20. Taa-Haaطه

Taa-Haa · Meccan · 135 ayahs · 8 rukus · Nazar Ahmed

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. طٰهٰۚ﴿1﴾

    1. طٰهٰطہ
    طٰہٰ
  2. مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ لِتَشْقٰۤىۙ﴿2﴾

    1. مَآ اَنْزَلْنَاہم نے نازل نہیں کیا
    2. عَلَيْكَتم پر
    3. الْقُرْاٰنَقرآن
    4. لِتَشْقٰٓيتاکہ تم مشقت میں پڑجاؤ
    ہم نے یہ قرآن تم پر اس لیے نازل نہیں کیا ہے کہ تم مصیبت میں پڑ جاؤ
  3. اِلَّا تَذْكِرَةً لِّمَنْ یَّخْشٰىۙ﴿3﴾

    1. اِلَّامگر
    2. تَذْكِرَةًیاد دہانی
    3. لِّمَنْاس کے لیے جو
    4. يَّخْشٰىڈرتا ہے
    یہ تو ایک یاد دہانی ہے ہر اس شخص کے لیے جو ڈرے
  4. تَنْزِیْلًا مِّمَّنْ خَلَقَ الْاَرْضَ وَ السَّمٰوٰتِ الْعُلٰىؕ﴿4﴾

    1. تَنْزِيْلًانازل کیا ہوا
    2. مِّمَّنْسے۔ جس
    3. خَلَقَبنایا
    4. الْاَرْضَزمین
    5. وَالسَّمٰوٰتِاور آسمان (جمع)
    6. الْعُلٰىاونچے
    نازل کیا گیا ہے اُس ذات کی طرف سے جس نے پیدا کیا ہے زمین کو اور بلند آسمانوں کو
  5. اَلرَّحْمٰنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوٰى﴿5﴾

    1. اَلرَّحْمَنُرحمن
    2. عَلَي الْعَرْشِعرش پر
    3. اسْتَوٰىقائم
    وہ رحمان (کائنات کے) تخت سلطنت پر جلوہ فرما ہے
  6. لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا وَ مَا تَحْتَ الثَّرٰى﴿6﴾

    1. لَهٗ مَااس کے لیے جو
    2. فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
    3. وَمَااور جو
    4. فِي الْاَرْضِزمین میں
    5. وَمَااور جو
    6. بَيْنَهُمَاان دونوں کے درمیان
    7. وَمَااور جو
    8. تَحْتَنیچے
    9. الثَّرٰىگیلی مٹی
    مالک ہے اُن سب چیزوں کا جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور جو زمین و آسمان کے درمیان میں ہیں اور جو مٹی کے نیچے ہیں
  7. وَ اِنْ تَجْهَرْ بِالْقَوْلِ فَاِنَّهٗ یَعْلَمُ السِّرَّ وَ اَخْفٰى﴿7﴾

    1. وَاِنْاور اگر
    2. تَجْهَرْتو پکار کر کہے
    3. بِالْقَوْلِبات
    4. فَاِنَّهٗتو بیشک وہ
    5. يَعْلَمُجانتا ہے
    6. السِّرَّبھید
    7. وَاَخْفٰياور نہایت پوشیدہ
    تم چاہے اپنی بات پکار کر کہو، وہ تو چپکے سے کہی ہوئی بات بلکہ اس سے مخفی تر بات بھی جانتا ہے
  8. اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ لَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى﴿8﴾

    1. اَللّٰهُاللہ
    2. لَآ اِلٰهَنہیں کوئی معبود
    3. اِلَّا هُوَاس کے سوا
    4. لَهُاسی کے لیے
    5. الْاَسْمَآءُسب نام
    6. الْحُسْنٰىاچھے
    وہ اللہ ہے، اس کے سوا کوئی خدا نہیں، اس کے لیے بہترین نام ہیں
  9. وَ هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ مُوْسٰىۘ﴿9﴾

    1. وَهَلْاور کیا
    2. اَتٰىكَتمہارے پاس آئی
    3. حَدِيْثُبات۔ خبر
    4. مُوْسٰىموسیٰ
    اور تمہیں کچھ موسیٰؑ کی خبر بھی پہنچی ہے؟
  10. اِذْ رَاٰ نَارًا فَقَالَ لِاَهْلِهِ امْكُثُوْۤا اِنِّیْۤ اٰنَسْتُ نَارًا لَّعَلِّیْۤ اٰتِیْكُمْ مِّنْهَا بِقَبَسٍ اَوْ اَجِدُ عَلَى النَّارِ هُدًى﴿10﴾

    1. اِذْ رَاٰجب اس نے دیکھی
    2. نَارًاآگ
    3. فَقَالَتو کہا
    4. لِاَهْلِهِاپنے گھروالوں کو
    5. امْكُثُوْٓاتم ٹھہرو
    6. اِنِّىْٓبیشک میں نے
    7. اٰنَسْتُدیکھی ہے
    8. نَارًاآگ
    9. لَّعَلِّيْٓشاید میں
    10. اٰتِيْكُمْتمہارے پاس لاؤں
    11. مِّنْهَااس سے
    12. بِقَبَسٍچنگاری
    13. اَوْیا
    14. اَجِدُمیں پاؤں
    15. عَلَي النَّارِآگ پر۔ کے
    16. هُدًىراستہ
    جب کہ اس نے ایک آگ دیکھی اور اپنے گھر والوں سے کہا کہ " ذرا ٹھیرو، میں نے ایک آگ دیکھی ہے، شاید کہ تمہارے لیے ایک آدھ انگارا لے آؤں، یا اِس آگ پر مجھے (راستے کے متعلق) کوئی رہنمائی مل جائے"
  11. فَلَمَّاۤ اَتٰىهَا نُوْدِیَ یٰمُوْسٰىؕ﴿11﴾

    1. فَلَمَّآپس جب
    2. اَتٰىهَاوہ وہاں آئے
    3. نُوْدِيَآواز آئی
    4. يٰمُوْسٰىاے موسیٰ
    وہاں پہنچا تو پکارا گیا "اے موسیٰؑ!
  12. اِنِّیْۤ اَنَا رَبُّكَ فَاخْلَعْ نَعْلَیْكَ١ۚ اِنَّكَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًىؕ﴿12﴾

    1. اِنِّىْٓبیشک میں
    2. اَنَامیں
    3. رَبُّكَتمہارا رب
    4. فَاخْلَعْسو اتار لو
    5. نَعْلَيْكَاپنی جوتیاں
    6. اِنَّكَبیشک تم
    7. بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِمیدان پاک
    8. طُوًىطوی
    میں ہی تیرا رب ہوں، جوتیاں اتار دے تو وادی مقدس طویٰ میں ہے
  13. وَ اَنَا اخْتَرْتُكَ فَاسْتَمِعْ لِمَا یُوْحٰى﴿13﴾

    1. وَاَنَااور میں
    2. اخْتَرْتُكَتمہیں پسند کیا
    3. فَاسْتَمِعْپس کان لگا کر سنو
    4. لِمَا يُوْحٰىاس کی طرف جو وحی کی جائے
    اور میں نے تجھ کو چُن لیا ہے، سُن جو کچھ وحی کیا جاتا ہے
  14. اِنَّنِیْۤ اَنَا اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعْبُدْنِیْ١ۙ وَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِذِكْرِیْ﴿14﴾

    1. اِنَّنِيْٓبیشک میں
    2. اَنَامیں
    3. اللّٰهُاللہ
    4. لَآ اِلٰهَنہیں کوئی معبود
    5. اِلَّآ اَنَامیرے سوا
    6. فَاعْبُدْنِيْپس میری عبادت کرو
    7. وَاَ قِمِاور قائم کرو
    8. الصَّلٰوةَنماز
    9. لِذِكْرِيْمیری یاد کے لیے
    میں ہی اللہ ہوں، میرے سوا کوئی خدا نہیں ہے، پس تو میری بندگی کر اور میری یاد کے لیے نماز قائم کر
  15. اِنَّ السَّاعَةَ اٰتِیَةٌ اَكَادُ اُخْفِیْهَا لِتُجْزٰى كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا تَسْعٰى﴿15﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. السَّاعَةَقیامت
    3. اٰتِيَةٌآنے والی
    4. اَكَادُمیں چاہتا ہوں
    5. اُخْفِيْهَامیں اسے پوشیدہ رکھوں
    6. لِتُجْزٰىتاکہ بدلہ دیا جائے
    7. كُلُّ نَفْسٍہر شخص
    8. بِمَا تَسْعٰياس کا جو وہ کوشش کرے
    قیامت کی گھڑی ضرور آنے والی ہے میں اُس کا وقت مخفی رکھنا چاہتا ہوں، تاکہ ہر متنفّس اپنی سعی کے مطابق بدلہ پائے
  16. فَلَا یَصُدَّنَّكَ عَنْهَا مَنْ لَّا یُؤْمِنُ بِهَا وَ اتَّبَعَ هَوٰىهُ فَتَرْدٰى﴿16﴾

    1. فَلَا يَصُدَّنَّكَپس تجھے روک نہ دے
    2. عَنْهَااس سے
    3. مَنْجو
    4. لَّا يُؤْمِنُایمان نہیں رکھتا
    5. بِهَااس پر
    6. وَاتَّبَعَاور وہ پیچھے پڑا
    7. هَوٰىهُاپنی خواہش
    8. فَتَرْدٰىپھر تو ہلاک ہوجائے
    پس کوئی ایسا شخص جو اُس پر ایمان نہیں لاتا اور اپنی خواہش نفس کا بندہ بن گیا ہے تجھ کو اُس گھڑی کی فکر سے نہ روک دے، ورنہ تو ہلاکت میں پڑ جائے گا
  17. وَ مَا تِلْكَ بِیَمِیْنِكَ یٰمُوْسٰى﴿17﴾

    1. وَمَااور کیا
    2. تِلْكَیہ
    3. بِيَمِيْنِكَتیرے داہنے ہاتھ میں
    4. يٰمُوْسٰىاے موسیٰ
    اور اے موسیٰؑ، یہ تیرے ہاتھ میں کیا ہے؟"
  18. قَالَ هِیَ عَصَایَ١ۚ اَتَوَكَّؤُا عَلَیْهَا وَ اَهُشُّ بِهَا عَلٰى غَنَمِیْ وَ لِیَ فِیْهَا مَاٰرِبُ اُخْرٰى﴿18﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. هِىَیہ
    3. عَصَايَمیرا عصا
    4. اَتَوَكَّؤُامیں ٹیک لگاتا ہوں
    5. عَلَيْهَااس پر
    6. وَاَهُشُّاور میں پتے جھاڑتا ہوں
    7. بِهَااس سے
    8. عَلٰيپر
    9. غَنَمِيْاپنی بکریاں
    10. وَلِيَاور میرے لیے
    11. فِيْهَااس میں
    12. مَاٰرِبُضرورتیں (فائدے)
    13. اُخْرٰىاور بھی
    موسیٰؑ نے جواب دیا "یہ میری لاٹھی ہے، اس پر ٹیک لگا کر چلتا ہوں، اس سے اپنی بکریوں کے لیے پتے جھاڑتا ہوں، اور بھی بہت سے کام ہیں جو اس سے لیتا ہوں"
  19. قَالَ اَلْقِهَا یٰمُوْسٰى﴿19﴾

    1. قَالَفرمایا
    2. اَلْقِهَااسے ڈال دے
    3. يٰمُوْسٰىاے موسیٰ
    فرمایا "پھینک دے اس کو موسیٰؑ"
  20. فَاَلْقٰىهَا فَاِذَا هِیَ حَیَّةٌ تَسْعٰى﴿20﴾

    1. فَاَلْقٰىهَاپس اس نے اسے ڈالدیا
    2. فَاِذَا هِىَتو ناگاہ وہ
    3. حَيَّةٌسانپ
    4. تَسْعٰيدوڑتا ہوا
    اس نے پھینک دیا اور یکایک وہ ایک سانپ تھی جو دَوڑ رہا تھا
  21. قَالَ خُذْهَا وَ لَا تَخَفْ١ٙ سَنُعِیْدُهَا سِیْرَتَهَا الْاُوْلٰى﴿21﴾

    1. قَالَفرمایا
    2. خُذْهَااسے پکڑلے
    3. وَلَا تَخَفْاور نہ ڈر
    4. سَنُعِيْدُهَاہم جلد اسے لوٹا دیں گے
    5. سِيْرَتَهَااس کی حالت
    6. الْاُوْلٰىپہلی
    فرمایا "پکڑ لے اس کو اور ڈر نہیں، ہم اسے پھر ویسا ہی کر دیں گے جیسی یہ تھی
  22. وَ اضْمُمْ یَدَكَ اِلٰى جَنَاحِكَ تَخْرُجْ بَیْضَآءَ مِنْ غَیْرِ سُوْٓءٍ اٰیَةً اُخْرٰىۙ﴿22﴾

    1. وَاور
    2. اضْمُمْملا (لگا)
    3. يَدَكَاپنا ہاتھ
    4. اِلٰىتک۔ سے
    5. جَنَاحِكَاپنی بغل
    6. تَخْرُجْوہ نکلے گا
    7. بَيْضَآءَسفید
    8. مِنْ غَيْرِ سُوْٓءٍبغیر کسی عیب
    9. اٰيَةًنشانی
    10. اُخْرٰىدوسری
    اور ذرا اپنا ہاتھ اپنی بغل میں دبا، چمکتا ہوا نکلے گا بغیر کسی تکلیف کے یہ دوسری نشانی ہے
  23. لِنُرِیَكَ مِنْ اٰیٰتِنَا الْكُبْرٰىۚ﴿23﴾

    1. لِنُرِيَكَتاکہ ہم تجھے دکھائیں
    2. مِنْسے
    3. اٰيٰتِنَااپنی نشانیاں
    4. الْكُبْرٰىبڑی
    اس لیے کہ ہم تجھے اپنی بڑی نشانیاں دکھانے والے ہیں
  24. اِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰى۠ع﴿24﴾

