10. Yunusيونس

Jonas · Meccan · 109 ayahs · 11 rukus · Nazar Ahmed

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. الٓرٰ١۫ تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْحَكِیْمِ﴿1﴾

    1. الٓرٰالف لام را
    2. تِلْكَیہ
    3. اٰيٰتُآیتیں
    4. الْكِتٰبِکتاب
    5. الْحَكِيْمِحکمت والی
    ا ل ر، یہ اُس کتاب کی آیات ہیں جو حکمت و دانش سے لبریز ہے
  2. اَكَانَ لِلنَّاسِ عَجَبًا اَنْ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى رَجُلٍ مِّنْهُمْ اَنْ اَنْذِرِ النَّاسَ وَ بَشِّرِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنَّ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ؔؕ قَالَ الْكٰفِرُوْنَ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ مُّبِیْنٌ﴿2﴾

    1. اَكَانَکیا ہوا
    2. لِلنَّاسِلوگوں کو
    3. عَجَبًاتعجب
    4. اَنْکہ
    5. اَوْحَيْنَآہم نے وحی بھیجی
    6. اِلٰىطرف۔ پر
    7. رَجُلٍایک آدمی
    8. مِّنْھُمْان سے
    9. اَنْکہ
    10. اَنْذِرِوہ ڈراتے
    11. النَّاسَلوگ
    12. وَبَشِّرِاور خوشخبری دے
    13. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓاجو لوگ ایمان لائے (ایمان والے)
    14. اَنَّکہ
    15. لَھُمْان کے لیے
    16. قَدَمَپایہ
    17. صِدْقٍسچا
    18. عِنْدَپاس
    19. رَبِّهِمْان کا رب
    20. قَالَبولے
    21. الْكٰفِرُوْنَکافر (جمع)
    22. اِنَّبیشک
    23. ھٰذَایہ
    24. لَسٰحِرٌ مُّبِيْنٌکھلا جادوگر
    کیا لوگوں کے لیے یہ ایک عجیب بات ہو گئی کہ ہم نے خود اُنہی میں سے ایک آدمی کو اشارہ کیا کہ (غفلت میں پڑے ہوئے) لوگوں کو چونکا دے اور جو مان لیں ان کو خوشخبری دیدے کہ ان کے لیے اُن کے رب کے پاس سچی عزت و سرفرازی ہے؟ (کیا یہی وہ بات ہے جس پر) منکرین نے کہا کہ یہ شخص تو کھلا جادوگر ہے؟
  3. اِنَّ رَبَّكُمُ اللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ یُدَبِّرُ الْاَمْرَ١ؕ مَا مِنْ شَفِیْعٍ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ اِذْنِهٖ١ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُ١ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ﴿3﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. رَبَّكُمُتمہارا رب
    3. اللّٰهُاللہ
    4. الَّذِيْوہ جس نے
    5. خَلَقَپیدا کیا
    6. السَّمٰوٰتِآسمانوں
    7. وَالْاَرْضَاور زمین
    8. فِيْمیں
    9. سِتَّةِچھ
    10. اَيَّامٍدن
    11. ثُمَّپھر
    12. اسْتَوٰىقائم ہوا
    13. عَلَي الْعَرْشِعرش پر
    14. يُدَبِّرُتدبیر کرتا ہے
    15. الْاَمْرَکام
    16. مَانہیں
    17. مِنْکوئی
    18. شَفِيْعٍسفارشی
    19. اِلَّامگر
    20. مِنْۢ بَعْدِبعد
    21. اِذْنِهٖاس کی اجازت
    22. ذٰلِكُمُوہ ہے
    23. اللّٰهُاللہ
    24. رَبُّكُمْتمہارا رب
    25. فَاعْبُدُوْهُپس اس کی بندگی کرو
    26. اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَسو کیا تم دھیان نہیں کرتے
    حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب وہی خدا ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا، پھر تخت حکومت پر جلوہ گر ہوا اور کائنات کا انتظام چلا رہا ہے کوئی شفاعت (سفارش) کرنے والا نہیں اِلّا یہ کہ اس کی اجازت کے بعد شفاعت کرے یہی اللہ تمہارا رب ہے لہٰذا تم اُسی کی عبادت کرو پھر کیا تم ہوش میں نہ آؤ گے؟
  4. اِلَیْهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِیْعًا١ؕ وَعْدَ اللّٰهِ حَقًّا١ؕ اِنَّهٗ یَبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ لِیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ بِالْقِسْطِ١ؕ وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ شَرَابٌ مِّنْ حَمِیْمٍ وَّ عَذَابٌ اَلِیْمٌۢ بِمَا كَانُوْا یَكْفُرُوْنَ﴿4﴾

    1. اِلَيْهِاسی کی طرف
    2. مَرْجِعُكُمْتمہارا لوٹ کر جانا
    3. جَمِيْعًاسب
    4. وَعْدَوعدہ
    5. اللّٰهِاللہ
    6. حَقًّاسچا
    7. اِنَّهٗبیشک وہی
    8. يَبْدَؤُا الْخَلْقَپہلی بار پیدا کرتا ہے
    9. ثُمَّپھر
    10. يُعِيْدُهٗدوبارہ پیدا کریگا
    11. لِيَجْزِيَتاکہ جزا دے
    12. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    13. اٰمَنُوْاایمان لائے
    14. وَعَمِلُوااور انہوں نے عمل کیے
    15. الصّٰلِحٰتِنیک (جمع)
    16. بِالْقِسْطِانصاف کے ساتھ
    17. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ جو
    18. كَفَرُوْاکفر کیا
    19. لَھُمْان کے لیے
    20. شَرَابٌپینا ہے (پانی)
    21. مِّنْسے
    22. حَمِيْمٍکھولتا ہوا
    23. وَّعَذَابٌاور عذاب
    24. اَلِيْمٌدردناک
    25. بِمَاکیونکہ
    26. كَانُوْا يَكْفُرُوْنَوہ کفر کرتے تھے
    اسی کی طرف تم سب کو پلٹ کر جانا ہے، یہ اللہ کا پکا وعدہ ہے بے شک پیدائش کی ابتدا وہی کرتا ہے، پھر وہی دوبارہ پیدا کرے گا، تاکہ جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ان کو پورے انصاف کے ساتھ جزا دے، اور جنہوں نے کفر کا طریقہ اختیار کیا وہ کھولتا ہوا پانی پییں اور دردناک سزا بھگتیں اُس انکار حق کی پاداش میں جو وہ کرتے رہے
  5. هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ الشَّمْسَ ضِیَآءً وَّ الْقَمَرَ نُوْرًا وَّ قَدَّرَهٗ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوْا عَدَدَ السِّنِیْنَ وَ الْحِسَابَ١ؕ مَا خَلَقَ اللّٰهُ ذٰلِكَ اِلَّا بِالْحَقِّ١ۚ یُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ﴿5﴾

    1. ھُوَوہ
    2. الَّذِيْجس نے
    3. جَعَلَبنایا
    4. الشَّمْسَسورج
    5. ضِيَآءًجگمگاتا
    6. وَّالْقَمَرَاور چاند
    7. نُوْرًانور (چمکتا)
    8. وَّقَدَّرَهٗاور مقرر کردیں اس کی
    9. مَنَازِلَمنزلیں
    10. لِتَعْلَمُوْاتاکہ تم جان لو
    11. عَدَدَگنتی
    12. السِّنِيْنَبرس (جمع)
    13. وَالْحِسَابَاور حساب
    14. مَا خَلَقَنہیں پیدا کیا
    15. اللّٰهُاللہ
    16. ذٰلِكَیہ
    17. اِلَّامگر
    18. بِالْحَقِّحق (درست تدبیر) ہے
    19. يُفَصِّلُوہ کھول کر بیان کرتا ہے
    20. الْاٰيٰتِنشانیاں
    21. لِقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَعلم والوں کے لیے
    وہی ہے جس نے سُورج کو اجیالا بنایا اور چاند کو چمک دی اور چاند کے گھٹنے بڑھنے کی منزلیں ٹھیک ٹھیک مقرر کر دیں تاکہ تم اُس سے برسوں اور تاریخوں کے حساب معلوم کرو اللہ نے یہ سب کچھ (کھیل کے طور پر نہیں بلکہ) با مقصد ہی بنایا ہے وہ اپنی نشانیوں کو کھول کھول کر پیش کر رہا ہے اُن لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں
  6. اِنَّ فِی اخْتِلَافِ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ وَ مَا خَلَقَ اللّٰهُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَّقُوْنَ﴿6﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. فِيمیں
    3. اخْتِلَافِاختلاف
    4. الَّيْلِرات
    5. وَالنَّهَارِاور دن
    6. وَمَااور دن
    7. خَلَقَ اللّٰهُاللہ نے پیدا کیا
    8. فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
    9. وَالْاَرْضِاور زمین
    10. لَاٰيٰتٍنشانیاں ہیں
    11. لِّقَوْمٍ يَّتَّقُوْنَپرہیزگاروں کے لیے
    یقیناً رات اور دن کے الٹ پھیر میں اور ہر اُس چیز میں جو اللہ نے زمین اور آسمانوں میں پیدا کی ہے، نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو (غلط بینی و غلط روی سے) بچنا چاہتے ہیں
  7. اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یَرْجُوْنَ لِقَآءَنَا وَ رَضُوْا بِالْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ اطْمَاَنُّوْا بِهَا وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ اٰیٰتِنَا غٰفِلُوْنَۙ﴿7﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    3. لَا يَرْجُوْنَامید نہیں رکھتے
    4. لِقَآءَنَاہمارا ملنا
    5. وَرَضُوْااور وہ راضی ہوگئے
    6. بِالْحَيٰوةِزندگی پر
    7. الدُّنْيَادنیا
    8. وَاطْمَاَنُّوْااور وہ مطمئن ہوگئے
    9. بِهَااس پر
    10. وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
    11. ھُمْوہ
    12. عَنْسے
    13. اٰيٰتِنَاہماری آیات
    14. غٰفِلُوْنَغافل (جمع)
    حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ ہم سے ملنے کی توقع نہیں رکھتے اور دنیا کی زندگی ہی پر راضی اور مطمئن ہو گئے ہیں، اور جو لوگ ہماری نشانیوں سے غافل ہیں
  8. اُولٰٓئِكَ مَاْوٰىهُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ﴿8﴾

    1. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    2. مَاْوٰىھُمُان کا ٹھکانہ
    3. النَّارُجہنم
    4. بِمَااس کا بدلہ جو
    5. كَانُوْا يَكْسِبُوْنَوہ کماتے تھے
    اُن کا آخری ٹھکانہ جہنم ہو گا اُن برائیوں کی پاداش میں جن کا اکتساب وہ (اپنے اس غلط عقیدے اور غلط طرز عمل کی وجہ سے) کرتے رہے
  9. اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ یَهْدِیْهِمْ رَبُّهُمْ بِاِیْمَانِهِمْ١ۚ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهِمُ الْاَنْهٰرُ فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ﴿9﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاجو لوگ ایمان لائے
    3. وَعَمِلُوااور انہوں نے عمل کیے
    4. الصّٰلِحٰتِنیک
    5. يَهْدِيْهِمْانہیں راہ دکھائے گا
    6. رَبُّھُمْان کا رب
    7. بِاِيْمَانِهِمْان کے ایمان کی بدولت
    8. تَجْرِيْبہتی ہوں گی
    9. مِنْسے
    10. تَحْتِهِمُان کے نیچے
    11. الْاَنْهٰرُنہریں
    12. فِيْمیں
    13. جَنّٰتِباغات
    14. النَّعِيْمِنعمت
    اور یہ بھی حقیقت ہے کہ جو لوگ ایمان لائے (یعنی جنہوں نے اُن صداقتوں کو قبول کر لیا جو اس کتاب میں پیش کی گئی ہیں) اور نیک اعمال کرتے رہے انہیں اُن کا رب اُن کے ایمان کی وجہ سے سیدھی راہ چلائے گا، نعمت بھری جنتوں میں ان کے نیچے نہریں بہیں گی
  10. دَعْوٰىهُمْ فِیْهَا سُبْحٰنَكَ اللّٰهُمَّ وَ تَحِیَّتُهُمْ فِیْهَا سَلٰمٌ١ۚ وَ اٰخِرُ دَعْوٰىهُمْ اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ع﴿10﴾

    1. دَعْوٰىھُمْان کی دعا
    2. فِيْهَااس میں
    3. سُبْحٰنَكَپاک ہے تو
    4. اللّٰهُمَّاے اللہ
    5. وَتَحِيَّتُھُمْاور ملاقات کے وقت کی دعا
    6. فِيْهَااس میں
    7. سَلٰمٌسلام
    8. وَاٰخِرُاور خاتمہ
    9. دَعْوٰىھُمْان کی دعا
    10. اَنِکہ
    11. الْحَمْدُتمام تعریفیں
    12. لِلّٰهِاللہ کے لیے
    13. رَبِّرب
    14. الْعٰلَمِيْنَسارے جہان
    وہاں ان کی صدا یہ ہوگی کہ“پاک ہے تو اے خدا، " اُن کی دعا یہ ہوگی کہ“سلامتی ہو " اور ان کی ہر بات کا خاتمہ اس پر ہوگا کہ“ساری تعریف اللہ رب العالمین ہی کے لیے ہے "
  11. وَ لَوْ یُعَجِّلُ اللّٰهُ لِلنَّاسِ الشَّرَّ اسْتِعْجَالَهُمْ بِالْخَیْرِ لَقُضِیَ اِلَیْهِمْ اَجَلُهُمْ١ؕ فَنَذَرُ الَّذِیْنَ لَا یَرْجُوْنَ لِقَآءَنَا فِیْ طُغْیَانِهِمْ یَعْمَهُوْنَ﴿11﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. يُعَجِّلُجلد بھیجدیتا
    3. اللّٰهُاللہ
    4. لِلنَّاسِلوگوں کو
    5. الشَّرَّبرائی
    6. اسْتِعْجَالَھُمْجلد چاہتے ہیں
    7. بِالْخَيْرِبھلائی
    8. لَقُضِيَتو پھر ہوچکی ہوتی
    9. اِلَيْهِمْان کی طرف
    10. اَجَلُھُمْان کی عمر کی میعاد
    11. فَنَذَرُپس ہم چھوڑ دیتے ہیں
    12. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    13. لَا يَرْجُوْنَوہ امید نہیں رکھتے
    14. لِقَآءَنَاہماری ملاقات
    15. فِيْمیں
    16. طُغْيَانِهِمْان کی سرکشی
    17. يَعْمَهُوْنَوہ بہکتے ہیں
    اگر کہیں اللہ لوگوں کے ساتھ برا معاملہ کرنے میں بھی اتنی ہی جلدی کرتا جتنی وہ دنیا کی بھلائی مانگنے میں جلدی کرتے ہیں تو ان کی مہلت عمل کبھی کی ختم کر دی گئی ہوتی (مگر ہمارا یہ طریقہ نہیں ہے) اس لیے ہم اُن لوگوں کو جو ہم سے ملنے کی توقع نہیں رکھتے اُن کی سرکشی میں بھٹکنے کے لیے چھُوٹ دے دیتے ہیں
  12. وَ اِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ الضُّرُّ دَعَانَا لِجَنْۢبِهٖۤ اَوْ قَاعِدًا اَوْ قَآئِمًا١ۚ فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُ ضُرَّهٗ مَرَّ كَاَنْ لَّمْ یَدْعُنَاۤ اِلٰى ضُرٍّ مَّسَّهٗ١ؕ كَذٰلِكَ زُیِّنَ لِلْمُسْرِفِیْنَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿12﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. مَسَّپہنچتی ہے
    3. الْاِنْسَانَانسان
    4. الضُّرُّکوئی تکلیف
    5. دَعَانَاوہ ہمیں پکارتا ہے
    6. لِجَنْۢبِهٖٓاپنے پہلو پر (لیٹا ہوا)
    7. اَوْیا (اور)
    8. قَاعِدًابیٹھا ہوا
    9. اَوْیا (اور)
    10. قَآئِمًاکھڑا ہوا
    11. فَلَمَّاپھر جب
    12. كَشَفْنَاہم دور کردیں
    13. عَنْهُاس سے
    14. ضُرَّهٗاس کی تکلیف
    15. مَرَّچل پڑا
    16. كَاَنْگویا کہ
    17. لَّمْ يَدْعُنَآہمیں پکارا نہ تھا
    18. اِلٰىکسی
    19. ضُرٍّتکلیف
    20. مَّسَّهٗاسے پہنچی
    21. كَذٰلِكَاسی طرح
    22. زُيِّنَبھلا کردکھایا
    23. لِلْمُسْرِفِيْنَحد سے بڑھنے والوں کو
    24. مَاجو
    25. كَانُوْا يَعْمَلُوْنَوہ کرتے تھے (ان کے کام)
    انسان کا حال یہ ہے کہ جب اس پر کوئی سخت وقت آتا ہے تو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے ہم کو پکارتا ہے، مگر جب ہم اس کی مصیبت ٹال دیتے ہیں تو ایسا چل نکلتا ہے کہ گویا اس نے کبھی اپنے کسی بُرے وقت پر ہم کو پکارا ہی نہ تھا اس طرح حد سے گزر جانے والوں کے لیے ان کے کرتوت خوشنما بنا دیے گئے ہیں
  13. وَ لَقَدْ اَهْلَكْنَا الْقُرُوْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَمَّا ظَلَمُوْا١ۙ وَ جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ وَ مَا كَانُوْا لِیُؤْمِنُوْا١ؕ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْقَوْمَ الْمُجْرِمِیْنَ﴿13﴾

