25. Al-Furqaanالفرقان

The Criterion · Meccan · 77 ayahs · 6 rukus

Farhat Hashmi

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. تَبٰرَكَ الَّذِیْ نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلٰى عَبْدِهٖ لِیَكُوْنَ لِلْعٰلَمِیْنَ نَذِیْرَاۙ﴿1﴾

    1. تَبٰرَكَ الَّذِيْبہت بابرکت ہے وہ ذات
    2. نَزَّلَ الْفُرْقَانَجس نے نازل کیا فرقان
    3. عَلٰي عَبْدِهٖاپنے بندے پر
    4. لِيَكُوْنَتاکہ وہ ہوجائے
    5. لِلْعٰلَمِيْنَ نَذِيْرَۨاجہان والوں کے لیے خبردار کرنے والا
    نہایت متبرک ہے وہ جس نے یہ فرقان اپنے بندے پر نازل کیا تاکہ سارے جہان والوں کے لیے نذیر ہو
  2. اِ۟لَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَّ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ شَرِیْكٌ فِی الْمُلْكِ وَ خَلَقَ كُلَّ شَیْءٍ فَقَدَّرَهٗ تَقْدِیْرًا﴿2﴾

    1. الَّذِيْوہ ذات
    2. لَهٗاسی کے لیے ہے
    3. مُلْكُ السَّمٰوٰتِبادشاہت آسمانوں کی
    4. وَالْاَرْضِاور زمین کی
    5. وَلَمْ يَتَّخِذْاور نہیں اس نے بنایا
    6. وَلَدًاکوئی بیٹا
    7. وَّلَمْاور نہیں
    8. يَكُنْ لَّهُہے اس کے لیے
    9. شَرِيْكٌکوئی شریک
    10. فِي الْمُلْكِبادشاہت میں
    11. وَخَلَقَاور اس نے پیدا کیا
    12. كُلَّ شَيْءٍہر چیز کو
    13. فَقَدَّرَهٗ تَقْدِيْرًاپھر تقدیر مقرر کی اس کی۔ تقدیر مقرر کرنا۔ تقدیر بنانا
    وہ جو زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے، جس نے کسی کو بیٹا نہیں بنایا ہے، جس کے ساتھ بادشاہی میں کوئی شریک نہیں ہے، جس نے ہر چیز کو پیدا کیا پھر اس کی ایک تقدیر مقرر کی
  3. وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً لَّا یَخْلُقُوْنَ شَیْئًا وَّ هُمْ یُخْلَقُوْنَ وَ لَا یَمْلِكُوْنَ لِاَنْفُسِهِمْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا وَّ لَا یَمْلِكُوْنَ مَوْتًا وَّ لَا حَیٰوةً وَّ لَا نُشُوْرًا﴿3﴾

    1. وَاتَّخَذُوْااور انہوں نے بنا رکھے ہیں۔ بنا لیے
    2. مِنْ دُوْنِهٖٓاس کے سوا سے
    3. اٰلِهَةًکچھ الہ
    4. لَّا يَخْلُقُوْنَنہیں وہ پیدا کرتے
    5. شَيْئًاکوئی چیز
    6. وَّهُمْ يُخْلَقُوْنَاور وہ پیدا کیے جاتے ہیں
    7. وَلَا يَمْلِكُوْنَاور نہیں وہ مالک ہوسکتے
    8. لِاَنْفُسِهِمْاپنے نفسوں کے لیے
    9. ضَرًّاکسی نقصان کے
    10. وَّلَا نَفْعًااور نہ نفع کے
    11. وَّلَا يَمْلِكُوْنَاور نہیں وہ مالک ہوسکتے
    12. مَوْتًاموت کے
    13. وَّلَا حَيٰوةًاور نہ زندگی کے
    14. وَّلَااور نہ
    15. نُشُوْرًادوبارہ جی اٹھنے کے
    لوگوں نے اُسے چھوڑ کر ایسے معبود بنا لیے جو کسی چیز کو پیدا نہیں کرتے بلکہ خود پیدا کیے جاتے ہیں، جو خود اپنے لیے بھی کسی نفع یا نقصان کا اختیار نہیں رکھتے، جو نہ مار سکتے ہیں نہ جِلا سکتے ہیں، نہ مرے ہوئے کو پھر اٹھا سکتے ہیں
  4. وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اِفْكُ اِ۟فْتَرٰىهُ وَ اَعَانَهٗ عَلَیْهِ قَوْمٌ اٰخَرُوْنَ١ۛۚ فَقَدْ جَآءُوْ ظُلْمًا وَّ زُوْرًاۚۛ﴿4﴾

    1. وَقَالَ الَّذِيْنَاور کہا ان لوگوں نے، جنہوں نے
    2. كَفَرُوْٓاکفر کیا
    3. اِنْ ھٰذَآنہیں یہ
    4. اِلَّآمگر
    5. اِفْكُۨایک جھوٹ۔ من گھڑت چیز
    6. افْتَرٰىهُاس نے گھڑ لیا اس کو
    7. وَاَعَانَهٗاور مدد کی اس کی
    8. عَلَيْهِاس پر
    9. قَوْمٌ اٰخَرُوْنَ ڔایک دوسری قوم نے
    10. فَقَدْپس تحقیق
    11. جَآءُوْوہ لائے
    12. ظُلْمًا وَّزُوْرًاظلم اور جھوٹ
    جن لوگوں نے نبیؐ کی بات ماننے سے انکار کر دیا ہے وہ کہتے ہیں کہ یہ فرقان ایک من گھڑت چیز ہے جسے اِس شخص نے آپ ہی گھڑ لیا ہے اور کچھ دوسرے لوگوں نے اِس کام میں اس کی مدد کی ہے بڑا ظلم اور سخت جھوٹ ہے جس پر یہ لوگ اتر آئے ہیں
  5. وَ قَالُوْۤا اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ اكْتَتَبَهَا فَهِیَ تُمْلٰى عَلَیْهِ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا﴿5﴾

    1. وَقَالُوْٓااور انہوں نے کہا
    2. اَسَاطِيْرُکہانیاں ہیں
    3. الْاَوَّلِيْنَپہلوں کی
    4. اكْتَتَبَهَااس نے اس کو لکھوا لیا ہے۔ اس نے اس کو گھڑ کر لکھا ہے
    5. فَهِيَتو وہ
    6. تُمْلٰىاملاء کی جاتی ہیں۔ نقل کرائی جاتی ہیں
    7. عَلَيْهِاس پر
    8. بُكْرَةًصبح
    9. وَّاَصِيْلًااور شام
    کہتے ہیں یہ پرانے لوگوں کی لکھی ہوئی چیزیں ہیں جنہیں یہ شخص نقل کرتا ہے اور وہ اِسے صبح و شام سنائی جاتی ہیں
  6. قُلْ اَنْزَلَهُ الَّذِیْ یَعْلَمُ السِّرَّ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا﴿6﴾

    1. قُلْکہہ دیجیے
    2. اَنْزَلَهُ الَّذِيْنازل کیا ہے اس کو اس ذات نے
    3. يَعْلَمُ السِّرَّجو جانتا ہے چھپی بات کو
    4. فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
    5. وَالْاَرْضِ ۭاور زمین میں
    6. اِنَّهٗبیشک وہ
    7. كَانَہے
    8. غَفُوْرًاغفور
    9. رَّحِيْمًارحیم
    اے محمدؐ، ان سے کہو کہ "اِسے نازل کیا ہے اُس نے جو زمین اور آسمانوں کا بھید جانتا ہے" حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا غفور رحیم ہے
  7. وَ قَالُوْا مَالِ هٰذَا الرَّسُوْلِ یَاْكُلُ الطَّعَامَ وَ یَمْشِیْ فِی الْاَسْوَاقِ١ؕ لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِ مَلَكٌ فَیَكُوْنَ مَعَهٗ نَذِیْرًاۙ﴿7﴾

    1. وَقَالُوْااور انہوں نے کہا
    2. مَالِ ھٰذَا الرَّسُوْلِکیا ہے اس رسول کو
    3. يَاْكُلُکھاتا ہے
    4. الطَّعَامَکھانا
    5. وَيَمْشِيْ فِي الْاَسْوَاقِ ۭاور چلتا ہے بازاروں میں
    6. لَوْلَآکیوں نہیں
    7. اُنْزِلَنازل کیا گیا
    8. اِلَيْهِاس کی طرف
    9. مَلَكٌکوئی فرشتہ
    10. فَيَكُوْنَتو ہوتا
    11. مَعَهٗ نَذِيْرًااس کے ساتھ خبردار کرنے والا
    کہتے ہیں "یہ کیسا رسول ہے جو کھانا کھاتا ہے اور بازاروں میں چلتا پھرتا ہے؟ کیوں نہ اس کے پاس کوئی فرشتہ بھیجا گیا جو اس کے ساتھ رہتا اور (نہ ماننے والوں کو) دھمکاتا؟
  8. اَوْ یُلْقٰۤى اِلَیْهِ كَنْزٌ اَوْ تَكُوْنُ لَهٗ جَنَّةٌ یَّاْكُلُ مِنْهَا١ؕ وَ قَالَ الظّٰلِمُوْنَ اِنْ تَتَّبِعُوْنَ اِلَّا رَجُلًا مَّسْحُوْرًا﴿8﴾

