِحُاے صالح
    3. قَدْ كُنْتَتو تھا
    4. فِيْنَاہم میں (ہمارے درمیان)
    5. مَرْجُوًّامرکز امید
    6. قَبْلَ ھٰذَآاس سے قبل
    7. اَتَنْهٰىنَآکیا تو ہمیں منع کرتا ہے
    8. اَنْ نَّعْبُدَکہ ہم پرستش کریں
    9. مَا يَعْبُدُاسے جس کی پرستش کرتے تے
    10. اٰبَآؤُنَاہمارے باپ دادا
    11. وَاِنَّنَااور بیشک ہم
    12. لَفِيْ شَكٍّشک میں ہیں
    13. مِّمَّااس سے جو
    14. تَدْعُوْنَآتو ہمیں بلاتا ہے
    15. اِلَيْهِاس کی طرف
    16. مُرِيْبٍقوی شبہ میں
    انہوں نے کہا "اے صالحؑ، اس سے پہلے تو ہمارے درمیان ایسا شخص تھا جس سے بڑی توقعات وابستہ تھیں کیا تو ہمیں ان معبودوں کی پرستش سے روکنا چاہتا ہے جن کی پرستش ہمارے باپ دادا کرتے تھے؟ تو جس طریقے کی طرف ہمیں بلا رہا ہے اس کے بارے میں ہم کو سخت شبہ ہے جس نے ہمیں خلجان میں ڈال رکھا ہے"
  63. قَالَ یٰقَوْمِ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ اٰتٰىنِیْ مِنْهُ رَحْمَةً فَمَنْ یَّنْصُرُنِیْ مِنَ اللّٰهِ اِنْ عَصَیْتُهٗ١۫ فَمَا تَزِیْدُوْنَنِیْ غَیْرَ تَخْسِیْرٍ﴿63﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. يٰقَوْمِاے میری قوم
    3. اَرَءَيْتُمْکیا دیکھتے ہو تم
    4. اِنْ كُنْتُاگر میں ہوں
    5. عَلٰي بَيِّنَةٍروشن دلیل پر
    6. مِّنْ رَّبِّيْاپنے رب سے
    7. وَاٰتٰىنِيْاور اس نے مجھے دی
    8. مِنْهُاپنی طرف سے
    9. رَحْمَةًرحمت
    10. فَمَنْتو کون
    11. يَّنْصُرُنِيْمیری مدد کریگا (بچائے گا)
    12. مِنَ اللّٰهِاللہ سے
    13. اِنْاگر
    14. عَصَيْتُهٗمیں اس کی نافرمانی کروں
    15. فَمَاتو نہیں
    16. تَزِيْدُوْنَنِيْتم میرے لیے بڑھاتے
    17. غَيْرَسوائے
    18. تَخْسِيْرٍنقصان
    صالحؑ نے کہا "اے برادران قوم، تم نے کچھ اس بات پر بھی غور کیا کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک صاف شہادت رکھتا تھا، اور پھر اس نے اپنی رحمت سے بھی مجھ کو نواز دیا تو اِس کے بعد اللہ کی پکڑ سے مجھے کون بچائے گا اگر میں اُس کی نافرمانی کروں؟ تم میرے کس کام آ سکتے ہو سوائے اس کے کہ مجھے اور زیادہ خسارے میں ڈال دو
  64. وَ یٰقَوْمِ هٰذِهٖ نَاقَةُ اللّٰهِ لَكُمْ اٰیَةً فَذَرُوْهَا تَاْكُلْ فِیْۤ اَرْضِ اللّٰهِ وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابٌ قَرِیْبٌ﴿64﴾

    1. وَيٰقَوْمِاور اے میری قوم
    2. هٰذِهٖیہ
    3. نَاقَةُ اللّٰهِاللہ کی اونٹنی
    4. لَكُمْتمہاے لیے
    5. اٰيَةًنشانی
    6. فَذَرُوْهَاپس اس کو چھوڑ دو
    7. تَاْكُلْکھائے
    8. فِيْٓمیں
    9. اَرْضِ اللّٰهِاللہ کی زمین
    10. وَلَا تَمَسُّوْهَااور اس کو نہ چھوؤ تم
    11. بِسُوْٓءٍبرائی سے
    12. فَيَاْخُذَكُمْپس تمہیں پکڑ لے گا
    13. عَذَابٌعذاب
    14. قَرِيْبٌقریب (بہت جلد)
    اور اے میری قوم کے لوگو، دیکھو یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لیے ایک نشانی ہے اِسے خدا کی زمین میں چرنے کے لیے آزاد چھوڑ دو اِس سے ذرا تعرض نہ کرنا ورنہ کچھ زیادہ دیر نہ گزرے گی کہ تم پر خدا کا عذاب آ جائے گا"
  65. فَعَقَرُوْهَا فَقَالَ تَمَتَّعُوْا فِیْ دَارِكُمْ ثَلٰثَةَ اَیَّامٍ١ؕ ذٰلِكَ وَعْدٌ غَیْرُ مَكْذُوْبٍ﴿65﴾

    1. فَعَقَرُوْهَاانہوں نے اس کی کونچیں کاٹ دیں
    2. فَقَالَاس نے کہا
    3. تَمَتَّعُوْابرت لو
    4. فِيْ دَارِكُمْاپنے گھروں میں
    5. ثَلٰثَةَ اَيَّامٍتین دن
    6. ذٰلِكَیہ
    7. وَعْدٌوعدہ
    8. غَيْرُ مَكْذُوْبٍنہ جھوٹا ہونے والا
    مگر انہوں نے اونٹنی کو مار ڈالا اس پر صالحؑ نے اُن کو خبردار کر دیا کہ "بس اب تین دن اپنے گھروں میں اور رہ بس لو یہ ایسی میعاد ہے جو جھوٹی نہ ثابت ہوگی"
  66. فَلَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا نَجَّیْنَا صٰلِحًا وَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَ مِنْ خِزْیِ یَوْمِئِذٍ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُ﴿66﴾

    1. فَلَمَّاپھر جب
    2. جَآءَآیا
    3. اَمْرُنَاہمارا حکم
    4. نَجَّيْنَاہم نے بچالیا
    5. صٰلِحًاصالح
    6. وَّالَّذِيْنَاور وہ لوگ جو
    7. اٰمَنُوْاایمان لائے
    8. مَعَهٗاس کے ساتھ
    9. بِرَحْمَةٍ مِّنَّااپنی رحمت سے
    10. وَاور
    11. مِنْ خِزْيِرسوائی سے
    12. يَوْمِئِذٍاس دن کی
    13. اِنَّبیشک
    14. رَبَّكَتمہارا رب
    15. هُوَوہ
    16. الْقَوِيُّقوی
    17. الْعَزِيْزُغالب
    آخر کار جب ہمارے فیصلے کا وقت آ گیا تو ہم نے اپنی رحمت سے صالحؑ کو اور اُن لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے بچا لیا اور اُس دن کی رسوائی سے ان کو محفوظ رکھا بے شک تیرا رب ہی دراصل طاقتور اور بالا دست ہے
  67. وَ اَخَذَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوا الصَّیْحَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دِیَارِهِمْ جٰثِمِیْنَۙ﴿67﴾

    1. وَاَخَذَاور آپکڑا
    2. الَّذِيْنَوہ جو
    3. ظَلَمُواانہوں نے ظلم کیا (ظالم)
    4. الصَّيْحَةُچنگھاڑ
    5. فَاَصْبَحُوْاپس انہوں نے صبح کی
    6. فِيْمیں
    7. دِيَارِهِمْاپنے گھر
    8. جٰثِمِيْنَاوندھے پڑے رہ گئے
    رہے وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا تھا تو ایک سخت دھماکے نے ان کو دھر لیا اور وہ اپنی بستیوں میں اس طرح بے حس و حرکت پڑے کے پڑے رہ گئے
  68. كَاَنْ لَّمْ یَغْنَوْا فِیْهَا١ؕ اَلَاۤ اِنَّ ثَمُوْدَاۡ كَفَرُوْا رَبَّهُمْ١ؕ اَلَا بُعْدًا لِّثَمُوْدَ۠ع﴿68﴾

    1. كَاَنْگویا
    2. لَّمْ يَغْنَوْانہ بسے تھے
    3. فِيْهَایہاں
    4. اَلَآیاد رکھو
    5. اِنَّبیشک
    6. ثَمُوْدَثمود
    7. كَفَرُوْامنکر ہوئے
    8. رَبَّهُمْاپنے رب کے
    9. اَلَایاد رکھو
    10. بُعْدًاپھٹکار
    11. لِّثَمُوْدَثمود پر
    کہ گویا وہ وہاں کبھی بسے ہی نہ تھے سنو! ثمود نے اپنے رب سے کفر کیا سنو! دور پھینک دیے گئے ثمود!
  69. وَ لَقَدْ جَآءَتْ رُسُلُنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ بِالْبُشْرٰى قَالُوْا سَلٰمًا١ؕ قَالَ سَلٰمٌ فَمَا لَبِثَ اَنْ جَآءَ بِعِجْلٍ حَنِیْذٍ﴿69﴾