    1. وَلَقَدْ اَهْلَكْنَااور ہم نے ہلاک کردیں
    2. الْقُرُوْنَامتیں
    3. مِنْسے
    4. قَبْلِكُمْتم سے پہلے
    5. لَمَّاجب
    6. ظَلَمُوْاانہوں نے ظلم کیا
    7. وَجَآءَتْھُمْاور ان کے پاس آئے
    8. رُسُلُھُمْان کے رسول
    9. بِالْبَيِّنٰتِکھلی نشانیوں کے ساتھ
    10. وَمَااور نہ
    11. كَانُوْا لِيُؤْمِنُوْاایمان لاتے تھے
    12. كَذٰلِكَاسی طرح
    13. نَجْزِيہم بدلہ دیتے ہیں
    14. الْقَوْمَقوم
    15. الْمُجْرِمِيْنَمجرموں کی
    لوگو، تم سے پہلے کی قوموں کو (جو اپنے اپنے زمانہ میں برسر عروج تھیں) ہم نے ہلاک کر دیا جب انہوں نے ظلم کی روش اختیار کی اور اُن کے رسُول اُن کے پاس کھُلی کھُلی نشانیاں لے کر آئے اور انہوں نے ایمان لا کر ہی نہ دیا اس طرح ہم مجرموں کو ان کے جرائم کا بدلہ دیا کرتے ہیں
  14. ثُمَّ جَعَلْنٰكُمْ خَلٰٓئِفَ فِی الْاَرْضِ مِنْۢ بَعْدِهِمْ لِنَنْظُرَ كَیْفَ تَعْمَلُوْنَ﴿14﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. جَعَلْنٰكُمْہم نے بنایا تمہیں
    3. خَلٰٓئِفَجانشین
    4. فِي الْاَرْضِزمین میں
    5. مِنْۢ بَعْدِهِمْان کے بعد
    6. لِنَنْظُرَتاکہ ہم دیکھیں
    7. كَيْفَکیسے
    8. تَعْمَلُوْنَتم کام کرتے ہو
    اب ان کے بعد ہم نے تم کو زمین میں ان کی جگہ دی ہے تاکہ دیکھیں تم کیسے عمل کرتے ہو
  15. وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیَاتُنَا بَیِّنٰتٍ١ۙ قَالَ الَّذِیْنَ لَا یَرْجُوْنَ لِقَآءَنَا ائْتِ بِقُرْاٰنٍ غَیْرِ هٰذَاۤ اَوْ بَدِّلْهُ١ؕ قُلْ مَا یَكُوْنُ لِیْۤ اَنْ اُبَدِّلَهٗ مِنْ تِلْقَآئِ نَفْسِیْ١ۚ اِنْ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ١ۚ اِنِّیْۤ اَخَافُ اِنْ عَصَیْتُ رَبِّیْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ﴿15﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. تُتْلٰىپڑھی جاتی ہیں
    3. عَلَيْهِمْان پر (ان کے سامنے)
    4. اٰيَاتُنَاہماری آیات
    5. بَيِّنٰتٍواضح
    6. قَالَکہتے ہیں
    7. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    8. لَا يَرْجُوْنَامید نہیں رکھتے
    9. لِقَآءَنَاہم سے ملنے کی
    10. ائْتِتم لے آؤ
    11. بِقُرْاٰنٍکوئی قرآن
    12. غَيْرِ ھٰذَآاس کے علاوہ
    13. اَوْیا
    14. بَدِّلْهُبدل دو اسے
    15. قُلْآپ کہہ دیں
    16. مَا يَكُوْنُنہیں ہے
    17. لِيْٓمیرے لیے
    18. اَنْکہ
    19. اُبَدِّلَهٗاسے بدلوں
    20. مِنْسے
    21. تِلْقَآئِجانب
    22. نَفْسِيْاپنی
    23. اِنْ اَتَّبِعُمیں نہیں پیروی کرتا
    24. اِلَّا مَامگر جو
    25. يُوْحٰٓىوحی کی جاتی ہے
    26. اِلَيَّمیری طرف
    27. اِنِّىْبیشک میں
    28. اَخَافُڈرتا ہوں
    29. اِنْاگر
    30. عَصَيْتُمیں نے نافرمانی کی
    31. رَبِّيْاپنا رب
    32. عَذَابَعذاب
    33. يَوْمٍدن
    34. عَظِيْمٍبڑا
    جب انہیں ہماری صاف صاف باتیں سُنائی جاتی ہیں تو وہ لوگ جو ہم سے ملنے کی توقع نہیں رکھتے، کہتے ہیں کہ“اِس کے بجائے کوئی اور قرآن لاؤ یا اس میں کچھ ترمیم کرو " اے محمدؐ، ان سے کہو“میرا یہ کام نہیں ہے کہ اپنی طرف سے اس میں کوئی تغیر و تبّدل کر لوں میں تو بس اُس وحی کا پیرو ہوں جو میرے پاس بھیجی جاتی ہے اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو مجھے ایک بڑے ہولناک دن کے عذاب کا ڈر ہے"
  16. قُلْ لَّوْ شَآءَ اللّٰهُ مَا تَلَوْتُهٗ عَلَیْكُمْ وَ لَاۤ اَدْرٰىكُمْ بِهٖ١ۖ٘ فَقَدْ لَبِثْتُ فِیْكُمْ عُمُرًا مِّنْ قَبْلِهٖ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ﴿16﴾

    1. قُلْآپ کہہ دیں
    2. لَّوْ شَآءَ اللّٰهُاگر چاہتا اللہ
    3. مَا تَلَوْتُهٗنہ پڑھتا میں اسے
    4. عَلَيْكُمْتم پر
    5. وَلَآ اَدْرٰىكُمْاور نہ خبر دیتا تمہیں
    6. بِهٖاس کی
    7. فَقَدْ لَبِثْتُتحقیق میں رہ چکا ہوں
    8. فِيْكُمْتم میں
    9. عُمُرًاایک عمر
    10. مِّنْ قَبْلِهٖاس سے پہلے
    11. اَفَلَاسو کیا نہ
    12. تَعْقِلُوْنَعقل سے کام لیتے تم
    اور کہو“اگر اللہ کی مشیّت نہ ہوتی تو میں یہ قرآن تمہیں کبھی نہ سناتا اور اللہ تمہیں اس کی خبر تک نہ دیتا آخر اس سے پہلے میں ایک عمر تمہارے درمیان گزار چکا ہوں، کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے؟
  17. فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِاٰیٰتِهٖ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الْمُجْرِمُوْنَ﴿17﴾

    1. فَمَنْسو کون
    2. اَظْلَمُبڑا ظالم
    3. مِمَّنِاس سے جو
    4. افْتَرٰيباندھے
    5. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    6. كَذِبًاجھوٹ
    7. اَوْ كَذَّبَیا جھٹلائے
    8. بِاٰيٰتِهٖاس کی آیتوں کو
    9. اِنَّهٗبیشک وہ
    10. لَا يُفْلِحُفلاح نہیں پاتے
    11. الْمُجْرِمُوْنَمجرم (جمع)
    پھر اُس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہو گا جو ایک جھوٹی بات گھڑ کر اللہ کی طرف منسُوب کرے یا اللہ کی واقعی آیات کو جھُوٹا قرار دے یقیناً مجرم کبھی فلاح نہیں پا سکتے "
  18. وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَضُرُّهُمْ وَ لَا یَنْفَعُهُمْ وَ یَقُوْلُوْنَ هٰۤؤُلَآءِ شُفَعَآؤُنَا عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ قُلْ اَتُنَبِّئُوْنَ اللّٰهَ بِمَا لَا یَعْلَمُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ١ؕ سُبْحٰنَهٗ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ﴿18﴾

    1. وَيَعْبُدُوْنَاور وہ پوجتے ہیں
    2. مِنْسے
    3. دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
    4. مَاجو
    5. لَا يَضُرُّھُمْنہ ضرر پہنچا سکے انہیں
    6. وَلَا يَنْفَعُھُمْاور نہ نفع دے سکے انہیں
    7. وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہتے ہیں
    8. هٰٓؤُلَآءِیہ سب
    9. شُفَعَآؤُنَاہمارے سفارشی
    10. عِنْدَاللّٰهِاللہ کے پاس
    11. قُلْآپ کہ دیں
    12. اَتُنَبِّئُوْنَکیا تم خبر دیتے ہو
    13. اللّٰهَاللہ
    14. بِمَااس کی جو
    15. لَا يَعْلَمُوہ نہیں جانتا
    16. فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
    17. وَاور
    18. لَانہ
    19. فِي الْاَرْضِزمین میں
    20. سُبْحٰنَهٗوہ پاک ہے
    21. وَتَعٰلٰىاور بالا تر
    22. عَمَّااس سے جو
    23. يُشْرِكُوْنَوہ شرک کرتے ہیں
    یہ لوگ اللہ کے سوا اُن کی پرستش کر رہے ہیں جو ان کو نہ نقصان پہنچا سکتے ہیں نہ نفع، اور کہتے یہ ہیں کہ یہ اللہ کے ہاں ہمارے سفارشی ہیں اے محمدؐ، ان سے کہو“کیا تم اللہ کو اُس بات کی خبر دیتے ہو جسے وہ نہ آسمانوں میں جانتا ہے نہ زمین میں؟" پاک ہے وہ اور بالا و برتر ہے اُس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں
  19. وَ مَا كَانَ النَّاسُ اِلَّاۤ اُمَّةً وَّاحِدَةً فَاخْتَلَفُوْا١ؕ وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَقُضِیَ بَیْنَهُمْ فِیْمَا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ﴿19﴾

    1. وَمَا كَانَاور نہ تھے
    2. النَّاسُلوگ
    3. اِلَّآمگر
    4. اُمَّةً وَّاحِدَةًامت واحد
    5. فَاخْتَلَفُوْاپھر انہوں نے اختلاف کیا
    6. وَلَوْاور اگر
    7. لَانہ
    8. كَلِمَةٌبات
    9. سَبَقَتْپہلے ہوچکی
    10. مِنْسے
    11. رَّبِّكَتیرا رب
    12. لَقُضِيَتو فیصلہ ہوجاتا
    13. بَيْنَھُمْان کے درمیان
    14. فِيْمَااس میں جو
    15. فِيْهِاس میں
    16. يَخْتَلِفُوْنَوہ اختلاف کرتے ہیں
    ابتداءً سارے انسان ایک ہی امّت تھے، بعد میں انہوں نے مختلف عقیدے اور مسلک بنا لیے، اور اگر تیرے رب کی طرف سے پہلے ہی ایک بات طے نہ کر لی گئی ہوتی تو جس چیز میں وہ باہم اختلاف کر رہے ہیں اس کا فیصلہ کر دیا جاتا
  20. وَ یَقُوْلُوْنَ لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ۚ فَقُلْ اِنَّمَا الْغَیْبُ لِلّٰهِ فَانْتَظِرُوْا١ۚ اِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُنْتَظِرِیْنَ۠ع﴿20﴾

    1. وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہتے ہیں
    2. لَوْاگر کیوں
    3. لَآ اُنْزِلَنہ اتری
    4. عَلَيْهِاس پر
    5. اٰيَةٌکوئی نشانی
    6. مِّنْ رَّبِّهٖاس کے رب سے
    7. فَقُلْتو کہ دیں
    8. اِنَّمَااس کے سوا نہیں
    9. الْغَيْبُغیب
    10. لِلّٰهِاللہ کیلئے
    11. فَانْتَظِرُوْاسو تم انتظار کرو
    12. اِنِّىْمیں
    13. مَعَكُمْتمہارے ساتھ
    14. مِّنَسے
    15. الْمُنْتَظِرِيْنَانتظار کرنے والے
    اور یہ جو وہ کہتے ہیں کہ اِس نبیؐ پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اتاری گئی، تو ان سے کہو“غیب کا مالک و مختار تو اللہ ہی ہے، اچھا، انتظار کرو، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں "
  21. وَ اِذَاۤ اَذَقْنَا النَّاسَ رَحْمَةً مِّنْۢ بَعْدِ ضَرَّآءَ مَسَّتْهُمْ اِذَا لَهُمْ مَّكْرٌ فِیْۤ اٰیَاتِنَا١ؕ قُلِ اللّٰهُ اَسْرَعُ مَكْرًا١ؕ اِنَّ رُسُلَنَا یَكْتُبُوْنَ مَا تَمْكُرُوْنَ﴿21﴾

    1. وَاِذَآاور جب
    2. اَذَقْنَاہم چکھائیں
    3. النَّاسَلوگ
    4. رَحْمَةًرحمت
    5. مِّنْۢ بَعْدِبعد
    6. ضَرَّآءَتکلیف
    7. مَسَّتْھُمْانہیں پہنچی
    8. اِذَااس وقت
    9. لَھُمْان کے لیے
    10. مَّكْرٌحیلہ
    11. فِيْٓمیں
    12. اٰيَاتِنَاہماری آیات
    13. قُلِآپ کہ دیں
    14. اللّٰهُاللہ
    15. اَسْرَعُسب سے جلد
    16. مَكْرًاخفیہ تدبیر
    17. اِنَّبیشک
    18. رُسُلَنَاہمارے فرشتے
    19. يَكْتُبُوْنَوہ لکھتے ہیں
    20. مَا تَمْكُرُوْنَجو تم حیلہ سازی کرتے ہو
    لوگوں کا حال یہ ہے کہ مصیبت کے بعد جب ہم ان کو رحمت کا مزا چکھاتے ہیں تو فوراً ہی وہ ہماری نشانیوں کے معاملہ میں چال بازیاں شروع کر دیتے ہیں ان سے کہو“اللہ اپنی چال میں تم سے زیادہ تیز ہے، اس کے فرشتے تمہاری سب مکّاریوں کو قلم بند کر رہے ہیں "
  22. هُوَ الَّذِیْ یُسَیِّرُكُمْ فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا كُنْتُمْ فِی الْفُلْكِ١ۚ وَ جَرَیْنَ بِهِمْ بِرِیْحٍ طَیِّبَةٍ وَّ فَرِحُوْا بِهَا جَآءَتْهَا رِیْحٌ عَاصِفٌ وَّ جَآءَهُمُ الْمَوْجُ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ وَّ ظَنُّوْۤا اَنَّهُمْ اُحِیْطَ بِهِمْ١ۙ دَعَوُا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ۚ۬ لَئِنْ اَنْجَیْتَنَا مِنْ هٰذِهٖ لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الشّٰكِرِیْنَ﴿22﴾

    1. ھُوَوہی
    2. الَّذِيْجو کہ
    3. يُسَيِّرُكُمْتمہیں چلاتا ہے
    4. فِي الْبَرِّخشکی میں
    5. وَالْبَحْرِاور دریا
    6. حَتّٰىیہاں تک
    7. اِذَاجب
    8. كُنْتُمْتم ہو
    9. فِي الْفُلْكِکشتی میں
    10. وَجَرَيْنَاور وہ چلیں
    11. بِهِمْان کے ساتھ
    12. بِرِيْحٍہوا کے ساتھ
    13. طَيِّبَةٍپاکیزہ
    14. وَّفَرِحُوْااور وہ خوش ہوئے
    15. بِهَااس سے
    16. جَآءَتْهَااس پر آئی
    17. رِيْحٌایک ہوا
    18. عَاصِفٌتند وتیز
    19. وَّجَآءَھُمُاور ان پر آئی
    20. الْمَوْجُموج
    21. مِنْسے
    22. كُلِّہر جگہ (ہر طرف)
    23. مَكَانٍہر جگہ (ہر طرف)
    24. وَّظَنُّوْٓااور انہوں نے جان لیا
    25. اَنَّھُمْکہ وہ
    26. اُحِيْطَگھیر لیا گیا
    27. بِهِمْانہیں
    28. دَعَوُاوہ پکارنے لگے
    29. اللّٰهَاللہ
    30. مُخْلِصِيْنَخالص ہوکر
    31. لَهُاس کے
    32. الدِّيْنَدین (بندگی)
    33. لَئِنْالبتہ اگر
    34. اَنْجَيْتَنَاتو نجات دے ہمیں
    35. مِنْسے
    36. هٰذِهٖاس
    37. لَنَكُوْنَنَّتو ہم ضرور ہوں گے
    38. مِنَسے
    39. الشّٰكِرِيْنَشکر گزار (جمع)
    وہ اللہ ہی ہے جو تم کو خشکی اور تری میں چلاتا ہے چنانچہ جب تم کشتیوں میں سوار ہو کر بادِ موافق پر فرحاں و شاداں سفر کر رہے ہوتے ہو اور پھر یکایک بادِ مخالف کا زور ہوتا ہے اور ہر طرف سے موجوں کے تھپیڑے لگتے ہیں اور مسافر سمجھ لیتے ہیں کہ طوفان میں گھر گئے، اُس وقت سب اپنے دین کو اللہ ہی کے لیے خالص کر کے اس سے دُعائیں مانگتے ہیں کہ“اگر تو نے ہم کو اس بلا سے نجات دے دی تو ہم شکر گزار بندے بنیں گے"
  23. فَلَمَّاۤ اَنْجٰىهُمْ اِذَا هُمْ یَبْغُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ١ؕ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنَّمَا بَغْیُكُمْ عَلٰۤى اَنْفُسِكُمْ١ۙ مَّتَاعَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١٘ ثُمَّ اِلَیْنَا مَرْجِعُكُمْ فَنُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿23﴾

