23. Al-Muminoonالمؤمنون

The Believers · Meccan · 118 ayahs · 6 rukus

Farhat Hashmi

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَۙ﴿1﴾

    1. قَدْیقینا
    2. اَفْلَحَفلاح پاگئے
    3. الْمُؤْمِنُوْنَمومن
    یقیناً فلاح پائی ہے ایمان والوں نے جو:
  2. الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَۙ﴿2﴾

    1. الَّذِيْنَیہ وہ لوگ ہیں
    2. هُمْوہ جو
    3. فِيْ صَلَاتِهِمْاپنی نمازوں میں
    4. خٰشِعُوْنَخشوع کرنے والے ہیں
    اپنی نماز میں خشوع اختیار کرتے ہیں
  3. وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَۙ﴿3﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ ہیں
    2. هُمْوہ جو
    3. عَنِ اللَّغْوِلغو سے۔ لغو بات سے
    4. مُعْرِضُوْنَمنہ موڑنے والے ہیں
    لغویات سے دور رہتے ہیں
  4. وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِلزَّكٰوةِ فٰعِلُوْنَۙ﴿4﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    2. هُمْوہ جو
    3. لِلزَّكٰوةِزکوۃ کے لیے
    4. فٰعِلُوْنَکرنے والے ہیں
    زکوٰۃ کے طریقے پر عامل ہوتے ہیں
  5. وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ﴿5﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    2. هُمْوہ جو
    3. لِفُرُوْجِهِمْاپنی شرمگاہوں کی
    4. حٰفِظُوْنَحفاظت کرنے والے ہیں
    اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں
  6. اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَۚ﴿6﴾

    1. اِلَّامگر
    2. عَلٰٓي اَزْوَاجِهِمْاوپر اپنی بیویوں کے
    3. اَوْیا
    4. مَا مَلَكَتْجن کے مالک ہوئے
    5. اَيْمَانُهُمْان کے دائیں ہاتھ
    6. فَاِنَّهُمْتو بیشک وہ
    7. غَيْرُ مَلُوْمِيْنَنہیں ہیں لائق ملامت۔ نہ ملامت کیے جانے والے ہیں
    سوائے اپنی بیویوں کے اور ان عورتوں کے جو ان کی ملک یمین میں ہوں کہ ان پر (محفوظ نہ رکھنے میں) وہ قابل ملامت نہیں ہیں
  7. فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْعٰدُوْنَۚ﴿7﴾

    1. فَمَنِ ابْتَغٰىتو جو کوئی تلاش کرے۔ چاہے
    2. وَرَآءَ ذٰلِكَاس کے علاوہ
    3. فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ
    4. هُمُ الْعٰدُوْنَوہ زیادتی کرنے والے ہیں
    البتہ جو اُس کے علاوہ کچھ اور چاہیں وہی زیادتی کرنے والے ہیں
  8. وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَۙ﴿8﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    2. هُمْوہ
    3. لِاَمٰنٰتِهِمْاپنی امانتوں کے لیے
    4. وَعَهْدِهِمْاور اپنے عہد کے
    5. رٰعُوْنَنگرانی کرنے والے ہیں
    اپنی امانتوں اور اپنے عہد و پیمان کا پاس رکھتے ہیں
  9. وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَوٰتِهِمْ یُحَافِظُوْنَۘ﴿9﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    2. هُمْوہ
    3. عَلٰي صَلَوٰتِهِمْاپنی نمازوں پر
    4. يُحَافِظُوْنَحفاظت کرتے ہیں
    اور اپنی نمازوں کی محافظت کرتے ہیں
  10. اُولٰٓئِكَ هُمُ الْوٰرِثُوْنَۙ﴿10﴾

    1. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    2. هُمُ الْوٰرِثُوْنَوہ ہیں جو وارث ہونے والے ہیں
    یہی لوگ وہ وارث ہیں
  11. الَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَ١ؕ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ﴿11﴾

    1. الَّذِيْنَوہ لوگ
    2. يَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَ ۭجو ورثے میں پائیں گے فردوس کو
    3. هُمْوہ
    4. فِيْهَااس میں
    5. خٰلِدُوْنَہمیشہ رہنے والے ہیں
    جو میراث میں فردوس پائیں گے اور اس میں ہمیشہ رہیں گے
  12. وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ سُلٰلَةٍ مِّنْ طِیْنٍۚ﴿12﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. خَلَقْنَا الْاِنْسَانَپیدا کیا ہم نے انسان کو
    3. مِنْ سُلٰلَةٍست سے۔ خلاصے سے۔ نچوڑ سے۔ مغز سے
    4. مِّنْ طِيْنٍمٹی کے
    ہم نے انسان کو مٹی کے ست سے بنایا
  13. ثُمَّ جَعَلْنٰهُ نُطْفَةً فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍ۪﴿13﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. جَعَلْنٰهُبنایا ہم نے اس کو۔ بناکر رکھا ہم نے اس کو
    3. نُطْفَةًایک نطفے کی شکل میں
    4. فِيْ قَرَارٍایک ٹھکانے میں
    5. مَّكِيْنٍمحفوظ
    پھر اسے ایک محفوظ جگہ ٹپکی ہوئی بوند میں تبدیل کیا
  14. ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظٰمًا فَكَسَوْنَا الْعِظٰمَ لَحْمًا١ۗ ثُمَّ اَنْشَاْنٰهُ خَلْقًا اٰخَرَ١ؕ فَتَبٰرَكَ اللّٰهُ اَحْسَنُ الْخٰلِقِیْنَؕ﴿14﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. خَلَقْنَا النُّطْفَةَبنایا ہم نے نطفے کو
    3. عَلَقَةًعلقہ۔ جما ہوا خون
    4. فَخَلَقْنَاپھر بنایا ہم نے
    5. الْعَلَقَةَجمے ہوئے خون کو
    6. مُضْغَةًمضٖہ۔ گوشت کی بوٹی
    7. فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَپھر بنایا ہم نے بوٹی کو
    8. عِظٰمًاہڈیاں
    9. فَكَسَوْنَاپھر پہنچایا ہم نے۔ ڈھانکا ہم نے
    10. الْعِظٰمَہڈیوں کو
    11. لَحْمًا ۤگوشت کے ساتھ
    12. ثُمَّپھر
    13. اَنْشَاْنٰهُاٹھایا ہم نے اس کو۔ پیدا کیا ہم نے اس کو
    14. خَلْقًا اٰخَرَ ۭایک دوسری مخلوق
    15. فَتَبٰرَكَ اللّٰهُتو بہت بابرکت ہے اللہ
    16. اَحْسَنُجو سب سے اچھا ہے
    17. الْخٰلِقِيْنَپیدا کرنے والوں میں
    پھر اس بوند کو لوتھڑے کی شکل دی، پھر لوتھڑے کو بوٹی بنا دیا، پھر بوٹی کی ہڈیاں بنائیں، پھر ہڈیوں پر گوشت چڑھایا، پھر اسے ایک دوسری ہی مخلوق بنا کھڑا کیا
  15. ثُمَّ اِنَّكُمْ بَعْدَ ذٰلِكَ لَمَیِّتُوْنَؕ﴿15﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. اِنَّكُمْبیشک تم
    3. بَعْدَ ذٰلِكَاس کے بعد
    4. لَمَيِّتُوْنَالبتہ مرنے والے ہو
    اس کے بعد پھر تم سب یقیناً مر جانے والے ہو
  16. ثُمَّ اِنَّكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ تُبْعَثُوْنَ﴿16﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. اِنَّكُمْبیشک تم
    3. يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
    4. تُبْعَثُوْنَتم اٹھائے جاؤ گے
    پھر اس کے بعد تم کو ضرور مرنا ہے، پھر قیامت کے روز یقیناً تم اٹھائے جاؤ گے
  17. وَ لَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعَ طَرَآئِقَ١ۖۗ وَ مَا كُنَّا عَنِ الْخَلْقِ غٰفِلِیْنَ﴿17﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. خَلَقْنَابنائے ہم نے
    3. فَوْقَكُمْتمہارے اوپر
    4. سَبْعَ طَرَآئِقَ ڰسات راستے
    5. وَمَا كُنَّااور نہیں ہیں ہم
    6. عَنِ الْخَلْقِمخلوق سے
    7. غٰفِلِيْنَغافل
    اور تمہارے اوپر ہم نے سات راستے بنائے، تخلیق کے کام سے ہم کچھ نابلد نہ تھے
  18. وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ فَاَسْكَنّٰهُ فِی الْاَرْضِ١ۖۗ وَ اِنَّا عَلٰى ذَهَابٍۭ بِهٖ لَقٰدِرُوْنَۚ﴿18﴾

    1. وَاَنْزَلْنَااور نازل کیا ہم نے
    2. مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
    3. مَآءًۢپانی
    4. بِقَدَرٍاندازے کے ساتھ
    5. فَاَسْكَنّٰهُپھر ٹھہرایا ہم نے اس کو
    6. فِي الْاَرْضِ ڰزمین میں
    7. وَاِنَّااور بیشک ہم
    8. عَلٰي ذَهَابٍۢاوپر لے جانے کے
    9. بِهٖاس کو
    10. لَقٰدِرُوْنَالبتہ قادر ہیں۔ قدرت رکھنے والے ہیں
    اور آسمان سے ہم نے ٹھیک حساب کے مطابق ایک خاص مقدار میں پانی اتارا اور اس کو زمین میں ٹھیرا دیا ہم اُسے جس طرح چاہیں غائب کر سکتے ہیں
  19. فَاَنْشَاْنَا لَكُمْ بِهٖ جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ١ۘ لَكُمْ فِیْهَا فَوَاكِهُ كَثِیْرَةٌ وَّ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَۙ﴿19﴾

    1. فَاَنْشَاْنَا لَكُمْپھر پیدا کیا ہم نے تمہارے لیے
    2. بِهٖساتھ اس کے
    3. جَنّٰتٍباغات کو
    4. مِّنْ نَّخِيْلٍکھجور کے
    5. وَّاَعْنَابٍ ۘاور انگوروں کے
    6. لَكُمْتمہارے لیے
    7. فِيْهَااس میں
    8. فَوَاكِهُپھل ہیں
    9. كَثِيْرَةٌبہت سے
    10. وَّمِنْهَا تَاْكُلُوْنَاور اس میں سے تم کھاتے ہو
    پھر اس پانی کے ذریعہ سے ہم نے تمہارے لیے کھجور اور انگور کے باغ پیدا کر دیے، تمہارے لیے ان باغوں میں بہت سے لذیذ پھل ہیں اور ان سے تم روزی حاصل کرتے ہو
  20. وَ شَجَرَةً تَخْرُجُ مِنْ طُوْرِ سَیْنَآءَ تَنْۢبُتُ بِالدُّهْنِ وَ صِبْغٍ لِّلْاٰكِلِیْنَ﴿20﴾