    1. وَلَقَدْ جَآءَتْاور البتہ آئے
    2. رُسُلُنَآہمارے فرشتے
    3. اِبْرٰهِيْمَابراہیم
    4. بِالْبُشْرٰيخوشخبری لے کر
    5. قَالُوْاوہ بولے
    6. سَلٰمًاسلام
    7. قَالَاس نے کہا
    8. سَلٰمٌسلام
    9. فَمَا لَبِثَپھر اس نے دیر نہ کی
    10. اَنْکہ
    11. جَآءَ بِعِجْلٍایک بچھڑا لے آیا
    12. حَنِيْذٍبھنا ہوا
    اور دیکھو، ابراہیمؑ کے پاس ہمارے فرشتے خوشخبری لیے ہوئے پہنچے کہا تم پر سلام ہو ابراہیمؑ نے جواب دیا تم پر بھی سلام ہو پھر کچھ دیر نہ گزری کہ ابراہیمؑ ایک بھنا ہوا بچھڑا (ان کی ضیافت کے لیے) لے آیا
  70. فَلَمَّا رَاٰۤ اَیْدِیَهُمْ لَا تَصِلُ اِلَیْهِ نَكِرَهُمْ وَ اَوْجَسَ مِنْهُمْ خِیْفَةً١ؕ قَالُوْا لَا تَخَفْ اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰى قَوْمِ لُوْطٍؕ﴿70﴾

    1. فَلَمَّاپھر جب
    2. رَآٰ اَيْدِيَهُمْاس نے دیکھے ان کے ہاتھ
    3. لَا تَصِلُنہیں پہنچتے
    4. اِلَيْهِاس کی طرف
    5. نَكِرَهُمْوہ ان سے ڈرا
    6. وَاَوْجَسَاور محسوس کیا
    7. مِنْهُمْان سے
    8. خِيْفَةًخوف
    9. قَالُوْاوہ بولے
    10. لَا تَخَفْتم ڈرو مت
    11. اِنَّآ اُرْسِلْنَآبیشک ہم بھیجے گئے ہیں
    12. اِلٰيطرف
    13. قَوْمِ لُوْطٍقوم لوط
    مگر جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ کھانے پر نہیں بڑھتے تو وہ ان سے مشتبہ ہو گیا اور دل میں ان سے خوف محسوس کرنے لگا اُنہوں نے کہا "ڈرو نہیں، ہم تو لوطؑ کی قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں"
  71. وَ امْرَاَتُهٗ قَآئِمَةٌ فَضَحِكَتْ فَبَشَّرْنٰهَا بِاِسْحٰقَ١ۙ وَ مِنْ وَّرَآءِ اِسْحٰقَ یَعْقُوْبَ﴿71﴾

    1. وَامْرَاَتُهٗاور اس کی بیوی
    2. قَآئِمَةٌکھڑی ہوئی
    3. فَضَحِكَتْتو وہ ہنس پڑی
    4. فَبَشَّرْنٰهَاسو ہم نے اسے خوشخبری دی
    5. بِاِسْحٰقَاسحٰق کی
    6. وَاور
    7. مِنْ وَّرَآءِسے (کے) بعد
    8. اِسْحٰقَاسحق
    9. يَعْقُوْبَیعقوب
    ابراہیمؑ کی بیوی بھی کھڑی ہوئی تھی وہ یہ سن کر ہنس دی پھر ہم نے اس کو اسحاقؑ کی اور اسحاقؑ کے بعد یعقوب کی خوشخبری دی
  72. قَالَتْ یٰوَیْلَتٰۤى ءَاَلِدُ وَ اَنَا عَجُوْزٌ وَّ هٰذَا بَعْلِیْ شَیْخًا١ؕ اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ عَجِیْبٌ﴿72﴾

    1. قَالَتْوہ بولی
    2. يٰوَيْلَتٰٓىاے خرابی (اے ہے)
    3. ءَاَلِدُکیا میرے بچہ ہوگا
    4. وَاَنَاحالانکہ میں
    5. عَجُوْزٌبڑھیا
    6. وَّھٰذَااور یہ
    7. بَعْلِيْمیرا خاوند
    8. شَيْخًابوڑھا
    9. اِنَّبیشک
    10. ھٰذَایہ
    11. لَشَيْءٌایک چیز (بات)
    12. عَجِيْبٌعجیب
    وہ بولی "ہائے میری کم بختی! کیا اب میرے ہاں اولاد ہوگی جبکہ میں بڑھیا پھونس ہو گئی اور یہ میرے میاں بھی بوڑھے ہو چکے؟ یہ تو بڑی عجیب بات ہے"
  73. قَالُوْۤا اَتَعْجَبِیْنَ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ رَحْمَتُ اللّٰهِ وَ بَرَكٰتُهٗ عَلَیْكُمْ اَهْلَ الْبَیْتِ١ؕ اِنَّهٗ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ﴿73﴾

    1. قَالُوْٓاوہ بولے
    2. اَتَعْجَبِيْنَکیا تو تعجب کرتی ہے
    3. مِنْسے
    4. اَمْرِ اللّٰهِاللہ کا حکم
    5. رَحْمَتُ اللّٰهِاللہ کی رحمت
    6. وَبَرَكٰتُهٗاور اس کی برکتیں
    7. عَلَيْكُمْتم پر
    8. اَهْلَ الْبَيْتِاے گھر والو
    9. اِنَّهٗبیشک وہ
    10. حَمِيْدٌخوبیوں والا
    11. مَّجِيْدٌبزرگی والا
    فرشتوں نے کہا "اللہ کے حکم پر تعجب کرتی ہو؟ ابراہیمؑ کے گھر والو، تم لوگوں پر تو اللہ کی رحمت اور اُس کی برکتیں ہیں، اور یقیناً اللہ نہایت قابل تعریف اور بڑی شان والا ہے"
  74. فَلَمَّا ذَهَبَ عَنْ اِبْرٰهِیْمَ الرَّوْعُ وَ جَآءَتْهُ الْبُشْرٰى یُجَادِلُنَا فِیْ قَوْمِ لُوْطٍؕ﴿74﴾

    1. فَلَمَّاپھر جب
    2. ذَهَبَجاتا رہا
    3. عَنْسے (کا)
    4. اِبْرٰهِيْمَابراہیم
    5. الرَّوْعُخوف
    6. وَجَآءَتْهُاس کے پاس آگئی
    7. الْبُشْرٰيخوشخبری
    8. يُجَادِلُنَاہم سے جھگڑنے لگا
    9. فِيْمیں
    10. قَوْمِ لُوْطٍقوم لوط
    پھر جب ابراہیمؑ کی گھبراہٹ دور ہو گئی اور (اولاد کی بشارت سے) اس کا دل خوش ہو گیا تو اس نے قوم لوط کے معاملے میں ہم سے جھگڑا شروع کیا
  75. اِنَّ اِبْرٰهِیْمَ لَحَلِیْمٌ اَوَّاهٌ مُّنِیْبٌ﴿75﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. اِبْرٰهِيْمَابراہیم
    3. لَحَلِيْمٌبردبار
    4. اَوَّاهٌنرم دل
    5. مُّنِيْبٌرجوع کرنے والا
    حقیقت میں ابراہیمؑ بڑا حلیم اور نرم دل آدمی تھا اور ہر حال میں ہماری طرف رجوع کرتا تھا
  76. یٰۤاِبْرٰهِیْمُ اَعْرِضْ عَنْ هٰذَا١ۚ اِنَّهٗ قَدْ جَآءَ اَمْرُ رَبِّكَ١ۚ وَ اِنَّهُمْ اٰتِیْهِمْ عَذَابٌ غَیْرُ مَرْدُوْدٍ﴿76﴾

    1. يٰٓاِبْرٰهِيْمُاے ابراہیم
    2. اَعْرِضْاعراض کر
    3. عَنْ ھٰذَااس سے
    4. اِنَّهٗبیشک یہ
    5. قَدْ جَآءَآچکا
    6. اَمْرُ رَبِّكَتیرے رب کا حکم
    7. وَاِنَّهُمْاور بیشک ان
    8. اٰتِيْهِمْان پر آگیا
    9. عَذَابٌعذاب
    10. غَيْرُ مَرْدُوْدٍنہ ٹلایا جانے والا
    (آخر کار ہمارے فرشتوں نے اس سے کہا) "اے ابراہیمؑ، اس سے باز آ جاؤ، تمہارے رب کا حکم ہو چکا ہے اور اب ان لوگوں پر وہ عذاب آکر رہے گا جو کسی کے پھیرے نہیں پھر سکتا"
  77. وَ لَمَّا جَآءَتْ رُسُلُنَا لُوْطًا سِیْٓءَ بِهِمْ وَ ضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا وَّ قَالَ هٰذَا یَوْمٌ عَصِیْبٌ﴿77﴾

    1. وَلَمَّااور جب
    2. جَآءَتْآئے
    3. رُسُلُنَاہمارے فرشتے
    4. لُوْطًالوط کے پاس
    5. سِيْٓءَوہ غمیگن ہوا
    6. بِهِمْان سے
    7. وَضَاقَاور تنگ ہوا
    8. بِهِمْان سے
    9. ذَرْعًادل میں
    10. وَّقَالَاور بولا
    11. ھٰذَایہ
    12. يَوْمٌ عَصِيْبٌبڑا سختی کا دن
    اور جب ہمارے فرشتے لوطؑ کے پاس پہنچے تو اُن کی آمد سے وہ بہت گھبرایا اور دل تنگ ہوا اور کہنے لگا کہ آج بڑی مصیبت کا دن ہے
  78. وَ جَآءَهٗ قَوْمُهٗ یُهْرَعُوْنَ اِلَیْهِ١ؕ وَ مِنْ قَبْلُ كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ السَّیِّاٰتِ١ؕ قَالَ یٰقَوْمِ هٰۤؤُلَآءِ بَنَاتِیْ هُنَّ اَطْهَرُ لَكُمْ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ لَا تُخْزُوْنِ فِیْ ضَیْفِیْ١ؕ اَلَیْسَ مِنْكُمْ رَجُلٌ رَّشِیْدٌ﴿78﴾