    1. فَلَمَّآپھر جب
    2. اَنْجٰىھُمْانہیں نجات دیدی
    3. اِذَااس وقت
    4. ھُمْوہ
    5. يَبْغُوْنَسرکشی کرنے لگے
    6. فِيمیں
    7. الْاَرْضِزمین
    8. بِغَيْرِ الْحَقِّناحق
    9. يٰٓاَيُّھَا النَّاسُاے لوگو
    10. اِنَّمَااس کے سوا نہیں
    11. بَغْيُكُمْتمہاری شرارت
    12. عَلٰٓيپر
    13. اَنْفُسِكُمْتمہاری جانیں
    14. مَّتَاعَفائدے
    15. الْحَيٰوةِزندگی
    16. الدُّنْيَادنیا
    17. ثُمَّپھر
    18. اِلَيْنَاہماری طرف
    19. مَرْجِعُكُمْتمہیں لوٹنا
    20. فَنُنَبِّئُكُمْپھر ہم بتلادینگے تمہیں
    21. بِمَاوہ جو
    22. كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَتم کرتے تھے
    مگر جب وہ ان کو بچا لیتا ہے تو پھر وہی لوگ حق سے منحرف ہو کر زمین میں بغاوت کرنے لگتے ہیں لوگو، تمہاری یہ بغاوت اُلٹی تمہارے ہی خلاف پڑ رہی ہے دنیا کے چند روزہ مزے ہیں (لُوٹ لو)، پھر ہماری طرف تمہیں پلٹ کر آنا ہے، اُس وقت ہم تمہیں بتا دیں گے کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو
  24. اِنَّمَا مَثَلُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا كَمَآءٍ اَنْزَلْنٰهُ مِنَ السَّمَآءِ فَاخْتَلَطَ بِهٖ نَبَاتُ الْاَرْضِ مِمَّا یَاْكُلُ النَّاسُ وَ الْاَنْعَامُ١ؕ حَتّٰۤى اِذَاۤ اَخَذَتِ الْاَرْضُ زُخْرُفَهَا وَ ازَّیَّنَتْ وَ ظَنَّ اَهْلُهَاۤ اَنَّهُمْ قٰدِرُوْنَ عَلَیْهَاۤ١ۙ اَتٰىهَاۤ اَمْرُنَا لَیْلًا اَوْ نَهَارًا فَجَعَلْنٰهَا حَصِیْدًا كَاَنْ لَّمْ تَغْنَ بِالْاَمْسِ١ؕ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ﴿24﴾

    1. اِنَّمَااس کے سوا نہیں
    2. مَثَلُمثال
    3. الْحَيٰوةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی
    4. كَمَآءٍجیسے پانی
    5. اَنْزَلْنٰهُہم نے اسے اتارا
    6. مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
    7. فَاخْتَلَطَتو ملا جلا نکلا
    8. بِهٖاس سے
    9. نَبَاتُ الْاَرْضِزمین کا سبزہ
    10. مِمَّاجس سے
    11. يَاْكُلُکھاتے ہیں
    12. النَّاسُلوگ
    13. وَالْاَنْعَامُاور چوپائے
    14. حَتّٰٓيیہانتک کہ
    15. اِذَآجب
    16. اَخَذَتِپکڑ لی
    17. الْاَرْضُزمین
    18. زُخْرُفَهَااپنی رونق
    19. وَازَّيَّنَتْاور مزین ہوگئی
    20. وَظَنَّاور خیال کیا
    21. اَهْلُهَآزمین والے
    22. اَنَّھُمْکہ وہ
    23. قٰدِرُوْنَقدرت رکھتے ہیں
    24. عَلَيْهَآاس پر
    25. اَتٰىھَآاس پر آیا
    26. اَمْرُنَاہمارا حکم
    27. لَيْلًارات میں
    28. اَوْ نَهَارًایا دن کے وقت
    29. فَجَعَلْنٰھَاتو ہم نے کردیا
    30. حَصِيْدًاکٹا ہوا ڈھیر
    31. كَاَنْگویا کہ
    32. لَّمْ تَغْنَوہ نہ تھی
    33. بِالْاَمْسِکل
    34. كَذٰلِكَاسی طرح
    35. نُفَصِّلُہم کھول کر بیان کرتے ہیں
    36. الْاٰيٰتِآیتیں
    37. لِقَوْمٍلوگوں کے لیے
    38. يَّتَفَكَّرُوْنَجو غور وفکر کرتے ہیں
    دنیا کی یہ زندگی (جس کے نشے میں مست ہو کر تم ہماری نشانیوں سے غفلت برت رہے ہو) اس کی مثال ایسی ہے جیسے آسمان سے ہم نے پانی برسایا تو زمین کی پیداوار، جسے آدمی اور جانور سب کھاتے ہیں، خوب گھنی ہو گئی، پھر عین اُس وقت جبکہ زمین اپنی بہار پر تھی اور کھیتیاں بنی سنوری کھڑی تھیں اور ان کے مالک یہ سمجھ رہے تھے کہ اب ہم ان سے فائدہ اُٹھانے پر قادر ہیں، یکایک رات کو یا دن کو ہمارا حکم آ گیا اور ہم نے اسے ایسا غارت کر کے رکھ دیا کہ گویا کل وہاں کچھ تھا ہی نہیں اس طرح ہم نشانیاں کھول کھول کر پیش کرتے ہیں اُن لوگوں کے لیے جو سوچنے سمجھنے والے ہیں
  25. وَ اللّٰهُ یَدْعُوْۤا اِلٰى دَارِ السَّلٰمِ١ؕ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ﴿25﴾

    1. وَاللّٰهُاور اللہ
    2. يَدْعُوْٓابلاتا ہے
    3. اِلٰىطرف
    4. دَارِ السَّلٰمِسلامتی کا گھر
    5. وَيَهْدِيْاور ہدایت دیتا ہے
    6. مَنْ يَّشَآءُجسے وہ چاہے
    7. اِلٰىطرف
    8. صِرَاطٍراستہ
    9. مُّسْتَقِيْمٍسیدھا
    (تم اِس نا پائیدار زندگی کے فریب میں مبتلا ہو رہے ہو) اور اللہ تمہیں دار السلام کی طرف دعوت دے رہا ہے (ہدایت اُس کے اختیار میں ہے) جس کو وہ چاہتا ہے سیدھا راستہ دکھا دیتا ہے
  26. لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوا الْحُسْنٰى وَ زِیَادَةٌ١ؕ وَ لَا یَرْهَقُ وُجُوْهَهُمْ قَتَرٌ وَّ لَا ذِلَّةٌ١ؕ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ﴿26﴾

    1. لِلَّذِيْنَوہ لوگ جو کہ
    2. اَحْسَنُواانہوں نے بھلائی کی
    3. الْحُسْنٰىبھلائی ہے
    4. وَزِيَادَةٌاور زیادہ
    5. وَلَا يَرْهَقُاور نہ چڑھے گی
    6. وُجُوْهَھُمْان کے چہرے
    7. قَتَرٌسیاہی
    8. وَّلَا ذِلَّةٌاور نہ ذلت
    9. اُولٰٓئِكَوہی لوگ
    10. اَصْحٰبُ الْجَنَّةِجنت والے
    11. ھُمْوہ سب
    12. فِيْهَااس میں
    13. خٰلِدُوْنَہمیشہ رہیں گے
    جن لوگوں نے بھَلائی کا طریقہ اختیار کیا ان کے لیے بھَلائی ہے اور مزید فضل ان کے چہروں پر رُو سیاہی اور ذلّت نہ چھائے گی وہ جنت کے مستحق ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے
  27. وَ الَّذِیْنَ كَسَبُوا السَّیِّاٰتِ جَزَآءُ سَیِّئَةٍۭ بِمِثْلِهَا١ۙ وَ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ١ؕ مَا لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ عَاصِمٍ١ۚ كَاَنَّمَاۤ اُغْشِیَتْ وُجُوْهُهُمْ قِطَعًا مِّنَ الَّیْلِ مُظْلِمًا١ؕ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ﴿27﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ جو
    2. كَسَبُواانہوں نے کمائیں
    3. السَّيِّاٰتِبرائیاں
    4. جَزَآءُبدلہ
    5. سَيِّئَةٍبرائی
    6. بِمِثْلِهَااس جیسا
    7. وَتَرْهَقُھُمْاور ان پر چڑھے گی
    8. ذِلَّةٌذلت
    9. مَا لَھُمْان کے لیے نہیں
    10. مِّنَسے
    11. اللّٰهِاللہ
    12. مِنْکوئی
    13. عَاصِمٍبچانے والا
    14. كَاَنَّمَآگویا کہ
    15. اُغْشِيَتْڈھانک دئیے گئے
    16. وُجُوْهُھُمْان کے چہرے
    17. قِطَعًاٹکڑے
    18. مِّنَسے
    19. الَّيْلِرات
    20. مُظْلِمًاتاریک
    21. اُولٰٓئِكَوہی لوگ
    22. اَصْحٰبُ النَّارِجہنم والے
    23. ھُمْوہ سب
    24. فِيْهَااس میں
    25. خٰلِدُوْنَہمیشہ رہیں گے
    اور جن لوگوں نے بُرائیاں کمائیں ان کی بُرائی جیسی ہے ویسا ہی وہ بدلہ پائیں گے، ذلّت ان پر مسلّط ہو گی، کوئی اللہ سے ان کو بچانے والا نہ ہو گا، ان کے چہروں پر ایسی تاریکی چھائی ہوئی ہو گی جیسے رات کے سیاہ پردے ان پر پڑے ہوئے ہوں، وہ دوزخ کے مستحق ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے
  28. وَ یَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِیْعًا ثُمَّ نَقُوْلُ لِلَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا مَكَانَكُمْ اَنْتُمْ وَ شُرَكَآؤُكُمْ١ۚ فَزَیَّلْنَا بَیْنَهُمْ وَ قَالَ شُرَكَآؤُهُمْ مَّا كُنْتُمْ اِیَّانَا تَعْبُدُوْنَ﴿28﴾

    1. وَيَوْمَاور جس دن
    2. نَحْشُرُھُمْہم اکٹھا کرینگے انہیں
    3. جَمِيْعًاسب
    4. ثُمَّپھر
    5. نَقُوْلُہم کہیں گے
    6. لِلَّذِيْنَان لوگوں کو
    7. اَشْرَكُوْاجنہوں نے شرک کیا
    8. مَكَانَكُمْاپنی جگہ
    9. اَنْتُمْتم
    10. وَشُرَكَآؤُكُمْاور تمہارے شریک
    11. فَزَيَّلْنَاپھر ہم جدائی ڈال دیں گے
    12. بَيْنَھُمْان کے درمیان
    13. وَقَالَاور کہیں گے
    14. شُرَكَآؤُھُمْان کے شریک
    15. مَّا كُنْتُمْتم نہ تھے
    16. اِيَّانَاہماری
    17. تَعْبُدُوْنَتم بندگی کرتے
    جس روز ہم ان سب کو ایک ساتھ (اپنی عدالت میں) اکٹھا کریں گے، پھر ان لوگوں سے جنہوں نے شرک کیا ہے کہیں گے کہ ٹھیر جاؤ تم بھی اور تمہارے بنائے ہوئے شریک بھی، پھر ہم ان کے درمیان سے اجنبیّت کا پردہ ہٹا دیں گے اور ان کے شریک کہیں گے کہ“تم ہماری عبادت تو نہیں کرتے تھے
  29. فَكَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًۢا بَیْنَنَا وَ بَیْنَكُمْ اِنْ كُنَّا عَنْ عِبَادَتِكُمْ لَغٰفِلِیْنَ﴿29﴾

    1. فَكَفٰىپس کافی
    2. بِاللّٰهِاللہ
    3. شَهِيْدًۢاگواہ
    4. بَيْنَنَاہمارے درمیان
    5. وَبَيْنَكُمْاور تمہارے درمیان
    6. اِنْکہ
    7. كُنَّاہم تھے
    8. عَنْسے
    9. عِبَادَتِكُمْتمہاری بندگی
    10. لَغٰفِلِيْنَالبتہ بیخبر (جمع)
    ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے کہ (تم اگر ہماری عبادت کرتے بھی تھے تو) ہم تمہاری اس عبادت سے بالکل بے خبر تھے "
  30. هُنَالِكَ تَبْلُوْا كُلُّ نَفْسٍ مَّاۤ اَسْلَفَتْ وَ رُدُّوْۤا اِلَى اللّٰهِ مَوْلٰىهُمُ الْحَقِّ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ۠ع﴿30﴾

    1. هُنَالِكَوہاں
    2. تَبْلُوْاجانچ لے گا
    3. كُلُّ نَفْسٍہر کوئی
    4. مَّآجو
    5. اَسْلَفَتْاس نے بھیجا
    6. وَرُدُّوْٓااور وہ لوٹائے جائینگے
    7. اِلَىطرف
    8. اللّٰهِاللہ
    9. مَوْلٰىھُمُان کا (اپنا) مولی
    10. الْحَقِّسچا
    11. وَضَلَّاور گم ہوجائے گا
    12. عَنْھُمْان سے
    13. مَّاجو
    14. كَانُوْا يَفْتَرُوْنَوہ جھوٹ باندھتے تھے
    اُس وقت ہر شخص اپنے کیے کا مزا چکھ لے گا، سب اپنے مالک حقیقی کی طرف پھیر دیے جائیں گے اور وہ سارے جھوٹ جو انہوں نے گھڑ رکھے تھے گم ہو جائیں گے
  31. قُلْ مَنْ یَّرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اَمَّنْ یَّمْلِكُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ مَنْ یُّخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ یُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ وَ مَنْ یُّدَبِّرُ الْاَمْرَ١ؕ فَسَیَقُوْلُوْنَ اللّٰهُ١ۚ فَقُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ﴿31﴾

    1. قُلْآپ پوچھیں
    2. مَنْکون
    3. يَّرْزُقُكُمْرزق دیتا ہے تمہیں
    4. مِّنَسے
    5. السَّمَآءِآسمان
    6. وَالْاَرْضِاور زمین
    7. اَمَّنْیا کون
    8. يَّمْلِكُمالک ہے
    9. السَّمْعَکان
    10. وَالْاَبْصَارَاور آنکھیں
    11. وَمَنْاور کون
    12. يُّخْرِجُنکالتا ہے
    13. الْحَيَّزندہ
    14. مِنَسے
    15. الْمَيِّتِمردہ
    16. وَيُخْرِجُاور نکالتا ہے
    17. الْمَيِّتَمردہ
    18. مِنَسے
    19. الْحَيِّزندہ
    20. وَمَنْاور کون
    21. يُّدَبِّرُ الْاَمْرَتدبیر کرتا ہے کام
    22. فَسَيَقُوْلُوْنَسو وہ بول اٹھیں گے
    23. اللّٰهُاللہ
    24. فَقُلْآپ کہہ دیں
    25. اَفَلَا تَتَّقُوْنَکیا پھر تم نہیں ڈرتے
    اِن سے پُوچھو، کون تم کو آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے؟ یہ سماعت اور بینائی کی قوتیں کس کے اختیار میں ہیں؟ کون بے جان میں سے جاندار کو اور جاندار میں سے بے جان کو نکالتا ہے؟ کون اِس نظم عالم کی تدبیر کر رہا ہے؟ وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ کہو، پھر تم (حقیقت کے خلاف چلنے سے) پرہیز نہیں کرتے؟
  32. فَذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمُ الْحَقُّ١ۚ فَمَا ذَا بَعْدَ الْحَقِّ اِلَّا الضَّلٰلُ١ۖۚ فَاَنّٰى تُصْرَفُوْنَ﴿32﴾

    1. فَذٰلِكُمُپس یہ ہے تمہارا
    2. اللّٰهُاللہ
    3. رَبُّكُمُتمہارا رب
    4. الْحَقُّسچا
    5. فَمَاذَاپھر کیا رہ گیا
    6. بَعْدَ الْحَقِّسچ کے بعد
    7. اِلَّاسوائے
    8. الضَّلٰلُگمراہی
    9. فَاَنّٰىپس کدھر
    10. تُصْرَفُوْنَتم پھرے جاتے ہو
    تب تو یہی اللہ تمہارا حقیقی رب ہے پھر حق کے بعد گمراہی کے سوا اور کیا باقی رہ گیا؟ آخر یہ تم کدھر پھرائے جا رہے ہو؟
  33. كَذٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِیْنَ فَسَقُوْۤا اَنَّهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ﴿33﴾

    1. كَذٰلِكَاسی طرح
    2. حَقَّتْسچی ہوئی
    3. كَلِمَتُبات
    4. رَبِّكَتیرا رب
    5. عَلَيپر
    6. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    7. فَسَقُوْٓاانہوں نے نافرمانی کی
    8. اَنَّھُمْکہ وہ
    9. لَا يُؤْمِنُوْنَایمان نہ لائیں گے
    (اے نبیؐ، دیکھو) اس طرح نافرمانی اختیار کرنے والوں پر تمہارے رب کی بات صادق آ گئی کہ وہ مان کر نہ دیں گے
  34. قُلْ هَلْ مِنْ شُرَكَآئِكُمْ مَّنْ یَّبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ١ؕ قُلِ اللّٰهُ یَبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَ﴿34﴾

    1. قُلْآپ پوچھیں
    2. هَلْکیا
    3. مِنْسے
    4. شُرَكَآئِكُمْتمہارے شریک
    5. مَّنْجو
    6. يَّبْدَؤُاپہلی بار پیدا کرے
    7. الْخَلْقَمخلوق
    8. ثُمَّ يُعِيْدُهٗپھر اسے لوٹائے
    9. قُلِآپ کہ دیں
    10. اللّٰهُاللہ
    11. يَبْدَؤُاپہلی بار پیدا کرتا ہے
    12. الْخَلْقَمخلوق
    13. ثُمَّپھر
    14. يُعِيْدُهٗاسے لوٹائے گا
    15. فَاَنّٰىپس کدھر
    16. تُؤْفَكُوْنَپلٹے جاتے ہو تم
    اِن سے پُوچھو، تمہارے ٹھیرائے ہوئے شریکوں میں کوئی ہے جو تخلیق کی ابتدا بھی کرتا ہو اور پھر اس کا اعادہ بھی کرے؟ کہو وہ صرف اللہ ہے جو تخلیق کی ابتدا بھی کرتا ہے اور اس کا اعادہ بھی، پھر تم یہ کس اُلٹی راہ پر چلائے جا رہے ہو؟
  35. قُلْ هَلْ مِنْ شُرَكَآئِكُمْ مَّنْ یَّهْدِیْۤ اِلَى الْحَقِّ١ؕ قُلِ اللّٰهُ یَهْدِیْ لِلْحَقِّ١ؕ اَفَمَنْ یَّهْدِیْۤ اِلَى الْحَقِّ اَحَقُّ اَنْ یُّتَّبَعَ اَمَّنْ لَّا یَهِدِّیْۤ اِلَّاۤ اَنْ یُّهْدٰى١ۚ فَمَا لَكُمْ١۫ كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ﴿35﴾