    1. اِذْهَبْتو جا
    2. اِلٰىطرف
    3. فِرْعَوْنَفرعون
    4. اِنَّهٗبیشک وہ
    5. طَغٰيسرکش ہوگیا
    اب تو فرعون کے پاس جا، وہ سرکش ہو گیا ہے"
  25. قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْۙ﴿25﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. رَبِّاے میرے رب
    3. اشْرَحْکشادہ کردے
    4. لِيْمیرے لیے
    5. صَدْرِيْمیرا سینہ
    موسیٰؑ نے عرض کیا " پروردگار، میرا سینہ کھول دے
  26. وَ یَسِّرْ لِیْۤ اَمْرِیْۙ﴿26﴾

    1. وَيَسِّرْ لِيْٓاور میرے لیے آسان کردے
    2. اَمْرِيْمیرا کام
    اور میرے کام کو میرے لیے آسان کر دے
  27. وَ احْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْۙ﴿27﴾

    1. وَاحْلُلْاور کھول دے
    2. عُقْدَةًگرہ
    3. مِّنْسے۔ کی
    4. لِّسَانِيْمیری زبان
    اور میری زبان کی گرہ سُلجھا دے
  28. یَفْقَهُوْا قَوْلِیْ۪﴿28﴾

    1. يَفْقَهُوْاوہ سمجھ لیں
    2. قَوْلِيْمیری بات
    تاکہ لوگ میری بات سمجھ سکیں
  29. وَ اجْعَلْ لِّیْ وَزِیْرًا مِّنْ اَهْلِیْۙ﴿29﴾

    1. وَاجْعَلْاور بنادے
    2. لِّيْمیرے لیے
    3. وَزِيْرًاوزیر
    4. مِّنْسے
    5. اَهْلِيْمیرا خاندان
    اور میرے لیے میرے اپنے کنبے سے ایک وزیر مقرر کر دے
  30. هٰرُوْنَ اَخِیۙ﴿30﴾

    1. هٰرُوْنَہارون
    2. اَخِيمیرا بھائی
    ہارونؑ، جو میرا بھائی ہے
  31. اشْدُدْ بِهٖۤ اَزْرِیْۙ﴿31﴾

    1. اشْدُدْ بِهٖٓمضبوط کرو اس سے
    2. اَزْرِيْمیری قوت
    اُس کے ذریعہ سے میرا ہاتھ مضبُوط کر
  32. وَ اَشْرِكْهُ فِیْۤ اَمْرِیْۙ﴿32﴾

    1. وَاَشْرِكْهُاور شریک کردے اسے
    2. فِيْٓ اَمْرِيْمیرے کام میں
    اور اس کو میرے کام میں شریک کر دے
  33. كَیْ نُسَبِّحَكَ كَثِیْرًاۙ﴿33﴾

    1. كَيْتاکہ
    2. نُسَبِّحَكَہم تیری تسبیح کریں
    3. كَثِيْرًاکثرت سے
    تاکہ ہم خوب تیری پاکی بیان کریں
  34. وَّ نَذْكُرَكَ كَثِیْرًاؕ﴿34﴾

    1. وَّنَذْكُرَكَاور تجھے یاد کریں
    2. كَثِيْرًاکثرت سے
    اور خوب تیرا چرچا کریں
  35. اِنَّكَ كُنْتَ بِنَا بَصِیْرًا﴿35﴾

    1. اِنَّكَبیشک تو
    2. كُنْتَتو ہے
    3. بِنَا بَصِيْرًاہمیں خوب دیکھتا ہے
    تو ہمیشہ ہمارے حال پر نگران رہا ہے"
  36. قَالَ قَدْ اُوْتِیْتَ سُؤْلَكَ یٰمُوْسٰى﴿36﴾

    1. قَالَاللہ نے فرمایا
    2. قَدْ اُوْتِيْتَتحقیق تجھے دیدیا گیا
    3. سُؤْلَكَجو تونے مانگا
    4. يٰمُوْسٰىاے موسیٰ
    فرمایا "دیا گیا جو تو نے مانگا اے موسیٰؑ
  37. وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلَیْكَ مَرَّةً اُخْرٰۤىۙ﴿37﴾

    1. وَلَقَدْ مَنَنَّااور تحقیق ہم نے احسان کیا
    2. عَلَيْكَتجھ پر
    3. مَرَّةًایک بار
    4. اُخْرٰٓىاور بھی
    ہم نے پھر ایک مرتبہ تجھ پر احسان کیا
  38. اِذْ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰۤى اُمِّكَ مَا یُوْحٰۤىۙ﴿38﴾

    1. اِذْجب
    2. اَوْحَيْنَآہم نے الہام کیا
    3. اِلٰٓىطرف۔ کو
    4. اُمِّكَتیری والدہ
    5. مَا يُوْحٰٓيجو الہام کرنا تھا
    یاد کر وہ وقت جبکہ ہم نے تیری ماں کو اشارہ کیا ایسا اشارہ جو وحی کے ذریعہ سے ہی کیا جاتا ہے
  39. اَنِ اقْذِفِیْهِ فِی التَّابُوْتِ فَاقْذِفِیْهِ فِی الْیَمِّ فَلْیُلْقِهِ الْیَمُّ بِالسَّاحِلِ یَاْخُذْهُ عَدُوٌّ لِّیْ وَ عَدُوٌّ لَّهٗ١ؕ وَ اَلْقَیْتُ عَلَیْكَ مَحَبَّةً مِّنِّیْ١ۚ۬ وَ لِتُصْنَعَ عَلٰى عَیْنِیْۘ﴿39﴾

    1. اَنِ اقْذِفِيْهِکہ تو اسے ڈال
    2. فِي التَّابُوْتِصندوق
    3. فَاقْذِفِيْهِپھر اسے ڈالدے
    4. فِي الْيَمِّدریا میں
    5. فَلْيُلْقِهِپھر اسے ڈالدے گا
    6. الْيَمُّدریا
    7. بِالسَّاحِلِساحل پر
    8. يَاْخُذْهُاسے لے لے گا
    9. عَدُوٌّ لِّيْمیرا دشمن
    10. وَعَدُوٌّ لَّهٗاور اس کا دشمن
    11. وَاَلْقَيْتُاور میں نے ڈالدی
    12. عَلَيْكَتجھ پر
    13. مَحَبَّةًمحبت
    14. مِّنِّيْاپنی طرف سے
    15. وَلِتُصْنَعَاور تاکہ تو پرورش پائے
    16. عَلٰي عَيْنِيْمیری آنکھوں پر (میرے سامنے)
    کہ اس بچے کو صندوق میں رکھ دے اور صندوق کو دریا میں چھوڑ دے دریا اسے ساحل پر پھینک دے گا اور اسے میرا دشمن اور اس بچے کا دشمن اٹھا لے گا میں نے اپنی طرف سے تجھ پر محبت طاری کر دی اور ایسا انتظام کیا کہ تو میری نگرانی میں پالا جائے
  40. اِذْ تَمْشِیْۤ اُخْتُكَ فَتَقُوْلُ هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰى مَنْ یَّكْفُلُهٗ١ؕ فَرَجَعْنٰكَ اِلٰۤى اُمِّكَ كَیْ تَقَرَّ عَیْنُهَا وَ لَا تَحْزَنَ١ؕ۬ وَ قَتَلْتَ نَفْسًا فَنَجَّیْنٰكَ مِنَ الْغَمِّ وَ فَتَنّٰكَ فُتُوْنًا١۫۬ فَلَبِثْتَ سِنِیْنَ فِیْۤ اَهْلِ مَدْیَنَ١ۙ۬ ثُمَّ جِئْتَ عَلٰى قَدَرٍ یّٰمُوْسٰى﴿40﴾

    1. اِذْجب
    2. تَمْشِيْٓجارہی تھی
    3. اُخْتُكَتیری بہن
    4. فَتَقُوْلُتو وہ کہہ رہی تھی
    5. هَلْ اَدُلُّكُمْکیا میں تمہیں بتاؤں
    6. عَلٰيپر
    7. مَنْجو
    8. يَّكْفُلُهٗاس کی پرورش کرے
    9. فَرَجَعْنٰكَپس ہم نے تجھے لوٹا دیا
    10. اِلٰٓىطرف
    11. اُمِّكَتیری ماں
    12. كَيْ تَقَرَّتاکہ ٹھندی ہو
    13. عَيْنُهَااس کی آنکھ
    14. وَلَا تَحْزَنَاور وہ غم نہ کرے
    15. وَقَتَلْتَاور تونے قتل کردیا
    16. نَفْسًاایک شخص
    17. فَنَجَّيْنٰكَتو ہم نے تجھے نجات دی
    18. مِنَ الْغَمِّغم سے
    19. وَفَتَنّٰكَاور تجھے آزمایا
    20. فُتُوْنًاکئی آزمائشیں
    21. فَلَبِثْتَپھر تو ٹھہرا رہا
    22. سِنِيْنَکئی سال
    23. فِيْٓمیں
    24. اَهْلِ مَدْيَنَمدین والے
    25. ثُمَّپھر
    26. جِئْتَتو آیا
    27. عَلٰي قَدَرٍوقت مقرر پر
    28. يّٰمُوْسٰىاے موسیٰ
    یاد کر جبکہ تیری بہن چل رہی تھی، پھر جا کر کہتی ہے، "میں تمہیں اُس کا پتہ دوں جو اِس بچے کی پرورش اچھی طرح کرے؟" اس طرح ہم نے تجھے پھر تیری ماں کے پاس پہنچا دیا تاکہ اُس کی آنکھ ٹھنڈی رہے اور وہ رنجیدہ نہ ہو اور (یہ بھی یاد کر کہ) تو نے ایک شخص کو قتل کر دیا تھا، ہم نے تجھے اِس پھندے سے نکالا اور تجھے مختلف آزمائشوں سے گزارا اور تو مَدیَن کے لوگوں میں کئی سال ٹھیرا رہا پھر اب ٹھیک اپنے وقت پر تو آ گیا ہے اے موسیٰؑ
  41. وَ اصْطَنَعْتُكَ لِنَفْسِیْۚ﴿41﴾

    1. وَاصْطَنَعْتُكَاور میں تجھے بنایا
    2. لِنَفْسِيْخاص اپنے لیے
    میں نے تجھ کو اپنے کام کا بنا لیا ہے
  42. اِذْهَبْ اَنْتَ وَ اَخُوْكَ بِاٰیٰتِیْ وَ لَا تَنِیَا فِیْ ذِكْرِیْۚ﴿42﴾

    1. اِذْهَبْتو جا
    2. اَنْتَتو
    3. وَاَخُوْكَاور تیرا بھائی
    4. بِاٰيٰتِيْمیری نشانیوں کے ساتھ
    5. وَلَا تَنِيَااور سستی نہ کرنا
    6. فِيْ ذِكْرِيْمیری یاد میں
    جا، تُو اور تیرا بھائی میری نشانیوں کے ساتھ ا ور دیکھو، تم میری یاد میں تقصیر نہ کرنا
  43. اِذْهَبَاۤ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰىۚۖ﴿43﴾

    1. اِذْهَبَآتم دونوں جاؤ
    2. اِلٰىطرف۔ پاس
    3. فِرْعَوْنَفرعون
    4. اِنَّهٗبیشک وہ
    5. طَغٰىسرکش ہوگیا
    جاؤ تم دونوں فرعون کے پاس کہ وہ سرکش ہو گیا ہے
  44. فَقُوْلَا لَهٗ قَوْلًا لَّیِّنًا لَّعَلَّهٗ یَتَذَكَّرُ اَوْ یَخْشٰى﴿44﴾

    1. فَقُوْلَاتم کہو
    2. لَهٗاس کو
    3. قَوْلًا لَّيِّنًانرم بات
    4. لَّعَلَّهٗشاید وہ
    5. يَتَذَكَّرُنصیحت پکڑ لے
    6. اَوْیا
    7. يَخْشٰىوہ ڈر جائے
    اس سے نرمی کے ساتھ بات کرنا، شاید کہ وہ نصیحت قبول کرے یا ڈر جائے"
  45. قَالَا رَبَّنَاۤ اِنَّنَا نَخَافُ اَنْ یَّفْرُطَ عَلَیْنَاۤ اَوْ اَنْ یَّطْغٰى﴿45﴾

    1. قَالَادونوں بولے
    2. رَبَّنَآاے ہمارے رب
    3. اِنَّنَا نَخَافُبیشک ہم ڈرتے ہیں
    4. اَنْ يَّفْرُطَکہ وہ زیادتی کرے
    5. عَلَيْنَآہم پر
    6. اَوْیا
    7. اَنْ يَّطْغٰيوہ حد سے بڑھے
    دونوں نے عرض کیا " پروردگار، ہمیں اندیشہ ہے کہ وہ ہم پر زیادتی کرے گا یا پل پڑے گا"
  46. قَالَ لَا تَخَافَاۤ اِنَّنِیْ مَعَكُمَاۤ اَسْمَعُ وَ اَرٰى﴿46﴾

    1. قَالَاس نے فرمایا
    2. لَا تَخَافَآتم ڈرو نہیں
    3. اِنَّنِيْبیشک میں
    4. مَعَكُمَآتمہارے ساتھ ہوں
    5. اَسْمَعُمیں سنتا ہوں
    6. وَاَرٰىاور میں دیکھتا ہوں
    فرمایا " ڈرو مت، میں تمہارے ساتھ ہوں، سب کچھ سُن رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں
  47. فَاْتِیٰهُ فَقُوْلَاۤ اِنَّا رَسُوْلَا رَبِّكَ فَاَرْسِلْ مَعَنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ١ۙ۬ وَ لَا تُعَذِّبْهُمْ١ؕ قَدْ جِئْنٰكَ بِاٰیَةٍ مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ وَ السَّلٰمُ عَلٰى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدٰى﴿47﴾