    1. وَجَآءَهٗاور اس کے پاس آئی
    2. قَوْمُهٗاس کی قوم
    3. يُهْرَعُوْنَدوڑتی ہوئی
    4. اِلَيْهِاس کی طرف
    5. وَاور
    6. مِنْ قَبْلُاس سے قبل
    7. كَانُوْا يَعْمَلُوْنَوہ کرتے تھے
    8. السَّيِّاٰتِبرے کام
    9. قَالَاس نے کہا
    10. يٰقَوْمِاے میری قوم
    11. هٰٓؤُلَآءِیہ
    12. بَنَاتِيْمیری بیٹیاں
    13. هُنَّیہ
    14. اَطْهَرُنہایت پاکیزہ
    15. لَكُمْتمہارے لیے
    16. فَاتَّقُواپس ڈرو
    17. اللّٰهَاللہ
    18. وَاور
    19. لَا تُخْزُوْنِنہ رسوا کرو مجھے
    20. فِيْ ضَيْفِيْمیرے مہمانوں میں
    21. اَلَيْسَکیا نہیں
    22. مِنْكُمْتم سے (تم میں)
    23. رَجُلٌایک آدمی
    24. رَّشِيْدٌنیک چلن
    (ان مہمانوں کا آنا تھا کہ) اس کی قوم کے لوگ بے اختیار اس کے گھر کی طرف دوڑ پڑے پہلے سے وہ ایسی ہی بد کاریوں کے خوگر تھے لوطؑ نے ان سے کہا "بھائیو، یہ میری بیٹیاں موجود ہیں، یہ تمہارے لیے پاکیزہ تر ہیں کچھ خدا کا خوف کرو اور میرے مہمانوں کے معاملے میں مجھے ذلیل نہ کرو کیا تم میں کوئی بھلا آدمی نہیں؟"
  79. قَالُوْا لَقَدْ عَلِمْتَ مَا لَنَا فِیْ بَنٰتِكَ مِنْ حَقٍّ١ۚ وَ اِنَّكَ لَتَعْلَمُ مَا نُرِیْدُ﴿79﴾

    1. قَالُوْاوہ بولے
    2. لَقَدْ عَلِمْتَتو تو جانتا ہے
    3. مَا لَنَاہمارے لیے نہیں
    4. فِيْ بَنٰتِكَتیری بیٹیوں میں
    5. مِنْکوئی
    6. حَقٍّحق
    7. وَاِنَّكَاور بیشک تو
    8. لَتَعْلَمُخوب جانتا ہے
    9. مَا نُرِيْدُہم کیا چاہتے ہیں
    انہوں نے جواب دیا "تجھے تو معلوم ہی ہے کہ تیری بیٹیوں میں ہمارا کوئی حصہ نہیں ہے اور تو یہ بھی جانتا ہے کہ ہم چاہتے کیا ہیں"
  80. قَالَ لَوْ اَنَّ لِیْ بِكُمْ قُوَّةً اَوْ اٰوِیْۤ اِلٰى رُكْنٍ شَدِیْدٍ﴿80﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. لَوْ اَنَّکاش کہ
    3. لِيْمیرے لیے (میرا)
    4. بِكُمْتم پر
    5. قُوَّةًکوئی زور
    6. اَوْ اٰوِيْٓیا میں پناہ لیتا
    7. اِلٰيطرف
    8. رُكْنٍ شَدِيْدٍمضبوط پایہ
    لوطؑ نے کہا "کاش میرے پاس اتنی طاقت ہوتی کہ تمہیں سیدھا کر دیتا، یا کوئی مضبوط سہارا ہی ہوتا کہ اس کی پناہ لیتا"
  81. قَالُوْا یٰلُوْطُ اِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ لَنْ یَّصِلُوْۤا اِلَیْكَ فَاَسْرِ بِاَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَ لَا یَلْتَفِتْ مِنْكُمْ اَحَدٌ اِلَّا امْرَاَتَكَ١ؕ اِنَّهٗ مُصِیْبُهَا مَاۤ اَصَابَهُمْ١ؕ اِنَّ مَوْعِدَهُمُ الصُّبْحُ١ؕ اَلَیْسَ الصُّبْحُ بِقَرِیْبٍ﴿81﴾

    1. قَالُوْاوہ بولے
    2. يٰلُوْطُبیشک ہم
    3. اِنَّا رُسُلُبھیجے ہوئے
    4. رَبِّكَتمہارا رب
    5. لَنْ يَّصِلُوْٓاوہ رہ گز نہ پہنچیں گے
    6. اِلَيْكَتم تک
    7. فَاَسْرِسو لے نکل
    8. بِاَهْلِكَاپنے گھر والوں کے ساتھ
    9. بِقِطْعٍکوئی حصہ
    10. مِّنَسے (کا)
    11. الَّيْلِرات
    12. وَلَا يَلْتَفِتْاور نہ مڑ کر دیکھے
    13. مِنْكُمْتم میں سے
    14. اَحَدٌکوئی
    15. اِلَّاسوا
    16. امْرَاَتَكَتمہاری بیوی
    17. اِنَّهٗبیشک وہ
    18. مُصِيْبُهَااس کو پہنچنے والا
    19. مَآجو
    20. اَصَابَهُمْان کو پہنچے گا
    21. اِنَّبیشک
    22. مَوْعِدَهُمُان کا وعدہ
    23. الصُّبْحُصبح
    24. اَلَيْسَکیا نہیں
    25. الصُّبْحُصبح
    26. بِقَرِيْبٍنزدیک
    تب فرشتوں نے اس سے کہا کہ "اے لوطؑ، ہم تیرے رب کے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں، یہ لوگ تیرا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے بس تو کچھ رات رہے اپنے اہل و عیال کو لے کر نکل جا اور دیکھو، تم میں سے کوئی شخص پیچھے پلٹ کر نہ دیکھے مگر تیر ی بیوی (ساتھ نہیں جائے گی) کیونکہ اس پر بھی وہی کچھ گزرنے والا ہے جو اِن لوگوں پر گزرنا ہے ان کی تباہی کے لیے صبح کا وقت مقرر ہے صبح ہوتے اب دیر ہی کتنی ہے!"
  82. فَلَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا جَعَلْنَا عَالِیَهَا سَافِلَهَا وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهَا حِجَارَةً مِّنْ سِجِّیْلٍ١ۙ۬ مَّنْضُوْدٍۙ﴿82﴾

    1. فَلَمَّاپس جب
    2. جَآءَآیا
    3. اَمْرُنَاہمارا حکم
    4. جَعَلْنَاہم نے کردیا
    5. عَالِيَهَااس کا اوپر (بلند)
    6. سَافِلَهَااس کا نیچا (پست)
    7. وَاَمْطَرْنَااور ہم نے برسائے
    8. عَلَيْهَااس پر
    9. حِجَارَةًپتھر
    10. مِّنْ سِجِّيْلٍکنکر (سنگریزہ)
    11. مَّنْضُوْدٍتہہ بہ تہہ
    پھر جب ہمارے فیصلے کا وقت آ پہنچا تو ہم نے اس بستی کو تل پٹ کر دیا اور اس پر پکی ہوئی مٹی کے پتھر تابڑ توڑ برسائے
  83. مُّسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ١ؕ وَ مَا هِیَ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ بِبَعِیْدٍ۠ع﴿83﴾

    1. مُّسَوَّمَةًنشان کیے ہوئے
    2. عِنْدَ رَبِّكَتیرے رب کے پاس
    3. وَمَااور نہیں
    4. ھِيَیہ
    5. مِنَسے
    6. الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
    7. بِبَعِيْدٍکچھ دور
    جن میں سے ہر پتھر تیرے رب کے ہاں نشان زدہ تھا اور ظالموں سے یہ سزا کچھ دور نہیں ہے
  84. وَ اِلٰى مَدْیَنَ اَخَاهُمْ شُعَیْبًا١ؕ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ وَ لَا تَنْقُصُوا الْمِكْیَالَ وَ الْمِیْزَانَ اِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ بِخَیْرٍ وَّ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ مُّحِیْطٍ﴿84﴾

    1. وَاور
    2. اِلٰي مَدْيَنَمدین کی طرف
    3. اَخَاهُمْان کا بھائی
    4. شُعَيْبًاشعیب
    5. قَالَاس نے کہا
    6. يٰقَوْمِاے میری قوم
    7. اعْبُدُواعبادت کرو
    8. اللّٰهَاللہ
    9. مَا لَكُمْتمہارے لیے نہیں
    10. مِّنْ اِلٰهٍکوئی معبود
    11. غَيْرُهٗاس کے سوا
    12. وَاور
    13. لَا تَنْقُصُوانہ کمی کرو
    14. الْمِكْيَالَماپ
    15. وَالْمِيْزَانَاور تول
    16. اِنِّىْٓبیشک میں
    17. اَرٰىكُمْتمہیں دیکھتا ہوں
    18. بِخَيْرٍآسودہ حال
    19. وَّاِنِّىْٓاور بیشک میں
    20. اَخَافُڈرتا ہوں
    21. عَلَيْكُمْتم پر
    22. عَذَابَعذاب
    23. يَوْمٍ مُّحِيْطٍایک گھیر لینے والا دن
    اور مدین والوں کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیبؑ کو بھیجا اُس نے کہا "اے میری قوم کے لوگو، اللہ کی بندگی کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ہے اور ناپ تول میں کمی نہ کیا کرو آج میں تم کو اچھے حال میں دیکھ رہا ہوں، مگر مجھے ڈر ہے کہ کل تم پر ایسا دن آئے گا جس کا عذاب سب کو گھیر لے گا
  85. وَ یٰقَوْمِ اَوْفُوا الْمِكْیَالَ وَ الْمِیْزَانَ بِالْقِسْطِ وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ﴿85﴾