    1. قُلْآپ پوچھیں
    2. هَلْکیا
    3. مِنْسے
    4. شُرَكَآئِكُمْتمہارے شریک
    5. مَّنْجو
    6. يَّهْدِيْٓراہ بتائے
    7. اِلَى الْحَقِّحق کی طرف (صحیح)
    8. قُلِآپ کہ دیں
    9. اللّٰهُاللہ
    10. يَهْدِيْراہ بتاتا ہے
    11. لِلْحَقِّصحیح
    12. اَفَمَنْپس کیا جو
    13. يَّهْدِيْٓراہ بتاتا ہے
    14. اِلَى الْحَقِّحق کی طرف (صحیح)
    15. اَحَقُّزیادہ حقدار
    16. اَنْ يُّتَّبَعَپیروی کی جائے
    17. اَمَّنْیا جو
    18. لَّا يَهِدِّيْٓوہ راہ نہیں پاتا
    19. اِلَّآمگر
    20. اَنْیہ کہ
    21. يُّهْدٰىاسے راہ دکھائی جائے
    22. فَمَا لَكُمْسو تمہیں کیا ہوا
    23. كَيْفَکیسا
    24. تَحْكُمُوْنَتم فیصلہ کرتے ہو
    اِن سے پُوچھو تمہارے ٹھیرائے ہوئے شریکوں میں کوئی ایسا بھی ہے جو حق کی طرف رہنمائی کرتا ہو؟ کہو وہ صرف اللہ ہے جو حق کی طرف رہنمائی کرتا ہے پھر بھلا بتاؤ، جو حق کی طرف رہنمائی کرتا ہے وہ اِس کا زیادہ مستحق ہے کہ اس کی پیروی کی جائے یا وہ جو خود راہ نہیں پاتا اِلّا یہ کہ اس کی رہنمائی کی جائے؟ آخر تمہیں ہو کیا گیا ہے، کیسے اُلٹے الٹے فیصلے کرتے ہو؟
  36. وَ مَا یَتَّبِعُ اَكْثَرُهُمْ اِلَّا ظَنًّا١ؕ اِنَّ الظَّنَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ الْحَقِّ شَیْئًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِمَا یَفْعَلُوْنَ﴿36﴾

    1. وَمَا يَتَّبِعُاور پیروی نہیں کرتے
    2. اَكْثَرُھُمْان کے اکثر
    3. اِلَّا ظَنًّامگر گمان
    4. اِنَّبیشک
    5. الظَّنَّگمان
    6. لَا يُغْنِيْنہیں کام دیتا
    7. مِنَسے (کام)
    8. الْحَقِّحق
    9. شَيْئًاکچھ بھی
    10. اِنَّبیشک
    11. اللّٰهَاللہ
    12. عَلِيْمٌخوب جانتا ہے
    13. بِمَاوہ جو
    14. يَفْعَلُوْنَوہ کرتے ہیں
    حقیقت یہ ہے کہ اِن میں سے اکثر لوگ محض قیاس و گمان کے پیچھے چلے جا رہے ہیں، حالاں کہ گمان حق کی ضرورت کو کچھ بھی پُورا نہیں کرتا جو کچھ یہ کر رہے ہیں اللہ اُس کو خوب جانتا ہے
  37. وَ مَا كَانَ هٰذَا الْقُرْاٰنُ اَنْ یُّفْتَرٰى مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ لٰكِنْ تَصْدِیْقَ الَّذِیْ بَیْنَ یَدَیْهِ وَ تَفْصِیْلَ الْكِتٰبِ لَا رَیْبَ فِیْهِ مِنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ۫﴿37﴾

    1. وَاور
    2. مَا كَانَنہیں ہے
    3. هٰذَایہ۔ اس
    4. الْقُرْاٰنُقرآن
    5. اَنْ يُّفْتَرٰيکہ وہ بنا لے
    6. مِنْسے
    7. دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے بغیر
    8. وَلٰكِنْاور لیکن
    9. تَصْدِيْقَتصدیق
    10. الَّذِيْاس کی جو
    11. بَيْنَ يَدَيْهِاس سے پہلے
    12. وَتَفْصِيْلَاور تفصیل
    13. الْكِتٰبِکتاب
    14. لَا رَيْبَکوئی شک نہیں
    15. فِيْهِاس میں
    16. مِنْسے
    17. رَّبِّرب
    18. الْعٰلَمِيْنَتمام جہانوں
    اور یہ قرآن وہ چیز نہیں ہے جو اللہ کی وحی و تعلیم کے بغیر تصنیف کر لیا جائے بلکہ یہ تو جو کچھ پہلے آ چکا تھا اس کی تصدیق اور الکتاب کی تفصیل ہے اِس میں کوئی شک نہیں کہ یہ فرمانروائے کائنات کی طرف سے ہے
  38. اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ١ؕ قُلْ فَاْتُوْا بِسُوْرَةٍ مِّثْلِهٖ وَ ادْعُوْا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿38﴾

    1. اَمْکیا
    2. يَقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
    3. افْتَرٰىهُوہ اسے بنالایا ہے
    4. قُلْآپ کہ دیں
    5. فَاْتُوْاپس لے آؤ تم
    6. بِسُوْرَةٍایک ہی سورت
    7. مِّثْلِهٖاس جیسی
    8. وَادْعُوْااور بلالو تم
    9. مَنِجسے
    10. اسْتَطَعْتُمْتم بلا سکو
    11. مِّنْسے
    12. دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
    13. اِنْاگر
    14. كُنْتُمْتم ہو
    15. صٰدِقِيْنَسچے
    کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبرؐ نے اسے خود تصنیف کر لیا ہے؟ کہو،“اگر تم اپنے اس الزام میں سچّے ہو تو ایک سُورۃ اس جیسی تصنیف کر لاؤ اور ایک خدا کو چھوڑ کر جس جس کو بُلا سکتے ہو مدد کے لیے بُلا لو"
  39. بَلْ كَذَّبُوْا بِمَا لَمْ یُحِیْطُوْا بِعِلْمِهٖ وَ لَمَّا یَاْتِهِمْ تَاْوِیْلُهٗ١ؕ كَذٰلِكَ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الظّٰلِمِیْنَ﴿39﴾

    1. بَلْبلکہ
    2. كَذَّبُوْاانہوں نے جھٹلایا
    3. بِمَاوہ جو
    4. لَمْ يُحِيْطُوْانہیں قابو پایا
    5. بِعِلْمِهٖاس کے علم پر
    6. وَلَمَّااور ابھی نہیں
    7. يَاْتِهِمْان کے پاس آئی
    8. تَاْوِيْلُهٗاس کی حقیقت
    9. كَذٰلِكَاسی طرح
    10. كَذَّبَجھٹلایا
    11. الَّذِيْنَان لوگوں نے
    12. مِنْ قَبْلِهِمْان سے پہلے
    13. فَانْظُرْپس آپ دیکھیں
    14. كَيْفَکیسا
    15. كَانَہوا
    16. عَاقِبَةُانجام
    17. الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
    اصل یہ ہے کہ جو چیز اِن کے علم کی گرفت میں نہیں آئی اور جس کا مآل بھی ان کے سامنے نہیں آیا، اُس کو اِنہوں نے (خوامخواہ اٹکل پچّو) جھٹلا دیا اِسی طرح تو ان سے پہلے کے لوگ بھی جھٹلا چکے ہیں پھر دیکھ لو اُن ظالموں کا کیا انجام ہُوا
  40. وَ مِنْهُمْ مَّنْ یُّؤْمِنُ بِهٖ وَ مِنْهُمْ مَّنْ لَّا یُؤْمِنُ بِهٖ١ؕ وَ رَبُّكَ اَعْلَمُ بِالْمُفْسِدِیْنَ۠ع﴿40﴾

    1. وَمِنْھُمْاور ان میں سے
    2. مَّنْجو (بعض)
    3. يُّؤْمِنُایمان لائیں گے
    4. بِهٖاس پر
    5. وَمِنْھُمْاور ان میں سے
    6. مَّنْجو (بعض)
    7. لَّا يُؤْمِنُنہیں ایمان لائیں گے
    8. بِهٖاس پر
    9. وَرَبُّكَتیرا رب
    10. اَعْلَمُخوب جانتا ہے
    11. بِالْمُفْسِدِيْنَفساد کرنے والوں کو
    اِن میں سے کچھ لوگ ایمان لائیں گے اور کچھ نہیں لائیں گے اور تیرا رب اُن مفسدوں کو خوب جانتا ہے
  41. وَ اِنْ كَذَّبُوْكَ فَقُلْ لِّیْ عَمَلِیْ وَ لَكُمْ عَمَلُكُمْ١ۚ اَنْتُمْ بَرِیْٓئُوْنَ مِمَّاۤ اَعْمَلُ وَ اَنَا بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَ﴿41﴾

    1. وَاِنْاور اگر
    2. كَذَّبُوْكَوہ آپ کو جھٹلائیں
    3. فَقُلْتو کہ دیں
    4. لِّيْمیرے لیے
    5. عَمَلِيْمیرے عمل
    6. وَلَكُمْاور تمہارے لیے
    7. عَمَلُكُمْتمہارے عمل
    8. اَنْتُمْتم
    9. بَرِيْٓئُوْنَجواب دہ نہیں
    10. مِمَّآاس کے جو
    11. اَعْمَلُمیں کرتا ہوں
    12. وَاَنَااور میں
    13. بَرِيْٓءٌجواب دہ نہیں
    14. مِّمَّااس کا جو
    15. تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
    اگر یہ تجھے جھٹلاتے ہیں تو کہہ دے کہ“میرا عمل میرے لیے ہے اور تمہارا عمل تمہارے لیے، جو کچھ میں کرتا ہوں اس کی ذمہ داری سے تم بَری ہو اور جو کچھ تم کر رہے ہو اس کی ذمہ داری سے میں بَری ہوں"
  42. وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّسْتَمِعُوْنَ اِلَیْكَ١ؕ اَفَاَنْتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ وَ لَوْ كَانُوْا لَا یَعْقِلُوْنَ﴿42﴾

    1. وَمِنْھُمْاور ان میں سے
    2. مَّنْجو (بعض)
    3. يَّسْتَمِعُوْنَکان لگاتے ہیں
    4. اِلَيْكَآپ کی طرف
    5. اَفَاَنْتَتو کیا تم
    6. تُسْمِعُسناؤگے
    7. الصُّمَّبہرے
    8. وَلَوْخواہ
    9. كَانُوْا لَا يَعْقِلُوْنَوہ عقل نہ رکھتے ہوں
    ان میں بہت سے لوگ ہیں جو تیری باتیں سنتے ہیں، مگر کیا تو بہروں کو سنائیگا خواہ وہ کچھ نہ سمجھتے ہوں؟
  43. وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّنْظُرُ اِلَیْكَ١ؕ اَفَاَنْتَ تَهْدِی الْعُمْیَ وَ لَوْ كَانُوْا لَا یُبْصِرُوْنَ﴿43﴾

    1. وَمِنْھُمْاور ان سے
    2. مَّنْجو (بعض
    3. يَّنْظُرُدیکھتے ہیں
    4. اِلَيْكَآپ کی طرف
    5. اَفَاَنْتَپس کیا تم
    6. تَهْدِيراہ دکھا دو گے
    7. الْعُمْيَاندھے
    8. وَلَوْخواہ
    9. كَانُوْا لَا يُبْصِرُوْنَوہ دیکھتے نہ ہوں
    اِن میں بہت سے لوگ ہیں جو تجھے دیکھتے ہیں، مگر کیا تو اندھوں کو راہ بتائے گا خواہ انہیں کچھ نہ سُوجھتا ہو؟
  44. اِنَّ اللّٰهَ لَا یَظْلِمُ النَّاسَ شَیْئًا وَّ لٰكِنَّ النَّاسَ اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ﴿44﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. اللّٰهَاللہ
    3. لَا يَظْلِمُظلم نہیں کرتا
    4. النَّاسَلوگ
    5. شَيْئًاکچھ بھی
    6. وَّلٰكِنَّاور لیکن
    7. النَّاسَلوگ
    8. اَنْفُسَھُمْاپنے آپ پر
    9. يَظْلِمُوْنَظلم کرتے ہیں
    حقیقت یہ ہے کہ اللہ لوگوں پر ظلم نہیں کرتا، لوگ خود ہی اپنے اُوپر ظلم کرتے ہیں
  45. وَ یَوْمَ یَحْشُرُهُمْ كَاَنْ لَّمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا سَاعَةً مِّنَ النَّهَارِ یَتَعَارَفُوْنَ بَیْنَهُمْ١ؕ قَدْ خَسِرَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِلِقَآءِ اللّٰهِ وَ مَا كَانُوْا مُهْتَدِیْنَ﴿45﴾

    1. وَيَوْمَاور جس دن
    2. يَحْشُرُھُمْجمع کرے گا انہیں
    3. كَاَنْگویا
    4. لَّمْ يَلْبَثُوْٓاوہ نہ رہے تھے
    5. اِلَّامگر
    6. سَاعَةًایک گھڑی
    7. مِّنَ النَّهَارِدن سے (کی)
    8. يَتَعَارَفُوْنَوہ پہچانیں گے
    9. بَيْنَھُمْآپس میں
    10. قَدْ خَسِرَالبتہ خسارہ میں رہے
    11. الَّذِيْنَوہ لوگ
    12. كَذَّبُوْاانہوں نے جھٹلایا
    13. بِلِقَآءِ اللّٰهِاللہ سے ملنے کو
    14. وَمَا كَانُوْاوہ نہ تھے
    15. مُهْتَدِيْنَہدایت پانے والے
    (آج یہ دُنیا کی زندگی میں مست ہیں) اور جس روز اللہ اِن کو اکٹھا کرے گا تو (یہی دُنیا کی زندگی اِنہیں ایسی محسُوس ہوگی) گویا یہ محض ایک گھڑی بھر آپس میں جان پہچان کرنے کو ٹھیرے تھے (اس وقت تحقیق ہو جائے گا کہ) فی الواقع سخت گھاٹے میں رہے وہ لوگ جنہوں نے اللہ کی ملاقات کو جھٹلایا اور ہرگز وہ راہِ راست پر نہ تھے
  46. وَ اِمَّا نُرِیَنَّكَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُهُمْ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّكَ فَاِلَیْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ اللّٰهُ شَهِیْدٌ عَلٰى مَا یَفْعَلُوْنَ﴿46﴾

    1. وَاِمَّااور اگر
    2. نُرِيَنَّكَہم تجھے دکھا دیں
    3. بَعْضَبعض (کچھ)
    4. الَّذِيْوہ جو
    5. نَعِدُھُمْوہ عدہ کرتے ہیں ہم ان سے
    6. اَوْیا
    7. نَتَوَفَّيَنَّكَہم تمہیں اٹھا لیں
    8. فَاِلَيْنَاپس ہماری طرف
    9. مَرْجِعُھُمْان کا لوٹنا
    10. ثُمَّپھر
    11. اللّٰهُاللہ
    12. شَهِيْدٌگواہ
    13. عَلٰيپر
    14. مَا يَفْعَلُوْنَجو وہ کرتے ہیں
    جن بُرے نتائج سے ہم انہیں ڈرا رہے ہیں ان کا کوئی حصہ ہم تیرے جیتے جی دکھا دیں یا اس سے پہلے ہی تجھے اُٹھا لیں، بہرحال اِنہیں آنا ہماری ہی طرف ہے اور جو کچھ یہ کر رہے ہیں اس پر اللہ گواہ ہے
  47. وَ لِكُلِّ اُمَّةٍ رَّسُوْلٌ١ۚ فَاِذَا جَآءَ رَسُوْلُهُمْ قُضِیَ بَیْنَهُمْ بِالْقِسْطِ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ﴿47﴾

    1. وَلِكُلِّاور ہر ایک کے لیے
    2. اُمَّةٍامت
    3. رَّسُوْلٌرسول
    4. فَاِذَاپس جب
    5. جَآءَآگیا
    6. رَسُوْلُھُمْان کا رسول
    7. قُضِيَفیصلہ کردیا گیا
    8. بَيْنَھُمْان کے درمیان
    9. بِالْقِسْطِانصاف کے ساتھ
    10. وَھُمْاور وہ
    11. لَا يُظْلَمُوْنَظلم نہیں کیے جاتے
    ہر امّت کے لیے ایک رسُول ہے پھر جب کسی امّت کے پاس اُس کا رسُول آ جاتا ہے تو اس کا فیصلہ پُورے انصاف کے ساتھ چکا دیا جاتا ہے اور اس پر ذرہ برابر ظلم نہیں کیا جاتا
  48. وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿48﴾

    1. وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہتے ہیں
    2. مَتٰىکب
    3. هٰذَایہ
    4. الْوَعْدُوعدہ
    5. اِنْاگر
    6. كُنْتُمْتم ہو
    7. صٰدِقِيْنَسچے
    کہتے ہیں اگر تمہاری یہ دھمکی سچّی ہے تو آخر یہ کب پُوری ہو گی؟
  49. قُلْ لَّاۤ اَمْلِكُ لِنَفْسِیْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ لِكُلِّ اُمَّةٍ اَجَلٌ١ؕ اِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ فَلَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ﴿49﴾

