Mutaliya-e-Quran - Saad : 34
وَ لَقَدْ فَتَنَّا سُلَیْمٰنَ وَ اَلْقَیْنَا عَلٰى كُرْسِیِّهٖ جَسَدًا ثُمَّ اَنَابَ
وَلَقَدْ : اور البتہ فَتَنَّا : ہم نے آزمائش کی سُلَيْمٰنَ : سلیمان وَاَلْقَيْنَا : اور ہم نے ڈالا عَلٰي كُرْسِيِّهٖ : اس کے تخت پر جَسَدًا : ایک دھڑ ثُمَّ اَنَابَ : پھر اس نے رجوع کیا
اور (دیکھو کہ) سلیمانؑ کو بھی ہم نے آزمائش میں ڈالا اور اس کی کرسی پر ایک جسد لا کر ڈال دیا پھر اس نے رجوع کیا
وَلَقَدْ فَتَنَّا [اور بیشک ہم آزمائش میں ڈال چکے ] سُلَيْمٰنَ [سلیمان (علیہ السلام) کو ] وَاَلْقَيْنَا [اور ہم نے ڈالا ] عَلٰي كُرْسِيِّهٖ [ان کے تخت پر ] جَسَدًا [ایک بےجان جسم ] ثُمَّ اَنَابَ [پھر انھوں نے رجوع کیا ] ۔
Top