    1. وَيٰقَوْمِاور اے میری قوم
    2. اَوْفُواپورا کرو
    3. الْمِكْيَالَماپ
    4. وَالْمِيْزَانَاور تول
    5. بِالْقِسْطِانصاف سے
    6. وَلَا تَبْخَسُوااور نہ گھٹاؤ
    7. النَّاسَلوگ
    8. اَشْيَآءَهُمْان کی چیزیں
    9. وَلَا تَعْثَوْااور نہ پھرو
    10. فِي الْاَرْضِزمین میں
    11. مُفْسِدِيْنَفساد کرتے ہوئے
    اور اے برادران قوم، ٹھیک ٹھیک انصاف کے ساتھ پورا ناپو اور تولو اور لوگوں کو ان کی چیزوں میں گھاٹا نہ دیا کرو اور زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو
  86. بَقِیَّتُ اللّٰهِ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ١ۚ۬ وَ مَاۤ اَنَا عَلَیْكُمْ بِحَفِیْظٍ﴿86﴾

    1. بَقِيَّتُبچا ہوا
    2. اللّٰهِاللہ
    3. خَيْرٌبہتر
    4. لَّكُمْتمہارے لیے
    5. اِنْاگر
    6. كُنْتُمْتم ہو
    7. مُّؤْمِنِيْنَایمان والے
    8. وَاور
    9. مَآنہیں
    10. اَنَامیں
    11. عَلَيْكُمْتم پر
    12. بِحَفِيْظٍنگہبان
    اللہ کی دی ہوئی بچت تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم مومن ہو اور بہر حال میں تمہارے اوپر کوئی نگران کار نہیں ہوں"
  87. قَالُوْا یٰشُعَیْبُ اَصَلٰوتُكَ تَاْمُرُكَ اَنْ نَّتْرُكَ مَا یَعْبُدُ اٰبَآؤُنَاۤ اَوْ اَنْ نَّفْعَلَ فِیْۤ اَمْوَالِنَا مَا نَشٰٓؤُا١ؕ اِنَّكَ لَاَنْتَ الْحَلِیْمُ الرَّشِیْدُ﴿87﴾

    1. قَالُوْاوہ بولے
    2. يٰشُعَيْبُاے شعیب
    3. اَصَلٰوتُكَکیا تیری نماز
    4. تَاْمُرُكَتجھے حکم دیتی ہے
    5. اَنْکہ
    6. نَّتْرُكَہم چھوڑ دیں
    7. مَا يَعْبُدُجو پرستش کرتے تھے
    8. اٰبَآؤُنَآہمارے باپ دادا
    9. اَوْیا
    10. اَنْ نَّفْعَلَہم نہ کریں
    11. فِيْٓ اَمْوَالِنَااپنے مالوں میں
    12. مَا نَشٰٓؤُاجو ہم چاہیں
    13. اِنَّكَبیشک تو
    14. لَاَنْتَالبتہ تو
    15. الْحَلِيْمُبردبار (باوقار)
    16. الرَّشِيْدُنیک چلن
    انہوں نے جواب دیا "اے شعیبؑ، کیا تیری نماز تجھے یہ سکھاتی ہے کہ ہم ان سارے معبودوں کو چھوڑ دیں جن کی پر ستش ہمارے باپ دادا کرتے تھے؟ یا یہ کہ ہم کو اپنے مال میں اپنے منشا کے مطابق تصرف کرنے کا اختیار نہ ہو؟ بس تو ہی تو ایک عالی ظرف اور راستباز آدمی رہ گیا ہے!"
  88. قَالَ یٰقَوْمِ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ رَزَقَنِیْ مِنْهُ رِزْقًا حَسَنًا١ؕ وَ مَاۤ اُرِیْدُ اَنْ اُخَالِفَكُمْ اِلٰى مَاۤ اَنْهٰىكُمْ عَنْهُ١ؕ اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاحَ مَا اسْتَطَعْتُ١ؕ وَ مَا تَوْفِیْقِیْۤ اِلَّا بِاللّٰهِ١ؕ عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ اِلَیْهِ اُنِیْبُ﴿88﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. يٰقَوْمِاے میری قوم
    3. اَرَءَيْتُمْکیا تم دیکھتے ہو (کیا خیال ہے)
    4. اِنْاگر
    5. كُنْتُمیں ہوں
    6. عَلٰيپر
    7. بَيِّنَةٍروشن دلیل
    8. مِّنْسے
    9. رَّبِّيْاپنا رب
    10. وَرَزَقَنِيْاور اس نے مجھے روزی دی
    11. مِنْهُاپنی طرف سے
    12. رِزْقًاروزی
    13. حَسَنًااچھی
    14. وَمَآ اُرِيْدُاور میں نہیں چاہتا
    15. اَنْکہ
    16. اُخَالِفَكُمْمیں اس کے خلاف کروں
    17. اِلٰيطرف
    18. مَآ اَنْهٰىكُمْجس سے میں تمہیں روکتا ہوں
    19. عَنْهُاس سے
    20. اِنْنہیں
    21. اُرِيْدُمیں چاہتا
    22. اِلَّامگر (صرف)
    23. الْاِصْلَاحَاصلاح
    24. مَاجو (جسقدر)
    25. اسْتَطَعْتُمجھ سے ہوسکے
    26. وَمَااور نہیں
    27. تَوْفِيْقِيْٓمیری توفیق
    28. اِلَّامگر (صرف)
    29. بِاللّٰهِاللہ سے
    30. عَلَيْهِاس پر
    31. تَوَكَّلْتُمیں نے بھروسہ کیا
    32. وَاِلَيْهِاور اسی کی طرف
    33. اُنِيْبُمیں رجوع کرتا ہوں
    شعیبؑ نے کہا "بھائیو، تم خود ہی سوچو کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک کھلی شہادت پر تھا اور پھر اس نے اپنے ہاں سے مجھ کو اچھا رزق بھی عطا کیا (تو اس کے بعد میں تمہاری گمراہیوں اور حرام خوریوں میں تمہارا شریک حال کیسے ہوسکتا ہوں؟) اور میں ہرگز یہ نہیں چاہتا کہ جن باتوں سے میں تم کو روکتا ہوں ان کا خود ارتکاب کروں میں تو اصلاح کرنا چاہتا ہوں جہاں تک بھی میرا بس چلے اور یہ جو کچھ میں کرنا چاہتا ہوں اس کا سارا انحصار اللہ کی توفیق پر ہے، اُسی پر میں نے بھروسہ کیا اور ہر معاملہ میں اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں
  89. وَ یٰقَوْمِ لَا یَجْرِمَنَّكُمْ شِقَاقِیْۤ اَنْ یُّصِیْبَكُمْ مِّثْلُ مَاۤ اَصَابَ قَوْمَ نُوْحٍ اَوْ قَوْمَ هُوْدٍ اَوْ قَوْمَ صٰلِحٍ١ؕ وَ مَا قَوْمُ لُوْطٍ مِّنْكُمْ بِبَعِیْدٍ﴿89﴾

    1. وَيٰقَوْمِاور اے میری قوم
    2. لَا يَجْرِمَنَّكُمْتمہیں نہ کمواواے ( آمادہ نہ کرے)
    3. شِقَاقِيْٓمیری ضد
    4. اَنْکہ
    5. يُّصِيْبَكُمْتمہیں پہنچے
    6. مِّثْلُاس جیسا
    7. مَآ اَصَابَجو پہنچا
    8. قَوْمَ نُوْحٍقوم نوح
    9. اَوْیا
    10. قَوْمَ هُوْدٍقوم ہود
    11. اَوْیا
    12. قَوْمَ صٰلِحٍقوم صالح
    13. وَمَااور نہیں
    14. قَوْمُ لُوْطٍقوم لوط
    15. مِّنْكُمْتم سے
    16. بِبَعِيْدٍکچھ دور
    اور اے برادران قوم، میرے خلاف تمہاری ہٹ دھرمی کہیں یہ نوبت نہ پہنچا دے کہ آخر کار تم پر بھی وہی عذاب آ کر رہے جو نوحؑ یا ہودؑ یا صالحؑ کی قوم پر آیا تھا اور لوطؑ کی قوم تو تم سے کچھ زیادہ دور بھی نہیں ہے
  90. وَ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ١ؕ اِنَّ رَبِّیْ رَحِیْمٌ وَّدُوْدٌ﴿90﴾