    1. اَوْ يُلْقٰٓىیا ڈالا جاتا
    2. اِلَيْهِاس کی طرف
    3. كَنْزٌکوئی خزانہ
    4. اَوْ تَكُوْنُیا ہوتا
    5. لَهٗ جَنَّةٌاس کے لیے کوئی باغ
    6. يَّاْكُلُ مِنْهَا ۭکہ کھاتا اس (میں) سے
    7. وَقَالَ الظّٰلِمُوْنَاور کہا ظالموں نے
    8. اِنْ تَتَّبِعُوْنَنہیں تم پیروی کرتے
    9. اِلَّا رَجُلًامگر ایک شخص کی
    10. مَّسْحُوْرًاجو سحر زدہ ہے
    یا اور کچھ نہیں تو اِس کے لیے کوئی خزانہ ہی اتار دیا جاتا، یا اس کے پاس کوئی باغ ہی ہوتا جس سے یہ (اطمینان کی) روزی حاصل کرتا" اور ظالم کہتے ہیں "تم لوگ تو ایک سحر زدہ آدمی کے پیچھے لگ گئے ہو"
  9. اُنْظُرْ كَیْفَ ضَرَبُوْا لَكَ الْاَمْثَالَ فَضَلُّوْا فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ سَبِیْلًا۠ع﴿9﴾

    1. اُنْظُرْدیکھو
    2. كَيْفَکس طرح
    3. ضَرَبُوْاانہوں نے بیان کیں
    4. لَكَ الْاَمْثَالَتیرے لیے مثالیں
    5. فَضَلُّوْاتو وہ بھٹک گئے
    6. فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَتو نہیں وہ استطاعت رکھتے
    7. سَبِيْلًاراستے کی
    دیکھو، کیسی کیسی عجیب حجتیں یہ لوگ تمہارے آگے پیش کر رہے ہیں، ایسے بہکے ہیں کہ کوئی ٹھکانے کی بات اِن کو نہیں سوجھتی
  10. تَبٰرَكَ الَّذِیْۤ اِنْ شَآءَ جَعَلَ لَكَ خَیْرًا مِّنْ ذٰلِكَ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۙ وَ یَجْعَلْ لَّكَ قُصُوْرًا﴿10﴾

    1. تَبٰرَكَبہت بابرکت ہے
    2. الَّذِيْٓوہ ذات
    3. اِنْ شَآءَاگر وہ چاہے
    4. جَعَلَبنائے
    5. لَكَتیرے لیے
    6. خَيْرًابہتر
    7. مِّنْ ذٰلِكَاس سے
    8. جَنّٰتٍباغات
    9. تَجْرِيْبہتی ہو
    10. مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ ۙان کے نیچے سے نہریں
    11. وَيَجْعَلْاور بنائے
    12. لَّكَتیرے لیے
    13. قُصُوْرًامحلات
    بڑا بابرکت ہے وہ جو اگر چاہے تو ان کی تجویز کردہ چیزوں سے بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر تم کو دے سکتا ہے، (ایک نہیں) بہت سے باغ جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں، اور بڑے بڑے محل
  11. بَلْ كَذَّبُوْا بِالسَّاعَةِ١۫ وَ اَعْتَدْنَا لِمَنْ كَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِیْرًاۚ﴿11﴾

    1. بَلْبلکہ
    2. كَذَّبُوْاانہوں نے جھٹلایا
    3. بِالسَّاعَةِ ۣقیامت کو
    4. وَاَعْتَدْنَااور تیار کی ہم نے
    5. لِمَنْ كَذَّبَواسطے اس کے جو جھٹلائے
    6. بِالسَّاعَةِقیامت کو
    7. سَعِيْرًابھڑکتی آگ
    اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ "اُس گھڑی" کو جھٹلا چکے ہیں اور جو اُس گھڑی کو جھٹلائے اس کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ مہیا کر رکھی ہے
  12. اِذَا رَاَتْهُمْ مِّنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍ سَمِعُوْا لَهَا تَغَیُّظًا وَّ زَفِیْرًا﴿12﴾

    1. اِذَاجب
    2. رَاَتْهُمْوہ دیکھے گی ان کو
    3. مِّنْ مَّكَانٍۢ بَعِيْدٍدور کی جگہ سے
    4. سَمِعُوْا لَهَاسنیں گے اس کے لیے
    5. تَغَيُّظًاغضب۔ غصے کی آواز
    6. وَّزَفِيْرًااور جوش کی آوازیں
    وہ جب دور سے اِن کو دیکھے گی تو یہ اُس کے غضب اور جوش کی آوازیں سن لیں گے
  13. وَ اِذَاۤ اُلْقُوْا مِنْهَا مَكَانًا ضَیِّقًا مُّقَرَّنِیْنَ دَعَوْا هُنَالِكَ ثُبُوْرًاؕ﴿13﴾

    1. وَاِذَآاور جب
    2. اُلْقُوْا مِنْهَاڈالے جائیں گے اس میں بعض حصے سے
    3. مَكَانًا ضَيِّقًاایک تنگ جگہ پر
    4. مُّقَرَّنِيْنَجکڑے ہوئے
    5. دَعَوْاپکاریں گے
    6. هُنَالِكَاس جگہ
    7. ثُبُوْرًاموت کو
    اور جب یہ دست و پا بستہ اُس میں ایک تنگ جگہ ٹھونسے جائیں گے تو اپنی موت کو پکارنے لگیں گے
  14. لَا تَدْعُوا الْیَوْمَ ثُبُوْرًا وَّاحِدًا وَّ ادْعُوْا ثُبُوْرًا كَثِیْرًا﴿14﴾

    1. لَانہ
    2. تَدْعُوا الْيَوْمَتم پکارو آج
    3. ثُبُوْرًاموت
    4. وَّاحِدًاایک
    5. وَّادْعُوْااور پکارو
    6. ثُبُوْرًا كَثِيْرًابہت سی موتوں کو
    (اُس وقت ان سے کہا جائے گا کہ) آج ایک موت کو نہیں بہت سی موتوں کو پکارو
  15. قُلْ اَذٰلِكَ خَیْرٌ اَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ١ؕ كَانَتْ لَهُمْ جَزَآءً وَّ مَصِیْرًا﴿15﴾

    1. قُلْکہہ دیجیے
    2. اَذٰلِكَکیا یہ
    3. خَيْرٌبہتر ہے
    4. اَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِیا باغ ہمیشہ کے
    5. الَّتِيْوہ جو
    6. وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ ۭوعدہ کیے گئے متقی لوگ
    7. كَانَتْہے
    8. لَهُمْان کے لیے
    9. جَزَآءًبدلہ
    10. وَّمَصِيْرًااور پلٹنے کی جگہ
    اِن سے پوچھو، یہ انجام اچھا ہے یا وہ اَبدی جنت جس کا وعدہ خداترس پرہیزگاروں سے کیا گیا ہے؟ جو اُن کے اعمال کی جزا اور اُن کے سفر کی آخری منزل ہو گی
  16. لَهُمْ فِیْهَا مَا یَشَآءُوْنَ خٰلِدِیْنَ١ؕ كَانَ عَلٰى رَبِّكَ وَعْدًا مَّسْئُوْلًا﴿16﴾

    1. لَهُمْ فِيْهَاان کے لیے اس میں ہے
    2. مَا يَشَآءُوْنَجو وہ چاہیں گے
    3. خٰلِدِيْنَ ۭہمیشہ رہنے والے
    4. كَانَہے
    5. عَلٰي رَبِّكَتیرے رب پر
    6. وَعْدًا مَّسْئُوْلًاایک وعدہ سوال کیا گیا۔ مطالبہ کیا گیا
    جس میں اُن کی ہر خواہش پوری ہو گی، جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے، جس کا عطا کرنا تمہارے پروردگار کے ذمے ایک واجب الادا وعدہ ہے
  17. وَ یَوْمَ یَحْشُرُهُمْ وَ مَا یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَیَقُوْلُ ءَاَنْتُمْ اَضْلَلْتُمْ عِبَادِیْ هٰۤؤُلَآءِ اَمْ هُمْ ضَلُّوا السَّبِیْلَؕ﴿17﴾

    1. وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْاور جس دن وہ اکٹھا کرے گا ان کو
    2. وَمَا يَعْبُدُوْنَاور جن کی وہ عبادت کرتے ہیں
    3. مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
    4. فَيَقُوْلُتو وہ کہے گا
    5. ءَ اَنْتُمْکیا تم نے
    6. اَضْلَلْتُمْگمراہ کیا تم نے
    7. عِبَادِيْمیرے بندوں کو
    8. هٰٓؤُلَآءِان کو
    9. اَمْیا
    10. هُمْوہ
    11. ضَلُّوا السَّبِيْلَبھٹک گئے راستے سے
    اور وہ وہی دن ہو گا جب کہ (تمہارا رب) اِن لوگوں کو بھی گھیر لائے گا اور ان کے اُن معبودوں کو بھی بُلا لے گا جنہیں آج یہ اللہ کو چھوڑ کر پوج رہے ہیں، پھر وہ اُن سے پوچھے گا "کیا تم نے میرے اِن بندوں کر گمراہ کیا تھا؟ یا یہ خود راہِ راست سے بھٹک گئے تھے؟"
  18. قَالُوْا سُبْحٰنَكَ مَا كَانَ یَنْۢبَغِیْ لَنَاۤ اَنْ نَّتَّخِذَ مِنْ دُوْنِكَ مِنْ اَوْلِیَآءَ وَ لٰكِنْ مَّتَّعْتَهُمْ وَ اٰبَآءَهُمْ حَتّٰى نَسُوا الذِّكْرَ١ۚ وَ كَانُوْا قَوْمًۢا بُوْرًا﴿18﴾

