بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Kashf-ur-Rahman - Saad : 1
صٓ وَ الْقُرْاٰنِ ذِی الذِّكْرِؕ
صٓ : صاد وَالْقُرْاٰنِ : قرآن کی قسم ذِي الذِّكْرِ : نصیحت دینے والے
ص ٓ قسم ہے اس قرآن کی جو نصیحت سے لبریز ہے۔
(1) ص ٓ ۔ قسم ہے اس قرآن کریم کی جو نصیحت سے لبریز اور پر ہے۔ ص کے معنی تو اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے کیونکہ یہ حروف مقطعات میں سے ہے قرآن نصیحت والے کی قسم کا مطلب یہ ہے کہ جو قرآن نصیحت کی باتوں سے لبریز ہے اس کی قسم کھا کر کہا جاتا ہے کہ یہ کلام معجز ہے اور مقابلہ کرنے والوں کو عاجز کردینے والا ہے کہ وہ اس کا جواب نہیں لاسکتے یا قسم کا جواب یہ ہے۔ ماالام کما قال کفار مکۃ من تعدد الا لہ۔ یعنی قسم ہے قرآن کریم نصیحت والے کی واقعہ ایسا نہیں ہے جیسا کہ کفار مکہ کہتے ہیں کہ بہت سے اور متعدد و معبود ہیں یعنی تعداد الہ کا قول باطل ہے ٹھیک نہیں ہے یا یہ کفار جو محمد ﷺ کی نسبت کہہ رہے ہیں وہ صحیح نہیں ہے جواب قسم کے سلسلے میں کئی قول تھے جو ہم نے ترجمہ اور تیسر میں جمع کردیئے ہیں۔
Top