    1. فَاْتِيٰهُپس جاؤ اس کے پاس
    2. فَقُوْلَآاور تم کہو
    3. اِنَّا رَسُوْلَابیشک ہم دونوں بھیجے ہوئے
    4. رَبِّكَتیرا رب
    5. فَاَرْسِلْپس بھیجدے
    6. مَعَنَاہمارے ساتھ
    7. بَنِيْٓ اِسْرَآءِ يْلَبنی اسرائیل
    8. وَلَا تُعَذِّبْهُمْاور انہیں سزا نہ دے
    9. قَدْ جِئْنٰكَہم تیرے پاس آئے ہیں
    10. بِاٰيَةٍنشانی کے ساتھ
    11. مِّنْسے
    12. رَّبِّكَتیرا رب
    13. وَالسَّلٰمُاور سلام
    14. عَلٰيپر
    15. مَنِجو۔ جس
    16. اتَّبَعَاس نے پیروی کی
    17. الْهُدٰىہدایت
    جاؤ اس کے پاس اور کہو کہ ہم تیرے رب کے فرستادے ہیں، بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے کے لیے چھوڑ دے اور ان کو تکلیف نہ دے ہم تیرے پاس تیرے رب کی نشانی لے کر آئے ہیں اور سلامتی ہے اُس کے لیے جو راہِ راست کی پیروی کرے
  48. اِنَّا قَدْ اُوْحِیَ اِلَیْنَاۤ اَنَّ الْعَذَابَ عَلٰى مَنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰى﴿48﴾

    1. اِنَّابیشک
    2. قَدْ اُوْحِيَوحی کی گئی
    3. اِلَيْنَآہماری طرف
    4. اَنَّکہ
    5. الْعَذَابَعذاب
    6. عَلٰيپر
    7. مَنْ كَذَّبَجس نے جھٹلایا
    8. وَتَوَلّٰىاور منہ پھیرا
    ہم کو وحی سے بتایا گیا ہے کہ عذاب ہے اُس کے لیے جو جھُٹلائے اور منہ موڑے"
  49. قَالَ فَمَنْ رَّبُّكُمَا یٰمُوْسٰى﴿49﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. فَمَنْپس کون
    3. رَّبُّكُمَاتمہارا رب
    4. يٰمُوْسٰىاے موسیٰ
    فرعون نے کہا " اچھا، تو پھر تم دونوں کا رب کون ہے اے موسیٰؑ؟"
  50. قَالَ رَبُّنَا الَّذِیْۤ اَعْطٰى كُلَّ شَیْءٍ خَلْقَهٗ ثُمَّ هَدٰى﴿50﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. رَبُّنَاہمارا رب
    3. الَّذِيْٓجس نے
    4. اَعْطٰيعطا کی
    5. كُلَّ شَيْءٍہر چیز
    6. خَلْقَهٗاس کی شکل و صورت
    7. ثُمَّپھر
    8. هَدٰىرہنمائی کی
    موسیٰؑ نے جواب دیا "ہمارا رب وہ ہے جس نے ہر چیز کو اُس کی ساخت بخشی، پھر اس کو راستہ بتایا"
  51. قَالَ فَمَا بَالُ الْقُرُوْنِ الْاُوْلٰى﴿51﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. فَمَاپھر کیا
    3. بَالُحال
    4. الْقُرُوْنِجماعتیں
    5. الْاُوْلٰىپہلی
    فرعون بولا "اور پہلے جو نسلیں گزر چکی ہیں ان کی پھر کیا حالت تھی؟"
  52. قَالَ عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّیْ فِیْ كِتٰبٍ١ۚ لَا یَضِلُّ رَبِّیْ وَ لَا یَنْسَى٘﴿52﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. عِلْمُهَااس کا علم
    3. عِنْدَپاس
    4. رَبِّيْمیرا رب
    5. فِيْ كِتٰبٍکتاب میں
    6. لَا يَضِلُّوہ نہ غلطی کرتا ہے
    7. رَبِّيْمیرا رب
    8. وَاور
    9. لَا يَنْسَىنہ وہ بھولتا ہے
    موسیٰؑ نے کہا "اُس کا علم میرے رب کے پاس ایک نوشتے میں محفوظ ہے میرا رب نہ چُوکتا ہے نہ بھُولتا ہے"
  53. الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ مَهْدًا وَّ سَلَكَ لَكُمْ فِیْهَا سُبُلًا وَّ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً١ؕ فَاَخْرَجْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْ نَّبَاتٍ شَتّٰى﴿53﴾

    1. الَّذِيْوہ جس نے
    2. جَعَلَبنایا
    3. لَكُمُتمہارے لیے
    4. الْاَرْضَزمین
    5. مَهْدًابچھونا
    6. وَّسَلَكَاور چلائیں
    7. لَكُمْتمہارے لیے
    8. فِيْهَااس میں
    9. سُبُلًاراہیں
    10. وَّ اَنْزَلَاور اتارا
    11. مِنَسے
    12. السَّمَآءِآسمان
    13. مَآءًپانی
    14. فَاَخْرَجْنَاپھر ہم نے نکالے
    15. بِهٖٓاس سے
    16. اَزْوَاجًاجوڑے (اقسام)
    17. مِّنْسے
    18. نَّبَاتٍسبزی
    19. شَتّٰىمختلف
    وہی جس نے تمہارے لیے زمین کا فرش بچھایا، اور اُس میں تمہارے چلنے کو راستے بنائے، اور اوپر سے پانی برسایا، پھر اُس کے ذریعہ سے مختلف اقسام کی پیداوار نکالی
  54. كُلُوْا وَ ارْعَوْا اَنْعَامَكُمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی النُّهٰى۠ع﴿54﴾

    1. كُلُوْاتم کھاؤ
    2. وَارْعَوْااور چراؤ
    3. اَنْعَامَكُمْاپنے مویشی
    4. اِنَّبیشک
    5. فِيْ ذٰلِكَاس میں
    6. لَاٰيٰتٍنشانیاں
    7. لِّاُولِي النُّهٰىعقل والوں کے لیے
    کھاؤ اور اپنے جانوروں کو بھی چَراؤ یقیناً اِس میں بہت سی نشانیاں ہیں عقل رکھنے والوں کے لیے
  55. مِنْهَا خَلَقْنٰكُمْ وَ فِیْهَا نُعِیْدُكُمْ وَ مِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً اُخْرٰى﴿55﴾

    1. مِنْهَااس سے
    2. خَلَقْنٰكُمْہم نے تمہیں پیدا کیا
    3. وَفِيْهَااور اس میں
    4. نُعِيْدُكُمْہم لوٹا دیں گے تمہیں
    5. وَمِنْهَااور اس سے
    6. نُخْرِجُكُمْہم نکالیں گے تمہیں
    7. تَارَةً اُخْرٰىدوسری بار
    اِسی زمین سے ہم نے تم کو پیدا کیا ہے، اِسی میں ہم تمہیں واپس لے جائیں گے اور اسی سے تم کو دوبارہ نکالیں گے
  56. وَ لَقَدْ اَرَیْنٰهُ اٰیٰتِنَا كُلَّهَا فَكَذَّبَ وَ اَبٰى﴿56﴾

    1. وَلَقَدْ اَرَيْنٰهُاور ہم نے اسے دکھائیں
    2. اٰيٰتِنَااپنی نشانیاں
    3. كُلَّهَاتمام
    4. فَكَذَّبَتو اس نے جھٹلایا
    5. وَاَبٰىاور انکار کیا
    ہم نے فرعون کو اپنی سب ہی نشانیاں دکھائیں مگر وہ جھٹلائے چلا گیا اور نہ مانا
  57. قَالَ اَجِئْتَنَا لِتُخْرِجَنَا مِنْ اَرْضِنَا بِسِحْرِكَ یٰمُوْسٰى﴿57﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. اَجِئْتَنَاکیا تو آیا ہے ہمارے پاس
    3. لِتُخْرِجَنَاکہ تو نکالدے ہمیں
    4. مِنْ اَرْضِنَاہماری زمین سے
    5. بِسِحْرِكَاپنے جادو کے ذریعہ
    6. يٰمُوْسٰىاے موسیٰ
    کہنے لگا "اے موسیٰؑ، کیا تو ہمارے پاس اس لیے آیا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے ہم کو ہمارے ملک سے نکال باہر کرے؟
  58. فَلَنَاْتِیَنَّكَ بِسِحْرٍ مِّثْلِهٖ فَاجْعَلْ بَیْنَنَا وَ بَیْنَكَ مَوْعِدًا لَّا نُخْلِفُهٗ نَحْنُ وَ لَاۤ اَنْتَ مَكَانًا سُوًى﴿58﴾

    1. فَلَنَاْتِيَنَّكَپس ضرور ہم تیرے مقابل لائیں گے
    2. بِسِحْرٍایک جادو
    3. مِّثْلِهٖاس جیسا
    4. فَاجْعَلْپس مقرر کر
    5. بَيْنَنَاہمارے درمیان
    6. وَبَيْنَكَاور اپنے درمیان
    7. مَوْعِدًاایک وعدہ (وقت)
    8. لَّا نُخْلِفُهٗہم اس کے خلاف نہ کریں
    9. نَحْنُہم
    10. وَلَآاور نہ
    11. اَنْتَتو
    12. مَكَانًا سُوًىایک ہموار میدان
    اچھا، ہم بھی تیرے مقابلے میں ویساہی جادو لاتے ہیں طے کر لے کب اور کہاں مقابلہ کرنا ہے نہ ہم اِس قرارداد سے پھریں گے نہ تو پھریو کھُلے میدان میں سامنے آ جا"
  59. قَالَ مَوْعِدُكُمْ یَوْمُ الزِّیْنَةِ وَ اَنْ یُّحْشَرَ النَّاسُ ضُحًى﴿59﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. مَوْعِدُكُمْتمہارا وعدہ
    3. يَوْمُ الزِّيْنَةِزینت (میلے) کا دن
    4. وَاَنْاور یہ کہ
    5. يُّحْشَرَجمع کیے جائیں
    6. النَّاسُلوگ
    7. ضُحًيدن چڑھے
    موسیٰؑ نے کہا "جشن کا دن طے ہوا، ا ور دن چڑھے لوگ جمع ہوں"
  60. فَتَوَلّٰى فِرْعَوْنُ فَجَمَعَ كَیْدَهٗ ثُمَّ اَتٰى﴿60﴾

    1. فَتَوَلّٰىپھر لوٹ گیا
    2. فِرْعَوْنُفرعون
    3. فَجَمَعَاس نے جمع کیا
    4. كَيْدَهٗاپنا داؤ
    5. ثُمَّپھر
    6. اَتٰىوہ آیا
    فرعون نے پلٹ کر اپنے سارے ہتھکنڈے جمع کیے اور مقابلے میں آ گیا
  61. قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰى وَیْلَكُمْ لَا تَفْتَرُوْا عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا فَیُسْحِتَكُمْ بِعَذَابٍ١ۚ وَ قَدْ خَابَ مَنِ افْتَرٰى﴿61﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. لَهُمْان سے
    3. مُّوْسٰىموسیٰ
    4. وَيْلَكُمْخرابی تم پر
    5. لَا تَفْتَرُوْانہ گھڑو
    6. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    7. كَذِبًاجھوٹ
    8. فَيُسْحِتَكُمْکہ وہ ہلاک کر دے تمہیں
    9. بِعَذَابٍعذاب سے
    10. وَقَدْ خَابَاور وہ نامراد ہوا
    11. مَنِ افْتَرٰىجس نے جھوٹ باندھا
    موسیٰؑ نے (عین موقع پر گروہ مقابل کو مخاطب کر کے) کہا "شامت کے مارو، نہ جھُوٹی تہمتیں باندھو اللہ پر، ورنہ وہ ایک سخت عذاب سے تمہارا ستیاناس کر دے گا جھوٹ جس نے بھی گھڑا وہ نامراد ہوا"
  62. فَتَنَازَعُوْۤا اَمْرَهُمْ بَیْنَهُمْ وَ اَسَرُّوا النَّجْوٰى﴿62﴾

    1. فَتَنَازَعُوْٓاتو وہ جھگڑنے لگے
    2. اَمْرَهُمْاپنے کام میں
    3. بَيْنَهُمْباہم
    4. وَاَسَرُّوااور انہوں نے چھپ کر کیا
    5. النَّجْوٰىمشورہ
    یہ سُن کر اُن کے درمیان اختلاف رائے ہو گیا اور وہ چپکے چپکے باہم مشورہ کرنے لگے
  63. قَالُوْۤا اِنْ هٰذٰىنِ لَسٰحِرٰنِ یُرِیْدٰنِ اَنْ یُّخْرِجٰكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ بِسِحْرِهِمَا وَ یَذْهَبَا بِطَرِیْقَتِكُمُ الْمُثْلٰى﴿63﴾

    1. قَالُوْٓاوہ کہنے لگے
    2. اِنْتحقیق
    3. ھٰذٰىنِیہ دونوں
    4. لَسٰحِرٰنِالبتہ جادوگر
    5. يُرِيْدٰنِیہ چاہتے ہیں
    6. اَنْ يُّخْرِجٰكُمْکہ تمہیں نکال دیں
    7. مِّنْسے
    8. اَرْضِكُمْتمہاری سرزمین
    9. بِسِحْرِهِمَااپنے جادو کے ذریعہ
    10. وَيَذْهَبَااور وہ لے جائیں
    11. بِطَرِيْقَتِكُمُتمہارا طریقہ
    12. الْمُثْلٰىاچھا
    آخر کار کچھ لوگو ں نے کہا کہ "یہ دونوں تو محض جادوگر ہیں اِن کا مقصد یہ ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تم کو تمہاری زمین سے بے دخل کر دیں اور تمہارے مثالی طریق زندگی کا خاتمہ کر دیں
  64. فَاَجْمِعُوْا كَیْدَكُمْ ثُمَّ ائْتُوْا صَفًّا١ۚ وَ قَدْ اَفْلَحَ الْیَوْمَ مَنِ اسْتَعْلٰى﴿64﴾

    1. فَاَجْمِعُوْالہذا اکٹھا کرلو تم
    2. كَيْدَكُمْاپنے داؤ
    3. ثُمَّ ائْتُوْاپھر تم آؤ
    4. صَفًّاصف باندھ کر
    5. وَقَدْ اَفْلَحَاور تحقیق کامیاب ہوگا
    6. الْيَوْمَآج
    7. مَنِجو
    8. اسْتَعْلٰىغالب رہا
    اپنی ساری تدبیریں آج اکٹھی کر لو اور اَیکا کر کے میدان میں آؤبس یہ سمجھ لو کہ آج جو غالب رہا وہی جیت گیا"
  65. قَالُوْا یٰمُوْسٰۤى اِمَّاۤ اَنْ تُلْقِیَ وَ اِمَّاۤ اَنْ نَّكُوْنَ اَوَّلَ مَنْ اَلْقٰى﴿65﴾