    1. قَالُوْاوہ کہیں گے
    2. سُبْحٰنَكَپاک ہے تو
    3. مَا كَانَنہیں ہے
    4. يَنْۢبَغِيْ لَنَآجائز ہمارے لیے
    5. اَنْ نَّتَّخِذَکہ ہم بناتے
    6. مِنْ دُوْنِكَتیرے سوا
    7. مِنْسے
    8. اَوْلِيَآءَکوئی دوست
    9. وَلٰكِنْ مَّتَّعْتَهُمْلیکن تو نے سامان زندگی دیا ان کو
    10. وَاٰبَآءَهُمْاور ان کے باپ دادا کو
    11. حَتّٰيیہاں تک کہ
    12. نَسُواوہ بھول گئے
    13. الذِّكْرَ ۚنصیحت۔ ذکر۔ یاد
    14. وَكَانُوْااور تھے وہ
    15. قَوْمًۢا بُوْرًالوگ شامت زدہ۔ ہلاک ہونے والے
    وہ عرض کریں گے "پاک ہے آپ کی ذات، ہماری تو یہ بھی مجال نہ تھی کہ آپ کے سوا کسی کو اپنا مولا بنائیں مگر آپ نے اِن کو اور ان کے باپ دادا کو خوب سامانِ زندگی دیا حتیٰ کہ یہ سبق بھول گئے اور شامت زدہ ہو کر رہے"
  19. فَقَدْ كَذَّبُوْكُمْ بِمَا تَقُوْلُوْنَ١ۙ فَمَا تَسْتَطِیْعُوْنَ صَرْفًا وَّ لَا نَصْرًا١ۚ وَ مَنْ یَّظْلِمْ مِّنْكُمْ نُذِقْهُ عَذَابًا كَبِیْرًا﴿19﴾

    1. فَقَدْتو تحقیق
    2. كَذَّبُوْكُمْانہوں نے جھٹلایا تم کو
    3. بِمَا تَقُوْلُوْنَ ۙبوجہ اس کے جو تم کہتے تھے
    4. فَمَا تَسْتَطِيْعُوْنَتو نہیں تم استطاعت رکھتے
    5. صَرْفًاپھیرنے کی (عذاب کی)
    6. وَّلَا نَصْرًا ۚاور نہ مدد کی
    7. وَمَنْ يَّظْلِمْاور جو کوئی ظلم کرے گا
    8. مِّنْكُمْتم میں سے
    9. نُذِقْهُہم چکھائیں گے اس کو
    10. عَذَابًا كَبِيْرًاعذاب بڑا
    یوں جھٹلا دیں گے وہ (تمہارے معبود) تمہاری اُن باتوں کو جو آج تم کہہ رہے ہو، پھر تم نہ اپنی شامت ٹال سکو گے نہ کہیں سے مدد پا سکو گے اور جو بھی تم میں سے ظلم کرے اسے ہم سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے
  20. وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ اِلَّاۤ اِنَّهُمْ لَیَاْكُلُوْنَ الطَّعَامَ وَ یَمْشُوْنَ فِی الْاَسْوَاقِ١ؕ وَ جَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَةً١ؕ اَتَصْبِرُوْنَ١ۚ وَ كَانَ رَبُّكَ بَصِیْرًا۠ع﴿20﴾

    1. وَمَآ اَرْسَلْنَااور نہیں بھیجا ہم نے
    2. قَبْلَكَتجھ سے پہلے
    3. مِنَ الْمُرْسَلِيْنَرسولوں میں سے
    4. اِلَّآمگر
    5. اِنَّهُمْبیشک وہ
    6. لَيَاْكُلُوْنَالبتہ وہ کھاتے تھے کھانا
    7. الطَّعَامَکھانا
    8. وَيَمْشُوْنَاور وہ چلتے تھے
    9. فِي الْاَسْوَاقِ ۭبازاروں میں
    10. وَجَعَلْنَااور بنایا ہم نے
    11. بَعْضَكُمْتم میں سے بعض کو
    12. لِبَعْضٍبعض کے لیے
    13. فِتْنَةً ۭآزمائش
    14. اَتَصْبِرُوْنَ ۚکیا تم صبر کرو گے
    15. وَكَانَاور ہے
    16. رَبُّكَرب تیرا
    17. بَصِيْرًادیکھنے والا
    اے محمدؐ، تم سے پہلے جو رسول بھی ہم نے بھیجے ہیں وہ سب بھی کھانا کھانے والے اور بازاروں میں چلنے پھرنے والے لوگ ہی تھے دراصل ہم نے تم لوگوں کو ایک دوسرے کے لیے آزمائش کا ذریعہ بنا دیا ہے کیا تم صبر کرتے ہو؟ تمہارا رب سب کچھ دیکھتا ہے
  21. وَ قَالَ الَّذِیْنَ لَا یَرْجُوْنَ لِقَآءَنَا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْنَا الْمَلٰٓئِكَةُ اَوْ نَرٰى رَبَّنَا١ؕ لَقَدِ اسْتَكْبَرُوْا فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ وَ عَتَوْ عُتُوًّا كَبِیْرًا﴿21﴾

    1. وَقَالَ الَّذِيْنَاور کہا ان لوگوں نے
    2. لَا يَرْجُوْنَجو امید نہیں رکھتے
    3. لِقَآءَنَاہماری ملاقات کی
    4. لَوْلَآ اُنْزِلَکیوں نہیں اتارے گئے۔ نازل کیے گئے
    5. عَلَيْنَاہم پر
    6. الْمَلٰٓئِكَةُفرشتے
    7. اَوْ نَرٰيیا ہم دیکھتے
    8. رَبَّنَااپنے رب کو
    9. ۭ لَقَدِ اسْتَكْبَرُوْاالبتہ تحقیق انہوں نے تکبر کیا
    10. فِيْٓ اَنْفُسِهِمْاپنے نفسوں میں
    11. وَعَتَوْاور انہوں نے سرکشی کی
    12. عُتُوًّا كَبِيْرًاسرکشی بڑی
    جو لوگ ہمارے حضور پیش ہونے کا اندیشہ نہیں رکھتے وہ کہتے ہیں "کیوں نہ فرشتے ہمارے پاس بھیجے جائیں؟ یا پھر ہم اپنے رب کو دیکھیں" بڑا گھمنڈ لے بیٹھے یہ اپنے نفس میں اور حد سے گزر گئے یہ اپنی سرکشی میں
  22. یَوْمَ یَرَوْنَ الْمَلٰٓئِكَةَ لَا بُشْرٰى یَوْمَئِذٍ لِّلْمُجْرِمِیْنَ وَ یَقُوْلُوْنَ حِجْرًا مَّحْجُوْرًا﴿22﴾

    1. يَوْمَجس دن
    2. يَرَوْنَ الْمَلٰٓئِكَةَوہ دیکھ لیں گے فرشتوں کو
    3. لَا بُشْرٰىنہیں خوش خبری
    4. يَوْمَئِذٍاس دن
    5. لِّلْمُجْرِمِيْنَمجرموں کے لیے
    6. وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہیں گے
    7. حِجْرًا مَّحْجُوْرًابندکیے جاؤ بند کیا جانا
    جس روز یہ فرشتوں کو دیکھیں گے وہ مجرموں کے لیے کسی بشارت کا دن نہ ہوگا، چیخ اٹھیں گے کہ پناہ بخدا
  23. وَ قَدِمْنَاۤ اِلٰى مَا عَمِلُوْا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنٰهُ هَبَآءً مَّنْثُوْرًا﴿23﴾

    1. وَقَدِمْنَآاور توجہ کی ہم نے
    2. اِلٰىطرف اس کے
    3. مَا عَمِلُوْاجو انہوں نے عمل کیے
    4. مِنْ عَمَلٍکوئی بھی عمل
    5. فَجَعَلْنٰهُتو کردیا ہم نے اس کو
    6. هَبَآءًغبار۔ ریت
    7. مَّنْثُوْرًابکھری ہوئی۔ پراگندہ
    اور جو کچھ بھی ان کا کیا دھرا ہے اُسے لے کر ہم غبار کی طرح اڑا دیں گے
  24. اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ یَوْمَئِذٍ خَیْرٌ مُّسْتَقَرًّا وَّ اَحْسَنُ مَقِیْلًا﴿24﴾

    1. اَصْحٰبُوالے
    2. الْجَنَّةِجنت (والے)
    3. يَوْمَئِذٍاس دن
    4. خَيْرٌ مُّسْتَقَرًّابہتر ہوں گے ٹھکانے کے اعتبار سے
    5. وَّاَحْسَنُ مَقِيْلًااور زیادہ اچھے دوپہر گزارنے کی جگہ سے
    بس وہی لوگ جو جنت کے مستحق ہیں اُس دن اچھی جگہ ٹھیریں گے اور دوپہرگزارنے کو عمدہ مقام پائیں گے
  25. وَ یَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَآءُ بِالْغَمَامِ وَ نُزِّلَ الْمَلٰٓئِكَةُ تَنْزِیْلًا﴿25﴾

    1. وَيَوْمَاور جس دن
    2. تَشَقَّقُ السَّمَآءُپھٹ جائے گا آسمان
    3. بِالْغَمَامِساتھ بادلوں کے
    4. وَنُزِّلَ الْمَلٰٓئِكَةُاور اتارے جائیں گے فرشتے
    5. تَنْزِيْلًااتارا جانا
    آسمان کو چیرتا ہوا ایک بادل اس روز نمودار ہو گا اور فرشتوں کے پرے کے پرے اتار دیے جائیں گے
  26. اَلْمُلْكُ یَوْمَئِذِ اِ۟لْحَقُّ لِلرَّحْمٰنِ١ؕ وَ كَانَ یَوْمًا عَلَى الْكٰفِرِیْنَ عَسِیْرًا﴿26﴾