    1. وَاور
    2. اسْتَغْفِرُوْابخشش مانگو
    3. رَبَّكُمْاپنا رب
    4. ثُمَّپھر
    5. تُوْبُوْٓا اِلَيْهِاس کی طرف رجوع کرو
    6. اِنَّبیشک
    7. رَبِّيْمیرا رب
    8. رَحِيْمٌنہایت مہربان
    9. وَّدُوْدٌمحبت والا
    دیکھو! اپنے رب سے معافی مانگو اور اس کی طرف پلٹ آؤ، بے شک میرا رب رحیم ہے اور اپنی مخلوق سے محبت رکھتا ہے"
  91. قَالُوْا یٰشُعَیْبُ مَا نَفْقَهُ كَثِیْرًا مِّمَّا تَقُوْلُ وَ اِنَّا لَنَرٰىكَ فِیْنَا ضَعِیْفًا١ۚ وَ لَوْ لَا رَهْطُكَ لَرَجَمْنٰكَ١٘ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْنَا بِعَزِیْزٍ﴿91﴾

    1. قَالُوْاانہوں نے کہا
    2. يٰشُعَيْبُاے شعیب
    3. مَا نَفْقَهُہم نہیں سمجھتے
    4. كَثِيْرًابہت
    5. مِّمَّا تَقُوْلُان سے جو تو کہتا ہے
    6. وَاِنَّااور بیشک ہم
    7. لَنَرٰىكَتجھے دیکھتے ہیں
    8. فِيْنَااپنے درمیان
    9. ضَعِيْفًاضعیف (کمزور)
    10. وَلَوْاور اگر
    11. لَا رَهْطُكَتیرا کنبہ نہ ہوتا
    12. لَرَجَمْنٰكَتجھ پر پتھراؤ کرتے
    13. وَمَآاور نہیں
    14. اَنْتَتو
    15. عَلَيْنَاہم پر
    16. بِعَزِيْزٍغالب
    انہوں نے جواب دیا "اے شعیبؑ، تیری بہت سی باتیں تو ہماری سمجھ ہی میں نہیں آتیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ تو ہمارے درمیان ایک بے زور آدمی ہے، تیری برادری نہ ہوتی تو ہم کبھی کا تجھے سنگسار کر چکے ہوتے، تیرا بل بوتا تو اتنا نہیں ہے کہ ہم پر بھاری ہو"
  92. قَالَ یٰقَوْمِ اَرَهْطِیْۤ اَعَزُّ عَلَیْكُمْ مِّنَ اللّٰهِ١ؕ وَ اتَّخَذْتُمُوْهُ وَرَآءَكُمْ ظِهْرِیًّا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ مُحِیْطٌ﴿92﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. يٰقَوْمِاے میری قوم
    3. اَرَهْطِيْٓکیا میرا کنبہ
    4. اَعَزُّزیادہ زور والا
    5. عَلَيْكُمْتم پر
    6. مِّنَسے
    7. اللّٰهِاللہ
    8. وَاتَّخَذْتُمُوْهُاور تم نے اسے لیا (ڈال رکھا)
    9. وَرَآءَكُمْاپنے سے پرے
    10. ظِهْرِيًّاپیٹھ پیچھے
    11. اِنَّبیشک
    12. رَبِّيْمیرا رب
    13. بِمَا تَعْمَلُوْنَاسے جو تم کرتے ہو
    14. مُحِيْطٌاحاطہ کیے ہوئے
    شعیبؑ نے کہا "بھائیو، کیا میری برادری تم پر اللہ سے زیادہ بھاری ہے کہ تم نے (برادری کا تو خوف کیا اور) اللہ کو بالکل پس پشت ڈال دیا؟ جان رکھو کہ جو کچھ تم کر رہے ہو وہ اللہ کی گرفت سے باہر نہیں ہے
  93. وَ یٰقَوْمِ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ اِنِّیْ عَامِلٌ١ؕ سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ١ۙ مَنْ یَّاْتِیْهِ عَذَابٌ یُّخْزِیْهِ وَ مَنْ هُوَ كَاذِبٌ١ؕ وَ ارْتَقِبُوْۤا اِنِّیْ مَعَكُمْ رَقِیْبٌ﴿93﴾

    1. وَيٰقَوْمِاے میری قوم
    2. اعْمَلُوْاتم کام کرتے ہو
    3. عَلٰيپر
    4. مَكَانَتِكُمْاپنی جگہ
    5. اِنِّىْبیشک میں
    6. عَامِلٌکام کرتا ہوں
    7. سَوْفَجلد
    8. تَعْلَمُوْنَتم جان لوگے
    9. مَنْکون۔ کس ؟
    10. يَّاْتِيْهِاس پر آتا ہے
    11. عَذَابٌعذاب
    12. يُّخْزِيْهِاس کو رسوا کردیگا
    13. وَمَنْاور کون
    14. هُوَوہ
    15. كَاذِبٌجھوٹا
    16. وَارْتَقِبُوْٓااور تم انتظار کرو
    17. اِنِّىْمیں بیشک
    18. مَعَكُمْتمہارے ساتھ
    19. رَقِيْبٌانتظار
    اے میری قوم کے لوگو، تم اپنے طریقے پر کام کیے جاؤ اور میں اپنے طریقے پر کرتا رہوں گا، جلدی ہی تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ کس پر ذلت کا عذاب آتا ہے اور کون جھوٹا ہے تم بھی انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ چشم براہ ہوں"
  94. وَ لَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا نَجَّیْنَا شُعَیْبًا وَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَ اَخَذَتِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوا الصَّیْحَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دِیَارِهِمْ جٰثِمِیْنَۙ﴿94﴾

    1. وَلَمَّااور جب
    2. جَآءَآیا
    3. اَمْرُنَاہمارا حکم
    4. نَجَّيْنَاہم نے بچالیا
    5. شُعَيْبًاشعیب
    6. وَّالَّذِيْنَاور جو لوگ
    7. اٰمَنُوْاایمان لائے
    8. مَعَهٗاس کے ساتھ
    9. بِرَحْمَةٍرحمت سے
    10. مِّنَّااپنی سے
    11. وَاَخَذَتِاور آلیا
    12. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    13. ظَلَمُواانہوں نے ظلم کیا
    14. الصَّيْحَةُکڑک (چنگھاڑ)
    15. فَاَصْبَحُوْاسو صبح کی انہوں نے
    16. فِيْ دِيَارِهِمْاپنے گھروں میں
    17. جٰثِمِيْنَاوندھے پڑے ہوئے
    آخر کار جب ہمارے فیصلے کا وقت آ گیا تو ہم نے اپنی رحمت سے شعیبؑ اور اس کے ساتھی مومنوں کو بچا لیا اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا ان کو ایک سخت دھماکے نے ایسا پکڑا کہ وہ اپنی بستیوں میں بے حس و حرکت پڑے کے پڑے رہ گئے
  95. كَاَنْ لَّمْ یَغْنَوْا فِیْهَا١ؕ اَلَا بُعْدًا لِّمَدْیَنَ كَمَا بَعِدَتْ ثَمُوْدُ۠ع﴿95﴾

    1. كَاَنْگویا
    2. لَّمْ يَغْنَوْاوہ نہیں بسے
    3. فِيْهَااس میں (وہاں)
    4. اَلَایاد رکھو
    5. بُعْدًادوری ہے
    6. لِّمَدْيَنَمدین کے لیے
    7. كَمَا بَعِدَتْجیسے دور ہوئے
    8. ثَمُوْدُثمود
    گویا وہ کبھی وہاں رہے بسے ہی نہ تھے سنو! مدین والے بھی دور پھینک دیے گئے جس طرح ثمود پھینکے گئے تھے
  96. وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰیٰتِنَا وَ سُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۙ﴿96﴾

    1. وَاور
    2. لَقَدْ اَرْسَلْنَاہم نے بھیجا
    3. مُوْسٰىموسیٰ
    4. بِاٰيٰتِنَااپنی نشانیوں کے ساتھ
    5. وَاور
    6. سُلْطٰنٍدلیل
    7. مُّبِيْنٍروشن
    اور موسیٰؑ کو ہم نے اپنی نشانیوں اور کھلی کھلی سند ماموریت کے ساتھ فرعون اور اس کے اعیان سلطنت کی طرف بھیجا
  97. اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ فَاتَّبَعُوْۤا اَمْرَ فِرْعَوْنَ١ۚ وَ مَاۤ اَمْرُ فِرْعَوْنَ بِرَشِیْدٍ﴿97﴾

    1. اِلٰي فِرْعَوْنَفرعون کی طرف
    2. وَمَلَا۟ئِهٖاور اس کے سردار
    3. فَاتَّبَعُوْٓاتو انہوں نے پیروی کی
    4. اَمْرَ فِرْعَوْنَفرعون کا حکم
    5. وَمَآاور نہ
    6. اَمْرُ فِرْعَوْنَفرعون کا حکم
    7. بِرَشِيْدٍدرست
    مگر انہوں نے فرعون کے حکم کی پیروی کی حالانکہ فرعون کا حکم راستی پر نہ تھا
  98. یَقْدُمُ قَوْمَهٗ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فَاَوْرَدَهُمُ النَّارَ١ؕ وَ بِئْسَ الْوِرْدُ الْمَوْرُوْدُ﴿98﴾

    1. يَقْدُمُآگے ہوگا
    2. قَوْمَهٗاپنی قوم
    3. يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
    4. فَاَوْرَدَهُمُتو لا اتارے گا انہیں
    5. النَّارَدوزخ
    6. وَبِئْسَاور برا
    7. الْوِرْدُگھاٹ
    8. الْمَوْرُوْدُاترنے کا مقام
    قیامت کے روز وہ اپنی قوم کے آگے آگے ہوگا اور اپنی پیشوائی میں انہیں دوزخ کی طرف لے جائے گا کیسی بدتر جائے وُرُود ہے یہ جس پر کوئی پہنچے!
  99. وَ اُتْبِعُوْا فِیْ هٰذِهٖ لَعْنَةً وَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ بِئْسَ الرِّفْدُ الْمَرْفُوْدُ﴿99﴾

    1. وَاُتْبِعُوْااور ان کے پیچھے لگا دی گئی
    2. فِيْ هٰذِهٖاس میں
    3. لَعْنَةًلعنت
    4. وَّاور
    5. يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
    6. بِئْسَبرا
    7. الرِّفْدُانعام
    8. الْمَرْفُوْدُانہیں انعام دیا گیا
    اور ان لوگوں پر دنیا میں بھی لعنت پڑی اور قیامت کے روز بھی پڑے گی کیسا برا صلہ ہے یہ جو کسی کو ملے!
  100. ذٰلِكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الْقُرٰى نَقُصُّهٗ عَلَیْكَ مِنْهَا قَآئِمٌ وَّ حَصِیْدٌ﴿100﴾

    1. ذٰلِكَیہ
    2. مِنْسے
    3. اَنْۢبَآءِ الْقُرٰيبستیوں کی خبریں
    4. نَقُصُّهٗہم یہ بیان کرتے ہیں
    5. عَلَيْكَتجھ پر (کو)
    6. مِنْهَاان سے
    7. قَآئِمٌقائم (موجود)
    8. وَّحَصِيْدٌکٹ چکیں
    یہ چند بستیوں کی سرگزشت ہے جو ہم تمہیں سنا رہے ہیں ان میں سے بعض اب بھی کھڑی ہیں اور بعض کی فصل کٹ چکی ہے
  101. وَ مَا ظَلَمْنٰهُمْ وَ لٰكِنْ ظَلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ فَمَاۤ اَغْنَتْ عَنْهُمْ اٰلِهَتُهُمُ الَّتِیْ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ لَّمَّا جَآءَ اَمْرُ رَبِّكَ١ؕ وَ مَا زَادُوْهُمْ غَیْرَ تَتْبِیْبٍ﴿101﴾

    1. وَاور
    2. مَا ظَلَمْنٰهُمْہم نے ظلم نہیں کیا ان پر
    3. وَلٰكِنْاور لیکن (بلکہ)
    4. ظَلَمُوْٓاانہوں نے ظلم کیا
    5. اَنْفُسَهُمْاپنی جانوں پر
    6. فَمَآ اَغْنَتْسو نہ کام آئے
    7. عَنْهُمْان سے (کے)
    8. اٰلِهَتُهُمُان کے معبود
    9. الَّتِيْوہ جو
    10. يَدْعُوْنَوہ پکارتے تھے
    11. مِنْ دُوْنِسوائے
    12. اللّٰهِاللہ
    13. مِنْ شَيْءٍکچھ بھی
    14. لَّمَّاجب
    15. جَآءَآیا
    16. اَمْرُ رَبِّكَتیرے رب کا حکم
    17. وَاور
    18. مَا زَادُوْهُمْنہ بڑھایا انہیں
    19. غَيْرَ تَتْبِيْبٍسوائے ہلاکت
    ہم نے اُن پر ظلم نہیں کیا، انہوں نے آپ ہی اپنے اوپر ستم ڈھایا اور جب اللہ کا حکم آ گیا تو ان کے وہ معبود جنہیں وہ اللہ کو چھوڑ کر پکارا کرتے تھے ان کے کچھ کام نہ آ سکے اور انہوں نے ہلاکت و بربادی کے سوا انہیں کچھ فائدہ نہ دیا
  102. وَ كَذٰلِكَ اَخْذُ رَبِّكَ اِذَاۤ اَخَذَ الْقُرٰى وَ هِیَ ظَالِمَةٌ١ؕ اِنَّ اَخْذَهٗۤ اَلِیْمٌ شَدِیْدٌ﴿102﴾

    1. وَاور
    2. كَذٰلِكَایسی ہی
    3. اَخْذُپکڑ
    4. رَبِّكَتیرا رب
    5. اِذَآ اَخَذَجب اس نے پکڑا (پکڑتا ہے)
    6. الْقُرٰيبستیاں
    7. وَهِىَاور وہ
    8. ظَالِمَةٌظلم کرتے ہوں
    9. اِنَّبیشک
    10. اَخْذَهٗٓاس کی پکڑ
    11. اَلِيْمٌ شَدِيْدٌدردناک سخت
    اور تیرا رب جب کسی ظالم بستی کو پکڑتا ہے تو پھر اس کی پکڑ ایسی ہی ہوا کرتی ہے، فی الواقع اس کی پکڑ بڑی سخت اور درد ناک ہوتی ہے
  103. اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّمَنْ خَافَ عَذَابَ الْاٰخِرَةِ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمٌ مَّجْمُوْعٌ١ۙ لَّهُ النَّاسُ وَ ذٰلِكَ یَوْمٌ مَّشْهُوْدٌ﴿103﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. فِيْ ذٰلِكَاس میں
    3. لَاٰيَةًالبتہ نشانی
    4. لِّمَنْ خَافَاس کے لیے جو ڈرا
    5. عَذَابَ الْاٰخِرَةِآخرت کا عذاب
    6. ذٰلِكَیہ
    7. يَوْمٌایک دن
    8. مَّجْمُوْعٌجمع ہوں گے
    9. لَّهُاس میں
    10. النَّاسُسب لوگ
    11. وَذٰلِكَاور یہ
    12. يَوْمٌایک دن
    13. مَّشْهُوْدٌپیش ہونے کا
    حقیقت یہ ہے کہ اس میں ایک نشانی ہے ہر اُس شخص کے لیے جو عذاب آخرت کا خوف کرے وہ ایک دن ہوگا جس میں سب لوگ جمع ہوں گے اور پھر جو کچھ بھی اُس روز ہوگا سب کی آنکھوں کے سامنے ہوگا
  104. وَ مَا نُؤَخِّرُهٗۤ اِلَّا لِاَجَلٍ مَّعْدُوْدٍؕ﴿104﴾

    1. وَاور
    2. مَا نُؤَخِّرُهٗٓہم نہیں ہٹاتے پیچھے
    3. اِلَّامگر
    4. لِاَجَلٍایک مدت کے لیے
    5. مَّعْدُوْدٍگنی ہوئی (مقررہ)
    ہم اس کے لانے میں کچھ بہت زیادہ تاخیر نہیں کر رہے ہیں، بس ایک گنی چنی مدت اس کے لیے مقرر ہے
  105. یَوْمَ یَاْتِ لَا تَكَلَّمُ نَفْسٌ اِلَّا بِاِذْنِهٖ١ۚ فَمِنْهُمْ شَقِیٌّ وَّ سَعِیْدٌ﴿105﴾

    1. يَوْمَجس دن
    2. يَاْتِوہ آئے گا
    3. لَا تَكَلَّمُنہ بات کرے گا
    4. نَفْسٌکوئی شخص
    5. اِلَّامگر
    6. بِاِذْنِهٖاس کی اجازت سے
    7. فَمِنْهُمْسو ان میں سے
    8. شَقِيٌّکوئی بدبخت
    9. وَّسَعِيْدٌاور کوئی خوش بخت
    جب وہ آئے گا تو کسی کو بات کرنے کی مجال نہ ہوگی، الا یہ کہ خدا کی اجازت سے کچھ عرض کرے پھر کچھ لوگ اس روز بد بخت ہوں گے اور کچھ نیک بخت
  106. فَاَمَّا الَّذِیْنَ شَقُوْا فَفِی النَّارِ لَهُمْ فِیْهَا زَفِیْرٌ وَّ شَهِیْقٌۙ﴿106﴾

    1. فَاَمَّاپس
    2. الَّذِيْنَجو لوگ
    3. شَقُوْابدبخت
    4. فَفِيسو۔ میں
    5. النَّارِدوزخ
    6. لَهُمْان کے لیے
    7. فِيْهَااس میں
    8. زَفِيْرٌچیخنا
    9. وَّشَهِيْقٌاور دھاڑنا
    جو بد بخت ہوں گے وہ دوزخ میں جائیں گے (جہاں گرمی اور پیاس کی شدت سے) وہ ہانپیں گے اور پھنکارے ماریں گے
  107. خٰلِدِیْنَ فِیْهَا مَا دَامَتِ السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ اِلَّا مَا شَآءَ رَبُّكَ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ﴿107﴾

    1. خٰلِدِيْنَہمیشہ رہیں گے
    2. فِيْهَااس میں
    3. مَا دَامَتِجب تک ہیں
    4. السَّمٰوٰتُآسمان (جمع)
    5. وَالْاَرْضُاور زمین
    6. اِلَّامگر
    7. مَا شَآءَجتنا چاہے
    8. رَبُّكَتیرا رب
    9. اِنَّبیشک
    10. رَبَّكَتیرا رب
    11. فَعَّالٌکر گزرنے والا
    12. لِّمَا يُرِيْدُجو وہ چاہے
    اور اسی حالت میں وہ ہمیشہ رہیں گے جب تک کہ زمین و آسمان قائم ہیں، الا یہ کہ تیرا رب کچھ اور چاہے بے شک تیرا رب پورا اختیار رکھتا ہے کہ جو چاہے کرے
  108. وَ اَمَّا الَّذِیْنَ سُعِدُوْا فَفِی الْجَنَّةِ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا مَا دَامَتِ السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ اِلَّا مَا شَآءَ رَبُّكَ١ؕ عَطَآءً غَیْرَ مَجْذُوْذٍ﴿108﴾

    1. وَاَمَّااور جو
    2. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    3. سُعِدُوْاخوش بخت ہوئے
    4. فَفِي الْجَنَّةِسو جنت میں
    5. خٰلِدِيْنَہمیشہ رہیں گے
    6. فِيْهَااس میں
    7. مَا دَامَتِجب تک ہیں
    8. السَّمٰوٰتُآسمان (جمع)
    9. وَالْاَرْضُاور زمین
    10. اِلَّامگر
    11. مَا شَآءَجتنا چاہے
    12. رَبُّكَتیرا رب
    13. عَطَآءًعطا۔ بخشش
    14. غَيْرَ مَجْذُوْذٍختم نہ ہونے والی
    رہے وہ لوگ جو نیک بخت نکلیں گے، تو وہ جنت میں جائیں گے اور وہاں ہمیشہ رہیں گے جب تک زمین و آسمان قائم ہیں، الا یہ کہ تیرا رب کچھ اور چاہے ایسی بخشش ان کو ملے گی جس کا سلسلہ کبھی منقطع نہ ہوگا
  109. فَلَا تَكُ فِیْ مِرْیَةٍ مِّمَّا یَعْبُدُ هٰۤؤُلَآءِ١ؕ مَا یَعْبُدُوْنَ اِلَّا كَمَا یَعْبُدُ اٰبَآؤُهُمْ مِّنْ قَبْلُ١ؕ وَ اِنَّا لَمُوَفُّوْهُمْ نَصِیْبَهُمْ غَیْرَ مَنْقُوْصٍ۠ع﴿109﴾

    1. فَلَا تَكُپس تو نہ رہ
    2. فِيْ مِرْيَةٍشک و شبہ میں
    3. مِّمَّااس سے جو
    4. يَعْبُدُپوجتے ہیں
    5. هٰٓؤُلَآءِیہ لوگ
    6. مَا يَعْبُدُوْنَوہ نہیں پوجتے
    7. اِلَّامگر
    8. كَمَاجیسے
    9. يَعْبُدُپوجتے تھے
    10. اٰبَآؤُهُمْان کے باپ دادا
    11. مِّنْ قَبْلُاس سے قبل
    12. وَاِنَّااور بیشک ہم
    13. لَمُوَفُّوْهُمْانہیں پورا پھیر دیں گے
    14. نَصِيْبَهُمْان کا حصہ
    15. غَيْرَ مَنْقُوْصٍگھٹائے بغیر
    پس اے نبیؐ، تو ان معبودوں کی طرف سے کسی شک میں نہ رہ جن کی یہ لوگ عبادت کر رہے ہیں یہ تو (بس لکیر کے فقیر بنے ہوئے) اُسی طرح پوجا پاٹ کیے جا رہے ہیں جس طرح پہلے ان کے باپ دادا کرتے تھے، اور ہم اِن کا حصہ اِنہیں بھرپور دیں گے بغیر اس کے کہ اس میں کچھ کاٹ کسر ہو
  110. وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ فَاخْتُلِفَ فِیْهِ١ؕ وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَقُضِیَ بَیْنَهُمْ١ؕ وَ اِنَّهُمْ لَفِیْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِیْبٍ﴿110﴾

    1. وَاور
    2. لَقَدْ اٰتَيْنَاالبتہ ہم نے دی
    3. مُوْسَىموسیٰ
    4. الْكِتٰبَکتاب
    5. فَاخْتُلِفَسو اختلاف کیا گیا
    6. فِيْهِاس میں
    7. وَلَوْاور اگر
    8. لَانہ
    9. كَلِمَةٌایک بات
    10. سَبَقَتْپہلے ہوچکی
    11. مِنْسے
    12. رَّبِّكَتیرا رب
    13. لَقُضِيَالبتہ فیصلہ کردیا جاتا
    14. بَيْنَهُمْان کے درمیان
    15. وَاِنَّهُمْاور بیشک وہ
    16. لَفِيْ شَكٍّالبتہ شک میں
    17. مِّنْهُاس سے
    18. مُرِيْبٍدھوکہ میں ڈالنے والا
    ہم اس سے پہلے موسیٰؑ کو بھی کتاب دے چکے ہیں اور اس کے بارے میں بھی اختلاف کیا گیا تھا (جس طرح آج اِس کتاب کے بارے میں کیا جا رہا ہے جو تمہیں دی گئی ہے) اگر تیرے رب کی طرف سے ایک بات پہلے ہی طے نہ کر دی گئی ہوتی تو اِن اختلاف کرنے والوں کے درمیان کبھی کا فیصلہ چکا دیا گیا ہوتا یہ واقعہ ہے کہ یہ لوگ اس کی طرف سے شک اور خلجان میں پڑے ہوئے ہیں
  111. وَ اِنَّ كُلًّا لَّمَّا لَیُوَفِّیَنَّهُمْ رَبُّكَ اَعْمَالَهُمْ١ؕ اِنَّهٗ بِمَا یَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ﴿111﴾

    1. وَاِنَّاور بیشک
    2. كُلًّاسب
    3. لَّمَّاجب
    4. لَيُوَفِّيَنَّهُمْانہیں پورا بدلہ دیگا
    5. رَبُّكَتیرا رب
    6. اَعْمَالَهُمْان کے عمل
    7. اِنَّهٗبیشک وہ
    8. بِمَا يَعْمَلُوْنَجو وہ کرتے ہیں
    9. خَبِيْرٌباخبر
    اور یہ بھی واقعہ ہے کہ تیرا رب انہیں ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے کر رہے گا، یقیناً وہ ان کی سب حرکتوں سے باخبر ہے
  112. فَاسْتَقِمْ كَمَاۤ اُمِرْتَ وَ مَنْ تَابَ مَعَكَ وَ لَا تَطْغَوْا١ؕ اِنَّهٗ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ﴿112﴾

    1. فَاسْتَقِمْسو تم قائم رہو
    2. كَمَآجیسے
    3. اُمِرْتَتمہیں حکم دیا گیا
    4. وَمَنْاور جو
    5. تَابَتوبہ کی
    6. مَعَكَتمہارے ساتھ
    7. وَلَا تَطْغَوْااور سرکشی نہ کرو
    8. اِنَّهٗبیشک وہ
    9. بِمَااس سے جو
    10. تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
    11. بَصِيْرٌدیکھنے والا
    پس اے محمدؐ، تم، اور تمہارے وہ ساتھی جو (کفر و بغاوت سے ایمان و طاعت کی طرف) پلٹ آئے ہیں، ٹھیک ٹھیک راہ راست پر ثابت قدم رہو جیسا کہ تمہیں حکم دیا گیا ہے اور بندگی کی حد سے تجاوز نہ کرو جو کچھ تم کر رہے ہو اس پر تمہارا رب نگاہ رکھتا ہے
  113. وَ لَا تَرْكَنُوْۤا اِلَى الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ١ۙ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ اَوْلِیَآءَ ثُمَّ لَا تُنْصَرُوْنَ﴿113﴾

    1. وَاور
    2. لَا تَرْكَنُوْٓانہ جھکو
    3. اِلَىطرف
    4. الَّذِيْنَوہ جنہوں نے
    5. ظَلَمُوْاظلم کیا انہوں نے
    6. فَتَمَسَّكُمُپس تمہیں چھوئے گی
    7. النَّارُآگ
    8. وَمَااور نہیں
    9. لَكُمْتمہارے لیے
    10. مِّنْ دُوْنِسوا
    11. اللّٰهِاللہ
    12. مِنْکوئی
    13. اَوْلِيَآءَمددگا۔ حمایتی
    14. ثُمَّپھر
    15. لَا تُنْصَرُوْنَنہ مدد دئیے جاؤگے
    اِن ظالموں کی طرف ذرا نہ جھکنا ورنہ جہنم کی لپیٹ میں آ جاؤ گے اور تمہیں کوئی ایسا ولی و سرپرست نہ ملے گا جو خدا سے تمہیں بچا سکے اور کہیں سے تم کو مدد نہ پہنچے گی
  114. وَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ طَرَفَیِ النَّهَارِ وَ زُلَفًا مِّنَ الَّیْلِ١ؕ اِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْهِبْنَ السَّیِّاٰتِ١ؕ ذٰلِكَ ذِكْرٰى لِلذّٰكِرِیْنَۚ﴿114﴾

    1. وَاَقِمِاور قائم رکھو
    2. الصَّلٰوةَنماز
    3. طَرَفَيِدونوں طرف
    4. النَّهَارِدن
    5. وَزُلَفًاکچھ حصہ
    6. مِّنَسے (کے)
    7. الَّيْلِرات
    8. اِنَّبیشک
    9. الْحَسَنٰتِنیکیاں
    10. يُذْهِبْنَمٹا دیتی ہیں
    11. السَّيِّاٰتِبرائیاں
    12. ذٰلِكَیہ
    13. ذِكْرٰينصیحت
    14. لِلذّٰكِرِيْنَنصیحت ماننے والوں کے لیے
    اور دیکھو، نماز قائم کرو دن کے دونوں سروں پر اور کچھ رات گزرنے پر درحقیقت نیکیاں برائیوں کو دور کر دیتی ہیں، یہ ایک یاد دہانی ہے ان لوگوں کے لیے جو خدا کو یاد رکھنے والے ہیں
  115. وَ اصْبِرْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَ﴿115﴾