    1. قَالُوْاوہ بولے
    2. يٰمُوْسٰٓىاے موسیٰ
    3. اِمَّآیا تو
    4. اَنْ تُلْقِيَیہ کہ تو ڈالے
    5. وَاِمَّآاور یا
    6. اَنْ نَّكُوْنَیہ کہ ہم ہوں
    7. اَوَّلَپہلے
    8. مَنْجو
    9. اَلْقٰيڈالیں
    جادوگر بولے "موسیٰؑ، تم پھینکتے ہو یا پہلے ہم پھینکیں؟"
  66. قَالَ بَلْ اَلْقُوْا١ۚ فَاِذَا حِبَالُهُمْ وَ عِصِیُّهُمْ یُخَیَّلُ اِلَیْهِ مِنْ سِحْرِهِمْ اَنَّهَا تَسْعٰى﴿66﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. بَلْبلکہ
    3. اَلْقُوْاتم ڈالو
    4. فَاِذَاتو ناگہاں
    5. حِبَالُهُمْان کی رسیاں
    6. وَعِصِيُّهُمْاور ان کی لاٹھیاں
    7. يُخَيَّلُخیال میں آئیں
    8. اِلَيْهِاس کے
    9. مِنْسے
    10. سِحْرِهِمْان کا جادو
    11. اَنَّهَاکہ وہ
    12. تَسْعٰيدوڑ رہی ہیں
    موسیٰؑ نے کہا "نہیں، تم ہی پھینکو" یکایک اُن کی رسّیاں اور اُن کی لاٹھیاں اُن کے جادو کے زور سے موسیٰؑ کو دَوڑتی ہوئی محسوس ہونے لگیں
  67. فَاَوْجَسَ فِیْ نَفْسِهٖ خِیْفَةً مُّوْسٰى﴿67﴾

    1. فَاَوْجَسَتو پایا (محسوس کیا)
    2. فِيْ نَفْسِهٖاپنے دل میں
    3. خِيْفَةًکچھ خوف
    4. مُّوْسٰىموسیٰ
    اور موسیٰؑ اپنے دل میں ڈر گیا
  68. قُلْنَا لَا تَخَفْ اِنَّكَ اَنْتَ الْاَعْلٰى﴿68﴾

    1. قُلْنَاہم نے کہا
    2. لَا تَخَفْتم ڈرو نہیں
    3. اِنَّكَبیشک تم
    4. اَنْتَتم (ہی)
    5. الْاَعْلٰىغالب
    ہم نے کہا "مت ڈر، تو ہی غالب رہے گا
  69. وَ اَلْقِ مَا فِیْ یَمِیْنِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوْا١ؕ اِنَّمَا صَنَعُوْا كَیْدُ سٰحِرٍ١ؕ وَ لَا یُفْلِحُ السَّاحِرُ حَیْثُ اَتٰى﴿69﴾

    1. وَاَلْقِاور ڈالو
    2. مَاجو
    3. فِيْ يَمِيْنِكَتمہارے دائیں ہاتھ میں
    4. تَلْقَفْوہ نگل جائے گا
    5. مَا صَنَعُوْاجو انہوں نے بنایا
    6. اِنَّمَابیشک
    7. صَنَعُوْاانہوں نے بنایا
    8. كَيْدُفریب
    9. سٰحِرٍجادوگر
    10. وَلَا يُفْلِحُاور کامیاب نہیں ہوگا
    11. السَّاحِرُجادوگر
    12. حَيْثُجہاں (کہیں)
    13. اَتٰىوہ آئے
    پھینک جو کچھ تیرے ہاتھ میں ہے، ابھی اِن کی ساری بناوٹی چیزوں کو نگلے جاتا ہے یہ جو کچھ بنا کر لائے ہیں یہ تو جادوگر کا فریب ہے، اور جادوگر کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، خواہ کسی شان سے وہ آئے"
  70. فَاُلْقِیَ السَّحَرَةُ سُجَّدًا قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ هٰرُوْنَ وَ مُوْسٰى﴿70﴾

    1. فَاُلْقِيَپس ڈالدئیے گئے
    2. السَّحَرَةُجادوگر
    3. سُجَّدًاسجدہ میں
    4. قَالُوْٓاوہ بولے
    5. اٰمَنَّاہم ایمان لائے
    6. بِرَبِّرب پر
    7. هٰرُوْنَہارون
    8. وَمُوْسٰىاور موسیٰ
    آخر کو یہی ہُوا کہ سارے جادوگر سجدے میں گرا دیے گئے اور پکار اٹھے "مان لیا ہم نے ہارونؑ اور موسیٰؑ کے رب کو"
  71. قَالَ اٰمَنْتُمْ لَهٗ قَبْلَ اَنْ اٰذَنَ لَكُمْ١ؕ اِنَّهٗ لَكَبِیْرُكُمُ الَّذِیْ عَلَّمَكُمُ السِّحْرَ١ۚ فَلَاُقَطِّعَنَّ اَیْدِیَكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ وَّ لَاُصَلِّبَنَّكُمْ فِیْ جُذُوْعِ النَّخْلِ١٘ وَ لَتَعْلَمُنَّ اَیُّنَاۤ اَشَدُّ عَذَابًا وَّ اَبْقٰى﴿71﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. اٰمَنْتُمْتم ایمان لائے
    3. لَهٗاس پر
    4. قَبْلَپہلے
    5. اَنْ اٰذَنَکہ میں اجازت دوں
    6. لَكُمْتمہیں
    7. اِنَّهٗبیشک وہ
    8. لَكَبِيْرُكُمُتمہارا بڑا
    9. الَّذِيْوہ جس نے
    10. عَلَّمَكُمُتمہیں سکھایا
    11. السِّحْرَجادو
    12. فَلَاُقَطِّعَنَّپس میں ضرور کاٹوں گا
    13. اَيْدِيَكُمْتمہارے ہاتھ
    14. وَاَرْجُلَكُمْاور تمہارے پاؤں
    15. مِّنْ خِلَافٍدوسری طرف سے
    16. وَّلَاُوصَلِّبَنَّكُمْاور میں تمہیں ضرور سولی دوں گا
    17. فِيْمیں۔ پر
    18. جُذُوْعِ النَّخْلِکھجور کے تنے
    19. وَلَتَعْلَمُنَّاور تم خوب جان لوگے
    20. اَيُّنَآہم میں کون
    21. اَشَدُّزیادہ سخت
    22. عَذَابًاعذاب میں
    23. وَّاَبْقٰياور تا دیر رہنے والا
    فرعون نے کہا " تم ایمان لے آئے قبل اس کے کہ میں تمہیں اس کی اجازت دیتا؟ معلوم ہو گیا کہ یہ تمہارا گرو ہے جس نے تمہیں جادوگری سکھائی تھی اچھا، اب میں تمہارے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے کٹواتا ہوں اور کھجور کے تنوں پر تم کو سُولی دیتا ہوں پھر تمہیں پتہ چل جائے گا کہ ہم دونوں میں سے کس کا عذاب زیادہ سخت اور دیر پا ہے" (یعنی میں تمہیں زیادہ سخت سزا دے سکتا ہوں یا موسیٰؑ)
  72. قَالُوْا لَنْ نُّؤْثِرَكَ عَلٰى مَا جَآءَنَا مِنَ الْبَیِّنٰتِ وَ الَّذِیْ فَطَرَنَا فَاقْضِ مَاۤ اَنْتَ قَاضٍ١ؕ اِنَّمَا تَقْضِیْ هٰذِهِ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاؕ﴿72﴾

    1. قَالُوْاانہوں نے کہا
    2. لَنْ نُّؤْثِرَكَہم ہرگز تجھے ترجیح نہ دیں گے
    3. عَلٰيپر
    4. مَا جَآءَنَاجو ہمارے پاس آئے
    5. مِنَ الْبَيِّنٰتِواضح دلائل سے
    6. وَالَّذِيْ فَطَرَنَااور وہ جس نے ہمیں پیدا کیا
    7. فَاقْضِپس تو کر گزر
    8. مَآجو
    9. اَنْتَتو
    10. قَاضٍکرنے والا
    11. اِنَّمَااس کے سوا نہیں
    12. تَقْضِيْتو کرے گا
    13. هٰذِهِاس
    14. الْحَيٰوةَ الدُّنْيَادنیا کی زندگی
    جادوگروں نے جواب دیا "قسم ہے اُس ذات کی جس نے ہمیں پیدا کیا ہے، یہ ہرگز نہیں ہو سکتا کہ ہم روشن نشانیاں سامنے آ جانے کے بعد بھی (صداقت پر) تجھے ترجیح دیں، تُو جو کچھ کرنا چاہے کر لے تو زیادہ سے زیادہ بس اِسی دُنیا کی زندگی کا فیصلہ کر سکتا ہے
  73. اِنَّاۤ اٰمَنَّا بِرَبِّنَا لِیَغْفِرَ لَنَا خَطٰیٰنَا وَ مَاۤ اَكْرَهْتَنَا عَلَیْهِ مِنَ السِّحْرِ١ؕ وَ اللّٰهُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰى﴿73﴾

    1. اِنَّآ اٰمَنَّابیشک ہم ایمان لائے
    2. بِرَبِّنَااپنے رب پر
    3. لِيَغْفِرَ لَنَاکہ وہ بخشدے
    4. خَطٰيٰنَاہماری خطائیں
    5. وَمَآاور جو
    6. اَكْرَهْتَنَاتو نے ہمیں مجبور کیا
    7. عَلَيْهِاس پر
    8. مِنَسے
    9. السِّحْرِجادو
    10. وَاللّٰهُاور اللہ
    11. خَيْرٌبہتر
    12. وَّاَبْقٰياور ہمیشہ باقی رہنے والا
    ہم تو اپنے رب پر ایمان لے آئے تاکہ وہ ہماری خطائیں معاف کر دے اور اس جادوگری سے، جس پر تو نے ہمیں مجبور کیا تھا، درگزر فرمائے اللہ ہی اچھا ہے اور وہی باقی رہنے والا ہے"
  74. اِنَّهٗ مَنْ یَّاْتِ رَبَّهٗ مُجْرِمًا فَاِنَّ لَهٗ جَهَنَّمَ١ؕ لَا یَمُوْتُ فِیْهَا وَ لَا یَحْیٰى﴿74﴾

    1. اِنَّهٗبیشک وہ
    2. مَنْ يَّاْتِجو آیا
    3. رَبَّهٗاپنے رب کے سامنے
    4. مُجْرِمًامجرم بن کر
    5. فَاِنَّتو بیشک
    6. لَهٗاس کے لیے
    7. جَهَنَّمَجہنم
    8. لَا يَمُوْتُنہ وہ مرے گا
    9. فِيْهَااس میں
    10. وَاور
    11. لَا يَحْيٰينہ جئے گا
    حقیقت یہ ہے کہ جو مجرم بن کر اپنے رب کے حضور حاضر ہوگا اُس کے لیے جہنم ہے جس میں وہ نہ جیے گا نہ مرے گا
  75. وَ مَنْ یَّاْتِهٖ مُؤْمِنًا قَدْ عَمِلَ الصّٰلِحٰتِ فَاُولٰٓئِكَ لَهُمُ الدَّرَجٰتُ الْعُلٰىۙ﴿75﴾

    1. وَمَنْاور جو
    2. يَّاْتِهٖاس کے پاس آیا
    3. مُؤْمِنًامومن بن کر
    4. قَدْ عَمِلَاس نے کیے عمل
    5. الصّٰلِحٰتِاچھے
    6. فَاُولٰٓئِكَپس یہی لوگ
    7. لَهُمُان کے لیے
    8. الدَّرَجٰتُدرجے
    9. الْعُلٰيبلند
    اور جو اس کے حضور مومن کی حیثیت سے حاضر ہو گا، جس نے نیک عمل کیے ہوں گے، ایسے سب لوگوں کے لیے بلند درجے ہیں
  76. جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ وَ ذٰلِكَ جَزٰٓؤُا مَنْ تَزَكّٰى۠ع﴿76﴾

    1. جَنّٰتُباغات
    2. عَدْنٍہمیشہ رہنے والے
    3. تَجْرِيْجاری ہیں
    4. مِنْ تَحْتِهَاان کے نیچے
    5. الْاَنْهٰرُنہریں
    6. خٰلِدِيْنَہمیشہ رہیں گے
    7. فِيْهَااس میں
    8. وَذٰلِكَاور یہ
    9. جَزٰٓؤُاجزا ہے
    10. مَنْ تَزَكّٰىجو پاک ہوا
    سدا بہار باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی، ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے یہ جزا ہے اُس شخص کی جو پاکیزگی اختیار کرے
  77. وَ لَقَدْ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى١ۙ۬ اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِیْ فَاضْرِبْ لَهُمْ طَرِیْقًا فِی الْبَحْرِ یَبَسًا١ۙ لَّا تَخٰفُ دَرَكًا وَّ لَا تَخْشٰى﴿77﴾

    1. وَلَقَدْ اَوْحَيْنَآاور تحقیق ہم نے وحی کی
    2. اِلٰىطرف۔ کو
    3. مُوْسٰٓىموسیٰ
    4. اَنْ اَسْرِکہ راتوں رات لے جا
    5. بِعِبَادِيْمیرے بندے
    6. فَاضْرِبْپس بنا لینا
    7. لَهُمْان کے لیے
    8. طَرِيْقًاراستہ
    9. فِي الْبَحْرِدریا میں
    10. يَبَسًاخشک
    11. لَّانہ
    12. تَخٰفُخوف ہوگا
    13. دَرَكًاپکڑنا
    14. وَّلَا تَخْشٰىاور نہ ڈر
    ہم نے موسیٰؑ پر وحی کی کہ اب راتوں رات میرے بندوں کو لے کر چل پڑ، اور اُن کے لیے سمندر میں سے سُوکھی سڑک بنا لے، تجھے کسی کے تعاقب کا ذرا خوف نہ ہو اور نہ (سمندر کے بیچ سے گزرتے ہوئے) ڈر لگے
  78. فَاَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ بِجُنُوْدِهٖ فَغَشِیَهُمْ مِّنَ الْیَمِّ مَا غَشِیَهُمْؕ﴿78﴾