    1. اَلْمُلْكُبادشاہت
    2. يَوْمَئِذِۨآج کے دن
    3. الْحَقُّبرحق ہے
    4. لِلرَّحْمٰنِرحمن کے لیے
    5. ۭ وَكَانَاور ہوگا
    6. يَوْمًاوہ دن
    7. عَلَيپر
    8. الْكٰفِرِيْنَ عَسِيْرًاکافروں (پر) بہت سخت
    اُس روز حقیقی بادشاہی صرف رحمان کی ہو گی اور وہ منکرین کے لیے بڑا سخت دن ہو گا
  27. وَ یَوْمَ یَعَضُّ الظَّالِمُ عَلٰى یَدَیْهِ یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِی اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُوْلِ سَبِیْلًا﴿27﴾

    1. وَيَوْمَاور جس دن
    2. يَعَضُّ الظَّالِمُکاٹ کھائے گا۔ کاٹے گا ظالم
    3. عَلٰي يَدَيْهِاپنے دونوں ہاتھوں پر
    4. يَقُوْلُکہے گا
    5. يٰلَيْتَنِياے کاش کہ میں
    6. اتَّخَذْتُمیں بنالیتا
    7. مَعَ الرَّسُوْلِرسول کے ساتھ
    8. سَبِيْلًاایک راستہ
    ظالم انسان اپنا ہاتھ چبائے گا اور کہے گا "کاش میں نے رسول کا ساتھ دیا ہوتا
  28. یٰوَیْلَتٰى لَیْتَنِیْ لَمْ اَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِیْلًا﴿28﴾

    1. يٰوَيْلَتٰىہائے افسوس مجھ پر
    2. لَيْتَنِيْکاش کہ میں
    3. لَمْنہ
    4. اَتَّخِذْمیں بناتا
    5. فُلَانًا خَلِيْلًافلاں شخص کو دوست
    ہائے میری کم بختی، کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا
  29. لَقَدْ اَضَلَّنِیْ عَنِ الذِّكْرِ بَعْدَ اِذْ جَآءَنِیْ١ؕ وَ كَانَ الشَّیْطٰنُ لِلْاِنْسَانِ خَذُوْلًا﴿29﴾

    1. لَقَدْالبتہ تحقیق
    2. اَضَلَّنِيْاس نے بھٹکادیا مجھ کو۔ گمراہ کردیا مجھ کو
    3. عَنِسے
    4. الذِّكْرِذکر (سے) نصیحت (سے)
    5. بَعْدَ اِذْ جَآءَنِيْبعد اس کے کہ جب وہ آگئی میرے پاس
    6. ۭ وَكَانَ الشَّيْطٰنُاور ہے شیطان
    7. لِلْاِنْسَانِانسان کے لیے
    8. خَذُوْلًابہت ہے وفا۔ چھوڑ دینے والا
    اُس کے بہکائے میں آ کر میں نے وہ نصیحت نہ مانی جو میرے پاس آئی تھی، شیطان انسان کے حق میں بڑا ہی بے وفا نکلا"
  30. وَ قَالَ الرَّسُوْلُ یٰرَبِّ اِنَّ قَوْمِی اتَّخَذُوْا هٰذَا الْقُرْاٰنَ مَهْجُوْرًا﴿30﴾

    1. وَقَالَ الرَّسُوْلُاور کہے گا رسول
    2. يٰرَبِّاے میرے رب
    3. اِنَّ قَوْمِيبیشک میری قوم نے
    4. اتَّخَذُوْابنا لیا تھا
    5. ھٰذَا الْقُرْاٰنَاس قرآن کو
    6. مَهْجُوْرًاچھوڑ ہوا۔ ترک کیا ہوا
    اور رسول کہے گا کہ "اے میرے رب، میری قوم کے لوگوں نے اس قرآن کو نشانہ تضحیک بنا لیا تھا"
  31. وَ كَذٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِیٍّ عَدُوًّا مِّنَ الْمُجْرِمِیْنَ١ؕ وَ كَفٰى بِرَبِّكَ هَادِیًا وَّ نَصِیْرًا﴿31﴾

    1. وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
    2. جَعَلْنَابنایا ہم نے
    3. لِكُلِّواسطے ہر
    4. نَبِيٍّنبی کے
    5. عَدُوًّادشمن
    6. مِّنَ الْمُجْرِمِيْنَمجرموں میں سے
    7. ۭ وَكَفٰى بِرَبِّكَاور کافی ہے تیرارب
    8. هَادِيًاہدایت دینے والا
    9. وَّنَصِيْرًااور مددگار
    اے محمدؐ، ہم نے تو اسی طرح مجرموں کو ہر نبی کا دشمن بنایا ہے اور تمہارے لیے تمہارا رب ہی رہنمائی اور مدد کو کافی ہے
  32. وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ لَا نُزِّلَ عَلَیْهِ الْقُرْاٰنُ جُمْلَةً وَّاحِدَةً١ۛۚ كَذٰلِكَ١ۛۚ لِنُثَبِّتَ بِهٖ فُؤَادَكَ وَ رَتَّلْنٰهُ تَرْتِیْلًا﴿32﴾

    1. وَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْااور کہا ان لوگوں نے جنہوں نے کفر کیا
    2. لَوْلَاکیوں نہیں
    3. نُزِّلَنازل کیا گیا
    4. عَلَيْهِ الْقُرْاٰنُاس پر قرآن
    5. جُمْلَةًبار
    6. وَّاحِدَةًایک ہی (ایک ہی بار)
    7. ڔ كَذٰلِكَاسی طرح
    8. ڔ لِنُثَبِّتَتاکہ ہم جمادیں۔ مضبوط کردیں
    9. بِهٖساتھ اس کے
    10. فُؤَادَكَتیرا دل
    11. وَرَتَّلْنٰهُاور ٹھہر ٹھہر کر پڑھ سنایا ہم نے اس کو
    12. تَرْتِيْلًاٹھہر ٹھہر کر پڑھ سنانا
    منکرین کہتے ہیں "اِس شخص پر سارا قرآن ایک ہی وقت میں کیوں نہ اتار دیا گیا؟" ہاں، ایسا اس لیے کیا گیا ہے کہ اس کو اچھی طرح ہم تمہارے ذہن نشین کرتے رہیں اور (اسی غرض کے لیے) ہم نے اس کو ایک خاص ترتیب کے ساتھ الگ الگ اجزاء کی شکل دی ہے
  33. وَ لَا یَاْتُوْنَكَ بِمَثَلٍ اِلَّا جِئْنٰكَ بِالْحَقِّ وَ اَحْسَنَ تَفْسِیْرًاؕ﴿33﴾

    1. وَلَااور نہیں
    2. يَاْتُوْنَكَوہ لاتے آپ کے پاس
    3. بِمَثَلٍکوئی مثال۔ اعتراض
    4. اِلَّا جِئْنٰكَمگر ہم لے آتے ہیں آپ کے پاس
    5. بِالْحَقِّحق کو
    6. وَاَحْسَنَاور بہترین
    7. تَفْسِيْرًاتفسیر کو۔ وضاحت کو۔ بات کھولنا
    اور (اس میں یہ مصلحت بھی ہے) کہ جب کبھی وہ تمہارے سامنے کوئی نرالی بات (یا عجیب سوال) لے کر آئے، اُس کا ٹھیک جواب بر وقت ہم نے تمہیں دے دیا اور بہترین طریقے سے بات کھول دی
  34. اَلَّذِیْنَ یُحْشَرُوْنَ عَلٰى وُجُوْهِهِمْ اِلٰى جَهَنَّمَ١ۙ اُولٰٓئِكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّ اَضَلُّ سَبِیْلًا۠ع﴿34﴾

    1. اَلَّذِيْنَوہ لوگ
    2. يُحْشَرُوْنَجو اکٹھے کیے جائیں گے
    3. عَلٰي وُجُوْهِهِمْاپنے چہروں پر
    4. اِلٰىطرف
    5. جَهَنَّمَجہنم کی (طرف)
    6. ۙ اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    7. شَرٌّ مَّكَانًابدترین ہیں مقام کے اعتبار سے
    8. وَّاَضَلُّ سَبِيْلًااور زیادہ بھٹکے ہوئے راستے کے اعتبار سے
    جو لوگ اوندھے منہ جہنم کی طرف دھکیلے جانے والے ہیں ان کا موقف بہت برا اور ان کی راہ حد درجہ غلط ہے
  35. وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَ جَعَلْنَا مَعَهٗۤ اَخَاهُ هٰرُوْنَ وَزِیْرًاۚۖ﴿35﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. اٰتَيْنَادی ہم نے
    3. مُوْسَى الْكِتٰبَموسیٰ کو کتاب
    4. وَجَعَلْنَااور بنایا ہم نے
    5. مَعَهٗٓاس کے ساتھ
    6. اَخَاهُ هٰرُوْنَاس کے بھائی ہارون کو
    7. وَزِيْرًامددگار
    ہم نے موسیٰؑ کو کتاب دی اور اس کے ساتھ اس کے بھائی ہارونؑ کو مددگار کے طور پر لگایا
  36. فَقُلْنَا اذْهَبَاۤ اِلَى الْقَوْمِ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا١ؕ فَدَمَّرْنٰهُمْ تَدْمِیْرًاؕ﴿36﴾

    1. فَقُلْنَاتو کہا ہم نے
    2. اذْهَبَآدونوں جاؤ
    3. اِلَى الْقَوْمِاس قوم کی طرف
    4. الَّذِيْنَ كَذَّبُوْاجنہوں نے جھٹلایا
    5. بِاٰيٰتِنَا ۭہماری آیات کو
    6. فَدَمَّرْنٰهُمْتو ہلاک کردیا ہم نے ان کو
    7. تَدْمِيْرًاہلاک کرنا
    اور اُن سے کہا کہ جاؤ اُس قوم کی طرف جس نے ہماری آیات کو جھٹلا دیا ہے آخر کار اُن لوگوں کو ہم نے تباہ کر کے رکھ دیا
  37. وَ قَوْمَ نُوْحٍ لَّمَّا كَذَّبُوا الرُّسُلَ اَغْرَقْنٰهُمْ وَ جَعَلْنٰهُمْ لِلنَّاسِ اٰیَةً١ؕ وَ اَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِیْنَ عَذَابًا اَلِیْمًاۚۖ﴿37﴾

    1. وَقَوْمَ نُوْحٍاور قوم نوح
    2. لَّمَّا كَذَّبُواجب انہوں نے جھٹلایا
    3. الرُّسُلَرسولوں کو
    4. اَغْرَقْنٰهُمْغرق کردیا ہم نے ان کو
    5. وَجَعَلْنٰهُمْاور بنایا ہم نے ان کو
    6. لِلنَّاسِ اٰيَةًلوگوں کے لیے ایک نشانی
    7. ۭ وَاَعْتَدْنَااور تیار کیا ہم نے
    8. لِلظّٰلِمِيْنَظالموں کے لیے
    9. عَذَابًا اَلِيْمًاعذاب دردناک
    یہی حال قوم نوحؑ کا ہوا جب انہوں نے رسولوں کی تکذیب کی ہم نے اُن کو غرق کر دیا اور دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک نشان عبرت بنا دیا اور ان ظالموں کے لیے ایک دردناک عذاب ہم نے مہیا کر رکھا ہے
  38. وَّ عَادًا وَّ ثَمُوْدَاۡ وَ اَصْحٰبَ الرَّسِّ وَ قُرُوْنًۢا بَیْنَ ذٰلِكَ كَثِیْرًا﴿38﴾

    1. وَّعَادًااور عاد
    2. وَّثَمُوْدَا۟اور ثمود
    3. وَاَصْحٰبَاور والے
    4. الرَّسِّکنوئیں (والے)
    5. وَقُرُوْنًۢااور قومیں
    6. بَيْنَ ذٰلِكَاس کے درمیان
    7. كَثِيْرًابہت سی
    اِسی طرح عاد اور ثمود اور اصحاب الرس اور بیچ کی صدیوں کے بہت سے لوگ تباہ کیے گئے
  39. وَ كُلًّا ضَرَبْنَا لَهُ الْاَمْثَالَ١٘ وَ كُلًّا تَبَّرْنَا تَتْبِیْرًا﴿39﴾

    1. وَكُلًّااور سب کو۔ ہر ایک کو
    2. ضَرَبْنَابیان کیں ہم نے
    3. لَهُاس کے لیے
    4. الْاَمْثَالَمثالیں
    5. ۡ وَكُلًّااور ہر ایک کو
    6. تَبَّرْنَاہلاک کیا ہم نے
    7. تَتْبِيْرًاہلاک کرنا
    اور ان میں سے ہر ایک کو ہم نے (پہلے تباہ ہونے والوں کی) مثالیں دے دے کر سمجھایا اور آخرکار ہر ایک کو غارت کر دیا
  40. وَ لَقَدْ اَتَوْا عَلَى الْقَرْیَةِ الَّتِیْۤ اُمْطِرَتْ مَطَرَ السَّوْءِ١ؕ اَفَلَمْ یَكُوْنُوْا یَرَوْنَهَا١ۚ بَلْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ نُشُوْرًا﴿40﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. اَتَوْاوہ گزرتے ہیں
    3. عَلَي الْقَرْيَةِاس بستی پر
    4. الَّتِيْٓوہ جو
    5. اُمْطِرَتْبرسائی گئی تھی
    6. مَطَرَ السَّوْءِبارش بری
    7. ۭ اَفَلَمْکیا بھلا نہیں
    8. يَكُوْنُوْاوہ تھے
    9. يَرَوْنَهَادیکھنے اس کو
    10. ۚ بَلْبلکہ
    11. كَانُوْاتھے وہ
    12. لَا يَرْجُوْنَنہ امید رکھتے
    13. نُشُوْرًاجی اٹھنے کی
    اور اُس بستی پر تو اِن کا گزر ہو چکا ہے جس پر بدترین بارش برسائی گئی تھی کیا انہوں نے اس کا حال دیکھا نہ ہو گا؟ مگر یہ موت کے بعد دوسری زندگی کی توقع ہی نہیں رکھتے
  41. وَ اِذَا رَاَوْكَ اِنْ یَّتَّخِذُوْنَكَ اِلَّا هُزُوًا١ؕ اَهٰذَا الَّذِیْ بَعَثَ اللّٰهُ رَسُوْلًا﴿41﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. رَاَوْكَوہ دیکھتے ہیں تجھ کو
    3. اِنْ يَّتَّخِذُوْنَكَنہیں وہ بناتے تجھ کو۔ تیرا
    4. اِلَّا هُزُوًامگر مذاق
    5. ۭ اَھٰذَا الَّذِيْکیا یہ ہے وہ شخص
    6. بَعَثَ اللّٰهُبھیجا اللہ نے
    7. رَسُوْلًارسول بنا کر
    یہ لوگ جب تمہیں دیکھتے ہیں تو تمہارا مذاق بنا لیتے ہیں (کہتے ہیں) "کیا یہ شخص ہے جسے خدا نے رسول بنا کر بھیجا ہے؟
  42. اِنْ كَادَ لَیُضِلُّنَا عَنْ اٰلِهَتِنَا لَوْ لَاۤ اَنْ صَبَرْنَا عَلَیْهَا١ؕ وَ سَوْفَ یَعْلَمُوْنَ حِیْنَ یَرَوْنَ الْعَذَابَ مَنْ اَضَلُّ سَبِیْلًا﴿42﴾

    1. اِنْ كَادَبیشک قریب ہے
    2. لَيُضِلُّنَاکہ بھٹکا دے ہم کو
    3. عَنْ اٰلِهَتِنَاہمارے الہوں سے
    4. لَوْلَآاگر نہ
    5. اَنْ صَبَرْنَایہ بات ہوتی کہ جم گئے ہوتے ہم
    6. عَلَيْهَاان پر
    7. ۭ وَسَوْفَاور عنقریب
    8. يَعْلَمُوْنَوہ جان لیں گے
    9. حِيْنَ يَرَوْنَ الْعَذَابَجس وقت وہ دیکھیں گے عذاب کو
    10. مَنْ اَضَلُّکون زیادہ بھٹکا ہوا ہے
    11. سَبِيْلًاراستے کے اعتبار سے
    اِس نے تو ہمیں گمراہ کر کے اپنے معبودوں سے برگشتہ ہی کر دیا ہوتا اگر ہم اُن کی عقیدت پر جم نہ گئے ہوتے" اچھا، وہ وقت دور نہیں ہے جب عذاب دیکھ کر اِنہیں خود معلوم ہو جائے گا کہ کون گمراہی میں دور نکل گیا تھا
  43. اَرَءَیْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰىهُ١ؕ اَفَاَنْتَ تَكُوْنُ عَلَیْهِ وَكِیْلًاۙ﴿43﴾

    1. اَرَءَيْتَکیا دیکھا تم نے
    2. مَنِ اتَّخَذَجس نے بنالیا
    3. اِلٰهَهٗالہ اپنا
    4. هَوٰىهُاپنی خواہش نفس کو
    5. اَفَاَنْتَکیا بھلا تو
    6. تَكُوْنُتو ہوگا
    7. عَلَيْهِاس پر
    8. وَكِيْلًاکارساز
    کبھی تم نے اُس شخص کے حال پر غور کیا ہے جس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا خدا بنا لیا ہو؟ کیا تم ایسے شخص کو راہِ راست پر لانے کا ذمہ لے سکتے ہو؟
  44. اَمْ تَحْسَبُ اَنَّ اَكْثَرَهُمْ یَسْمَعُوْنَ اَوْ یَعْقِلُوْنَ١ؕ اِنْ هُمْ اِلَّا كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّ سَبِیْلًا۠ع﴿44﴾

    1. اَمْ تَحْسَبُیا تم سمجھتے ہو
    2. اَنَّ اَكْثَرَهُمْکہ بیشک ان میں سے اکثر
    3. يَسْمَعُوْنَسنتے ہیں
    4. اَوْ يَعْقِلُوْنَیا عقل رکھتے ہیں
    5. ۭ اِنْ هُمْنہیں وہ
    6. اِلَّامگر
    7. كَالْاَنْعَامِجانوروں کی طرح
    8. بَلْ هُمْبلکہ وہ
    9. اَضَلُّزیادہ بھٹکے ہوئے ہیں
    10. سَبِيْلًاراستے کے اعتبار سے
    کیا تم سمجھتے ہو کہ ان میں سے اکثر لوگ سنتے اور سمجھتے ہیں؟ یہ تو جانوروں کی طرح ہیں، بلکہ اُن سے بھی گئے گزرے
  45. اَلَمْ تَرَ اِلٰى رَبِّكَ كَیْفَ مَدَّ الظِّلَّ١ۚ وَ لَوْ شَآءَ لَجَعَلَهٗ سَاكِنًا١ۚ ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَیْهِ دَلِیْلًاۙ﴿45﴾