    1. وَشَجَرَةًاور درخت
    2. تَخْرُجُنکلتا ہے
    3. مِنْ طُوْرِ سَيْنَآءَطور سینا سے
    4. تَنْۢبُتُاگتا ہے
    5. بِالدُّهْنِساتھ چکنائی کے۔ چکنائے لیے ہوئے
    6. وَصِبْغٍاور سالن
    7. لِّلْاٰكِلِيْنَکھانے والوں کے لیے
    اور وہ درخت بھی ہم نے پیدا کیا جو طور سیناء سے نکلتا ہے، تیل بھی لیے ہوئے اگتا ہے اور کھانے والوں کے لیے سالن بھی
  21. وَ اِنَّ لَكُمْ فِی الْاَنْعَامِ لَعِبْرَةً١ؕ نُسْقِیْكُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِهَا وَ لَكُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ كَثِیْرَةٌ وَّ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَۙ﴿21﴾

    1. وَاِنَّاور بیشک
    2. لَكُمْتمہارے لیے
    3. فِي الْاَنْعَامِجانوروں میں
    4. لَعِبْرَةً ۭالبتہ سبق ہے
    5. نُسْقِيْكُمْہم پلاتے ہیں تم کو
    6. مِّمَّااس میں سے جو
    7. فِيْ بُطُوْنِهَاان کے پیٹوں میں ہے
    8. وَلَكُمْاور تمہارے لیے
    9. فِيْهَاان میں
    10. مَنَافِعُ كَثِيْرَةٌفائدے ہیں بہت سے
    11. وَّمِنْهَااور ان میں سے
    12. تَاْكُلُوْنَتم کھاتے ہو
    اور حقیقت یہ ہے کہ تمہارے لیے مویشیوں میں بھی ایک سبق ہے ان کے پیٹوں میں جو کچھ ہے اسی میں سے ایک چیز ہم تمہیں پلاتے ہیں، اور تمہارے لیے ان میں بہت سے دوسرے دُوسرے فائدے بھی ہیں
  22. وَ عَلَیْهَا وَ عَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُوْنَ۠ع﴿22﴾

    1. وَعَلَيْهَااور ان پر
    2. وَعَلَي الْفُلْكِاور کشتیوں پر
    3. تُحْمَلُوْنَتم اٹھائے جاتے ہو
    اُن کو تم کھاتے ہو اور اُن پر اور کشتیوں پر سوار بھی کیے جاتے ہو
  23. وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖ فَقَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ﴿23﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. اَرْسَلْنَابھیجا ہم نے
    3. نُوْحًانوح کو
    4. اِلٰى قَوْمِهٖان کی قوم کی طرف
    5. فَقَالَتو اس نے کہا
    6. يٰقَوْمِاے میری قوم
    7. اعْبُدُوا اللّٰهَعبادت کرو اللہ کی
    8. مَانہیں
    9. لَكُمْتمہارے لیے
    10. مِّنْ اِلٰهٍکوئی الہ
    11. غَيْرُهٗ ۭاس کے سوا
    12. اَفَلَا تَتَّقُوْنَکیا بھلا تم تقوی اختیار نہ کرو گے
    ہم نے نوحؑ کو اس کی قوم کی طرف بھیجا اس نے کہا "اے میری قوم کے لوگو، اللہ کی بندگی کرو، اس کے سوا تمہارے لیے کوئی اور معبود نہیں ہے، کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟"
  24. فَقَالَ الْمَلَؤُا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ مَا هٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ١ۙ یُرِیْدُ اَنْ یَّتَفَضَّلَ عَلَیْكُمْ١ؕ وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَاَنْزَلَ مَلٰٓئِكَةً١ۖۚ مَّا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِیْۤ اٰبَآئِنَا الْاَوَّلِیْنَۚ﴿24﴾

    1. فَقَالَتو کہا
    2. الْمَلَؤُاسرداروں نے
    3. الَّذِيْنَان لوگوں نے
    4. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    5. مِنْ قَوْمِهٖاس کی قوم میں سے
    6. مَا ھٰذَآنہیں یہ
    7. اِلَّا بَشَرٌمگر ایک انسان ہے
    8. مِّثْلُكُمْ ۙتمہاری طرح
    9. يُرِيْدُچاہتا ہے
    10. اَنْ يَّتَفَضَّلَکہ فضیلت حاصل کرلے
    11. عَلَيْكُمْ ۭتم پر
    12. وَلَوْ شَآءَ اللّٰهُاور اگر چاہتا اللہ
    13. لَاَنْزَلَالبتہ نازل کردیتا
    14. مَلٰٓئِكَةً ښفرشتے
    15. مَّانہیں
    16. سَمِعْنَاسنا ہم نے
    17. بِھٰذَااس بات کو
    18. فِيْٓ اٰبَآئِنَا الْاَوَّلِيْنَاپنے پہلے آباؤ اجداد میں
    اس کی قوم کے جن سرداروں نے ماننے سے انکار کیا وہ کہنے لگے کہ "یہ شخص کچھ نہیں ہے مگر ایک بشر تم ہی جیسا اِس کی غرض یہ ہے کہ تم پر برتری حاصل کرے اللہ کو اگر بھیجنا ہوتا تو فرشتے بھیجتا یہ بات تو ہم نے کبھی اپنے باپ دادا کے وقتوں میں سنی ہی نہیں (کہ بشر رسول بن کر آئے)
  25. اِنْ هُوَ اِلَّا رَجُلٌۢ بِهٖ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوْا بِهٖ حَتّٰى حِیْنٍ﴿25﴾

    1. اِنْ هُوَنہیں وہ
    2. اِلَّا رَجُلٌۢمگر ایک شخص ہے
    3. بِهٖ جِنَّةٌاس کے ساتھ جنون ہے
    4. فَتَرَبَّصُوْا بِهٖتو انتظار کرو اس کے ساتھ
    5. حَتّٰى حِيْنٍایک وقت تک
    کچھ نہیں، بس اس آدمی کو ذرا جنون لاحق ہو گیا ہے کچھ مدت اور دیکھ لو (شاید افاقہ ہو جائے)"
  26. قَالَ رَبِّ انْصُرْنِیْ بِمَا كَذَّبُوْنِ﴿26﴾

    1. قَالَکہا
    2. رَبِّ انْصُرْنِيْاے میرے رب مدد فرما میری
    3. بِمَا كَذَّبُوْنِبدلے اس کے جو وہ جھٹلاتے ہیں مجھ کو
    نوحؑ نے کہا "پروردگار، ان لوگوں نے جو میری تکذیب کی ہے اس پر اب تو ہی میری مدد فرما"
  27. فَاَوْحَیْنَاۤ اِلَیْهِ اَنِ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِاَعْیُنِنَا وَ وَحْیِنَا فَاِذَا جَآءَ اَمْرُنَا وَ فَارَ التَّنُّوْرُ١ۙ فَاسْلُكْ فِیْهَا مِنْ كُلٍّ زَوْجَیْنِ اثْنَیْنِ وَ اَهْلَكَ اِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَیْهِ الْقَوْلُ مِنْهُمْ١ۚ وَ لَا تُخَاطِبْنِیْ فِی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا١ۚ اِنَّهُمْ مُّغْرَقُوْنَ﴿27﴾

    1. فَاَوْحَيْنَآ اِلَيْهِتو وحی کی ہم نے اس کی طرف
    2. اَنِ اصْنَعِکہ بنا
    3. الْفُلْكَکشتی
    4. بِاَعْيُنِنَاہماری نگاہوں کے سامنے
    5. وَوَحْيِنَااور ہماری وحی کے مطابق
    6. فَاِذَا جَآءَ اَمْرُنَاپھر جب آجائے حکم ہمارا
    7. وَفَارَ التَّنُّوْرُ ۙاور ابل پڑے تنور
    8. فَاسْلُكْتو داخل کرلے
    9. فِيْهَااس میں
    10. مِنْ كُلٍّہر قسم کے
    11. زَوْجَيْنِجوڑے
    12. اثْنَيْنِدو
    13. وَاَهْلَكَاور اپنے گھر والوں کو۔ اہل و عیال کو
    14. اِلَّامگر
    15. مَنْ سَبَقَجو پہلے ہوچکا
    16. عَلَيْهِ الْقَوْلُاس پر بات۔ فیصلہ
    17. مِنْهُمْ ۚان میں سے
    18. وَلَا تُخَاطِبْنِيْاور نہ تم مخاطب ہونا مجھ سے۔ نہ بات کرنا مجھ سے
    19. فِي الَّذِيْنَان لوگوں کے معاملے میں
    20. ظَلَمُوْا ۚجنہوں نے ظلم کیا
    21. اِنَّهُمْ مُّغْرَقُوْنَبیشک وہ غرق کیے جانے والے ہیں
    ہم نے اس پر وحی کی کہ "ہماری نگرانی میں اور ہماری وحی کے مطابق کشتی تیار کر پھر جب ہمارا حکم آ جائے اور تنور ابل پڑے تو ہر قسم کے جانوروں میں سے ایک ایک جوڑا لے کر اس میں سوار ہو جا، اور اپنے اہل و عیال کو بھی ساتھ لے سوائے اُن کے جن کے خلاف پہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہے، اور ظالموں کے معاملہ میں مجھ سے کچھ نہ کہنا، یہ اب غرق ہونے والے ہیں
  28. فَاِذَا اسْتَوَیْتَ اَنْتَ وَ مَنْ مَّعَكَ عَلَى الْفُلْكِ فَقُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ نَجّٰىنَا مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ﴿28﴾

    1. فَاِذَا اسْتَوَيْتَپھر جب سوار ہو تم
    2. اَنْتَتم
    3. وَمَنْ مَّعَكَاور جو ساتھ تیرے ہیں
    4. عَلَي الْفُلْكِاوپر کشتی کے
    5. فَقُلِتو کہنا
    6. الْحَمْدُ لِلّٰهِسب تعریف اللہ کے لیے ہے
    7. الَّذِيْجس نے
    8. نَجّٰىنَانجات دی ہم کو
    9. مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَظالم قوم سے
    پھر جب تو اپنے ساتھیوں سمیت کشتی پر سوار ہو جائے تو کہہ، شکر ہے اُس خدا کا جس نے ہمیں ظالم لوگوں سے نجات دی
  29. وَ قُلْ رَّبِّ اَنْزِلْنِیْ مُنْزَلًا مُّبٰرَكًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْمُنْزِلِیْنَ﴿29﴾

    1. وَقُلْاور کہنا
    2. رَّبِّ اَنْزِلْنِيْاے میرے رب اتار مجھ کو
    3. مُنْزَلًااتارنے کی جگہ
    4. مُّبٰرَكًابابرکت
    5. وَّاَنْتَاور تو
    6. خَيْرُ الْمُنْزِلِيْنَبہترین اتارنے والا ہے
    اور کہہ، پروردگار، مجھ کو برکت والی جگہ اتار اور تُو بہترین جگہ دینے والا ہے"
  30. اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ وَّ اِنْ كُنَّا لَمُبْتَلِیْنَ﴿30﴾