    1. وَاصْبِرْاور صبر کرو
    2. فَاِنَّبیشک
    3. اللّٰهَاللہ
    4. لَا يُضِيْعُضائع نہیں کرتا
    5. اَجْرَاجر
    6. الْمُحْسِنِيْنَنیکی کرنے والے
    اور صبر کر، اللہ نیکی کرنے والوں کا اجر کبھی ضائع نہیں کرتا
  116. فَلَوْ لَا كَانَ مِنَ الْقُرُوْنِ مِنْ قَبْلِكُمْ اُولُوْا بَقِیَّةٍ یَّنْهَوْنَ عَنِ الْفَسَادِ فِی الْاَرْضِ اِلَّا قَلِیْلًا مِّمَّنْ اَنْجَیْنَا مِنْهُمْ١ۚ وَ اتَّبَعَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مَاۤ اُتْرِفُوْا فِیْهِ وَ كَانُوْا مُجْرِمِیْنَ﴿116﴾

    1. فَلَوْپس کیوں
    2. لَا كَانَنہ ہوئے
    3. مِنَسے
    4. الْقُرُوْنِقومیں
    5. مِنْسے
    6. قَبْلِكُمْتم سے پہلے
    7. اُولُوْا بَقِيَّةٍصاحبِ خیر
    8. يَّنْهَوْنَروکتے
    9. عَنِسے
    10. الْفَسَادِفساد
    11. فِي الْاَرْضِزمین میں
    12. اِلَّامگر
    13. قَلِيْلًاتھوڑے
    14. مِّمَّنْسے۔ جو
    15. اَنْجَيْنَاہم نے بچالیا
    16. مِنْهُمْان سے
    17. وَاتَّبَعَاور پیچھے رہے
    18. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    19. ظَلَمُوْاانہوں نے ظلم کیا (ظالم)
    20. مَآ اُتْرِفُوْاجو انہیں دی گئی
    21. فِيْهِاس میں
    22. وَكَانُوْااور تھے وہ
    23. مُجْرِمِيْنَگنہگار
    پھر کیوں نہ اُن قوموں میں جو تم سے پہلے گزر چکی ہیں ایسے اہل خیر موجود رہے جو لوگوں کو زمین میں فساد برپا کرنے سے روکتے؟ ایسے لوگ نکلے بھی تو بہت کم، جن کو ہم نے ان قوموں میں سے بچا لیا، ورنہ ظالم لوگ تو انہی مزوں کے پیچھے پڑے رہے جن کے سامان انہیں فراوانی کے ساتھ دیے گئے تھے اور وہ مجرم بن کر رہے
  117. وَ مَا كَانَ رَبُّكَ لِیُهْلِكَ الْقُرٰى بِظُلْمٍ وَّ اَهْلُهَا مُصْلِحُوْنَ﴿117﴾

    1. وَمَا كَانَاور نہیں ہے
    2. رَبُّكَتیرا رب
    3. لِيُهْلِكَکہ ہلاک کردے
    4. الْقُرٰيبستیاں
    5. بِظُلْمٍظلم سے
    6. وَّاَهْلُهَاجبکہ وہاں کے لوگ
    7. مُصْلِحُوْنَنیکو کار
    تیرا رب ایسا نہیں ہے کہ بستیوں کو ناحق تباہ کر دے حالانکہ ان کے باشندے اصلاح کرنے والے ہوں
  118. وَ لَوْ شَآءَ رَبُّكَ لَجَعَلَ النَّاسَ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّ لَا یَزَالُوْنَ مُخْتَلِفِیْنَۙ﴿118﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. شَآءَچاہتا
    3. رَبُّكَتیرا رب
    4. لَجَعَلَتو کردیتا
    5. النَّاسَلوگ (جمع)
    6. اُمَّةًامت
    7. وَّاحِدَةًایک
    8. وَّاور
    9. لَا يَزَالُوْنَوہ ہمیشہ رہیں گے
    10. مُخْتَلِفِيْنَاختلاف کرتے ہوئے
    بے شک تیرا رب اگر چاہتا تو تمام انسانوں کو ایک گروہ بنا سکتا تھا، مگر اب تو وہ مختلف طریقوں ہی پر چلتے رہیں گے
  119. اِلَّا مَنْ رَّحِمَ رَبُّكَ١ؕ وَ لِذٰلِكَ خَلَقَهُمْ١ؕ وَ تَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَ﴿119﴾

    1. اِلَّامگر
    2. مَنْجو۔ جس
    3. رَّحِمَرحم کیا
    4. رَبُّكَتیرا رب
    5. وَلِذٰلِكَاور اسی لیے
    6. خَلَقَهُمْپیدا کیا انہیں
    7. وَتَمَّتْاور پوری ہوئی
    8. كَلِمَةُبات
    9. رَبِّكَتیرا رب
    10. لَاَمْلَئَنَّالبتہ بھردوں گا
    11. جَهَنَّمَجہنم
    12. مِنَسے
    13. الْجِنَّةِجن (جمع)
    14. وَالنَّاسِاور انسان
    15. اَجْمَعِيْنَاکٹھے
    اور بے راہ رویوں سے صرف وہ لوگ بچیں گے جن پر تیرے رب کی رحمت ہے اِسی (آزادی انتخاب و اختیار) کے لیے ہی تو اس نے انہیں پیدا کیا تھا اور تیرے رب کی وہ بات پوری ہو گئی جو اس نے کہی تھی کہ میں جہنم کو جن اور انسان، سب سے بھر دوں گا
  120. وَ كُلًّا نَّقُصُّ عَلَیْكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الرُّسُلِ مَا نُثَبِّتُ بِهٖ فُؤَادَكَ١ۚ وَ جَآءَكَ فِیْ هٰذِهِ الْحَقُّ وَ مَوْعِظَةٌ وَّ ذِكْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَ﴿120﴾

    1. وَكُلًّااور ہر بات
    2. نَّقُصُّہم بیان کرتے ہیں
    3. عَلَيْكَتجھ پر
    4. مِنْسے
    5. اَنْۢبَآءِخبریں (احوال)
    6. الرُّسُلِرسول (جمع)
    7. مَا نُثَبِّتُکہ ہم ثابت کریں (تسلی دیں)
    8. بِهٖاس سے
    9. فُؤَادَكَتیرا دل
    10. وَجَآءَكَاور تیرے پاس آیا
    11. فِيْمیں
    12. هٰذِهِاس
    13. الْحَقُّحق
    14. وَمَوْعِظَةٌاور نصیحت
    15. وَّذِكْرٰياور یاد دہانی
    16. لِلْمُؤْمِنِيْنَمومنوں کے لیے
    اور اے محمدؐ، یہ پیغمبروں کے قصے جو ہم تمہیں سناتے ہیں، وہ چیزیں ہیں جن کے ذریعے سے ہم تمہارے دل کو مضبوط کرتے ہیں ان کے اندر تم کو حقیقت کا علم ملا اور ایمان لانے والوں کو نصیحت اور بیداری نصیب ہوئی
  121. وَ قُلْ لِّلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ١ؕ اِنَّا عٰمِلُوْنَۙ﴿121﴾

    1. وَقُلْاور کہ دیں
    2. لِّلَّذِيْنَوہ لوگ جو
    3. لَا يُؤْمِنُوْنَایمان نہیں لاتے
    4. اعْمَلُوْاتم کام کیے جاؤ
    5. عَلٰيپر
    6. مَكَانَتِكُمْاپنی جگہ
    7. اِنَّاہم
    8. عٰمِلُوْنَکام کرتے ہیں
    رہے وہ لوگ جو ایمان نہیں لاتے، تو ان سے کہہ دو کہ تم اپنے طریقے پر کام کرتے رہو اور ہم اپنے طریقے پر کیے جاتے ہیں
  122. وَ انْتَظِرُوْا١ۚ اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ﴿122﴾

    1. وَانْتَظِرُوْااور تم انتظار کرو
    2. اِنَّاہم بھی
    3. مُنْتَظِرُوْنَمنتظر (جمع)
    انجام کار کا تم بھی انتظار کرو اور ہم بھی منتظر ہیں
  123. وَ لِلّٰهِ غَیْبُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ یُرْجَعُ الْاَمْرُ كُلُّهٗ فَاعْبُدْهُ وَ تَوَكَّلْ عَلَیْهِ١ؕ وَ مَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ۠ع﴿123﴾

    1. وَلِلّٰهِاور اللہ کے پاس
    2. غَيْبُغیب
    3. السَّمٰوٰتِآسمانوں
    4. وَالْاَرْضِاور زمین
    5. وَاِلَيْهِاور اسی کی طرف
    6. يُرْجَعُباز گشت
    7. الْاَمْرُکام
    8. كُلُّهٗتمام
    9. فَاعْبُدْهُسو اس کی عبادت کرو
    10. وَتَوَكَّلْاور بھروسہ کرو
    11. عَلَيْهِاس پر
    12. وَمَااور نہیں
    13. رَبُّكَتمہارا رب
    14. بِغَافِلٍغافل (بےخبر)
    15. عَمَّااس سے جو
    16. تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
    آسمانوں اور زمین میں جو کچھ چھپا ہوا ہے سب اللہ کے قبضہ قدرت میں ہے اور سارا معاملہ اسی کی طرف رجوع کیا جاتا ہے پس اے نبیؐ، تو اس کی بندگی کر اور اسی پر بھروسا رکھ، جو کچھ تم لوگ کر رہے ہو تیرا رب اس سے بے خبر نہیں ہے