    1. قُلْآپ کہ دیں
    2. لَّآ اَمْلِكُنہیں مالک ہوں میں
    3. لِنَفْسِيْاپنی جان کے لیے
    4. ضَرًّاکسی نقصان
    5. وَّلَا نَفْعًااور نہ نفع
    6. اِلَّامگر
    7. مَاجو
    8. شَآءَ اللّٰهُچاہے اللہ
    9. لِكُلِّ اُمَّةٍہر ایک امت کے لیے ہر ایک امت کے لیے
    10. اَجَلٌایک وقت مقررہر ایک امت کے لیے
    11. اِذَاجب
    12. جَآءَآجائے گا
    13. اَجَلُھُمْان کا وقت
    14. فَلَا يَسْتَاْخِرُوْنَپس نہ تاخیر کریں گے وہ
    15. سَاعَةًایک گھڑی
    16. وَّلَااور نہ
    17. يَسْتَقْدِمُوْنَجلدی کریں گے وہ
    کہو“میرے اختیار میں خود اپنا نفع و ضرر بھی نہیں، سب کچھ اللہ کی مشیّت پر موقوف ہے ہر امّت کے لیے مُہلت کی ایک مدّت ہے، جب یہ مدّت پُوری ہو جاتی ہے تو گھڑی بھر کی تقدیم و تاخیر بھی نہیں ہوتی"
  50. قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَتٰىكُمْ عَذَابُهٗ بَیَاتًا اَوْ نَهَارًا مَّا ذَا یَسْتَعْجِلُ مِنْهُ الْمُجْرِمُوْنَ﴿50﴾

    1. قُلْآپ کہ دیں
    2. اَرَءَيْتُمْبھلا تم دیکھو
    3. اِنْ اَتٰىكُمْاگر تم پر آئے
    4. عَذَابُهٗاس کا عذاب
    5. بَيَاتًارات کو
    6. اَوْ نَهَارًایا دن کے وقت
    7. مَّاذَاکیا ہے وہ
    8. يَسْتَعْجِلُجلدی کرتے ہیں
    9. مِنْهُاس سے۔ اس کی
    10. الْمُجْرِمُوْنَمجرم (جمع)
    اِن سے کہو، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر اللہ کا عذاب اچانک رات کو یا دن کو آ جائے (تو تم کیا کر سکتے ہو؟) آخر یہ ایسی کونسی چیز ہے جس کے لیے مجرم جلدی مچائیں؟
  51. اَثُمَّ اِذَا مَا وَقَعَ اٰمَنْتُمْ بِهٖ١ؕ آٰلْئٰنَ وَ قَدْ كُنْتُمْ بِهٖ تَسْتَعْجِلُوْنَ﴿51﴾

    1. اَثُمَّکیا پھر
    2. اِذَاجب
    3. مَا وَقَعَواقع ہوگا
    4. اٰمَنْتُمْتم ایمان لاؤ گے
    5. بِهٖاس پر
    6. آٰلْئٰنَاب
    7. وَقَدْ كُنْتُمْاور البتہ تم تھے
    8. بِهٖاس کی
    9. تَسْتَعْجِلُوْنَتم جلدی مچاتے تھے
    کیا جب وہ تم پر آ پڑے اسی وقت تم اسے مانو گے؟ اب بچنا چاہتے ہو؟ حالانکہ تم خود ہی اس کے جلدی آنے کا تقاضا کر رہے تھے!
  52. ثُمَّ قِیْلَ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ذُوْقُوْا عَذَابَ الْخُلْدِ١ۚ هَلْ تُجْزَوْنَ اِلَّا بِمَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ﴿52﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. قِيْلَکہا جائے گا
    3. لِلَّذِيْنَان لوگوں کو جو
    4. ظَلَمُوْاانہوں نے ظلم کیا (ظلم)
    5. ذُوْقُوْاتم چکھو
    6. عَذَابَعذاب
    7. الْخُلْدِہمیشگی
    8. هَلْکیا
    9. تُجْزَوْنتمہیں بدلہ دیا جاتا
    10. اِلَّامگر
    11. بِمَاوہ جو
    12. كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَتم کماتے تھے
    پھر ظالموں سے کہا جائے گا کہ اب ہمیشہ کے عذاب کا مزا چکھو، جو کچھ تم کماتے رہے ہو اس کی پاداش کے سوا اور کیا بدلہ تم کو دیا جا سکتا ہے؟
  53. وَ یَسْتَنْۢبِئُوْنَكَ اَحَقٌّ هُوَ١ؔؕ قُلْ اِیْ وَ رَبِّیْۤ اِنَّهٗ لَحَقٌّ١ؔؕۚ وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ۠ع﴿53﴾

    1. وَيَسْتَنْۢبِئُوْنَكَاور آپ سے پوچھتے ہیں
    2. اَحَقٌّکیا سچ ہے
    3. ھُوَوہ
    4. قُلْآپ کہ دیں
    5. اِيْہاں
    6. وَرَبِّيْٓمیرے رب کی قسم
    7. اِنَّهٗبیشک وہ
    8. لَحَقٌّضرور سچ
    9. وَمَآاور نہیں
    10. اَنْتُمْتم ہو
    11. بِمُعْجِزِيْنَعاجز کرنے والے
    پھر پُوچھتے ہیں کیا واقعی یہ سچ ہے جو تم کہہ رہے ہو؟ کہو“میرے رب کی قسم، یہ بالکل سچ ہے اور تم اتنا بل بوتا نہیں رکھتے کہ اسے ظہُور میں آنے سے روک دو"
  54. وَ لَوْ اَنَّ لِكُلِّ نَفْسٍ ظَلَمَتْ مَا فِی الْاَرْضِ لَافْتَدَتْ بِهٖ١ؕ وَ اَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَ١ۚ وَ قُضِیَ بَیْنَهُمْ بِالْقِسْطِ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ﴿54﴾

    1. وَلَوْاور اگر ہو
    2. اَنَّہو
    3. لِكُلِّ نَفْسٍہر ایک کے لیے
    4. ظَلَمَتْاس نے ظلم کیا (ظالم)
    5. مَاجو کچھ
    6. فِي الْاَرْضِزمین میں
    7. لَافْتَدَتْالبتہ فدیہ دے دے
    8. بِهٖاس کو
    9. وَاَسَرُّوااور وہ چپکے چپکے ہوں گے
    10. النَّدَامَةَپشیمان
    11. لَمَّاجب
    12. رَاَوُاوہ دیکھیں گے
    13. الْعَذَابَعذاب
    14. وَقُضِيَاور فیصلہ ہوگا
    15. بَيْنَھُمْان کے درمیان
    16. بِالْقِسْطِانصاف کے ساتھ
    17. وَھُمْاور وہ
    18. لَا يُظْلَمُوْنَظلم نہ کیے جائیں گے
    اگر ہر اُس شخص کے پاس جس نے ظلم کیا ہے، رُوئے زمین کی دولت بھی ہو تو اُس عذاب سے بچنے کے لیے وہ اسے فدیہ میں دینے پر آمادہ ہو جائے گا جب یہ لوگ اس عذاب کو دیکھ لیں گے تو دل ہی دل میں پچھتائیں گے مگر ان کے درمیان پُورے انصاف سے فیصلہ کیا جائے گا کوئی ظلم ان پر نہ ہو گا
  55. اَلَاۤ اِنَّ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿55﴾

    1. اَلَآیاد رکھو
    2. اِنَّبیشک
    3. لِلّٰهِاللہ کیلئے
    4. مَاجو
    5. فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
    6. وَالْاَرْضِاور زمین
    7. اَلَآیاد رکھو
    8. اِنَّبیشک
    9. وَعْدَ اللّٰهِاللہ کا وعدہ
    10. حَقٌّسچ
    11. وَّلٰكِنَّاور لیکن
    12. اَكْثَرَھُمْان کے اکثر
    13. لَا يَعْلَمُوْنَجانتے نہیں
    سنو! آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ کا ہے سُن رکھو! اللہ کا وعدہ سچّا ہے مگر اکثر انسان جانتے نہیں ہیں
  56. هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ﴿56﴾

    1. ھُوَوہی
    2. يُحْيٖزندگی دیتا ہے
    3. وَيُمِيْتُاور مارتا ہے
    4. وَاِلَيْهِاور اس کی طرف
    5. تُرْجَعُوْنَتم لوٹائے جاؤگے
    وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے اور اسی کی طرف تم سب کو پلٹنا ہے
  57. یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ قَدْ جَآءَتْكُمْ مَّوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ شِفَآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ١ۙ۬ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ﴿57﴾

    1. يٰٓاَيُّھَااے
    2. النَّاسُلوگو
    3. قَدْ جَآءَتْكُمْتحقیق آگئی تمہارے پاس
    4. مَّوْعِظَةٌنصیحت
    5. مِّنْسے
    6. رَّبِّكُمْتمہارا رب
    7. وَشِفَآءٌاور شفا
    8. لِّمَااس کے لیے جو
    9. فِي الصُّدُوْرِسینوں (دلوں) میں
    10. وَهُدًىاور ہدایت
    11. وَّرَحْمَةٌاور رحمت
    12. لِّلْمُؤْمِنِيْنَمومنوں کے لیے
    لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نصیحت آ گئی ہے یہ وہ چیز ہے جو دلوں کے امراض کی شفا ہے اور جو اسے قبول کر لیں ان کے لیے رہنمائی اور رحمت ہے
  58. قُلْ بِفَضْلِ اللّٰهِ وَ بِرَحْمَتِهٖ فَبِذٰلِكَ فَلْیَفْرَحُوْا١ؕ هُوَ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ﴿58﴾

    1. قُلْآپ کہ دیں
    2. بِفَضْلِفضل سے
    3. اللّٰهِاللہ
    4. وَبِرَحْمَتِهٖاور اس کی رحمت سے
    5. فَبِذٰلِكَسو اس پر
    6. فَلْيَفْرَحُوْاوہ خوشی منائیں
    7. ھُوَوہ۔ یہ
    8. خَيْرٌبہتر
    9. مِّمَّااس سے جو
    10. يَجْمَعُوْنَوہ جمع کرتے ہیں
    اے نبیؐ، کہو کہ“یہ اللہ کا فضل اور اس کی مہربانی ہے کہ یہ چیز اس نے بھیجی، اس پر تو لوگوں کو خوشی منانی چاہیے، یہ اُن سب چیزوں سے بہتر ہے جنہیں لوگ سمیٹ رہے ہیں"
  59. قُلْ اَرَءَیْتُمْ مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ لَكُمْ مِّنْ رِّزْقٍ فَجَعَلْتُمْ مِّنْهُ حَرَامًا وَّ حَلٰلًا١ؕ قُلْ آٰللّٰهُ اَذِنَ لَكُمْ اَمْ عَلَى اللّٰهِ تَفْتَرُوْنَ﴿59﴾

    1. قُلْآپ کہ دیں
    2. اَرَءَيْتُمْبھلا دیکھو
    3. مَّآ اَنْزَلَجو اس نے اتارا
    4. اللّٰهُاللہ
    5. لَكُمْتمہارے لیے
    6. مِّنْسے
    7. رِّزْقٍرزق
    8. فَجَعَلْتُمْپھر تم نے بنا لیا
    9. مِّنْهُاس سے
    10. حَرَامًاکچھ حرام
    11. وَّحَلٰلًااور کچھ حلال
    12. قُلْآپ کہ دیں
    13. آٰللّٰهُکیا اللہ
    14. اَذِنَحکم دیا
    15. لَكُمْتمہیں
    16. اَمْیا
    17. عَلَياللہ پر
    18. اللّٰهِاللہ
    19. تَفْتَرُوْنَتم جھوٹ باندھتے ہو
    اے نبیؐ، ان سے کہو“تم لوگوں نے کبھی یہ بھی سوچا ہے کہ جو رزق اللہ نے تمہارے لیے اتارا تھا اس میں سے تم نے خود ہی کسی کو حرام اور کسی کو حلال ٹھیرا لیا!" اِن سے پوچھو، اللہ نے تم کو اس کی اجازت دی تھی؟ یا تم اللہ پر افترا کر رہے ہو؟
  60. وَ مَا ظَنُّ الَّذِیْنَ یَفْتَرُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَشْكُرُوْنَ۠ع﴿60﴾

    1. وَمَااور کیا
    2. ظَنُّخیال
    3. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    4. يَفْتَرُوْنَگھڑتے ہیں
    5. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    6. الْكَذِبَجھوٹ
    7. يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
    8. اِنَّبیشک
    9. اللّٰهَاللہ
    10. لَذُوْ فَضْلٍفضل کرنے والا
    11. عَلَي النَّاسِلوگوں پر
    12. وَلٰكِنَّاور لیکن
    13. اَكْثَرَھُمْان کے اکثر
    14. لَا يَشْكُرُوْنَشکر نہیں کرتے
    جو لوگ اللہ پر یہ جھوٹا افترا باندھتے ہیں ان کا کیا گمان ہے کہ قیامت کے روز ان سے کیا معاملہ ہو گا؟ اللہ تو لوگوں پر مہربانی کی نظر رکھتا ہے مگر اکثر انسان ایسے ہیں جو شکر نہیں کرتے
  61. وَ مَا تَكُوْنُ فِیْ شَاْنٍ وَّ مَا تَتْلُوْا مِنْهُ مِنْ قُرْاٰنٍ وَّ لَا تَعْمَلُوْنَ مِنْ عَمَلٍ اِلَّا كُنَّا عَلَیْكُمْ شُهُوْدًا اِذْ تُفِیْضُوْنَ فِیْهِ١ؕ وَ مَا یَعْزُبُ عَنْ رَّبِّكَ مِنْ مِّثْقَالِ ذَرَّةٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ وَ لَاۤ اَصْغَرَ مِنْ ذٰلِكَ وَ لَاۤ اَكْبَرَ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ﴿61﴾

    1. وَمَا تَكُوْنُاور نہیں ہوتے تم
    2. فِيْ شَاْنٍکسی حال میں
    3. وَّمَا تَتْلُوْااور نہیں پڑھتے
    4. مِنْهُاس سے
    5. مِنْسے۔ کچھ
    6. قُرْاٰنٍقرآن
    7. وَّلَا تَعْمَلُوْنَاور نہیں کرتے
    8. مِنْ عَمَلٍکوئی عمل
    9. اِلَّامگر
    10. كُنَّاہم ہوتے ہیں
    11. عَلَيْكُمْتم پر
    12. شُهُوْدًاگواہ
    13. اِذْ تُفِيْضُوْنَجب تم مشغول ہوتے ہو
    14. فِيْهِاس میں
    15. وَمَا يَعْزُبُاور نہیں غائب
    16. عَنْسے
    17. رَّبِّكَتمہارا رب
    18. مِنْسے
    19. مِّثْقَالِبرابر
    20. ذَرَّةٍایک ذرہ
    21. فِي الْاَرْضِزمین میں
    22. وَلَااور نہ
    23. فِي السَّمَآءِآسمان میں
    24. وَلَآاور نہ
    25. اَصْغَرَچھوٹا
    26. مِنْسے
    27. ذٰلِكَاس
    28. وَلَآاور نہ
    29. اَكْبَرَبڑا
    30. اِلَّامگر
    31. فِيْمیں
    32. كِتٰبٍ مُّبِيْنٍکتاب روشن
    اے نبیؐ، تم جس حال میں بھی ہوتے ہو اور قرآن میں سے جو کچھ بھی سُناتے ہو، اور لوگو، تم بھی جو کچھ کرتے ہو اُس سب کے دوران میں ہم تم کو دیکھتے رہتے ہیں کوئی ذرہ برابر چیز آسمان اور زمین میں ایسی نہیں ہے، نہ چھوٹی نہ بڑی، جو تیرے رب کی نظر سے پوشیدہ ہو اور ایک صاف دفتر میں درج نہ ہو
  62. اَلَاۤ اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَۚۖ﴿62﴾

    1. اَلَآیاد رکھو
    2. اِنَّبیشک
    3. اَوْلِيَآءَ اللّٰهِاللہ کے دوست
    4. لَا خَوْفٌنہ کوئی خوف
    5. عَلَيْهِمْان پر
    6. وَلَااور نہ
    7. ھُمْوہ
    8. يَحْزَنُوْنَغمگین ہوں گے
    سُنو! جو اللہ کے دوست ہیں، جو ایمان لائے اور جنہوں نے تقویٰ کا رویہ اختیار کیا،
  63. الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ كَانُوْا یَتَّقُوْنَؕ﴿63﴾

    1. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    2. اٰمَنُوْاایمان لائے
    3. وَكَانُوْااور وہ رہے
    4. يَتَّقُوْنَتقویٰ کرتے رہے
    ان کے لیے کسی خوف اور رنج کا موقع نہیں ہے
  64. لَهُمُ الْبُشْرٰى فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ فِی الْاٰخِرَةِ١ؕ لَا تَبْدِیْلَ لِكَلِمٰتِ اللّٰهِ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُؕ﴿64﴾

    1. لَھُمُان کے لیے
    2. الْبُشْرٰيبشارت
    3. فِيمیں
    4. الْحَيٰوةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی
    5. وَاور
    6. فِيمیں
    7. الْاٰخِرَةِآخرت
    8. لَا تَبْدِيْلَتبدیلی نہیں
    9. لِكَلِمٰتِباتوں میں
    10. اللّٰهِاللہ
    11. ذٰلِكَیہ
    12. ھُوَوہ
    13. الْفَوْزُکامیابی
    14. الْعَظِيْمُبڑی
    دُنیا اور آخرت دونوں زندگیوں میں ان کے لیے بشارت ہی بشارت ہے اللہ کی باتیں بدل نہیں سکتیں یہی بڑی کامیابی ہے
  65. وَ لَا یَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْ١ۘ اِنَّ الْعِزَّةَ لِلّٰهِ جَمِیْعًا١ؕ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ﴿65﴾

    1. وَلَااور نہ
    2. يَحْزُنْكَتمہیں غمگین کرے
    3. قَوْلُھُمْان کی بات
    4. اِنَّبیشک
    5. الْعِزَّةَغلبہ
    6. لِلّٰهِاللہ کے لیے
    7. جَمِيْعًاتمام
    8. ھُوَوہ
    9. السَّمِيْعُسننے والا
    10. الْعَلِيْمُجاننے والا
    اے نبیؐ، جو باتیں یہ لوگ تجھ پر بناتے ہیں وہ تجھے رنجیدہ نہ کریں، عزّت ساری کی ساری خدا کے اختیار میں ہے، اور وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے
  66. اَلَاۤ اِنَّ لِلّٰهِ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ مَا یَتَّبِعُ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ شُرَكَآءَ١ؕ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ اِنْ هُمْ اِلَّا یَخْرُصُوْنَ﴿66﴾