    1. اِنَّ فِيْ ذٰلِكَبیشک اس میں
    2. لَاٰيٰتٍالبتہ نشانیاں ہیں
    3. وَّاِنْاور بیشک
    4. كُنَّاتھے ہم
    5. لَمُبْتَلِيْنَالبتہ آزمانے والے
    اِس قصے میں بڑی نشانیاں ہیں اور آزمائش تو ہم کر کے ہی رہتے ہیں
  31. ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قَرْنًا اٰخَرِیْنَۚ﴿31﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. اَنْشَاْنَااٹھایا ہم نے
    3. مِنْۢ بَعْدِهِمْان کے بعد
    4. قَرْنًا اٰخَرِيْنَدوسری قوموں کو
    ان کے بعد ہم نے ایک دوسرے دَور کی قوم اٹھائی
  32. فَاَرْسَلْنَا فِیْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ۠ع﴿32﴾

    1. فَاَرْسَلْنَاتو بھیجا ہم نے
    2. فِيْهِمْان میں
    3. رَسُوْلًا مِّنْهُمْایک رسول انہی میں سے
    4. اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَکہ عبادت کرو اللہ کی
    5. مَا لَكُمْنہیں تمہارے لیے
    6. مِّنْ اِلٰهٍ غَيْرُهٗ ۭکوئی الہ برحق اس کے سوا
    7. اَفَلَا تَتَّقُوْنَکیا پھر نہ تم ڈرو گے
    پھر اُن میں خود انہی کی قوم کا ایک رسول بھیجا (جس نے انہیں دعوت دی) کہ اللہ کی بندگی کرو، تمہارے لیے اُس کے سوا کوئی اور معبود نہیں ہے، کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟
  33. وَ قَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِهِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِلِقَآءِ الْاٰخِرَةِ وَ اَتْرَفْنٰهُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۙ مَا هٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ١ۙ یَاْكُلُ مِمَّا تَاْكُلُوْنَ مِنْهُ وَ یَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُوْنَ۪ۙ﴿33﴾

    1. وَقَالَ الْمَلَاُاور کہا سرداروں نے
    2. مِنْسے
    3. قَوْمِهِاس کی قوم کے
    4. الَّذِيْنَجنہوں نے
    5. كَفَرُوْاکفر کیا تھا
    6. وَكَذَّبُوْااور جھٹلایا
    7. بِلِقَآءِ الْاٰخِرَةِآخرت کی ملاقات کو
    8. وَاَتْرَفْنٰهُمْاور دولت دی ہم نے ان کو۔ اور آسودگی دی ہم نے ان کو
    9. فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا ۙدنیا کی زندگی میں
    10. مَا ھٰذَآنہیں یہ
    11. اِلَّامگر
    12. بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ ۙایک انسان ہے تم جیسا
    13. يَاْكُلُکھاتا ہے
    14. مِمَّااس سے جو
    15. تَاْكُلُوْنَتم کھاتے ہو
    16. مِنْهُاس سے
    17. وَيَشْرَبُاور پیتا ہے
    18. مِمَّا تَشْرَبُوْنَاس سے جو تم پیتے ہو
    اُس کی قوم کے جن سرداروں نے ماننے سے انکار کیا اور آخرت کی پیشی کو جھٹلایا، جن کو ہم نے دنیا کی زندگی میں آسودہ کر رکھا تھا، وہ کہنے لگے "یہ شخص کچھ نہیں ہے مگر ایک بشر تم ہی جیسا جو کچھ تم کھاتے ہو وہی یہ کھاتا ہے اور جو کچھ تم پیتے ہو وہی یہ پیتا ہے
  34. وَ لَئِنْ اَطَعْتُمْ بَشَرًا مِّثْلَكُمْ اِنَّكُمْ اِذًا لَّخٰسِرُوْنَۙ﴿34﴾

    1. وَلَئِنْاور البتہ اگر
    2. اَطَعْتُمْاطاعت کی تم نے
    3. بَشَرًاایک انسان کی
    4. مِّثْلَكُمْ ۙاپنے جیسے
    5. اِنَّكُمْیقینا تم
    6. اِذًا لَّخٰسِرُوْنَتب البتہ نقصان اٹھانے والے ہوگے
    اب اگر تم نے اپنے ہی جیسے ایک بشر کی اطاعت قبول کر لی تو تم گھاٹے ہی میں رہے
  35. اَیَعِدُكُمْ اَنَّكُمْ اِذَا مِتُّمْ وَ كُنْتُمْ تُرَابًا وَّ عِظَامًا اَنَّكُمْ مُّخْرَجُوْنَ۪ۙ﴿35﴾

    1. اَيَعِدُكُمْکیا دھمکی دیتا ہے تم کو
    2. اَنَّكُمْکہ بیشک تم
    3. اِذَاجب
    4. مِتُّمْمرگئے تم
    5. وَكُنْتُمْ تُرَابًااور ہوجاؤ گے تم مٹی
    6. وَّعِظَامًااور ہڈیاں
    7. اَنَّكُمْ مُّخْرَجُوْنَبیشک تم نکالے جانے والے ہو
    یہ تمہیں اطلاع دیتا ہے کہ جب تم مر کر مٹی ہو جاؤ گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جاؤ گے اُس وقت تم (قبروں سے) نکالے جاؤ گے؟
  36. هَیْهَاتَ هَیْهَاتَ لِمَا تُوْعَدُوْنَ۪ۙ﴿36﴾

    1. هَيْهَاتَبہت دور ہے۔ ناممکن ہے
    2. هَيْهَاتَبہت دور ہے۔ ناممکن ہے
    3. لِمَا تُوْعَدُوْنَواسطے اس کے جو تم وعدہ دئے جارہے ہو۔ دھمکی دیئے جارہے ہو
    بعید، بالکل بعید ہے یہ وعدہ جو تم سے کیا جا رہا ہے
  37. اِنْ هِیَ اِلَّا حَیَاتُنَا الدُّنْیَا نَمُوْتُ وَ نَحْیَا وَ مَا نَحْنُ بِمَبْعُوْثِیْنَ۪ۙ﴿37﴾

    1. اِنْ هِىَنہیں یہ
    2. اِلَّا حَيَاتُنَامگر ہماری زندگی
    3. الدُّنْيَادنیا کی
    4. نَمُوْتُہم مرتے ہیں
    5. وَنَحْيَااور ہم زندہ ہوتے ہیں
    6. وَمَا نَحْنُاور نہیں ہیں ہم
    7. بِمَبْعُوْثِيْنَاٹھائے جانے والے
    زندگی کچھ نہیں ہے مگر بس یہی دنیا کی زندگی یہیں ہم کو مرنا اور جینا ہے اور ہم ہرگز اٹھائے جانے والے نہیں ہیں
  38. اِنْ هُوَ اِلَّا رَجُلُ اِ۟فْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا وَّ مَا نَحْنُ لَهٗ بِمُؤْمِنِیْنَ﴿38﴾

    1. اِنْ هُوَنہیں ہے وہ
    2. اِلَّامگر
    3. رَجُلُۨایک انسان
    4. افْتَرٰىاس نے گھڑ لیا
    5. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    6. كَذِبًاجھوٹ
    7. وَّمَا نَحْنُاور نہیں ہم
    8. لَهٗ بِمُؤْمِنِيْنَاس کے لیے ایمان لانے والے
    یہ شخص خدا کے نام پر محض جھوٹ گھڑ رہا ہے اور ہم کبھی اس کی ماننے والے نہیں ہیں"
  39. قَالَ رَبِّ انْصُرْنِیْ بِمَا كَذَّبُوْنِ﴿39﴾

    1. قَالَکہا
    2. رَبِّ انْصُرْنِيْاے میرے رب مدد کر میری
    3. بِمَا كَذَّبُوْنِبوجہ اس کے جو انہوں نے جھٹلایا مجھ کو
    رسول نے کہا "پروردگار، اِن لوگوں نے جو میری تکذیب کی ہے، اس پر اب تو ہی میری نصرت فرما"
  40. قَالَ عَمَّا قَلِیْلٍ لَّیُصْبِحُنَّ نٰدِمِیْنَۚ﴿40﴾

    1. قَالَکہا
    2. عَمَّااس چیز سے
    3. قَلِيْلٍتھوڑی دیر بعد
    4. لَّيُصْبِحُنَّالبتہ ضرور ہوں گے
    5. نٰدِمِيْنَنادم
    جواب میں ارشاد ہوا "قریب ہے وہ وقت جب یہ اپنے کیے پر پچھتائیں گے"
  41. فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ بِالْحَقِّ فَجَعَلْنٰهُمْ غُثَآءً١ۚ فَبُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ﴿41﴾

    1. فَاَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُتو پکڑ لیا ان کو چنگھاڑ نے۔ چیخ نے
    2. بِالْحَقِّحق کے ساتھ
    3. فَجَعَلْنٰهُمْتو کردیا ہم نے ان کو
    4. غُثَآءً ۚکوڑا کرکٹ
    5. فَبُعْدًاتو ہلاکت ہے
    6. لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَظالم قوم کے لیے
    آخرکار ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق ایک ہنگامہ عظیم نے ان کو آ لیا اور ہم نے ان کو کچرا بنا کر پھینک دیا دُور ہو ظالم قوم!
  42. ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قُرُوْنًا اٰخَرِیْنَؕ﴿42﴾

    1. ثُمَّ اَنْشَاْنَاپھر اٹھایا ہم نے
    2. مِنْۢسے
    3. بَعْدِهِمْان کے بعد
    4. قُرُوْنًاامتوں کو
    5. اٰخَرِيْنَکچھ دوسری
    پھر ہم نے ان کے بعد دوسری قومیں اٹھائیں
  43. مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَ مَا یَسْتَاْخِرُوْنَؕ﴿43﴾

    1. مَا تَسْبِقُنہیں سبقت لے جاسکی۔ نہ آگے بڑھ سکتی ہے
    2. مِنْ اُمَّةٍکوئی امت
    3. اَجَلَهَااپنے مقرر وقت سے
    4. وَمَا يَسْتَاْخِرُوْنَاور نہ وہ دیر کرسکتی ہے
    کوئی قوم نہ اپنے وقت سے پہلے ختم ہوئی اور نہ اس کے بعد ٹھیر سکی
  44. ثُمَّ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا تَتْرَا١ؕ كُلَّمَا جَآءَ اُمَّةً رَّسُوْلُهَا كَذَّبُوْهُ فَاَتْبَعْنَا بَعْضَهُمْ بَعْضًا وَّ جَعَلْنٰهُمْ اَحَادِیْثَ١ۚ فَبُعْدًا لِّقَوْمٍ لَّا یُؤْمِنُوْنَ﴿44﴾

    1. ثُمَّ اَرْسَلْنَاپھر بھیجا ہم نے
    2. رُسُلَنَااپنے رسولوں کو
    3. تَتْرَا ۭپے در پے
    4. كُلَّمَاجب کبھی
    5. جَآءَآیا
    6. اُمَّةً رَّسُوْلُهَاکسی امت کے پاس اس کا رسول
    7. كَذَّبُوْهُانہوں نے جھٹلا دیا اس کو
    8. فَاَتْبَعْنَاتو پیچھے لائے ہم
    9. بَعْضَهُمْان میں سے بعض کو
    10. بَعْضًابعض کے
    11. وَّجَعَلْنٰهُمْاور بنادیا ہم نے ان کو
    12. اَحَادِيْثَ ۚباتیں۔ افسانہ
    13. فَبُعْدًاتو دوری ہے
    14. لِّقَوْمٍاس قوم کے لیے
    15. لَّا يُؤْمِنُوْنَجو ایمان نہ لاتی ہو
    پھر ہم نے پے در پے اپنے رسول بھیجے جس قوم کے پاس بھی اس کا رسول آیا، اس نے اُسے جھٹلایا، اور ہم ایک کے بعد ایک قوم کو ہلاک کرتے چلے گئے حتیٰ کہ ان کو بس افسانہ ہی بنا کر چھوڑا پھٹکار اُن لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے!
  45. ثُمَّ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى وَ اَخَاهُ هٰرُوْنَ١ۙ۬ بِاٰیٰتِنَا وَ سُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۙ﴿45﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. اَرْسَلْنَابھیجا ہم نے
    3. مُوْسٰىموسیٰ کو
    4. وَاَخَاهُ هٰرُوْنَاور اس کے بھائی ہارون کو
    5. بِاٰيٰتِنَااپنی نشانیوں کے ساتھ
    6. وَ سُلْطٰنٍاور دلیل کے ساتھ
    7. مُّبِيْنٍکھلی
    پھر ہم نے موسیٰؑ اور اس کے بھائی ہارونؑ کو اپنی نشانیوں اور کھلی سند کے ساتھ فرعون اور اس کے اعیان سلطنت کی طرف بھیجا
  46. اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ فَاسْتَكْبَرُوْا وَ كَانُوْا قَوْمًا عَالِیْنَۚ﴿46﴾

    1. اِلٰى فِرْعَوْنَفرعون کی طرف
    2. وَمَلَا۟ئِهٖاور اس کے سرداروں کی طرف
    3. فَاسْتَكْبَرُوْاتو ان سب نے تکبر کیا
    4. وَكَانُوْااور تھے وہ
    5. قَوْمًالوگ
    6. عَالِيْنَمتکبر
    مگر انہوں نے تکبر کیا اور بڑی دوں کی لی
  47. فَقَالُوْۤا اَنُؤْمِنُ لِبَشَرَیْنِ مِثْلِنَا وَ قَوْمُهُمَا لَنَا عٰبِدُوْنَۚ﴿47﴾

    1. فَقَالُوْٓاتو کہنے لگے
    2. اَنُؤْمِنُکیا ہم ایمان لائیں
    3. لِبَشَرَيْنِدو انسانوں کے لیے
    4. مِثْلِنَاہم جیسے۔ اپنے جیسے
    5. وَقَوْمُهُمَااور ان دونوں کی قوم
    6. لَنَاہماری
    7. عٰبِدُوْنَغلامی کرنے والے ہیں
    کہنے لگے "کیا ہم اپنے ہی جیسے دو آدمیوں پر ایمان لے آئیں؟ اور آدمی بھی وہ جن کی قوم ہماری بندی ہے"
  48. فَكَذَّبُوْهُمَا فَكَانُوْا مِنَ الْمُهْلَكِیْنَ﴿48﴾

    1. فَكَذَّبُوْهُمَاتو انہوں نے جھٹلایا ان دونوں کو
    2. فَكَانُوْاتو ہوگئے وہ
    3. مِنَ الْمُهْلَكِيْنَہلاک ہونے والوں میں سے
    پس انہوں نے دونوں کو جھٹلا دیا اور ہلاک ہونے والوں میں جا ملے
  49. وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ لَعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ﴿49﴾

    1. وَلَقَدْ اٰتَيْنَااور البتہ تحقیق دی ہم نے
    2. مُوْسَى الْكِتٰبَموسیٰ کو کتاب
    3. لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُوْنَتاکہ وہ ہدایت پائیں
    اور موسٰیؑ کو ہم نے کتاب عطا فرمائی تاکہ لوگ اس سے رہنمائی حاصل کریں
  50. وَ جَعَلْنَا ابْنَ مَرْیَمَ وَ اُمَّهٗۤ اٰیَةً وَّ اٰوَیْنٰهُمَاۤ اِلٰى رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّ مَعِیْنٍ۠ع﴿50﴾

    1. وَجَعَلْنَااور بنایا ہم نے
    2. ابْنَ مَرْيَمَابن مریم کو
    3. وَاُمَّهٗٓاور اس کی ماں کو
    4. اٰيَةًایک نشانی
    5. وَّاٰوَيْنٰهُمَآاور پناہ دی ہم نے ان دونوں کو
    6. اِلٰى رَبْوَةٍطرف بلند جگہ کے
    7. ذَاتِ قَرَارٍقرار والی۔ رہنے والی
    8. وَّمَعِيْنٍاور بہتے چشمے والی
    اور ابن مریم اور اس کی ماں کو ہم نے ایک نشان بنایا اور ان کو ایک سطحِ مرتفع پر رکھا جو اطمینان کی جگہ تھی اور چشمے اس میں جاری تھے
  51. یٰۤاَیُّهَا الرُّسُلُ كُلُوْا مِنَ الطَّیِّبٰتِ وَ اعْمَلُوْا صَالِحًا١ؕ اِنِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِیْمٌؕ﴿51﴾

    1. يٰٓاَيُّهَا الرُّسُلُاے رسولو
    2. كُلُوْاکھاؤ
    3. مِنَ الطَّيِّبٰتِپاکیزہ چیزوں میں سے
    4. وَاعْمَلُوْا صَالِحًا ۭاور عمل کرو صالح
    5. اِنِّىْبیشک میں
    6. بِمَاساتھ اس کے جو
    7. تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے ہو
    8. عَلِيْمٌجاننے والا ہو
    اے پیغمبرو، کھاؤ پاک چیزیں اور عمل کرو صالح، تم جو کچھ بھی کرتے ہو، میں اس کو خوب جانتا ہوں
  52. وَ اِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّ اَنَا رَبُّكُمْ فَاتَّقُوْنِ﴿52﴾

    1. وَاِنَّ هٰذِهٖٓاور بیشک یہ
    2. اُمَّتُكُمْتمہاری امت
    3. اُمَّةً وَّاحِدَةًایک ہی امت ہے
    4. وَّاَنَا رَبُّكُمْاور میں تمہارا رب ہوں
    5. فَاتَّقُوْنِپس ڈرو مجھ سے
    اور یہ تمہاری امت ایک ہی امت ہے اور میں تمہارا رب ہوں، پس مجھی سے تم ڈرو
  53. فَتَقَطَّعُوْۤا اَمْرَهُمْ بَیْنَهُمْ زُبُرًا١ؕ كُلُّ حِزْبٍۭ بِمَا لَدَیْهِمْ فَرِحُوْنَ﴿53﴾

    1. فَتَقَطَّعُوْٓا اَمْرَهُمْتو انہوں نے کاٹ لیا اپنا دین۔ اپنا معاملہ
    2. بَيْنَهُمْآپس میں
    3. زُبُرًا ۭٹکڑے ٹکڑے
    4. كُلُّ حِزْبٍۢہر فریق۔ گروہ
    5. بِمَا لَدَيْهِمْساتھ اس کے جو ان کے پاس ہے
    6. فَرِحُوْنَخوش ہونے والے ہیں
    مگر بعد میں لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر لیا ہر گروہ کے پاس جو کچھ ہے اُسی میں وہ مگن ہے
  54. فَذَرْهُمْ فِیْ غَمْرَتِهِمْ حَتّٰى حِیْنٍ﴿54﴾

    1. فَذَرْهُمْتو چھوڑ دو ان کو
    2. فِيْ غَمْرَتِهِمْاپنی غفلت میں (مبتلا رہیں)
    3. حَتّٰى حِيْنٍایک وقت تک
    اچھا، تو چھوڑو انہیں، ڈوبے رہیں اپنی غفلت میں ایک وقت خاص تک
  55. اَیَحْسَبُوْنَ اَنَّمَا نُمِدُّهُمْ بِهٖ مِنْ مَّالٍ وَّ بَنِیْنَۙ﴿55﴾

    1. اَيَحْسَبُوْنَکیا وہ سمجھتے ہیں
    2. اَنَّمَابیشک وہ
    3. نُمِدُّهُمْہم مدد دیتے ہیں ان کو
    4. بِهٖساتھ اس کے
    5. مِنْ مَّالٍ وَّبَنِيْنَمال اور بیٹوں میں سے
    کیا یہ سمجھتے ہیں کہ ہم جو انہیں مال و اولاد سے مدد دیے جا رہے ہیں
  56. نُسَارِعُ لَهُمْ فِی الْخَیْرٰتِ١ؕ بَلْ لَّا یَشْعُرُوْنَ﴿56﴾

    1. نُسَارِعُہم جلدی کر رہے ہیں
    2. لَهُمْان کے لیے
    3. فِي الْخَيْرٰتِ ۭبھلائیوں میں
    4. بَلْ لَّا يَشْعُرُوْنَبلکہ وہ شعور نہیں رکھتے
    تو گویا انہیں بھلائیاں دینے میں سرگرم ہیں؟ نہیں، اصل معاملے کا انہیں شعور نہیں ہے
  57. اِنَّ الَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ خَشْیَةِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَۙ﴿57﴾

    1. اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
    2. هُمْوہ
    3. مِّنْ خَشْيَةِ(ڈر) ہیبت سے
    4. رَبِّهِمْاپنے رب کی
    5. مُّشْفِقُوْنَڈرنے والے ہیں
    جو اپنے رب کے خوف سے ڈرے رہتے ہیں
  58. وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ یُؤْمِنُوْنَۙ﴿58﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ (جو)
    2. هُمْوہ
    3. بِاٰيٰتِ رَبِّهِمْاپنے رب کی آیات پر
    4. يُؤْمِنُوْنَایمان لاتے ہیں
    جو اپنے رب کی آیات پر ایمان لاتے ہیں
  59. وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِرَبِّهِمْ لَا یُشْرِكُوْنَۙ﴿59﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ جو
    2. هُمْوہ
    3. بِرَبِّهِمْاپنے رب کے ساتھ
    4. لَا يُشْرِكُوْنَشریک نہیں کرتے
    جو اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتے
  60. وَ الَّذِیْنَ یُؤْتُوْنَ مَاۤ اٰتَوْا وَّ قُلُوْبُهُمْ وَجِلَةٌ اَنَّهُمْ اِلٰى رَبِّهِمْ رٰجِعُوْنَۙ﴿60﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ جو
    2. يُؤْتُوْنَدیتے ہیں
    3. مَآجو کچھ
    4. اٰتَوْاوہ دیتے ہیں
    5. وَّقُلُوْبُهُمْاور دل ان کے
    6. وَجِلَةٌخائف ہیں
    7. اَنَّهُمْبیشک وہ
    8. اِلٰى رَبِّهِمْاپنے رب کی طرف
    9. رٰجِعُوْنَلوٹنے والے ہیں
    اور جن کا حال یہ ہے کہ دیتے ہیں جو کچھ بھی دیتے ہیں اور دل اُن کے اس خیال سے کانپتے رہتے ہیں کہ ہمیں اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے
  61. اُولٰٓئِكَ یُسٰرِعُوْنَ فِی الْخَیْرٰتِ وَ هُمْ لَهَا سٰبِقُوْنَ﴿61﴾

    1. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    2. يُسٰرِعُوْنَجلدی کرتے ہیں
    3. فِي الْخَيْرٰتِبھلائیوں میں
    4. وَهُمْاور وہ
    5. لَهَاان کے لیے (بھلائیوں کے لیے)
    6. سٰبِقُوْنَآگے بڑھنے والے ہیں۔ سبقت کرنے والے ہیں
    بھلائیوں کی طرف دَوڑنے والے اور سبقت کر کے انہیں پا لینے والے تو درحقیقت یہ لوگ ہیں
  62. وَ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا وَ لَدَیْنَا كِتٰبٌ یَّنْطِقُ بِالْحَقِّ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ﴿62﴾

    1. وَلَااور نہیں
    2. نُكَلِّفُہم تکلیف دیتے
    3. نَفْسًاکسی جان کو
    4. اِلَّا وُسْعَهَامگر اس کی وسعت کے مطابق
    5. وَلَدَيْنَا كِتٰبٌاور ہمارے پاس ایک کتاب ہے
    6. يَّنْطِقُجو بولے گی
    7. بِالْحَقِّحق کے ساتھ
    8. وَهُمْاور وہ
    9. لَا يُظْلَمُوْنَظلم نہ کیے جائیں گے
    ہم کسی شخص کو اس کی مقدرت سے زیادہ کی تکلیف نہیں دیتے اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جو (ہر ایک کا حال) ٹھیک ٹھیک بتا دینے والی ہے، اور لوگوں پر ظلم بہرحال نہیں کیا جائے گا
  63. بَلْ قُلُوْبُهُمْ فِیْ غَمْرَةٍ مِّنْ هٰذَا وَ لَهُمْ اَعْمَالٌ مِّنْ دُوْنِ ذٰلِكَ هُمْ لَهَا عٰمِلُوْنَ﴿63﴾

    1. بَلْبلکہ
    2. قُلُوْبُهُمْدل ان کے
    3. فِيْ غَمْرَةٍغفلت میں ہیں
    4. مِّنْ ھٰذَااس سے
    5. وَلَهُمْاور ان کے لیے
    6. اَعْمَالٌاعمال ہیں
    7. مِّنْ دُوْنِ ذٰلِكَاس کے علاوہ
    8. هُمْوہ
    9. لَهَا عٰمِلُوْنَان کے لیے عمل کرنے والے ہیں
    مگر یہ لوگ اس معاملے سے بے خبر ہیں اور ان کے اعمال بھی اس طریقے سے (جس کا اوپر ذکر کیا گیا ہے) مختلف ہیں وہ اپنے یہ کرتوت کیے چلے جائیں گے
  64. حَتّٰۤى اِذَاۤ اَخَذْنَا مُتْرَفِیْهِمْ بِالْعَذَابِ اِذَا هُمْ یَجْئَرُوْنَؕ﴿64﴾

    1. حَتّيٰٓیہاں تک کہ
    2. اِذَآ اَخَذْنَاجب پکڑتے ہیں ہم
    3. مُتْرَفِيْهِمْان کے خوش حال لوگوں کو
    4. بِالْعَذَابِساتھ عذاب کے
    5. اِذَا هُمْ يَجْئَرُوْنَتب (اچانک) وہ ڈکارتے ہیں۔ بےقرار ہوجاتے ہیں
    یہاں تک کہ جب ہم ان کے عیاشوں کو عذاب میں پکڑ لیں گے تو پھر وہ ڈکرانا شروع کر دیں گے
  65. لَا تَجْئَرُوا الْیَوْمَ١۫ اِنَّكُمْ مِّنَّا لَا تُنْصَرُوْنَ﴿65﴾

    1. لَا تَجْئَرُوا الْيَوْمَ ۣنہ تم ڈکارو۔ چلاؤ آج
    2. اِنَّكُمْبیشک تم
    3. مِّنَّاہم سے
    4. لَا تُنْصَرُوْنَنہ مدد دیئے جاؤ گے
    اب بند کرو اپنی فریاد و فغاں، ہماری طرف سے اب کوئی مدد تمہیں نہیں ملنی
  66. قَدْ كَانَتْ اٰیٰتِیْ تُتْلٰى عَلَیْكُمْ فَكُنْتُمْ عَلٰۤى اَعْقَابِكُمْ تَنْكِصُوْنَۙ﴿66﴾

    1. قَدْتحقیق
    2. كَانَتْتھیں
    3. اٰيٰتِيْمیری آیات
    4. تُتْلٰىپڑھی جاتیں
    5. عَلَيْكُمْتم پر
    6. فَكُنْتُمْتو تھے تم
    7. عَلٰٓي اَعْقَابِكُمْاپنی ایڑیوں پر
    8. تَنْكِصُوْنَتم پھرجاتے
    میری آیات سنائی جاتی تھیں تو تم (رسول کی آواز سُنتے ہی) الٹے پاؤں بھاگ نکلتے تھے
  67. مُسْتَكْبِرِیْنَ١ۖۗ بِهٖ سٰمِرًا تَهْجُرُوْنَ﴿67﴾

    1. مُسْتَكْبِرِيْنَ ڰتکبر کرتے ہوئے
    2. بِهٖساتھ اس کے
    3. سٰمِرًارات کو افسانہ گوئی کرنے والے
    4. تَهْجُرُوْنَتم بےہودہ بکتے تھے
    اپنے گھمنڈ میں اُس کو خاطر ہی میں نہ لاتے تھے اپنی چوپالوں میں اُس پر باتیں چھانٹتے اور بکواس کیا کرتے تھے
  68. اَفَلَمْ یَدَّبَّرُوا الْقَوْلَ اَمْ جَآءَهُمْ مَّا لَمْ یَاْتِ اٰبَآءَهُمُ الْاَوَّلِیْنَ٘﴿68﴾

    1. اَفَلَمْ يَدَّبَّرُواکیا انہوں نے غور نہیں کیا
    2. الْقَوْلَکلام میں (قرآن)
    3. اَمْ جَآءَهُمْیا آیا ان کے پاس
    4. مَّا لَمْجو نہیں
    5. يَاْتِآیا
    6. اٰبَآءَهُمُان کے آباؤ اجداد کے پاس
    7. الْاَوَّلِيْنَپہلے
    تو کیا اِن لوگوں نے کبھی اِس کلام پر غور نہیں کیا؟ یا وہ کوئی ایسی بات لایا ہے جو کبھی ان کے اسلاف کے پاس نہ آئی تھی؟
  69. اَمْ لَمْ یَعْرِفُوْا رَسُوْلَهُمْ فَهُمْ لَهٗ مُنْكِرُوْنَ٘﴿69﴾

    1. اَمْ لَمْ يَعْرِفُوْایا نہیں انہوں نے پہچانا
    2. رَسُوْلَهُمْاپنے رسول کو
    3. فَهُمْتو وہ
    4. لَهٗ مُنْكِرُوْنَاس کے لیے انکاری ہیں
    یا یہ اپنے رسول سے کبھی کے واقف نہ تھے کہ (اَن جانا آدمی ہونے کے باعث) اُس سے بدکتے ہیں؟
  70. اَمْ یَقُوْلُوْنَ بِهٖ جِنَّةٌ١ؕ بَلْ جَآءَهُمْ بِالْحَقِّ وَ اَكْثَرُهُمْ لِلْحَقِّ كٰرِهُوْنَ﴿70﴾

    1. اَمْیا
    2. يَقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
    3. بِهٖ جِنَّةٌ ۭاس کے ساتھ جنون ہے
    4. بَلْ جَآءَهُمْبلکہ وہ لایا ہے ان کے پاس
    5. بِالْحَقِّحق
    6. وَاَكْثَرُهُمْاور ان کی اکثریت
    7. لِلْحَقِّحق کے لیے
    8. كٰرِهُوْنَناپسند کرنے والی ہے۔ کراہت کرنے والی ہے
    یا یہ اس بات کے قائل ہیں کہ وہ مجنون ہے؟ نہیں، بلکہ وہ حق لایا ہے اور حق ہی ان کی اکثریت کو ناگوار ہے
  71. وَ لَوِ اتَّبَعَ الْحَقُّ اَهْوَآءَهُمْ لَفَسَدَتِ السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ وَ مَنْ فِیْهِنَّ١ؕ بَلْ اَتَیْنٰهُمْ بِذِكْرِهِمْ فَهُمْ عَنْ ذِكْرِهِمْ مُّعْرِضُوْنَؕ﴿71﴾

    1. وَلَوِاور اگر
    2. اتَّبَعَ الْحَقُّپیروی کرتا حق
    3. اَهْوَآءَهُمْان کی خواہشات کی
    4. لَفَسَدَتِالبتہ بگڑ جاتے
    5. السَّمٰوٰتُ وَالْاَرْضُآسمان اور زمین
    6. وَمَنْ فِيْهِنَّ ۭاور جو ان کے اندر ہے
    7. بَلْبلکہ
    8. اَتَيْنٰهُمْلائے ہیں ہم ان کے پاس
    9. بِذِكْرِهِمْانہی کا ذکر
    10. فَهُمْتو وہ
    11. عَنْ ذِكْرِهِمْاپنے ذکر سے
    12. مُّعْرِضُوْنَمنہ موڑنے والے ہیں
    اور حق اگر کہیں اِن کی خواہشات کے پیچھے چلتا تو زمین اور آسمان اور ان کی ساری آبادی کا نظام درہم برہم ہو جاتا نہیں، بلکہ ہم ان کا اپنا ہی ذکر اُن کے پاس لائے ہیں اور وہ اپنے ذکر سے منہ موڑ رہے ہیں
  72. اَمْ تَسْئَلُهُمْ خَرْجًا فَخَرَاجُ رَبِّكَ خَیْرٌ١ۖۗ وَّ هُوَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ﴿72﴾

    1. اَمْ تَسْئَلُهُمْیا تم سوال کرتے ہو ان سے
    2. خَرْجًاکسی ٹیکس کا۔ خراج کا
    3. فَخَرَاجُ رَبِّكَتو تیرے رب کا دیا
    4. خَيْرٌ ڰبہتر ہے
    5. وَّهُوَاور وہ
    6. خَيْرُ الرّٰزِقِيْنَبہترین رازق ہے
    کیا تُو ان سے کچھ مانگ رہا ہے؟ تیرے لیے تیرے رب کا دیا ہی بہتر ہے اور وہ بہترین رازق ہے
  73. وَ اِنَّكَ لَتَدْعُوْهُمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ﴿73﴾

    1. وَاِنَّكَاور بیشک تو
    2. لَتَدْعُوْهُمْالبتہ تو بلا رہا ہے ان کو
    3. اِلٰىطرف
    4. صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍسیدھے رستے کی طرف
    تُو تو ان کوسیدھے راستے کی طرف بلا رہا ہے
  74. وَ اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ عَنِ الصِّرَاطِ لَنٰكِبُوْنَ﴿74﴾

    1. وَاِنَّ الَّذِيْنَاور بیشک وہ لوگ
    2. لَا يُؤْمِنُوْنَجو نہیں مانتے
    3. بِالْاٰخِرَةِآخرت کو
    4. عَنِ الصِّرَاطِراستے سے
    5. لَنٰكِبُوْنَالبتہ مڑ جانے والے ہیں
    مگر جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے وہ راہِ راست سے ہٹ کر چلنا چاہتے ہیں
  75. وَ لَوْ رَحِمْنٰهُمْ وَ كَشَفْنَا مَا بِهِمْ مِّنْ ضُرٍّ لَّلَجُّوْا فِیْ طُغْیَانِهِمْ یَعْمَهُوْنَ﴿75﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. رَحِمْنٰهُمْرحم کرتے ہم ان پر
    3. وَكَشَفْنَااور ہم کھول دیتے
    4. مَا بِهِمْجو ان کے ساتھ ہے
    5. مِّنْ ضُرٍّتکلیف میں سے
    6. لَّلَجُّوْاالبتہ اڑے رہے
    7. فِيْ طُغْيَانِهِمْاپنی سرکشی میں
    8. يَعْمَهُوْنَسرگرداں پھرتے
    اگر ہم اِن پر رحم کریں اور وہ تکلیف جس میں آج کل یہ مبتلا ہیں دُور کر دیں تو یہ اپنی سرکشی میں بالکل ہی بہک جائیں گے
  76. وَ لَقَدْ اَخَذْنٰهُمْ بِالْعَذَابِ فَمَا اسْتَكَانُوْا لِرَبِّهِمْ وَ مَا یَتَضَرَّعُوْنَ﴿76﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. اَخَذْنٰهُمْپکڑ لیا ہم نے ان کو
    3. بِالْعَذَابِعذاب کے ساتھ
    4. فَمَا اسْتَكَانُوْاپس نہ وہ گڑ گڑائے
    5. لِرَبِّهِمْاپنے رب کے لیے
    6. وَمَا يَتَضَرَّعُوْنَاور نہ ہی وہ عاجزی کرنے والے ہیں
    اِن کا حال تو یہ ہے کہ ہم نے انہیں تکلیف میں مبتلا کیا، پھر بھی یہ اپنے رب کے آگے نہ جھکے اور نہ عاجزی اختیار کرتے ہیں
  77. حَتّٰۤى اِذَا فَتَحْنَا عَلَیْهِمْ بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِیْدٍ اِذَا هُمْ فِیْهِ مُبْلِسُوْنَ۠ع﴿77﴾

    1. حَتّٰٓيیہاں تک کہ
    2. اِذَا فَتَحْنَاجب کھول دیا ہم نے
    3. عَلَيْهِمْان پر
    4. بَابًاایک دروازہ
    5. ذَا عَذَابٍ شَدِيْدٍسخت عذاب والا
    6. اِذَا هُمْدفعتا وہ
    7. فِيْهِ مُبْلِسُوْنَاس میں مایوس ہونے والے تھے
    البتہ جب نوبت یہاں تک پہنچ جائے گی کہ ہم اِن پر سخت عذاب کا دروازہ کھول دیں گے تو یکایک تم دیکھو گے کہ اس حالت میں یہ ہر خیر سے مایوس ہیں
  78. وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ﴿78﴾

    1. وَهُوَاور وہ اللہ
    2. الَّذِيْٓوہ ذات ہے
    3. اَنْشَاَجس نے پیدا کیے
    4. لَكُمُ السَّمْعَتمہارے لیے کان
    5. وَالْاَبْصَارَاور آنکھیں
    6. وَالْاَفِْٕدَةَ ۭاور دل
    7. قَلِيْلًاکتنا کم ہے
    8. مَّا تَشْكُرُوْنَجو تم شکر ادا کرتے ہو
    وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہیں سُننے اور دیکھنے کی قوتیں دیں اور سوچنے کو دل دیے مگر تم لوگ کم ہی شکر گزار ہوتے ہو
  79. وَ هُوَ الَّذِیْ ذَرَاَكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ﴿79﴾

    1. وَهُوَ الَّذِيْاور وہ اللہ وہ ذات ہے
    2. ذَرَاَكُمْجس نے پھیلایا تم کو
    3. فِي الْاَرْضِزمین میں
    4. وَاِلَيْهِاور اسی کی طرف
    5. تُحْشَرُوْنَتم اکٹھے کیے جاؤ گے
    وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا، اور اسی کی طرف تم سمیٹے جاؤ گے
  80. وَ هُوَ الَّذِیْ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ وَ لَهُ اخْتِلَافُ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ﴿80﴾

    1. وَهُوَ الَّذِيْاور وہ اللہ وہ ذات ہے
    2. يُحْيٖجو زندہ کرتا ہے
    3. وَيُمِيْتُاور موت دیتا ہے
    4. وَ لَهُاور اسی کے لیے ہے
    5. اخْتِلَافُاختلاف
    6. الَّيْلِ وَالنَّهَارِ ۭلیل و نہار کا۔ دن اور رات کا
    7. اَفَلَا تَعْقِلُوْنَکیا بھلا نہیں تم عقل سے کام لو گے
    وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے گردش لیل و نہار اسی کے قبضہ قدرت میں ہے کیا تمہاری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی؟
  81. بَلْ قَالُوْا مِثْلَ مَا قَالَ الْاَوَّلُوْنَ﴿81﴾

    1. بَلْبلکہ
    2. قَالُوْاانہوں نے کہا
    3. مِثْلَمانند
    4. مَااس کے جو
    5. قَالَ الْاَوَّلُوْنَکہا تھا پہلوں نے
    مگر یہ لوگ وہی کچھ کہتے ہیں جو ان کے پیش رَو کہہ چکے ہیں
  82. قَالُوْۤا ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ﴿82﴾

    1. قَالُوْٓاانہوں نے کہا
    2. ءَاِذَاکیا جب
    3. مِتْنَاہم مرجائیں گے
    4. وَكُنَّااور ہم ہوجائیں گے
    5. تُرَابًامٹی
    6. وَّعِظَامًااور ہڈیاں
    7. ءَ اِنَّاکیا واقعی ہم
    8. لَمَبْعُوْثُوْنَالبتہ اٹھائے جانے والے ہیں
    یہ کہتے ہیں "کیا جب ہم مر کر مٹی ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جائیں گے تو ہم کو پھر زندہ کر کے اٹھایا جائے گا؟
  83. لَقَدْ وُعِدْنَا نَحْنُ وَ اٰبَآؤُنَا هٰذَا مِنْ قَبْلُ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ﴿83﴾

    1. لَقَدْالبتہ تحقیق
    2. وُعِدْنَاوعدہ کیے گئے ہم
    3. نَحْنُہم
    4. وَاٰبَآؤُنَااور ہمارے باپ دادا
    5. ھٰذَااس کا
    6. مِنْ قَبْلُاس سے قبل
    7. اِنْ ھٰذَآنہیں یہ
    8. اِلَّآمگر
    9. اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَکہانیاں ہیں پہلوں کی
    ہم نے بھی یہ وعدے بہت سنے ہیں اور ہم سے پہلے ہمارے باپ دادا بھی سنتے رہے ہیں یہ محض افسانہائے پارینہ ہیں"
  84. قُلْ لِّمَنِ الْاَرْضُ وَ مَنْ فِیْهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ﴿84﴾

    1. قُلْکہہ دیجیے
    2. لِّمَنِ الْاَرْضُواسطے کس کے ہے زمین
    3. وَمَنْ فِيْهَآاور جو کوئی اس میں ہے
    4. اِنْ كُنْتُمْاگر ہو تم
    5. تَعْلَمُوْنَتم جانتے
    ان سے کہو، بتاؤ اگر تم جانتے ہو، کہ یہ زمین اور اس کی ساری آبادی کس کی ہے؟
  85. سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ١ؕ قُلْ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ﴿85﴾

    1. سَيَقُوْلُوْنَعنقریب وہ کہیں گے
    2. لِلّٰهِ ۭاللہ کے لیے
    3. قُلْکہہ دیجیے
    4. اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَکیا پھر نہیں تم نصیحت پکڑتے
    یہ ضرور کہیں گے اللہ کی کہو، پھر تم ہوش میں کیوں نہیں آتے؟
  86. قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ﴿86﴾

    1. قُلْکہہ دیجئے
    2. مَنْکون ہے
    3. رَّبُّرب
    4. السَّمٰوٰتِ السَّبْعِسات آسمانوں کا
    5. وَرَبُّاور رب
    6. الْعَرْشِ الْعَظِيْمِعرش عظیم کا
    ان سے پوچھو، ساتوں آسمانوں اور عرش عظیم کا مالک کون ہے؟
  87. سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ١ؕ قُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ﴿87﴾

    1. سَيَقُوْلُوْنَعنقریب وہ کہیں گے
    2. لِلّٰهِ ۭاللہ کے لیے
    3. قُلْکہہ دیجیے
    4. اَفَلَاکیا بھلا نہیں
    5. تَتَّقُوْنَتم ڈرتے
    یہ ضرور کہیں گے اللہ کہو، پھر تم ڈرتے کیوں نہیں؟
  88. قُلْ مَنْۢ بِیَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ هُوَ یُجِیْرُ وَ لَا یُجَارُ عَلَیْهِ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ﴿88﴾

    1. قُلْکہہ دیجیے
    2. مَنْۢ بِيَدِهٖکون ہے جس کے ہاتھ میں ہے
    3. مَلَكُوْتُبادشاہت
    4. كُلِّ شَيْءٍہر چیز کی
    5. وَّهُوَاور وہ
    6. يُجِيْرُپناہ دیتا ہے
    7. وَلَااور نہیں
    8. يُجَارُ عَلَيْهِپناہ دی جاتی اس کے مقابلے میں
    9. اِنْ كُنْتُمْاگر ہو تم
    10. تَعْلَمُوْنَتم علم رکھتے
    اِن سے کہو، بتاؤ اگر تم جانتے ہو کہ ہر چیز پر اقتدار کس کا ہے؟ اور کون ہے وہ جو پناہ دیتا ہے اور اس کے مقابلے میں کوئی پناہ نہیں دے سکتا؟
  89. سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ١ؕ قُلْ فَاَنّٰى تُسْحَرُوْنَ﴿89﴾

    1. سَيَقُوْلُوْنَعنقریب وہ کہیں گے
    2. لِلّٰهِ ۭاللہ کے لیے
    3. قُلْکہہ دیجیے
    4. فَاَنّٰىتو کہاں سے
    5. تُسْحَرُوْنَتم مسحر کیے جاتے ہو۔ جادو کیے جاتے ہو
    یہ ضرور کہیں گے کہ یہ بات تو اللہ ہی کے لیے ہے کہو، پھر کہاں سے تم کو دھوکا لگتا ہے؟
  90. بَلْ اَتَیْنٰهُمْ بِالْحَقِّ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ﴿90﴾

    1. بَلْبلکہ
    2. اَتَيْنٰهُمْہم لائے ہیں ان کے پاس
    3. بِالْحَقِّحق کو
    4. وَاِنَّهُمْاور بیشک وہ
    5. لَكٰذِبُوْنَالبتہ جھوٹے ہیں
    جو امر حق ہے وہ ہم اِن کے سامنے لے آئے ہیں، اور کوئی شک نہیں کہ یہ لوگ جھوٹے ہیں
  91. مَا اتَّخَذَ اللّٰهُ مِنْ وَّلَدٍ وَّ مَا كَانَ مَعَهٗ مِنْ اِلٰهٍ اِذًا لَّذَهَبَ كُلُّ اِلٰهٍۭ بِمَا خَلَقَ وَ لَعَلَا بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ١ؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یَصِفُوْنَۙ﴿91﴾

    1. مَا اتَّخَذَ اللّٰهُنہیں بنایا اللہ نے
    2. مِنْ وَّلَدٍکوئی بچہ۔ کوئی اولاد
    3. وَّمَااور نہیں
    4. كَانَہے
    5. مَعَهٗاس کے ساتھ
    6. مِنْ اِلٰهٍکوئی الہ
    7. اِذًا لَّذَهَبَتب البتہ لے جاتا
    8. كُلُّ اِلٰهٍۢہر الہ
    9. بِمَا خَلَقَاس کو جو اس نے پیدا کیا
    10. وَلَعَلَااور البتہ چڑھائی کرتا
    11. بَعْضُهُمْان میں سے بعض
    12. عَلٰي بَعْضٍ ۭبعض پر
    13. سُبْحٰنَ اللّٰهِپاک ہے اللہ
    14. عَمَّا يَصِفُوْنَاس سے جو وہ بیان کرتے ہیں
    اللہ نے کسی کو اپنی اولاد نہیں بنایا ہے اور کوئی دوسرا خدا اُس کے ساتھ نہیں ہے اگر ایسا ہوتا تو ہر خدا اپنی خلق کو لے کر الگ ہو جاتا، اور پھر وہ ایک دوسرے پر چڑھ دوڑتے پاک ہے اللہ ان باتوں سے جو یہ لوگ بناتے ہیں
  92. عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَتَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ۠ع﴿92﴾

    1. عٰلِمِ الْغَيْبِجاننے والا ہے غیب کا
    2. وَالشَّهَادَةِاور حاضر کا
    3. فَتَعٰلٰىتو بلند ہے
    4. عَمَّا يُشْرِكُوْنَاس سے جو وہ شریک ٹھہراتے ہیں
    کھلے اور چھپے کا جاننے والا، وہ بالاتر ہے اُس شرک سے جو یہ لوگ تجویز کر رہے ہیں
  93. قُلْ رَّبِّ اِمَّا تُرِیَنِّیْ مَا یُوْعَدُوْنَۙ﴿93﴾

    1. قُلْ رَّبِّکہہ دیجیے اے میرے رب
    2. اِمَّا تُرِيَنِّيْخواہ تو دکھائے مجھ کو
    3. مَا يُوْعَدُوْنَجو وہ وعدہ کیے جاتے ہیں
    اے محمدؐ، دعا کرو کہ "پروردگار، جس عذاب کی اِن کو دھمکی دی جا رہی ہے وہ اگر میری موجودگی میں تو لائے
  94. رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِیْ فِی الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ﴿94﴾

    1. رَبِّاے میرے رب
    2. فَلَا تَجْعَلْنِيْتو نہ تو کرنا مجھ کو
    3. فِي الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَظالم قوم میں
    تو اے میرے رب، مجھے ان ظالم لوگوں میں شامل نہ کیجیو"
  95. وَ اِنَّا عَلٰۤى اَنْ نُّرِیَكَ مَا نَعِدُهُمْ لَقٰدِرُوْنَ﴿95﴾

    1. وَاِنَّااور بیشک ہم
    2. عَلٰٓياوپر اس بات کے
    3. اَنْ نُّرِيَكَکہ ہم دکھائیں تجھ کو
    4. مَا نَعِدُهُمْجس کا ہم وعدہ کر رہے ہیں ان سے
    5. لَقٰدِرُوْنَالبتہ قادر ہیں
    اور حقیقت یہ ہے کہ ہم تمہاری آنکھوں کے سامنے ہی وہ چیز لے آنے کی پوری قدرت رکھتے ہیں جس کی دھمکی ہم انہیں دے رہے ہیں
  96. اِدْفَعْ بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ السَّیِّئَةَ١ؕ نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَصِفُوْنَ﴿96﴾

    1. اِدْفَعْدور کردیجیے
    2. بِالَّتِيْساتھ اس چیز کے
    3. هِىَجو
    4. اَحْسَنُاچھی ہے
    5. السَّيِّئَةَ ۭبرائی کو
    6. نَحْنُ اَعْلَمُہم خوب جانتے ہیں
    7. بِمَا يَصِفُوْنَاس کو جو وہ بیان کر رہے ہیں
    اے نبیؐ، برائی کو اس طریقہ سے دفع کرو جو بہترین ہو جو کچھ باتیں وہ تم پر بناتے ہیں وہ ہمیں خوب معلوم ہیں
  97. وَ قُلْ رَّبِّ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ هَمَزٰتِ الشَّیٰطِیْنِۙ﴿97﴾

    1. وَقُلْاور کہہ دیجیے
    2. رَّبِّاے میرے رب
    3. اَعُوْذُ بِكَمیں تیری پناہ چاہتا ہوں
    4. مِنْ هَمَزٰتِ الشَّيٰطِيْنِشیطان کے وسوسوں سے۔ اکساہٹوں سے
    اور دعا کرو کہ "پروردگار، میں شیاطین کی اکساہٹوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں
  98. وَ اَعُوْذُ بِكَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ﴿98﴾

    1. وَاَعُوْذُاور میں پناہ چاہتا ہوں
    2. بِكَتیری
    3. رَبِّاے میرے رب
    4. اَنْ يَّحْضُرُوْنِکہ وہ حاضر ہوں میرے پاس
    بلکہ اے میرے رب، میں تو اس سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آئیں"
  99. حَتّٰۤى اِذَا جَآءَ اَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُوْنِۙ﴿99﴾

    1. حَتّيٰٓیہاں تک کہ
    2. اِذَا جَآءَجب آجائے گی
    3. اَحَدَهُمُان میں سے ایک کو
    4. الْمَوْتُموت
    5. قَالَکہے گا
    6. رَبِّ ارْجِعُوْنِاے میرے رب لوٹا دے مجھ کو
    (یہ لوگ اپنی کرنی سے باز نہ آئیں گے) یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کو موت آ جائے گی تو کہنا شروع کرے گا کہ "اے میرے رب، مجھے اُسی دنیا میں واپس بھیج دیجیے جسے میں چھوڑ آیا ہوں
  100. لَعَلِّیْۤ اَعْمَلُ صَالِحًا فِیْمَا تَرَكْتُ كَلَّا١ؕ اِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَآئِلُهَا١ؕ وَ مِنْ وَّرَآئِهِمْ بَرْزَخٌ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ﴿100﴾

    1. لَعَلِّيْٓشاید کہ میں
    2. اَعْمَلُ صَالِحًامیں عمل کروں اچھے
    3. فِيْمَااس میں جو
    4. تَرَكْتُمیں چھوڑ آیا
    5. كَلَّا ۭہرگز نہیں
    6. اِنَّهَابیشک وہ
    7. كَلِمَةٌایک بات ہے
    8. هُوَ قَآئِلُهَا ۭوہ کہنے والا ہے اس کا
    9. وَمِنْ وَّرَآئِهِمْاور ان کے پیچھے
    10. بَرْزَخٌبرزخ ہے
    11. اِلٰى يَوْمِاس دن تک
    12. يُبْعَثُوْنَوہ سب اٹھائے جائیں گے
    امید ہے کہ اب میں نیک عمل کروں گا" ہرگز نہیں، یہ بس ایک بات ہے جو وہ بک رہا ہے اب اِن سب (مرنے والوں) کے پیچھے ایک برزخ حائل ہے دوسری زندگی کے دن تک
  101. فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَلَاۤ اَنْسَابَ بَیْنَهُمْ یَوْمَئِذٍ وَّ لَا یَتَسَآءَلُوْنَ﴿101﴾

    1. فَاِذَاپھر جب
    2. نُفِخَپھونک ماری جائے گی
    3. فِي الصُّوْرِصور میں
    4. فَلَآ اَنْسَابَتو نہیں کوئی رخنہ
    5. بَيْنَهُمْآپس میں
    6. يَوْمَئِذٍاس دن
    7. وَّلَا يَتَسَآءَلُوْنَاور نہ وہ ایک دوسرے کو پوچھیں گے
    پھر جونہی کہ صور پھونک دیا گیا، ان کے درمیان پھر کوئی رشتہ نہ رہے گا اور نہ وہ ایک دوسرے کو پوچھیں گے
  102. فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ﴿102﴾

    1. فَمَنْتو جو کوئی
    2. ثَقُلَتْبھاری ہوئے
    3. مَوَازِيْنُهٗاس کے اوزان۔ اس کے پلڑے
    4. فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ
    5. هُمُ الْمُفْلِحُوْنَوہ فلاح پانے والے ہیں
    اُس وقت جن کے پلڑے بھاری ہوں گے وہی فلاح پائیں گے
  103. وَ مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗ فَاُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ فِیْ جَهَنَّمَ خٰلِدُوْنَۚ﴿103﴾

    1. وَمَنْاور جو کوئی
    2. خَفَّتْہلکے ہوئے
    3. مَوَازِيْنُهٗاس کے پلڑے۔ اس کے اوزان
    4. فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ
    5. الَّذِيْنَوہ لوگ ہیں
    6. خَسِرُوْٓاجنہوں نے خسارہ میں ڈالا
    7. اَنْفُسَهُمْاپنے نفسوں کو
    8. فِيْ جَهَنَّمَجہنم میں
    9. خٰلِدُوْنَہمیشہ رہنے والے ہیں
    اور جن کے پلڑے ہلکے ہوں گے وہی لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈال لیا وہ جہنم میں ہمیشہ رہیں گے
  104. تَلْفَحُ وُجُوْهَهُمُ النَّارُ وَ هُمْ فِیْهَا كٰلِحُوْنَ﴿104﴾