    1. فَاَتْبَعَهُمْپھر ان کا پیچھا کیا
    2. فِرْعَوْنُفرعون
    3. بِجُنُوْدِهٖاپنے لشکر کے ساتھ
    4. فَغَشِيَهُمْانہیں ڈھانپ لیا
    5. مِّنَ الْيَمِّدریا سے
    6. مَا غَشِيَهُمْجیسا کہ ان کو ڈھانپ لیا
    پیچھے سے فرعون اپنے لشکر لے کر پہنچا اور پھر سمندر اُن پر چھا گیا جیسا کہ چھا جانے کا حق تھا
  79. وَ اَضَلَّ فِرْعَوْنُ قَوْمَهٗ وَ مَا هَدٰى﴿79﴾

    1. وَاَضَلَّاور گمراہ کیا
    2. فِرْعَوْنُفرعون
    3. قَوْمَهٗاپنی قوم
    4. وَمَا هَدٰىاور نہ ہدایت دی
    فرعون نے اپنی قوم کو گمراہ ہی کیا تھا، کوئی صحیح رہنمائی نہیں کی تھی
  80. یٰبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ قَدْ اَنْجَیْنٰكُمْ مِّنْ عَدُوِّكُمْ وَ وٰعَدْنٰكُمْ جَانِبَ الطُّوْرِ الْاَیْمَنَ وَ نَزَّلْنَا عَلَیْكُمُ الْمَنَّ وَ السَّلْوٰى﴿80﴾

    1. يٰبَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَاے بنی اسرائیل
    2. قَدْتحقیق
    3. اَنْجَيْنٰكُمْہم نے تمہیں نجات دی
    4. مِّنْسے
    5. عَدُوِّكُمْتمہارا دشمن
    6. وَوٰعَدْنٰكُمْاور ہم نے تم سے وعدہ کیا
    7. جَانِبَجانب
    8. الطُّوْرِ الْاَيْمَنَکوہ طور دائیں
    9. وَنَزَّلْنَااور ہم نے اتارا
    10. عَلَيْكُمُتم پر
    11. الْمَنَّمن
    12. وَالسَّلْوٰىاور سلوی
    اے بنی اسرائیل، ہم نے تم کو تمہارے دشمن سے نجات دی، اور طور کے دائیں جانب تمہاری حاضری کے لیے وقت مقرر کیا اور تم پر من و سلویٰ اتارا
  81. كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ وَ لَا تَطْغَوْا فِیْهِ فَیَحِلَّ عَلَیْكُمْ غَضَبِیْ١ۚ وَ مَنْ یَّحْلِلْ عَلَیْهِ غَضَبِیْ فَقَدْ هَوٰى﴿81﴾

    1. كُلُوْاتم کھاؤ
    2. مِنْسے
    3. طَيِّبٰتِپاکیزہ چیزیں
    4. مَا رَزَقْنٰكُمْجو ہم نے تمہیں دیا
    5. وَاور
    6. لَا تَطْغَوْانہ سرکشی کرو
    7. فِيْهِاس میں
    8. فَيَحِلَّکہ اترے گا
    9. عَلَيْكُمْتم پر
    10. غَضَبِيْمیرا غضب
    11. وَمَنْاور جو
    12. يَّحْلِلْاترا
    13. عَلَيْهِاس پر
    14. غَضَبِيْمیرا غضب
    15. فَقَدْ هَوٰىتو وہ گرا (نیست ونابود ہوا)
    کھاؤ ہمارا دیا ہوا پاک رزق اور اسے کھا کر سرکشی نہ کرو، ورنہ تم پر میرا غضب ٹوٹ پڑے گا اور جس پر میرا غضب ٹوٹا وہ پھر گر کر ہی رہا
  82. وَ اِنِّیْ لَغَفَّارٌ لِّمَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدٰى﴿82﴾

    1. وَاِنِّىْاور بیشک میں
    2. لَغَفَّارٌبڑا بخشنے والا
    3. لِّمَنْاس کو۔ جو جس
    4. تَابَتوبہ کی
    5. وَاٰمَنَاور وہ ایمان لایا
    6. وَعَمِلَاور اس نے عمل کیا
    7. صَالِحًانیک
    8. ثُمَّپھر
    9. اهْتَدٰىہدایت پر رہا
    البتہ جو توبہ کر لے اور ایمان لائے اور نیک عمل کرے، پھر سیدھا چلتا رہے، اُس کے لیے میں بہت درگزر کرنے والا ہوں
  83. وَ مَاۤ اَعْجَلَكَ عَنْ قَوْمِكَ یٰمُوْسٰى﴿83﴾

    1. وَمَآاور کیا (چیز)
    2. اَعْجَلَكَتجھے جلد لائی
    3. عَنْ قَوْمِكَاپنی قوم سے
    4. يٰمُوْسٰىاے موسیٰ
    اور کیا چیز تمہیں اپنی قوم سے پہلے لے آئی موسیٰؑ؟
  84. قَالَ هُمْ اُولَآءِ عَلٰۤى اَثَرِیْ وَ عَجِلْتُ اِلَیْكَ رَبِّ لِتَرْضٰى﴿84﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. هُمْوہ
    3. اُولَآءِیہ ہیں
    4. عَلٰٓي اَثَرِيْمیرے پیچھے
    5. وَعَجِلْتُاور میں نے جلدی کی
    6. اِلَيْكَتیری طرف
    7. رَبِّاے میرے رب
    8. لِتَرْضٰىتا کہ تو راضی ہو
    اُس نے عرض کیا " وہ بس میرے پیچھے آ ہی رہے ہیں میں جلدی کر کے تیرے حضور آ گیا ہوں اے میرے رب، تاکہ تو مجھ سے خوش ہو جائے"
  85. قَالَ فَاِنَّا قَدْ فَتَنَّا قَوْمَكَ مِنْۢ بَعْدِكَ وَ اَضَلَّهُمُ السَّامِرِیُّ﴿85﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. فَاِنَّاپس ہم نے
    3. قَدْتحقیق
    4. فَتَنَّاآزمائش میں ڈالا
    5. قَوْمَكَتیری قوم
    6. مِنْۢ بَعْدِكَتیرے بعد
    7. وَاَضَلَّهُمُاور انہیں گمراہ کیا
    8. السَّامِرِيُّسامری
    فرمایا "اچھا، تو سنو، ہم نے تمہارے پیچھے تمہاری قوم کو آزمائش میں ڈال دیا اور سامری نے انہیں گمراہ کر ڈالا"
  86. فَرَجَعَ مُوْسٰۤى اِلٰى قَوْمِهٖ غَضْبَانَ اَسِفًا١ۚ۬ قَالَ یٰقَوْمِ اَلَمْ یَعِدْكُمْ رَبُّكُمْ وَعْدًا حَسَنًا١ؕ۬ اَفَطَالَ عَلَیْكُمُ الْعَهْدُ اَمْ اَرَدْتُّمْ اَنْ یَّحِلَّ عَلَیْكُمْ غَضَبٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ فَاَخْلَفْتُمْ مَّوْعِدِیْ﴿86﴾

    1. فَرَجَعَپس لوٹا
    2. مُوْسٰٓىموسیٰ
    3. اِلٰى قَوْمِهٖاپنی قوم
    4. غَضْبَانَغصہ مٰں بھرا ہوا
    5. اَسِفًاافسوس کرتا
    6. قَالَاس نے کہا
    7. يٰقَوْمِاے میری قوم
    8. اَلَمْ يَعِدْكُمْکیا تم سے وعدہ نہیں کیا تھا
    9. رَبُّكُمْتمہارا رب
    10. وَعْدًا حَسَنًااچھا وعدہ
    11. اَفَطَالَکیا طویل ہوگئی
    12. عَلَيْكُمُتم پر
    13. الْعَهْدُمدت
    14. اَمْ اَرَدْتُّمْیا تم نے چاہا
    15. اَنْ يَّحِلَّکہ اترے
    16. عَلَيْكُمْتم پر
    17. غَضَبٌغضب
    18. مِّنْسے۔ کا
    19. رَّبِّكُمْتمہارا رب
    20. فَاَخْلَفْتُمْپھر تم نے خلاف کیا
    21. مَّوْعِدِيْمیرا وعدہ
    موسیٰؑ سخت غصّے اور رنج کی حالت میں اپنی قوم کی طرف پلٹا جا کر اُس نے کہا "اے میری قوم کے لوگو، کیا تمہارے رب نے تم سے اچھے وعدے نہیں کیے تھے؟ کیا تمہیں دن لگ گئے ہیں؟ یا تم اپنے رب کا غضب ہی اپنے اوپر لانا چاہتے تھے کہ تم نے مجھ سے وعدہ خلافی کی؟"
  87. قَالُوْا مَاۤ اَخْلَفْنَا مَوْعِدَكَ بِمَلْكِنَا وَ لٰكِنَّا حُمِّلْنَاۤ اَوْزَارًا مِّنْ زِیْنَةِ الْقَوْمِ فَقَذَفْنٰهَا فَكَذٰلِكَ اَلْقَى السَّامِرِیُّۙ﴿87﴾

    1. قَالُوْاوہ بولے
    2. مَآ اَخْلَفْنَاہم نے خلاف نہیں کیا
    3. مَوْعِدَكَتمہارا وعدہ
    4. بِمَلْكِنَااپنے اختیار سے
    5. وَلٰكِنَّااور لیکن (بلکہ)
    6. حُمِّلْنَآہم پر لادا گیا
    7. اَوْزَارًابوجھ
    8. مِّنْسے۔ کا
    9. زِيْنَةِ الْقَوْمِقوم کا زیور
    10. فَقَذَفْنٰهَاتو ہم نے اسے ڈالدیا
    11. فَكَذٰلِكَپھر اسی طرح
    12. اَلْقَيڈالا
    13. السَّامِرِيُّسامری
    انہوں نے جواب دیا "ہم نے آپ سے وعدہ خلافی کچھ اپنے اختیار سے نہیں کی، معاملہ یہ ہُوا کہ لوگوں کے زیورات کے بوجھ سے ہم لَد گئے تھے اور ہم نے بس اُن کو پھینک دیا تھا" پھر اس طرح سامری نے بھی کچھ ڈالا
  88. فَاَخْرَجَ لَهُمْ عِجْلًا جَسَدًا لَّهٗ خُوَارٌ فَقَالُوْا هٰذَاۤ اِلٰهُكُمْ وَ اِلٰهُ مُوْسٰى١۬ فَنَسِیَؕ﴿88﴾

    1. فَاَخْرَجَپھر اس نے نکالا
    2. لَهُمْان کے لیے
    3. عِجْلًاایک بچھڑا
    4. جَسَدًاایک قالب
    5. لَّهٗاس کے لیے
    6. خُوَارٌگائے کی آواز
    7. فَقَالُوْاپھر انہوں نے کہا
    8. ھٰذَآیہ
    9. اِلٰهُكُمْتمہارا معبود
    10. وَاِلٰهُاور معبود
    11. مُوْسٰىموسیٰ
    12. فَنَسِيَپھر وہ بھول گیا
    اور ان کے لیے ایک بچھڑے کی مورت بنا کر نکال لایا جس میں سے بیل کی سی آواز نکلتی تھی لوگ پکار اٹھے "یہی ہے تمہارا خدا اور موسیٰؑ کا خدا، موسیٰؑ اسے بھول گیا"
  89. اَفَلَا یَرَوْنَ اَلَّا یَرْجِعُ اِلَیْهِمْ قَوْلًا١ۙ۬ وَّ لَا یَمْلِكُ لَهُمْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا۠ع﴿89﴾

    1. اَفَلَا يَرَوْنَپس کیا وہ نہیں دیکھتے
    2. اَلَّا يَرْجِعُکہ وہ نہیں پھیرتا
    3. اِلَيْهِمْان کی طرف
    4. قَوْلًابات (جواب)
    5. وَّلَا يَمْلِكُاور اختیار نہیں رکھتا
    6. لَهُمْان کے
    7. ضَرًّانقصان
    8. وَّاور
    9. لَا نَفْعًاں ہ نفع
    کیا وہ نہ دیکھتے تھے کہ نہ وہ اُن کی بات کا جواب دیتا ہے اور نہ ان کے نفع و نقصان کا کچھ اختیار رکھتا ہے؟
  90. وَ لَقَدْ قَالَ لَهُمْ هٰرُوْنُ مِنْ قَبْلُ یٰقَوْمِ اِنَّمَا فُتِنْتُمْ بِهٖ١ۚ وَ اِنَّ رَبَّكُمُ الرَّحْمٰنُ فَاتَّبِعُوْنِیْ وَ اَطِیْعُوْۤا اَمْرِیْ﴿90﴾

    1. وَاور
    2. لَقَدْ قَالَتحقیق کہا
    3. لَهُمْان سے
    4. هٰرُوْنُہارون
    5. مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
    6. يٰقَوْمِاے میری قوم
    7. اِنَّمَااس کے سوا نہیں
    8. فُتِنْتُمْتم آزمائے گئے
    9. بِهٖاس سے
    10. وَاِنَّاور بیشک
    11. رَبَّكُمُتمہارا رب
    12. الرَّحْمٰنُرحمن ہے
    13. فَاتَّبِعُوْنِيْسو میری پیروی کرو
    14. وَاَطِيْعُوْٓااور اطاعت کرو (مانو)
    15. اَمْرِيْمیری بات
    ہارونؑ (موسیٰؑ کے آنے سے) پہلے ہی ان سے کہہ چکا تھا کہ "لوگو، تم اِس کی وجہ سے فتنے میں پڑ گئے ہو، تمہارا رب تو رحمٰن ہے، پس تم میری پیروی کرو اور میری بات مانو"
  91. قَالُوْا لَنْ نَّبْرَحَ عَلَیْهِ عٰكِفِیْنَ حَتّٰى یَرْجِعَ اِلَیْنَا مُوْسٰى﴿91﴾