    1. اَلَآیاد رکھو
    2. اِنَّبیشک
    3. لِلّٰهِاللہ کے لیے
    4. مَنْجو کچھ
    5. فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
    6. وَمَنْاور جو
    7. فِي الْاَرْضِزمین میں
    8. وَمَاکیا۔ کس
    9. يَتَّبِعُپیروی کرتے ہیں
    10. الَّذِيْنَوہ لوگ
    11. يَدْعُوْنَپکارتے ہیں
    12. مِنْ دُوْنِسوائے
    13. اللّٰهِاللہ
    14. شُرَكَآءَشریک (جمع)
    15. اِنْ يَّتَّبِعُوْنَوہ نہیں پیروی کرتے
    16. اِلَّامگر
    17. الظَّنَّگمان
    18. وَاِنْاور نہیں
    19. ھُمْوہ
    20. اِلَّامگر (صرف)
    21. يَخْرُصُوْنَاٹکلیں دوڑاتے ہیں
    آگاہ رہو! آسمان کے بسنے والے ہوں یا زمین کے، سب سے سب اللہ کے مملوک ہیں اور جو لوگ اللہ کے سوا کچھ (اپنے خودساختہ) شریکوں کو پکار رہے ہیں وہ نِرے وہم و گمان کے پیرو ہیں اور محض قیاس آرائیاں کرتے ہیں
  67. هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ لِتَسْكُنُوْا فِیْهِ وَ النَّهَارَ مُبْصِرًا١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّسْمَعُوْنَ﴿67﴾

    1. ھُوَوہی
    2. الَّذِيْجو۔ جس
    3. جَعَلَبنایا
    4. لَكُمُتمہارے لیے
    5. الَّيْلَرات
    6. لِتَسْكُنُوْاتاکہ تم سکون حاصل کرو
    7. فِيْهِاس میں
    8. وَالنَّهَارَاور دن
    9. مُبْصِرًادکھانے والا (روشن)
    10. اِنَّبیشک
    11. فِيْ ذٰلِكَاس میں
    12. لَاٰيٰتٍالبتہ نشانیاں
    13. لِّقَوْمٍ يَّسْمَعُوْنَسننے والے لوگوں کے لیے
    وہ اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی کہ اس میں سکون حاصل کرو اور دن کو روشن بنایا اس میں نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو (کھلے کانوں سے پیغمبر کی دعوت کو) سنتے ہیں
  68. قَالُوا اتَّخَذَ اللّٰهُ وَلَدًا سُبْحٰنَهٗ١ؕ هُوَ الْغَنِیُّ١ؕ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ اِنْ عِنْدَكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍۭ بِهٰذَا١ؕ اَتَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ﴿68﴾

    1. قَالُواوہ کہتے ہیں
    2. اتَّخَذَبنا لیا
    3. اللّٰهُاللہ
    4. وَلَدًابیٹا
    5. سُبْحٰنَهٗوہ پاک ہے
    6. ھُوَوہ
    7. الْغَنِيُّبےنیاز
    8. لَهٗاس کے لیے
    9. مَاجو
    10. فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
    11. وَمَااور جو
    12. فِي الْاَرْضِزمین میں
    13. اِنْنہیں
    14. عِنْدَكُمْتمہارے پاس
    15. مِّنْکوئی
    16. سُلْطٰنٍدلیل
    17. بِهٰذَااس کے لیے
    18. اَتَقُوْلُوْنَکیا تم کہتے ہو
    19. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    20. مَاجو
    21. لَا تَعْلَمُوْنَتم نہیں جانتے
    لوگوں نے کہہ دیا کہ اللہ نے کسی کو بیٹا بنایا ہے سبحان اللہ! وہ تو بے نیاز ہے، آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اس کی ملک ہے تمہارے پاس اس قول کے لیے آخر کیا دلیل ہے؟ کیا تم اللہ کے متعلق وہ باتیں کہتے ہو جو تمہارے علم میں نہیں ہیں؟
  69. قُلْ اِنَّ الَّذِیْنَ یَفْتَرُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ لَا یُفْلِحُوْنَؕ﴿69﴾

    1. قُلْآپ کہ دیں
    2. اِنَّبیشک
    3. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    4. يَفْتَرُوْنَگھڑتے ہیں
    5. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    6. الْكَذِبَجھوٹ
    7. لَا يُفْلِحُوْنَوہ فلاح نہیں پائیں گے
    اے محمدؐ، کہہ دو کہ جو لوگ اللہ پر جھوٹے افترا باندھتے ہیں وہ ہرگز فلاح نہیں پا سکتے
  70. مَتَاعٌ فِی الدُّنْیَا ثُمَّ اِلَیْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ نُذِیْقُهُمُ الْعَذَابَ الشَّدِیْدَ بِمَا كَانُوْا یَكْفُرُوْنَ۠ع﴿70﴾

    1. مَتَاعٌکچھ فائدہ
    2. فِي الدُّنْيَادنیا میں
    3. ثُمَّپھر
    4. اِلَيْنَاہماری طرف
    5. مَرْجِعُھُمْان کو لوٹنا
    6. ثُمَّپھر
    7. نُذِيْقُھُمُہم چکھائیں گے انہیں
    8. الْعَذَابَعذاب
    9. الشَّدِيْدَشدید
    10. بِمَااس کے بدلے
    11. كَانُوْا يَكْفُرُوْنَوہ کفر کرتے تھے
    دنیا کی چند روزہ زندگی میں مزے کر لیں، پھر ہماری طرف اُن کو پلٹنا ہے پھر ہم اس کفر کے بدلے جس کا ارتکاب وہ کر رہے ہیں ان کو سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے
  71. وَ اتْلُ عَلَیْهِمْ نَبَاَ نُوْحٍ١ۘ اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖ یٰقَوْمِ اِنْ كَانَ كَبُرَ عَلَیْكُمْ مَّقَامِیْ وَ تَذْكِیْرِیْ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ فَعَلَى اللّٰهِ تَوَكَّلْتُ فَاَجْمِعُوْۤا اَمْرَكُمْ وَ شُرَكَآءَكُمْ ثُمَّ لَا یَكُنْ اَمْرُكُمْ عَلَیْكُمْ غُمَّةً ثُمَّ اقْضُوْۤا اِلَیَّ وَ لَا تُنْظِرُوْنِ﴿71﴾

    1. وَاتْلُاور پڑھو
    2. عَلَيْهِمْان پر (انہیں)
    3. نَبَاَخبر
    4. نُوْحٍنوح
    5. اِذْ قَالَجب اس نے کہا
    6. لِقَوْمِهٖاپنی قوم سے
    7. يٰقَوْمِاے میری قوم
    8. اِنْ كَانَاگر ہے
    9. كَبُرَگراں
    10. عَلَيْكُمْتم پر
    11. مَّقَامِيْمیرا قیام
    12. وَتَذْكِيْرِيْاور میرا نصیحت
    13. بِاٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی آیات کے ساتھ
    14. فَعَلَي اللّٰهِپس اللہ پر
    15. تَوَكَّلْتُمیں نے بھرسہ کیا
    16. فَاَجْمِعُوْٓاپس تم مقرر کرلو
    17. اَمْرَكُمْاپنا کام
    18. وَشُرَكَآءَكُمْاور تمہارے شریک
    19. ثُمَّپھر
    20. لَا يَكُنْنہ رہے
    21. اَمْرُكُمْتمہارا کام
    22. عَلَيْكُمْتم پر
    23. غُمَّةًکوئی شبہ
    24. ثُمَّپھر
    25. اقْضُوْٓاتم کر گزرو
    26. اِلَيَّمیرے ساتھ
    27. وَلَا تُنْظِرُوْنِاور نہ مجھے مہلت دو
    اِن کو نوحؑ کا قصہ سناؤ، اُس وقت کا قصہ جب اُس نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ“اے برادران قوم، اگر میرا تمہارے درمیان رہنا اور اللہ کی آیات سنا سنا کر تمہیں غفلت سے بیدار کرنا تمہارے لیے ناقابل برداشت ہو گیا ہے تو میرا بھروسہ اللہ پر ہے، تم اپنے ٹھیرائے ہوئے شریکوں کو ساتھ لے کر ایک متفقہ فیصلہ کر لو اور جو منصوبہ تمہارے پیش نظر ہو اس کو خوب سوچ سمجھ لو تاکہ اس کا کو ئی پہلو تمہاری نگاہ سے پوشیدہ نہ رہے، پھر میرے خلاف اس کو عمل میں لے آؤ اور مجھے ہرگز مہلت نہ دو
  72. فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَمَا سَاَلْتُكُمْ مِّنْ اَجْرٍ١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ١ۙ وَ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ﴿72﴾

    1. فَاِنْپھر اگر
    2. تَوَلَّيْتُمْتم منہ پھیر لو
    3. فَمَا سَاَلْتُكُمْتو میں نہیں مانگا تم سے
    4. مِّنْ اَجْرٍکوئی اجر
    5. اِنْتو صرف
    6. اَجْرِيَمیرا اجر
    7. اِلَّامگر (صرف)
    8. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    9. وَاُمِرْتُاور مجھے حکم دیا گیا
    10. اَنْکہ
    11. اَكُوْنَمیں رہو
    12. مِنَسے
    13. الْمُسْلِمِيْنَفرمانبردار
    تم نے میری نصیحت سے منہ موڑا (تو میرا کیا نقصان کیا) میں تم سے کسی اجر کا طلب گار نہ تھا، میرا اجر تو اللہ کے ذمہ ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ (خواہ کوئی مانے یا نہ مانے) میں خود مسلم بن کر رہوں"
  73. فَكَذَّبُوْهُ فَنَجَّیْنٰهُ وَ مَنْ مَّعَهٗ فِی الْفُلْكِ وَ جَعَلْنٰهُمْ خَلٰٓئِفَ وَ اَغْرَقْنَا الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا١ۚ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِیْنَ﴿73﴾

    1. فَكَذَّبُوْهُتو انہوں نے اسے جھٹلایا
    2. فَنَجَّيْنٰهُسو ہم نے بچالیا اسے
    3. وَمَنْاور جو
    4. مَّعَهٗاس کے ساتھ
    5. فِي الْفُلْكِکشتی میں
    6. وَجَعَلْنٰھُمْاور ہم نے بنایا انہیں
    7. خَلٰٓئِفَجانشین
    8. وَاَغْرَقْنَااور ہم نے غرق کردیا
    9. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    10. كَذَّبُوْاانہوں نے جھٹلایا
    11. بِاٰيٰتِنَاہماری آیتوں کو
    12. فَانْظُرْسو دیکھو
    13. كَيْفَکیسا
    14. كَانَہوا
    15. عَاقِبَةُانجام
    16. الْمُنْذَرِيْنَڈرائے گئے لوگ
    انہوں نے اسے جھٹلایا اور نتیجہ یہ ہوا کہ ہم نے اسے اور اُن لوگوں کو جو اس کے ساتھ کشتی میں تھے، بچا لیا اور انہی کو زمین میں جانشین بنایا اور ان سب لوگوں کو غرق کر دیا جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا تھا پس دیکھ لو کہ جنہیں متنبہ کیا گیا تھا (اور پھر بھی انہوں نے مان کر نہ دیا) اُن کا کیا انجام ہوا
  74. ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْۢ بَعْدِهٖ رُسُلًا اِلٰى قَوْمِهِمْ فَجَآءُوْهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَمَا كَانُوْا لِیُؤْمِنُوْا بِمَا كَذَّبُوْا بِهٖ مِنْ قَبْلُ١ؕ كَذٰلِكَ نَطْبَعُ عَلٰى قُلُوْبِ الْمُعْتَدِیْنَ﴿74﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. بَعَثْنَاہم نے بھیجے
    3. مِنْۢ بَعْدِهٖاس کے بعد
    4. رُسُلًاکئی رسول
    5. اِلٰىطرف
    6. قَوْمِهِمْان کی قوم
    7. فَجَآءُوْھُمْوہ آئے ان کے پاس
    8. بِالْبَيِّنٰتِروشن دلیلوں کے ساتھ
    9. فَمَا كَانُوْا لِيُؤْمِنُوْاسو ان سے نہ ہوا کہ وہ ایمان لے آئیں
    10. بِمَااس پر جو
    11. كَذَّبُوْاانہوں نے جھٹلایا
    12. بِهٖاس کو
    13. مِنْ قَبْلُاس سے قبل
    14. كَذٰلِكَاسی طرح
    15. نَطْبَعُہم مہر لگاتے ہیں
    16. عَلٰيپر
    17. قُلُوْبِدل (جمع)
    18. الْمُعْتَدِيْنَحد سے بڑھنے والے
    پھر نوحؑ کے بعد ہم نے مختلف پیغمبروں کو اُن کی قوموں کی طرف بھیجا اور وہ اُن کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے، مگر جس چیز کو انہوں نے پہلے جھٹلا دیا تھا اسے پھر مان کر نہ دیا اس طرح ہم حد سے گزر جانے والوں کے دلوں پر ٹھپہ لگا دیتے ہیں
  75. ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ مُّوْسٰى وَ هٰرُوْنَ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ بِاٰیٰتِنَا فَاسْتَكْبَرُوْا وَ كَانُوْا قَوْمًا مُّجْرِمِیْنَ﴿75﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. بَعَثْنَاہم نے بھیجا
    3. مِنْۢ بَعْدِهِمْان کے بعد
    4. مُّوْسٰىموسیٰ
    5. وَھٰرُوْنَاور ہارون
    6. اِلٰىطرف
    7. فِرْعَوْنَفرعون
    8. وَمَلَا۟ئِهٖاس کے سردار
    9. بِاٰيٰتِنَااپنی نشانیوں کے ساتھ
    10. فَاسْتَكْبَرُوْاتو انہوں نے تکبر کیا
    11. وَكَانُوْااور وہ تھے
    12. قَوْمًالوگ
    13. مُّجْرِمِيْنَگنہگار (جمع)
    پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰؑ اور ہارونؑ کو اپنی نشانیوں کے ساتھ فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف بھیجا، مگر انہوں نے اپنی بڑائی کا گھمنڈ کیا اور وہ مجرم لوگ تھے
  76. فَلَمَّا جَآءَهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِنَا قَالُوْۤا اِنَّ هٰذَا لَسِحْرٌ مُّبِیْنٌ﴿76﴾

    1. فَلَمَّاتو جب
    2. جَآءَھُمُآیا ان کے پاس
    3. الْحَقُّحق
    4. مِنْسے
    5. عِنْدِنَاہماری طرف
    6. قَالُوْٓاوہ کہنے لگے
    7. اِنَّبیشک
    8. هٰذَایہ
    9. لَسِحْرٌالبتہ جادو
    10. مُّبِيْنٌکھلا
    پس جب ہمارے پاس سے حق ان کے سامنے آیا تو انہوں نے کہہ دیا کہ یہ تو کھلا جادو ہے
  77. قَالَ مُوْسٰۤى اَتَقُوْلُوْنَ لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَكُمْ١ؕ اَسِحْرٌ هٰذَا١ؕ وَ لَا یُفْلِحُ السّٰحِرُوْنَ﴿77﴾

    1. قَالَکہا
    2. مُوْسٰٓىموسیٰ
    3. اَتَقُوْلُوْنَکیا تم کہتے ہو
    4. لِلْحَقِّ لَمَّاحق کیلئے (نسبت) جب
    5. جَآءَكُمْوہ آگیا تمہارے پاس
    6. اَسِحْرٌکیا جادو
    7. هٰذَایہ
    8. وَلَا يُفْلِحُاور کامیاب نہیں ہوتے
    9. السّٰحِرُوْنَجادوگر
    موسیٰؑ نے کہا:“تم حق کو یہ کہتے ہو جبکہ وہ تمہارے سامنے آگیا؟ کیا یہ جادو ہے؟ حالانکہ جادو گر فلاح نہیں پایا کرتے"
  78. قَالُوْۤا اَجِئْتَنَا لِتَلْفِتَنَا عَمَّا وَجَدْنَا عَلَیْهِ اٰبَآءَنَا وَ تَكُوْنَ لَكُمَا الْكِبْرِیَآءُ فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ مَا نَحْنُ لَكُمَا بِمُؤْمِنِیْنَ﴿78﴾

    1. قَالُوْٓاوہ بولے
    2. اَجِئْتَنَاکیا تو آیا ہمارے پاس
    3. لِتَلْفِتَنَاکہ پھیر دے ہمیں
    4. عَمَّااس سے جو
    5. وَجَدْنَاپایا ہم نے
    6. عَلَيْهِاس پر
    7. اٰبَآءَنَاہمارے باپ دادا
    8. وَتَكُوْنَاور ہوجائے
    9. لَكُمَاتم دونوں کے لیے
    10. الْكِبْرِيَآءُبڑائی
    11. فِي الْاَرْضِزمین میں
    12. وَمَااور نہیں
    13. نَحْنُہم
    14. لَكُمَاتم دونوں کے لیے
    15. بِمُؤْمِنِيْنَایمان لانے والوں میں سے
    اُنہوں نے جواب میں کہا“کیا تواس لیے آیا ہے کہ ہمیں اُ س طریقے سے پھیر دے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے اور زمین میں بڑائی تم دونوں کی قائم ہو جائے؟ تمہارے بات تو ہم ماننے والے نہیں ہیں"
  79. وَ قَالَ فِرْعَوْنُ ائْتُوْنِیْ بِكُلِّ سٰحِرٍ عَلِیْمٍ﴿79﴾

    1. وَقَالَاور کہا
    2. فِرْعَوْنُفرعون
    3. ائْتُوْنِيْلے آؤ میرے پاس
    4. بِكُلِّہر
    5. سٰحِرٍجادوگر
    6. عَلِيْمٍعلم والا
    اور فرعون نے (اپنے آدمیوں سے) کہا کہ“ہر ماہر فن جادوگر کو میرے پاس حاضر کرو "
  80. فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰۤى اَلْقُوْا مَاۤ اَنْتُمْ مُّلْقُوْنَ﴿80﴾