    1. تَلْفَحُجھلسا دے گی
    2. وُجُوْهَهُمُان کے چہروں کو
    3. النَّارُآگ
    4. وَهُمْاور وہ
    5. فِيْهَااس میں
    6. كٰلِحُوْنَتیوری چڑھانے والے ہیں
    آگ ان کے چہروں کی کھال چاٹ جائے گی اور اُن کے جبڑے باہر نکل آئیں گے
  105. اَلَمْ تَكُنْ اٰیٰتِیْ تُتْلٰى عَلَیْكُمْ فَكُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ﴿105﴾

    1. اَلَمْ تَكُنْکیا نہ تھیں
    2. اٰيٰتِيْمیری آیات
    3. تُتْلٰىپڑھی جاتیں
    4. عَلَيْكُمْتم پر
    5. فَكُنْتُمْ بِهَاتو تھے تم ساتھ ان کے ۔ ان کو
    6. تُكَذِّبُوْنَتم جھٹلاتے
    "کیا تم وہی لوگ نہیں ہو کہ میری آیات تمہیں سنائی جاتی تھیں تو تم انہیں جھٹلاتے تھے؟"
  106. قَالُوْا رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَیْنَا شِقْوَتُنَا وَ كُنَّا قَوْمًا ضَآلِّیْنَ﴿106﴾

    1. قَالُوْاوہ کہیں گے
    2. رَبَّنَااے ہمارے رب
    3. غَلَبَتْغالب آگئی
    4. عَلَيْنَاہم پر
    5. شِقْوَتُنَاہماری بدبختی
    6. وَكُنَّااور تھے ہم
    7. قَوْمًالوگ
    8. ضَآلِّيْنَگمراہ
    وہ کہیں گے "اے ہمارے رب، ہماری بد بختی ہم پر چھا گئی تھی واقعی ہم گمراہ لوگ تھے
  107. رَبَّنَاۤ اَخْرِجْنَا مِنْهَا فَاِنْ عُدْنَا فَاِنَّا ظٰلِمُوْنَ﴿107﴾

    1. رَبَّنَآاے ہمارے رب
    2. اَخْرِجْنَانکال دے ہم کو
    3. مِنْهَااس سے
    4. فَاِنْ عُدْنَاپھر اگر ہم لوٹیں
    5. فَاِنَّا ظٰلِمُوْنَتو بیشک ہم ظالم ہوں گے
    اے پروردگار، اب ہمیں یہاں سے نکال دے پھر ہم ایسا قصور کریں تو ظالم ہوں گے"
  108. قَالَ اخْسَئُوْا فِیْهَا وَ لَا تُكَلِّمُوْنِ﴿108﴾

    1. قَالَ اخْسَئُوْافرمایا دور رہو
    2. فِيْهَااسی میں
    3. وَلَا تُكَلِّمُوْنِاور نہ تم کلام کرو مجھ سے
    اللہ تعالیٰ جواب دے گا "دور ہو میرے سامنے سے، پڑے رہو اسی میں اور مجھ سے بات نہ کرو
  109. اِنَّهٗ كَانَ فَرِیْقٌ مِّنْ عِبَادِیْ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَ ارْحَمْنَا وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَۚۖ﴿109﴾

    1. اِنَّهٗبیشک وہ
    2. كَانَتھا
    3. فَرِيْقٌایک گروہ
    4. مِّنْ عِبَادِيْمیرے بندوں میں سے
    5. يَقُوْلُوْنَجو کہتے تھے
    6. رَبَّنَآاے ہمارے رب
    7. اٰمَنَّاہم ایمان لائے
    8. فَاغْفِرْ لَنَاپس بخش دے ہم کو
    9. وَارْحَمْنَااور رحم فرما ہم پر
    10. وَاَنْتَتو
    11. خَيْرُبہترین
    12. الرّٰحِمِيْنَرحم کرنے والا ہے
    تم وہی لوگ تو ہو کہ میرے کچھ بندے جب کہتے تھے کہ اے ہمارے پروردگار، ہم ایمان لائے، ہمیں معاف کر دے، ہم پر رحم کر، تُو سب رحیموں سے اچھا رحیم ہے
  110. فَاتَّخَذْتُمُوْهُمْ سِخْرِیًّا حَتّٰۤى اَنْسَوْكُمْ ذِكْرِیْ وَ كُنْتُمْ مِّنْهُمْ تَضْحَكُوْنَ﴿110﴾

    1. فَاتَّخَذْتُمُوْهُمْتو تم نے بنا لیا ان کو
    2. سِخْرِيًّامذاق
    3. حَتّٰٓيیہاں تک کہ
    4. اَنْسَوْكُمْانہوں نے بھلا دیا تم کو
    5. ذِكْرِيْمیرا ذکر
    6. وَكُنْتُمْاور تھے تم
    7. مِّنْهُمْان سے
    8. تَضْحَكُوْنَہنسا کرتے
    تو تم نے ان کا مذاق بنا لیا یہاں تک کہ اُن کی ضد نے تمہیں یہ بھی بھُلا دیا کہ میں بھی کوئی ہوں، اور تم ان پر ہنستے رہے
  111. اِنِّیْ جَزَیْتُهُمُ الْیَوْمَ بِمَا صَبَرُوْۤا١ۙ اَنَّهُمْ هُمُ الْفَآئِزُوْنَ﴿111﴾

    1. اِنِّىْبیشک
    2. جَزَيْتُهُمُمیں نے جزا دی ان کو
    3. الْيَوْمَآج
    4. بِمَا صَبَرُوْٓا ۙبوجہ اس کے جو انہوں نے صبر کیا
    5. اَنَّهُمْبیشک وہ
    6. هُمُ الْفَآئِزُوْنَوہی کامیاب ہونے والے ہیں
    آج اُن کے اُس صبر کا میں نے یہ پھل دیا ہے کہ وہی کامیاب ہیں"
  112. قٰلَ كَمْ لَبِثْتُمْ فِی الْاَرْضِ عَدَدَ سِنِیْنَ﴿112﴾

    1. قٰلَکہا
    2. كَمْکتنا
    3. لَبِثْتُمْرہے تم
    4. فِي الْاَرْضِزمین میں
    5. عَدَدَ سِنِيْنَتعداد سالوں کی
    پھر اللہ تعالی ان سے پوچھے گا "بتاؤ، زمین میں تم کتنے سال رہے؟"
  113. قَالُوْا لَبِثْنَا یَوْمًا اَوْ بَعْضَ یَوْمٍ فَسْئَلِ الْعَآدِّیْنَ﴿113﴾

    1. قَالُوْاانہوں نے کہا
    2. لَبِثْنَاہم ٹھہرے رہے
    3. يَوْمًاایک دن
    4. اَوْیا
    5. بَعْضَ يَوْمٍدن کا کچھ حصہ
    6. فَسْئَلِ الْعَآدِّيْنَپس پوچھ لیجیے گننے والوں سے
    وہ کہیں گے "ایک دن یا دن کا بھی کچھ حصہ ہم وہاں ٹھیرے ہیں شمار کرنے والوں سے پوچھ لیجیے"
  114. قٰلَ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا قَلِیْلًا لَّوْ اَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ﴿114﴾

    1. قٰلَکہا
    2. اِنْ لَّبِثْتُمْنہیں ٹھہرے تم
    3. اِلَّا قَلِيْلًامگر بہت تھوڑا
    4. لَّوْ اَنَّكُمْکاش بیشک تم
    5. كُنْتُمْہوتے تم
    6. تَعْلَمُوْنَتم جانتے
    ارشاد ہو گا "تھوڑی ہی دیر ٹھیرے ہو نا، کاش تم نے یہ اُس وقت جانا ہوتا
  115. اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنٰكُمْ عَبَثًا وَّ اَنَّكُمْ اِلَیْنَا لَا تُرْجَعُوْنَ﴿115﴾

    1. اَفَحَسِبْتُمْکیا بھلا سمجھا تھا تم نے
    2. اَنَّمَابیشک
    3. خَلَقْنٰكُمْپیدا کیا ہم نے تم کو
    4. عَبَثًابیکار
    5. وَّاَنَّكُمْاور بیشک تم
    6. اِلَيْنَاہماری طرف
    7. لَا تُرْجَعُوْنَنہ تم لوٹائے جاؤ گے
    کیا تم نے یہ سمجھ رکھا تھا کہ ہم نے تمہیں فضول ہی پیدا کیا ہے اور تمہیں ہماری طرف کبھی پلٹنا ہی نہیں ہے؟"
  116. فَتَعٰلَى اللّٰهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ١ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِیْمِ﴿116﴾

    1. فَتَعٰلَى اللّٰهُتو بہت بلند ہے اللہ
    2. الْمَلِكُبادشاہ
    3. الْحَقُّ ۚسچا۔ حق
    4. لَآ اِلٰهَنہیں کوئی الہ
    5. اِلَّا هُوَ ۚمگر وہی
    6. رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيْمِرب ہے عرش کریم کا
    پس بالا و برتر ہے اللہ، پادشاہ حقیقی، کوئی خدا اُس کے سوا نہیں، مالک ہے عرش بزرگ کا
  117. وَ مَنْ یَّدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ۙ لَا بُرْهَانَ لَهٗ بِهٖ١ۙ فَاِنَّمَا حِسَابُهٗ عِنْدَ رَبِّهٖ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الْكٰفِرُوْنَ﴿117﴾

    1. وَمَنْاور جو کوئی
    2. يَّدْعُپکارے
    3. مَعَ اللّٰهِاللہ کے ساتھ
    4. اِلٰهًا اٰخَرَ ۙکوئی دوسرا الہ
    5. لَا بُرْهَانَنہیں کوئی دلیل
    6. لَهٗاس کے لیے
    7. بِهٖ ۙاس کی
    8. فَاِنَّمَاتو بیشک
    9. حِسَابُهٗحساب اس کا
    10. عِنْدَ رَبِّهٖ ۭاس کے رب کے پاس ہے
    11. اِنَّهٗبیشک وہ
    12. لَا يُفْلِحُ الْكٰفِرُوْنَنہیں فلاح پائیں گے کافر
    اور جو کوئی اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو پکارے، جس کے لیے اس کے پاس کوئی دلیل نہیں، تو اس کا حساب اس کے رب کے پاس ہے ایسے کافر کبھی فلاح نہیں پا سکتے
  118. وَ قُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ۠ع﴿118﴾

    1. وَقُلْاور کہہ دیجیے
    2. رَّبِّ اغْفِرْاے میرے رب بخش دے
    3. وَارْحَمْاور رحم فرما
    4. وَاَنْتَاور تو
    5. خَيْرُ الرّٰحِمِيْنَرحم کرنے والوں میں سب سے اچھا ہے
    اے محمدؐ، کہو، "میرے رب درگزر فرما، اور رحم کر، اور تو سب رحیموں سے اچھا رحیم ہے"