    1. قَالُوْاانہوں نے کہا
    2. لَنْ نَّبْرَحَہم ہرگز جدا نہ ہوں گے
    3. عَلَيْهِاس پر
    4. عٰكِفِيْنَجمے ہوئے
    5. حَتّٰىیہانتک کہ
    6. يَرْجِعَلوٹے
    7. اِلَيْنَاہماری طرف
    8. مُوْسٰىموسیٰ
    مگر اُنہوں نے اس سے کہہ دیا کہ "ہم تو اسی کی پرستش کرتے رہیں گے جب تک کہ موسیٰؑ واپس نہ آ جائے"
  92. قَالَ یٰهٰرُوْنُ مَا مَنَعَكَ اِذْ رَاَیْتَهُمْ ضَلُّوْۤاۙ﴿92﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. يٰهٰرُوْنُاے ہارون
    3. مَا مَنَعَكَتجھے کس چیز نے روکا
    4. اِذْجب
    5. رَاَيْتَهُمْتو نے دیکھا انہیں
    6. ضَلُّوْٓاوہ گمراہ ہوگئے
    موسیٰؑ (قوم کو ڈانٹنے کے بعد ہارونؑ کی طرف پلٹا اور) بولا "ہارونؑ، تم نے جب دیکھا تھا کہ یہ گمراہ ہو رہے ہیں
  93. اَلَّا تَتَّبِعَنِ١ؕ اَفَعَصَیْتَ اَمْرِیْ﴿93﴾

    1. اَلَّا تَتَّبِعَنِکیوں نہ پیروی کی تم نے میری
    2. اَفَعَصَيْتَتو کیا تونے نافرمانی کی
    3. اَمْرِيْمیرا یہ حکم
    تو کس چیز نے تمہارا ہاتھ پکڑا تھا کہ میرے طریقے پر عمل نہ کرو؟ کیا تم نے میرے حکم کی خلاف ورزی کی؟"
  94. قَالَ یَبْنَؤُمَّ لَا تَاْخُذْ بِلِحْیَتِیْ وَ لَا بِرَاْسِیْ١ۚ اِنِّیْ خَشِیْتُ اَنْ تَقُوْلَ فَرَّقْتَ بَیْنَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ وَ لَمْ تَرْقُبْ قَوْلِیْ﴿94﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. يَبْنَؤُمَّاے میرے ماں جائے
    3. لَا تَاْخُذْجنہ پکڑیں
    4. بِلِحْيَتِيْمجھے داڑھی سے
    5. وَلَا بِرَاْسِيْاور نہ سر سے
    6. اِنِّىْبیشک میں
    7. خَشِيْتُڈرا
    8. اَنْ تَقُوْلَکہ تم کہو گے
    9. فَرَّقْتَتونے تفرقہ ڈالدیا
    10. بَيْنَدرمیان
    11. بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل
    12. وَاور
    13. لَمْ تَرْقُبْنہ خیال رکھا
    14. قَوْلِيْمیری بات
    ہارونؑ نے جواب دیا "اے میری ماں کے بیٹے، میری داڑھی نہ پکڑ، نہ میرے سر کے بال کھینچ، مجھے اِس بات کا ڈر تھا کہ تو آ کر کہے گا تم نے بنی اسرائیل میں پھوٹ ڈال دی اور میری بات کا پاس نہ کیا"
  95. قَالَ فَمَا خَطْبُكَ یٰسَامِرِیُّ﴿95﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. فَمَاپس کیا
    3. خَطْبُكَتیرا حال
    4. يٰسَامِرِيُّاے سامری
    موسیٰؑ نے کہا "اور سامری، تیرا کیا معاملہ ہے؟"
  96. قَالَ بَصُرْتُ بِمَا لَمْ یَبْصُرُوْا بِهٖ فَقَبَضْتُ قَبْضَةً مِّنْ اَثَرِ الرَّسُوْلِ فَنَبَذْتُهَا وَ كَذٰلِكَ سَوَّلَتْ لِیْ نَفْسِیْ﴿96﴾

    1. قَالَوہ بولا
    2. بَصُرْتُمیں نے دیکھا
    3. بِمَاوہ جو کہ
    4. لَمْ يَبْصُرُوْاانہوں نے نہ دیکھا
    5. بِهٖاس کو
    6. فَقَبَضْتُپس میں نے مٹھی بھرلی
    7. قَبْضَةًایک مٹھی
    8. مِّنْسے
    9. اَثَرِ الرَّسُوْلِفرشتہ کا نقش قدم
    10. فَنَبَذْتُهَاتو میں نے وہ ڈالدی
    11. وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
    12. سَوَّلَتْپھسلایا
    13. لِيْمجھے
    14. نَفْسِيْمیرا نفس
    اس نے جواب دیا "میں نے وہ چیز دیکھی جو اِن لوگوں کو نظر نہ آئی، پس میں نے رسُول کے نقش قدم سے ایک مٹھی اٹھا لی اور اُس کو ڈال دیا میرے نفس نے مجھے کچھ ایسا ہی سجھایا"
  97. قَالَ فَاذْهَبْ فَاِنَّ لَكَ فِی الْحَیٰوةِ اَنْ تَقُوْلَ لَا مِسَاسَ١۪ وَ اِنَّ لَكَ مَوْعِدًا لَّنْ تُخْلَفَهٗ١ۚ وَ انْظُرْ اِلٰۤى اِلٰهِكَ الَّذِیْ ظَلْتَ عَلَیْهِ عَاكِفًا١ؕ لَنُحَرِّقَنَّهٗ ثُمَّ لَنَنْسِفَنَّهٗ فِی الْیَمِّ نَسْفًا﴿97﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. فَاذْهَبْپس تو جا
    3. فَاِنَّ لَكَبیشک تیرے لیے
    4. فِي الْحَيٰوةِزندگی میں
    5. اَنْکہ
    6. تَقُوْلَتو کہے
    7. لَانہ
    8. مِسَاسَچھونا (ہاتھ لگانا)
    9. وَاِنَّاور بیشک
    10. لَكَتیرے لیے
    11. مَوْعِدًاایک وقت مقرر
    12. لَّنْ تُخْلَفَهٗرہ گز تجھ سے خلاف نہ ہوگا
    13. وَانْظُرْاور دیکھ
    14. اِلٰٓىطرف
    15. اِلٰهِكَاپنے معبود
    16. الَّذِيْوہ جس
    17. ظَلْتَتو رہتا تھا
    18. عَلَيْهِاس پر
    19. عَاكِفًاجما ہوا
    20. لَنُحَرِّقَنَّهٗہم اسے البتہ جلائیں گے
    21. ثُمَّ لَنَنْسِفَنَّهٗپھر البتہ اسے بکھیر دیں گے
    22. فِي الْيَمِّدریا میں
    23. نَسْفًااڑا کر
    موسیٰؑ نے کہا " اچھا تو جا، اب زندگی بھر تجھے یہی پکارتے رہنا ہے کہ مجھے نہ چھونا اور تیرے لیے بازپُرس کا ایک وقت مقرر ہے جو تجھ سے ہرگز نہ ٹلے گا اور دیکھ اپنے اِس خدا کو جس پر تو ریجھا ہُوا تھا، اب ہم اسے جلا ڈالیں گے اور ریزہ ریزہ کر کے دریا میں بہا دیں گے
  98. اِنَّمَاۤ اِلٰهُكُمُ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ وَسِعَ كُلَّ شَیْءٍ عِلْمًا﴿98﴾

    1. اِنَّمَآاس کے سوا نہیں
    2. اِلٰهُكُمُتمہارا معبود
    3. اللّٰهُاللہ
    4. الَّذِيْوہ جو
    5. لَآنہیں
    6. اِلٰهَکوئی معبود
    7. اِلَّا هُوَاس کے سوا
    8. وَسِعَاسیع (محیط ہے)
    9. كُلَّ شَيْءٍہر شے
    10. عِلْمًاعلم
    لوگو، تمہارا خدا تو بس ایک ہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی اور خدا نہیں ہے، ہر چیز پر اُس کا علم حاوی ہے"
  99. كَذٰلِكَ نَقُصُّ عَلَیْكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ مَا قَدْ سَبَقَ١ۚ وَ قَدْ اٰتَیْنٰكَ مِنْ لَّدُنَّا ذِكْرًاۖۚ﴿99﴾

    1. كَذٰلِكَاسی طرح
    2. نَقُصُّہم بیان کرتے ہیں
    3. عَلَيْكَتجھ پر۔ سے
    4. مِنْسے
    5. اَنْۢبَآءِخبریں، احوال
    6. مَاجو
    7. قَدْ سَبَقَگزر چکا
    8. وَقَدْ اٰتَيْنٰكَاور تحقیق ہم نے تمہیں دیا
    9. مِنْ لَّدُنَّااپنے پاس سے
    10. ذِكْرًا(کتاب) نصیحت
    اے محمدؐ، ا س طرح ہم پچھلے گزرے ہوئے حالات کی خبریں تم کو سُناتے ہیں، اور ہم نے خاص اپنے ہاں سے تم کو ایک "ذکر"(درسِ نصیحت) عطا کیا ہے
  100. مَنْ اَعْرَضَ عَنْهُ فَاِنَّهٗ یَحْمِلُ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وِزْرًاۙ﴿100﴾

    1. مَنْجس
    2. اَعْرَضَمنہ پھیرا
    3. عَنْهُاس سے
    4. فَاِنَّهٗتو بیشک وہ
    5. يَحْمِلُلادے گا
    6. يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
    7. وِزْرًا(بھاری) بوجھ
    جو کوئی اِس سے منہ موڑے گا وہ قیامت کے دن سخت بار گناہ اٹھائے گا
  101. خٰلِدِیْنَ فِیْهِ١ؕ وَ سَآءَ لَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ حِمْلًاۙ﴿101﴾

    1. خٰلِدِيْنَوہ ہمیشہ رہیں گے
    2. فِيْهِاس میں
    3. وَسَآءَاور برا ہے
    4. لَهُمْان کے لیے
    5. يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
    6. حِمْلًابوجھھ
    اور ایسے سب لوگ ہمیشہ اس کے وبال میں گرفتار رہیں گے، اور قیامت کے دن اُن کے لیے (اِس جرم کی ذمہ داری کا بوجھ) بڑا تکلیف دہ بوجھ ہوگا
  102. یَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ وَ نَحْشُرُ الْمُجْرِمِیْنَ یَوْمَئِذٍ زُرْقًاۚۖ﴿102﴾

    1. يَّوْمَجس دن
    2. يُنْفَخُپھونک ماری جائیگی
    3. فِي الصُّوْرِصور میں
    4. وَنَحْشُرُاور ہم اکٹھا کرینگے
    5. الْمُجْرِمِيْنَمجرموں کو
    6. يَوْمَئِذٍاس دن
    7. زُرْقًانیلی آنکھیں
    اُس دن جبکہ صُور پھُونکا جائے گا اور ہم مجرموں کو اِس حال میں گھیر لائیں گے کہ ان کی آنکھیں (دہشت کے مارے) پتھرائی ہوئی ہوں گی
  103. یَّتَخَافَتُوْنَ بَیْنَهُمْ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا عَشْرًا﴿103﴾

    1. يَّتَخَافَتُوْنَآہستہ آہستہ کہیں گے
    2. بَيْنَهُمْآپس میں
    3. اِنْنہیں
    4. لَّبِثْتُمْرہے تم
    5. اِلَّامگر (صرف)
    6. عَشْرًادس دن
    آپس میں چپکے چپکے کہیں گے کہ دُنیا میں مشکل ہی سے تم نے کوئی دس دن گزارے ہوں گے
  104. نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَقُوْلُوْنَ اِذْ یَقُوْلُ اَمْثَلُهُمْ طَرِیْقَةً اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا یَوْمًا۠ع﴿104﴾

    1. نَحْنُہم
    2. اَعْلَمُخوب جانتے ہیں
    3. بِمَاوہ جو
    4. يَقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
    5. اِذْ يَقُوْلُجب کہے گا
    6. اَمْثَلُهُمْسب سے اچھی
    7. طَرِيْقَةًراہ
    8. اِنْنہیں
    9. لَّبِثْتُمْرہے تم
    10. اِلَّامگر (صرف)
    11. يَوْمًاایک دن
    ہمیں خوب معلوم ہے کہ وہ کیا باتیں کر رہے ہوں گے (ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ) اُس وقت ان میں سے جو زیادہ سے زیادہ محتاط اندازہ لگانے والا ہوگا وہ کہے گا کہ نہیں، تمہاری دنیا کی زندگی بس ایک دن کی تھی
  105. وَ یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ یَنْسِفُهَا رَبِّیْ نَسْفًاۙ﴿105﴾

    1. وَيَسْئَلُوْنَكَاور وہ آپ سے دریافت کرینگے
    2. عَنِ الْجِبَالِپہاڑ کے متعلق
    3. فَقُلْتو کہ دیں
    4. يَنْسِفُهَاانہیں بکھیر دیگا
    5. رَبِّيْمیرا رب
    6. نَسْفًااڑا کر
    یہ لوگ تم سے پُوچھتے ہیں کہ آخر اُس دن یہ پہاڑ کہاں چلے جائیں گے؟ کہو کہ میرا رب ان کو دھول بنا کر اڑا دے گا
  106. فَیَذَرُهَا قَاعًا صَفْصَفًاۙ﴿106﴾

    1. فَيَذَرُهَاپھر اسے چھوڑ دیگا
    2. قَاعًامیدان
    3. صَفْصَفًاایک ہموار
    اور زمین کو ایسا ہموار چٹیل میدان بنا دے گا
  107. لَّا تَرٰى فِیْهَا عِوَجًا وَّ لَاۤ اَمْتًاؕ﴿107﴾

    1. لَّا تَرٰىنہ دیکھے گا تو
    2. فِيْهَااس میں
    3. عِوَجًاکوئی کجی
    4. وَّلَآاور نہ
    5. اَمْتًاکوئی بلندی
    کہ اس میں تم کوئی بل اور سلوٹ نہ دیکھو گے
  108. یَوْمَئِذٍ یَّتَّبِعُوْنَ الدَّاعِیَ لَا عِوَجَ لَهٗ١ۚ وَ خَشَعَتِ الْاَصْوَاتُ لِلرَّحْمٰنِ فَلَا تَسْمَعُ اِلَّا هَمْسًا﴿108﴾

    1. يَوْمَئِذٍاس دن
    2. يَّتَّبِعُوْنَوہ سب پیچھے چلیں گے
    3. الدَّاعِيَایک پکارنے والا
    4. لَا عِوَجَنہیں کوئی کجی
    5. لَهٗاس کے لیے
    6. وَخَشَعَتِاور پست ہوجائیں گی
    7. الْاَصْوَاتُآوازیں
    8. لِلرَّحْمٰنِاللہ کیلئے۔ سامنے
    9. فَلَا تَسْمَعُپس تو نہ سنے گا
    10. اِلَّامگر (صرف)
    11. هَمْسًاآہستہ آواز
    اس روز سب لوگ منادی کی پکار پر سیدھے چلے آئیں گے، کوئی ذرا اکڑ نہ دکھا سکے گا اور آوازیں رحمان کے آگے دب جائیں گی، ایک سرسراہٹ کے سوا تم کچھ نہ سنو گے
  109. یَوْمَئِذٍ لَّا تَنْفَعُ الشَّفَاعَةُ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ رَضِیَ لَهٗ قَوْلًا﴿109﴾

    1. يَوْمَئِذٍاس دن
    2. لَّا تَنْفَعُنہ نفع دے گی
    3. الشَّفَاعَةُکوئی شفاعت
    4. اِلَّامگر
    5. مَنْجس
    6. اَذِنَ لَهُاجازت دے اس کو
    7. الرَّحْمٰنُاللہ
    8. وَرَضِيَاور پسند کرے
    9. لَهٗاس کی
    10. قَوْلًابات
    اُس روز شفاعت کارگر نہ ہو گی، اِلّا یہ کہ کسی کو رحمان اس کی اجازت دے اور اس کی بات سننا پسند کرے
  110. یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِهٖ عِلْمًا﴿110﴾

    1. يَعْلَمُوہ جانتا ہے
    2. مَاجو
    3. بَيْنَ اَيْدِيْهِمْان کے ہاتھوں کے درمیان ( آگے)
    4. وَمَااور جو
    5. خَلْفَهُمْان کے پیچھے
    6. وَلَا يُحِيْطُوْنَاور وہ احاطہ نہیں کرسکتے
    7. بِهٖاس کا
    8. عِلْمًاعلم کے اندر
    وہ لوگوں کا اگلا پچھلا سب حال جانتا ہے اور دُوسروں کو اس کا پورا عِلم نہیں ہے
  111. وَ عَنَتِ الْوُجُوْهُ لِلْحَیِّ الْقَیُّوْمِ١ؕ وَ قَدْ خَابَ مَنْ حَمَلَ ظُلْمًا﴿111﴾

    1. وَعَنَتِجھک جائیں گے
    2. الْوُجُوْهُچہرے
    3. لِلْحَيِّسامنے ” حی “
    4. الْقَيُّوْمِ” قیوم “
    5. وَقَدْ خَابَاور نامراد ہوا
    6. مَنْجو۔ جس
    7. حَمَلَبوجھ اٹھایا
    8. ظُلْمًاظلم
    لوگوں کے سر اُس حیّ و قیّوم کے آگے جھک جائیں گے نامراد ہوگا جو اُس وقت کسی ظلم کا بار گناہ اٹھائے ہوئے ہو
  112. وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتِ وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا یَخٰفُ ظُلْمًا وَّ لَا هَضْمًا﴿112﴾

    1. وَمَنْاور جو
    2. يَّعْمَلْکرے
    3. مِنَسے۔ کوئی
    4. الصّٰلِحٰتِ وَنیکی اور (بشرطیکہ)
    5. هُوَوہ
    6. مُؤْمِنٌمومن
    7. فَلَا يَخٰفُتو نہ اسے خوف ہوگا
    8. ظُلْمًاکسی ظلم کا
    9. وَّلَا هَضْمًااور نہ کسی نقصان کا
    اور کسی ظلم یا حق تلفی کا خطرہ نہ ہوگا اُس شخص کو جو نیک عمل کرے اور اِس کے ساتھ وہ مومن بھی ہو
  113. وَ كَذٰلِكَ اَنْزَلْنٰهُ قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا وَّ صَرَّفْنَا فِیْهِ مِنَ الْوَعِیْدِ لَعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ اَوْ یُحْدِثُ لَهُمْ ذِكْرًا﴿113﴾

    1. وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
    2. اَنْزَلْنٰهُہم نے اس پر نازل کیا
    3. قُرْاٰنًاقرآن
    4. عَرَبِيًّاعربی
    5. وَّصَرَّفْنَا فِيْهِاور ہم نے طرح طرح سے بیان کیے اس میں
    6. مِنَسے
    7. الْوَعِيْدِڈراوے
    8. لَعَلَّهُمْتاکہ وہ
    9. يَتَّقُوْنَپرہیزگار ہوجائیں
    10. اَوْ يُحْدِثُیا وہ پیدا کردے
    11. لَهُمْان کے لیے
    12. ذِكْرًاکوئی نصیحت
    اور اے محمدؐ، اِسی طرح ہم نے اِسے قرآن عربی بنا کر نازل کیا ہے اور اس میں طرح طرح سے تنبیہات کی ہیں شاید کہ یہ لوگ کج روی سے بچیں یا ان میں کچھ ہوش کے آثار اِس کی بدولت پیدا ہوں
  114. فَتَعٰلَى اللّٰهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ١ۚ وَ لَا تَعْجَلْ بِالْقُرْاٰنِ مِنْ قَبْلِ اَنْ یُّقْضٰۤى اِلَیْكَ وَحْیُهٗ١٘ وَ قُلْ رَّبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا﴿114﴾

    1. فَتَعٰلَى اللّٰهُسو بلندو برتر ہے اللہ
    2. الْمَلِكُبادشاہ
    3. الْحَقُّسچا
    4. وَلَااور نہ
    5. تَعْجَلْجلدی کرو
    6. بِالْقُرْاٰنِقرآن میں
    7. مِنْ قَبْلِاس سے قبل کہ
    8. اَنْکہ
    9. يُّقْضٰٓىپوری کی جائے
    10. اِلَيْكَپوری کی جائے
    11. وَحْيُهٗاس کی وحی
    12. وَقُلْاور کہیے
    13. رَّبِّاے میرے رب
    14. زِدْنِيْزیادہ دے مجھے
    15. عِلْمًاعلم
    پس بالا و برتر ہے اللہ، پادشاہ حقیقی اور دیکھو، قرآن پڑھنے میں جلدی نہ کیا کرو جب تک کہ تمہاری طرف اُس کی وحی تکمیل کو نہ پہنچ جائے، اور دُعا کرو کہ اے پروردگار مجھے مزید علم عطا کر
  115. وَ لَقَدْ عَهِدْنَاۤ اِلٰۤى اٰدَمَ مِنْ قَبْلُ فَنَسِیَ وَ لَمْ نَجِدْ لَهٗ عَزْمًا۠ع﴿115﴾

    1. وَلَقَدْ عَهِدْنَآاور ہم نے حکم بھیجا
    2. اِلٰٓىطرف۔ کو
    3. اٰدَمَآدم
    4. مِنْ قَبْلُاس سے قبل
    5. فَنَسِيَتو وہ بھول گیا
    6. وَلَمْ نَجِدْاور ہم نے نہ پایا
    7. لَهٗاس میں
    8. عَزْمًاپختہ ارادہ
    ہم نے اِس سے پہلے آدمؑ کو ایک حکم دیا تھا، مگر وہ بھول گیا اور ہم نے اُس میں عزم نہ پایا
  116. وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْۤا اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ اَبٰى﴿116﴾

    1. وَاِذْاور (یاد کرو) جب
    2. قُلْنَاہم نے کہا
    3. لِلْمَلٰٓئِكَةِفرشتوں کو
    4. اسْجُدُوْاتم سجدہ کرو
    5. لِاٰدَمَآدم کو
    6. فَسَجَدُوْٓاتو سب نے سجدہ کیا
    7. اِلَّآسوائے
    8. اِبْلِيْسَابلیس
    9. اَبٰىاس نے انکار کیا
    یاد کرو وہ وقت جبکہ ہم نے فرشتوں سے کہا تھا کہ آدمؑ کو سجدہ کرو وہ سب تو سجدہ کر گئے، مگر ایک ابلیس تھا کہ انکار کر بیٹھا
  117. فَقُلْنَا یٰۤاٰدَمُ اِنَّ هٰذَا عَدُوٌّ لَّكَ وَ لِزَوْجِكَ فَلَا یُخْرِجَنَّكُمَا مِنَ الْجَنَّةِ فَتَشْقٰى﴿117﴾

    1. فَقُلْنَاپس ہم نے کہا
    2. يٰٓاٰدَمُاے آدم
    3. اِنَّبیشک
    4. ھٰذَایہ
    5. عَدُوٌّدشمن
    6. لَّكَتمہارا
    7. وَلِزَوْجِكَاور تمہاری بیوی کا
    8. فَلَاسو تمہیں
    9. يُخْرِجَنَّكُمَانہ نکلوا دے
    10. مِنَ الْجَنَّةِجنت سے
    11. فَتَشْقٰيپھر تم مصیبت میں پڑجاؤ
    اس پر ہم نے آدمؑ سے کہا کہ "دیکھو، یہ تمہارا اور تمہاری بیوی کا دشمن ہے، ایسا نہ ہو کہ یہ تمہیں جنت سے نکلوا دے اور تم مصیبت میں پڑ جاؤ
  118. اِنَّ لَكَ اَلَّا تَجُوْعَ فِیْهَا وَ لَا تَعْرٰىۙ﴿118﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. لَكَتمہارے لیے
    3. اَلَّا تَجُوْعَیہ کہ نہ بھوکے رہو
    4. فِيْهَااس میں
    5. وَلَااور نہ
    6. تَعْرٰىننگے
    یہاں تو تمہیں یہ آسائشیں حاصل ہیں کہ نہ بھوکے ننگے رہتے ہو
  119. وَ اَنَّكَ لَا تَظْمَؤُا فِیْهَا وَ لَا تَضْحٰى﴿119﴾

    1. وَاَنَّكَاور یہ کہ تم
    2. لَانہ
    3. تَظْمَؤُاپیاسے رہو گے
    4. فِيْهَااس میں
    5. وَلَا تَضْحٰياور نہ دھوپ میں رہو گے
    نہ پیاس اور دھوپ تمہیں ستاتی ہے"
  120. فَوَسْوَسَ اِلَیْهِ الشَّیْطٰنُ قَالَ یٰۤاٰدَمُ هَلْ اَدُلُّكَ عَلٰى شَجَرَةِ الْخُلْدِ وَ مُلْكٍ لَّا یَبْلٰى﴿120﴾

    1. فَوَسْوَسَپھر وسوسہ ڈالا
    2. اِلَيْهِاسکی طرف (دل میں)
    3. الشَّيْطٰنُشیطان
    4. قَالَاس نے کہا
    5. يٰٓاٰدَمُاے آدم
    6. هَلْکیا
    7. اَدُلُّكَمیں تیری رہنمائی کروں
    8. عَلٰيپر
    9. شَجَرَةِدرخت
    10. الْخُلْدِہمیشگی
    11. وَمُلْكٍاور بادشاہت
    12. لَّا يَبْلٰىنہ پرانی (زوال پذیر) ہو)
    لیکن شیطان نے اس کو پھُسلایا کہنے لگا "آدم، بتاؤں تمہیں وہ درخت جس سے ابدی زندگی اور لازوال سلطنت حاصل ہوتی ہے؟"
  121. فَاَكَلَا مِنْهَا فَبَدَتْ لَهُمَا سَوْاٰتُهُمَا وَ طَفِقَا یَخْصِفٰنِ عَلَیْهِمَا مِنْ وَّرَقِ الْجَنَّةِ١٘ وَ عَصٰۤى اٰدَمُ رَبَّهٗ فَغَوٰى۪ۖ﴿121﴾

    1. فَاَكَلَاپس دونوں نے کھایا
    2. مِنْهَااس سے
    3. فَبَدَتْتو ظاہر ہوگئیں
    4. لَهُمَاان پر
    5. سَوْاٰتُهُمَاان کی شرم گاہیں
    6. وَاور
    7. طَفِقَا يَخْصِفٰنِوہ دونوں لگے جوڑنے (ڈھانپنے)
    8. عَلَيْهِمَااپنے اوپر
    9. مِنْسے
    10. وَّرَقِ الْجَنَّةِجنت کے پتے
    11. وَعَصٰٓىاور نافرمانی کی
    12. اٰدَمُآدم
    13. رَبَّهٗاپنا رب
    14. فَغَوٰىتو وہ بہک گیا
    آخرکار وہ دونوں (میاں بیوی) اُس درخت کا پھل کھا گئے نتیجہ یہ ہُوا کہ فوراً ہی ان کے ستر ایک دوسرے کے آگے کھُل گئے اور لگے دونوں اپنے آپ کو جنّت کے پتّوں سے ڈھانکنے آدمؑ نے اپنے رب کی نافرمانی کی اور راہِ راست سے بھٹک گیا
  122. ثُمَّ اجْتَبٰهُ رَبُّهٗ فَتَابَ عَلَیْهِ وَ هَدٰى﴿122﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. اجْتَبٰىهُاس کو چن لیا
    3. رَبُّهٗاس کا رب
    4. فَتَابَتوجہ فرمائی
    5. عَلَيْهِاس پر
    6. وَهَدٰىاور اسے راہ دکھائی
    پھر اُس کے رب نے اُسے برگزیدہ کیا اور اس کی توبہ قبول کر لی اور اسے ہدایت بخشی
  123. قَالَ اهْبِطَا مِنْهَا جَمِیْعًۢا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ١ۚ فَاِمَّا یَاْتِیَنَّكُمْ مِّنِّیْ هُدًى١ۙ۬ فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَایَ فَلَا یَضِلُّ وَ لَا یَشْقٰى﴿123﴾

    1. قَالَفرمایا
    2. اهْبِطَاتم دونوں اتر جاؤ
    3. مِنْهَایہاں سے
    4. جَمِيْعًۢاسب
    5. بَعْضُكُمْتم میں سے بعض
    6. لِبَعْضٍبعض کے
    7. عَدُوٌّدشمن
    8. فَاِمَّاپس اگر
    9. يَاْتِيَنَّكُمْتمہارے پاس آئے
    10. مِّنِّيْمیری طرف سے
    11. هُدًىہدایت
    12. فَمَنِتو جس نے
    13. اتَّبَعَپیروی کی
    14. هُدَايَمیری ہدایت
    15. فَلَا يَضِلُّتو نہ وہ گمراہ ہوگا
    16. وَاور
    17. لَا يَشْقٰينہ بدبخت ہوگا
    اور فرمایا "تم دونوں (فریق، یعنی انسان اور شیطان) یہاں سے اتر جاؤ تم ایک دُوسرے کے دشمن رہو گے اب اگر میری طرف سے تمہیں کوئی ہدایت پہنچے تو جو کوئی میری اُس ہدایت کی پیروی کرے گا وہ نہ بھٹکے گا نہ بد بختی میں مبتلا ہو گا
  124. وَ مَنْ اَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِیْ فَاِنَّ لَهٗ مَعِیْشَةً ضَنْكًا وَّ نَحْشُرُهٗ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ اَعْمٰى﴿124﴾

    1. وَمَنْاور جس
    2. اَعْرَضَمنہ موڑا
    3. عَنْسے
    4. ذِكْرِيْمیرے ذکر۔ نصیحت
    5. فَاِنَّتو بیشک
    6. لَهٗاس کے لیے
    7. مَعِيْشَةًگزران
    8. ضَنْكًاتنگ
    9. وَّنَحْشُرُهٗاور ہم اسے اٹھائیں گے
    10. يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
    11. اَعْمٰىاندھا
    اور جو میرے "ذِکر"(درسِ نصیحت) سے منہ موڑے گا اُس کے لیے دنیا میں تنگ زندگی ہو گی اور قیامت کے روز ہم اسے اندھا اٹھائیں گے"
  125. قَالَ رَبِّ لِمَ حَشَرْتَنِیْۤ اَعْمٰى وَ قَدْ كُنْتُ بَصِیْرًا﴿125﴾

    1. قَالَوہ کہے گا
    2. رَبِّاے میرے رب
    3. لِمَ حَشَرْتَنِيْٓتونے مجھے کیوں اٹھایا
    4. اَعْمٰياندھا
    5. وَاندھا
    6. قَدْ كُنْتُمیں تو تھا
    7. بَصِيْرًادیکھتا۔ بینا
    وہ کہے گا "پروردگار، دُنیا میں تو میں آنکھوں والا تھا، یہاں مجھے اندھا کیوں اُٹھایا؟"
  126. قَالَ كَذٰلِكَ اَتَتْكَ اٰیٰتُنَا فَنَسِیْتَهَا١ۚ وَ كَذٰلِكَ الْیَوْمَ تُنْسٰى﴿126﴾

    1. قَالَوہ فرمائے گا
    2. كَذٰلِكَاسی طرح
    3. اَتَتْكَتیرے پاس آئیں
    4. اٰيٰتُنَاہماری آیات
    5. فَنَسِيْتَهَاتو تونے انہیں بھلایا
    6. وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
    7. الْيَوْمَآج
    8. تُنْسٰىہم تجھے بھلا دیں گے
    اللہ تعالیٰ فرمائے گا "ہاں، اِسی طرح تو ہماری آیات کو، جبکہ وہ تیرے پاس آئی تھیں، تُو نے بھُلا دیا تھا اُسی طرح آج تو بھلایا جا رہا ہے"
  127. وَ كَذٰلِكَ نَجْزِیْ مَنْ اَسْرَفَ وَ لَمْ یُؤْمِنْۢ بِاٰیٰتِ رَبِّهٖ١ؕ وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَشَدُّ وَ اَبْقٰى﴿127﴾

    1. وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
    2. نَجْزِيْہم بدلہ دیتے ہیں
    3. مَنْجو
    4. اَسْرَفَحد سے نکل جائے
    5. وَلَمْ يُؤْمِنْاور نہ ایمان لائے
    6. بِاٰيٰتِآیتوں پر
    7. رَبِّهٖاپنا رب
    8. وَلَعَذَابُاور البتہ عذاب
    9. الْاٰخِرَةِآخرت
    10. اَشَدُّشدید ترین
    11. وَاَبْقٰياور زیادہ دیر تک رہنے والا ہے
    اِس طرح ہم حد سے گزرنے والے اور اپنے رب کی آیات نہ ماننے والے کو (دُنیا میں) بدلہ دیتے ہیں، اور آخرت کا عذاب زیادہ سخت اور زیادہ دیر پا ہے
  128. اَفَلَمْ یَهْدِ لَهُمْ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ یَمْشُوْنَ فِیْ مَسٰكِنِهِمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی النُّهٰى۠ع﴿128﴾

    1. اَفَلَمْ يَهْدِکیا ہدایت نہ دی
    2. لَهُمْانہیں
    3. كَمْکتنی ہی
    4. اَهْلَكْنَاہم نے ہلاک کردیں
    5. قَبْلَهُمْان سے قبل
    6. مِّنَ الْقُرُوْنِقومیں۔ جماعتیں
    7. يَمْشُوْنَوہ چلتے پھرتے ہیں
    8. فِيْ مَسٰكِنِهِمْان کے مساکن میں
    9. اِنَّبیشک
    10. فِيْمیں
    11. ذٰلِكَاس
    12. لَاٰيٰتٍالبتہ نشانیاں ہیں
    13. لِّاُولِي النُّهٰىعقل والوں کے لیے
    پھر کیا اِن لوگوں کو (تاریخ کے اس سبق سے) کوئی ہدایت نہ ملی کہ اِن سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں جن کی (برباد شدہ) بستیوں میں آج یہ چلتے پھرتے ہیں؟ در حقیقت اِس میں بہت سی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو عقل سلیم رکھنے والے ہیں
  129. وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَكَانَ لِزَامًا وَّ اَجَلٌ مُّسَمًّىؕ﴿129﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. لَا كَلِمَةٌنہ ہوتی ایک بات
    3. سَبَقَتْہوچکی
    4. مِنْسے
    5. رَّبِّكَتمہارا رب
    6. لَكَانَتو ضرور آجاتا
    7. لِزَامًاعذاب
    8. وَّاَجَلٌاور میعاد
    9. مُّسَمًّىمقرر
    اگر تیرے رب کی طرف سے پہلے ایک بات طے نہ کر دی گئی ہوتی اور مہلت کی ایک مدّت مقرّر نہ کی جا چکی ہوتی تو ضرور اِن کا بھی فیصلہ چکا دیا جاتا
  130. فَاصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَ قَبْلَ غُرُوْبِهَا١ۚ وَ مِنْ اٰنَآئِ الَّیْلِ فَسَبِّحْ وَ اَطْرَافَ النَّهَارِ لَعَلَّكَ تَرْضٰى﴿130﴾

    1. فَاصْبِرْپس صبر کریں
    2. عَلٰيپر
    3. مَا يَقُوْلُوْنَجو وہ کہتے ہیں
    4. وَسَبِّحْاور تسبیح کریں
    5. بِحَمْدِتعریف کے ساتھ
    6. رَبِّكَاپنا رب
    7. قَبْلَپہلے
    8. طُلُوْعِ الشَّمْسِطلوعِ آفتاب
    9. وَقَبْلَاور پہلے
    10. غُرُوْبِهَااس کے غروب
    11. وَمِنْاور کچھ
    12. اٰنَآئِ الَّيْلِرات کی گھڑیاں
    13. فَسَبِّحْپس تسبیح کریں
    14. وَاَطْرَافَاور کنارے
    15. النَّهَارِدن
    16. لَعَلَّكَتاکہ تم
    17. تَرْضٰىخوش ہوجاؤ
    پس اے محمدؐ، جو باتیں یہ لوگ بناتے ہیں اُن پر صبر کرو، اور اپنے رب کی حمد و ثنا کے ساتھ اُس کی تسبیح کرو سورج نکلنے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے، اور رات کے اوقات میں بھی تسبیح کرو اور دن کے کناروں پر بھی، شاید کہ تم راضی ہو جاؤ
  131. وَ لَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْهُمْ زَهْرَةَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۙ۬ لِنَفْتِنَهُمْ فِیْهِ١ؕ وَ رِزْقُ رَبِّكَ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰى﴿131﴾

    1. وَاور
    2. لَا تَمُدَّنَّنہ پھیلانا
    3. عَيْنَيْكَاپنی آنکھیں
    4. اِلٰىطرف
    5. مَا مَتَّعْنَاجو ہم نے برتنے کو دیا
    6. بِهٖٓاس سے
    7. اَزْوَاجًاجوڑے
    8. مِّنْهُمْان سے۔ کے
    9. زَهْرَةَآرائش
    10. الْحَيٰوةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی
    11. لِنَفْتِنَهُمْتاکہ ہم انہیں آزمائیں
    12. فِيْهِاس میں
    13. وَرِزْقُاور عطیہ
    14. رَبِّكَتیرا رب
    15. خَيْرٌبہتر
    16. وَّاَبْقٰياور تادیر رہنے والا
    اور نگاہ اُٹھا کر بھی نہ دیکھو دُنیوی زندگی کی اُس شان و شوکت کو جو ہم نے اِن میں سے مختلف قسم کے لوگوں کو دے رکھی ہے وہ تو ہم نے انہیں آزمائش میں ڈالنے کے لیے دی ہے، اور تیرے رب کا دیا ہوا رزق حلال ہی بہتر اور پائندہ تر ہے
  132. وَ اْمُرْ اَهْلَكَ بِالصَّلٰوةِ وَ اصْطَبِرْ عَلَیْهَا١ؕ لَا نَسْئَلُكَ رِزْقًا١ؕ نَحْنُ نَرْزُقُكَ١ؕ وَ الْعَاقِبَةُ لِلتَّقْوٰى﴿132﴾

    1. وَاْمُرْاور حکم دو تم
    2. اَهْلَكَاپنے گھر والے
    3. بِالصَّلٰوةِنماز کا
    4. وَاصْطَبِرْاور قائم رہو
    5. عَلَيْهَااس پر
    6. لَا نَسْئَلُكَہم تجھ سے نہیں مانگتے
    7. رِزْقًارزق
    8. نَحْنُہم
    9. نَرْزُقُكَتجھے رزق دیتے ہیں
    10. وَالْعَاقِبَةُاور انجام
    11. لِلتَّقْوٰىاہل تقویٰ کے لیے
    اپنے اہل و عیال کو نماز کی تلقین کرو اور خود بھی اس کے پابند رہو ہم تم سے کوئی رزق نہیں چاہتے، رزق تو ہم ہی تمہیں دے رہے ہیں اور انجام کی بھلائی تقویٰ ہی کے لیے ہے
  133. وَ قَالُوْا لَوْ لَا یَاْتِیْنَا بِاٰیَةٍ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ اَوَ لَمْ تَاْتِهِمْ بَیِّنَةُ مَا فِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰى﴿133﴾

    1. وَقَالُوْااور وہ کہتے ہیں
    2. لَوْکیوں
    3. لَا يَاْتِيْنَانہیں لاتے
    4. بِاٰيَةٍکوئی نشانی
    5. مِّنْسے
    6. رَّبِّهٖاپنا رب
    7. اَوَکیا
    8. لَمْ تَاْتِهِمْان کے پاس نہیں آئی
    9. بَيِّنَةُواضح نشانی
    10. مَاجو
    11. فِيمیں
    12. الصُّحُفِصحیفے
    13. الْاُوْلٰىپہلے
    وہ کہتے ہیں کہ یہ شخص اپنے رب کی طرف سے کوئی نشانی (معجزہ) کیوں نہیں لاتا؟ اور کیا ان کے پاس اگلے صحیفوں کی تمام تعلیمات کا بیان واضح نہیں آ گیا؟
  134. وَ لَوْ اَنَّاۤ اَهْلَكْنٰهُمْ بِعَذَابٍ مِّنْ قَبْلِهٖ لَقَالُوْا رَبَّنَا لَوْ لَاۤ اَرْسَلْتَ اِلَیْنَا رَسُوْلًا فَنَتَّبِعَ اٰیٰتِكَ مِنْ قَبْلِ اَنْ نَّذِلَّ وَ نَخْزٰى﴿134﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. اَنَّآہم
    3. اَهْلَكْنٰهُمْانہیں ہلاک کردیتے
    4. بِعَذَابٍکسی عذاب سے
    5. مِّنْ قَبْلِهٖاس سے قبل
    6. لَقَالُوْاتو وہ کہتے
    7. رَبَّنَا لَوْاے ہمارے رب کیوں
    8. لَآ اَرْسَلْتَتونے نہ بھیجا
    9. اِلَيْنَاہماری طرف
    10. رَسُوْلًاکوئی رسول
    11. فَنَتَّبِعَتو ہم پیروی کرتے
    12. اٰيٰتِكَتیرے احکام
    13. مِنْ قَبْلِاس سے قبل
    14. اَنْ نَّذِلَّکہ ہم ذلیل ہوں
    15. وَنَخْزٰىاور ہم رسوا ہوں
    اگر ہم اُس کے آنے سے پہلے اِن کو کسی عذاب سے ہلاک کر دیتے تو پھر یہی لوگ کہتے کہ اے ہمارے پروردگار، تو نے ہمارے پاس کوئی رسول کیوں نہ بھیجا کہ ذلیل و رسوا ہونے سے پہلے ہی ہم تیری آیات کی پیروی اختیار کر لیتے
  135. قُلْ كُلٌّ مُّتَرَبِّصٌ فَتَرَبَّصُوْا١ۚ فَسَتَعْلَمُوْنَ مَنْ اَصْحٰبُ الصِّرَاطِ السَّوِیِّ وَ مَنِ اهْتَدٰى۠ع﴿135﴾

    1. قُلْآپ کہ دیں
    2. كُلٌّسب
    3. مُّتَرَبِّصٌمنتظر ہیں
    4. فَتَرَبَّصُوْاپس تم انتظار کرو
    5. فَسَتَعْلَمُوْنَسو عنقریب تم جان لو گے
    6. مَنْکون
    7. اَصْحٰبُوالے
    8. الصِّرَاطِراستہ
    9. السَّوِيِّسیدھا
    10. وَمَنِاور کون
    11. اهْتَدٰىاس نے ہدایت پائی
    اے محمدؐ، ان سے کہو، ہر ایک انجام کار کے انتظار میں ہے، پس اب منتظر رہو، عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ کون سیدھی راہ چلنے والے ہیں اور کون ہدایت یافتہ ہیں