    1. فَلَمَّاپھر جب
    2. جَآءَآگئے
    3. السَّحَرَةُجادوگر
    4. قَالَکہا
    5. لَھُمْان سے
    6. مُّوْسٰٓىموسیٰ
    7. اَلْقُوْاتم ڈالو
    8. مَآجو
    9. اَنْتُمْتم
    10. مُّلْقُوْنَڈالنے والے ہو
    جب جادو گر آ گئے تو موسیٰؑ نے ان سے کہا“جو کچھ تمہیں پھینکنا ہے پھینکو"
  81. فَلَمَّاۤ اَلْقَوْا قَالَ مُوْسٰى مَا جِئْتُمْ بِهِ١ۙ السِّحْرُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَیُبْطِلُهٗ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِیْنَ﴿81﴾

    1. فَلَمَّآپھر جب
    2. اَلْقَوْاانہوں نے ڈالا
    3. قَالَکہا
    4. مُوْسٰىموسیٰ
    5. مَاجو
    6. جِئْتُمْ بِهِتم لائے ہو
    7. السِّحْرُجادو
    8. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    9. سَيُبْطِلُهٗابھی باطل کردے گا اسے
    10. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    11. لَا يُصْلِحُنہیں درست کرتا
    12. عَمَلَکام
    13. الْمُفْسِدِيْنَفساد کرنے والے
    پھر جب انہوں نے اپنے آنچھر پھینک دیے تو موسیٰؑ نے کہا“یہ جو کچھ تم نے پھینکا ہے یہ جادو ہے، اللہ ابھی اِسے باطل کیے دیتا ہے، مفسدوں کے کام کو اللہ سدھرنے نہیں دیتا
  82. وَ یُحِقُّ اللّٰهُ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُوْنَ۠ع﴿82﴾

    1. وَيُحِقُّاور حق کردے گا
    2. اللّٰهُاللہ
    3. الْحَقَّحق
    4. بِكَلِمٰتِهٖاپنے حکم سے
    5. وَلَوْ كَرِهَخواہ ناپسند کریں
    6. الْمُجْرِمُوْنَمجرم
    اور اللہ اپنے فرمانوں سے حق کو حق کر دکھاتا ہے، خواہ مجرموں کو وہ کتنا ہی ناگوار ہو"
  83. فَمَاۤ اٰمَنَ لِمُوْسٰۤى اِلَّا ذُرِّیَّةٌ مِّنْ قَوْمِهٖ عَلٰى خَوْفٍ مِّنْ فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهِمْ اَنْ یَّفْتِنَهُمْ١ؕ وَ اِنَّ فِرْعَوْنَ لَعَالٍ فِی الْاَرْضِ١ۚ وَ اِنَّهٗ لَمِنَ الْمُسْرِفِیْنَ﴿83﴾

    1. فَمَآسو نہ
    2. اٰمَنَایمان لایا
    3. لِمُوْسٰٓىموسیٰ پر
    4. اِلَّامگر
    5. ذُرِّيَّةٌچند لڑکے
    6. مِّنْسے
    7. قَوْمِهٖاس کی قوم
    8. عَلٰي خَوْفٍخوف کی وجہ سے
    9. مِّنْسے (کے)
    10. فِرْعَوْنَفرعون
    11. وَمَلَا۟ئِهِمْاور ان کے سردار
    12. اَنْکہ
    13. يَّفْتِنَھُمْوہ آفت میں ڈالے انہیں
    14. وَاِنَّاور بیشک
    15. فِرْعَوْنَفرعون
    16. لَعَالٍسرکش
    17. فِيمیں
    18. الْاَرْضِزمین
    19. وَاِنَّهٗاور بیشک وہ
    20. لَمِنَالبتہ۔ سے
    21. الْمُسْرِفِيْنَحد سے بڑھنے والے
    (پھر دیکھو کہ) موسیٰؑ کو اس کی قوم میں سے چند نوجوانوں کے سوا کسی نے نہ مانا، فرعون کے ڈر سے اور خود اپنی قوم کے سر بر آوردہ لوگوں کے ڈر سے (جنہیں خوف تھا کہ) فرعون ان کو عذاب میں مبتلا کرے گا اور واقعہ یہ ہے کہ فرعون زمین میں غلبہ رکھتا تھا اور وہ اُن لوگوں میں سے تھا جو کسی حد پر رکتے نہیں ہیں
  84. وَ قَالَ مُوْسٰى یٰقَوْمِ اِنْ كُنْتُمْ اٰمَنْتُمْ بِاللّٰهِ فَعَلَیْهِ تَوَكَّلُوْۤا اِنْ كُنْتُمْ مُّسْلِمِیْنَ﴿84﴾

    1. وَقَالَاور کہا
    2. مُوْسٰىموسیٰ
    3. يٰقَوْمِاے میری قوم
    4. اِنْاگر
    5. كُنْتُمْتم ہو
    6. اٰمَنْتُمْایمان لائے
    7. بِاللّٰهِاللہ پر
    8. فَعَلَيْهِتو اس پر
    9. تَوَكَّلُوْٓابھروسہ کرو
    10. اِنْاگر
    11. كُنْتُمْتم ہو
    12. مُّسْلِمِيْنَفرمانبردار (جمع)
    موسیٰؑ نے اپنی قوم سے کہا کہ“لوگو، اگر تم واقعی اللہ پر ایمان رکھتے ہو تو اس پر بھروسہ کرو اگر مسلمان ہو"
  85. فَقَالُوْا عَلَى اللّٰهِ تَوَكَّلْنَا١ۚ رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَۙ﴿85﴾

    1. فَقَالُوْاتو انہوں نے کہا
    2. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    3. تَوَكَّلْنَاہم نے بھروسہ کیا
    4. رَبَّنَااے ہمارے رب
    5. لَا تَجْعَلْنَانہ بنا ہمیں
    6. فِتْنَةًتختہ مشق
    7. لِّلْقَوْمِقوم کا
    8. الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
    انہوں نے جواب دیا“ہم نے اللہ ہی پر بھروسہ کیا، اے ہمارے رب، ہمیں ظالم لوگوں کے لیے فتنہ نہ بنا
  86. وَ نَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ﴿86﴾

    1. وَنَجِّنَااور ہمیں چھڑا دے
    2. بِرَحْمَتِكَاپنی رحمت سے
    3. مِنَسے
    4. الْقَوْمِقوم
    5. الْكٰفِرِيْنَکافر (جمع)
    اور اپنی رحمت سے ہم کو کافروں سے نجات دے"
  87. وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰى وَ اَخِیْهِ اَنْ تَبَوَّاٰ لِقَوْمِكُمَا بِمِصْرَ بُیُوْتًا وَّ اجْعَلُوْا بُیُوْتَكُمْ قِبْلَةً وَّ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ١ؕ وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ﴿87﴾

    1. وَاَوْحَيْنَآاور ہم نے وحی بھیجی
    2. اِلٰىطرف
    3. مُوْسٰىموسیٰ
    4. وَاَخِيْهِاور اس کا بھائی
    5. اَنْ تَبَوَّاٰکہ گھر بناؤ تم
    6. لِقَوْمِكُمَااپنی قوم کے لیے
    7. بِمِصْرَمصر میں
    8. بُيُوْتًاگھر
    9. وَّاجْعَلُوْااور بناؤ
    10. بُيُوْتَكُمْاپنے گھر
    11. قِبْلَةًقبلہ رو
    12. وَّاَقِيْمُوااور قائم کرو
    13. الصَّلٰوةَنماز
    14. وَبَشِّرِاور خوشخبری دو
    15. الْمُؤْمِنِيْنَمومن (جمع)
    اور ہم نے موسیٰؑ اور اس کے بھائی کو اشارہ کیا کہ“مصر میں چند مکان اپنی قوم کے لیے مہیا کرو اور اپنے ان مکانوں کو قبلہ ٹھیرا لو اور نماز قائم کرو اور اہل ایمان کو بشارت دے دو"
  88. وَ قَالَ مُوْسٰى رَبَّنَاۤ اِنَّكَ اٰتَیْتَ فِرْعَوْنَ وَ مَلَاَهٗ زِیْنَةً وَّ اَمْوَالًا فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۙ رَبَّنَا لِیُضِلُّوْا عَنْ سَبِیْلِكَ١ۚ رَبَّنَا اطْمِسْ عَلٰۤى اَمْوَالِهِمْ وَ اشْدُدْ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ فَلَا یُؤْمِنُوْا حَتّٰى یَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِیْمَ﴿88﴾

    1. وَقَالَاور کہا
    2. مُوْسٰىموسیٰ
    3. رَبَّنَآاے ہمارے رب
    4. اِنَّكَبیشک تو
    5. اٰتَيْتَتونے دیا
    6. فِرْعَوْنَفرعون
    7. وَمَلَاَهٗاور اسکے سردار
    8. زِينَةًزینت
    9. وَّاَمْوَالًااور مال (جمع)
    10. فِيمیں
    11. الْحَيٰوةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی
    12. رَبَّنَااے ہمارے رب
    13. لِيُضِلُّوْاکہ وہ گمراہ کریں
    14. عَنْسے
    15. سَبِيْلِكَتیرا راستہ
    16. رَبَّنَااے ہمارے رب
    17. اطْمِسْتو مٹا دے
    18. عَلٰٓيپر
    19. اَمْوَالِهِمْان کے مال
    20. وَاشْدُدْاور مہر لگا دے
    21. عَلٰي قُلُوْبِهِمْان کے دلوں پر
    22. فَلَا يُؤْمِنُوْاکہ وہ نہ ایمان لائیں
    23. حَتّٰىیہانتک کہ
    24. يَرَوُاوہ دیکھ لیں
    25. الْعَذَابَعذاب
    26. الْاَلِيْمَدردناک
    موسیٰؑ نے دعا کی“اے ہمارے رب، تو نے فرعون اور اس کے سرداروں کو دنیا کی زندگی میں زینت اور اموال سے نواز رکھا ہے اے رب، کیا یہ اس لیے ہے کہ وہ لوگوں کو تیری راہ سے بھٹکائیں؟ اے رب، ان کے مال غارت کر دے اور ان کے دلوں پر ایسی مہر کر دے کہ ایمان نہ لائیں جب تک دردناک عذاب نہ دیکھ لیں"
  89. قَالَ قَدْ اُجِیْبَتْ دَّعْوَتُكُمَا فَاسْتَقِیْمَا وَ لَا تَتَّبِعٰٓنِّ سَبِیْلَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿89﴾

    1. قَالَاس نے فرمایا
    2. قَدْ اُجِيْبَتْقبول ہوچکی
    3. دَّعْوَتُكُمَاتمہاری دعا
    4. فَاسْتَقِيْمَاسو تم دونوں ثابت قدم رہو
    5. وَلَا تَتَّبِعٰٓنِّاور نہ چلنا
    6. سَبِيْلَراہ
    7. الَّذِيْنَان لوگوں کی جو
    8. لَايَعْلَمُوْنَناواقف ہیں
    اللہ تعالیٰ نے جواب میں فرمایا“تم دونوں کی دعا قبول کی گئی ثابت قدم رہو اور اُن لوگوں کے طریقے کی ہرگز پیروی نہ کرو جو علم نہیں رکھتے"
  90. وَ جٰوَزْنَا بِبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْبَحْرَ فَاَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ وَ جُنُوْدُهٗ بَغْیًا وَّ عَدْوًا١ؕ حَتّٰۤى اِذَاۤ اَدْرَكَهُ الْغَرَقُ١ۙ قَالَ اٰمَنْتُ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا الَّذِیْۤ اٰمَنَتْ بِهٖ بَنُوْۤا اِسْرَآءِیْلَ وَ اَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ﴿90﴾

    1. وَجٰوَزْنَااور ہم نے پار کردیا
    2. بِبَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل کو
    3. الْبَحْرَدریا
    4. فَاَتْبَعَھُمْپس پیچھا کیا ان کا
    5. فِرْعَوْنُفرعون
    6. وَجُنُوْدُهٗاور اس کا لشکر
    7. بَغْيًاسرکشی
    8. وَّعَدْوًااور زیادتی
    9. حَتّٰٓيیہاں تک کہ
    10. اِذَآ اَدْرَكَهُجب اسے آپکڑا
    11. الْغَرَقُغرقابی
    12. قَالَوہ کہنے لگا
    13. اٰمَنْتُمیں ایمان لایا
    14. اَنَّهٗکہ وہ
    15. لَآنہیں
    16. اِلٰهَمعبود
    17. اِلَّاسوائے
    18. الَّذِيْٓ اٰمَنَتْوہ جس پر ایمان لائے
    19. بِهٖاس پر
    20. بَنُوْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل
    21. وَاَنَااور میں
    22. مِنَسے
    23. الْمُسْلِمِيْنَفرمانبردار (جمع)
    اور ہم بنی اسرائیل کو سمندر سے گزار لے گئے پھر فرعون اور اس کے لشکر ظلم اور زیادتی کی غرض سے ان کے پیچھے چلے حتیٰ کہ جب فرعون ڈوبنے لگا تو بول اٹھا "میں نے مان لیا کہ خداوند حقیقی اُس کے سوا کوئی نہیں ہے جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے، اور میں بھی سر اطاعت جھکا دینے والوں میں سے ہوں"
  91. آٰلْئٰنَ وَ قَدْ عَصَیْتَ قَبْلُ وَ كُنْتَ مِنَ الْمُفْسِدِیْنَ﴿91﴾

    1. آٰلْئٰنَکیا اب
    2. وَقَدْ عَصَيْتَاور البتہ تو نافرمانی کرتا رہا
    3. قَبْلُپہلے
    4. وَكُنْتَاور تو رہا
    5. مِنَسے
    6. الْمُفْسِدِيْنَفساد کرنے والے
    (جواب دیا گیا)“اب ایمان لاتا ہے! حالانکہ اِس سے پہلے تک تو نافرمانی کرتا رہا اور فساد برپا کرنے والوں میں سے تھا
  92. فَالْیَوْمَ نُنَجِّیْكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُوْنَ لِمَنْ خَلْفَكَ اٰیَةً١ؕ وَ اِنَّ كَثِیْرًا مِّنَ النَّاسِ عَنْ اٰیٰتِنَا لَغٰفِلُوْنَ۠ع﴿92﴾

    1. فَالْيَوْمَسو آج
    2. نُنَجِّيْكَہم تجھے بچا دیں گے
    3. بِبَدَنِكَتیرے بدن سے
    4. لِتَكُوْنَتاکہ تو رہے
    5. لِمَنْان کے لیے جو
    6. خَلْفَكَتیرے بعد آئیں
    7. اٰيَةًایک نشانی
    8. وَاِنَّاور بیشک
    9. كَثِيْرًااکثر
    10. مِّنَ النَّاسِلوگوں میں سے
    11. عَنْسے
    12. اٰيٰتِنَاہماری نشانیاں
    13. لَغٰفِلُوْنَغافل ہیں
    اب تو ہم صرف تیری لاش ہی کو بچائیں گے تاکہ تو بعد کی نسلوں کے لیے نشان عبرت بنے اگرچہ بہت سے انسان ایسے ہیں جو ہماری نشانیوں سے غفلت برتتے ہیں"
  93. وَ لَقَدْ بَوَّاْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ مُبَوَّاَ صِدْقٍ وَّ رَزَقْنٰهُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ١ۚ فَمَا اخْتَلَفُوْا حَتّٰى جَآءَهُمُ الْعِلْمُ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ یَقْضِیْ بَیْنَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فِیْمَا كَانُوْا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ﴿93﴾

    1. وَلَقَدْ بَوَّاْنَااور البتہ ہم نے ٹھکانہ دیا
    2. بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل
    3. مُبَوَّاَٹھکانہ
    4. صِدْقٍاچھا
    5. وَّرَزَقْنٰھُمْاور ہم نے رزق دیا انہیں
    6. مِّنَسے
    7. الطَّيِّبٰتِپاکیزہ چیزیں
    8. فَمَا اخْتَلَفُوْاسو انہوں نے اختلاف نہ کیا
    9. حَتّٰىیہاں تک کہ
    10. جَآءَھُمُآگیا ان کے پاس
    11. الْعِلْمُعلم
    12. اِنَّبیشک
    13. رَبَّكَتمہارا رب
    14. يَقْضِيْفیصلہ کرے گا
    15. بَيْنَھُمْان کے درمیان
    16. يَوْمَ الْقِيٰمَةِروز قیامت
    17. فِيْمَااس میں جو
    18. كَانُوْاوہ تھے
    19. فِيْهِاس میں
    20. يَخْتَلِفُوْنَوہ اختلاف کرتے
    ہم نے بنی اسرائیل کو بہت اچھا ٹھکانا دیا اور نہایت عمدہ وسائل زندگی انہیں عطا کیے پھر انہوں نے باہم اختلاف نہیں کیا مگراُس وقت جبکہ علم اُن کے پاس آ چکا تھا یقیناً تیرا رب قیامت کے روز اُن کے درمیان اُس چیز کا فیصلہ کر دے گا جس میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں
  94. فَاِنْ كُنْتَ فِیْ شَكٍّ مِّمَّاۤ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ فَسْئَلِ الَّذِیْنَ یَقْرَءُوْنَ الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكَ١ۚ لَقَدْ جَآءَكَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِیْنَۙ﴿94﴾