    1. اَلَمْ تَرَکیا تم نے دیکھا نہیں
    2. اِلٰى رَبِّكَاپنے رب کی طرف
    3. كَيْفَکس طرح
    4. مَدَّ الظِّلَّاس نے پھیلا دیا سائے کو
    5. ۚ وَلَوْ شَآءَاور اگر وہ چاہتا
    6. لَجَعَلَهٗالبتہ کردیتا اس کو
    7. سَاكِنًاٹھہرا ہوا
    8. ۚ ثُمَّپھر
    9. جَعَلْنَا الشَّمْسَبنایا ہم نے سورج کو
    10. عَلَيْهِاس پر
    11. دَلِيْلًانشانی ۔ رہبر
    تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارا رب کس طرح سایہ پھیلا دیتا ہے؟ اگر وہ چاہتا تو اسے دائمی سایہ بنا دیتا ہم نے سورج کو اُس پر دلیل بنایا
  46. ثُمَّ قَبَضْنٰهُ اِلَیْنَا قَبْضًا یَّسِیْرًا﴿46﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. قَبَضْنٰهُقبض کرلیا ہم نے اس کو۔ سمیٹ لیا ہم نے اس کو
    3. اِلَيْنَااپنی طرف
    4. قَبْضًا يَّسِيْرًاسٹیمنا آسان سے
    پھر (جیسے جیسے سورج اٹھتا جاتا ہے) ہم اس سائے کو رفتہ رفتہ اپنی طرف سمیٹتے چلے جاتے ہیں
  47. وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ لِبَاسًا وَّ النَّوْمَ سُبَاتًا وَّ جَعَلَ النَّهَارَ نُشُوْرًا﴿47﴾

    1. وَهُوَ الَّذِيْاور وہ اللہ وہ ذات ہے
    2. جَعَلَجس نے بنایا
    3. لَكُمُ الَّيْلَتمہارے لیے رات کو
    4. لِبَاسًالباس
    5. وَّالنَّوْمَاور نیند کو
    6. سُبَاتًاباعث آرام
    7. وَّجَعَلَ النَّهَارَاور بنایا دن کو
    8. نُشُوْرًاجی اٹھنے کا وقت
    اور وہ اللہ ہی ہے جس نے رات کو تمہارے لیے لباس، اور نیند کو سکونِ موت، اور دن کو جی اٹھنے کا وقت بنایا
  48. وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ الرِّیٰحَ بُشْرًۢا بَیْنَ یَدَیْ رَحْمَتِهٖ١ۚ وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً طَهُوْرًاۙ﴿48﴾

    1. وَهُوَ الَّذِيْٓاور وہ اللہ وہ ذات ہے
    2. اَرْسَلَ الرِّيٰحَجس نے بھیجا ہواؤں کو
    3. بُشْرًۢاخوش خبری کے طور پر
    4. بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهٖآگے آگے اپنی رحمت کے
    5. ۚ وَاَنْزَلْنَااور نازل کیا ہم نے
    6. مِنَسے
    7. السَّمَآءِآسمان (سے)
    8. مَآءً طَهُوْرًاپاک پانی
    اور وہی ہے جو اپنی رحمت کے آگے آگے ہواؤں کو بشارت بنا کر بھیجتا ہے پھر آسمان سے پاک پانی نازل کرتا ہے
  49. لِّنُحْیَِۧ بِهٖ بَلْدَةً مَّیْتًا وَّ نُسْقِیَهٗ مِمَّا خَلَقْنَاۤ اَنْعَامًا وَّ اَنَاسِیَّ كَثِیْرًا﴿49﴾

    1. لِّنُحْيِۦتاکہ ہم زندہ کریں
    2. بِهٖساتھ اس کے
    3. بَلْدَةً مَّيْتًامردہ شہر کو
    4. وَّنُسْقِيَهٗاور ہم سیراب کریں اس سے
    5. مِمَّاان میں سے جو
    6. خَلَقْنَآپیدا کیا ہم نے
    7. اَنْعَامًامویشی جانور
    8. وَّاَنَاسِيَّ كَثِيْرًااور انسان بہت سے
    تاکہ ایک مردہ علاقے کو اس کے ذریعے زندگی بخشے اور اپنی مخلوق میں سے بہت سے جانوروں اور انسانوں کو سیراب کرے
  50. وَ لَقَدْ صَرَّفْنٰهُ بَیْنَهُمْ لِیَذَّكَّرُوْا١ۖ٘ فَاَبٰۤى اَكْثَرُ النَّاسِ اِلَّا كُفُوْرًا﴿50﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. صَرَّفْنٰهُپھیر پھیر کے لائے ہم اس کو
    3. بَيْنَهُمْان کے درمیان
    4. لِيَذَّكَّرُوْاتاکہ وہ کچھ سبق لیں
    5. فَاَبٰٓىتو انکار کیا
    6. اَكْثَرُ النَّاسِاکثر لوگوں نے
    7. اِلَّا كُفُوْرًامگر سخت ناشکری (کے)
    اس کرشمے کو ہم بار بار ان کے سامنے لاتے ہیں تاکہ وہ کچھ سبق لیں، مگر اکثر لوگ کفر اور ناشکری کے سوا کوئی دوسرا رویہ اختیار کرنے سے انکار کر دیتے ہیں
  51. وَ لَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِیْ كُلِّ قَرْیَةٍ نَّذِیْرًا٘ۖ﴿51﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. شِئْنَاہم چاہتے
    3. لَبَعَثْنَاالبتہ ہم اٹھاتے
    4. فِيْ كُلِّ قَرْيَةٍہر بستی میں
    5. نَّذِيْرًاایک ڈرانے والا
    اگر ہم چاہتے تو ایک ایک بستی میں ایک ایک نذیر اٹھا کھڑا کرتے
  52. فَلَا تُطِعِ الْكٰفِرِیْنَ وَ جَاهِدْهُمْ بِهٖ جِهَادًا كَبِیْرًا﴿52﴾

    1. فَلَاتو نہ
    2. تُطِعِ الْكٰفِرِيْنَتم اطاعت کرو کافروں کی
    3. وَجَاهِدْهُمْاور جہاد کرو ان کے ساتھ
    4. بِهٖاس کے ذریعے
    5. جِهَادًا كَبِيْرًاجہاد بڑا
    پس اے نبیؐ، کافروں کی بات ہرگز نہ مانو اور اس قرآن کو لے کر ان کے ساتھ جہاد کبیر کرو
  53. وَ هُوَ الَّذِیْ مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ هٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَّ هٰذَا مِلْحٌ اُجَاجٌ١ۚ وَ جَعَلَ بَیْنَهُمَا بَرْزَخًا وَّ حِجْرًا مَّحْجُوْرًا﴿53﴾

    1. وَهُوَ الَّذِيْاور وہ اللہ وہ ذات ہے
    2. مَرَجَ الْبَحْرَيْنِجس نے ملائے دو سمندر
    3. ھٰذَا عَذْبٌیہ میٹھا ہے
    4. فُرَاتٌشیریں ہیں
    5. وَّھٰذَا مِلْحٌاور یہ نمکین ہے
    6. اُجَاجٌ ۚکھاری ہے۔ کڑوا ہے
    7. وَجَعَلَاور اس نے بنادیا
    8. بَيْنَهُمَاان دونوں کے درمیان
    9. بَرْزَخًاایک پردہ
    10. وَّحِجْرًا مَّحْجُوْرًااور ایک بند بندھا ہوا
    اور وہی ہے جس نے دو سمندروں کو ملا رکھا ہے ایک لذیذ و شیریں، دوسرا تلخ و شور اور دونوں کے درمیان ایک پردہ حائل ہے ایک رکاوٹ ہے جو انہیں گڈ مڈ ہونے سے روکے ہوئے ہے
  54. وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ مِنَ الْمَآءِ بَشَرًا فَجَعَلَهٗ نَسَبًا وَّ صِهْرًا١ؕ وَ كَانَ رَبُّكَ قَدِیْرًا﴿54﴾

    1. وَهُوَ الَّذِيْاور وہ اللہ وہ ذات ہے
    2. خَلَقَجس نے پیدا کیا
    3. مِنَ الْمَآءِپانی سے
    4. بَشَرًاانسان کو
    5. فَجَعَلَهٗپھر بنایا اس کو
    6. نَسَبًانسب والا
    7. وَّصِهْرًااور سسرال والا
    8. ۭ وَكَانَاور ہے
    9. رَبُّكَ قَدِيْرًارب تیرا قدرت والا
    اور وہی ہے جس نے پانی سے ایک بشر پیدا کیا، پھر اس سے نسب اور سسرال کے دو الگ سلسلے چلائے تیرا رب بڑا ہی قدرت والا ہے
  55. وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَنْفَعُهُمْ وَ لَا یَضُرُّهُمْ١ؕ وَ كَانَ الْكَافِرُ عَلٰى رَبِّهٖ ظَهِیْرًا﴿55﴾

    1. وَيَعْبُدُوْنَاور وہ عبادت کرتے ہیں
    2. مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
    3. مَا لَا يَنْفَعُهُمْان کی جو نہیں نفع دیتے ان کو
    4. وَلَا يَضُرُّهُمْاور نقصان دیتے ہیں ان کو
    5. ۭ وَكَانَاور ہے
    6. الْكَافِرُکافر
    7. عَلٰي رَبِّهٖاپنے رب کے مقابلہ پر
    8. ظَهِيْرًاپیٹھ پھیرنے والا
    اس خدا کو چھوڑ کر لوگ اُن کو پوج رہے ہیں جو نہ ان کو نفع پہنچا سکتے ہیں نہ نقصان، اور اوپر سے مزید یہ کہ کافر اپنے رب کے مقابلے میں ہر باغی کا مدد گار بنا ہوا ہے
  56. وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا﴿56﴾

    1. وَمَآ اَرْسَلْنٰكَاور نہیں بھیجا ہم نے آپ کو
    2. اِلَّا مُبَشِّرًامگر خوش خبری دینے والا
    3. وَّاور
    4. نَذِيْرًاڈرانے والا
    اے محمدؐ، تم کو تو ہم نے بس ایک مبشر اور نذیر بنا کر بھیجا ہے
  57. قُلْ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ اِلَّا مَنْ شَآءَ اَنْ یَّتَّخِذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِیْلًا﴿57﴾

    1. قُلْکہہ دیجیے
    2. مَآ اَسْئَلُكُمْنہیں میں مانگتا تم سے
    3. عَلَيْهِاس پر
    4. مِنْ اَجْرٍکوئی اجر
    5. اِلَّامگر
    6. مَنْ شَآءَجو چاہے
    7. اَنْ يَّتَّخِذَکہ بنالے
    8. اِلٰى رَبِّهٖاپنے رب کی طرف
    9. سَبِيْلًاکوئی راستہ
    اِن سے کہہ دو کہ "میں اس کام پر تم سے کوئی اُجرت نہیں مانگتا، میری اُجرت بس یہی ہے کہ جس کا جی چاہے وہ اپنے رب کا راستہ اختیار کر لے"
  58. وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِهٖ١ؕ وَ كَفٰى بِهٖ بِذُنُوْبِ عِبَادِهٖ خَبِیْرَا٤ۚۛۙ﴿58﴾

    1. وَتَوَكَّلْاور بھروسہ کرو
    2. عَلَي الْحَيِّزندہ ہستی پر
    3. الَّذِيْوہ جو
    4. لَا يَمُوْتُنہیں مرے گا
    5. وَسَبِّحْاور تسبیح بیان کرو
    6. بِحَمْدِهٖاس کی حمد کے ساتھ
    7. ۭ وَكَفٰىاور کافی ہے
    8. بِهٖاس کو
    9. بِذُنُوْبِ عِبَادِهٖاپنے بندوں کے گناہوں سے
    10. خَبِيْرَۨاباخبر ہونا
    اور اے محمدؐ، اُس خدا پر بھروسہ رکھو جو زندہ ہے اور کبھی مرنے والا نہیں اس کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو اپنے بندوں کے گناہوں سے بس اُسی کا باخبر ہونا کافی ہے
  59. اِ۟لَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ١ۛۚ اَلرَّحْمٰنُ فَسْئَلْ بِهٖ خَبِیْرًا﴿59﴾

    1. الَّذِيْوہ ذات
    2. خَلَقَ السَّمٰوٰتِجس نے پیدا کیے آسمان
    3. وَالْاَرْضَاور زمین
    4. وَمَا بَيْنَهُمَااور جوان دونوں کے درمیان ہیں
    5. فِيْمیں
    6. سِتَّةِچھ
    7. اَيَّامٍدنوں (میں)
    8. ثُمَّ اسْتَوٰيپھر وہ مستوی ہوا
    9. عَلَي الْعَرْشِعرش پر
    10. اَلرَّحْمٰنُرحمن
    11. فَسْئَلْپس پوچھو
    12. بِهٖاس کے بارے میں
    13. خَبِيْرًاخبر رکھنے والے سے
    وہ جس نے چھ دنوں میں زمین اور آسمان کو اور اُن ساری چیزوں کو بنا کر رکھ دیا جو آسمان و زمین کے درمیان ہیں، پھر آپ ہی (کائنات کے تخت سلطنت) "عرش" پر جلوہ فرما ہوا رحمٰن، اس کی شان بس کسی جاننے والے سے پوچھو
  60. وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اسْجُدُوْا لِلرَّحْمٰنِ قَالُوْا وَ مَا الرَّحْمٰنُ١ۗ اَنَسْجُدُ لِمَا تَاْمُرُنَا وَ زَادَهُمْ نُفُوْرًا۠۩۩ع﴿60﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. قِيْلَکہا گیا
    3. لَهُمُان کے لیے
    4. اسْجُدُوْا للرَّحْمٰنِسجدہ کرو رحمن کے لیے
    5. ۚ قَالُوْاانہوں نے کہا
    6. وَمَااور کیا ہے
    7. الرَّحْمٰنُرحمن
    8. اَنَسْجُدُکیا ہم سجدہ کریں
    9. لِمَا تَاْمُرُنَاواسطے اس کے جو تو حکم دیتا ہے ہم کو
    10. وَزَادَهُمْاور زیادہ کردیتی ہے ان کو
    11. نُفُوْرًانفرت میں
    اِن لوگوں سے جب کہا جاتا ہے کہ اس رحمان کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں "رحمان کیا ہوتا ہے؟ کیا بس جسے تو کہہ دے اسی کو ہم سجدہ کرتے پھریں؟" یہ دعوت ان کی نفرت میں الٹا اور اضافہ کر دیتی ہے
  61. تَبٰرَكَ الَّذِیْ جَعَلَ فِی السَّمَآءِ بُرُوْجًا وَّ جَعَلَ فِیْهَا سِرٰجًا وَّ قَمَرًا مُّنِیْرًا﴿61﴾

    1. تَبٰرَكَبہت بابرکت ہے
    2. الَّذِيْوہ ذات
    3. جَعَلَجس نے بنائے
    4. فِي السَّمَآءِآسمان میں
    5. بُرُوْجًابرج
    6. وَّجَعَلَاور بنائے۔ رکھ دیے
    7. فِيْهَااس میں
    8. سِرٰجًاسورج
    9. وَّقَمَرًااور چاند
    10. مُّنِيْرًاروشن
    بڑا متبرک ہے وہ جس نے آسمان میں برج بنائے اور اس میں ایک چراغ اور ایک چمکتا چاند روشن کیا
  62. وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ خِلْفَةً لِّمَنْ اَرَادَ اَنْ یَّذَّكَّرَ اَوْ اَرَادَ شُكُوْرًا﴿62﴾

    1. وَهُوَ الَّذِيْاور وہ اللہ وہ ذات ہے
    2. جَعَلَ الَّيْلَجس نے بنایا رات کو
    3. وَالنَّهَارَاور دن کو
    4. خِلْفَةًجانشین۔ ایک دوسرے کے پیچھے آنے والا
    5. لِّمَنْ اَرَادَواسطے اس کے جو ارادہ کرے
    6. اَنْ يَّذَّكَّرَکہ وہ نصیحت پکڑے
    7. اَوْ اَرَادَ شُكُوْرًایا ارادہ کرے شکرگزار ہونے کا
    وہی ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کا جانشین بنایا، ہر اس شخص کے لیے جو سبق لینا چاہے، یا شکر گزار ہونا چاہے
  63. وَ عِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِیْنَ یَمْشُوْنَ عَلَى الْاَرْضِ هَوْنًا وَّ اِذَا خَاطَبَهُمُ الْجٰهِلُوْنَ قَالُوْا سَلٰمًا﴿63﴾

    1. وَعِبَادُ الرَّحْمٰنِاور رحمن کے بندے
    2. الَّذِيْنَوہ لوگ ہیں
    3. يَمْشُوْنَجو چلتے ہیں
    4. عَلَي الْاَرْضِزمین پر
    5. هَوْنًاعاجزی سے۔ تواضع سے
    6. وَّاِذَااور جب
    7. خَاطَبَهُمُمخاطب ہوتے ہیں ان سے۔ بات کرتے ہیں ان سے
    8. الْجٰهِلُوْنَجاہل
    9. قَالُوْاوہ کہتے ہیں
    10. سَلٰمًاسلام
    رحمان کے (اصلی) بندے وہ ہیں جو زمین پر نرم چال چلتے ہیں اور جاہل ان کے منہ کو آئیں تو کہہ دیتے ہیں کہ تم کو سلام
  64. وَ الَّذِیْنَ یَبِیْتُوْنَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَّ قِیَامًا﴿64﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    2. يَبِيْتُوْنَجو رات گزارتے ہیں
    3. لِرَبِّهِمْاپنے رب کے لیے
    4. سُجَّدًا وَّقِيَامًاسجدہ کرتے ہوئے اور قیام کرتے ہوئے
    جو اپنے رب کے حضور سجدے اور قیام میں راتیں گزارتے ہیں
  65. وَ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ١ۖۗ اِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًاۗۖ﴿65﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    2. يَقُوْلُوْنَجو کہتے ہیں
    3. رَبَّنَا اصْرِفْاے ہمارے رب ۔ پھیر دے
    4. عَنَّاہم سے
    5. عَذَابَ جَهَنَّمَجہنم کا عذاب
    6. اِنَّ عَذَابَهَابیشک اس کا عذاب
    7. كَانَ غَرَامًاہے لازم ہونے والا ہے
    جو دعائیں کرتے ہیں کہ "اے ہمارے رب، جہنم کے عذاب سے ہم کو بچا لے، اُس کا عذاب تو جان کا لاگو ہے
  66. اِنَّهَا سَآءَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا﴿66﴾

    1. اِنَّهَابیشک وہ
    2. سَآءَتْبرا ہے
    3. مُسْتَقَرًّاٹھکانہ
    4. وَّمُقَامًااور قیام گاہ
    وہ بڑا ہی برا مستقر اور مقام ہے"
  67. وَ الَّذِیْنَ اِذَاۤ اَنْفَقُوْا لَمْ یُسْرِفُوْا وَ لَمْ یَقْتُرُوْا وَ كَانَ بَیْنَ ذٰلِكَ قَوَامًا﴿67﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    2. اِذَآ اَنْفَقُوْاجب وہ خرچ کرتے ہیں
    3. لَمْ يُسْرِفُوْانہیں اسراف کرتے
    4. وَلَمْ يَقْتُرُوْااور نہیں بخل کرتے
    5. وَكَانَاور ہوتا ہے
    6. بَيْنَ ذٰلِكَاس کے درمیان
    7. قَوَامًامعتدل راہ۔ معتدل طریقہ
    جو خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں نہ بخل، بلکہ ان کا خرچ دونوں انتہاؤں کے درمیان اعتدال پر قائم رہتا ہے
  68. وَ الَّذِیْنَ لَا یَدْعُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ وَ لَا یَقْتُلُوْنَ النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لَا یَزْنُوْنَ١ۚ وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ یَلْقَ اَثَامًاۙ﴿68﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    2. لَانہیں
    3. يَدْعُوْنَپکارتے
    4. مَعَ اللّٰهِاللہ کے ساتھ
    5. اِلٰهًا اٰخَرَکوئی دوسرا الہ
    6. وَلَا يَقْتُلُوْنَاور نہیں وہ قتل کرتے
    7. النَّفْسَکسی جان کو
    8. الَّتِيْوہ جو
    9. حَرَّمَ اللّٰهُحرام کی اللہ نے
    10. اِلَّا بالْحَقِّمگر حق کے ساتھ
    11. وَلَا يَزْنُوْنَ ۚاور نہیں وہ زنا کرتے
    12. وَمَنْ يَّفْعَلْاور جو کوئی کرے گا
    13. ذٰلِكَایسا
    14. يَلْقَپائے گا
    15. اَثَامًاگناہ
    جو اللہ کے سوا کسی اور معبود کو نہیں پکارتے، اللہ کی حرام کی ہوئی کسی جان کو ناحق ہلاک نہیں کرتے، اور نہ زنا کے مرتکب ہوتے ہیں یہ کام جو کوئی کرے وہ اپنے گناہ کا بدلہ پائے گا
  69. یُّضٰعَفْ لَهُ الْعَذَابُ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وَ یَخْلُدْ فِیْهٖ مُهَانًاۗۖ﴿69﴾

    1. يُّضٰعَفْدوگنا کیا جائے گا
    2. لَهُ الْعَذَابُاس کے لیے عذاب
    3. يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
    4. وَيَخْلُدْاور ہمیشہ رہے گا
    5. فِيْهٖ مُهَانًااس میں رسوا ہو کر
    قیامت کے روز اس کو مکرّر عذاب دیا جائے گا اور اسی میں وہ ہمیشہ ذلت کے ساتھ پڑا رہے گا
  70. اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓئِكَ یُبَدِّلُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِهِمْ حَسَنٰتٍ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا﴿70﴾

    1. اِلَّامگر
    2. مَنْ تَابَجو توبہ کرلے
    3. وَاٰمَنَاور ایمان لے آئے
    4. وَعَمِلَاور عمل کرے
    5. عَمَلًا صَالِحًاعمل اچھے
    6. فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ
    7. يُبَدِّلُ اللّٰهُبدل دے گا اللہ
    8. سَيِّاٰتِهِمْان کی برائیوں کو
    9. حَسَنٰتٍبھلائیوں سے
    10. ۭ وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ تعالیٰ
    11. غَفُوْرًا رَّحِيْمًاغفور رحیم
    اِلّا یہ کہ کوئی (ان گناہوں کے بعد) توبہ کر چکا ہو اور ایمان لا کر عمل صالح کرنے لگا ہو ایسے لوگوں کی برائیوں کو اللہ بھلائیوں سے بدل دے گا اور وہ بڑا غفور رحیم ہے
  71. وَ مَنْ تَابَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاِنَّهٗ یَتُوْبُ اِلَى اللّٰهِ مَتَابًا﴿71﴾

    1. وَمَنْ تَابَاور جو کوئی توبہ کرے
    2. وَعَمِلَ صَالِحًااور عمل کرے اچھے
    3. فَاِنَّهٗتو بیشک وہ
    4. يَتُوْبُپلٹ آتا ہے
    5. اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
    6. مَتَابًاپلٹنا
    جو شخص توبہ کر کے نیک عملی اختیار کرتا ہے وہ تو اللہ کی طرف پلٹ آتا ہے جیسا کہ پلٹنے کا حق ہے
  72. وَ الَّذِیْنَ لَا یَشْهَدُوْنَ الزُّوْرَ١ۙ وَ اِذَا مَرُّوْا بِاللَّغْوِ مَرُّوْا كِرَامًا﴿72﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    2. لَا يَشْهَدُوْنَ الزُّوْرَنہیں گواہ بنتے جھوٹ کے
    3. ۙ وَاِذَااور جب
    4. مَرُّوْاوہ گزرتے ہیں
    5. بِاللَّغْوِلغور پر
    6. مَرُّوْا كِرَامًاگزرتے ہیں شریف لوگوں کی طرح
    (اور رحمٰن کے بندے وہ ہیں) جو جھوٹ کے گواہ نہیں بنتے اور کسی لغو چیز پر ان کا گزر ہو جائے تو شریف آدمیوں کی طرح گزر جاتے ہیں
  73. وَ الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ لَمْ یَخِرُّوْا عَلَیْهَا صُمًّا وَّ عُمْیَانًا﴿73﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    2. اِذَا ذُكِّرُوْاجب نصیحت کیے جاتے ہیں
    3. بِاٰيٰتِ رَبِّهِمْاپنے رب کی آیات کے ساتھ
    4. لَمْ يَخِرُّوْانہیں گرپڑتے
    5. عَلَيْهَاان پر
    6. صُمًّا وَّعُمْيَانًابہرے اور اندھے بن کر
    جنہیں اگر اُن کے رب کی آیات سنا کر نصیحت کی جاتی ہے تو وہ اس پر اندھے اور بہرے بن کر نہیں رہ جاتے
  74. وَ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا﴿74﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    2. يَقُوْلُوْنَجو کہتے ہیں
    3. رَبَّنَااے ہمارے رب
    4. هَبْ لَنَاعطا کر ہم کو
    5. مِنْ اَزْوَاجِنَاہماری بیویوں میں سے۔ شوہروں میں سے
    6. وَذُرِّيّٰتِنَااور ہماری اولادوں میں سے
    7. قُرَّةَ اَعْيُنٍٹھنڈک آنکھوں کی
    8. وَّاور
    9. اجْعَلْنَابنا ہم کو
    10. لِلْمُتَّقِيْنَمتقی لوگوں کے لیے
    11. اِمَامًاراہ نما
    جو دعائیں مانگا کرتے ہیں کہ "اے ہمارے رب، ہمیں اپنی بیویوں اور اپنی اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک دے اور ہم کو پرہیز گاروں کا امام بنا"
  75. اُولٰٓئِكَ یُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوْا وَ یُلَقَّوْنَ فِیْهَا تَحِیَّةً وَّ سَلٰمًاۙ﴿75﴾

    1. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    2. يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَجزاپائیں گے بلند منزل کی
    3. بِمَا صَبَرُوْابوجہ اس کے جو انہوں نے صبر کیا
    4. وَيُلَقَّوْنَاور وہ حاصل کریں گے۔ ڈالے جائیں گے
    5. فِيْهَااس میں
    6. تَحِيَّةً وَّسَلٰمًادعائے خیر اور سلام
    یہ ہیں وہ لوگ جو اپنے صبر کا پھل منزل بلند کی شکل میں پائیں گے آداب و تسلیمات سے اُن کا استقبال ہو گا
  76. خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا﴿76﴾

    1. خٰلِدِيْنَہمیشہ رہنے والے ہیں
    2. فِيْهَااس میں
    3. ۭحَسُنَتْاچھا ہے
    4. مُسْتَقَرًّا وَّمُقَامًاٹھکانہ اور جائے قیام۔ مقام
    وہ ہمیشہ ہمیشہ وہاں رہیں گے کیا ہی اچھا ہے وہ مستقر اور وہ مقام
  77. قُلْ مَا یَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّیْ لَوْ لَا دُعَآؤُكُمْ١ۚ فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ یَكُوْنُ لِزَامًا۠ع﴿77﴾

    1. قُلْکہہ دیجئے
    2. مَا يَعْبَؤُا بِكُمْنہیں پرواہ کرتا تمہاری۔ نہ پرواہ کرے گا تمہاری
    3. رَبِّيْمیرا رب
    4. لَوْلَااگر نہ
    5. دُعَآؤُكُمْ ۚدعا ہوئی تمہاری
    6. فَقَدْتو تحقیق
    7. كَذَّبْتُمْجھٹلایا تم نے
    8. فَسَوْفَتو عنقریب
    9. يَكُوْنُہوگا
    10. لِزَامًاچمٹ جانے والا
    اے محمدؐ، لوگوں سے کہو "میرے رب کو تمہاری کیا حاجت پڑی ہے اگر تم اس کو نہ پکارو اب کہ تم نے جھٹلا دیا ہے، عنقریب وہ سزا پاؤ گے کہ جان چھڑانی محال ہو گی"