    1. فَاِنْپس اگر
    2. كُنْتَتو ہے
    3. فِيْ شَكٍّمیں شک میں
    4. مِّمَّآاس سے جو
    5. اَنْزَلْنَآہم نے اتارا
    6. اِلَيْكَتیری طرف
    7. فَسْئَلِتو پوچھ لیں
    8. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    9. يَقْرَءُوْنَپڑھتے ہیں
    10. الْكِتٰبَکتاب
    11. مِنْ قَبْلِكَتم سے پہلے
    12. لَقَدْ جَآءَكَتحقیق آگیا تیرے پاس
    13. الْحَقُّحق
    14. مِنْسے
    15. رَّبِّكَتیرا رب
    16. فَلَا تَكُوْنَنَّپس نہ ہونا
    17. مِنَسے
    18. الْمُمْتَرِيْنَشک کرنے والے
    اب اگر تجھے اُس ہدایت کی طرف سے کچھ بھی شک ہو جو ہم نے تجھ پر نازل کی ہے تو اُن لوگوں سے پوچھ لے جو پہلے سے کتاب پڑھ رہے ہیں فی الواقع یہ تیرے پاس حق ہی آیا ہے تیرے رب کی طرف سے، لہٰذا تو شک کرنے والوں میں سے نہ ہو
  95. وَ لَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ فَتَكُوْنَ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ﴿95﴾

    1. وَلَا تَكُوْنَنَّاور نہ ہونا
    2. مِنَسے
    3. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    4. كَذَّبُوْاانہوں نے جھٹلایا
    5. بِاٰيٰتِآیتوں کو
    6. اللّٰهِاللہ
    7. فَتَكُوْنَپھر ہوجائے
    8. مِنَسے
    9. الْخٰسِرِيْنَخسارہ پانے والے
    اور ان لوگوں میں نہ شامل ہو جنہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلایا ہے، ورنہ تو نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا
  96. اِنَّ الَّذِیْنَ حَقَّتْ عَلَیْهِمْ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا یُؤْمِنُوْنَۙ﴿96﴾

    1. اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ جو
    2. حَقَّتْثابت ہوگئی
    3. عَلَيْهِمْان پر
    4. كَلِمَتُبات
    5. رَبِّكَتیرا رب
    6. لَا يُؤْمِنُوْنَوہ ایمان نہ لائیں گے
    حقیقت یہ ہے کہ جن لوگوں پر تیرے رب کا قول راست آگیا ہے ان کے سامنے خواہ کوئی نشانی آ جائے
  97. وَ لَوْ جَآءَتْهُمْ كُلُّ اٰیَةٍ حَتّٰى یَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِیْمَ﴿97﴾

    1. وَلَوْخواہ
    2. جَآءَتْھُمْآجائے ان کے پاس
    3. كُلُّ اٰيَةٍہر نشانی
    4. حَتّٰىیہانتک کہ
    5. يَرَوُاوہ دیکھ لیں
    6. الْعَذَابَعذاب
    7. الْاَلِيْمَدردناک
    وہ کبھی ایمان لا کر نہیں دیتے جب تک کہ درد ناک عذاب سامنے آتا نہ دیکھ لیں
  98. فَلَوْ لَا كَانَتْ قَرْیَةٌ اٰمَنَتْ فَنَفَعَهَاۤ اِیْمَانُهَاۤ اِلَّا قَوْمَ یُوْنُسَ١ؕ لَمَّاۤ اٰمَنُوْا كَشَفْنَا عَنْهُمْ عَذَابَ الْخِزْیِ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ مَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِیْنٍ﴿98﴾

    1. فَلَوْلَاپس کیوں نہ
    2. كَانَتْہوتی
    3. قَرْيَةٌکوئی بستی
    4. اٰمَنَتْکہ وہ ایمان لاتی
    5. فَنَفَعَهَآتو نفع دیتا اس کو
    6. اِيْمَانُهَآاس کا ایمان
    7. اِلَّامگر
    8. قَوْمَ يُوْنُسَقوم یونس
    9. لَمَّآجب
    10. اٰمَنُوْاوہ ایمان لائے
    11. كَشَفْنَاہم نے اٹھا لیا
    12. عَنْھُمْان سے
    13. عَذَابَعذاب
    14. الْخِزْيِرسوائی
    15. فِيمیں
    16. الْحَيٰوةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی
    17. وَمَتَّعْنٰھُمْاور نفع پہنچایا انہیں
    18. اِلٰى حِيْنٍایک مدت تک
    پھر کیا ایسی کوئی مثال ہے کہ ایک بستی عذاب دیکھ کر ایمان لائی ہو اور اس کا ایمان اس کے لیے نفع بخش ثابت ہوا ہو؟ یونسؑ کی قوم کے سوا (اس کی کوئی نظیر نہیں) وہ قوم جب ایمان لے آئی تھی تو البتہ ہم نے اس پر سے دنیا کی زندگی میں رسوائی کا عذاب ٹال دیا تھا اور اس کو ایک مدت تک زندگی سے بہرہ مند ہونے کا موقع دے دیا تھا
  99. وَ لَوْ شَآءَ رَبُّكَ لَاٰمَنَ مَنْ فِی الْاَرْضِ كُلُّهُمْ جَمِیْعًا١ؕ اَفَاَنْتَ تُكْرِهُ النَّاسَ حَتّٰى یَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَ﴿99﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. شَآءَچاہتا
    3. رَبُّكَتیرا رب
    4. لَاٰمَنَالبتہ ایمان لے آتے
    5. مَنْجو
    6. فِي الْاَرْضِزمین میں
    7. كُلُّھُمْ جَمِيْعًاوہ سب کے سب
    8. اَفَاَنْتَپس کیا تو
    9. تُكْرِهُمجبور کریگا
    10. النَّاسَلوگ
    11. حَتّٰىیہانتک کہ
    12. يَكُوْنُوْاوہ ہوجائیں
    13. مُؤْمِنِيْنَمومن (جمع)
    اگر تیرے رب کی مشیت یہ ہوتی (کہ زمین میں سب مومن و فرمانبردار ہی ہوں) تو سارے اہل زمین ایمان لے آئے ہوتے پھر کیا تو لوگوں کو مجبور کرے گا کہ وہ مومن ہو جائیں؟
  100. وَ مَا كَانَ لِنَفْسٍ اَنْ تُؤْمِنَ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ یَجْعَلُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِیْنَ لَا یَعْقِلُوْنَ﴿100﴾

    1. وَمَا كَانَاور نہیں ہے
    2. لِنَفْسٍکسی شخص کے لیے
    3. اَنْکہ
    4. تُؤْمِنَایمان لائے
    5. اِلَّامگر (بغیر)
    6. بِاِذْنِ اللّٰهِاذنِ الٰہی سے
    7. وَيَجْعَلُاور وہ ڈالتا ہے
    8. الرِّجْسَگندگی
    9. عَلَيپر
    10. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    11. لَا يَعْقِلُوْنَعقل نہیں رکھتے
    کوئی متنفس اللہ کے اذن کے بغیر ایمان نہیں لا سکتا، اور اللہ کا طریقہ یہ ہے کہ جو لوگ عقل سے کام نہیں لیتے وہ ان پر گندگی ڈال دیتا ہے
  101. قُلِ انْظُرُوْا مَا ذَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ مَا تُغْنِی الْاٰیٰتُ وَ النُّذُرُ عَنْ قَوْمٍ لَّا یُؤْمِنُوْنَ﴿101﴾

    1. قُلِآپ کہ دیں
    2. انْظُرُوْادیکھو
    3. مَاذَاکیا ہے
    4. فِيمیں
    5. السَّمٰوٰتِآسمانوں
    6. وَالْاَرْضِزمین
    7. وَمَا تُغْنِياور نہیں فائدہ دیتیں
    8. الْاٰيٰتُنشانیاں
    9. وَالنُّذُرُاور ڈرانے والے
    10. عَنْسے
    11. قَوْمٍلوگ
    12. لَّا يُؤْمِنُوْنَوہ نہیں مانتے
    اِن سے کہو“زمین اور آسمانوں میں جو کچھ ہے اسے آنکھیں کھول کر دیکھو" اور جو لوگ ایمان لانا ہی نہیں چاہتے ان کے لیے نشانیاں اور تنبیہیں آخر کیا مفید ہو سکتی ہیں
  102. فَهَلْ یَنْتَظِرُوْنَ اِلَّا مِثْلَ اَیَّامِ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ قُلْ فَانْتَظِرُوْۤا اِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُنْتَظِرِیْنَ﴿102﴾

    1. فَهَلْتو کیا
    2. يَنْتَظِرُوْنَوہ انتظار کرتے ہیں
    3. اِلَّامگر
    4. مِثْلَجیسے
    5. اَيَّامِدن (واقعات)
    6. الَّذِيْنَوہ لوگ
    7. خَلَوْاجو گزر چکے
    8. مِنْ قَبْلِهِمْان سے پہلے
    9. قُلْآپ کہ دیں
    10. فَانْتَظِرُوْٓاپس تم انتظار کرو
    11. اِنِّىْبیشک میں
    12. مَعَكُمْتمہارے ساتھ
    13. مِّنَسے
    14. الْمُنْتَظِرِيْنَانتظار کرنے والے
    اب یہ لوگ اِس کے سوا اور کس چیز کے منتظر ہیں کہ وہی برے دن دیکھیں جو اِن سے پہلے گزرے ہوئے لوگ دیکھ چکے ہیں؟ اِن سے کہو“اچھا، انتظار کرو، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں"
  103. ثُمَّ نُنَجِّیْ رُسُلَنَا وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كَذٰلِكَ١ۚ حَقًّا عَلَیْنَا نُنْجِ الْمُؤْمِنِیْنَ۠ع﴿103﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. نُنَجِّيْہم بچا لیتے ہیں
    3. رُسُلَنَااپنے رسول (جمع)
    4. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ جو
    5. اٰمَنُوْاوہ ایمان لائے
    6. كَذٰلِكَاسی طرح
    7. حَقًّا عَلَيْنَاحق ہم پر
    8. نُنْجِہم بچالیں گے
    9. الْمُؤْمِنِيْنَمومنین
    پھر (جب ایسا وقت آتا ہے تو) ہم اپنے رسولوں کو اور اُن لوگوں کو بچا لیا کرتے ہیں جو ایمان لائے ہوں ہمارا یہی طریقہ ہے ہم پر یہ حق ہے کہ مومنوں کو بچا لیں
  104. قُلْ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنْ كُنْتُمْ فِیْ شَكٍّ مِّنْ دِیْنِیْ فَلَاۤ اَعْبُدُ الَّذِیْنَ تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ لٰكِنْ اَعْبُدُ اللّٰهَ الَّذِیْ یَتَوَفّٰىكُمْ١ۖۚ وَ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَۙ﴿104﴾

    1. قُلْآپ کہ دیں
    2. يٰٓاَيُّھَا النَّاسُاے لوگو !
    3. اِنْاگر
    4. كُنْتُمْتم ہو
    5. فِيْ شَكٍّکسی شک میں
    6. مِّنْسے
    7. دِيْنِيْمیرے دین
    8. فَلَآ اَعْبُدُتو میں عبادت نہیں کرتا
    9. الَّذِيْنَوہ جو کہ
    10. تَعْبُدُوْنَتم پوجتے ہو
    11. مِنْ دُوْنِسوائے
    12. اللّٰهِاللہ
    13. وَلٰكِنْاور لیکن
    14. اَعْبُدُ اللّٰهَمیں اللہ کی عبادت کرتا ہوں
    15. الَّذِيْوہ جو
    16. يَتَوَفّٰىكُمْتمہیں اٹھا لیتا ہے
    17. وَاُمِرْتُاور مجھے حکم دیا گیا
    18. اَنْکہ
    19. اَكُوْنَمیں ہوں
    20. مِنَسے
    21. الْمُؤْمِنِيْنَمومنین
    اے نبیؐ! کہہ دو کہ لوگو، اگر تم ابھی تک میرے دین کے متعلق کسی شک میں ہو تو سن لو کہ تم اللہ کے سوا جن کی بندگی کرتے ہو میں ان کی بندگی نہیں کرتا بلکہ صرف اسی خدا کی بندگی کرتا ہوں جس کے قبضے میں تمہاری موت ہے مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ایمان لانے والوں میں سے ہوں
  105. وَ اَنْ اَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّیْنِ حَنِیْفًا١ۚ وَ لَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ﴿105﴾

    1. وَاَنْاور یہ کہ
    2. اَقِمْسیدھا رکھ
    3. وَجْهَكَاپنا منہ
    4. لِلدِّيْنِدین کے لیے
    5. حَنِيْفًاسب سے منہ موڑ کر
    6. وَلَا تَكُوْنَنَّاور ہرگز نہ ہونا
    7. مِنَسے
    8. الْمُشْرِكِيْنَمشرکین
    اور مجھ سے فرمایا گیا ہے کہ تو یکسو ہو کر اپنے آپ کو ٹھیک ٹھیک اِس دین پر قائم کر دے، اور ہرگز ہرگز مشرکوں میں سے نہ ہو
  106. وَ لَا تَدْعُ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَنْفَعُكَ وَ لَا یَضُرُّكَ١ۚ فَاِنْ فَعَلْتَ فَاِنَّكَ اِذًا مِّنَ الظّٰلِمِیْنَ﴿106﴾

    1. وَلَا تَدْعُاور نہ پکار
    2. مِنْ دُوْنِسوائے
    3. اللّٰهِ
    4. مَاجو
    5. لَا يَنْفَعُكَنہ تجھے نفع دے
    6. وَلَااور نہ
    7. يَضُرُّكَنقصان پہنچائے
    8. فَاِنْپھر اگر
    9. فَعَلْتَتونے کیا
    10. فَاِنَّكَتو بیشک تو
    11. اِذًااس وقت
    12. مِّنَسے
    13. الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
    اور اللہ کو چھوڑ کر کسی ایسی ہستی کو نہ پکار جو تجھے نہ فائدہ پہنچا سکتی ہے نہ نقصان اگر تو ایسا کرے گا تو ظالموں میں سے ہوگا
  107. وَ اِنْ یَّمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهٗۤ اِلَّا هُوَ١ۚ وَ اِنْ یُّرِدْكَ بِخَیْرٍ فَلَا رَآدَّ لِفَضْلِهٖ١ؕ یُصِیْبُ بِهٖ مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ١ؕ وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ﴿107﴾

    1. وَاِنْاور اگر
    2. يَّمْسَسْكَپہنچائے تجھے
    3. اللّٰهُاللہ
    4. بِضُرٍّکوئی نقصان
    5. فَلَا كَاشِفَتو نہیں ہٹانے والا
    6. لَهٗٓاس کا
    7. اِلَّا ھُوَاس کے سوا
    8. وَاِنْاور اگر
    9. يُّرِدْكَتیرا چاہے
    10. بِخَيْرٍبھلا
    11. فَلَا رَآدَّتو نہیں کوئی روکنے والا
    12. لِفَضْلِهٖاس کے فضل کو
    13. يُصِيْبُوہ پہنچاتا ہے
    14. بِهٖاس کو
    15. مَنْجسے
    16. يَّشَآءُچاہتا ہے
    17. مِنْسے
    18. عِبَادِهٖاپنے بندے
    19. وَھُوَاور وہ
    20. الْغَفُوْرُبخشنے والا
    21. الرَّحِيْمُنہایت مہربان
    اگر اللہ تجھے کسی مصیبت میں ڈالے تو خود اس کے سوا کوئی نہیں جو اس مصیبت کو ٹال دے، اور اگر وہ تیرے حق میں کسی بھلائی کا ارادہ کرے تو اس کے فضل کو پھیرنے والا بھی کوئی نہیں ہے وہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے اپنے فضل سے نوازتا ہے اور وہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے
  108. قُلْ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ قَدْ جَآءَكُمُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكُمْ١ۚ فَمَنِ اهْتَدٰى فَاِنَّمَا یَهْتَدِیْ لِنَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ ضَلَّ فَاِنَّمَا یَضِلُّ عَلَیْهَا١ۚ وَ مَاۤ اَنَا عَلَیْكُمْ بِوَكِیْلٍؕ﴿108﴾

    1. قُلْآپ کہ دیں
    2. يٰٓاَيُّھَا النَّاسُاے لوگو
    3. قَدْ جَآءَكُمُپہنچ چکا تمہارے پاس
    4. الْحَقُّحق
    5. مِنْسے
    6. رَّبِّكُمْتمہارا رب
    7. فَمَنِتو جو
    8. اهْتَدٰىہدایت پائی
    9. فَاِنَّمَاتو صرف
    10. يَهْتَدِيْاس نے ہدایت پائی
    11. لِنَفْسِهٖاپنی جان کے لیے
    12. وَمَنْاور جو
    13. ضَلَّگمراہ ہوا
    14. فَاِنَّمَاتو صرف
    15. يَضِلُّوہ گمراہ ہوا
    16. عَلَيْهَااس پر (برے کو)
    17. وَمَآاور نہیں
    18. اَنَامیں
    19. عَلَيْكُمْتم پر
    20. بِوَكِيْلٍمختار
    اے محمدؐ، کہہ دو کہ“لوگو، تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے حق آ چکا ہے اب جو سیدھی راہ اختیار کرے اس کی راست روی اسی کے لیے مفید ہے، اور جو گمراہ رہے اس کی گمراہی اسی کے لیے تباہ کن ہے اور میں تمہارے اوپر کوئی حوالہ دار نہیں ہوں"
  109. وَ اتَّبِعْ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ وَ اصْبِرْ حَتّٰى یَحْكُمَ اللّٰهُ١ۖۚ وَ هُوَ خَیْرُ الْحٰكِمِیْنَ۠ع﴿109﴾

    1. وَاتَّبِعْاور پیروی کرو
    2. مَاجو
    3. يُوْحٰٓىوحی ہوتی ہے
    4. اِلَيْكَتمہاری طرف
    5. وَاصْبِرْاور صبر کرو
    6. حَتّٰىیہانتک کہ
    7. يَحْكُمَفیصلہ کردے
    8. اللّٰهُاللہ
    9. وَھُوَاور وہ
    10. خَيْرُبہترین
    11. الْحٰكِمِيْنَفیصلہ کرنے والا
    اور اے نبیؐ، تم اس ہدایت کی پیروی کیے جاؤ جو تمہاری طرف بذریعہ وحی بھیجی جا رہی ہے، اور صبر کرو یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کر دے، اور وہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے